Baaghi TV

Tag: پی آئی اے

  • پی آئی اے کی نجکاری،اس بار کون کون بولی لگائے گا؟

    پی آئی اے کی نجکاری،اس بار کون کون بولی لگائے گا؟

    پی آئی اے کی نجکاری میں کئی پاکستانی بڑے کاروباری گروپ بولی لگا رہے ہیں، جن میں عارف حبیب کارپوریشن، لکی سیمنٹ اور حب پاور کا کنسورشیم، فوجی فرٹیلائزر کمپنی لمیٹڈ اور ایئر بلیو لمیٹڈ شامل ہیں.

    پاکستان بالآخر پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) کی طویل عرصے سے زیر انتظار نجکاری کے عمل کو آگے بڑھا رہا ہے، اور بولی جمع کرانے کا مرحلہ دسمبر کے دوسرے ہفتے میں مقرر کیا گیا ہے،وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز کی نجکاری میں شفافیت اور میرٹ اولین ترجیح ہے، نجکاری کیلئے بِڈنگ ملک بھر میں ٹی وی پر براہ راست نشر کی جائے گی۔

    حالیہ اطلاعات کے مطابق، بولی دہندگان کو 23 دسمبر 2025 کو حتمی بولی جمع کرانے کے لیے مدعو کیا گیا تھا، جس کا عمل شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے ٹی وی پر براہ راست نشر ہونے کی امید ہے، اور وزیراعظم شہباز شریف اس عمل کی نگرانی کر رہے ہیں.

    کون بولی لگا رہا ہے؟

    لکی سیمنٹ، حب پاور، کوہاٹ سیمنٹ اور میٹرو وینچرز کا کنسورشیم: یہ گروپ پی آئی اے کی نجکاری میں دلچسپی رکھنے والے بڑے ناموں میں سے ایک ہے.
    عارف حبیب کارپوریشن، فاطمہ فرٹیلائزر، سٹی اسکولز اور لیک سٹی ہولڈنگز کا کنسورشیم: یہ دوسرا بڑا گروپ ہے جس نے بولی میں حصہ لینے کے لیے منظوری حاصل کی ہے،فوجی فرٹیلائزر کمپنی لمیٹڈ بھی بولی دہندگان میں شامل ہےایئر بلیو لمیٹڈ ایک نجی ایئرلائن ہے جو نجکاری میں بولی لگا رہی ہےدیگر ممکنہ بولی دہندگان: حکومت نے فلائی جناح (ایئر عربیہ کی جانب سے)، وائی بی ہولڈنگز اور پاک ایتھنول کو بھی شارٹ لسٹ کیا تھا
    .
    بولی کا عمل دسمبر 2025 میں متوقع ہے، اور وزیراعظم شہباز شریف اس عمل پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیںوزیراعظم نے تمام بولی دہندگان کو مدعو کیا ہے تاکہ عمل میں شفافیت اور اعتماد کو یقینی بنایا جا سکےاس عمل میں کامیاب ہونے والے بولی دہندہ سے توقع کی جا رہی ہے کہ وہ قومی ایئرلائن کو جدید دور کے تقاضوں کے مطابق ڈھال کر اس کا تشخص بحال کرے گا.

    وزیراعظم کا کہناتھا کہ پی آئی اے کا کھویا ہوا تشخص بحال کرنے اور قومی ایئرلائن کو عصری تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کیلئے نجکاری کا عمل سہل طور سے جاری ہے، انشاء اللہ جلد پی آئی اے ایک مرتبہ پھر سے "گریٹ پیپل ٹو فلائی وِد” (Great People to Fly With) کی اپنی روایات پر پورا اترنے لگے گی، پی آئی اے کی نجکاری کے عمل میں شفافیت اور میرٹ کو یقینی بنا رہے ہیں، بِڈنگ ملک بھر میں ٹی وی پر براہ راست نشر کی جائے گی۔

    وزیرِ اعظم نے کہا کہ پاکستان کے سیاحتی شعبے کی ترقی کیلئے بھی قومی ائیر لائن کو عصری تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا انتہائی ضروری ہے، پُرامید ہیں کہ آپ میں سے جو بھی بِڈنگ کے بعد اس اہم ذمہ داری کو سنبھالے گا وہ قومی ائیر لائن کے تشخص کی بحالی اور اس کی ترقی پر اپنی بھرپور توانائیاں مرکوز کرے گا۔

  • پی آئی اے کی برطانیہ کے لیے پروازیں پانچ سال بعد بحال

    پی آئی اے کی برطانیہ کے لیے پروازیں پانچ سال بعد بحال

    قومی ایئرلائن پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) پانچ سال سے زائد عرصے بعد برطانیہ کے لیے اپنی پروازیں دوبارہ شروع کرنے جا رہی ہے۔

    پی آئی اے کل 25 اکتوبر سے باقاعدہ طور پر برطانیہ کے لیے فضائی آپریشن کا آغاز کرے گی۔ذرائع کے مطابق پی آئی اے کا برطانیہ کے لیے آپریشن پانچ سال اور تین ماہ بعد بحال ہو رہا ہے۔ واضح رہے کہ یکم جولائی 2020 کو برطانیہ نے پی آئی اے پر پابندی عائد کر دی تھی، جو پائلٹس کی ڈگریوں سے متعلق اُس وقت کے وفاقی وزیر غلام سرور خان کے قومی اسمبلی میں دیے گئے بیان کے بعد لگائی گئی تھی۔پہلی پرواز اسلام آباد سے مانچسٹر کے لیے روانہ ہوگی، جبکہ ابتدائی مرحلے میں ہفتے میں دو پروازیں منگل اور ہفتے کے روز آپریٹ کی جائیں گی۔

    اس سلسلے میں اسلام آباد ایئرپورٹ پر تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں اور مانچسٹر ٹرمینل کی عمارت پر ہیوی پورٹریٹ بھی آویزاں کر دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق کل اسلام آباد ایئرپورٹ پر برطانیہ پروازوں کی بحالی کے موقع پر باقاعدہ تقریب بھی منعقد ہوگی، جس میں وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف خصوصی شرکت کریں گے.

    جنرل ساحر شمشاد کا مالدیپ کا سرکاری دورہ، عسکری تعلقات کے فروغ پر اتفاق

    انٹرنیٹ سروسز پیر تک مکمل طور پر بحال ہو جائیں گی،اسٹارم فائبر کا اعلان

    اسرائیلی ڈرون حملہ: جنوبی لبنان میں حزب اللہ کمانڈر سمیت دو افراد شہید

  • پی آئی اے کی برطانیہ کے لیے پروازوں کی بحالی کا اعلان

    پی آئی اے کی برطانیہ کے لیے پروازوں کی بحالی کا اعلان

    لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن نے کہا ہے کہ پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) اس ماہ برطانیہ کے لیے اپنی پروازوں کا دوبارہ آغاز کرے گی۔

    اعلان کے مطابق، یہ اطلاع سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری کی گئی تاہم پروازوں کے آغاز کی کوئی حتمی تاریخ نہیں دی گئی۔بیان میں کہا گیا کہ ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے سول ایوی ایشن اتھارٹی یوکے کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے پی آئی اے کو فارن ایئرکرافٹ آپریٹنگ پرمٹ (ایف او پی) جاری کیا، جو برطانیہ اور پاکستان کے درمیان تجارتی پروازوں کے آغاز کے لیے آخری دستاویز تھی۔مزید بتایا گیا کہ پی آئی اے کو برطانیہ میں پروازوں کے لیے تھرڈ کنٹری آپریٹر (ٹی سی او) کی منظوری پہلے ہی مل چکی ہے۔ پہلے مرحلے میں مانچسٹر کے لیے پروازوں کا آغاز ہوگا، اس کے بعد برمنگھم اور لندن کے لیے پروازیں شروع کی جائیں گی۔

    خیال رہے کہ جولائی میں برطانیہ نے پاکستان کو اپنی ایئر سیفٹی لسٹ سے نکالا تھا، جس کے بعد پاکستانی ایئر لائنز کو پروازوں کی اجازت مل گئی۔ یہ پیش رفت برطانوی محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر سیکیورٹی معائنہ مکمل ہونے کے بعد سامنے آئی، جس میں پاکستان کے انتظامات کو عالمی معیار کے مطابق اور اطمینان بخش قرار دیا گیا۔

    کراچی ایئر پورٹ،10 کروڑ 30 لاکھ مالیت کے لیپ ٹاپس،آئی پیڈز،آئی فونزو دیگر ضبط

  • پی آئی اے نے ٹورنٹو کیلئے تمام پروازیں  معطل کر دیں

    پی آئی اے نے ٹورنٹو کیلئے تمام پروازیں معطل کر دیں

    قومی ایئر لائن نے کینیڈا کے شہر ٹورنٹو کیلئے 13 سے 27 ستمبر تک اپنی تمام پروازیں منسوخ کر دیں۔ طیاروں کی کمی، فاضل پرزہ جات کی عدم فراہمی اور انجینئرز کے احتجاج کو اس کی بنیادی وجوہات قرار دیا گیا ہے۔

    پی آئی اے ٹورنٹو کیلئے دو بوئنگ 777 ایل آر طیاروں پر انحصار کرتی ہے، ایک طیارہ لینڈنگ گیئر کی خرابی جبکہ دوسرا مینٹیننس میں غیر معیاری جیکس کے استعمال کی رپورٹ کے باعث گراؤنڈ کر دیا گیا ہے۔ ایئر لائن کی آفیشل دستاویز کے مطابق کراچی، لاہور اور اسلام آباد سے آپریٹ ہونے والی کل 13 پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔پی آئی اے کے ایئرکرافٹ انجینئرز دس سال سے تنخواہیں نہ بڑھنے کے خلاف تین ہفتوں سے احتجاج کر رہے ہیں۔ وہ بازوؤں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر ڈیوٹی انجام دے رہے ہیں اور اب غیر اعلانیہ "گو بائی بک” تحریک کے تحت مینٹیننس کے عمل میں صرف کتابی ہدایات پر عمل کر رہے ہیں۔

    ذرائع کے مطابق فاضل پرزہ جات کی کمی کے باعث طیارے آپریشن کیلئے دستیاب نہیں ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹورنٹو کیلئے پروازیں 27 ستمبر کے بعد بھی معطل رہنے کا امکان ہے۔ پروازوں کی منسوخی کے باعث ہزاروں مسافر مشکلات کا شکار ہیں۔ کراچی کے ایک مسافر نے بتایا کہ اس کی 16 ستمبر کی پرواز اب 7 اکتوبر پر منتقل کر دی گئی ہے، جس کی وجہ سے وہ اپنی ملازمت پر بروقت نہیں پہنچ سکے گا۔

    مستونگ: خفیہ اطلاع پر آپریشن ،بھارتی فتنہ الخوارج کے 4 دہشت گرد ہلاک

    سندھ میں سیلاب کی تباہ کاریاں: کچے کے علاقے زیر آب، ہزاروں ایکڑ فصلیں تباہ

    سعودی عرب کا توانائی انقلاب: 2030 تک 130 گیگاواٹ شمسی پیداوار کا ہدف

    بچوں سے رابطے، 7 اے آئی چیٹ بوٹ کمپنیوں کے خلاف تحقیقات شروع

  • ڈیڑھ ارب روپے کے فراڈ میں ملوث بینکار اور پی آئی اے کا نائب قاصد گرفتار

    ڈیڑھ ارب روپے کے فراڈ میں ملوث بینکار اور پی آئی اے کا نائب قاصد گرفتار

    ایف آئی اے کمرشل بینک سرکل نے کارروائی کرتے ہوئے نجی بینک میں ڈیڑھ ارب روپے کے فراڈ میں ملوث بینکار اور پی آئی اے کے نائب قاصد کو گرفتار کرلیا۔

    ایف آئی اے کے مطابق فراڈ میں ملوث بینک کے 3 افسران نے ملی بھگت سے آر ٹی سولوشن نامی ایک کمپنی بنا کر ایس ای سی پی میں رجسٹرڈ کرائی، مذکورہ کمپنی کا سربراہ پی آئی اے کے نائب قاصد کو بنایا گیاغبن شدہ رقم پہلے جعلی کمپنی اور بعد میں بینکر کے ذاتی اکاؤنٹس میں منتقل کی جاتی رہی، ملزمان نے بیرون ملک دوروں کے لیے سوا کروڑ روپے کے فضائی ٹکٹس بھی بنوائے۔

    ایف آئی اے کے مطابق،ملزمان نے کروڑوں روپے اپنے اہل خانہ کے نام پر بھی منتقل کیے، گرفتار ملزمان میں بینک کا اے آئی ہیڈ سید عظیم الشان اور پی آئی اے کا ڈیلی ویجز ملازم کاشان شامل ہیں،ایف آئی اے کی جانب سے اکاؤنٹس منجمد کرکے مزید کارروائی جاری ہے۔

    وقاص مقصود نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر منٹ کا اعلان کر دیا

    خیبرپختونخوا حکومت کی مختلف حکمتِ عملیوں نے انسداد دہشتگردی کی کوششوں کو پیچیدہ بنا دیا،رپورٹ

    اسرائیلی حملہ: وزیراعظم ہنگامی دورے پر قطر پہنچ گئے، محمد بن سلمان کی آمد بھی متوقع

  • پی آئی اے کی نجکاری لاہور ہائیکورٹ میں بھی چیلنج

    پی آئی اے کی نجکاری لاہور ہائیکورٹ میں بھی چیلنج

    قومی ایئر لائن پی آئی اے کی نجکاری کو لاہور ہائیکورٹ میں بھی چیلنج کردیا گیا ہے-

    ایڈووکیٹ نبیل جاوید کاہلوں نے گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اپنایا ہےکہ قومی ایئرلائن پی آئی اے اب منافع میں ہے تو اس کی نجکاری کیوں کی جارہی ہے؟ لاہور ہائیکورٹ فوری طور پر حکومت کو پی آئی اے کی نجکاری سے روکے۔

    درخواست گزار نے موقف اپنایا ہے کہ پی آئی اے کی نجکاری کو پہلے ہی پی آئی اے کی یونینز نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے، پی آئی اے کی نجکاری کے لیے چار کنسورشیم نے اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کیا تھا،چاروں کنسورشیم کے آفیشلز کے پی آئی اے ہیڈ آفس سمیت اہم تنصیبات کے دورے مکمل ہوچکے ہیں۔

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ نجکاری کمیشن (پی سی ) بورڈ نے وزیراعظم کے مشیر برائے نجکاری اور چیئرمین نجکاری کمیشن محمد علی کی صدارت میں منعقدہ اپنے 237 ویں اجلاس میں پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کی نجکاری کے لیے چار دلچسپی رکھنے والی پارٹیز کی پری کوالیفیکیشن کی منظوری دی تھی پی آئی اے کی نجکاری کے لیے گزشتہ سال 31 اکتوبر کو بولی کھولی گئی تھی اور قومی ایئر لائن کے 60 فیصد حصص کی نجکاری کے لیے 85 ارب روپے کی خواہاں حکومت کو ریئل اسٹیٹ مارکیٹنگ کمپنی کی جانب سے صرف 10 ارب روپے کی بولی موصول ہوئی تھی،بعد ازاں دبئی سے تعلق رکھنے والے پاکستانی گروپ نے حکومت کو 250 ارب روپے کے واجبات سمیت 125 ارب روپے سے زائد میں خریدنے کی پیشکش ارسال کی تھی۔

    النہانگ گروپ نے پی آئی اے کی خریداری کے لیے وزیر نجکاری، وزیر ہوا بازی اور وزیر دفاع سمیت دیگر متعلقہ حکام کو بذریعہ ای میل پیشکش ارسال کی تھی،النہانگ گروپ نے حکومت کو پی آئی اے کے ملازمین کی چھانٹی نہ کرنے، تنخواہوں میں مرحلہ وار 30 سے 100 فیصد اضافے کی بھی پیشکش کی تھی۔

  • پی آئی اے کا اربعین کے لیے خصوصی فلائٹ آپریشن چلانے کا اعلان

    پی آئی اے کا اربعین کے لیے خصوصی فلائٹ آپریشن چلانے کا اعلان

    پی آئی اے نے 8 اگست سے اربعین کے لیے خصوصی فلائٹ آپریشن چلانے کا اعلان کردیا۔

    پی آئی اے اربعین کے لیے پاکستان سے نجف روانگی خصوصی پروازیں 8 اگست سے 11 اگست تک چلائی جائیں گی، نجف سے پاکستان واپسی کی پروازیں 18 اگست تا 23 اگست تک تک چلیں گی۔

    پی آئی اے نے اربعین کے خصوصی فلائٹ آپریشن کے لیے فی مسافر کرایہ 675 ڈالر مقرر ہے، عراق جانے والے زائرین نے پی آئی اے سے کرایہ کم کرنے اور مزید اضافی پروازوں کو چلانے کی درخواست کی ہےذرائع نے کہا کہ پاکستان سے بذریعہ سڑک ہر سال لاکھوں لوگ ایران کے راستے عراقی شہر نجف جاتے ہیں۔

    قبل،ازیں، قومی ایئر لائن نے آئندہ ماہ اگست سے برطانیہ کیلئے فلائٹ آپریشن شروع کرنے کا اعلان کیااور طیارے کو جدید خطوط پر استوار اور مکمل تیار رکھنے کی ہدایت کردی،ذرائع نے بتایا کہ سی ای او نے برطانیہ کے فلائٹ آپریشن کیلئے انتظامات سمیت اصفہانی ہینگر میں برطانیہ کے فلائٹ آپریشن کیلئے بوئنگ 777کا جائزہ لیا۔

    محکمہ بلدیات پنجاب میں 9 کروڑ 45 لاکھ روپے کاغبن

    ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی ایئر لائن آئندہ ماہ اگست سے برطانیہ کیلئے فلائٹ آپریشن شروع کرے گا، سی ای او پی آئی اے کی طیارے کو جدید خطوط پر استوار اور مکمل تیار رکھنے کی ہدایت کردی،سی ای او قومی ایئر لائن کو چیف ٹیکنکل افسرنے برطانیہ کیلئے طیارے پربریفنگ دی، سی ای او کے ہمراہ دیگر اعلیٰ حکام بھی اصفہانی ہینگر کے دورے پر ساتھ تھے، قومی ایئر لائن کو یو کے سی اے اے سے فلائٹ آپریشن کیلئے درخواست پراجازت کاانتظار ہے، قومی ایئرلائن سمیت تمام پاکستانی ایئرلائنز پر 5 سال بعد برطانیہ میں پابندی ختم ہوچکی ہے۔

    کانگو میں کیتھولک چرچ پر فائرنگ، 21 سے زائد افراد ہلاک،متعدد مکانات اور دکانیں نذر آتش

  • پی آئی اے کی برطانوی فضائی حدود میں واپسی پاکستان کی فتح ہے،شہباز شریف

    پی آئی اے کی برطانوی فضائی حدود میں واپسی پاکستان کی فتح ہے،شہباز شریف

    وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پی آئی اے کی برطانوی فضائی حدود میں واپسی پاکستان کی فتح ہے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں وزیراعظم نے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ الحمدللہ! پی آئی اے کی برطانوی فضائی حدود میں واپسی ہو چکی ہے،برطانیہ کے لیے پاکستانی انٹرنیشنل ایئر لائنز کی پروازوں کی بحالی کے ساتھ پاکستان فاتح ٹھہرا، پاکستان تحریک انصاف کے وزیر کی جانب سے دیے گئے غیر ذمے دارانہ اور تباہ کن بیان نے پاکستان کی ساکھ کو بے انتہا نقصان پہنچایا وزیر کے بیان کی وجہ سے پی آئی اے پر یورپ اور برطانیہ میں 4 سال تک پابندی رہی۔

    شہباز شریف نے کہا کہ پی آئی اے کی بحالی برطانیہ میں مقیم 15 لاکھ پاکستانیوں اور پاکستان میں مقیم برطانوی شہریوں کو دوبارہ اکٹھا کر دے گی، پی آئی اے کی برطانیہ میں بحالی دونوں ممالک کے درمیان تجارت اور روابط کو بھی فروغ دے گی،وزیراعظم نے نائب وزیراعظم، وزیر دفاع، ایوی ایشن ڈویژن اور تمام اسٹیک ہولڈرز کو مبارکباد بھی دی۔

    ہر 2 ماہ بعد ہر وزارت کی کارکردگی کو جانچیں گے،شہباز شریف

    قومی ہاکی کھلاڑیوں کے واجبات کی ادائیگی کا معاملہ حل نہ ہوسکا،کھلاڑی سخت ناراض

    ایشین انڈر 16 والی بال چیمپئن شپ: پاکستان نے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

  • پی آئی اے کی نجکاری کیلیے چار پارٹیاں شارٹ لسٹ

    پی آئی اے کی نجکاری کیلیے چار پارٹیاں شارٹ لسٹ

    اسلام آ باد:اسکروٹنی کمیٹی نے چار پارٹیوں کو نیلامی میں شرکتِ کیلئے منظوری دے دی، جلد نیلامی کی تاریخ طے کی جائے گی۔

    قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی نجکاری کا اجلاس چیئرمین فاروق ستار کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں، پی آئی اے کی نجکاری، بجلی کی صورتحال، پوسٹل لائف کا محکمہ اور دیگر ایشوز زیر بحث آئے۔

    سیکرٹری نجکاری کمیشن عثمان باجوہ نے بتایا کہ پی آئی اے کی نجکاری کے لیے 5 پارٹیوں نے اظہار دلچسپی ظاہر کی اور درخواستیں جمع کروائیں، اسکروٹنی کمیٹی نے چار پارٹیوں کو نیلامی میں شرکتِ کیلئے منظوری دی، ان پارٹیوں کو کل سے پی آئی اے کے دفاتر میں اکاؤنٹس اور آپریشنز کا جائزہ لینے کی اجازت دی گئی ہے پارٹیوں کی ڈیو ڈیلیجنس کے بعد بولی کی تاریخ مقرر کی جائے گی۔

    انڈونیشیا میں 6.7 شدت کا زلزلہ

    سیکرٹری نجکاری کمیشن نے کہا کہ حکومت قومی ایئر لائن کی نجکاری رواں سال کی آخری سہ ماہی تک مکمل کرنے کا ارادہ رکھتی ہے، سرمایہ کاروں کی تسلی کے بعد ہی پی آئی اے کی نجکاری کی جائے گی، ہم نے خطے کی دیگر ائیر لائنز کو بھی نیلامی میں شرکت کی دعوت دی تھی، پاکستان کے بڑے بزنس گروپس پی آئی اے کی نجکاری میں دلچسپی رکھتے ہیں، پی آئی اے کو سرمایہ کاری کی ضرورت ہے اور یہ گروپس سرمایہ کاری کی سکت رکھتے ہیں۔

    فاروق ستار نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب بھی تو پی آئی اے کی خریداری میں دلچسپی رکھتی تھیں؟اس پر سیکریٹری نجکاری کمیشن نے بتایا کہ پنجاب حکومت اپنی ایئر لائن شروع کرنا چاہتی ہے، پنجاب حکومت نے پی آئی اے کی نجکاری میں اظہار دلچسپی ظاہر نہیں کی۔

    15 سے 17 جولائی تک شدید بارشوں کی پیشگوئی

    سی ای او پی آئی اے نے کہا کہ پی آئی اے نے فرانس کی فلائٹس شروع کر دیں ہیں، مانچسٹر کی فلائٹس کسی بھی وقت بحال ہو جائیں گی، پی آئی اے کے حالات گزشتہ سال کے مقابلے میں بہت بہتر ہیں،سیکرٹری نجکاری کمیشن نے کہا کہ ادارے کی نجکاری کے دوران پی آئی اے ملازمین کی جاب سیکیورٹی کیلئے کام کریں گے، نئے خریدار کو پی آئی اے کے 19 جہازوں کے فلیٹ کو 45 تک لے کر جانا ہوگا۔

  • پی آئی اے کا بعد از حج آپریشن مکمل، 41 ہزار سے زائد حجاج وطن واپس پہنچے

    پی آئی اے کا بعد از حج آپریشن مکمل، 41 ہزار سے زائد حجاج وطن واپس پہنچے

    پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کا بعد از حج آپریشن جمعرات کے روز کامیابی کے ساتھ مکمل ہوگیا۔

    قومی ایئرلائن کے ترجمان کے مطابق پی آئی اے کی آخری حج پرواز رات 8 بج کر 30 منٹ پر مدینہ سے اسلام آباد پہنچی، جس کے ساتھ ہی حجاج کرام کی وطن واپسی کا عمل اختتام کو پہنچا۔ترجمان کا کہنا ہے کہ پی آئی اے نے مجموعی طور پر 41,500 سے زائد حجاج کرام کو 147 پروازوں کے ذریعے پاکستان واپس پہنچایا۔ حج آپریشن کے دوران پروازوں کی شیڈول کے مطابق روانگی کی شرح 90 فیصد سے زائد رہی۔

    پی آئی اے کا حج آپریشن کراچی، لاہور، اسلام آباد، کوئٹہ، ملتان اور پشاور سے چلایا گیا، جبکہ اس دوران بوئنگ 777 اور ایئربس 320 طیارے استعمال کیے گئے۔بعد از حج آپریشن 10 جون کو شروع ہوا تھا اور 10 جولائی کو مکمل ہوا۔ ترجمان کے مطابق حجاج کرام نے پی آئی اے کی جانب سے فراہم کردہ سہولیات اور انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

    بھارت میں پاکستان ٹیم کو سوشل میڈیا پر کھلی دھمکیاں، ایشیا کپ نیوٹرل مقام پر منتقل کرنے کا مطالبہ

    این ڈی ایم اے کا ملک بھر میں بارش، آندھی، طوفان کا الرٹ

    صدر استعفیٰ اور آرمی چیف کے صدر بننے کی خبریں بے بنیاد قرار

    دبئی میں ایئر لائن ٹکٹ اور شاپنگ کے لیے کرپٹو کرنسی کے استعمال کی اجازت