Baaghi TV

Tag: پیپلز پارٹی

  • وفاق میں نہ عزت دی جاتی ہےنہ سیاست کی جاتی ہے، بلاول

    وفاق میں نہ عزت دی جاتی ہےنہ سیاست کی جاتی ہے، بلاول

    پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نےمیڈیا سیل کا دورہ کیا ہے

    بلاول زرداری نے بلاول ہاؤس، کراچی میں مانیٹرنگ روم اور نیوز سیکشن سمیت مختلف شعبہ جات کا دورہ کیا.بلاول زرداری نے بلاول ہاؤس میں موجود صحافیوں سے بھی غیررسمی ملاقات کی۔اس موقع پر بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ 26ویں ترمیم میں مصروف تھاحکومت نے پیٹھ پیچھے کینالزکی منظوری دی،ن لیگ پیپلزپارٹی کیساتھ معاہدے کی خلاف ورزی کررہی ہے، وفاقی حکومت نے آئین سازی کے وقت برابری کی باتیں کیں ،

    بلاول زرداری نے صدر مملکت آصف زرداری کی طبیعت کے حوالہ سے صحافیوں کو بتایا کہ صدر زرداری صاحب کی طبیعت بہتر ہے،ان کے پاؤں میں4 فریکچر ہوئے ہیں، صحت مکمل بہتر ہونے میں کچھ وقت لگے گا۔

    بلاول زرداری کا مزید کہنا تھا کہ سندھ بلوچستان میں مہمان نوازی ثقافت کا حصہ ہے، دہشتگردی کی سختی سے مذمت کرتے ہیں، چین کےشہری ہمارےنہ صرف مہمان بلکہ دوست بھی ہیں، چین ہماری معیشت اور عوام کو فائدہ پہنچاناچاہتاہے، عوام کا مطالبہ ہےکہ دہشتگردی کےواقعات کا سدباب ہو۔بلوچستان سےلیکر قبائلی علاقوں تک دہشتگردی کی آگ پھیلی ہے، حکومت کی ذمہ داری ہےکہ وہ صورتحال پر ایکشن لے، عادت بن چکی ہےکہ دہشتگردی کےواقعےپر بیانات ،تعزیتی دورے ہو جاتے ہیں، عوام کا مطالبہ ہےکہ حکومت باتیں نہیں عمل کرکے دکھائے، حکومت دہشتگردی کے مقابلے کے لیے کیاکررہی ہے۔

    ہم پاکستان کےمفاد کو مدنظر رکھتےہیں، امریکہ کی ہم امریکی سیاست میں ری پبلیکن،ڈیموکریٹس کی طرفداری نہیں کرتے، ذاتی تعلقات سیاست میں ہوتےہیں، ٹرمپ کےداماد اور بیٹی کو جانتاہوں، بی بی شہید کو بھی ٹرمپ نےکھانےپر مدعو کیاتھا، آصف علی زرداری ٹرمپ کو صدر بننےسے پہلے جانتے ہیں۔ ذاتی تعلقات کی ڈپلومیسی میں اہمیت محدود ہوتی ہے، جیوپولیٹیکس کا اثر زیادہ ہوتاہے، پاکستان امریکا کےتعلقات بلکل اچھےنہیں،جب وزیر خارجہ تھا اس وقت بھی امریکا سےتعلقات زیادہ بہتر نہیں تھے، اس وقت امریکا کےساتھ بدترتعلقات ہیں۔

    وی پی این کی بندش اورانٹرنیٹ اسپیڈ پر بلاول بھٹو نے شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ انٹرنیٹ اور وی پی این بندش سےمتعلق ہم سےمشاورت نہیں کی گئی، فیصلے کرنےوالوں کو وی پی این کا پتہ ہی نہیں، انٹرنیٹ وی پی این معاملے پرحکومت مشاورت کرتی تو سمجھاتے۔بلاول زرداری کا مزید کہنا تھا کہ زراعت اور ٹیکنالاجی ہی ایسے شعبےہیں جو معیشت کو سہارا دےسکتےہیں، بدقسمتی سےحکومت زراعت ٹیکنالاجی کےشعبےکو نقصان دےرہی ہے، اب زمانہ انٹرنیٹ وی پی این اور انٹرنیٹ اسپیڈ کا ہے،یہ کہتےہیں کہ حکومت فور جی سروس دےرہی ہے، فورجی انٹرنیٹ کےحوالے سےجھوٹ بولاجاتاہے، تھری جی انٹرنیٹ سروس دی جارہی ہے، اب انٹرنیٹ اسپیڈ مزید سست کردی گئی ہے۔

    بلاول زرداری کا مزید کہنا تھا کہ وفاقی حکومت نےآئین سازی کےوقت برابری کی باتیں کیں، جوڈیشل کمیشن سےاحتجاجا الگ ہوام میں اگر جوڈیشل کمیشن میں ہوتا تو آئینی بینچ میں فرق پر بات کرتا، میں نےاپنا نام جوڈیشل کمیشن سےاحتجاجا واپس لیا، آئین سازی کےوقت حکومت کی گئی اپنی باتوں سےپیچھے ہٹ گئی، دیہی سندھ سےسپریم کورٹ میں ججز ہوتےتو برابری کی بات کرتا ہمیں انصاف کےسب سےبڑےادارے میں برابری کی نمائندگی چاہیے، ایک ملک میں دو نظام نہیں چل سکتے، وفاقی آئینی بینچ میں الگ ،سندھ کےلیےالگ طریقہ اختیار کیاگیا، سندھ کےساتھ بار بار تفریق ،الگ سلوک نظرآتاہے، کچھ ججز کا طریقہ ہےکہ بینچ سےسیاست کریں، چیف جسٹس ،آئینی بینچ کےسربراہ کو غیر متنازعہ ہوناچاہیے،عوام کا سب سےزیادہ واسطہ لوئر کورٹس سےہے، وزیراعلی سندھ کو کہاہےکہ چیف جسٹس سےرجوع کریں، لوئر کورٹس میں اصلاحات کےلیےبات کریں، جب تک لوئرکورٹس میں اصلاحات نہ ہوں مشن نامکمل ہے بطور پارٹی چیئرمین ذمہ داری ہےکہ سی ای سی کو زمینی حقائق سےآگاہ کروں، حالات ایسے ہیں کہ سیاسی استحکام آسانی سےآسکتاہے، قانون سازی پر پوری طرح سے مشاورت ہونی چاہیے، یہ عجب ہےکہ پہلےفلور پر بل پھر مجھےکاپی دی جائے۔

    بلاول زرداری کا مزید کہنا تھا کہ سیاست عزت کےلیےہوتی ہے، سیاست میں ناراضگی نہیں ہوتی، حکومت کے ساتھ ناراضگی کا سوال ہی نہیں، وفاق میں نہ عزت دی جاتی ہے نہ سیاست کی جاتی ہے، دنیا میں حکومت پارٹنرز کےساتھ معاہدوں پر عمل کرتی ہے، ہم دیکھیں گےکہ معاہدےپر عمل درآمد کیا ہوا،سلم لیگ ن پیپلزپارٹی کےساتھ معاہدے کی خلاف ورزی کررہی ہے، طےہوا تھاکہ پی ایس ڈی پی مشاورت سےبنائی جائےگی، میں 26ویں ترمیم میں مصروف تھا، حکومت نےپیٹھ پیچھےکینالز کی منظوری دی، ہم نئےکینالز پر اتفاق نہیں کرتے،میں سمجھتاہوں اتفاق رائے کہ مختلف طریقے ہو سکتے ہیں، حکومت کینالز پر جو طریقہ اپنارہی ہےوہ ٹھیک نہیں۔

  • سول آرمڈ فورسز میں ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس کو بھی شامل کیا جائے۔پلوشہ خان

    سول آرمڈ فورسز میں ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس کو بھی شامل کیا جائے۔پلوشہ خان

    سینیٹر پلوشہ خان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے اجلاس میں انسدادِ دہشت گردی کے بل کو پیش کر دیا۔

    اس بل میں یہ تجویز دی گئی ہے کہ سول آرمڈ فورسز میں ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس کو بھی شامل کیا جائے۔ پلوشہ خان کا کہنا تھا کہ بل میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کا موازنہ نہیں کیا جا رہا، تاہم انہوں نے یہ بھی کہا کہ چینی وفد پر ایئرپورٹ کی حدود میں حملہ ہوا تھا۔ پلوشہ خان نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سوال اٹھایا کہ کیا ایئرپورٹ کی حدود کے اندر کسی پر حملہ نہیں ہوا؟ نائن الیون کا واقعہ بھی ایئرپورٹ سے ہی شروع ہوا تھا،سینیٹر ثمینہ زہری نے اسلام آباد میں بڑھتی ہوئی ڈکیتیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ سینیٹ کے ایک افسر کے ساتھ بھی حال ہی میں ڈکیتی کی واردات ہوئی۔ اس پر شہادت اعوان نے سوال کیا کہ کون سی سول آرمڈ فورسز کو گزٹ نوٹیفائی کیا گیا ہے،سیکریٹری داخلہ نے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اُن کے پاس ابھی تک کوئی نوٹیفکیشن موجود نہیں، تاہم وہ جلد ہی اس بارے میں معلومات فراہم کر دیں گے۔

    ٹرمپ کی تین شادیاں،26 جنسی ہراسانی کے الزامات،امیر ترین صدر

    ٹرمپ کی جیت،زلفی بخاری کی مبارکباد،ملاقات کی تصویر بھی شیئر کر دی

    ٹرمپ کے دوبارہ صدر منتخب ہونے پر روس،ایران کا ردعمل

    ٹرمپ کو برطانوی،بھارتی وزیراعظم،فرانسیسی،یوکرینی صدر و دیگر کی مبارکباد

    امریکی انتخابات،سیاسی منظر نامے میں اہم تبدیلیاں

    وزیراعظم کی ٹرمپ کو مبارکباد،پاک امریکا تعلقات مزید مضبوط کرنے کا عزم

  • ٹرمپ کو دوبارہ صدر منتخب ہونے پر بلاول  کی مبارکباد

    ٹرمپ کو دوبارہ صدر منتخب ہونے پر بلاول کی مبارکباد

    پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے امریکی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کی تاریخی کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بلاول زرداری نے ڈونلڈ ٹرمپ کو مبارکبادی دی، انہوں نے کہا کہ "امریکہ کے عوام نے ڈونلڈ ٹرمپ کو منتخب کیا ہے،ٹرمپ اور ان کی ٹیم، بشمول جے ڈی وینس، ایلون مسک، رابرٹ کینیڈی جونیئر، تلسی گببارڈ اور ری پبلکن پارٹی کو شاندار کامیابی پر مبارکباد ہو،بلاول بھٹو نے اس کامیابی کو ایک "مضبوط اور واضح مخالف جنگ پیغام” قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ ایک جنگ مخالف مینڈیٹ ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ نئی امریکی انتظامیہ عالمی امن کو ترجیح دے گی اور دائمی عالمی تنازعات کے سلسلے کو ختم کرنے میں مدد فراہم کرے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ "ہم دعا گو ہیں کہ ٹرمپ انتظامیہ عالمی سطح پر امن کے قیام کے لیے اپنے اثرورسوخ کا استعمال کرے، تاکہ جنگوں کی جگہ پائیدار امن اور استحکام قائم ہو سکے۔”

    اس بیان سے بلاول بھٹو نے عالمی سیاست میں امن کے فروغ کی ضرورت پر زور دیا اور ٹرمپ کی قیادت کو اس حوالے سے ایک مثبت قدم قرار دیا۔

    واضح رہے کہ وائٹ ہاؤس کا نیا مکین مل گیا،ڈونلڈ ٹرمپ امریکی صدر منتخب ہو گئے ہیں، ٹرمپ امریکہ کے 47 ویں صدر منتخب ہوئے ہیں، اب تک کے نتائج کے مطابق ٹرمپ277ووٹ لے چکے ہیں،

    امریکی انتخابات،شمالی کیرولائنا میں ووٹنگ اسٹیشن پر طویل قطاریں

    امریکی انتخابات،کئی علاقوں میں ووٹرز کو شدید بارش اور طوفانی موسم کا سامنا

    امریکی صدارتی انتخابات،کون بنے گا وائیٹ ہاؤس کا مکین

    امریکی انتخابات،غزہ جنگ نے عرب،مسلم ووٹرز کو جل سٹائن کی طرف کیا مائل

    امریکی انتخابات،ٹک ٹاک نے نوجوانوں کےسیاسی خیالات بدل ڈالے

    کملا ہیرس کی کامیابی کے لئے بھارت کے مندروں میں دعائیں

  • بلاول حکومت سے ناراض،ساتھ چلیں گے یا نہیں فیصلہ کریگی سنٹرل ایگویکٹو کمیٹی

    بلاول حکومت سے ناراض،ساتھ چلیں گے یا نہیں فیصلہ کریگی سنٹرل ایگویکٹو کمیٹی

    پیپلز پارٹی حکومت سے ناراض ہو گئی،بلاول بھٹو نے بطور احتجاج گزشتہ ہفتے جوڈیشل کمیشن سے اپنا نام واپس لیا،

    ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری کا کہناہے کہ حکومت نے جوڈیشل کمیٹی میں مسلم لیگ ن اور پی پی پی کی مساوی نمائندگی کے وعدے کو پورا نہیں کیا، حکومت کے ساتھ پی پی پی کے مستقبل کا فیصلہ اب پاکستان پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کرے گی،ذرائع کےمطابق بلاول بھٹو وطن واپسی پر سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس بلائیں گے جس میں اہم فیصلے ہوں گے، بلاول زرداری ان دنوں دبئی ہے، صدر مملکت آصف زرداری بھی دبئی گئے تو انکےپاؤں پر چوٹ آئی، صدر مملکت اور بلاول زرداری دونوں دبئی میں ہیں، بلاول کی پاکستان واپسی پر پیپلز پارٹی سی ای ای کا اجلاس ہو گا جس میں اہم فیصلے ہوں گے.

    سروسز چیفس کی مدت،پریکٹس اینڈ پروسیجر سمیت اہم بلز کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری

    قومی سلامتی ،عدالتی نظام میں بہتری کیلئے حکومت کے شانداراصلاحاتی فیصلے

    آرمی ایکٹ بل، مختلف ممالک میں سروسز چیفس کی مدت ملازمت کا دورانیہ

    سروسز چیف کی مدت ملازمت تین سے پانچ سال بڑھانے کا خوش آئند فیصلہ

  • عوامی مسائل کا حل صرف پاکستان پیپلز پارٹی کے پاس ہے، وقار مہدی

    عوامی مسائل کا حل صرف پاکستان پیپلز پارٹی کے پاس ہے، وقار مہدی

    پاکستان پیپلز پارٹی صوبہ سندھ کے جنرل سیکریٹری سینیٹر وقار مہدی نے کہا ہے کہ 14 نومبر کو ہونے والے بلدیاتی اداروں کے ضمنی انتخابات میں سندھ بھر باالخصوص کراچی کے عوام پی پی پی کو فتح سے ہمکنار کریں گے، عوامی مسائل کا حل صرف پاکستان پیپلز پارٹی کے پاس ہے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضمنی الیکشن کے حوالے سے کراچی ڈویژن کے ضلعی صدرو جنرل سیکریٹریز اور بلدیاتی امیدواروں کے منعقدہ ایک اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں شریک پیپلز پارٹی کے ضلعی صدرو نے یوسی چیئرمین، وائس چیئرمین اور وارڈ کاونسلرز کے ضمنی انتخابات کے حوالے سے سرگرمیوں پر بریفنگ دی ۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کراچی ڈویژن کی ہر یوسی اور وارڈ میں الیکشن سیل بنائے جائیں گے اور بھرپور ڈور ٹو ڈور الیکشن مہم چلائی جائے گی، جس کے دوران ہر یوسی میں انتخابی جلسے ہوں گے جس سے پارٹی کے رہنما خطاب کریں گے۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے، وقار مہدی نے کہا کہ کراچی شہر کے دیرینہ مسائل صرف پیپلز پارٹی حل کرسکتی ہے، جبکہ پیپلز پارٹی کے مخالفین کو کراچی کے مسائل حل کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں۔ انہوں نے نشاندھی کرتے ہوئے کہا کہ کراچی شہر میں صوبائی حکومت کے 200 ارب سے زائد کے ترقیاتی منصوبے جاری ہیں، جبکہ کے ایم سی کی جانب سے بھی ہر یوسی میں ترقیاتی کاموں کا آغاز کردیا گیا ہے جبکہ پیپلزپارٹی کے ٹان چیئرمینز بھی عوام کی بھرپور خدمت کر رہے ہیں ۔وقار مہدی کا کہنا تھا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ہی عوام کے واحد حقیقی ویژنری لیڈر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کراچی بھی شہید محترمہ بینظیر بھٹو اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے شیدائیوں کا شہر ہے۔ اجلاس میں جاوید ناگوری، راجہ رزاق، سردار خان، اقبال ساند، عابد ستی، جانی میمن، حبیب جدون، تیمور سیال، امداد جوکھیو، شہزاد مجید، ریاض بلوچ، جمیل ضیا، شرجیل رضوانی اور پیپلز پارٹی کے نامزد امیدوار موجود تھے۔

    وزیراعلی سندھ کا ہیوی ٹرانسپورٹ کے باعث حادثات میں اضافے کا نوٹس

    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تبدیلی: پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ

    علی خورشیدی کا کراچی میں پانی کی قلت پر اظہار تشویش

  • بلاول کے وزیراعظم بننے کی پیشگوئی آ گئی

    بلاول کے وزیراعظم بننے کی پیشگوئی آ گئی

    پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان نے پیپلز پارٹی چیئرمین بلاول زرداری کے وزیراعظم بننے کی پیشگوئی کر دی ہے

    خیر پور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے منظور وسان کا کہنا تھا کہ وہ مستقبل میں بلاول بھٹو کو وزیرِ اعظم بنتا دیکھ رہے ہیں، 27 ویں آئینی ترمیم میں جے یو آئی پیپلز پارٹی کا ساتھ دے گی، جیسا کہ پہلے بھی دیا ہے، پی ٹی آئی کے لوگ ہمیشہ لڑائی کرتے رہے ہیں، مگر انہیں ابھی تک کوئی فائدہ نہیں ہوا، ہم لڑائی کرنے والے لوگ نہیں ہیں، بلکہ امن و امان کی خواہش رکھنے والے ہیں، پی ٹی آئی میں آپس میں اختلافات ہیں، اور اگر یہ سلسلہ جاری رہا تو وہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو جائے گی،18ویں ترمیم میں بھی وہی شرائط تھیں جو موجودہ 26 ویں ترمیم میں موجود ہیں۔

    پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان کا بیان اس بات کی طرف اشارہ کرتا ہے کہ وہ پیپلز پارٹی کی مستقبل کی قیادت پر یقین رکھتے ہیں۔ ان کا پی ٹی آئی کی موجودہ صورتحال پر تبصرہ اور اتحاد کی باتیں اس بات کی عکاسی کرتی ہیں کہ سیاسی میدان میں بڑی تبدیلیاں ممکن ہیں، یہ دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ کیا واقعی بلاول بھٹو وزیرِ اعظم بننے میں کامیاب ہوتے ہیں؟

     سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) مدد کیلئے سامنے آگئی

    پی آئی اے کی نجکاری کے عمل کو جلد از جلد تکمیل تک پہنچانے کی ہدایت

    پائلٹس کی ابتدائی 8 سے 10 ماہ کی تربیت پر 15000 سے 20000 ڈالر کا خرچ

    پاکستان کی قومی ایئر لائن پی آئی اے کو مجموعی طور پر 383 بلین کا خسارہ ہے 

    سپریم کورٹ نے پی آئی اے کو نئی 205 پروفیشنل بھرتیوں کی اجازت دیدی

  • بیگم نصرت بھٹو کی 13ویں برسی:صدر مملکت اور بلاول بھٹو کا خراج تحسین

    بیگم نصرت بھٹو کی 13ویں برسی:صدر مملکت اور بلاول بھٹو کا خراج تحسین

    سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی اہلیہ اور مادرِ جمہوریت بیگم نصرت بھٹو کی آج 13ویں برسی منائی جا رہی ہے،بیگم نصرت بھٹو کی 13 ویں برسی کے موقع پر بلاول بھٹو زرداری اور صدر مملکت آصف علی زرداری نے خراج تحسین پیش کیا ہے-

    باغی ٹی وی: نصرت بھٹو پیپلز پارٹی کی چیئرپرسن بے نظیر بھٹو کی والدہ اور صدر آصف علی زرداری کی ساس تھیں، بیگم نصرت بھٹو 23 مارچ 1928 کو پیدا ہوئیں اور طویل علالت کے بعد 23 اکتوبر 2011 کو دبئی میں انتقال کر گئیں۔

    اس موقع پر اپنے پیغام میں صدر آصف علی زرداری نے جمہوریت کی بحالی کے لیے نصرت بھٹو کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔آصف علی زرداری نے کہا کہ بیگم نصرت بھٹو نے آمر کے خلاف عوام کے حقوق اور جمہوریت بحالی کے لیے طویل جدوجہد کی بیگم نصرت بھٹو نے مُشکل دور میں پاکستان پیپلز پارٹی کو قیادت فراہم کی، وہ مادر جمہوریت، عزم اور حوصلے کی علامت ہیں بیگم نصرت بھٹو سیاسی بصیرت کی حامل اور مدبر رہنما تھیں، انہوں نے خواتین کی خود مختاری اور سیاست میں اُن کی شمولیت میں اہم کردار ادا کیا۔

    پشاور ہائیکورٹ کا عدالتوں، ججز کی سکیورٹی پر تفصیلی رپورٹ جمع کرنے کا حکم

    صدرِ مملکت نے کہا کہ بیگم نصرت بھٹو کی 13 ویں برسی پر اُن کے مشن کو جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں، ملک میں جمہوریت کی مضبوطی اور عوامی فلاح و بہبود کے لیے بیگم نصرت بھٹو کے مشن پر کاربند رہیں گے۔

    دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مادرِ جمہوریت بیگم نصرت بھٹو کو شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ملک میں جمہوریت، انصاف اور مساوات کی جدوجہد میں ان کی بے مثال خدمات اور بے مثال قربانیوں کا اعتراف کیا ہے۔

    ائیر لائنز کے انتظامی مسائل کی وجہ سے 4 پروازیں منسوخ 18 …

    انہوں نے کہا کہ بیگم نصرت بھٹو کی جمہوریت کے کاز سے بے لوث وابستگی پر انہیں سلام پیش کرتا ہوں، ان کا مسلسل چیلنجز کے باوجود عزم و ہمت ان کی غیر معمولی میراث کا ثبوت ہے،مادرِ جمہوریت بیگم نصرت بھٹو کا اثر سیاست سے کہیں آگے ہے، وہ آمریت اور جبر کے خلاف مزاحمت کی علامت ہیں، بیگم بھٹو کے تذکرے کے بغیر پاکستان کی سیاسی جدوجہد کی تاریخ نامکمل رہے گی، مادرِ جمہوریت کی یاد پارٹی اور قوم دونوں کے لیے اُمید، قوت اور رہنمائی کی علامت بنی رہے گی۔

    پاکستان پیپلز پارٹی سینٹرل سیکرٹریٹ میں مادر جمہوریت بیگم نصرت بھٹو کی تیرھویں برسی پر خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا،تقریب میں سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی سید نیئر بخاری، مرکزی رہنماء شیری رحمان، انچارج سید سبط الحیدر بخاری و کارکنان شریک ہوئے،تقریب سے خطاب میں نیئر بخاری کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کی قیادت نے ملک اور جمہوریت کی بقاء کے لیے قربانیاں دی،بیگم نصرت بھٹو کا سیاست میں جو کردار رہا وہ ناقابل فراموش ہے ،بیگم نصرت بھٹو نے آمریت کے خلاف تحریک چلائی ،بیگم نصرت بھٹو کو مادر جمہوریت کا لقب ملا،پیپلزپارٹی کی مرکزی رہنماء شیری رحمان کا کہنا تھا کہ بیگم نصرت بھٹو نے جمہوریت کی خاطر مشکلات کا سامنا کیا پر ڈٹی رہی ،پیپلزپارٹی کی قیادت کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں،بلاول بھٹو زرداری نے 26 ویں آئینی ترمیم میں نمایاں کردار رہا،پیپلزپارٹی قیادت کی جدوجہد مشعل راہ ہے

  • مشترکہ پارلیمانی پارٹی اجلاس :بلاول کا راکین کو آئینی ترامیم کے حق میں ووٹ دینے کی ہدایت

    مشترکہ پارلیمانی پارٹی اجلاس :بلاول کا راکین کو آئینی ترامیم کے حق میں ووٹ دینے کی ہدایت

    اسلام آباد: چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے اپنے اراکین کو آئینی ترامیم کے حق میں ووٹ دینے کی ہدایات جاری کی ہیں-

    باغی ٹی وی : آئینی ترامیم سے پہلے پاکستان پیپلز پارٹی کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا ہے، جس میں بلاول بھٹو نے اپنے اراکین کو آئینی ترامیم کے حق میں ووٹ دینے کی ہدایات جاری کی ہیں، پیپلز پارٹی کے تمام ارکان سینیٹ و قومی اسمبلی کو اجلاس میں پہنچنے کی ہدایت کی گئی۔

    بلاول بھٹو زرداری نے پارلیمانی پارٹی اجلاس میں چھبیسویں آئینی ترمیم پر ہونے والے رابطوں پر بریف بھی دی، بلاول بھٹو زرداری نے گزشتہ روز کابینہ اجلاس میں ہونے والی گفتگو پر بھی ارکان کو بریف کیا۔

    26ویں آئینی ترمیم: پی ٹی آئی کا 11 اراکین سے رابطہ نہ ہونے کا دعویٰ

    دوسری جانب ایم کیو ایم پاکستان نے آئینی ترامیم پر حکومت کا ساتھ دینے کا فیصلہ کر لیا ہے، ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ آئینی ترامیم کے حوالے سے ایم کیو ایم پاکستان نے وفاقی وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ سے ملاقات کی جس میں ایم کیو ایم کی جانب سے آئینی ترامیم پر حکومت کی حمایت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ایم کیو ایم کی جانب سے ربا سمیت چند شققوں میں تبدیلی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

    جبکہ آئینی ترامیم کے مسودے پر حتمی بات چیت کے لیے پی ٹی آئی کا وفد پارٹی چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان کی زیر صدارت جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی رہائشگاہ پہنچ چکا ہے۔

    آئینی ترامیم: ایم کیو ایم پاکستان کا حکومت کا ساتھ دینے کا فیصلہ

  • بلاول   بینظیر بھٹو کے مشن کو آگے بڑھا رہے ہیں،فریال تالپور

    بلاول بینظیر بھٹو کے مشن کو آگے بڑھا رہے ہیں،فریال تالپور

    پی پی پی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر و رکنِ سندھ اسمبلی فریال تالپور نےسانحہ کارساز کی برسی پر پیغام میں کہا ہے کہ سانحہ کارساز کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتی ہوں، ان کی قربانی لازوال ہے، آج کا دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ جمہوریت کی خاطر پیپلز پارٹی کی قیادت و کارکنان نے کتنی بڑی قربانیاں دی ہیں

    فریال تالپور کا کہنا تھا کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے کارواں کو آمریت اور دہشتگردی کا گٹھ جوڑ روکنے میں ناکام ہوا، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے مشن کو آگے بڑھا رہے ہیں،صدر مملکت آصف علی زرداری، شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی سوچ کے امین ہیں، پاکستان پیپلز پارٹی کا ہر جیالہ سانحہ کارساز کے شہداء کے کاز کا محافظ ہے،آج حیدرآباد کا عظیم الشان جلسہ عام ثابت کرے گا کہ پیپلز پارٹی کا اپنے شہداء اور ان کے مشن سے وابستگی بے مثال ہے،آئیے! آج یہ عہد کریں کہ ہم ملک میں جمہوریت کو مضبوط اور رواداری و مساوات کو فروغ دیں گے

    کارساز حملہ ایک سوچی سمجھی سازش تھی،بلاول

    میرپورخاص: سانحہ کارساز کے شہداء کو خراج عقیدت، ریلی اور شمعیں روشن

    پاکستان کوسیاسی، معاشی اور جمہوری طاقت بنائیں گے،بلاول

  • بلاول پاکستان پیپلزپارٹی اور پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے مشترکہ اتحاد کے پارلیمانی لیڈر منتخب

    بلاول پاکستان پیپلزپارٹی اور پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے مشترکہ اتحاد کے پارلیمانی لیڈر منتخب

    پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں پی پی پی پی کا مشترکہ پارلیمانی اجلاس ہوا،

    چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ رکن قومی اسمبلی بی بی آصفہ بھٹو زرداری بھی موجود تھیں، پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پی پی پی پی کے مشترکہ پارلیمانی اجلاس میں شہدائے کارساز کو خراج عقیدت پیش کیا،پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے مشترکہ پارلیمانی اجلاس میں شہدائے کارساز کے لئے دعا کی گئی،: بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے مشترکہ پارلیمانی اجلاس میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو پی پی پی اور پی پی پی پی کے مشترکہ اتحاد کا پارلیمانی لیڈر منتخب کرنے کی تجویز دی، آصفہ بھٹو زرداری کی تجویز پر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری متفقہ طور پر پاکستان پیپلزپارٹی اور پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے مشترکہ اتحاد کے پارلیمانی لیڈر منتخب ہو گئے

    اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ ارکان کو خوشخبری دیتاہوں کہ آئینی ترمیم سےمتعلق ہماری آخری ملاقات ہے، کوشش ہوگی آئینی ترمیم کو اتفاق رائے کے ساتھ کامیاب کرائیں،کوشش ہے آئین سازی کے عمل کو اتفاق رائے سے منظور کرایا جائے،میثاق جمہوریت میں جو چیزیں پہلے نہ ہوسکیں اب وہ ہونے جارہی ہیں،پاکستان پیپلزپارٹی،جے یو آئی اور ن لیگ کا مشترکہ اتفاق ہو چکا تھا، کچھ شکایات سامنے آئیں جس کی بھرپور مذمت کرتے ہیں،خورشید شاہ نے پارلیمنٹیرینز کی شکایات کانوٹس لیا ہے، خورشید شاہ نے اسپیکر کے سامنے شکایات رکھی ہیں،عدالتی اصلاحات سےمتعلق ن لیگ،پیپلزپارٹی اور جے یو آئی میں اتفاق ہوگیاہے، اس اتفاق رائے کے بعد بھی شکایات افسوسناک ہیں،

    اجلاس کے بعد پیپلز پارٹی کے رہنما سید خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ پارلیمانی پارٹی نے بلاول بھٹو زرداری کو پارلیمانی لیڈر مقرر کر دیا ہے، بلاول بھٹو جو بھی فیصلے کریں گے وہ حتمی ہوں گے، انشاء اللہ آئینی ترمیم ہو جائے گی، جلد بازی اچھی نہیں ہوتی، ہر کام آرام سے ہی کرنا چاہیئے،

    وزیراعظم ،بلاول کی مولانا کے در پر حاضری،مولانا نے کھری کھری سنا دیں

    نمبر گیم پوری،پی ٹی آئی اراکین اغوا،کیا عمران خان رہا ہوں گے؟

    قومی اسمبلی اجلاس، ایوان میں بلاول کی عمر ایوب، بیرسٹر گوہر سے ملاقات

    آئینی ترمیم کیلئے سینیٹرز کو ہراساں،معاملہ سینیٹ پہنچ گیا،خاتون رکن رو پڑی

    پاسپورٹ کے اجرا میں تاخیر،قومی اسمبلی میں سوال،عطا تارڑ کا جواب

    آئینی ترمیم میں ہزارہ صوبہ شامل کیا جائے،خیبر پختونخوا کا نیا نام قبول نہیں،سردار یوسف

    لاہور:پاکستان کوکلئیر ویلفیئر آرگنائزیشن کا پہلا باضابطہ اجلاس،اہم فیصلے کئے گئے

    پیدائشی سماعت سے محروم بچوں کے کامیاب آپریشن کے بعد”پاکستان زندہ باد” کے نعرے

    نواز شریف سے بھارتی صحافیوں کے وفد کی ملاقات

    آئینی ترمیم ،حکومت تیار،کل سینیٹ میں پیش کی جائے گی