Baaghi TV

Tag: پی آئی اے

  • پی آئی اے کی کامیابیوں کا سفر جاری:دنیا بھرسے اچھی خبریں‌آنے لگیں

    پی آئی اے کی کامیابیوں کا سفر جاری:دنیا بھرسے اچھی خبریں‌آنے لگیں

    کراچی:پی آئی اے کی کامیابیوں کا سفر جاری:دنیا بھرسے اچھی خبریں‌آنے لگیں ا،طلاعات ہیں‌ کہ دنیا بھر سے پاکستان کی قومی ایئرلائن نے زوال کے بعد اب پھر عروج کی طرف سفر شروع کردیا ہے ، یہی وجہ ہےکہ اب دنیا بھرسے پی آئی اے کے حوالے سے حوصلہ افزاخبریں آنے لگیں‌ ہیں‌ ،

    اس حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ پی آئی اے کی کارکردگی کے حوالے سے کچھ حقائق منظرعام پرآئے ہیں‌ جن کے مطابق مشکل حالات میں جب دنیا بھر کی فضائی سفر فراہم کرنے والی کمپنیوں نے ہاتھ کھڑے کردیئے تھے اس وقت افغانستان میں خطرہ مول لیکر پی آئی اے نے سفری سہولیات فراہم کی

    یہ بھی بتایا جارہا ہے کہ پاکستان سے دنیا بھرمیں جانے والے مسافروں میں سے زیادہ تعداد زائرین کی ہے جس کے تحت سعودی عرب ، ایران ، عراق اور ترکی میں لوگ جارہے ہیں ،یہی وجہ ہے کہ 17 سال بعد دمشق ، پانچ سال بعد مشد پی آئی اے نے پرواز کی جن میں‌ اے 320 نئے طیارے بیٹرے میں شامل کیئے گئے

    یہی وجہ ہے کہ اس منصوبے کے تحت پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز(پی آئی اے) نے پانچ سال کے وقفے کے بعد مشہد کے لئے پروازیں شروع کر دیں ہیں‌۔ نجی ٹی وی کے مطابق پی آئی اے نے تقریبا ً5 سال کے بعد مشہد ایران کی پرواز کا آغاز کردیا، اور طویل عرصے کے بعد پہلی پرواز پی کے 119 کے ذریعے 165 مسافر لاہور سے مشہد روانہ ہوئے،

    مشہد کی پروازیں پہلے سے شروع کی گئی نجف، بغداد اور دمشق کی پروازوں کے سلسلے کی کڑی ہیں، مشہد کی پرواز کے ساتھ زائرین کی تمام مقدس مقامات کی رسائی ممکن ہوگئی۔سی ای او پی آئی اے ارشد ملک نے کہا کہ مشہد کی پروازیں زائرین کی سہولت کے لئے چلائی جارہی ہیں، مشہد کے لئے براہ راست پروازیں زائرین کا دیرینہ مطالبہ تھا، پی آئی اے زائرین کو مقدس مقامات تک پہنچانے کے مذہبی فریضہ میں ہمیشہ پیش پیش رہی ہے، ان پروازوں سے زائرین کو براہ راست اور آسان سفر کی سہولت میسر آگئی۔

  • برٹش ایئرویز کا  لاہور کے لیے اپنا فلائٹ آپریشن بند کرنے کا اعلان

    برٹش ایئرویز کا لاہور کے لیے اپنا فلائٹ آپریشن بند کرنے کا اعلان

    لاہور:برٹش ایئرویز کا لاہور کے لیے اپنا فلائٹ آپریشن بند کرنے کا اعلان ،اطلاعات کے مطابق برٹش ایئرویزلاہور کے لیے اپنے شروع ہونے کے صرف 16 ماہ بعد 27 فروری 2022 سے لاہور، پاکستان سے لندن، ہیتھرو کے لیے اپنا فلائٹ آپریشن بند کرنے کا اعلان کیا ہے،

    تفصیلات کے مطابق برٹش ایئرویز نے لاہور سے ہیتھرو روٹ کی بکنگ بند کر دی ہے اور اس کی ویب سائٹ میں فروری 2022 کے بعد کی کوئی بکنگ نہیں دکھائی دے رہی ۔ ایوی ایشن رپورٹر طاہر عمران میاں نے بھی اس حوالے سے ٹویٹ کرتے ہوئے تصدیق کی ہے

     

    طاہر عمران نے اتوار کو ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ "برٹش ایئرویز 16 ماہ بعد لاہور کی پروازیں بند کر دے گی۔” انہوں نے مزید کہا کہ برطانوی فلیگ کیرئیر کے حکام کی جانب سے ہوائی اڈے کا حالیہ دورہ اس فیصلے کے پیچھے ایک اہم عنصر ہو سکتا ہے۔

    واضح رہے کہ لاہور کا علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ اپنے مرکزی رن وے کی تعمیر کے باعث دیر سے تعطل کا شکار ہے۔ مزید یہ کہ صوبائی دارالحکومت میں موسم کی خرابی کے باعث پروازیں باقاعدگی سے تاخیر کا شکار اور منسوخ ہو رہی ہیں۔شاید یہی وجہ ہے کہ برٹش ایئرویزنے اپنی سروسز لاہور کے لیے معطل کردی ہیں

     

     

    طاہر عمران کہتے ہیں کہ یہ چیز پاکستان میں تبدیلی کے خواہاں لوگوں کے لیے ایک پریشان کن چیز ہے ،ان کا کہنا تھا کہ اگریہ حال رہا تو کل کو اور بھی انٹرنیشنل فضائی کمپنی ایسا فیصلہ کرسکتی ہے

    یاد رہے کہ لاہور کےلیے برٹش ایئرویز نے 14 اکتوبر 2020 کو ہفتے میں چار دن کی پرواز کا شیڈول شروع کیا،

    ہیتھرو سے لاہور بدھ، جمعہ اور اتوار کو آؤٹ باؤنڈ اور پیر، جمعرات اور ہفتہ کو ان باؤنڈ چلتی ہے۔ یہ 214 سیٹ والے B787-8s کا استعمال کرتا ہے، خاص طور پر کم پریمیم روٹس کے لیے اچھا ہے

    اس حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ برٹش ایئر ویز نے لاہور کےلیے پروازوں کی منسوخی کا فیصلہ اس وقت کیا جب کیریئر 27 مارچ کو اسلام آباد کو ہیتھرو سے گیٹوک کے لیے پرواز کرے گا،

    کہا جاتا ہے کہ پاکستان میں برٹش ایئرویز اور ورجن کی دلچسپی مختلف وجوہات کی بنا پر ہے،جن میں سب سے پہلے تو مضبوط پوائنٹ ٹو پوائنٹ ڈیمانڈ، عام طور پر مضبوط فریٹ ڈیمانڈ ہے ،پھر ہی بین الاقوامی فضائی کمپنیاں اپنی سروسز کی فراہمی پر سوچتی ہیں

  • سیالکوٹ سے دبئی، پی آئی اے پروازوں کا آغاز

    سیالکوٹ سے دبئی، پی آئی اے پروازوں کا آغاز

    پی آئی اے نے سیالکوٹ سے دبئی پروازوں کا آغاز کر دیا-

    باغی ٹی وی : سیالکوٹ سے دبئی کے لئے پی آئی اے کی پہلی پرواز پی کے 179 روانہ ہو گئی۔افتتاحی پرواز سے165 مسافر روانہ ہوئے سیالکوٹ ائیر پورٹ وزیر اعظم پاکستان کے معاون خصوصی عثمان ڈار، صوبائی وزیر چوہدری اخلاق اور پی آئی اے کے جنرل مینیجر پسنجر سیلز محمد شفیق نے مسافروں کو الوداع کیا ائیر پورٹ پر افتتاحی تقریب میں کیک کاٹا گیا اور مسافروں میں پھول بھی تقسیم کئے گئے۔

    عرب ممالک میں نسوار کے ساتھ فضائی سفر جرم قرار:پٹھان غُصّے میں‌ آگئے

    سیالکوٹ سے دبئی کی پروازوں کے آغاز سے سیالکوٹ اور گردو نواح کے علاقہ جات کے مسافروں کو براہ راست سفری سہولت میسر آ گئی ہے –

    سیالکوٹ سے دبئی کے لئے براہ راست پروازوں کے موقع پر چیف ایگزیکٹو آفیسر پی آئی اے ائر مارشل ارشد ملک نے کہا ہے کہ قومی ائر لائن اپنے ہم وطنوں کو بہترین سفری سہولیات کی فراہمی کے لئے مسلسل کوشش کر رہی ہے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے بڑے شہروں کو مسافروں کی ضروریات کے مطابق دنیا سے منسلک کیا جارہا ہے۔

    انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ مسافروں کے آرام کا ہر ممکن خیال رکھا جائے انہوں نے متعلقہ شعبہ جات کو نئی پرواز شروع کرنے پر مبارکباد دی اس موقع پر ایک میٹنگ میں ٹریول ایجنٹس نے پی آئی اے کو اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔

    پاکستان کسٹمز میں نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی نیلامی میں بڑےگھپلےکا انکشاف

    پی آئی اے کی سیالکوٹ سے دبئی کے لئے ہفتہ وار دوپروازوں کے ساتھ پاکستان کے مختلف شہروں سے دبئی کے لئے ہفتہ وار پروازوں کی تعداد 31 ہو گئی ہے۔

    دوسری جانب عرب ممالک نے نسوار کو منشیات کے طور پر فہرست میں شامل کرکے اس کے استعمال پر پابندی عائد کردی ہے اس حوالے سے مزید معلوم ہوا ہے کہ یہ پابندی مزید سخت ہوسکتی ہے ، ادھر ذرائع کے مطابق مشرق وسطی میں نسوار منشیات کی فہرست میں شامل ہے، نسوار کے ساتھ عرب ممالک کا سفر جرم قرار دے دیاگیا ہے۔

    غیرقانونی بھرتیاں:لاہورہائی کورٹ نے وزیراعظم کو نوٹس جاری کردیا

    اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے ملک بھر کے ایئرپورٹس پراس حوالے سے آگاہی کےلئے بینرز بھی آویزاں کر دئیے ہیں این ایف نے پاکستانی مسافروں کو عرب ممالک کے سفر کے دوران اپنے ساتھ ’نسوار‘ لے جانے سے منع کر دیا ہے۔

    اے این ایف کی ہدایت کے مطابق عرب ممالک میں نسوارکے ساتھ فضائی سفر کرنا جرم ہے، اگرکسی بھی پاکستانی مسافر سے دوران فضائی سفر نسواربرآمد ہوئی تووہاں کے قانون کے تحت سزا دی جائے گی اس سے قبل سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر گٹکا، نسوار اور پان کھانے پر پابندی کا اعلان کیا تھا۔

    خیال رہے کہ بی آرٹی کی لانچنگ کے بعد خیبرپختونخوا حکومت نے بی آر ٹی پر سفر کے دوران نسوار کے استعمال کرنے پر پابندی عائد کر دی تھی۔

    اپوزیشن کے لانگ مارچ کی آخری منزل اڈیالہ جیل ہے ،فرخ حبیب

  • بھارتی ہٹ دھرمی،ہندو یاتریوں کو لانے والی پرواز کو اجازت دینے سے انکار

    بھارتی ہٹ دھرمی،ہندو یاتریوں کو لانے والی پرواز کو اجازت دینے سے انکار

    بھارتی ہٹ دھرمی،ہندو یاتریوں کو لانے والی پرواز کو اجازت دینے سے انکار
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مودی سرکار نے ایک بار پھر پاکستان کی امن کی پیشکش کو ٹھکرا دیا

    بھارت نے ہندو یاتریوں کو لانے کے لئے پی آئی اے کو خصوصی پرواز کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے، ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کی خصوصی پرواز پی کے 6271 آج صبح آٹھ بجے دہلی سے پشاور کے لئے شیڈول تھی تا ہم بھارتی حکومت کی جانب سے اجازت نہ ملی جس کے بعد پرواز کو منسوخ کر دیا گیا، خصوصی پرواز سے بھارت سے ہندو یاتریوں کو پاکستان آنا تھا اور کرک سمیت دیگر مذہبی مقامات پر تقریبات میں شرکت کرنی تھی،

    ائیرلائن ذرائع کے مطابق بھارت کی جانب سے جواب دیا گیا ہے کہ صرف بھارتی ائیرلائن کو یاتریوں کیلئے پروازیں چلانے کی اجازت ہے

    واضح رہے کہ بھارت آنے جانے والے طیاروں کو پاکستان کی جانب سے متعدد بار لینڈنگ کی اجازت دی جا چکی ہے تا ہم بھارت نے آج یاتریوں کی خصوصی پرواز نہیں آنے دی، رواں برس نو اکتوبر کو سی اے اے کی اجازت پر بھارتی طیارے نے پاکستانی فضائی حدود کا استعمال کیا تھا ،سول ایوی ایشن حکام کے مطابق بھارتی طیارے نے سری نگر سے شارجہ کیلئے اڑان بھری تھی بھارتی نجی فضائی کمپنی کی پروازنے سری نگر سے شارجہ جارہی تھی ،بھارتی طیارے ایئر بس 320 نے پاکستان کی فضائی حدود کو بھی استعمال کیا،مسافر بردار طیارہ لاہورریجن سے گزرتا ہوا شارجہ گیا ، سول ایوی ایشن حکام کے مطابق بھارتی طیارے کی جانب سے خصوصی اجازت طلب کی گئی تھی،سی اے اے نے بھارتی طیارے کی درخواست پر پاکستان کی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دی

    قبل ازیں رواں برس 8 مئی کو نیو دہلی سے آنے والے طیارے نے اسلام آباد نیو ایئر پورٹ پر ایمرجنسی لینڈنگ کی تھی طیارے نے فیولنگ کے لیے اسلام آباد آئیر پورٹ پر لینڈ کیا تھا،پاکستانی حکام کے مطابق یہ طیارہ کینڈین ائیر فورس کا تھا جوکہ نیو دہلی سے آیا

    مودی کیلئے فضائی حدود کھول دی گئی، طیارہ کتنی دیر تک پاکستانی فضا میں رہا؟ بڑی خبر آ گئی

    بھارت کیلئے پاکستان کی فضائی حدود مکمل طور پر کب بند ہو گی؟ بڑی خبر آ گئی

    پاکستانی قوم کا دیرینہ مطالبہ ہوا پورا، بھارت کے لئے پاکستان کی فضائی حدود بند، منتیں بھی کام نہ آئیں

    پاکستانی فضائی حدود بند ہونے سے بھارت کو کتنے ارب روپے کا نقصان ہوا؟ بھارتی وزیر نے بتا دیا

    ایک ماہ میں کتنے بھارتی طیاروں کی ہو چکی ہے اسلام آباد میں لینڈنگ؟

    اسلام آباد ایئر پورٹ پر بھارتی ایئر ایمبولینس کی لینڈنگ

    بھارتی طیارہ پاکستانی فضائی حدود میں آ گیا

    قبل ازیں رواں برس ہی دو مارچ کو شارجہ سے لکھنو جانے والی بھارتی پرواز میں مسافر کی طبیعت خراب ہونے پر ہنگامی بنیادوں پر کراچی میں لینڈ کروا دیا گیا تھا،شارجہ سے بھارتی شہر لکھنو جانے والی انڈیگو ائیر لائن کی پرواز 6 ای 1412 صبح 4 بجے جونہی ایران کے راستے پاکستانی حدود میں داخل ہوئی تو جہاز میں سوار ایک مسافر کی طبیعت خراب ہوگئی۔ نجی ٹی وی کو ذرائع نے بتایا کہ کپتان کی جانب سے ائیر ٹریفک کنٹرول سے رابطہ کیا گیا اور انسانی ہمدردی کی بنیاد پر جہاز کو کراچی ائیرپورٹ اتارنے کی اجازت مانگی گئی۔ ۔ ایوی ایشن ذرائع کے مطابق ہنگامی طبی امداد دیے جانے تک 60 سالہ مسافر حبیب الرحمان سلمان جہاز میں ہی انتقال کر چکا تھا۔

    پرواز نمبر پی کے 306 جمعہ کے روز ہندوستانی فضائی حدود میں داخل ہوگئی 

    بادلوں کی وجہ سے طیارے راڈار میں نہیں آتے، بھارتی آرمی چیف کی مودی کے بیان کی تصدیق

    اپنا ہیلی کاپٹر گرانے والے بھارتی آفیسر کے ساتھ بھارت نے کیا سلوک کیا؟

    پاکستان کو دھمکیاں دینے والے بھارتی فوج کی عسکری صلاحیت سامنے آ گئی

  • 5 سال بعد پی آئی کی پہلی پرواز مشہد کے لئے روانہ

    5 سال بعد پی آئی کی پہلی پرواز مشہد کے لئے روانہ

    پی آئی اے نے5 سال بعد بالآخر مشہد کے لئے باقاعدہ پروازیں شروع کر دیں۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق پی آئی اے نے تقریباً 5 سال کے بعد مشہد ایران کی پرواز کا آغاز کردیا ہے اور طویل عرصے کےبعد آج پہلی پرواز پی کے 119 کے ذریعے 165 مسافر لاہور سے مشہد روانہ ہوئے۔

    سی ای او پی آئی اے ارشد ملک کا کہنا ہے کہ مشہد کی پروازیں زائرین کی سہولت کے لئے چلائی جارہی ہیں، مشہد کے لئے براہ راست پروازیں زائرین کا دیرینہ مطالبہ تھا-

    انہوں نے کہا کہ پی آئی اے زائرین کو مقدس مقامات تک پہنچانے کے مذہبی فریضہ میں ہمیشہ پیش پیش رہی ہے، ان پروازوں سے زائرین کو براہ راست اور آسان سفر کی سہولت میسر آگئی ہے۔

    نسلہ ٹاور کیس: کراچی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے 3 افسران گرفتار

    ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ مشہد کی براہ راست پروازوں کے آغاز سے دونوں ہمسایہ ممالک کے مختلف گروپوں کی ایک دوسرے کے ممالک میں نقل و حرکت میں اضافہ ہوگا، جس میں ایران میں مقدس مقامات کی زیارت اور تجارتی و تجارتی وفود کا تبادلہ بھی شامل ہے۔

    امریکا میں اومی کرون نے تباہی مچا دی،اسپتالوں میں جگہ ختم، درجنوں فلائٹس منسوخ

    ترجمان نے مزید کہا کہ پی آئی اے زائرین کی سہولیات کے لئے شام، عراق اور ایران کے سیکٹر پر پروازوں میں اضافہ پر بہت زیادہ توجہ دے رہا ہے تمام مقدس مقامات پی آئی اے کے نیٹ ورک میں آجائیں گے-

    اومی کرون: امریکہ اور کینیڈا ،اسرائیل کی ریڈ لسٹ میں شامل

    خیال رہے کہ مشہد کی پروازیں پہلے سے شروع کی گئی نجف ، بغداد اور دمشق کی پروازوں کے سلسلے کی کڑی ہیں، مشہد کی پرواز کے ساتھ زائرین کی تمام مقدس مقامات کی رسائی ممکن ہوگئی ہے-

    اسلام آباد ائیر پورٹ :کروڑوں روپے مالیت کی ہیروئن پکڑی گئی

  • پی آئی اے طیارے کی مسقط میں ایمرجنسی لینڈنگ

    پی آئی اے طیارے کی مسقط میں ایمرجنسی لینڈنگ

    پی آئی اے طیارے کی مسقط میں ایمرجنسی لینڈنگ
    ملتان سے جدہ جانے والی پرواز میں الارم بج گئے، مسافر خوف و ہراس کا شکار،پرواز کو ایمرجنسی لینڈنگ کرنا پڑ گئی

    پی آئی اے کے ترجمان کے مطابق ملتان سے جدہ جانیوالی پرواز کے اڑان بھرنے کے کچھ ہی دیر بعد فنی خرابی ہوئی، بوئنگ 777 طیارے کے کارگو گیٹ کے وارننگ الارم بج گئے پی آئی اے کے کپتان نے مسقط ایئرپورٹ کے ایئر ٹریفک کنٹرولر سے رابطہ کیا طیارے کی لینڈنگ کی اجازت ملنے پر طیارے کو مسقط ایئرپورٹ اتار لیا گیا،

    پی آئی اے ترجمان نے واقعہ کے متعلق آگاہ کرتے ہوئے مزید کہا کہ طیارے سے 7 ٹن کے قریب کارگو اور مسافروں کا سامان آف لوڈ کردیا گیا،طیارے کو حفاظتی اقدامات کے تحت مسقط ایئرپورٹ اتارا گیا تھا، طیارے کی کلیئرنس ہونے کے بعد پرواز کو جدہ کے لیے روانہ کردیا گیا ہے

    قادیانی آئین کی خلاف ورزی اور توہین عدالت کا مسلسل ارتکاب کر رہے ہیں، حافظ عاکف سعید

    مندر کی تعمیر کے خلاف مزید دو درخواستیں، عدالت نے فیصلہ سنا دیا

    تاریخی ہندو مندر مسماری کا معاملہ،ن لیگ اور جمعیت علماء اسلام کے رہنماؤں پر مقدمہ درج،گرفتاریاں شروع

    مندر جلائے جانے کے واقعے میں فرائض سے غفلت برتنے والے پولیس اہلکاروں کو ملی سزا

    اقلیتوں کے حقوق،سپریم کورٹ نے اہم شخصیت کو طلب کر لیا

    وزیراعظم کی اسلام آباد میں مندر کی تعمیر کے حوالے سے فنڈز جاری کرنے کی ہدایت

    اگر یہ مندر ہوتا ۔۔۔ لیکن یہ تو مسجد ہے ، تحریر: محمد عاصم حفیظ

    مندر گرا دیا اگر مسجد گرا دی جاتی تو کیا ردعمل سامنے آتا؟ چیف جسٹس کا بڑا حکم

    مندر حملہ کیس، متعلقہ ایس ایچ او کو ابھی تک گرفتار کیوں نہیں کیا گیا؟ چیف جسٹس

  • پی آئی اے نے پائلٹس کی تربیت کیلئے پاکستان کا پہلا ائیربس 320 کا سیمولیٹر حاصل کرلیا

    پی آئی اے نے پائلٹس کی تربیت کیلئے پاکستان کا پہلا ائیربس 320 کا سیمولیٹر حاصل کرلیا

    پی آئی اے نے پاکستان کا پہلا ائیربس 320 کا سیمولیٹر حاصل کرلیا-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق جدید ترین خصوصیات کا حامل سیمولیٹر اس خطے میں سب سے پہلے پاکستان میں لگے گا سیمولیٹر پائلٹس کی تربیت، ریفریشر کورسس اور ائیر سیفٹی کیلئے لازم ہے پاکستان میں 670 ائیربس 320 پائلٹس ہونے کے باوجود سیمولیٹر دستیاب نہیں تھا-

    تمام پائلٹس A320 پر تربیت اور ریفریشر کیلئے بیرون ملک جاتے تھے تربیت کو جانچنے کیلئے سول ایوایشن کا انسپکٹر بھی طالب علم پائلٹس کے چیک کیلئے ہمراہ جاتے تھے پائلٹس کی تربیت کا نرخ تقریبا 300 ڈالر فی گھنٹہ فی پائلٹ بیرون ممالک میں حاصل کیا جاتا تھا ٹکٹوں، رہائش اور یومیہ الاؤنس کی مد میں کثیر زرمبادلہ مقامی ائیرلائن صرف کرتی تھیں-

    پی آئی اے کراچی میں سیمولیٹر کمپلکس بنا رہا ہے جس میں بوئنگ 747، بوئنگ 777 اور ائیربس 320 کے سیمولیٹر ایک جگہ نصب کئے جائیں گے تربیت کی جگہ کو ائیرپورٹ ہوٹل سے منسلک کردیا جائے گا تاکہ طالب علم پائلٹس یکسوئی سے تربیت پر توجہ دے سکیں پی آئی اے کا سیمولیٹر موو بائی وائر آل الیکٹرک ریئل وژن نوعیت کا ہے-

    سیمولیٹر حقیقی کاک پٹ کے آخر اور باہر کے ماحول کو پیدا کرتا ہے جس پر حقیقی صورت حال پر تربیت کرائی جاتی ہے پی آئی اے نے یہ سیمولیٹر برطانوی کمپنی L3 ہیرس سے حاصل کیا ہے معاہدے پر سی ای او پی آئی اے اور L3 ہیرس کمپنی کے صدر رابن گلوور نے دستخط کئے معاہدہ کی سادہ تقریب میں برطانوی سفیر کرسچن ٹرنر نے خصوصی طور پر شرکت کی-

    رابن گلوور کا کہنا ہے کہ پاکستان میں نئی ٹیکنولوجی کے حامل سیمولیٹر کے آنے سے پاکستان میں تربیت کا معیار بہت بہتر ہوگا-

    برطانوی سفیر کرسچن ٹرنر کا کہنا ہے کہ پاکستان اور برطانیہ گہری دوستی کے رشتے میں منسلک ہیں اس جدید ایکوپمنٹ سے پاکستان ایوایشن بہت آگے بڑھے گی پاکستان میں مقامی سطح پر تربیت سے غیر منسلک پر پاکستان اور پی آئی اے کا انحصار کم ہوگا-

    ائیر مارشل ارشد ملک نے کہا کہ آج پی آئی اے کیلیے ایک بہت خوش آئند دن ہے اور ہمارا ایک اہم منصوبہ مکمل ہورہا ہے پی آئی اے اپنے پائلٹس کی بیرون ممالک سے تربیت پر بہت زیادہ وسائل خرچ کیا کرتا تھااس سیمولیٹر کے ملک میں لگنے سے ناصرف پی آئی اے بلکہ دیگر ملکی ائیرلائنز کو بھی بہت فائدہ ہوگا-

    سی ای او پی آئی اے نے کہا ہے کہ پی آئی اے سیمولیٹر کمپلکس کراچی ائیرپورٹ پر قائم کیا جارہا ہے جہاں تمام ائیرلائنز اور سی اے اے کا دفاتر اور تربیتی مراکز قائم ہیں اس سیمولیٹر کے آنے سے پاکستان میں تربیت اور فضائی حفاظت کا معیار کسی بھی ترقی یافتہ ملک کے مساوی ہوجائے گا-

  • لاہور میں شدید دھند کے باعث پروازوں کے شیڈول میں تبدیلی

    لاہور میں شدید دھند کے باعث پروازوں کے شیڈول میں تبدیلی

    پی آئی اے نے لاہور میں شدید دھند کے باعث پروازوں کے شیڈول میں تبدیلی کر دی۔

    لاہور سے روانہ ہونے والی اور لاہور آمد والی والی بعض پروازیں اب اسلام آباد سے آپریٹ ہوں گی۔ آج مدینہ سے لاہور کی پرواز پی کے 9716 اب مدینہ سے اسلام آباد پہنچے گی۔ 16 دسمبر کو لاہور سے مدینہ کی پرواز ہی کے 9743 اب اسلام آباد سے مدینہ کے لئے روانہ ہو گی۔ 16 دسمبر کو جدہ سے لاہور کی پرواز پی کے 9712 اب اسلام آباد پہنچے گی۔ 16 دسمبر کو لاہور سے مدینہ کی پرواز پی کے 9739 اب اسلام آباد سے مدینہ روانہ ہو گی۔

    16 دسمبر کو لاہور سے دبئی کی پرواز پی کے 203 اسلام آباد سے دبئی روانہ ہو گی۔ 16 دسمبر کو دبئی سے لاہور کی پرواز پی کے 234 دبئی سے اسلام آباد پہنچے گی۔

    واضح رہے کہ آج لاہور ائیرپورٹ پر دھند اورا سموگ کے باعث فضائی آپریشن بند ہو نے کی وجہ سے متعدد فلائٹس تاخیر سے پہنچیں جبکہ کچھ فلائٹس منسوخ ہو گئی تھیں استنبول سے لاہور آنے والی پرواز ٹی کے 714 تاخیر سے لاہور پہنچی جبکہ جبکہ ریاض سے آنے والی پرواز ایکس وائے 317 بھی 8 گھنٹے تاخیر سے لاہورپہنچی-

    دوسری جانب دبئی اور جدہ سے آنے والی پروازوں کو بھی لاہورائیرپورٹ لینڈنگ سے روکا گیا لاہور سے کویت جانے والی پرواز جے نائن 502 دن 2بجے تک جبکہ ریاض جانے والی پرواز ایکس وائے 318 بھی دن 1 بجے تک تاخیر کا شکار ہے- مسقط اور شارجہ سے لاہور آمدورفت کی پروازیں منسوخ ہو گئیں

    واضح رہے کہ لاہور میں دھند ہے حد نگاہ صفر ہے دھند کی وجہ سے سردی میں اضافہ ہو گیا ہے

  • نجی ایئر لائن اسلام آباد پہنچنے والے مسافروں کا سامان کراچی چھوڑ آئی

    نجی ایئر لائن اسلام آباد پہنچنے والے مسافروں کا سامان کراچی چھوڑ آئی

    نجی ائیرلائن ایئربلیو کی نااہلی اسلام آباد پہنچنے والے مسافروں کا سامان کراچی چھوڑ آئی

    کراچی سے اسلام آباد کی پرواز PA 200 کے مسافروں نے اسلام آباد ایرپورٹ پر احتجاج کیا اورایئربلیو اییرلاین کے عملے کو کھری کھری سنا دیں ایئربلیو ایئرلاین 40 سے زائد مسافروں کا سامان کراچی چھوڑ آئی درجنوں مسافراسلام آباد ائیرپورٹ پر اپنے سامان کے منتظر ہیں، ائیرلائن عملہ کافی دیر بعد دوسری فلائٹ سے سامان بھیجنے کا بتارہا ہے،اسلام آباد ایئر پورٹ پر مسافروں کی عملے سے تکرار ہوئی ہے، مسافروں کا کہنا ہے کہ ہمیں سامان چاہییے کہیں ہم ائیرپورٹ سے کہیں نہیں جارہے ،نجی ایئر لائن حکام مسافروں کو تسلیاں دے رہے ہیں کہ کراچی سے اب جو فلائیٹ نکلے گی وہ کراچی سے سامان لے کر آئے گی،مسافر سامان کے انتظار میں ایئر پورٹ پر بیٹھے ہیں، ایئر بلیو حکام کے جانب سے مسافروں کو بار بار یہی کہا جا رہا ہے کہ اگلی فلائٹ پر سامان اسلام آباد پہنچ جائے گا

    قبل ازیں رواں ماہ ہی پاکستان کی قومی ایئر لائن پی آئی اے بھی دبئی سے ملتان آنے والے مسافروں کا سامان دبئی چھوڑ آئی تھی جس پر مسافروں نے احتجاج کیا تھا ،پی آئی اے کی پرواز پی کے 222 57 مسافروں کا سامان دبئی چھوڑ آئی تھی

  • پی آئی اے کے لیے یورپ کے دروازے کھلنے کی امید پیدا ہوگئی

    پی آئی اے کے لیے یورپ کے دروازے کھلنے کی امید پیدا ہوگئی

    کراچی:پی آئی اے کے لیے یورپ کے دروازے کھلنے کی امید پیدا ہوگئی ،اطلاعات کے مطابق یورپی یونین کی جانب سے پاکستانی جہازوں پر عائد پابندی کے خاتمے کی امید جاگ اٹھی۔

    تفصیلات کے مطابق عالمی ہوابازی کی تنظیم (اکاؤ) کی جانب سے سول ایوی ایشن اتھارٹی(سی اے اے) کے آڈٹ سے متعلق مثبت پیش رفت سامنے آئی ہے جس کے بعد پاکستانی جہازوں پر عائد پابندی کے خاتمے کے امکانات ہیں۔

    ذرایع کا کہنا ہے کہ سی اے اے کے اہم شعبہ جات کے آڈٹ سے متعلق عبوری رپورٹ جاری ہوئی ہے، اکاؤ نے سول ایوی ایشن کی 72.77فیصد رینکنگ جاری کردی۔

    اس حوالے سے ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ اکاؤ کی آڈٹ ٹیم 15دن میں حتمی رپورٹ ایس ایس سی کو فراہم کرے گی، اکاؤ کی رپورٹ کی سفارشات کی مد میں پاکستان پر پابندی ختم ہونے کے امکانات ہیں۔

    ‘اکاؤ کی جانب سے سگنی فیکنٹ سیفٹی کنسرن ختم کردی جائے گی’۔

    خیال رہے کہ عالمی ہوابازی کی تنظیم نے سی اے اے کی جانب سے تیاریوں کو سراہا تھا۔ اکاؤ کی جانب سے رسمی رپورٹ چند ہفتوں میں منظر عام پر لائی جائے گی۔

    اطلاعات کے مطابق قطر ایئر ویز نے پاکستان سے پروازوں کی تعداد میں اضافے کا اعلان کردیا، لاہور، اسلام آباد اور کراچی سے روزانہ 2، 2 پروازیں جبکہ پشاور اور سیالکوٹ سے روزانہ 1، 1 پرواز آپریٹ کی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق قطر ایئر ویز نے پاکستان سے پروازوں کی تعداد میں اضافے کا اعلان کردیا، قطر ایئر ویز پاکستان سے ہفتہ وار 56 پروازیں آپریٹ کرے گی۔

    قطر ایئر ویز کراچی اور لاہور سمیت 5 شہروں سے دوحہ کے لیے پروازیں آپریٹ کرے گی۔قطر ایئر ویز کی لاہور، اسلام آباد اور کراچی سے روزانہ 2، 2 پروازیں جبکہ پشاور اور سیالکوٹ سے روزانہ 1، 1 پرواز آپریٹ کی جائے گی۔

    لاہور سے دوحہ ہفتہ وار 14 پروازیں آپریٹ کی جائیں گی، ایئر لائن لاہور سے بذریعہ دوحہ 140 ممالک میں مسافروں کو رسائی دے گی۔قطر ایئر ویز نے پاکستان کے لیے 31 مئی 2022 تک کا شیڈول بھی جاری کردیا ہے۔

    جنرل راوت کی موت پر تبصرے اورفوج کے اندربغاوت پرسوالات کیوں؟نوجوانوں پرمقدمات درج