Baaghi TV

Tag: پی آئی اے

  • پی آئی اے کی تاریخ کا دل خراش واقعہ

    پی آئی اے کی تاریخ کا دل خراش واقعہ

    پی آئی اے کا طیارہ کراچی ائر پورٹ کے نزدیک لینڈنگ کے وقت گر کر تباہ. پی آئی اے کی پرواز پی کے 8303 لاہور سے کراچی جارہی تھی۔
    طیارے میں 91 مسافر اور عملے کے 7 ارکان سوار تھے۔ پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ائر مارشل ارشد ملک فوری طور پر پی اے ایف کے طیارے سے کراچی روانہ ہو گئے۔ ائر مارشل ارشد ملک نے ناگہانی حادثے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ پی آئی اے کے آپریشنل ملازمین کو ڈیوٹی پر طلب کر لیا گیا ہے۔
    پی آئی اے کا ایمرجنسی کال سینٹر فعال کر دیا گیا ہے۔

    جیسے جیسے معلومات آئیں گی میڈیا کے ساتھ شیئر کی جائیں گی۔

  • پی آئی اے کی امریکہ سے پرواز پاکستانیوں کو لے کر لاہور پہنچ گئی۔

    پی آئی اے کی امریکہ سے پرواز پاکستانیوں کو لے کر لاہور پہنچ گئی۔

    پی آئی اے کی امریکہ سے پرواز پاکستانیوں کو لے کر لاہور پہنچ گئی۔پی کے 8712 کے ذریعے 252 مسافر نیویارک سے لاہور پہنچے۔پی آئی اے کی تیسری پرواز امریکہ سے لاہور پہنچی۔ پی آئی اے امریکہ سے مزید چارٹر پروازوں کے ذریعے پاکستانیوں کو وطن واپس پہنچائے گی۔لاہور ائر پورٹ پر پی آئی اے کی جانب سے خصوصی انتظامات کے گئے تھے۔پی آئی اے کی جانب سے وطن آمد پر سٹیشن مینیجر علی اصغر زیدی نے مسافروں کو پھول پیش کئے۔

  • پی آئی اے نے سال 2019 کے نتائج جاری کردئیے، ریونیو میں 44 فیصد اضافہ

    پی آئی اے نے سال 2019 کے نتائج جاری کردئیے، ریونیو میں 44 فیصد اضافہ

    پی آئی اے نے سال 2019 کے نتائج جاری کردئیے.

    سی ای او ائیر مارشل ارشد ملک کی سربراہی میں پہلے مکمل سال کے نتائج سٹاک ایکسچینج میں جمع کردئیے. 2019 میں پی آئی اے کے ریونیو میں 43 فیصد اضافہ جو 104 ارب سے بڑھ کر 148 ارب تک پہنچ گیا. 8 سال میں پہلی دفعہ پی آئی اے کو گراس منافع۔

    2018 میں پی آئی اے کو 18 ارب کا گراس خسارہ ہوا تھا جو 2019 میں 8 ارب گراس منافع میں تبدیل ہوا. پی آئی اے کے کل آپریشنل نقصان میں 76 فیصد کی کمی۔ پی آئی اے نے 2018 میں 32 ارب کا آپریشنل نقصان کیا تھا جو 2019 میں کم ہو کے 7۔7 ارب رہ گیا.

    2019 کے دوسرے چھ مہینوں میں پی آئی اے نے بریک ایون کیا تاہم پہلے چھ مہینوں میں ہونے والے خسارے کی وجہ سے سال 7۔7 ارب پر بند ہوا۔ پی آئی اے کے کل خسارہ میں سال 2018 کے خسارے کو فنانس کرنے کے باوجود 2019 میں 19 فیصد کی کمی. پی آئی اے کے سیٹ فیکٹر میں بھی واضح اضافہ جو 77 فیصد سے بڑھ کر 81 فیصد ہو گیا۔

    واضح رہے دنیا کی بہترین ایئرلائنز کا سیٹ فیکٹر 80 فیصد کے قریب ہوتا ہے۔ ائیر مارشل ارشد ملک کی تمام ملازمین اور محنت کشوں کو مبارکباد. 2019 ہمارا ٹرن اراونڈ کا سال تھا جس میں تمام ملازمین نے انتظامیہ کے ساتھ مل کر بہت محنت کی، سی ای او پی آئی اے. جب انتظامیہ سنبھالی تو پی آئی اے کے دو سالوں (2017-2018) کا آڈٹ اور فنانشل نتائج التواء کا شکار تھے۔

    ائیر مارشل ارشد ملک کا کہنا تھا کہ قلیل مدت میں تین سالوں (2017-2019) کا آڈٹ کروانا میری فنانس ٹیم کی بہت بڑی کامیابی ہے. ائیر مارشل ارشد ملک کا وزارت ہوابازی, غلام سرور خان اور وزیر اعظم پاکستان کا شکریہ جن کی مکمل سپورٹ پی آئی اے کو حاصل رہی. سی ای او پی آئی اے کا کہنا تھا کہ 2020 ایک چیلنجنگ سال ہے جس میں عالمی سطح پر ہوا بازی کی صنعت زوال کا شکار ہوگئی.

    بہت محنت کرنا ہوگی اور مشکل فیصلے کرنا ہوں گے مگر اللہ کی مدد شامل حال رہی تو کچھ بھی ناممکن نہیں. وزیرہوبازی غلام سرور خان کی جانب سے حوصلہ افزا نتائج پر پی آئی اے کو مبارکباد. حکومت پاکستان اور وزارت ہوابازی پی آئی اے کے حالیہ اور آئیندہ کئے جانے والے انتظامی اقدامات کو مکمل حمایت کرتی ہے، وزیر ہوابازی غلام سرور خان.

    غلام سرور خان کا مزید کہنا تھا کہ پی آئی اے کی بحالی کیلئے ہر ممکن وسائل کو بروکار لایا جائے گا.

  • پی آئی اے کی پرواز میں خاتون کو انجیکشن لگا کرچپ کیوں کرادیا گیا؟

    پی آئی اے کی پرواز میں خاتون کو انجیکشن لگا کرچپ کیوں کرادیا گیا؟

    اسلام آباد :پی آئی اے کی پرواز میں خاتون کو انجیکشن لگا کرکیوں خاموش کردیا گیا؟اس خبر نے سب کو حیران کردیا ، اطلاعات کے مطابق پی آئی اے کی بیرون ملک پرواز میں ذہنی مریضہ نے اپنی مشکوک اور احمقانہ حرکتوں سے مسافروں اور عملے کو پریشان کردیا، ایک مسافر نے ذہنی سکون کا انجکشن لگا کر حالات کو قابو میں کیا۔

    مسلم ہولوکاسٹ جموں 1947—از….انشال راؤ

    تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی مانچسٹر سے اسلام آباد آنے والی پرواز میں ذہنی مریضہ نے مسافروں میں کھلبلی مچا دی، اس حوالے سے پی آئی اے ترجمان کا کہنا ہے کہ مانچسٹر سے اسلام آباد آنے والی پرواز میں خاتون مسافر کو دوران پرواز اچانک نفسیاتی پن کے دورے پڑنا شروع ہوگئے ۔

    مقبوضہ کشمیر ، بھارتی مظالم کی کہانی بھارتی صحافی کی زبانی

    شازیہ نامی مسافر خاتون نے دوران پرواز الٹی سیدھی اور احمقانہ حرکتیں شروع کردیں، فضائی میزبان مسافر خاتون کو بار بار سمجھاتے رہے لیکن مسافر خاتون نے کسی کی نہ سنی۔صورتحال کو دیکھتے ہوئے پی آئی اے کے عملے نے فلائٹ میں موجود ایک مسافر ڈاکٹر کی معاونت سے خاتون مسافر کو ذہنی سکون کا انجکشن لگایا جس کے بعد صورتحال کنٹرول میں آئی۔

    سپین کے سفیر بھی لاہوری نکلے

    اس حوالے سے پی آئی اے کے سینئر پرسن نے مانچسٹر کے ٹریفک کے عملے کے خلاف لاگ بک میں شکایت درج کردی ہےکہ اگر مسافر ذہنی مریضہ تھی یا بیمار تھی تو اسے بورڈنگ پاس کیسے جاری کیا گیا اور اگر مریضہ بیمار تھی تو فضائی میزبان کو اس بارے میں آگاہ کیوں نہ کیا گیا۔

  • باکمال لوگ لاجواب سروس :  پی آئی اے کی پرواز بڑے حادثے سے بال بال بچ گئی

    باکمال لوگ لاجواب سروس : پی آئی اے کی پرواز بڑے حادثے سے بال بال بچ گئی

    لاہور : باکمال لوگ لاجواب سروس کی دعویدار پاکستان انٹر نیشنل ائیر لائنز آج پھر ایک حادثے سے بچ گئی ہے، لاہور سے جدہ جانیوالی پی آئی اے کی پرواز پی کے 759 کےٹیک آف کرتے ہی انجن میں آگ لگ گئی، پائلٹ نے حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جہاز کی فوری ہنگامی لینڈنگ ممکن بنائی جس سے طیارہ بڑے حادثے سے بچ گیا

    یاد رہے کہ چند ہفتوں کے دوران پی آئی اے کی پروازیں‌ کئ بار حادثے سے محفوظ رہیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ انجن میں آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سےلگی، پی آئی اے انجینئرنگ کا عملہ بوئنگ 777 کو چیک کر رہا ہے، انجن میں لگی آگ کو بجھا دیا گیا، طیارہ اب رن وے پر موجود ہے۔،ذرائع کے مطابق طیارے میں 200 مسافر سوار تھے۔

  • باکمال لوگ لاجواب سروس ، سیالکوٹ سے پہلی براہ راست پرواز لندن پہنچ گئی

    باکمال لوگ لاجواب سروس ، سیالکوٹ سے پہلی براہ راست پرواز لندن پہنچ گئی

    سیالکوٹ : وزیراعظم کی ہدایت پر سیالکوٹ سے لندن براہ راست پروازوں کو عملی جامہ پہنا دیا گیا ہے اور آج پی آئی اے کی سیالکوٹ سے لندن کیلئے پہلی پرواز پی کے777لندن پہنچ گئی، لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ پر پاکستانی ڈپٹی ہائی کمشنر محمد ایوب اور کنٹری منیجر نے مسافروں کا استقبال کیا۔

    ذرائع کےمطابق لندن پہنچنے والے مسافروں کو گلدستے پیش کیے گئے۔ اس موقع پر پی آئی اے کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ہیتھرو ائیرپورٹ انتظامیہ کے اعلی افسران بھی موجود تھے۔پاکستانی اس موقع پر بڑے خوش دکھائی دے رہے تھے

    ڈپٹی ہائی کمشنر محمد ایوب نے اس موقع پر کہا کہ سیالکوٹ سے لندن کیلئے پی آئی اے کی پروازوں کیلئے پاکستانی مسافروں کو سفری سہولت میسر آئی ہے۔وزیراعظم عمران خان کے وژن کے مطابق پی آئی اے ترقی کی جانب گامزن ہے اور بہت جلد یہ اپنا مقام دوبارہ سے حاصل کرے گی۔

  • پی آئی اے کی پروازیں متاثر ہوسکتی ہیں ، کیوں اور کب ؟ جانیئے اس رپورٹ میں

    پی آئی اے کی پروازیں متاثر ہوسکتی ہیں ، کیوں اور کب ؟ جانیئے اس رپورٹ میں

    کراچی: بھارت سے کشیدگی کی وجہ سے ایک طرف پاکستان بڑاتیار نظر آتا ہے تو دوسری طرف پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) میں پائلٹوں کی تنظیم اور انتظامیہ کے درمیان اختلافات کے باعث آئندہ ماہ اندرونِ و بیرونِ ملک پروازیں متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

    ذرائع کے مطابق پائلٹوں کے اختلافات سےپہلے ہی ایک غلط تاثر پایاجاتا ہے . اور اگر پی آئی اے کے حوالے سے رپورٹ کے مطابق اگر معاملے کو وقت پر سلجھایا نہیں گیا تو اس چپقلش کا نشانہ بالآخر مسافر ہی بنیں گے کیوں کہ پروازوں میں تاخیر اور منسوخی کی وجہ سے پالپا کی شکایات کی فہرست خاصی طویل ہے۔جس میں نئے بزنس پلان کے تحت پائلٹس اور عملے کے دیگر اراکین کا کراچی سے اسلام آباد اور پنجاب کے دیگر شہروں میں تبادلہ شامل ہے۔