Baaghi TV

Tag: پیپلز پارٹی

  • بھٹو تو واپس نہیں آئے گا امید ہے غلط فیصلے کو غلط کہا جائے گا،فیصل کریم کنڈی

    بھٹو تو واپس نہیں آئے گا امید ہے غلط فیصلے کو غلط کہا جائے گا،فیصل کریم کنڈی

    پیپلز پارٹی کے رہنما، فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ وہ شخص جس نے ملک کو آئین دیا، اس کے ریفرنس پر تیرہ سال بعد سماعت ہو رہی ہے،

    فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ اور چیف جسٹس آف پاکستان کے مشکور ہیں،بنچ میں بیٹھے چیف جسٹس نے کہہ دیا تھا کہ ہم سے زبردستی فیصلہ کروایا گیا،ہمارا بھٹو تو واپس نہیں آئے گا، ہمیں امید ہے غلط فیصلے کو غلط کہا جائے گا،پوری قوم، پیپلزپارٹی اور جیالوں کی دل جوئی ہو گی، بھٹو اسلامی لیڈر اور قوم کا لیڈر تھا، آج پاکستان کی تاریخ کا اہم دن ہے،پیپلز پارٹی کے بانی چیئرمین اور سابق وزیراعظم کے عدالتی قتل کے ریفرنس کی سماعت ہے، سپریم کورٹ کے شکر گزار ہیں یہ سماعت لائیو دکھائی جائے گی،ہمیں امید ہے آج انصاف ملے گا، اور قوم دیکھے گی بھٹو کے عدالتی قتل کا سچ قوم کے سامنے آئے گا،

    واضح رہے کہ سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ،بھٹو ریفرنس کی کاروائی براہ راست دکھائی جائے گی،ریفرنس کی کاروائی ویب سائیٹ اور یوٹیوب چینل پر براہ راست دکھائی جائے گی، سپریم کورٹ میں آج سماعت ہو گی،گزشتہ روز پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے کاروائی براہ راست دکھانے کی درخواست دائر کی تھی، درخواست بلاول بھٹو کی جانب سے وکیل فاروق ایچ نائیک نے دائر کی، سپریم کورٹ میں‌دائر درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ انصاف کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ریفرنس کی سماعت براہ راست نشر کی جائے،

    بشریٰ بی بی، بزدار، حریم شاہ گینگ بے نقاب،مبشر لقمان کو کیسے پھنسایا؟ تہلکہ خیز انکشاف

    لوگ لندن اور امریکہ سے پرتگال کیوں بھاگ رہے ہیں،مبشر لقمان کی پرتگال سے خصوصی ویڈیو

    مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ بہت ہی اہم خبر لے کر آیا ہوں، 

    مبش لقمان کا کہنا تھا کہ ضیا الحق کی مدد کرنے والوں میں نواز شریف سب سے آگے تھے

    خاور مانیکا انٹرویو اور شاہ زیب خانزادہ کا کردار،مبشر لقمان نے اندرونی کہانی کھول دی

    وزیراعظم سمیت کروڑوں کا ڈیٹا لیک،سیاست کا 12واں کھلاڑی کون

  • لاڈلا وہ ہے جو 25 نشستیں جیتنے کے باوجود اکثریت سے حکومت بناتا ہے،آصف زرداری

    لاڈلا وہ ہے جو 25 نشستیں جیتنے کے باوجود اکثریت سے حکومت بناتا ہے،آصف زرداری

    اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی کے صدر آصف زرداری نے کہا ہے کہ وزیراعظم کا امیدوار میں بھی ہوسکتا ہوں اور بلاول بھٹو بھی ہوسکتے ہیں۔

    باغی ٹی وی: نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے آصف زرداری نے کہا کہ جمہوریت اور جمہوریت کا نظام بہت کٹھن ہے،’آج ہوں ، کل ہوں، پرسوں ہوں الیکشن ضرور ہونا ہے، 8 سے 18 فروری ہوجائے، لیکن ہونا تو ہے، الیکشن کی تاریخ دینا الیکشن کمیشن کا کام ہے، الیکشن کی تاریخ دینا یا تاریخ کو آگے پیچھے کرنا الیکشن کمیشن کے اختیار ہے، میرے اختیار میں نہیں ہے،، وہ آئین کے مطابق جو کرنا چاہے کر سکتا ہے، وہ پیریڈ شارٹ بھی کرسکتا ہے، اگر انتخابات آٹھ دس دن آگے جاتے بھی ہیں تو میرے حساب سے کوئی فرق نہیں پڑتا، مگر اس سے زیادہ نہیں۔

    آصف علی زرداری نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو کیس سماعت کیلئے مقرر ہوگیا ہے، اس کیلئے چیف جسٹس صاحب کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اور اقرار کرتا ہوں کہ ہم آپ کی جمہوری سوچ کی پذایرائی کرتے ہیں کہ آپ جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں، جج صاحب نے مجھ سے پوچھ کرسماعت مقرر نہیں کی ذوالفقار بھٹو کا جوڈیشل قتل 40 سال قبل ہوا، میں نے 11 سال پہلے ریفرنس بھیجا تھا جو اب جاکر لگا ہے۔

    غزہ کی صورت حال پر سلامتی کونسل کے ناکام ہونے پر افسوس ہے،انتونیو گوئتریس

    انہوں نے کہا کہ ہمارا ایک لاڈلا جیل میں ہے، اسے 30سال میں بنایا گیا ،ایک کم ظرف کو ملک دیدیا جس نے بیڑا غرق کر دیا،بلاول صرف لاڈلہ کہتے ہیں، لیکن انہوں نے کبھی بتایا نہیں کہ لاڈلہ کون ہے، لاڈلا وہ ہے جو 25 نشستیں جیتنے کے باوجود اکثریت سے حکومت بناتا ہے میں جیل میں تھا پھر بھی پکڑ دھکڑ کی گئی تھی، لڑتے رہنا ہمارا جمہوری حق ہے، ہمیں اسٹیبلشمنٹ اور تمام اسٹیک ہولڈز کو ساتھ چلانا ہے۔

    افغانستان اور افغان باشندے ہمارے لیے قابل احترام ہیں،سابق چیئرمین پی ٹی آئی نے افغانیوں کے ووٹ رجسٹرڈ کرائے ،یہ اپنے فائدے کیلئے افغانیوں کی حمایت کرتے ہیں بیرون ملک پاکستانیوں کو بہکایا گیا،باہر بیٹھے ہوئے ولاگرز کہہ رہے ہیں کہ پی ٹی آئی جیتے گی، ’ان ولاگرز کو پیسے دے رہی ہے جمائما، ایک لابی ہے جو ان کو سپورٹ کر رہی ہے اور اس لابی کو کوئی اور انٹینشنز (ارادے) ہیں میں نے پورے پارلیمنٹ کو اختیار دیدیا ہے اگر کوئی صدر بن بھی جائے تو اس کے پاس کوئی اختیار نہیں ہوگا،مجھے جیل سے کوئی تکلیف نہیں،ہم عادی ہوگئے ہیں۔

    خانہ کعبہ کی اصلاح و مرمت کا آغاز ،اطراف میں چار دیواری کھڑی کر …

    انہوں نے کہا کہ میں حکومت میں نہیں آیا تو مجھ جیسے لوگ توآئیں گے، پیپلز پارٹی اپنا وزیراعظم تو بناسکتی ہےمیں نے ہی شہباز شریف کو وزیراعظم بنایا تھا، میں نے ہی شہباز شریف کو نمبرز پورے کرکے دیئے، وزیراعظم میں بنوں گا یا بلاول یہ وقت بتائے گانواز شریف سےصرف ایک ملاقات ہوئی ہےمیں توشہبازشریف کو اپوزیشن لیڈر بھی نہیں بنانا نہیں چاہتا تھاخورشید شاہ نے شہباز شریف کو اپوزیشن لیڈر بنوایا۔

    آصف زرداری نے کہا کہ بلاول بھٹو ملک کے نوجوان وزیر خارجہ رہے ہیں، بلاول نے 18ماہ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا، بلاول کو سیاست سکھانے کی ضرورت نہیں،بلاول نوجوانوں کا لیڈر ہے، میری خواہش ہے کہ آصفہ بھٹو الیکشن میں آئیں، آصفہ ابھی ہمارا سوشل میڈیا دیکھتی ہے۔

    تحریک انصاف کا انتخابی نشان بلا ایک بار پھر خطرے میں

  • پیپلز پارٹی کے رہنما مسلم لیگ ن میں شامل

    پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سید شہزاد شاہ جیلانی نے پاکستان مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کر لی۔

    باغی ٹی وی: تفصیلات کے مطابق سید شہزاد شاہ نے ن لیگ سندھ کے صدر بشیر میمن سے ملاقات کی اور انہوں نے ن لیگ کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پارٹی میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان کیا،سید شہزاد شاہ نے کہا ہے کہ وہ خیر پور میں پاکستان مسلم لیگ ن کو مضبوط کریں گے، واضح رہے کہ سید شہزاد شاہ سابق وفاقی وزیر سید پرویز علی شاہ جیلانی کے بیٹے اور سابق رکن قومی اسمبلی سید جاوید علی شاہ جیلانی کے بھتیجے ہیں۔

    قبل ازیں تحریک انصاف کے سابق رہنما اور سابق ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد خان مزاری نےپاکستان مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کیا تھا، پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر مرکزی رہنما رانا ثنا اللہ خان نے ماڈل ٹائون میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہر حلقے سے تقریباً 8 کے قریب درخواستیں موصول ہوئی ہیں،ہر حلقے سے ایک ہی امیدوار الیکشن میں حصہ لے گا جیسے امیدوار فائنل ہونگے ان کا اعلان کر دیا جائے گا ۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ کئی لوگ ہیں جو ہمارے ساتھ تعاون کرتے رہے ہیں وہ بھی پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی جماعت مسلم لیگ ن میں شامل ہو چکے ہیں، این اے 110 سے مولانا آصف پارٹی میں شامل ہوئے ہیں جبکہ بابر سیال پی پی 125 سے اور نیلم سیال نے ن لیگ میں شمولیت اختیار کر لی ہے ، پی پی 129 سے خالد غنی، پی پی 130 سے امیر عباس سیال ، پی پی 128 سے خالد محمود سرگانہ اور پی پی 127 سےشیخ محمد یونس ن لیگ کاحصہ بن گئے ہیں، این اے 189 سے ریاض خان مزاری اور پی پی 297 سے دوست محمد خان مزاری بھی ن لیگ میں شامل ہو گئے ہیں۔

  • سابق وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو  سمیت دیگر رہنما پاکستان پیپلزپارٹی میں شامل

    سابق وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو سمیت دیگر رہنما پاکستان پیپلزپارٹی میں شامل

    لاہور: سابق وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو اور دیگر رہنما پاکستان پیپلزپارٹی میں شامل ہوگئے۔

    باغی ٹی وی: بلوچستان کے سابق وزیراعلیٰ عبدالقدوس بزنجو اور سابق صوبائی وزیر سکندر عمرانی سمیت کئی بلوچ رہنما پییلز پارٹی میں شامل ہوگئے،ترجمان پیپلز پارٹی کے مطابق بلاول ہاؤس لاہور میں پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کے بعد بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما عبدالقدوس بزنجو کے ہمراہ سابق وزیر سکندر عمرانی اور سید نظام الدین پیپلز پارٹی میں شامل ہوگئے۔
    https://x.com/MediaCellPPP/status/1732820237253550223?s=20
    سابق صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات کے بعد بلوچستان حکومت کے سابق وزیر سکندر عمرانی بھی پی پی پی میں شامل ہو گئے صدر آصف زرداری سے ملاقات کے بعد بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما عبدالقدوس بزنجو کے ہمراہ سید نظام الدین، سید حمید، نصیر احمد بزنجو، میر عبدالوہاب بزنجو و دیگر بھی پی پی پی میں شامل ہوئے-

    سعودی عرب کا جنگی طیارہ گر کر تباہ ،2 پائلٹس جاں بحق

    صدر آصف زرداری نے پاکستان پیپلزپارٹی میں شامل ہونے والی بلوچستان کی سیاسی شخصیات کو خوش آمدید کہا، صدر آصف زرداری سے ملاقات میں اہم سیاسی شخصیات کی شمولیت کے موقع پر علی حسن زہری بھی موجود تھے-

    خلیل جبران لبنانی نژاد امریکی فنکار، شاعر اور مصنف

  • ہمیں ٹک ٹاک ،گالم گلوچ اور گیٹ نمبر4کی سیاست نہیں آتی،بلاول

    ہمیں ٹک ٹاک ،گالم گلوچ اور گیٹ نمبر4کی سیاست نہیں آتی،بلاول

    خیبرپختونخوا کے ضلع شانگلہ کے علاقے داموڑی میں پیپلز پارٹی کا ورکرز کنونشن منعقد ہوا

    کنونشن سے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شانگلہ کے عوام نے ثابت کر دیا بھٹو آج بھی زندہ ہے، شناگلہ کے لوگوں کا دل سےمشکور ہوں ،پاکستان کے عوام کومشکلات کا سامنا ہے ، معاشی حالات ابترہوتے جارہے ہیں ، انا کی سیاست کرنے والے پرانے سیاستدان عوامی مسائل سے آگاہ نہیں ،ملک میں تقسیم کی سیاست عروج پر ہے ،سیاست کو اختلاف رائے کے بجائے ذاتی دشمنی تک پہنچادیا گیا،ایک طرف نفرت اور تقسیم کی سیاست جاری ہے ،دوسری طرف معاشی بحران بدسے بدتر ہوتاجارہاہے ،سیاستدان آج بھی پرانی سیاست کررہے ہیں،ہمیں ٹک ٹاک ،گالم گلوچ اور گیٹ نمبر4کی سیاست نہیں آتی،

    بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ پرانے سیاستدان کو عوام کے اصل مسائل میں کوئی دلچسپی نہیں، نہ انکے پاس ان مسائل کا کوئی حل ہے ،ہم نے اپنے لوگوں کو روزگار دینا ہے، سندھ میں ہم نے برج، سڑکیں بنائیں، جب تک مزدور خوشحال نہیں ملک خوشحال نہیں ہوسکتا، نوجوانوں کےلئے یوتھ کارڈ لائیں گے، مجھ پر آج تک نا کرپشن کا کیس ہے اور نا ہی خون کا داغ ،میرے مخالف بھی مجھ پر کرپشن کا الزام نہیں لگا سکتے، میرے ہاتھ صاف ہیں،ریاست کی ذمہ داری ہے کہ عوام کو روزگار دلوائیں چاہے کہیں بھی ہو،

    بلاول زرداری کا مزید کہنا تھا کہ آپ نے فیصلہ کرنا ہے، میرے بزرگوں نے نوجوانوں کو بچانا ہے ،انا،نفرت،تقسیم کی سیاست کو جاری رکھنا ہے یا اپنی قسمت بدلنی ہے، اگر آپ اصل مسائل حل کرنا چاہتے ہیں ،عوامی راج چاہتے ہیں تو پیپلز پارٹی کو ووٹ دے کر کامیاب بنائیں،ہم ملکر جدوجہد کریں گے، قائد عوام کا نامکمل مشن پورا کریں گے،میرا ملک مشکل میں ہے عوام تکلیف میں ہے، آپ لوگ میرا ساتھ دیں،میں دکھاؤں گا کہ کیسے ملک اور عوام کی قسمت تبدیل کریں گے.سب سیاست دانوں کو پہچان چکا ہوں ،آٹھ فروری کو الیکشن ہے گھر گھر میں میرا پیغام، میرا منشور پہنچائیں،گھر گھر جا کر بتائیں پیپلز پارٹی عوام کی خدمت کر رہی ہے،

    بشریٰ بی بی، بزدار، حریم شاہ گینگ بے نقاب،مبشر لقمان کو کیسے پھنسایا؟ تہلکہ خیز انکشاف

    لوگ لندن اور امریکہ سے پرتگال کیوں بھاگ رہے ہیں،مبشر لقمان کی پرتگال سے خصوصی ویڈیو

    مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ بہت ہی اہم خبر لے کر آیا ہوں، 

    مبش لقمان کا کہنا تھا کہ ضیا الحق کی مدد کرنے والوں میں نواز شریف سب سے آگے تھے

    خاور مانیکا انٹرویو اور شاہ زیب خانزادہ کا کردار،مبشر لقمان نے اندرونی کہانی کھول دی

    وزیراعظم سمیت کروڑوں کا ڈیٹا لیک،سیاست کا 12واں کھلاڑی کون

  • بلاول کی زیر صدارت سندھ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس،ٹکٹوں بارے  دی گئیں تجاویز

    بلاول کی زیر صدارت سندھ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس،ٹکٹوں بارے دی گئیں تجاویز

    پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں بلاول ہاؤس میں سندھ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ہوا،

    بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ پی پی پی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر فریال تالپور بھی سندھ پارلیمانی بورڈ کے اجلاس میں موجود تھیں، بلاول بھٹو زرداری کو پی پی پی سندھ کے پارلیمانی بورڈ نے عام انتخابات میں ٹکٹوں کی تقسیم سے متعلق تجاویز دیں،بلاول بھٹو زرداری کو 27 دسمبر کو ہونے والے شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے یوم شہادت کے پروگرام کے انعقاد اور انتظامات کے حوالے سے بھی تجاویز دی گئیں

    بلاول بھٹو زرداری نےعام انتخابات کے حوالے سے تیاریوں کو تیز کرنے کی ہدایت کی، بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں ہونے والے سندھ پارلیمانی بورڈ کے اجلاس میں پی پی پی سندھ کے صدر نثار کھوڑو، جنرل سیکریٹری وقار مہدی اور سیکریٹری اطلاعات عاجز دھامرا شریک ہوئے،سندھ پارلیمانی بورڈ کے اجلاس میں سید مراد علی شاہ، ناصر شاہ، سعید غنی، قادر پٹیل اور مکیش کمار چاولہ موجود تھے

    دوسری جانب پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری سے پی پی پی منڈی بہاؤلدین کے عہدیداران و کارکنان کی ملاقات ہوئی ہے،صف علی زرداری کے ہمراہ ندیم افضل چن اور ندیم اصغر کائرہ موجود تھے، آصف زرداری اور پی پی پی منڈی بہاؤلدین کے عہدیداران و کارکنان کے درمیان سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا، آصف زرداری سے پیپلزیوتھ آرگنائزیشن پنجاب کے صوبائی نائب صدر سید یاور عباس اور پی پی پی منڈی بہاؤالدین اسپورٹس ونگ کے ضلعی صدر عدنان اسلم کی ملاقات ہوئی، آصف زرداری سے منڈی بہاؤالدین میں پیپلزیوتھ آرگنائزیشن کے ضلعی جنرل سیکریٹری سانول تارڑ اور منڈی بہاؤالدین کے سٹی صدر ارشداللہ کی ملاقات ہوئی، آصف زرداری سے پیپلزاسٹوڈنٹ فیڈریشن گوجرانوالہ ڈویژن کے جنرل سیکریٹری ارسلان مختار اور منڈی بہاؤالدین میں پی وائے او کے سٹی صدر راجہ پال کی ملاقات ہوئی،

    بشریٰ بی بی، بزدار، حریم شاہ گینگ بے نقاب،مبشر لقمان کو کیسے پھنسایا؟ تہلکہ خیز انکشاف

    لوگ لندن اور امریکہ سے پرتگال کیوں بھاگ رہے ہیں،مبشر لقمان کی پرتگال سے خصوصی ویڈیو

    مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ بہت ہی اہم خبر لے کر آیا ہوں، 

    مبش لقمان کا کہنا تھا کہ ضیا الحق کی مدد کرنے والوں میں نواز شریف سب سے آگے تھے

    خاور مانیکا انٹرویو اور شاہ زیب خانزادہ کا کردار،مبشر لقمان نے اندرونی کہانی کھول دی

    وزیراعظم سمیت کروڑوں کا ڈیٹا لیک،سیاست کا 12واں کھلاڑی کون

  • یہ تاثر ختم ہونا چاہیے کہ کوئی فیورٹ ہے،یوسف رضا گیلانی

    یہ تاثر ختم ہونا چاہیے کہ کوئی فیورٹ ہے،یوسف رضا گیلانی

    لودھراں: پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیئر رہنما اور سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ یہ تاثر ختم ہونا چاہیے کہ کوئی فیورٹ ہے، الیکشن فری اینڈ فئیر ہونا چاہیے۔

    باغی ٹی وی: لودھراں میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ بلاول بھٹو معروضی حالات کے مطابق اپنے بیان دے رہے ہیں، آصف زرداری اور بلاول بھٹو دونوں ایک پیج پر ہیں، کوئٹہ جلسے کے بعد آصف زرداری اور بلاول بھٹو کے درمیان اختلاف کا تاثر زائل ہوگیا ہے۔

    میڈیا سے بات چیت کے دوران ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ صدر، الیکشن کمیشن اور چیف جسٹس کی یقین دہانی کے بعد الیکشن ملتوی ہونے کا کوئی امکان نہیں، مجھے نہیں لگتا کہ پیپلز پارٹی کسی کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کرے گی، پارٹی کا مؤقف ہے کہ اپنے منشور کے ساتھ الیکشن لڑیں گے، پیپلز پارٹی کو بیک فٹ پر لے جانے سے فرق نہیں پڑتا، وہ فرنٹ فٹ پر ہی کھیلے گی-

    امریکا نے ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کو جیل میں قید بہن عافیہ صدیقی سے ملاقات …

    یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پیپلز پارٹی سندھ میں پہلے سے زیادہ موثر اور مضبوط ہو کر ابھرے گی، جنوبی پنجاب پسماندہ اور ٹیل کا علاقہ سمجھا جاتا ہے اس میں احساس محرومی ہے، پیپلز پارٹی نے پہلے بھی صوبے اور اس خطے کی محرومی کی بات کی ہے۔

    بلوچستان، موسیٰ خیل کے جنگلات میں آگ لگ گئی

  • ن لیگ کی حکومت بنی تو وہ انتقامی سیاست کرے گی،بلاول

    ن لیگ کی حکومت بنی تو وہ انتقامی سیاست کرے گی،بلاول

    چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی بلوچستان میں حکومت بنائے گی

    بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ 8 فروری کو بلوچستان میں اچھا سرپرائز دیں گے،ہم واحد جماعت ہیں، جو اپنے لیے نہیں بلکہ سب کے لیے لیول پلیئنگ فیلڈ مانگتے ہیں، ہماری جدوجہد اور محنت جاری رہے گی،اگر میں یہ کہوں کہ فلاں کھلاڑی یا فلاں بندہ میرا مخالف ہے تو یہ غلط بات ہو گی ، میاں صاحب انتظار کی بجائے اپنے نظریے پر الیکشن لڑیں ،رائیونڈ کی ہوا بنانے کی کوشش ناکام ہو رہی ہے، یہ اپنے گھر سے نہیں جیت سکتے، نواز شریف انتظامیہ کی مدد کے بجائے اپنے منشور پر الیکشن لڑیں، ووٹ کو عزت دیں، ووٹ کی بے عزتی نہ کریں،جو بھی حالات ہوں ہم جانتے ہیں ہر پچ پر کیسے کھیلا جاتا ہے،،پیپلز پارٹی کا شروع سے ہی لیول پلئنگ فیلڈ کا مطالبہ رہا ہے،الیکشن میں پی پی بورڈ بناتی ہے تو ہر امیدوار کا نام سامنے رکھا جاتا ہے،باقی جماعتوں کا لیول پلئنگ فیلڈ کا مطالبہ حالات کے مطابق ہے، فیصلے کرنے کا نگران حکومت کے پاس کوئی اختیار نہیں ہے اس کے لیے الیکشن کروائیں تاکہ عوام کے منتخب نمائندے فیصلے کریں،موجودہ حالات میں فرنٹ لائن پر کام کرنے کی ضرورت ہے، اللہ نے موقع دیا تو مسائل بھی حل کریں گے، ہم کام کر سکتے ہیں، یہاں کی عوام کو سیاست، معیشت میں سٹیک ہولڈر بنائیں گے، یہ مشکل کام نہیں،جب سے نواز شریف آئے اور جو جلسہ ہوا، اس سے عام عوام میں خدشات پیدا ہوئے، ہم چاہتے ہیں ملک کو اچھے طریقے سے چلائیں جہاں سارے ادارے اپنی آئینی حدود میں رہ کر کام کریں،عمران خان دور میں ہمارا اعتراض یہی تھا کہ وہ ہر ادارے کو اپنا ٹائیگر فورس بنانا چاہتے تھے، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف ریفرنس اسی لئے ریفرنس دائر کیا گیا تھا، ہم جمہوریت چاہتے ہیں ،ہم جتنا پرفارم کریں گے اتنی سپیس واپس لیں گے،نوازشریف ووٹ کو عزت دلائیں، ووٹ کی بےعزتی نہ کریں، ملک کا سب سے بڑا کینسر قرضہ ہے،پیپلز پارٹی نے کل بتا دیا ہے کہ الیکشن کیسے لڑے اور جیتے جاتے ہیں،ہر سیاسی جماعت کی یہی کوشش ہوتی ہے کہ الیکشن جیتے،تصادم کی بجائے سب کو مفاہمت کی طرف جانا ہوگا

    بلاول زرداری کا مزید کہنا تھا کہ تین نسلوں سے ہم جدوجہد کر رہے ہیں، پاکستان میں ایسی حکومتیں بنیں جو بالکل ہی سیلکٹڈ تھیں وہ بھی ناکام رہیں، اسٹیبلشمنٹ پاکستان کی ہو یا دنیا کی ایک حقیقت ہے،میں چاہتا ہوں ساری سیاسی جماعتوں کے ساتھ ملکر فیصلے ہونے چاہئے اور پھر عملدرآمد ہونا چاہئے، یہ نہیں ہونا چاہئے کہ 2018 میں عمران خان کو مسیحا بنایا جائے اور 2023 آئے تو پھر کہا جائے کہ یہ تو فرشتہ ہے اسکا ساتھ دینا ہے، باقی سب گندے ہیں، میں سمجھتا ہوں کہ ہم سب انسان ہیں، میں چاہتا ہوں کہ 24 گھنٹے عوام کی خدمت کریں، مہنگائی، بے روزگاری، غربت تاریخی سطح پر پہنچ چکی، ہم ایسے معاشی بحران میں پہلے نہیں گزرے جو ابھی ہے، پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جو سب کو ساتھ لے کر چل سکتی ہے، ن لیگ کی حکومت بنی تو وہ انتقام کی سیاست کر کے ملک کو نقصان پہنچائے گی، عمران خان نفرت کی سیاست کر کے ملک کو نقصان پہنچائیں گے ،پرانی سیاست ترک کر کے نیا طرز سیاست شروع کیا جائے.اٹھارہویں ترمیم کا فائدہ پاکستان کی عوام ہوا ہے، وسائل پر ڈاکہ نہیں مارنے دیں گے،میں اٹھارہ ماہ اسلام آباد میں گزار کر حکومت کے اندر رہ کر آیا، اسلام آباد والوں کو یہاں کے مسائل کا علم نہیں، ہمیں ایسی حکومت بنانی پڑے گی جو اٹھارہویں ترمیم پر نہ صرف عمل کرے بلکہ پورا کرے.سترہ وزارتیں اسلام آباد میں کام کر رہی جو نہیں ہونی چاہئے، یہ کام صوبوں کو کرنا چاہئے.

    بلاول زرداری کا مزید کہنا تھا کہ اگر میڈیا پر مسائل اجاگر نہیں کریں گے تو مسائل بڑھتےرہیں گے،اس سے پاکستان کا نقصان ہو گا،نو مئی میں نے اور میاں صاحب نےنہیں کیا، جنہوں نے کیا ان سے پوچھا جائے، میں نے اسمبلی میں کہا تھا کہ پی ٹی آئی کو عمران خان نے بند گلی میں دھکیل دیا،یہ ایسا واقعہ ہے جس کا کوئی سیاسی کارکن سوچ نہیں سکتا،ہم پاکستان میں جمہوریت کو نقصان نہیں پہنچا سکتے، سیاستدانوں کو سیاست کے دائرے میں رہ کر سیاست کرنی چاہئے، نو مئی کو جو ہوا، اس کے ھوالہ سے قانون پر عملدرآمد ہونا چاہئے، ہمار ا کوشش یہ ہونا چاہئے کہ پارلیمان اپنی مدت پوری کرے تا کہ جمہوریت کا تسلسل قائم رہے، پارلیمانی سسٹم میں ایک گنجائش ہوتی ہے کہ پارلیمان کے اراکین کو ساتھ رکھنا ہوتا ہے،عمران خان کس منہ سے کسی اور پر الزام لگا سکتے ہیں وہ اپنے بل بوتے پر سیاست کرنے کو تیار نہیں تھے اب کل رو بھی نہیں سکتے کہ مجھے کیوں نکالا، یہ میاں صاحب کے لئے بھی ہے،بینظیر انکم سپورٹ کے ساتھ ہم نے وسیلہ روزگار پروگرام بھی متعارف کروایا، تعلیمی ادارے خواہ وہ کسی بھی صوبے میں ہوں ، ہر صوبے میں پیپلز پارٹی کے دور میں یہ ادارے بنے،ہمارا یوتھ کارڈ کا منصوبہ ہے،ہم چاہتے ہیں کہ ان نوجوانوں کو ٹارگٹ کریں جو تعلیم حاصل کرتے مگر روزگار میں مشکل ہوتی ہے، ہم ان کو تھوڑی دیرکے لئے مالی مدد دینا چاہتے ہیں تا کہ وہ ایکسپئرنس بھی حاصل کر لیں، یوتھ سنٹر ہر ضلع میں بنائیں گے جہاں ڈیجیٹل لائبریری ہو گی، سپورٹس سنٹر بنائیں گے،

    قبل ازیں پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کے بعد بلوچستان عوامی پارٹی میں اقلیتی ونگ کے صوبائی نائب صدر چوہدری جاوید ولسن اور اسپورٹس ونگ کے نائب صدر محمد قاسم یوسفزئی پی پی پی میں شامل ہوگئے

    بشریٰ بی بی، بزدار، حریم شاہ گینگ بے نقاب،مبشر لقمان کو کیسے پھنسایا؟ تہلکہ خیز انکشاف

    لوگ لندن اور امریکہ سے پرتگال کیوں بھاگ رہے ہیں،مبشر لقمان کی پرتگال سے خصوصی ویڈیو

    مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ بہت ہی اہم خبر لے کر آیا ہوں، 

    مبش لقمان کا کہنا تھا کہ ضیا الحق کی مدد کرنے والوں میں نواز شریف سب سے آگے تھے

    خاور مانیکا انٹرویو اور شاہ زیب خانزادہ کا کردار،مبشر لقمان نے اندرونی کہانی کھول دی

    وزیراعظم سمیت کروڑوں کا ڈیٹا لیک،سیاست کا 12واں کھلاڑی کون

  • تحریک انصاف کو آج  پیپلزپارٹی کے پرانے جیالے پر  گزارہ کرنا پڑا، فیصل کریم کنڈی

    تحریک انصاف کو آج پیپلزپارٹی کے پرانے جیالے پر گزارہ کرنا پڑا، فیصل کریم کنڈی

    پیپلزپارٹی کے سیکرٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کا 56 واں یوم تاسیس کوئٹہ میں تاریخی جلسے کی صورت میں منایا گیا، جلسے میں پیپلزپارٹی کی صوبائی لیڈرشپ کے علاوہ آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری نے ورکرز کو روڑ میپ دیا،

    فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو زرداری 7 تاریخ کو شانگلہ 10 تاریخ کو کوہاٹ میں ورکرز کنونشن سے خطاب کریں گے، بلاول بھٹو زرداری پشاور میں ویمن کنونشن سے بھی خطاب کریں گے، کوئٹہ میں ہمارے ساتھ اہم شخصیات سمیت 3 سابق ایم پی ایز نے بھی شرکت کی، کوئٹہ سے سرد ہوائیں شروع ہوئی اور اسلام آباد میں حالات تبدیل ہوئے،آج ایک الیکشن ہوا اس میں سلیکشن ہوئی، 2018 میں جن لوگوں کے لیے آر ٹی ایس سسٹم بٹھایا گیا، جن لوگوں کو بیساکھیوں سے لایا گیا آج انہوں نے اپنی روایات کو برقرار رکھا، پارٹی میں جنہوں نے الیکشن لڑنا تھا ان کو ووٹنگ کا لنک ہی نہ بھیجا گیا، جس پارٹی کے اندرونی انتخابات میں دھاندلی ہو وہ آگے کیا کریں گے،ہمارا الیکشن کمیشن سے مطالبہ ہے کہ اب الیکشنز کو چیک کیا جائے، پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن پر الیکشن کمیشن نوٹس لے،

    فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ کبھی مفرور شخص بھی الیکشن لڑ کر جیت سکتا ہے،مفرور شخص الیکشن جیت کر پارٹی کا صوبائی صدر بن گیا،پی ٹی آئی چئیرمین کہتا تھا کہ جو 2 بار الیکشن لڑے گا اس کو تیسری بار لڑنے کی اجازت نہ ہوگی،آج بھی ان کو چئیرمین کے لیے پیپلزپارٹی کا پرانا جیالا ملا،بیرسٹر گوہر کی صورت میں پی ٹی آئی کو پی پی کے جیالےسے ہی گزارا کرنا پڑا،8 فروری الیکشن کےلیے شیڈول آئے گا تو پیپلزپارٹی اپنی مہم کا آغاز کرے گی،

    سلیکٹ ہونے اور لاڈلہ بننے سے بہتر ہے کہ ہم اپوزیشن میں بیٹھیں،

    بلاول نے تصویر تبدیل کر کے کونسی بغاوت کی؟ فیصل کریم کنڈی

    ہم گالم گلوچ والا پی ٹی آئی کا وطیرہ نہیں اپنائیں گے،فیصل کریم کنڈی

    نگران حکومت کیسے قومی اثاثے بیچ رہی ہے ؟ فیصل کریم کنڈی

    پی آئی اے نجکاری اجلاس میں ن لیگ کے سابق وزیر کی شرکت سوالیہ نشان ہے،فیصل کریم کنڈی

    بلاول وزیراعظم بنیں گے تو عوام کی مشکلات ختم ہونگی،فیصل کریم کنڈی

    عام آدمی کو معاشی طور پر مضبوط کریں گے

    بنی گالہ کے کتوں سے کھیلنے والی "فرح”رات کے اندھیرے میں برقع پہن کر ہوئی فرار

    جو لوگ غلط فیصلے میں ملوث تھے ان کا احتساب ہونا چاہیئے،بلاول

  • بلاول پاکستان کے کم عمر ترین وزیرِ اعظم بنیں گے،آصف زرداری

    بلاول پاکستان کے کم عمر ترین وزیرِ اعظم بنیں گے،آصف زرداری

    کوئٹہ: سابق صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ بلاول نےاپنی شناخت بنالی ہے، ہم نے اس کی تربیت کرنی ہے اور کل کا لیڈر بنانا ہے۔

    باغی ٹی وی : کوئٹہ میں یوسیس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کا کہنا تھا کہ بلوچستان پاکستان کا دل ہے اور پاکستان کے دل کو جیتنا بہت ضروری ہے، لیکن اس دھرتی پر دکھ اور غم پھیلا ہوا ہے، ہمیں ان کےدکھوں پر مرہم رکھنا ہے، ہم نے اپنے دور میں اس پر کچھ مرہم رکھا تھا، بلوچستان میں موجود ہر چیز کسی اور کی نہیں آپ کی ہے چاہے وہ گیس ہو یا پیٹرول یا کچھ اور سب بلوچستان کے عوام کا ہےآپ کا جذبہ دیکھ کر شعر یاد آ رہا ہے زبانِ خلق کو نقارۂ خدا سمجھو ہم نےآپ کو آپ کی دھرتی کا مالک بنایا، اب ہم نے بلوچستان کےعوام کے پاس پانی پہنچانا ہے، ہم نے ہمیشہ کسانوں اور مزدوروں کی خدمت کی ہے-

    نورجہان کی 23ویں برسی پرنگران حکومت کا منفرد خراج عقیدت پیش کرنے کا فیصلہ

    آصف زرداری نے کہا کہ آج لوگ بلاول کو ان کی اپنی وجہ سے جانتے ہیں بلاول نے اپنی شناخت بنا لی ہے، ہم نے اس کی سپورٹ اور تربیت کرنی ہے، ہم نے بلاول کو یوتھ اور آنے والے کل کا لیڈر بنانا ہے، بلاول پاکستان کے کم عمر ترین وزیرِ اعظم بنیں گے،ہمیں جو آتا ہے وہ اس کو سکھانا ہے،ہم سب نے مل کر پاکستان کوعظیم ملک بنانا ہے، پاکستان دنیا کے نقشے پر عظیم ملک بن کر ابھرے گا۔

    پاکستان کے تمام مسائل کا حل پیپلز پارٹی کے منشور میں موجود ہے،بلاول