Baaghi TV

Tag: پی آئی اے

  • 2015 سے اب تک پی آئی اے نے 500 ارب کا خسارہ کیا،قائمہ کمیٹی میں بریفنگ

    2015 سے اب تک پی آئی اے نے 500 ارب کا خسارہ کیا،قائمہ کمیٹی میں بریفنگ

    اسلام آباد(محمداویس)سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے نجکاری کا اجلاس چیئرمین کمیٹی سینیٹر محمد طلال بدر کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوا۔

    قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں وزارت نجکاری اور اس کے ماتحت اداروں کی مجموعی کارکردگی اور کام کے طریقہ کار کے علاوہ وزارت نجکاری سے آئندہ ایک سال کے نجکاری پروگرام کی تفصیلات کے امور کا تفصیل سے جائزہ لیا گیا۔ چیئرمین کمیٹی سینیٹر محمد طلال بدر نے اراکین کمیٹی اور وزارت کے نمائندوں کو خوش آمدید کرتے ہوئے کہا کہ اراکین کمیٹی اور وزارت کے ساتھ مل کر ملک کی معیشت کی بحالی اور نجکاری کے عمل کو شفاف سے شفاف تر بنانے کے لئے لائحہ عمل اختیار کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ وزارت واحد امید ہے جو اگر احسن طریقے سے نجکاری کے عمل پر عملدرآمد کرے تو ملکی معیشت بھنور سے نکل سکتی ہے۔ حکومتیں بزنس نہیں کرتی بلکہ اداروں کو ریگولیٹ کرتی ہیں اور یہ حکومت کا اولین فرض ہوتا ہے کہ وہ ادرے جو قومی نقصان کا سبب بن رہے ہوں ان کو ترقی کی جانب گامزن کر سکے اور اگر ایسا ممکن نہ ہو تو اس کے لئے موثر لائحہ عمل اختیار کرے اور ملک کو نقصان سے بچایا جا سکے تاکہ ملک میں نئے ہسپتال، سکول اور ایسے ادارے قائم کیے جا سکیں جن سے ملک و قوم کو فائدہ ہوا۔ ایسا لائحہ عمل اختیار کیا جائے گا جس میں شفافیت یقینی بنا کر اہداف کا حصول ممکن بنایا جا سکے۔

    اراکین کمیٹی نے چیئرمین کمیٹی سینیٹر محمد طلال بدر کو چیئرمین کمیٹی منتخب ہونے مبارکباد پیش کرتے ہوئے بھر پور تعاون کا یقین دلایا اور کہا کہ سیاسی وابستگیوں سے بالا تر ہو کر ملکی ترقی و خوشحالی کیلئے مل کر کام کریں گے۔
    نجکاری ڈویژن میں 82 اسامیاں ہیں جن میں سے 17 خالی
    سیکرٹری وزارت نجکاری نے قائمہ کمیٹی کو تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ نجکاری کے امور میں شفافیت کا پہلو نہ صرف حکومت اورملک کے لئے اہم ہوتا ہے بلکہ اس سے عوام کی حالت زار بھی بہتر ہوتی ہے۔ وفاقی حکومت سے منظور شدہ نجکاری پروگرام کو شفافیت کے ساتھ عملی جامہ پہنانا اس ادارے کا کام ہے۔ ادارے کاکام نجکاری کے حوالے سے پالیسیز بنانا ہے جو نجکاری بورڈ میں پیش کی جاتی ہے۔ نجکاری بورڈ سفارشات وفاقی کیبنٹ میں پیش کرتا ہے اور وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد اس پر عمل شروع کر دیا جاتا ہے۔ کمیٹی کو بتایا گیا کہ نجکاری ڈویژن میں 82 اسامیاں ہیں جن میں سے 17 خالی ہیں۔ گریڈ17 اور اس سے اوپر کی کل12 اسامیاں ہیں۔ گریڈ1 سے16تک 70 اسامیاں ہیں۔ نجکاری کمیشن میں 143 پوسٹیں ہیں جن میں سے 20 خالی ہیں۔24 گریڈ 17 اور اس سے اوپر کی اسامیاں ہیں اور 119 گریڈ 1 سے16 کی اسامیاں ہیں۔

    کتنے منصوبوں کی نجکاری کے لئے کتنی بار کوشش کی گئی اور ان پر کتنا خرچ ہوا؟ تفصیلات طلب
    قائمہ کمیٹی کو نجکاری ڈویژن اور نجکاری کمیشن کے بجٹ کی تفصیلات سے بھی آگاہ کیا گیا۔کمیٹی کو بتایا گیا کہ نجکاری کمیشن کو بجٹ حکومت کی جانب سے دیا جاتاہے۔ نجکاری کمیشن کو فنڈ دو ذرائع سے ملتا ہے۔ وفاقی کی بجٹ کی گرانٹس اور نجکاری فنڈ کے ذریعے رقم آتی ہے۔ قائمہ کمیٹی کو نجکاری کمیشن کے قیام بارے بھی تفصیلی آگاہ کیا گیا اور دیگر پالیسی فریم ورک اور فنگشنز بارے بھی آگاہ کیا گیا۔قائمہ کمیٹی کو بتایا گیا کہ نجکاری کمیشن کا ایک بورڈ ہے جس کا ایک چیئرمین اور 8 ممبران ہوتے ہیں۔ نجکاری پر ایک کیبنٹ کمیٹی بھی بنائی گئی ہے جس کے چیئرمین وزیر خارجہ امور ہوتے ہیں اور اس کے ممبران میں وزیر خزانہ، وزیر تجارت، وزیر توانائی، وزیر صنعت وپیداوار اور وزیر نجکاری شامل ہوتے ہیں۔ کمیٹی کو بتایا گیا کہ نجکاری کمیشن کے پاس حکومت کی جانب سے اختیار ہوتا ہے کہ وہ رولز بنائیں۔ قائمہ کمیٹی کو بنائے گئے مختلف رولز کی تفصیلات سے بھی آگاہ کیا گیا۔ سینیٹر محسن عزیز نے کہا کہ وزارت نجکاری کا ایک نجکاری کمیشن بھی بنایا گیا ہے۔ کمیشن کا بجٹ 8 ارب کا ہے جبکہ وزارت کا بجٹ کم ہے۔ کمیٹی کو بتایا گیا کہ نجکاری پبلک اوفرننگ کے تحت ہو رہی ہے اور نجکاری کیے جانے والے اداروں میں متعلقہ وزارتوں سے رائے بھی لی جاتی ہے اور بورڈ میں ان منصوبوں کی نمائندگی کے لئے وزارت کے لوگ بھی ہوتے ہیں۔قائمہ کمیٹی کو بتایا گیاکہ فنانشنل ایڈوائز ہائیر کرنے پر بہت خرچ ہوتاہے۔ جس پر چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ قائمہ کمیٹی کو گزشتہ پانچ برسوں کا بجٹ، اخراجات سے متعلقہ تفصیلات فراہم کی جائیں۔ کمیٹی کو بتایا گیا کہ گزشتہ 15 برسوں میں کوئی بڑی ٹرانزکشن نہیں کی گئی۔یہ بھی آگاہ کیا گیا کہ پاکستان ا سٹیل ملز کو نجکاری سے نکالا دیا گیا ہے۔ چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ فنانشنل ایڈوائرز پر آج تک جتنا خرچہ ہوا ہے اور وہ کام پورا کیے بغیر چلے گئے ہیں ان کی تفصیلات بھی فراہم کی جائیں۔ چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ کتنے منصوبوں کی نجکاری کے لئے کتنی بار کوشش کی گئی اور ان پر کتنا خرچ ہوا کمیٹی کو آگاہ کیا جائے۔گزشتہ 15 سالوں میں کتنے فنانشنل ایڈوائز رکھے گئے اور ان پر کتنا خرچہ آیا ہے آگاہ کیا جائے۔ سینیٹر فیصل سلیم رحمان نے کہا کہ جب فنانشل ایڈوائز نے کام ٹھیک نہیں کیا تو کیا ان سے ریکوری کر سکتے ہیں۔

    نجکاری کیلئے 84 اداروں کی نشاندہی،24 کی نجکاری کا فیصلہ کیا گیا
    قائمہ کمیٹی کو آگاہ کیا گیا کہ کل 84 اداروں کی مختلف وزارتوں میں نجکاری کے لئے کی نشاندہی کی گئی تھی جن میں 24 اداروں کی نجکاری کا فیصلہ کر لیا گیا ہے اور 41 کیبنٹ کے پاس ہیں۔24 اداروں میں سے 4 ادارے جن میں پی آئی اے کمپنی لمیٹیڈ، روزویل ہوٹل، ہاؤس بلڈنگ فنانس کمپنی لمیٹیڈ، فرسٹ وویمن بینک لمیٹیڈ کی نجکاری امید ہے اسی سال مکمل ہو جائے گی۔ قائمہ کمیٹی کو بتایا گیا کہ نجکاری کا عمل 1 سے 5 سال کے دوران تین مراحل میں مکمل ہوگا۔ نجکاری کا عمل قانونی تقاضوں کے تحت عمل میں لایا جا رہا ہے۔ قائمہ کمیٹی نے نقصان زدہ سرکاری اداروں کے نقصانات کی تفصیلی رپورٹ بھی طلب کرلی۔اراکین کمیٹی نے کہا کہ کچھ ادارے منافع میں ہیں ان کی نجکاری کیوں کی جارہی ہے۔ جس پر کمیٹی کو بتایا گیا کہ ابھی منافع کم ہورہا ہے نجکاری کے بعد منافع بڑھ جائے گا۔کمیٹی کو بتایا گیا کہ فرسٹ ویمن بینک، ہاؤس بلڈنگ فنانس، پی آر سی ایل اور سٹیٹ لائف منافع بخش ادارے ہیں۔ 9 بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی پانچ سال میں نجکاری کی جائے گی۔ تین بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کیلئے فنانشل ایڈوائزر کی تعیناتی اسی سال ہو جائے گی۔

    پی آئی اے کارپوریشن لمیٹیڈ، روزویلٹ ہوٹل، ہاؤس بلڈنگ، فرسٹ ویمن بینک کی نجکاری اسی سال ہوگی
    سیکرٹری نجکاری ڈویژن نے کہا کہ پی آئی اے کارپوریشن لمیٹیڈ، روزویلٹ ہوٹل، ہاؤس بلڈنگ، فرسٹ ویمن بینک کی نجکاری اسی سال ہوگی۔پی آئی اے نے 800 ارب روپے کے واجبات ادا کرنے ہیں۔ پی آئی اے کو حکومت ہر سال 100 سے 125 ارب دیتی ہے۔ بینکوں کے 260 ارب روپے پی آئی اے کے ذمہ واجب الادا ہیں جن میں بینک آف پنجاب، سٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک، حبیب بینک،نیشنل بینک سمیت 9 بینکوں کے پیسے ہیں۔پی ایس او کے 20 ارب روپے اور سول ایوی ایشن 120 ارب روپے کے بقایاجات ہیں، سیکرٹری نجکاری کمیشن کمیٹی کو بتایا کہ ہمارا یہ ہدف ہے پی آئی اے کیلئے 6 بڈرز میں سے زیادہ سے زیادہ بڈنگ آئیں۔پی آئی اے کے کل اثاثے 160 ارب روپے کے ہیں۔ پی آئی اے کی نجکاری میں اتنے بڑے واجبات کی وجہ سے کمپنیاں دلچسپی نہیں لے رہی تھیں۔ دنیا بھر میں یہی ہوتا ہے کہ کسی بھی سرکاری کمپنی کے واجبات حکومت اپنے ذمہ لے لیتی ہے تاکہ اس کی نجکاری ہو سکے۔ حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ 600 ارب کی ادائیگی پی آئی اے کمپنی لمیٹیڈ سے نکال دی گئی ہے اور اس کو کور اور نان کور میں تقسیم کرکے وید ہولڈنگ کمپنی میں تبدیل کر دیا ہے۔600 ارب وید ہولڈنگ کمپنی میں جائیں گے اور 200 ارب کور کمپنی میں رہ جائیں گے۔ قائمہ کمیٹی کو بتایا گیا کہ 2015 سے اب تک پی آئی اے نے 500 ارب کا خسارہ کیا۔ پی آئی اے نے 25 فیصد سالانہ شرح سود سے قرض حاصل کیا تھا بینکوں سے بات کر کے اسے 12 فیصد پر لایا گیا ہے۔ روز ویلٹ ہوٹل کے حوالے سے قائمہ کمیٹی کو بتایا گیا کہ اس کی رپورٹ تیار کر لی گئی ہے۔ بورڈ اس کی تجاویز تیار کر کے وفاقی کیبنٹ کو پیش کرے گا۔ قائمہ کمیٹی کو بتایا گیا کہ متحدہ عرب امارات نے فرسٹ ویمن بینک میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔وفاقی کابینہ نے فروری 2024 میں گورنمنٹ ٹو گورنمنٹ ماڈ ٹرانزیکشن کی منظوری دی ہے۔نجکاری کمیشن نے نجکاری کے عمل کو جی ٹو جی بنیاد پر آگے بڑھانے کا آغاز کردیا ہے۔ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کیلئے تکنیکی کنسلٹنٹ ہائرکرلیا گیا ہے اور ٹیکنیکل کنسلٹنٹ ستمبر 2024 تک پلان شیئر کرے گا۔رکن کمیٹی سینیٹر ندیم احمد بھٹو نے کہا کہ نجکاری کے عمل کے لئے وزارت نے کتنا ریسرچ ورک کیا ہے اور کتنے فیصد ٹارگٹ حاصل کیا ہے اس کی تفصیل فراہم کی جائے۔ قائمہ کمیٹی نے وزارت نجکاری سے نجکاری کی لسٹ میں شامل اداروں کی تفصیلات کا ڈیٹا بھی طلب کرلیا۔ چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ ملک کی جو معاشی حالت ہو گئی ہے لوگوں کی نظریں حکومت پر ہیں کہ ان نقصان دینے والے اداروں کے حوالے سے موثر فیصلہ کریں تاکہ ملک مزید خسارے سے نکل کر ترقی و خوشحالی اور استحکام کی جانب گامزن ہو سکے۔

    قائمہ کمیٹی کے آج کے اجلاس میں سینیٹر زبلال احمد خان، خالدہ اطیب، فیصل سلیم رحمان، خلیل طاہر، محسن عزیز، محمد قاسم، ندیم احمد بھٹو کے علاوہ سیکرٹری وزارت نجکاری، سیکرٹری نجکاری کمیشن اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

    پاکستان سٹیل ملز کو نجکاری کے لسٹ سے نکال لیا گیا، رانا تنویر

    امید ہے پی آئی اے کی نجکاری سے کوئی بھی بے روزگار نہیں ہوگا،علیم خان

    پی آئی اےکی نجکاری کیلئے 6کمپنیوں نے پری کوالیفائی کرلیا

    پی آئی اے کا خسارہ 830 ارب روپے ہے، نجکاری ہی واحد راستہ ہے، علیم خان

    پیشکشوں میں توسیع کا وقت ختم، نجکاری کمیشن پری کو آلیفیکیشن کریگا:عبدالعلیم خان

    پی آئی اے سمیت24اداروں کی نجکاری، شفافیت کیلئے ٹی وی پر دکھائینگے:وفاقی وزیر عبد العلیم

     پی آئی اے کی نجکاری کے حوالہ سے اہم پیشرف 

    پی آئی اے کسے اور کیوں بیچا جارہا،نجکاری پر بریفنگ دی جائے، خورشید شاہ

    پی آئی اےکی نجکاری کیلئے 6کمپنیوں نے پری کوالیفائی کرلیا

    اسٹیل مل کی نجکاری نہیں، چلائیں گے، شرجیل میمن

  • پی آئی اے کے بحرین میں تعینات کنٹری منیجر کو گرفتار کر لیا گیا

    پی آئی اے کے بحرین میں تعینات کنٹری منیجر کو گرفتار کر لیا گیا

    پاکستان کی قومی ایئر لائن پی آئی اے کے بحرین میں تعینات کنٹری منیجر کو حراست میں لے لیا گیا ہے

    پاکستان کی قومی ایئر لائن پی آئی اے کے بحرین میں کنٹری منیجر اویس علی کو مسافروں کے سامان میں سے چیزیں نکالنے کے جرم میں گرفتار کیا گیا ہے، کنٹری منیجر بحرین پر الزام ہے کہ وہ ایئر پورٹ پر سے مسافروں کا سامان اپنے دفتر لے جاتے تھے،مسافروں نے شکایت کی جس پر پی آئی اے کے کنٹری ہیڈ کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے انہیں گرفتار کر لیا گیا،بحرین کے قوانین کے مطابق کسی بھی مسافر کا سامان دفتر میں لے جانا غیر قانونی ہے،پی آئی اے کنٹری ہیڈ کو بحرین کی ایئر پورٹ سیکورٹی نے گرفتار کیا ہے

    میڈیا رپورٹس کے مطابق ا س ضمن میں پی آئی اے ترجمان کا کہنا ہےکہ” پی آئی اے انتظامیہ پاکستانی سفارتخانے سے رابطے میں ہے، معاملے کو قانونی نقطہ نظر سے دیکھ رہے ہیں، کنٹری منیجر کو قانونی مدد فراہم کی جائے گی”۔

  • پی آئی اے کے پاس 34جہاز،   22جہاز آپریشنل اور 12گراؤنڈ ،10 ہزار سے زائد ملازم

    پی آئی اے کے پاس 34جہاز، 22جہاز آپریشنل اور 12گراؤنڈ ،10 ہزار سے زائد ملازم

    اسلام آباد(محمد اویس)قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے ایوی ایشن میں ڈی جی اے ایس ایف نے انکشاف کیا ہے کہ ائیر پورٹس پر باڈی سرچ عام بات ہے ،میں تین افسران کے ساتھ سرکاری دورے پر ترکی گیا تو استنبول ائیرپورٹ پر ان کو معلوم ہونے کے باجود ہم تینوں افسران کا باڈی سرچ کیا گیا ہمارے کوٹ اور بیلٹ اتارے گئے جبکہ ایک افسر کے جوتے بھی اتارے گئے ۔پی آئی اے کے پاس کل 34ہوائی جہاز ہیں جن میں سے 22جہاز آپریشنل اور 12گراؤنڈ ہیں ۔جلد کسان ایپ لانچ کریں گے ۔

    پیر کو قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے ایوی ایشن کا چیئرمین نوابزادہ افتخار احمد خان بابر کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔اجلاس میں ایوی ایشن ڈویژن اور اس کے ماتحت اداروں سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ہماری 121منظور شدہ آسامیاں ہیں، 106 آسامیوں پر لوگ کام کررہے ہیں،15 آسامیاں خالی ہیں،پی آئی اے کے پاس 34 جہاز ہیں، 12 گراؤنڈڈ ہیں، پی کے پاس ڈرائی لیز پر 13 جہاز ہیں، پی آئی اے کے پاس آپریشنل 22 جہاز ہیں،پی آئی اے میں 10 ہزار 323 لوگ کام کر رہے ہیں،پی آئی اے میں 7 ہزار 399 ریگولر ملازمین ہیں،کورونا کی وجہ سے روزویلٹ ہوٹل بند ہوگیا تھا،پہلے سال202 ڈالر پر ہوٹل کا کمرہ کرائے پر دیا گیا ہے۔

    ایوی ایشن حکام نے بتایا کہ اے ایس ایف میں کل 15 ہزار 565 ملازمین کام کر رہے ہیں، محکمہ موسمیات میں 2 ہزار 430 ملازمین کام کر رہے ہیں، محکمہ موسمیات کے لئے نئے ریڈار لگائے جارہے ہیں، سیکرٹری ایوی ایشن نے ہدایت دی کی تھی کہ کسان ایپ بنائیں،کسان ایپ کا ٹیسٹ ہوچکا ہے، اگلے تین چار مہینوں میں کسان ایپ لانچ ہو جائے گی،کسانوں کو ایک موبائل فون پر تین پانچ دن کا ڈیٹا اور کھیتی باڑی کے لئے معلومات مل جائے گی۔مصنوعی بارش کےحوالے سے ایک منصوبہ لانچ کیا جائے گا،

    اسلام آباد ایئر پورٹ پر کسی جہاز کی ایمرجنسی لینڈنگ ہو اور دوسرا رن وے نہ ہو تو کیا کریں گے؟منزہ حسن
    ڈی جی اے ایس ایف نے کمیٹی کو بتایا کہ ہمارے پاس خود سے اپنا کوئی ڈویلپمنٹ بجٹ نہیں ہے ،ڈویلپمنٹ بجٹ ہو گا تو ڈویلپمنٹ اسٹریٹجی قائم کر سکیں گے۔سول ایوی ایشن اتھارٹی ہماری بہت سی ضروریات کو پورا کرتی ہے، رکن کمیٹی منزہ حسن نے سوال کیا کہ اسلام آباد ایئرپورٹ ہر برسات میں ڈوب جاتا ہے،اسلام آباد ایئرپورٹ کے دو رن ویز پر ایک وقت میں دو ایئرکرافٹ اکٹھے نہیں اتر سکتے، کسی جہاز کی ایمرجنسی لینڈنگ ہو اور دوسرا رن وے نہ ہو تو کیا کریں گے؟ لاہور ایئرپورٹ پر جہازوں کی پارکنگ میں بڑا کریک ہے، وہ بڑھتا جارہا ہے، موسم اتنا تیزی سے تبدیل ہو رہا ہے،کسانوں کے لئے ایپ بنانے میں اتنی تاخیر کیوں کی گئی،رکن کمیٹی امتیاز احمد نے سوال کیا کہ ایئرپورٹس کی پارکنگ ایریاز کا اسٹینڈرڈ برقرار رکھ لیں تو یہی بہت بڑی اچیومنٹ ہوگی ، رکن رمیش لال نے سوال کیا کہ سول ایوی ایشن اتھارٹی کا ادارہ ڈی جی کے بغیر قائم مقام پر چل رہا ہے،ایئرپورٹ پر پوچھا جاتا ہے کہ آپ کے پاس ہتھیار ہے یا نہیں،جب چیکنگ کرتے ہیں تو پوچھنے کی کیا ضرورت ہے،جب فلائیٹ کی لینڈنگ ہوتی ہے،بیس بیس منٹ اس کو لفٹ نہیں لگاتے۔

    استنبول ائیرپورٹ پر سرکاری دورے کے دوران باڈی سرچ ہوئی، ہماری جیکٹ،بوٹ ،بیلٹ اتروائے گئے،ڈی جی اے ایس ایف کا انکشاف
    ڈی جی ائیرپورٹ سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) نے منزہ حسن کے مسافروں کے باڈی سرچ کے حوالے سے سوال پر جواب دیا کہ پوری دنیا میں ائیرپورٹ پر باڈی سرچ ہوتی ہے میں فیملی کے ساتھ دبئی گیا تو وہاں بچے کے بخار کی وجہ سے میری کانیکٹنگ فلائٹ مس ہوگئی دوبارہ بورڈنگ کارڈ بنایا تو میری باڈی سرچ ہوئی ہمارے جوتے تک اتار دیئے گئے تھے ، جن ائیرپورٹس پر جدید ترین آلات لگے ہوئے ہیں وہاں بھی باڈی سرچ ہوتی ہے ۔انہوں نے انکشاف کیا کہ ترکی آفیشل دورے کے دوران استنبول ائیرپورٹ پر میرے ساتھ تین آفسران تھے ان کو پتہ بھی تھا کہ ہم سرکاری دورے پر آئے ہیں اور ہمارا تعلق ائیر پورٹ سیکیورٹی فورس سے ہے مگر اس کے باوجود استنبول ائیرپورٹ پر ہماری جیکٹیں اتاری گئیں بیلٹ کھونے کا کہا گیا ایک افسر کے چوتے بھی تارے گئے اور اس کے بعد سارے افسران کی باڈی سرچ کی گئی باڈی سرچ پوری دنیا میں عام بات ہے پاکستان میں ہم خواتین کا باڈی سرچ پردے میں کرتے ہیں جبکہ بیرون ممالک میں سب کو باڈی سرچ سب کے سامنے ہوتا ہے ۔

    قائمہ کمیٹی ایوی ایشن، پائلٹس کے لائسنسز کے معاملے پر بھی رپورٹ طلب
    وفاقی سیکرٹری ایوی ایشن نے کمیٹی کو بتایا کہ ایئرپورٹس کی آؤٹ سورسنگ انٹرنیشنل پریکٹس ہے۔ سی ای او پی آئی اے نے بتایا کہ ایاسا کا آڈٹ پی آئی اے نے کلیئر کر لیا ہوا ہے۔منزہ حسن نے کہاکہ لاہور اسلام آباد روٹ کسی پرائیویٹ ایئر لائن کو دے رہے ہیں یا نہیں؟سیکرٹری نے بتایا کہ کوئی ایئر لائن لاہور اسلام آباد کے درمیان چلنے میں دلچسپی نہیں رکھتی، چیئرمین کمیٹی نے کہاکہ لوگوں کی شکایات ہیں کہ پی آئی اے کی فلائیٹس لیٹ ہو رہی ہیں، کھانا غیر معیاری ہے،فیصل آباد میں کریش لینڈنگ کی وجہ کیا تھی؟ سیکرٹری ایوی ایشن نے بتایاکہ جہاز کے انجن سے پرندہ ٹکرایا تھا، کمیٹی نے اسلام آباد ایئر پورٹ کا دورہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔کمیٹی نے پائلٹس کے لائسنسز کے معاملے پر بھی رپورٹ طلب کرلی۔

    پاکستان سٹیل ملز کو نجکاری کے لسٹ سے نکال لیا گیا، رانا تنویر

    امید ہے پی آئی اے کی نجکاری سے کوئی بھی بے روزگار نہیں ہوگا،علیم خان

    پی آئی اےکی نجکاری کیلئے 6کمپنیوں نے پری کوالیفائی کرلیا

    پی آئی اے کا خسارہ 830 ارب روپے ہے، نجکاری ہی واحد راستہ ہے، علیم خان

    پیشکشوں میں توسیع کا وقت ختم، نجکاری کمیشن پری کو آلیفیکیشن کریگا:عبدالعلیم خان

    پی آئی اے سمیت24اداروں کی نجکاری، شفافیت کیلئے ٹی وی پر دکھائینگے:وفاقی وزیر عبد العلیم

     پی آئی اے کی نجکاری کے حوالہ سے اہم پیشرف 

    پی آئی اے کسے اور کیوں بیچا جارہا،نجکاری پر بریفنگ دی جائے، خورشید شاہ

    پی آئی اےکی نجکاری کیلئے 6کمپنیوں نے پری کوالیفائی کرلیا

    اسٹیل مل کی نجکاری نہیں، چلائیں گے، شرجیل میمن

  • عرب امارات ٹیم نے اسلام آباد ، کراچی ائیرپورٹس پر ایویشن سیکیورٹی بین الاقوامی معیار کی قرار دیدی

    عرب امارات ٹیم نے اسلام آباد ، کراچی ائیرپورٹس پر ایویشن سیکیورٹی بین الاقوامی معیار کی قرار دیدی

    عرب امارات ٹیم نے اسلام آباد اور کراچی ائیرپورٹس پر ایویشن سیکیورٹی بین الاقوامی معیار کی قرار دیدی

    متحدہ عرب امارات جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی ٹیم نےجناح انٹرنیشنل کا دورہ مکمل کر لیا،اماراتی ایویشن سیکیورٹی ٹیم نے اس سے پہلے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا دورہ کیا تھا، دو رکنی اماراتی ایویشن سیکیورٹی ٹیم کی قیادت سینئر ڈائریکٹر مسٹر عبداللہ الکعبی نے کی،اماراتی ٹیم نے دونوں ہوائی اڈوں پر مختلف ایوی ایشن سیکیورٹی کے شعبوں کا معائنہ کیا، ٹیم نے ایویشن سیکیورٹی امور میں مسافر اور سامان کی اسکریننگ، کارگو، اور کیٹرنگ سیکیورٹی کا جائزہ لیا،مہمان ٹیم نےبراہِ راست (یو اے ای) جانے والی ایئر لائنز، گراؤنڈ ہینڈلنگ ایجنٹس، ریگولیٹڈ کارگو ایجنٹس، اور کیٹرنگ کمپنیوں کا بھی جائزہ لیا،ٹیم نے سیکیورٹی ایکسس/رسائی کنٹرول، ہوائی جہاز کی سیکیورٹی چیک، اور دیگر متعلقہ طریقہ کار کی بھی جانچ پڑتال کی، اس کے ساتھ ساتھ قومی اور دیگر ایئر لائنز سیکیورٹی دستاویزات کا جائزہ بھی لیا گیا۔

    (یو اے ای-جی سی اے اے) اماراتی ٹیم نےڈیبریفنگ سیشن کے دوران شاندار میزبانی پر سول ایویشن کا شکریہ ادا کیا، مہمان ٹیم نے ایئرپورٹ مینجمنٹ، اے ایس ایف، ایئر لائنز، کارگو کمپنیوں، اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کے سیکیورٹی پروٹوکولز پر اطمینان کا اظہارکیا، سینئر ڈائریکٹر الکعبی کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی پروٹوکولز بین الاقوامی معیار اور مروجہ بیسٹ پریکٹسز سے ہم آہنگ ہیں،

    ہوشیار، آپکی جمع پونجی پر بڑا ڈاکہ تیار،الرحمان ڈیویلپرز ،اربن سٹی کی دو نمبریاں پکڑی گئیں

    بحریہ ٹاؤن،چوری کا الزام،گھریلو ملازمین کو برہنہ کر کے تشدد،الٹا بھی لٹکایا گیا

    بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے

    سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

    تجوری ہائٹس کا پلاٹ گورنر سندھ کی اہلیہ کے نام پر تھا،سپریم کورٹ میں انکشاف

    چیف جسٹس کا نسلہ ٹاور کی زمین بیچ کر الاٹیز کو معاوضے کی ادائیگی کا حکم

    امجد بخاری کی "شادی شدہ” افراد کی صف میں شمولیت

    ضمنی انتخابات میں مریم نواز کا جادو کیسے چلا؟ اہم انکشافات

    مریم نواز نے پولیس وردی پہنی،عثمان انور نے ساڑھی کیوں نہیں پہنی؟ مبشر لقمان کا تجزیہ

    ترجمان سول ایوی ایشن کے مطابق اماراتی ایویشن سیکیورٹی ٹیم کا یہ اسیسمنٹ دورہ اپنی نوعیت کا پہلا دورہ تھا، (یو اے ای-جی سی اے اے) کا یہ دورہ اس سال ائیکیو اور (یوکے ڈی ایف ٹی) کی جانب سے کی گئی اسیسمنٹس کا تسلسل ہے

  • پی آئی اے کے بعد کس کس کی نجکاری ہوگی؟ علیم خان نے بتا دیا

    پی آئی اے کے بعد کس کس کی نجکاری ہوگی؟ علیم خان نے بتا دیا

    وفاقی وزیر نجکاری وسرمایہ کاری بورڈ عبدالعلیم خان نے پرائیویٹائزیشن کے پانچ سالہ منصوبے پر میڈیا بریفنگ میں کہا ہے کہ پی آئی اے کی پرائیویٹائزیشن کو التوا میں رکھنے سے قومی خزانے کو 850 ارب روپے کا نقصان ہوا

    وفاقی وزیر عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ خسارے میں چلنے والے تمام منصوبوں کی تین مراحل میں تیزی سے نجکاری ہو رہی ہے،پرائیویٹائزیشن کا عمل صاف اور شفاف، میڈیا کو لائیو کوریج کی اجازت ہو گی، اونے پونے داموں ادارے نہیں بیچیں گے، زیادہ سے زیادہ فنڈز حاصل کریں گے، نجکاری کا عمل مروجہ قوانین و ضوابط کے مطابق ہو رہا ہے،مکمل ذمہ داری کا مظاہرہ کریں گے، پی آئی اے، سٹیل مل اور ریکوڈک جیسے منصوبوں کی نجکاری منسوخ کر کے معیشت کو نقصان پہنچایا گیا،پی آئی اے کے بعد روز ویلٹ، ہاؤس بلڈنگ فنانس کارپوریشن اور فرسٹ ویمن بینک کی بھی نجکاری ہوگی، اگلے مرحلے میں پاور جنریشن اور ڈسٹریبیوشن کمپنیوں کی پرائیویٹائزیشن کا عمل ہوگا، سٹیٹ لائف کارپوریشن، زرعی ترقیاتی بینک، یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن اور پیکو بھی نجکاری فہرست میں شامل ہیں، تمام متعلقہ محکموں کو بھی آن بورڈ لیا ہے، نجکاری کا سارا عمل مربوط بنیادوں پر ہوگا

    پاکستان سٹیل ملز کو نجکاری کے لسٹ سے نکال لیا گیا، رانا تنویر

    امید ہے پی آئی اے کی نجکاری سے کوئی بھی بے روزگار نہیں ہوگا،علیم خان

    پی آئی اےکی نجکاری کیلئے 6کمپنیوں نے پری کوالیفائی کرلیا

    پی آئی اے کا خسارہ 830 ارب روپے ہے، نجکاری ہی واحد راستہ ہے، علیم خان

    پیشکشوں میں توسیع کا وقت ختم، نجکاری کمیشن پری کو آلیفیکیشن کریگا:عبدالعلیم خان

    پی آئی اے سمیت24اداروں کی نجکاری، شفافیت کیلئے ٹی وی پر دکھائینگے:وفاقی وزیر عبد العلیم

     پی آئی اے کی نجکاری کے حوالہ سے اہم پیشرف 

    پی آئی اے کسے اور کیوں بیچا جارہا،نجکاری پر بریفنگ دی جائے، خورشید شاہ

    پی آئی اےکی نجکاری کیلئے 6کمپنیوں نے پری کوالیفائی کرلیا

    اسٹیل مل کی نجکاری نہیں، چلائیں گے، شرجیل میمن

  • ایف آئی اے کی کاروائی،جعلی ڈگری پر پی آئی اے میں 17 برس نوکری کرنیوالا گرفتار

    ایف آئی اے کی کاروائی،جعلی ڈگری پر پی آئی اے میں 17 برس نوکری کرنیوالا گرفتار

    17 سال تک جعلی دستاویزات کی بنیاد پر پی آئی اے میں نوکری کرنے والا ملازم گرفتار کر لیا گیا

    ملزم محمد روف کو ضمانت قبل از گرفتاری منسوخ ہونے پر ایف آئی اے نے حراست میں لیا،اسپیشل جج سنٹرل اسلام آباد نے ملزم کی ضمانت قبل از گرفتاری منسوخ کی تھی، ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم سال 2003 میں پی آئی اے میں بطور کارگو اسسٹنٹ بھرتی ہوا تھا،ملزم نے بھرتی ہونے کے لئے بی اے کی جعلی ڈگری جمع کروائی تھی،ملزم 17 سال تک پی آئی اے میں ڈیوٹی سرانجام دیتا رہا، جعلی ڈگری کی بنیاد پر ملزم کو سال 2020 میں نوکری سے برطرف کر دیا گیا تھا، جعلی ڈگری کی بنیاد پر تنخواہوں کی مد میں قومی خزانے کو 41 لاکھ 42 ہزار روپے کا نقصان اٹھانا پڑا،

  • پی آئی اے کے طیارے کو پرواز سے قبل رن وے پر حادثہ

    پی آئی اے کے طیارے کو پرواز سے قبل رن وے پر حادثہ

    فیصل آباد : دبئی جانے والے پی آئی اے کے طیارے کو پرواز سے قبل رن وے پر حادثہ پیش آیا ہے

    ٹیک آف کے دوران طیارے کے دائیں انجن سے پرندہ ٹکرا گیا، پائلٹ نے فوری طور پر طیارے کی ایمرجنسی بریک لگا دی، ایمرجنسی بریک سے بائیں سائیڈ کے پچھلے دونوں ٹائرز کی ہوا نکل گئی، پرواز نمبر پی کے 223 میں سوار 145 مسافر اور عملہ محفوظ رہا، واقعہ کے بعد مسافروں کو گھر اور ہوٹل بھیج دیا گیا، اب پرواز آج جمعہ کو دبئی روانہ ہو گی،واقعہ گزشتہ شب پیش آیا

  • پی آئی اے   تمام قابل اطلاق معیارات کے مظاہرے میں ناکام ہے،یورپی کمیشن

    پی آئی اے تمام قابل اطلاق معیارات کے مظاہرے میں ناکام ہے،یورپی کمیشن

    یورپی کمیشن نے پی آئی اے سمیت تمام پاکستانی ایئرلائنز پر پابندی کی تفصیلات جاری کردیں

    ترجمان یورپی کمیشن کا کہنا ہے کہ یورپی یونین کی ایئر سیفٹی فہرست میں کوئی پاکستانی ایئرلائن شامل نہیں، پی آئی اے پر پابندی تھرڈ کنٹری آپریٹر کی اجازت کی معطلی کا نتیجہ ہے، معطلی کے باعث پاکستان سے یورپ تک کوئی پرواز نہیں چلائی جا سکتی ہے،پی آئی اے اب بھی تمام قابل اطلاق معیارات کے مظاہرے میں ناکام ہے، پی آئی اے سمیت تمام پاکستانی ایئرلائنز کا اصلاحی اقدامات پر عملدرآمد لازمی ہے، پاکستان سول ایوی ایشن بھی ضروری صلاحیتوں کو بروئے کار لائے۔

    واضح رہے کہ 3 جون کو یورپی کمیشن نے پاکستان کی قومی ایئر لائن پی آئی اے کی پروازوں پر پابندی اٹھانےکا فیصلہ مؤخر کر دیا تھا ،یورپ میں قومی ایئر لائن پی آئی اے کی پروازوں پر 4 سال سے پابندی عائد ہے۔ذرائع کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے اقدامات نہ کرنے پر پابندی میں توسیع ہوئی، ای یو کمیشن کے 31 مئی کے اجلاس میں سی اے اے کو قابل افسران لگانے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ریگولیٹری ڈپارٹمنٹ کا رویہ غیر سنجیدہ ہے۔

    واضح رہے کہ یورپی ملکوں میں پروازیں بحال نہ ہونے سے پی آئی اے کی نجکاری پر بھی منفی اثرات پڑ سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ 13مئی کو ہونے والے یورپی ایئر سیفٹی ایجنسی ( ایاسا ) ریویو بورڈ کے اجلاس کے بعد پاکستان کا نام ممنوعہ فہرست سے نکال دیا گیا تھا تاہم سول ایوی ایویشن اور پی آئی اے سمیت دیگر آپریٹرز پرعائد پابندیوں پرحتمی فیصلے کیلیے معاملہ تھرڈ کنٹری آپریٹر ٹی سی او بورڈ کو بھجوا دیا جس کے پیش نظر پی آئی اے کو ٹی سی او لسٹ میں شامل نہیں کیا گیا۔

    پاکستان سے برطانیہ کے لیے براہ راست پروازیں 2020 میں معطل کردی گئی تھیں جب یورپی یونین ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی (EASA) نے پی آئی اے پر یورپ اور برطانیہ کے لیے پروازوں پر پابندی عائد کردی تھی۔ یہ پابندی 2020 میں کراچی میں ایک المناک حادثے کے بعد لگائی گئی تھی جس میں تقریباً 100 افراد ہلاک ہوئے تھے اور پائلٹ لائسنس اسکینڈل سامنے آیا تھا، جس سے حفاظتی خدشات پیدا ہوئے تھے۔

    کونسی کمیٹی اپوزیشن کو جائے گی، کونسی حکومت کو ،ملکر طےکرتے ہیں،سپیکر قومی اسمبلی

    متروکہ وقف املاک کی 14 سو47 ایکڑ زمین پر قبضہ ہے،وزیر قانون

    عمران خان کی سابق معاون خصوصی کو حکومت میں عہدہ مل گیا

    پی ٹی آئی کو ایک اور دھچکا، دوبارہ کروائے گئے انٹرا پارٹی انتخابات پر اعتراض عائد

    ضمنی انتخابات میں مریم نواز کا جادو کیسے چلا؟ اہم انکشافات

    بلیک میلنگ کی ملکہ حریم شاہ کا لندن میں نیا”دھندہ”فحاشی کا اڈہ،نازیبا ویڈیو

    بحریہ ٹاؤن،چوری کا الزام،گھریلو ملازمین کو برہنہ کر کے تشدد،الٹا بھی لٹکایا گیا

    بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے

    سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

  • کل سے حجاج کا وطن واپسی کا عمل شروع

    کل سے حجاج کا وطن واپسی کا عمل شروع

    اسلام آباد: پاکستان سے فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے جانے والے ایک لاکھ 60 ہزار عازمین نے فریضے کی تکمیل کردی اور کل سے وطن واپسی کا عمل شروع ہوجائے-

    باغی ٹی وی : پاکستان انٹرنیشنل ایئر (پی آئی اے) کی پہلی پرواز کل حجاج کرام کو لے کر پاکستان پہنچے گی پی آئی اے کی 171 پروازوں کے ذریعے 35 ہزار سے زائد حجاج کرام کو وطن واپس لایا جائے گا،بعد از حج آپریشن کے تحت پی آئی اے کی خصوصی فلائٹس کے ذریعے جدہ اور مدینہ سے حجاج کرام کو کر اچی، اسلام آباد، لاہور، ملتان، سیالکوٹ، پشاور، سکھر اور کوئٹہ لایا جائے گا،پی آئی اے کا بعد از حج آپریشن 21جولائی تک جا ری رہے جبکہ ایک لاکھ25 ہزار حجاج کرام کی واپسی ملکی اور غیر ملکی نجی ایئرلائنز کے ذریعے ہوگی۔

    دوسری جانب رواں برس حج 2024 کے دوران سعودی عرب میں ہیٹ سٹروک کے باعث 550 حجاج کرام کے جاں بحق ہونے کی تصدیق سامنے آئی ہے،سوشل میڈیا پر حجاج کرام کو بے یار و مددگار چھوڑنے سے متعلق خبروں پر ڈی جی حج عبدالوہاب سومرو نے کہا کہ حجاج کرام کے بارے میں سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی بے بنیاد افواہوں کو عوام نظرانداز کریں،ہم سعودی حکومت کی جانب سے مہیا کی گئیں معلومات پر بھروسہ کرتے ہیں جن کی ہم بعد ازاں خود بھی تصدیق کرتے ہیں۔

    ڈی جی حج نے بتایا کہ رواں سال حج سیزن کے دوران جون 18 سہہ پہر 4 بجے تک مشاعر میں 9 پاکستانیوں کی اموات ہوئیں جن میں 4 منٰی, 3 عرفات اور 2 مزدلفہ میں اموات ہوئیں یہ ایک مشکل حج تھا کیونکہ پارہ تقریبا 50 ڈگری تک تجاوز کر گیا تھا جس کے نتیجے میں اتنی اموات ہوئیں۔

    وزارت حج نے بتایا کہ سعودی حکومت نے ایک نظام مرتب کیا ہوا ہے جس کے تحت ورثاء سے باقائدہ تدفین کی اجازت مانگی جاتی ہے،بعد ازاں میت کو غسل دے کر حرمین میں نماز جنازہ ادا کر کے تدفین کی جاتی ہے، یا پھر وارثین کی خواہش کے مطابق کسی حاجی کی میت پاکستان پہنچانے کے انتظامات کیے جاتے ہیں۔

  • امید ہے پی آئی اے کی نجکاری سے کوئی بھی بے روزگار نہیں ہوگا،علیم خان

    امید ہے پی آئی اے کی نجکاری سے کوئی بھی بے روزگار نہیں ہوگا،علیم خان

    پی آئی اے کی نجکاری سے ملازمتوں کے ختم ہونے سے متعلق سوال پر وفاقی وزیر نجکاری علیم خان نے قومی اسمبلی میں جواب دیا ہے.

    وفاقی وزیر نجکاری عبد العلیم خان نےایوان میں جواب دیتے ہوئے کہا کہ پی آئی اے کے تقریباً 21 جہاز اس وقت اڑان بھر رہے ہیں,پی آئی اے کے پاس مجموعی طور 34 جہاز ہیں،پی آئی اے کے 13 جہاز اس وقت لینڈ کر چکے ہوئے ہیں،پارٹی جو پی آئی اے کو خریدے گی وہ ملازمین کو نہیں نکالے گی،پی آئی اے کے پاس بہترین اور لائق ملازمین ہیں،امید ہے پی آئی اے کی نجکاری سے کوئی بھی بے روزگار نہیں ہوگا،حکومت اس وقت 24 کمپنیوں کی نجکاری چاہ رہی ہے،نجکاری والے اداروں میں پی آئی اے کی نجکاری سر فہرست ہے،بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری بھی حکومتی پائپ لائن میں شامل ہیں،خسارے میں چلنے والے ادارے تب تک منافع بخش نہیں ہونگے جب تک حکومت ان کو چلانا نہیں چھوڑے گی،

    پی آئی اےکی نجکاری کیلئے 6کمپنیوں نے پری کوالیفائی کرلیا

    پی آئی اے کا خسارہ 830 ارب روپے ہے، نجکاری ہی واحد راستہ ہے، علیم خان

    پیشکشوں میں توسیع کا وقت ختم، نجکاری کمیشن پری کو آلیفیکیشن کریگا:عبدالعلیم خان

    پی آئی اے سمیت24اداروں کی نجکاری، شفافیت کیلئے ٹی وی پر دکھائینگے:وفاقی وزیر عبد العلیم

     پی آئی اے کی نجکاری کے حوالہ سے اہم پیشرف 

    پی آئی اے کسے اور کیوں بیچا جارہا،نجکاری پر بریفنگ دی جائے، خورشید شاہ