Baaghi TV

Tag: پیپلز پارٹی

  • نوازشریف کو بھی عمران خان کی طرح  لانےکی تیاری کی جا رہی ہے،منظور وسان

    نوازشریف کو بھی عمران خان کی طرح لانےکی تیاری کی جا رہی ہے،منظور وسان

    کراچی: پیپلزپارٹی کے رہنمامنظور وسان نے کہا ہے کہ تمام جماعتوں کو الیکشن لڑنے کا حق دیا جائے، پی ٹی آئی سمیت ہر پارٹی کو لیول پلیئنگ فیلڈ ملنی چاہیے-

    باغی ٹی وی: منظور وسان نے پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ 2018 میں جس طرح عمران خان کو لایا گیا اسی طرح نوازشریف کو بھی لانےکی تیاری کی جارہی ہے، انتخابات میں کسی بھی پارٹی کو اکثریت نہیں ملے گی، تمام پارٹیاں سیٹیں لیں گی، تمام جماعتوں کو الیکشن لڑنے کا حق دیا جائے، پی ٹی آئی سمیت ہر پارٹی کو لیول پلیئنگ فیلڈ ملنی چاہیے، عمران خان بھی الیکشن لڑسکتا ہے جلد پتا چل جائے گا-

    انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کا انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ساتھ اتحاد نہیں ہوگا، وفاق میں بھی پیپلز پارٹی کی حکومت بن سکتی ہے، 2018 میں جس طرح عمران خان کو لایا گیا اسی طرح نوازشریف کو بھی لانےکی تیاری کی جارہی ہے، انتخابات میں کسی بھی پارٹی کو اکثریت نہیں ملے گی، تمام پارٹیاں سیٹیں لیں گی۔

    اے آئی ٹیکنالوجی موت کےامکانات کی درست پیشگوئی کرسکتا ہے؟

    منظور وسان کا کہنا تھاکہ انتخابات قریب آتے ہی پیپلزپارٹی کے خلاف اتحاد بنتے رہتے ہیں، آئندہ انتخابات میں پیپلزپارٹی کا کچھ پارٹیوں سے مقابلہ ہوگا، ہمارے روٹھے ہوئے لوگ پیر پگاڑہ کے پاس جائیں گے قومی اسمبلی کی نشست این اے 202 پر کل فارم جمع کرواؤں گا پارٹی نے ٹکٹ دیا تو الیکشن لڑوں گا، جبکہ پی ایس 27 کوٹ ڈیجی پر میری جگہ اب میرے بیٹے ہالار وسان الیکشن لڑیں گے۔

    بینکنگ فراڈ میں ملوث اشتہاری ملزم 9 برس بعد گرفتار

    دوسری جانب رہنما پاکستان مسلم لیگ و سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ میرا ن لیگ میں کوئی اختلاف نہیں ہے،نوازشریف سے 35،36سال کا تعلق ہے، ن لیگ جس طرح کی سیاست کررہی ہے میں اس سے اتفاق نہیں کرتا، لوگوں پر 14،14 سال سے نیب کے کیسز چل رہے ہیں،نیب میں کیس چلنے کے بعد شہری کی پوری زندگی مفلوج ہوجاتی ہےپی ڈی ایم کو نیب کو ختم کرنا چاہیے تھا،ہمیں ایس آئی ایف سی کو اس لیےبنانا پڑا کیونکہ نیب کے ذریعے ہم سرمایہ کاری کو تحفظ نہیں دے سکتےتھے۔

    اٹلی میں سیپیوں، مرجان اور سنگ مر مر سے مزین 2300 سال پرانا …

    انہوں نے کہا کہ نیب نے نوازشریف کیخلاف جعلی کیسز بنائے،سب کہتے ہیں نوازشریف کو انصاف مل گیا،لیکن میرا یہ سوال ہے کہ ان کے 5سال ضائع ہو گئے ان کاانصاف کیسے ہوگاپاکستان تحریک انصاف کے سابق چیئرمین اپنے دور حکومت میں سیاستدانوں کو جیل میں ڈالنے کاکریڈٹ لیتے رہےلیکن آج وہ خود جیل میں ہیں،میرا ن لیگ میں کوئی اختلاف نہیں ہے، جس طرح کی سیاست کررہی ہے میں اس سے اتفاق نہیں کرتا، نوازشریف سے 35،36سال کا تعلق ہے مجھے کسی شخص سے پرابلم نہیں ، میراایسی سیاست سے اتفاق نہیں ،ہر قیمت پر اقتدار کے حصول کا قائل نہیں ہوں، میرا اصولی اختلاف ہے، میں کسی شخص سے کچھ چاہتا نہیں ،جو آج ن لیگ نے سیاست اپنائی ہے، اس کے اثرات اچھے نہیں ہوں گے، جب آپ اصولوں سے ہٹ جاتے ہیں تو لوگ بھی دیکھتے ہیں، ذاتی معاملات سیاستدان کو برداشت کرنا چاہیے، جنہوں نے کیا وہ خود بھگت لیں گے۔

    ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں مزید کمی

  • ہمیں نفرت اور تقسیم کی سیاست کا خاتمہ کرنا ہوگا، بلاول بھٹو زرداری

    ہمیں نفرت اور تقسیم کی سیاست کا خاتمہ کرنا ہوگا، بلاول بھٹو زرداری

    حیدرآباد: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ ہمیں نفرت اور تقسیم کی سیاست کا خاتمہ کرنا ہوگا۔

    باغی ٹی وی : حیدر آباد میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ ہماری بدقسمتی ہے کہ بڑے بڑے لیڈرز کو قتل کردیاگیا، کچھ لوگ چاہتے ہیں سیاسی تقسیم اور نفرت برقرار رہے، ملک میں نفرت کا بخار توڑنا ہوگا، لیکن اس کا مطلب ذاتی دشمنی نہیں ہے ہمیں نفرت اور تقسیم کی سیاست کا خاتمہ کرنا ہوگا، ایک دوسرے کو غدار کہہ کر ملک کو کیسے چلایا جا سکتا ہے، ہر پاکستانی محب وطن پاکستانی ہے، اختلاف رائے رکھنا سب کاحق ہے، ہمیں مل کر تمام خطرات کا مقابلہ کرناہوگا۔

    آج رواں سال کی سب طویل رات ہو گی

    https://x.com/PPP_Org/status/1737795119548707249?s=20
    بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ عوام جان لیں اتحاد میں ہی جیت ہےتو یہ قوتیں ہار جائیںگی اپنی ثقافت کا فروغ ہمارے لئے ضروری ہے،دنیا کے ساتھ چلنے کیلئے اپنی ثقافت کو اجاگر کرنا ہوگا، ہر صوبے کو اپنی ثقافت اور تاریخ کو اون کرنا ہوگا ہم نے پاکستان کو ایک جدید ملک بنانا ہے، نوجوانوں کے ہاتھ سے اسلحہ لے کر قلم دینا ہوگا، دانشور اور نوجوان جاگ جائے تو ملک کا راستہ کوئی نہیں روک سکتا، 2024 میں پاکستان کو اصلاحات کی ضرورت ہے۔

    اسرائیل کی جارحیت جاری، شمالی غزہ کے تمام اسپتال غیر فعال ہو گئے

    https://x.com/MediaCellPPP/status/1737804473895121291?s=20
    بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ماحولیاتی آلودگی سے سیاچن کی برف پگھل جائے گی، برف پگھلی تو پہلےسیلاب آئے گا اور پھر پیاس سے لوگ مریں گے، ہمیں اپنے مستقبل کی تیاری پہلے سے کرنی ہوگی، عوام میں آگاہی کیلئے مہم چلانی ہوگی، سندھ کے سیلاب متاثرین کے لئے گھروں کی تعمیر کا سلسلہ جاری ہے۔

    لطیف کھوسہ، چیئرمین سینیٹ بھی لڑیں گے الیکشن، کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا سلسلہ جاری

  • میری تقریر کے دوران عمران خان کے نعرے لگے جس پر مجھے خوشی ہوئی،بلاول

    میری تقریر کے دوران عمران خان کے نعرے لگے جس پر مجھے خوشی ہوئی،بلاول

    پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے لاہور ہائیکورٹ بار میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ امید ہے قائد عوام اور اس ملک کے عوام کو انصاف ملے گا،

    بلاول زرداری آئین کی گولڈن جوبلی کےموقع پر لاہورہائیکورٹ میں خطاب کرنےپہنچے تو وکلاء کی جانب سے انکا شاندار استقبال کیا گیا ، بلاول کی گاڑی پر پھولوں کی پتیاں نچھاورکی گئیں،خطاب کرتے ہوئے بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ ہماری 2 نسلیں انصاف مانگنے یہاں آتی رہی ہیں، آج تک لاہور ہائیکورٹ کو کرائم سین کی صورت میں دیکھا جاتا ہے،امید ہے قائد عوام کو اتنے عرصے بعد انصاف ملے گا،آصف علی زراری کا 12 سال پہلے کا ریفرنس آج سنا جارہا ہے،

    بلاول زرداری کے خطاب کے دوران وزیراعظم عمران خان کے نعرے لگے جس پر بلاول کا کہنا تھا کہ میں آیا ہوں تو آپ عمران خان کے نعرے لگا رہے تھے، مجھے خوشی ہوئی، میری تقریر کے دوران عمران خان کے نعرے لگے جس پر مجھے خوشی ہوئی،میں سیاسی لیڈر سے مختلف رائے رکھ سکتا ہوں لیکن میں سیاسی کارکن کا احترام کرتا ہوں خواہ وہ پیپلز پارٹی سے ہوں، ن لیگ سے یا تحریک انصاف سے،

    بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ آج میں فخر کے ساتھ گولڈن جوبلی نہیں منا سکتا، نوجوانوں سے کہتا ہوں کہ اگر کوئی بیوقوف بنانے کی کوشش کرے تو اسکی بات نہ مانیں، ملک کا مستقبل آپ کے ہاتھ میں ہے، ہم نے حق چھیننا ہے تا کہ ملک کو،عوام کو مہنگائی، غربت، بے روزگاری سے بچا سکیں، سیلاب سے کتنے خاندان متاثر ہوئے، شرمناک حقیقت ہے کہ پاکستان کی حکومتیں، سیاسی جماعتیں ایک دوسرے سے لڑتی رہیں لیکن سیلاب متاثرین کی مدد نہ کر سکیں،عمران خان کے بعد جو معاشی ٹیم آئی وہ بھی مہنگائی پر قابو نہ کر سکی،یہ میرا ملک ہے، آپ کا ملک ہے، ملکر اس ملک کی ترقی میں حصہ ڈالیں، نوجوان نسل کے پاس امید ہے، انکو ہم مایوس نہیں کرنا چاہتے، آج نہیں تو کل ہم مشکل سے نکلیں گے، وہ وعدے جو قائد عوام نے کئے تھے میں اور آپ ملکر وہ وعدے پورے کریں گے،اس موقع پر وکلا کی جانب سے وزیراعظم بلاول کے نعرے لگائے گئے،

    خواتین اگر اسی لگن سے کام کرتی رہیں گی تو جیت انشااللہ پیپلزپارٹی کی ہی ہوگی،

    قوم کو بتایا جائے شہیدوں کے خون کاسودا کس نے کیا،بلاول

    آج بھی کچھ قوتیں نہیں چاہتیں ذوالفقار بھٹو کو انصاف ملے،بلاول

    عمران خان کی جانب سے تحریک طالبان کے ساتھ مذاکرات کا فیصلہ افسوسناک تھا،بلاول بھٹو

    ہمارا مقابلہ سیاستدانوں سے نہیں بلکہ مہنگائی بھوک اور بے روزگاری سے ہیں،بلاول بھٹو

    جو شخص تین بار فیل ہوا وہ چوتھی بار کیا تیر مارے کا ،بلاول بھٹو کا نواز شریف پر وار

  • بلوچستان میں بہت سے وسائل، ہمیں آگے بڑھنا ہوگا،آصف زرداری

    بلوچستان میں بہت سے وسائل، ہمیں آگے بڑھنا ہوگا،آصف زرداری

    تربت: پاکستان پیپلز پارٹی کا ورکرز کنونشن، سابق صدر آصف علی زرداری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا میں کوئی قوم دوسری قوم کو برداشت نہیں کر سکتی،افغانوں کی 40 سال مہمان نوازی کی آج بھی وہ ہمارے بھائی نہیں بن رہے،

    آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ بی بی صاحبہ کو دنیا کی انٹیلی جنس ایجنسیوں نے کہا آپ نہ جائیں خطرہ ہے،بی بی صاحبہ نے کہا تھا میں نے اپنے لوگوں سے وعدہ کیا ہے میں واپس جاؤں گی،بھٹو صاحب کو کہا گیا تھا کہ آپ پرچی لکھ کر دے دیں معافی مل سکتی ہے، بھٹو صاحب نے کہا تاریخ کے ہاتھوں نہیں مرنا چاہتا ضیاالحق کے ہاتھوں مر جاؤں گا ، دنیا ترقی کر چکی ہے اور ہم پانی تلاش کر رہے ہیں،بلوچستان کو پاکستان نے کبھی سمجھا ہی نہیں ،بلوچستان کے لوگوں کو روزگار دینا ہے ،اسلام آباد نے کبھی بلوچستان کو نہیں سمجھا،بلوچستان کے لوگوں کو یوتھ کارڈ دیں گے ،الیکشن کا زمانہ ہے ، سب لوگوں کی سوچ ہے کہ ہم اقتدار میں آئیں ،پیپلزپارٹی پاور میں آتی ہے تو عوام کی خدمت کرتی ہے،بلوچستان کو ایسا بناؤں گا پہلےسے 10 گنا بہتر ہو گا، بلوچستان پاکستان کو دنیا کا بڑا ملک بنا سکتا ہے، بلوچستان میں بہت سے وسائل ہیں ہمیں آگے بڑھنا ہوگا، اس دفعہ بلوچستان کے پراجیکٹس پر نظر رکھوں گا،پہلے بھی کہہ چکا ہوں بلوچستان پاکستان کا دل ہے،

    آصف زرداری کا کہنا تھا کہ تاریخ ہمیشہ اپنے آپ کو دہراتی ہے، میں 14 سال جیل میں رہا ہوں ، دنیا میں بہت کم سیاسی لوگ ہیں جنہوں نے اتنا عرصہ جیل میں کاٹا ، جیل میں ایک دن میں تین،تین کتابیں پڑھتا تھا، بلوچستان پاکستان کو ترقی یافتہ بنا سکتا ہے مگر سب پیار سے ہوگا ، مار دھاڑ سے نہیں، فلسطین اسرائیل پر مار دھاڑ کر رہا ہے ، جنگ کرتا رہے مگر جنگ سے کچھ نہیں بنے گا ، جنگ سے خوشحالی نہیں آتی، امن سے آتی ہے، میرے کندھوں پر بھٹو صاحب اور بینظیر کا قرض ہے،بلوچستان کیلئے ایسی جگہ سے پانی لائیں گے کہ کوئی روک بھی نہیں سکے گا، سب سے پہلے بلوچستان کو بنائیں گے باقی صوبے بعد میں،بلوچستان کی زمین ایسی ہے اگر کوئی ہاتھ ڈالے تو سونا نکل سکتا ہے،

    خواتین اگر اسی لگن سے کام کرتی رہیں گی تو جیت انشااللہ پیپلزپارٹی کی ہی ہوگی،

    قوم کو بتایا جائے شہیدوں کے خون کاسودا کس نے کیا،بلاول

    آج بھی کچھ قوتیں نہیں چاہتیں ذوالفقار بھٹو کو انصاف ملے،بلاول

    عمران خان کی جانب سے تحریک طالبان کے ساتھ مذاکرات کا فیصلہ افسوسناک تھا،بلاول بھٹو

    ہمارا مقابلہ سیاستدانوں سے نہیں بلکہ مہنگائی بھوک اور بے روزگاری سے ہیں،بلاول بھٹو

    جو شخص تین بار فیل ہوا وہ چوتھی بار کیا تیر مارے کا ،بلاول بھٹو کا نواز شریف پر وار

  • نواز شریف کا دور حکومت  پیپلزپارٹی کیلیے آمریت سے کم نہیں تھا،بلاول

    نواز شریف کا دور حکومت پیپلزپارٹی کیلیے آمریت سے کم نہیں تھا،بلاول

    پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری لاہور پہنچ گئے

    بلاول بھٹو زرداری نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لاہور پہنچ کر بہت اچھا لگا پیپلزپارٹی کی بنیاد لاہور میں رکھی گئی۔لاہور شہر میں پیپلزپارٹی کو دوبارہ عروج دینے کے لئے محنت کی جائے گی۔مہنگائی غربت اور بے روزگاری نے عوام کو مشکل میں ڈال رکھا ہے۔پیپلزپارٹی کی حکومت جب بھی آئی ہم نے بے روزگاری اور مہنگائی کا مقابلہ کیا، ہمارا مقابلہ کسی سیاسی جماعت سے نہیں، ماضی میں ہم نے انقلابی منصوبہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام شروع کیا۔

    بلاول زرداری کا مزید کہنا تھا کہ آئندہ حکومت میں نوجوانوں اور مزدوروں کو ریلیف دینے کے لئے پروگرام شروع کئے جائیں گے۔پاکستان پیپلزپارٹی سیاسی جماعت ہے۔سیاسی جماعتوں کے دروازے بات چیت کے لئے ہمیشہ سب کے لئے کھلے رہتے ہیں۔آئندہ انتخابات میں اکثریت حاصل ہوئی تو سب کو ساتھ لے کر چلیں گے ۔ملک میں نفرت اور تفریق کی سیاست ہو رہی ہے۔پاکستان پیپلزپارٹی کے کارکن بہت بہادر ہیں۔یہ وہ جماعت ہے جس کے کارکن ضیا اور مشرف کی آمریت میں پارٹی کے ساتھ کھڑے رہے۔نواز شریف کا دور حکومت بھی پیپلزپارٹی کارکنان کے لئے آمریت سے کم نہیں تھا۔

    خواتین اگر اسی لگن سے کام کرتی رہیں گی تو جیت انشااللہ پیپلزپارٹی کی ہی ہوگی،

    قوم کو بتایا جائے شہیدوں کے خون کاسودا کس نے کیا،بلاول

    آج بھی کچھ قوتیں نہیں چاہتیں ذوالفقار بھٹو کو انصاف ملے،بلاول

    عمران خان کی جانب سے تحریک طالبان کے ساتھ مذاکرات کا فیصلہ افسوسناک تھا،بلاول بھٹو

    ہمارا مقابلہ سیاستدانوں سے نہیں بلکہ مہنگائی بھوک اور بے روزگاری سے ہیں،بلاول بھٹو

    جو شخص تین بار فیل ہوا وہ چوتھی بار کیا تیر مارے کا ،بلاول بھٹو کا نواز شریف پر وار

  • پیپلز پارٹی میں لوگ شامل ہورہے ،آئندہ حکومت  پیپلز پارٹی بنائے گی،شازیہ مری

    پیپلز پارٹی میں لوگ شامل ہورہے ،آئندہ حکومت پیپلز پارٹی بنائے گی،شازیہ مری

    پیپلز پارٹی کی رہنما،سابق وفاقی وزیر شازیہ مری نے کہا ہے کہ نواز شریف تو دنیا میں ہونے والے تمام کاموں کا کریڈٹ لینا چاہتے ہیں،نواز شریف صاحب اپنے کاموں کا کریڈٹ لیں،

    کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شازیہ مری کا کہنا تھا کہ آئین پاکستان کی کتاب ہر شہری کے پاس ہونی چاہیے، پارلیمنٹ جمہوریت کا بنیادی ستون ہے،ہمیں اپنے حقوق کے بارے میں معلومات بھی ہونی چاہئیں ،کوشش کروں گی کہ جو بات آج یہاں ہو وہ ہر پارلیمنٹیرین تک پہنچا سکوں،ن لیگ نے کوشش کی کہ تھرکول منصوبے میں بینظیر بھٹو کانام نہ لیا جائے،جب نوازشریف کی حکومت آئی تو تھرکول منصوبے پر کوئی کام نہیں ہوا،پیپلز پارٹی میں لوگ شامل ہورہے ہیں اور آئندہ حکومت بھی پیپلز پارٹی بنائے گی،ہمارا مطالبہ لیول پلیئنگ فیلڈ ہے،لیول پلیئنگ فیلڈ میں پتہ چلے گا کہ کون سی جماعت کتنی مقبول ہے،آصف زرداری کے اقدامات کو مخالفین بھی تسلیم کرتے ہیں ،آصف زرداری نے تمام جماعتوں کیساتھ اچھے تعلقات رکھے،پیپلز پارٹی کے دور میں کوئی سیاسی قیدی نہیں تھا نہ کسی پر کوئی کیس بنایا،

    شازیہ مری کا مزید کہنا تھا کہ بلاول بھٹو الیکشن کمیشن سے مسلسل انتخابات کا مطالبہ کرتے رہے،ہمارا پہلا مطالبہ انتخابات کی تاریخ دینے کا تھا،سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد الیکشن کی تاریخ دے دی گئی،سپریم کورٹ نے واضح کہا ہے کہ شفاف اور آزادانہ انتخابات کا انعقاد ہو،پاکستان کے عوام سے درخواست ہے کہ ہماری حمایت کریں تاکہ جو انقلابی کام ہم نے سندھ میں کئے ہیں وہ پورے ملک میں ہوں

    دوسری جانب پیپلز پارٹی کے رہنما رہنما عاجز دھامرا نے کراچی میں شہلا رضا کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم تھر کی بجلی فیصل آباد بھیج رہے ہیں لیکن سندھ کی معیشت کو تباہ کرنے کی سازش ہو رہی ہے، نگراں حکومت کوئی کام نہیں کر رہی، آج کسانوں اور کاشتکاروں کو کھاد نہیں مل رہی، سندھ کی معیشت کو تباہی کے کنارے پر کھڑا کر دیا گیا ہے، پیپلز پارٹی واحد پارٹی ہے جس نے الیکشن کرانے کا مطالبہ کیا، الیکشن مہم سے متعلق چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو متحرک کردار ادا کر رہے ہیں جبکہ آصف زرداری نے گورنر ہاؤس خیبر پختون خوا میں بزنس کمیونٹی سے ملاقات کی،بلاول بھٹو اور آصف زرداری ملک کو سیاسی بحران سے نکالنا چاہتے ہیں، پورے پاکستان کو سندھ بنانا چاہتے ہیں لیکن ہم پر اس بات کو لے کر تنقید کی جا رہی ہے، پلیجو صاحب پیپلز پارٹی پر تنقید کر رہے ہیں، پیپلز پارٹی سے ترقیاتی کاموں سے متعلق مقابلہ کرنا ہے تو کریں، موقع دیا جائے تو پیپلز پارٹی دوسرے صوبوں کو ثابت کرے گی کہ سندھ نے کتنی ترقی کی ہے، اسلام کوٹ ایئر پورٹ کو سندھ نے اپنے اخراجات سے بنایا ہے، اسلام کوٹ میں فری بجلی فراہم کی جاتی ہے، ہم تھر کی بجلی فیصل آباد بھیج رہے ہیں،وہ سیاسی پارٹیاں جنہوں نے اناڑی ڈرائیور بٹھایا ہوا ہے اپنی خیر منائیں، ہم پر ناکام حملے کرتے کرتے اپنی وکٹیں گراتے جا رہے ہیں، یہ ہر دور میں ہمارے خلاف اتحاد بنتے رہے ہیں، تمام پارٹیوں کے پاس اتحاد کرنے کے باوجود پولنگ ایجنٹ تک نہیں ہو گا، الیکشن کمیشن اپنے کام میں سست ہوتا ہے تو لوگ درخواستیں لے کر عدالت جاتے ہیں۔

    رہنماوں نے پارٹی قیادت سے ٹکٹ پر نظر ثانی کا مطالبہ کرتے ہوئے استعفیٰ کی دھمکی دے دی،

    زمان پارک کے باہر مختلف رہنماؤں اور کارکنوں کی جانب سے اجتجاج

    اگر ٹکٹ کا میرٹ میرا نہیں بنتا تو پھر کس کا بنتا ہے؟ عائلہ ملک پھٹ پڑی

    تحریک انصاف کے دو ٹکٹس ہولڈرز بھی کرپشن میں ملوث

    زمان پارک میں بجلی چوری؛ لیسکو نے انتظامیہ کو نوٹس جاری کردیا

     ثاقب نثار کے بیٹے نے بھی پی ٹی آئی کی ٹکٹوں کی لوٹ سیل لگا دی ،آڈیو لیک

  • سرفراز بگٹی پیپلز پارٹی میں شامل ہو گئے

    سرفراز بگٹی پیپلز پارٹی میں شامل ہو گئے

    سرفراز بگٹی پیپلز پارٹی میں شامل ہو گئے، آصف زرداری کی موجودگی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میرے لئے اعزاز کی بات ہے کہ پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کررہا ہوں،

    سرفراز بگٹی سابق صدر آصف علی زرداری کے ہمراہ تربت پہنچے،تربت میں پارٹی کنونشن میں سابق نگراں وزیرداخلہ سرفرا بگٹی پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا، سرفراز بگٹی کے بعد چند اور اہم سیاست دان بھی بلوچستان سے پیپلز پارٹی میں شامل ہوں گی،

    نگران حکومت کے وزیرداخلہ سرفرازبگٹی ڈیرہ بگٹی اورمتصلہ اضلاع پر مشتمل قومی اسمبلی کی نشست سے انتخابات لڑنے کا سوچ رہے ہیں۔ معلوم ہوا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے بلوچستان کے معتبرسیاسی خاندانوں، مثلا اخترمینگل، مالک بلوچ، محمود اچکزئی اورنواب اکبربگٹی فیملی، کے مقابلے میں اپنا امیدوارنہ لانے کی حکمت عملی کی وجہ سے سرفرازبگٹی پی پی پی میں شامل ہورہے ہیں۔ 2018 انتخابات میں باپ کےٹکٹ پرسرفرازبگٹی ڈیرہ بگٹی کی صوبائی اسمبلی کی نشست نواب بگٹی کے پوتے گہرام بگٹی کے ہاتھوں ہارگئے تھے جبکہ قومی اسمبلی کی نشست نواب بگٹی کے دوسرے پوتے شاہ زین بگٹی جیت گئے تھے۔
    pp

    سرفراز بگٹی نگران وزیرداخلہ تھے تا ہم الیکشن کا اعلان ہونے کے بعد انہوں نے استعفیٰ دے دیا تھا، جس کے بعد کہا جا رہا تا کہ سرفراز بگٹی ن لیگ میں شامل ہوں گے،تاہم آج وہ پیپلز پارٹی میں شامل ہو گئے

  • سابق وفاقی وزیر حامد سعید کاظمی پیپلز پارٹی میں شامل

    سابق وفاقی وزیر حامد سعید کاظمی پیپلز پارٹی میں شامل

    اسلام آباد: معروف عالم دین اور سابق وفاقی وزیر حامد سعید کاظمی پیپلز پارٹی میں شامل ہوگئے۔

    باغی ٹی وی: پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کے بعد معروف عالم دین اور سابق وفاقی وزیر حامد سعید کاظمی نے دوبارہ پی پی پی میں شمولیت کا اعلان کردیا،حامد سعید کاظمی اور احمد سعید کاظمی نے سابق صدر آصف زرداری سے ملاقات کی، جس میں نیر بخاری، مخدوم احمد محمود اور عبدالقادر شاہین بھی موجود تھے، آصف زرداری نے حامد سعید کاظمی اور احمد سعید کاظمی کو دیگر رفقا سمیت پی پی پی میں شمولیت پر مبارک باد دی۔

    سراج الحق کا ن لیگ اور پیپلزپارٹی سے اتحاد نہ کرنے کا اعلان

    واضح رہے کہ حامد سعید کاظمی پیپلز پارٹی دور حکومت میں وفاقی وزیر مذہبی امور بھی رہ چکے ہیں 2022 میں انہوں نے پیپلز پارٹی کو خیر باد کہہ کر تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی تھی۔

    دوسری جانب آصف علی زرداری سے پی پی پی بلوچستان کے رہنما جمال رئیسانی نے زرداری ہاؤس میں ملاقات کی، اس موقع پر پی پی پی رہنما فرید رئیسانی بھی موجود تھےآصف علی زرداری، جمال رئیسانی اور فرید رئیسانی کے درمیان بلوچستان کی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    بینک کاشت کاروں کیلئےبروقت اورہمواررسائی یقینی بنائیں،گورنر اسٹیٹ بینک

  • سراج الحق کا ن لیگ اور پیپلزپارٹی سے اتحاد نہ کرنے کا اعلان

    سراج الحق کا ن لیگ اور پیپلزپارٹی سے اتحاد نہ کرنے کا اعلان

    اسلام آباد: امیر جماعت اسلامی سراج الحق ن لیگ اور پیپلزپارٹی سے عام انتخابات میں اتحاد نہ کرنے کا اعلان کیا ہے-

    باغی ٹی وی: اسلام آباد میں بات کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن، نے ملک کو تباہ و برباد کر دیا ہے، ان دونوں جماعتوں سے کوئی اتحاد نہیں کریں گے، اور آئندہ انتخابات میں عوامی مینڈیٹ پر ڈاکہ نہیں ڈالنے دیں گےاس وقت ایک لاڈلے اور سپر لاڈلے کیلئے ماحول بنایا جا رہا ہے، اگر شفاف انتخابات کو یقینی نہ بنایا گیا تو الیکشن نتائج کو تسلیم نہیں کریں گے-

    سراج الحق نے کہا کہ الیکشن امن، ترقی اور خوشحالی کے منشور پر لڑیں گے، 8،8 کنال پر بنے گورنر ہاؤسز اور کمشنر ہاؤسز کا خاتمہ کریں گے فنانشل منیجمنٹ اور فنڈز یوٹلائزیشن کو ٹھیک کریں گے، تعلیم و صحت میں ایمرجنسی نافذ کریں گے، بھکاریوں کیلئے بحالی ٹریننگ سینٹرز بنائے جائیں گے، عوام کے پاس حقیقی تبدیلی کا پیغام لے کر جائیں گے۔

    اگر ثقافت کو بچانا ہے تو… ایلون مسک کا اٹلی کی ماؤں کو …

    امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کو یکساں ماحول نہ فراہم کیا گیا تو آئندہ حکومت نہیں چلے گی،انتخابات کیلئے 50 فیصد سے زائد امیدواروں کو ٹکٹ جاری کر چکے ہیں،شفاف انتخابات کیلئے عدلیہ، اسٹیبلشمنٹ اور الیکشن کمیشن کا غیر جانبدار ہونا ضروری ہے۔

    آڈیالہ جیل میں بجلی منقطع

  • یوریا کھاد کا بحران، پی پی کا سندھ بھر میں احتجاج کا اعلان

    یوریا کھاد کا بحران، پی پی کا سندھ بھر میں احتجاج کا اعلان

    کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی نے سندھ میں یوریا کھاد کے بحران، اور یوریا کھاد کی بلیک مارکیٹنگ پر فروخت کے خلاف کل جمعے کے روز سندھ بھر میں احتجاج کا اعلان کیا ہے-

    باغی ٹی وی: صدر پی پی پی سندھ نثار کھوڑو نے کہا کہ پیپلز پارٹی یوریا کھاد کی قلت اور بلیک مارکیٹنگ پر فروخت کے خلاف کل جمعے کے روز سندھ کے تمام ضلعی ہیڈ کوارٹرز میں احتجاج کرے گی، نثار کھوڑو نے سندھ بھر کے تنظیمی ذمیداران کو ہدایت کی کہ پیپلز پارٹی کے تمام ضلعی صدور و دیگر ضلعی عھدیداران اور دیگر تنظیمی ذمیداران سندھ میں یوریا کھاد کی قلت اور بلیک مارکیٹنگ کے خلاف احتجاج میں بھرپور عوامی شرکت کو یقینی بنائیں۔

    ڈالر کی قدر مزید کم ،سونے کی قیمت میں اضافہ

    نثار کھوڑو نے کہا کہ سندھ میں یوریا کھاد کی قلت پیدا کرکے کھاد کی بلیک مارکیٹنگ پر فروخت کا عمل سندھ کی زراعت کو تباہ کرنے کے مترادف عمل ہے، سندھ 70 فیصد زراعت پیدا کرنے والہ صوبہ ہے، سندھ کی زراعت اور زرعی لوگوں کو معاشی کمزور کرنا ملک کو معاشی طور پر کمزور کرنے کی سازش ہے ایک طرف عوام کو مھنگائی بے روزگاری کا سامنہ ہے تو دوسری طرف یوریا کھاد کی قلت اور بلیک مارکیٹنگ کرکے سندھ کی زراعت کو تباہ کرنے کی سازش کی جا رہی ہے۔

    یوفون نے ٹیلی نار کے 100 فیصد حصص خرید لئے

    نثار کھوڑو نے کہا کہ یوریا کھاد کی بلیک مارکیٹنگ پر فروخت سندھ کے آبادگاروں،کاشتکاروں، کسانوں اور مزدوروں کا معاشی قتل ہے پیپلز پارٹی زراعت کی تباہی اور عوام کا معاشی قتل کسی صورت نہیں ہونے دے گی، نگران وفاقی اور صوبائی حکومت فوری طور پر سندھ میں یوریا کھاد کی قلت کو ختم کرے اور ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف کاروائی کرے،سندھ میں یوریا کھاد کی بلیک مارکیٹنگ کو روکا جائے اور آبادگاروں ،کاشتکاروں، کسانوں اور زراعت سے منسلکہ افراد میں پیدا ہونے والی بے چینی ختم کی جائے آبادگار، کسان، کاشتکار اور مزدوروں سمیت زراعت سے منسلکہ افراد یوریا کھاد کی قلت اور بلیک مارکیٹنگ پر فروخت کے خلاف اس احتجاج میں بھرپور شرکت کریں۔

    سبز باغ نہیں دکھاتا،جو کہتا ہوں کر کے دکھاتا ہوں،آٹھ فروری کو اپنا مقدر بدلیں،نواز …