Baaghi TV

Tag: پی آئی اے

  • پی آئی اے کی ایک اور خاتون فضائی میزبان کینیڈا میں غائب

    پی آئی اے کی ایک اور خاتون فضائی میزبان کینیڈا میں غائب

    پاکستان کی قومی ایئر لائن پی آئی اے کی ایک اور خاتون فضائی میزبان کینیڈا میں مبینہ طور پر غائب ہو گئی ہے

    مریم نامی فضائی میزبان اسلام آباد سے پی آئی اے کی ٹورنٹو کی پرواز نمبر پی کے 782 پر تعینات تھی جو کینیڈا پہنچنے کے بعد مبینہ طور پر غائب ہو گئی، مریم رضا کے مبینہ سلپ ہونے کا علم واپسی کی پرواز پر رپورٹ نہ کرنے پر ہوا، مریم رضا کے کمرے میں یونیفارم پر شکریہ پی آئی اے پر مبنی نوٹ لکھا ہوا پایا گیا،فضائی میزبان مریم رضا کیخلاف پی آئی اے نے کارروائی کا آغاز کر دیا

    اس سے قبل بھی متعدد فضائی میزبانوں کے مختلف ممالک میں غائب ہونے کے واقعات سامنے آچکے ہیں، گزشتہ ماہ بھی پی آئی اے کی خاتون فضائی میزبان کینیڈا میں مبینہ طور پر لاپتہ ہو گئی تھی، فائزہ نامی فضائی میزبان اسلام آباد سے ٹورنٹو کی پرواز نمبر پی کے 781 پر تعینات تھی

    قبل ازیں ماہ دسمبر میں ،پاکستان کی قومی ایئر لائن پی آئی اے کے دو مزید فضائی میزبان ٹورنٹو میں پراسرار طور پر لاپتہ ہو گئے تھے،ٹورنٹو میں لاپتہ ہونے والے فضائی میزبانوں میں سید وزیر علی شاہ اور فرخندہ شاہین شامل ہیں،دونوں ٹورنٹو پہنچے تا ہم ہوٹل سے غائب ہو گئے،پی آئی اے کے عملے کا اس طرح غائب ہونا ہمارے امیج کے لیے ایک سنگین دھچکا ہے،اس سے قبل تین دسمبر کو پی آئی اے کا فضائی میزبان ایازقریشی کینیڈا پہنچ کرغائب ہو گیا تھا،ایاز قریشی نے ٹورنٹو سے واپسی کی پرواز کیلئے ڈیوٹی پر رپورٹ نہیں کیا، فضائی میزبان ایاز قریشی کا تعلق پی آئی اے لاہور بیس سے ہے

    پی آئی اے ہمیشہ فضائی میزبانوں کے لاپتہ ہونے پر تحقیقات کا اعلان کرتی ہے لیکن عملا کچھ سامنے نہیں آتا،کینیڈا میں جا کر پی آئی اے کے فضائی میزبانوں کا غائب ہو جانا ایک معمول بن چکا ہے،ایسے لگتا ہے کہ پاکستان کی قومی ایئر لائن پی آئی اے کا اپنے عملے پر کسی قسم کا کوئی کنٹرول نہیں رہا،

    واضح رہے کہ پاکستان کی قومی ایئر لائن پہلے ہی مشکلات کا شکار ہے، پی آئی اے کی نجکاری کی جا رہی ہے، ایسے میں فضائی میزبانوں کی مسلسل گمشدگی پی آئی اے کے لئے نیک شگون نہیں ہے،

    ماضی میں اسلام آباد سے مسافروں کو لے کر کینیڈا کے شہر ٹورنٹو پہنچنے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 781 کے فضائی میزبان یاسر اس ہوٹل سے غائب ہوئے جہاں وہ ٹھہرے ہوئے تھے۔اسی طرح رمضان گل نامی فضائی میزبان جس کا سروس نمبر 62739 ہے کسی کام کے سلسلے میں ہوٹل سے باہرگیا مگرواپس نہ آئے،ایئر ہوسٹس زاہدہ بلوچ ایئرلائن کی پرواز پی کے-797 کے پر گئی تھیں اور وہ مبینہ طور پر غائب ہو گئی تھیں.2022 کے ماہ فروری میں فلائٹ اسٹیورڈ وقار احمد خان جدون ٹورنٹو میں غائب ہو گئے تھے،

    جس کے بعد جی ایم فلائٹ کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا تھا کہ فضائی عملے کے غائب ہونے کی وجہ سے کچھ اقدامات کو فوری اٹھایا جا رہا ہے، اس ضمن میں نئے ایس او پیز بنائے گئے ہیں ،فضائی میزبان کا پاسپورٹ سٹیشن منیجر کے پاس رکھا جائے گا اور اسکے پاس جمع ہو گا پاسپورٹ واپسی پر کسٹم کی قانونی کاروائی کے بعد واپس کیا جائے گا ہوٹل سیکورٹی اس بات کو یقینی بنائے گی کہ ہر ایک پہنچ گیا ہے اگر کوئی بھی غائب یا لاپتہ ہوا تو ہوٹل سٹاف فوری آگاہ کرے گا ،کسی بھی فضائی میزبان کو ہوٹل چھوڑنے کی اجازت نہیں ہو گی، تاہم اب ایسے لگتا ہے کہ پی آئی اے کی جانب سے جاری ہدایات پر عمل نہیں ہو رہا جس کی وجہ سے اب ایک بار پھر ایک فضائی میزبان غائب ہو گیا ہے

    کراچی طیارہ حادثہ کی رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش، مبشر لقمان کی باتیں 100 فیصد سچ ثابت

    طیارہ حادثہ، رپورٹ منظر عام پر آ گئی، وہی ہوا جس کا ڈر تھا، سنئے مبشر لقمان کی زبانی اہم انکشاف

    جنید جمشید سمیت 1099 لوگوں کی موت کا ذمہ دار کون؟ مبشر لقمان نے ثبوتوں کے ساتھ بھانڈا پھوڑ دیا

    اے ٹی سی کی وائس ریکارڈنگ لیک،مگر کیسے؟ پائلٹ کے خلاف ایف آئی آر کیوں نہیں کاٹی؟ مبشر لقمان نے اٹھائے اہم سوالات

    کراچی میں پی آئی اے طیارے کا حادثہ یا دہشت گردی؟ اہم انکشافات

    طیارے کا کپتان جہاز اڑانے کے قابل نہیں تھا،مبشر لقمان کھرا سچ سامنے لے آئے

  • کراچی میں پی آئی اے پرواز کے حادثے کی رپورٹ 4 سال بعد جاری

    کراچی میں پی آئی اے پرواز کے حادثے کی رپورٹ 4 سال بعد جاری

    کراچی میں 4سال قبل پی آئی اےکی پروازپی کے8303کے حادثےکی حتمی رپورٹ جاری کردی گئی ہے۔

    باغی ٹی وی: رپورٹ ایئرکرافٹ ایکسیڈنٹ انویسٹی گیشن بورڈ نے جاری کی جس کے مطابق حادثہ واضح طورپرانسانی غلطی کی وجہ سے پیش آیا، ایئرٹریفک کنٹرولرنے4مرتبہ پائلٹ کولینڈنگ سےروکتےہوئےبتایا اونچائی بہت زیادہ ہے،پانچویں مرتبہ ایئر ٹریفک کنٹرولر نے لینڈنگ کی اجازت دے دی۔

    انجن رن وے سےٹکرانے اور شعلے نکلنے کے بارے میں ایئر ٹریفک کنٹرولر نے پائلٹ کو نہیں بتایا،دونوں انجن رن وے ٹکرانے کی وجہ سے متاثر ہوئے،دونوں انجنوں کو لبریکینٹ آئل فراہم کرنے والا نظام خراب ہو گیا جس کی وجہ سے دونوں انجن بند ہو گئے،انجن بند ہونے سے طیارہ حادثہ کا شکار ہو گیا،دونوں پائلٹس اور ا یئر ٹریفک کنٹرولرز میں رابطے اور ہم آہنگی کا فقدان تھا، حادثہ کی انتظامی ذمہ دار ی پی آئی اے اور پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی پر بھی عائد ہوتی ہے۔

    ملک بھر میں آج شبِ برات مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی …

    وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے لیے مریم نواز اور رانا آفتاب کے کاغذات …

    امریکہ اور برطانیہ کے یمن میں مشترکہ حملے

  • جکارتا میں کھڑا پی آئی اے کا دوسرا طیارہ بھی پاکستان پہنچ گیا

    جکارتا میں کھڑا پی آئی اے کا دوسرا طیارہ بھی پاکستان پہنچ گیا

    لاہور: انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتا میں کھڑا پاکستان ایئرلائن (پی آئی اے) کا دوسرا طیارہ بھی پاکستان پہنچ گیا-

    باغی ٹی وی: ایئرلائن ذرائع کا کہنا ہے کہ ایئر بس اے 320 طیارہ جکارتا سے رات 11:14 بجے کراچی پہنچا،خصوصی پرواز پی کے 9897 نے بینکاک میں ری فیولنگ کیلئے اسٹاپ کیا، رجسٹریشن اے پی بی ایل وائی طیارے کی تکنیکی مرمت دو ہفتے سے جاری تھی۔

    ستمبر 2021 سے لیزنگ کمپنی سے تنازعہ کے باعث طیارے جکارتا میں پھنسے تھے، پی آئی اے نے اکتوبر 2023 میں لیزنگ کمپنی سے مالی تنازعہ طے کیا، لیزنگ تنازعہ کے حل کیلئے کمپنی نے 13 ملین ڈالر کی ادائیگی کی، لیزنگ کمپنی سے سوا 2 سال سے تنازعہ کا شکار پہلا طیارہ دسمبر میں واپس پہنچا، طیارے کی شمولیت سے پی آئی اے میں ایئربس طیاروں کی تعداد 16 ہوگئی۔

    کبھی کبھی توقعات سے برعکس بھی نتائج آ جاتے ہیں،بیرسٹر گوہر

    اس سے قبل ملائیشیا کے ایئر پورٹ پر بھی پی آئی اے کا بوئنگ 777 طیارہ لیز تنازع کی وجہ سے روکا گیا تھا، ملائیشین عدالت نے روکے جانے کا اقدام معطل کر کے قومی ایئر لائن کے طیارے کو وطن واپسی کی اجازت دی تھی، بوئنگ 777 روکے جانے سے لاکھوں ڈالرز کا نقصان ہوا، 26 مئی 2023 کو ملائیشیا کی مقامی عدالت نے بغیر پی آئی اے کو طلب یا نوٹس کیے طیارہ روکنے کے احکامات جاری کیے تھے، جس کے بعد طیارہ روکنے کے احکامات 29 مئی کو طیارے کی روانگی سے چند منٹ قبل پی آئی اے اور ایئر پورٹ حکام کو وصول کروائے تھے۔

    ملک کے 12 ویں عام انتخابات کیلئے آج پولنگ ہوگی

    کراچی عباسی شہید اسپتال کا عملہ الیکشن ڈیوٹی کے لیے طلب،اسپتال بند

  • وفاقی نگراں کابینہ نے الیکشن سے صرف ایک دن قبل قومی ایئرلائن کی فروخت کی منظوری دیدی

    وفاقی نگراں کابینہ نے الیکشن سے صرف ایک دن قبل قومی ایئرلائن کی فروخت کی منظوری دیدی

    اسلام آباد: وفاقی نگران کابینہ نے الیکشن سے صرف ایک دن قبل قومی ایئرلائن کی فروخت کی منظوری دے دی۔

    باغی ٹی وی: وزیر اعظم ہاؤس کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کی نجکاری سے سرمایہ کاروں کی توجہ حاصل کرنے میں مدد ملے گی وفاقی نگراں کابینہ نے منگل کو پی آئی اے کی نجکاری کے منصوبے کی منظوری دی، دو دن قبل الیکشن کمیشن نے وفاقی نگراں کابینہ کو پی آئی اے کے بارے میں کسی بھی حتمی فیصلے سے دور رہنے کی ہدایت کی تھی۔

    برطانوی خبر رساں ادارے نے گزشتہ ہفتے بتایا تھا کہ نگراں وفاقی حکومت نے پی آئی اے کی فروخت کے منصوبے کو حتمی شکل دے دی ہے۔

    نگراں وزیر اعظم کے دفتر کی طرف سے جاری کردہ بیان میں الیکشن کمیشن کی ہدایت کے حوالے سے کچھ نہیں کہا گیا تاہم نگراں وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ نے اس سے قبل کہا تھا کہ پی آئی اے کی نجکاری کا معاملہ (کسی بھی منصوبے کے نفاذ کے حوالے سے) نومنتخب حکومت کے حوالے کیا جائے گا۔

    نگراں وزیر اعظم کے اس بیان سے یہ بھی اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ 8 فروری کے عام انتخابات کے بعد قائم ہونے والی حکومت کو معیشت کے محاذ پر کس طرح کے چیلنجز کا سامنا کرنا پڑے گا۔

    8 فروری کو افغانستان اور ایران کے ساتھ بارڈر بند کرنے کا فیصلہ

    وزیر اعظم ہاؤس کے بیان میں بتایا گیا ہے کہ منظور شدہ منصوبے کے تحت پی آئی اے کو دو کمپنیوں TopCo اور HoldCo میں تقسیم کیا جائے گا۔

    پی آئی کی بنیادی سرگرمیاں، انجینیرنگ، گراؤنڈ ہینڈلنگ، کارگو، فلائٹ کچن اور ٹریننگ ’ٹاپکو‘ کے ماتحت ہوگی جبکہ پریسیشن انجینیرنگ کمپلیکس، پی آئی اے انویسٹمنٹ لمٹیڈ، دیگر محکمے اور املاک ’ہولڈکو‘ کے ماتحت ہوں گی۔

    حکومت نے گزشتہ برس 3 ارب ڈالر کا پروگرام حاصل کرنے کے لیے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کی یہ شرط قبول کی تھی کہ خسارے میں چلنے والے تمام سرکاری اداروں کی نجکاری کردی جائے گی۔

    گزشتہ سال جون تک پی آئی اے کے واجبات 785 ارب روپے کے تھے جبکہ خسارہ 713 ارب روپے کا تھانگراں وفاقی کابینہ نے وزارتِ نجکاری کی سفارشات کی روشنی میں فرسٹ ویمین بینک کی نجکاری کی بھی منظوری دی ہے، نگراں وفاقی کابینہ نے اہم دواؤں کی قومی فہرست میں شامل نہ کی جانے والی دواؤں کی ڈی ریگیولیشن کی بھی منظوری دی۔

    سینٹرل لندن میں واقع کریمینل کورٹ میں آگ لگ گئی

    اس حوالے سے پیش کی جانے والی تجاویز کے تحت ان دواؤں کی قیمت کو ڈرگ ایکٹ مجریہ 1976 سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے اور ڈرگ پرائسنگ پالیسی 2018 میں ضروری ترامیم کی جائیں گی۔

    نگراں وزیر برائے نجکاری فواد حسن فواد جنہوں نے سمری پیش کی، کابینہ کو آگاہ کیا کہ اس طرح کے اقدام سے سرمایہ کار پی آئی اے کی طرف راغب ہوں گے، اجلاس میں پی آئی اے کے خلاف سرکاری اداروں کے واجبات سے متعلق تنازعات کو کم سے کم وقت میں تنظیم نو کا عمل مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی۔

    اس وقت کی پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (PDM) کی زیرقیادت حکومت نے گزشتہ سال اگست میں کہا تھا کہ وہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (IMF) کے بیل آؤٹ کے تحت متفقہ مالیاتی نظم و ضبط کے منصوبے کے تحت ایئر لائن کی نجکاری کرے گی۔

    کراچی میں دھماکا،ایک شخص جاں بحق،بچی سمیت دو افراد زخمی

    ایئر لائن طویل عرصے سے بحران کا شکار ہے اور اس وقت کے ریلوے اور ہوابازی کے وزیر خواجہ سعد رفیق نے خبردار کیا تھا کہ اگر فوری اصلاحی اقدامات پر عمل درآمد نہ کیا گیا تو ایئرلائن کو 2030 تک 259 ارب روپے کے خطرناک نقصانات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، جس میں اس کا انتظامی کنٹرول نجی شعبے کو منتقل کرنا بھی شامل ہے۔

    یورپی یونین کی ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی کی جانب سے پائلٹ لائسنسوں پر ایک اسکینڈل کے بعد بلاک میں پرواز کرنے کے لیے قومی کیریئر کی اجازت کو منسوخ کرنے کے بعد پی آئی اے کی یورپ اور برطانیہ کے لیے پروازیں 2020 سے معطل ہیں۔

    اڈیالہ جیل، دیگر قیدیوں کے ہمراہ عمران خان نے بھی ووٹ کاسٹ کر دیا

  • وفاقی کابینہ نے پی آئی اے  کی تنظیم نو کی منظوری دے دی

    وفاقی کابینہ نے پی آئی اے کی تنظیم نو کی منظوری دے دی

    اسلام آباد: نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ وفاقی کابینہ نے وزارت نجکاری کی سفارش پر فرسٹ وویمن بینک لمیٹڈ کی نجکاری کی منظوری دے دی۔

    باغی ٹی وی: نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج اسلام آباد میں منعقد ہوا،وفاقی کابینہ نے وزارتِ دفاعی پیداوار کی سفارش پر لیفٹینٹ جنرل طاہر حمید شاہ کی پاکستان آرڈیننس فیکٹریز بورڈ کے رکن اور چیئرمین کے طور پر تعیناتی کی منظوری دے دی لیفٹینٹ جنرل طاہر حمید شاہ کی تعیناتی کا اطلاق 29 نومبر 2023 سے ہو گا۔

    وفاقی کابینہ نے وزارت خارجہ کی سفارش پر میجر عابد منصور خان کے لیے اُن کی خدمات کے اعتراف میں سعودی عرب کی وزارتِ دفاع کی جانب سے "نوت شجاعت”. ( Note-e-Shujaat) اور "نوت شرف” (Note-e-Sharf) کا ایوارڈ وصول کرنے کی اجازت دے دی، وفاقی کابینہ نے وزارت خارجہ کی سفارش پر محمد اشرف خان، پروٹوکول افسر کے لیے اُن کی خدمات کے اعتراف میں آسٹریا کی حکومت کی جانب سے گولڈ میڈل وصول کرنے کی اجازت دے دی۔

    وفاقی کابینہ نے وزارت خارجہ کی سفارش پر ائیر کموڈور سید عمران علی کے لیے اُن کی خدمات کے اعتراف میں پاکستانی سفارت خانہ ٹوکیو میں بطور ڈیفنس اتاشی خدمات سرانجام دینے پر ڈیفنس کوآپریشن ایوارڈ فرسٹ کلاس (Defence Cooperation Award First Class) کا ایوارڈ وصول کرنے کی اجازت دے دی۔

    وفاقی کابینہ نے وزارتِ قانون و انصاف کی سفارش اور چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ کی تجویز پر پشاور میں 8 میں سے 4 احتساب عدالتوں کو خصوصی عدالتوں میں بدلنے کی منظوری دے دی اس کے علاوہ ان عدالتوں کے ججوں کی تقرری کے حوالے سے عزت مآب چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ کی تجویز منظور کرلی گئی ہے باقی ماندہ عدالتیں احتساب عدالتوں کے طور پر کام کرتی رہیں گی ان تبدیلیوں سے قومی خزانے پر کوئی اضافی بوجھ نہیں پڑے گا۔

    وفاقی کابینہ نے نجکاری ڈویژن کی سفارش پر پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائینز کی تنظیم نو کی منظوری دے دی اجلاس کو بتایا گیا کہ پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائینز گزشتہ کئی برسوں سے خسارے میں ہے، کابینہ کو آگاہ کیا گیا کہ کابینہ کے گزشتہ اجلاسوں میں پی آئی کی مالی و انتظامی تنظیم نو کے لیے فنانشل ایڈوائزر کی تقرری کی منظوری دی گئی، کابینہ کو مزید بتایا فنانشل ایڈوائزر کی جانب سے بین الاقوامی مثالوں کو مدنظر رکھتے ہوئے پی آئی اے کی مالیاتی تنظیم نو کا منصوبہ تشکیل دیا جس کے تحت پی آئی اے کو دو کمپنیوں ٹاپ-کو (TopCo)اور ہولڈ-کو (HoldCo) میں تقسیم کردیا جائے گا۔

    پی آئی اے کے بنیادی آپریشنز انجنئیرنگ، گراؤنڈ ہینڈلنگ، کارگو، فلائیٹ کچن اور ٹریننگ کو ٹاپ-کو میں شامل کیا جائے گا جبکہ دیگر ادارے جیسا کہ پریسیژن انجینئرنگ کمپلیکس -Precision Engineering Complex، پی آئی اے انوسٹمنٹ لمیٹیڈ- PIA Investment Limited اور دیگر ذیلی اداروں و پراپرٹیز کو ہولڈ -کو (Hold-Co)میں شامل کیا جائے گا۔

    ان اقدامات سے سر مایہ کاروں کو پی آئی اے کی طرف راغب کرنے میں مدد ملے گی وفاقی کابینہ نے کابینہ کی ذیلی کمیٹی برائے نجکاری کو حکومتی ملکیتی اداروں کے پی آئی اے پر تصفیہ طلب رقوم کے حوالے سے معاملات جلدنمٹانے کے ہدایت بھی دی وفاقی کابینہ نے وزارت نجکاری کی سفارش پر فرسٹ وویمن بینک لمیٹڈ کی نجکاری کی منظوری دے دی۔

    وفاقی کابینہ نے وزارت قومی صحت کی سفارش پر ان ادویات کی قیمتوں کی ڈی- ریگولیشن کے حوالے سے تجاویز کی منظوری دے دی جو کہ انتہائی ضروری ادویات کی نیشنل لسٹ میں شامل نہیں ہیں ان تجاویز کے تحت نیشنل لسٹ میں موجود انتہائی ضروری ادویات کے علاوہ ادویات کی قیمتوں کو ڈرگ ایکٹ 1976 سے مستثنیٰ قرار دیا جائے گا اور ڈرگ پرائیسنگ پالیسی 2018 میں ضروری ترامیم کی جائیں گی مزید برآں پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل اس بات کو یقینی بنائے گی کہ ڈاکٹر کی جانب سے مریضوں کو وٹامنز ، ملٹی وٹامنز ، منرلز اور اوور دی کائونٹر مصنوعات تجویز نہیں کی جائے گی۔

    ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی وٹامنز ، ملٹی وٹامنز ، منرلز اور اوور دی کائونٹر مصنوعات کی فہرست مروجہ عالمی معیار کے مطابق مرتب کرے گی اور اس حوالے سے صوبائی حکومتوں سے بھی رابطے میں رہے گی، وفاقی کابینہ نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے 01-02-2024کو منعقد ہونے والے اجلاس میں کئے گئے فیصلوں کی توثیق کردی۔

  • آئی ایم ایف نے پی آئی اے کی نجکاری کا پلان منظور کر لیا

    آئی ایم ایف نے پی آئی اے کی نجکاری کا پلان منظور کر لیا

    آئی ایم ایف نے پی آئی اے کی نجکاری کیلئے قرض ری شیڈولنگ پلان کیلئے اصولی منظوری دے دی

    میڈیا رپورٹس کے مطابق پی آئی اے کے قرض ریشڈول پلان کیلئے حتمی منظوری وفاقی کابینہ اجلاس سے لی جائے گی ،نجکاری کمیشن اور وزارت خزانہ پلان کیمطابق آئی ایم ایف نے پی آئی اے کی نجکاری کا پلان منظور کر لیا ،آئی ایم ایف نے ایک سال کیلئے حکومت پاکستان کو پی آئی اے قرض پر سود ادا کرنے کیلئے اتفاق کیا،280 ارب قرض پر بینکوں کو حکومت پاکستان 12 فیصد شرح سود پر ایک سال کیلئے ادا کرے گی،آئی ایم ایف حکام کے ساتھ وزارت نجکاری اور وزارت خزانہ حکام کے مذاکرات کامیاب ہو گئے ،بینکوں کو پی آئی اے کے قرض پر سود کی ادائیگیوں کا بوجھ ایک سال سے زائد عرصے کیلئے نہ ہو ،پی آئی اے کی نجکاری ایک سال کے عرصے میں کر کے قرض ادائیگیوں کا پلان مرتب کیا جائے گا ،نجکاری کے بعد روزویلٹ ہوٹل اور پی آئی اے کے ڈیوڈنڈ سے قرض ادائیگیوں کا پلان مرتب کیے جانے کا امکان ہے،کابینہ سے منظوری پر کمرشل بینکوں کیجانب سے پی آئی اے پر ادائیگیوں کا چارج ختم ہونے سے نجکاری جلد ہو گی،پی آئی اے قرض ریشڈولنگ پلان پر رواں ہفتے کے دوران آئی ایم ایف سے مزید بھی بات چیت جاری رہے گی

    پی آئی اے کا ایک اور فضائی میزبان کینیڈا میں لاپتہ

    پی آئی اے،بوئنگ 777 طیارے کے انجن میں آگ،حادثے سے بچ گیا

    پی آئی اے اور گو لوٹ لو کی جانب سے قرعہ اندازی، گاڑیاں اور سمارٹ فون کے انعامات

    پی آئی اے ایک بار پھر مشکل کا شکار،اکاونٹس منجمد

    پرواز سے قبل پی آئی اے عملے کیلئے شراب نوشی کا ٹیسٹ لازمی قرار

     پی آئی اے کے دو مزید فضائی میزبان ٹورنٹو میں پراسرار طور پر لاپتہ 

     سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) مدد کیلئے سامنے آگئی

    پی آئی اے کی نجکاری کے عمل کو جلد از جلد تکمیل تک پہنچانے کی ہدایت

    پائلٹس کی ابتدائی 8 سے 10 ماہ کی تربیت پر 15000 سے 20000 ڈالر کا خرچ

    پاکستان کی قومی ایئر لائن پی آئی اے کو مجموعی طور پر 383 بلین کا خسارہ ہے 

    سپریم کورٹ نے پی آئی اے کو نئی 205 پروفیشنل بھرتیوں کی اجازت دیدی

    قبل ازیں مشیر ہوابازی نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بتایا کہ 7اگست کوسابقہ کابینہ نےپی آئی اے کو نجکاری کمیشن کے حوالے کردیا تھا ،ستمبر کے آخرمیں پی آئی اے کو مکمل طور پر نجکاری کمیشن کے حوالے کردیا ہے ۔پی آئی اے کی 22ارب روپے ماہانہ آمدن تھی جو 10عشاریہ 5ارب قرض کی ادائیگی میں چلے جاتے تھے 1.4ارب روپے منافع ہوتا تھا ۔10ارب میں 5ارب سود اور باقی 5ارب اصل رقم۔واپس ہوتی تھی ۔پی ایس او سے کریڈٹ پر تیل پی آئی اے لیتا تھا جب پی ایس او کا اپنا مسئلہ ہوا تو تیل کا مسئلہ ہوا۔ 80سے 90فلائیٹ چلتی تھی جس کے بعد تیل کی وجہ سے آدھے 45فلائیٹس ہو گئے نومبر میں 76فلائیٹس بحال ہوگئیں ۔اکتوبر میں تیل کی وجہ سے ہمیں نقصان ہوا۔اب ہم اپنے اصل ٹارگٹ پر پہنچ گئے ہیں ۔جو فلائٹس نقصان میں چل رہی تھی ان کو بند کردیا ہے ۔سیکریٹری نجکاری کمیشن نے کمیٹی اجلاس میں کہاکہ 266ارب روپے نجی بینکوں کا قرض پی آئی اے نے لیا ہے ،سیکریٹری نجکاری کمیشن نے کہا کہ 95فیصد قرض کی گارنٹی حکومت نے دی ہے باقی 5فیصد پی آئی اے نے خود لی ہے ۔ نجکاری تک پی آئی اے کو مالی امداد کی ضرورت ہوگی ۔مارچ تک پی آئی اے کی نجکاری ہوجائے گی ۔

  • الیکشن کمیشن  نے نگران حکومت کوپی آئی اے کی نجکاری سے روک دیا

    الیکشن کمیشن نے نگران حکومت کوپی آئی اے کی نجکاری سے روک دیا

    اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے نگران حکومت کو پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز (پی آئی اے) کی نجکاری سے روک دیا۔

    باغی ٹی وی: سیکرٹری الیکشن کمیشن نے نگران وزیراعظم کے سیکرٹری اور سیکرٹری کابینہ ڈویژن کو خط لکھا، نگران وزیراعظم کے سیکرٹری کے نام خط میں سیکرٹری الیکشن کمیشن ڈاکٹر آصف حسین نے سیکرٹری کابینہ ڈویژن کامران علی افضل کو خط میں لکھا کہ پی آئی اے کی نجکاری کے معاملات کی تمام دستاویزات جائزے کے لیے الیکشن کمیشن کو فراہم کی جائیں، الیکشن کمیشن کی جانب سے اس معاملے پر کسی بھی فیصلے سے پہلے نگران حکومت پی آئی اے نجکاری کے کسی معاہدے پر دستخط کرنے سے اجتناب کرے۔

    خیال رہے کہ ملک میں عام انتخابات کیلئے 8 فروری کو پولنگ ہوگی جس میں 3 دن رہ گئے ہیں۔

  • دھند کے باعث پی آئی اے کا فضائی آپریشن متاثر

    دھند کے باعث پی آئی اے کا فضائی آپریشن متاثر

    ملک کے بالائی علاقوں میں جاری دھند کے باعث پی آئی اے کا فضائی آپریشن متاثر ہوا ہے

    آج اسلام آباد میں جاری شدید دھند کے باعث پرواز کے شیڈول میں تبدیلی کی گئی ہے،اسلام آباد میں دن 12 بجے بھی حد نگاہ 150 میٹر سے کم رہی جو کہ ائیربس 320 کی پروازوں کیلئے غیر محفوظ ہے۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق اسلام آباد آمد والی پروازیں، پی کے 182 شارجہ تا اسلام آباد، 162 ابوظہبی تا اسلام آباد اور 168القسیم تا اسلام آباد کا رخ لاہور کی طرف موڑ دیا گیا ،سکردو کی پرواز پی کے 451/452، دبئی کی پرواز پی کے 211/212، 233 اور کراچی کی پرواز پی کے 308 منسوخ کر دی گئی،دبئی تا لاہور کی پروازیں پی کے 236 منسوخ جبکہ ریاض تا لاہور کی پرواز پی کے 726 کراچی ڈائیورٹ ہوگی۔

    ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی آئی اے انتظامیہ کی جانب سے متاثرہ پروازوں کے مسافروں کی زحمت کم از کم کرنے کیلئے اقدامات لئے گئے ،موسم میں بہتری نہ ہونے کے باعث مسافروں کو فوری معلومات فراہم کرنے، متبادل کنکشن دینے اور ہوٹل قیام کا بندوبست ان اقدامات میں شامل ہے،مسافروں سے بھی التماس ہے کہ اپنی پروازوں سے متعلق بروقت معلومات کیلئے پی آئی اے کال سینٹر سے رابطے میں رہیں ،پی آئی اے انتظامیہ اپنے تمام مہمانوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے، ائیرہورٹ عملہ ان کہ ہر ممکن خدمات میں مشغول ہے،دھند موسمی عمل ہے اور یہ پی آئی اے کی بساط سے باہر ہے لہذا مسافروں سے درخواست ہے کہ وہ دھند میں پروازیں آپریٹ کرنے پر اصرار نا کریں ،فضائی حفاظت تمام چیزوں پر مقدم ہے، تاخیر یا منسوخی کی کوفت ضرور ہے مگر انسانی جانوں سے اہم نہیں۔

     مساج سروس تلاش کرنیوالے آدمی کو جسم فروشی کی ویب سائٹ پر بیوی اور بہن کی تصویریں نظر آ گئیں

    مساج سینٹر میں کام کرنیوالے کرنے لگے گھناؤنا دھندہ، پولیس کے ہتھے چڑھ گئے

    بیرون ملک سے لڑکی کی جسم فروشی کے لئے پاکستان سمگلنگ،عدالت نے کس کو کیا طلب؟

  • مشیر برائے ہوا بازی کی عراقی سفیر سے ملاقات

    مشیر برائے ہوا بازی کی عراقی سفیر سے ملاقات

    وزیراعظم کے مشیر برائے ہوا بازی ایئر مارشل (ر) فرحت حسین خان نے آج اسلام آباد میں عراق کے سفارت خانے میں عراق کے سفیر حامد عباس لفتا سے ملاقات کی۔

    فریقین نے عاشورہ اور اربعین کے دوران زائرین کے لیے ویزا فیس کی معافی سمیت باہمی دلچسپی کے دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا۔مشیر نے باہمی بات چیت کے ذریعے محرم کے دوران اضافی دو طرفہ پروازوں کی منظوری کے عمل کو مزید بڑھانے کے لیے پاکستان کے عزم کا بھی اظہار کیا۔مشیر نے اے ایس اے کے پرانی طرز کے متن کو جدید بنانے کے لیے دونوں ممالک کے درمیان فضائی خدمات کے معاہدے (اے ایس اے) پر نظر ثانی کے لیے بھی اپنے خیالات کا تبادلہ کیا۔

    مشیر نے عراق سے پاکستان کے فضائی کیریئر کو 5ویں آزادی کے حقوق دینے کے لیے عراق کے ساتھ پاکستان کی دلچسپی سے بھی آگاہ کیا۔ انہوں نے تجارت اور سیاحت میں اضافے کے امکانات کو بڑھانے کے لیے فضائی رابطے کو بڑھانے کے باہمی فوائد پر زور دیا۔

    عراق کے سفیر نے پاکستانی ایئر لائنز کو پانچویں آزادی کے حقوق دینے کے لیے اپنی حکومت کے عزم کا اعادہ کیا۔دونوں فریقین نے اپنے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا اور بالخصوص ہوا بازی کے شعبے میں مسلسل ملاقاتیں جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔ اجلاس میں سیکرٹری کیپٹن (ر) سیف انجم نے بھی شرکت کی۔ تقریباً تین لاکھ پاکستانی سالانہ برادر جمہوریہ عراق کا دورہ کرتے ہیں۔
    رپورٹ، محمد اویس، اسلام آباد

    کراچی طیارہ حادثہ کی رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش، مبشر لقمان کی باتیں 100 فیصد سچ ثابت

    طیارہ حادثہ، رپورٹ منظر عام پر آ گئی، وہی ہوا جس کا ڈر تھا، سنئے مبشر لقمان کی زبانی اہم انکشاف

    کراچی میں پی آئی اے طیارے کا حادثہ یا دہشت گردی؟ اہم انکشافات

    طیارے کا کپتان جہاز اڑانے کے قابل نہیں تھا،مبشر لقمان کھرا سچ سامنے لے آئے

  • سال 2023 ایوی ایشن سیکٹر کے لیے تباہ کن رہا

    سال 2023 ایوی ایشن سیکٹر کے لیے تباہ کن رہا

    اسلام آباد(محمداویس) سال 2023 ایوی ایشن سیکٹر کے لیے تباہ کن رہا،پی ڈی ایم حکومت کی تاخیر سے قانون سازی کی وجہ سے پاکستانی ائیر لائنز کی یورپ امریکہ اور برطانیہ کے لیے پروازوں پر پابندی ختم نہ ہوسکی-

    باغی ٹی وی: نگران حکومت کی طرف سے پی آئی اے کو مالی امداد وقت پر نہ دینے اور نجکاری کے فیصلے کے بعد تیل نہ ملنے کی وجہ سے پی آئی اے کے سینکڑوں ملکی و غیر ملکی پروازیں منسوخ ہوئیں اور اربوں روپے کا مزید نقصان پی آئی اے کو ہوا، پی آئی اے کے 34جہازوں کے بیڑے میں سے صرف 15جہازوں سے فضائی آپریشن چلایا جارہاہےمعاشی مشکلات کیوجہ سے پی آئی اے کے پاس ملازمین کو دینے کے لیے تنخواہوں اور جہازوں میں تیل ڈالنے تک کے پیسے دینے میں مشکلات رہیں –

    پی آئی اے کی نجکاری کا ابتدائی منصوبہ بندی بھی ناکام ہوگئی ہے پی آئی اے کی پروازیں بند ہونے سے نجی ائیرلائنز نے کرایوں میں خوب اضافہ کیا ۔سال 2024میں پاکستانی ائیرلائن پر یورپ میں پابندی ختم ہونے کی امید ہے اس خبررساں ادارے کے مطابق سال 2023پاکستان میں ایوی ایشن سیکٹر کے لیے تباہی ہی لایا-

    نواز شریف نے دہشت گردی کو ختم کیا ،عطا تارڑ

    پی ڈی ایم حکومت نے ایوای ایشن سیکٹر پر توجہ نہ دی ایاسا کی واضح شرائط کے باوجود پی ڈی ایم حکومت اور وفاقی وزیر سعد رفیق نے سول ایوی ایشن کو دو حصوں میں تقسیم کے حوالے سے قانون سازی میں تا خیر کی اور حکومت ختم ہونے سے چند دن قبل بل سینیٹ اور قومی اسمبلی سےمنظور کئےگئے جسکی وجہ سے سال 2023میں پاکستانی ائیر لائن پر یورپ برطانیہ اور امریکہ میں پابندی ختم نہ ہوسکی ستمبر میں ایاسا کی ٹیم فیزیکل آڈٹ کے لیے پاکستان آئی ۔

    ایاسا کی ٹیم کی طرف سے آڈٹ کے دوران ہی ایف بی آر نے پی آئی اے کے اکاؤنٹس سیز کردیئے جس سے ایوی ایشن حکام کو اجلاس میں خفت کا سامنا کرنا پڑا پی آئی اے کو یورپ امریکہ اور برطانیہ کی فلائٹس پر پابندی سے سالانہ 75ارب روپے کا نقصان ہورہاہے ،2023میں سکردو انٹرنیشنل ائیر پورٹ بنا اور پہلی انٹرنیشنل فلائٹ سکردو آئی پی آئی اے کے طیاروں کو لیزنگ کمپنی کے ساتھ تنازعے کی وجہ سے بیرون ملک ضبط کرنے کا بھی ایک سلسلہ چلا سب سے برا وقت اگست 2023سے پی آئی اے پر شروع ہوا –

    سعودی مالی معاونت کے ذریعے بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کے ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی

    جب نگران حکومت نے نجکاری کا فیصلہ کرتے ہوئے مزید پیسے دینے سے انکار کردیا جس کی وجہ سے پی آئی اے کو قرض اور ان کے سود ادائیگی میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا،پیسے نہ ہونے کی وجہ سے ملازمین کو تنخواہیں وقت پر نہ مل سکیں اور جہازوں کو اڑانے کے لیے تیل کی سپلائی پی ایس او نےبند کردی تیل کی سپلائی بند ہونے سے پی آئی اے کی سینکڑوں پروازیں منسوخ کی گئی جس سے پی آئی اے کو اربوں روپے کا نقصان ہوا اس دوران حکومتی گرنٹی پر نجی بینکوں سے قرض لیا گیا جس سے پی آئی اے کی فلائٹس بحال ہوئی ۔

    پی آئی اے کو ہرماہ قرض اور ان کا سود واپس کرنے کے لیے 10ارب روپے درکار ہیں جبکہ ماہانہ آمدن 23ارب روپے ہے جس میں سے 21.5ارب روپے آپریشن پر خرچ ہوتے ہیں اور صرف ڈیڈھ ارب روپے ہی آپریشن منافع ہوتا ہے جبکہ جن سے قرض لیا گیا ہے وہ ادارے پی آئی اے کے اکاؤنٹس سے اپنے قرض اور سود کے پیسے وصول کرلیتے ہیں جس مسئلہ کا ابھی تک حل نہ نکالا جاسکا،منٹینس اور پرزوں کے لیے پیسے نہ ہونے کی وجہ سے پی آئی اے اپنا آپریشن 15جہازوں سے چلارہی ہے حکومت نے سول ایوی ایشن اتھارٹی سے قرض لے کر پی آئی اے کو دیا جس کی وجہ سے ایک ملائشیا سے جہاز پاکستان آگیا اور دوسرا ابھی آنا ہے دونوں جہاز 2سال سے لیزنگ تنازعے کی وجہ سے وہاں کھڑے تھے۔

    ممالک جہاں 2024 کا آغاز ہوچکا ہے

    پی آئی اے کے 15آپریشن جہازوں میں بوئنگ 777جہازوں کی تعداد 6، ائیربس اے320کی تعداد8 اور ایک اے ٹی آر جہاز شامل ہے جبکہ پی آئی اے کے پاس 34جہاز رجسٹرڈ ہیں جن میں 17ائیر بس A320،بوئنگ 777کی تعداد 12اور 5اے ٹی آر جہاز شامل ہیں اگست سے ستمبر 2023تک پی آئی اے کی تیل نہ ہونے کی وجہ سے پروازیں منسوخ ہونے کی وجہ سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑاتو دوسری طرف نجی ائیر لائن نے بھی کرایوں میں کئی گناہ اضافہ کیا پی آئی اے کی محدود آپریشن کی وجہ سے کئی چھوٹے شہروں کے لیے پروازیں بند کردی گئیں ہیں ۔