Baaghi TV

Tag: پی ایم ایل این

  • پاکستان تحریک لبیک اورن لیگ کے درمیان اتحاد ہوگیا:2023 کا انتخاب ملکرلڑیں گے

    پاکستان تحریک لبیک اورن لیگ کے درمیان اتحاد ہوگیا:2023 کا انتخاب ملکرلڑیں گے

    لاہور”پاکستان تحریک لبیک اورن لیگ کے درمیان اتحاد ہوگیا:2023 کا انتخاب ملکرلڑیں گے،اطلاعات کے مطابق پاکستان تحریک لبیک اور ن لیگ کے درمیان انتخابی اتحاد ہوچکا ہے اوراس حوالے سے سنیئر صحافی مبشرلقمان نے دونوں جماعتوں کے درمیان پردے کے پیچھے ہونے والے معاہدے سے قوم کوآگاہ کردیا ہے

    ملک کو بحرانوں سے نکا لنے کے لیے کیا کرنا ہو گا، تحریک لبیک نے لائحہ عمل دے دیا

    ان کا کہنا تھا کہ عملی طورپر دونوں جماعتوں کے قائدین نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ اگلا یعنی دوہزار تئیس کا الیکشن مل کرلڑیں گے ،

    یہ بھی یاد رہے کہ ن لیگ اور پاکستان تحریک لبیک کے درمیان اتحاد کی کوششیں کافی دیر سے چل رہی تھیں لیکن دونوں جماعتوں کے درمیان حتمی اتفاق اب ہوا ہے ، اس معاہدے کے مطابق یہ دونوں جماعتیں دیگر پی ڈی ایم اتحادیوں‌ سے مل کرپاکستان تحریک انصاف کے امیدواروں کوشکست دینے کی پوری کوشش کرے گا

    ہمارا سوشل میڈیا کا کوئی کارکن یا زمہ دار گرفتار نہیں،ترجمان تحریک لبیک پاکستان

    یہ بھی بتایا جارہا ہے کہ یہ اتحاد ہوچا لیکن اس کی تصدیق یا تائید ابھی ممکن ہے کہ نہ بھی ہو،اس کی یہ وجہ بتائی جارہی ہےکہ دونوں جماعتوں‌کے قائدین نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ وہ اس اتحاد کو انتخاب کے قریب ظاہر کریں گے ،یہ بھی ممکن ہے کہ آنے والے چند دنوں میں دونوں جماعتوں کے درمیان سیٹ ایڈجسٹمنٹ بھی ہوجائے کیونکہ پاکستان تحریک لبیک بہر کیف اب ن لیگ سے اپنی افرادی قوت کی بنیاد پر توقع سے زیادہ نشتیں مانگ سکتی ہے ،

    تحریک لبیک کے کارکن کا قتل،سابق وفاقی وزراء پر مقدمے کی درخواست پر سماعت ملتوی

    ادھر ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ تحریک لبیک اور ن لیگ کے درمیان ہونے والے اتحادمیں ابھی کچھ چیزیں طئے ہورہی ہیں جونہی یہ معاملات طئے ہوجاتے ہیں تو ممکن ہے کہ اس اتحاد کی تفصیلات بھی شیئر کردی جائیں

  • اہم فیصلے کرلیے، آئندہ 48 گھنٹوں میں عوام کو اعتماد میں لیں گے،خواجہ آصف

    اہم فیصلے کرلیے، آئندہ 48 گھنٹوں میں عوام کو اعتماد میں لیں گے،خواجہ آصف

    وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اہم فیصلے کرلیے، آئندہ 48 گھنٹوں میں عوام کو اعتماد میں لیں گے-

    باغی ٹی وی : خواجہ آصف نے وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کے ہمراہ لندن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے تمام اتحادیوں کو اعتماد میں لینے تک ہم کسی حتمی فیصلے تک نہیں پہنچ پائیں گے۔

    عمران خان اپنی شخصیت کا غلام، پاکستان کے عوام پابندی لگائیں گے: خواجہ آصف:خواجہ…

    انہوں نے اس تاثر کو غلط قرار دیا کہ حکومت دباؤ میں ہے، ان کا کہنا تھا کہ اگر کوئی دباؤ ہے تو پاکستانی عوام کی جانب سے ہو سکتا ہے، یہ ان کا حق ہے، وہ آئین اور قانون کے مطابق اصل حکمران ہیں۔

    سابق وزیراعظم عمران خان پر کڑی تنقید کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ یہ وہ شخص ہے جو جس ہاتھ سے کھاتا ہے، اسی کو کاٹتا ہے، یہ نہ عوام کا ہے نہ پاکستان کا نہ کسی ادارے کا ہے ،وہ اپنی شخصیت کا غلام ہے، عمران خان کی تقریریں ثابت کرتی ہیں اس نے کسی سے بھی وفا نہیں کی، گزشتہ چار سال جنہوں نے اس کی سرپرستی کی آج انہی کیخلاف زہر اگل رہا ہے۔ پاکستان کے عوام عمران خان پر پابندی لگائیں گے۔

    سیالکوٹ:اجازت کے بغیر پی ٹی آئی جلسے کی تیاریاں، پولیس کا کریک ڈاؤن،عثمان ڈار سمیت متعدد افراد…

    انہوں نے کہا ہم چاہتے ہیں کہ ملک میں استحکام آئے اور تباہی کا سدباب کیا جا سکےان کا کہنا تھا ہم اکیلے کوئی فیصلہ کرنے کی پوزیشن میں نہیں، نہ کرنا چاہیے، اسٹیک صرف مسلم لیگ (ن) کا نہیں، پیپلز پارٹی، جے یوآ ئی،بی این پی مینگل، بی اے پی اور ایم کیو ایم کا بھی سٹیک ہے، جب تک اتحادی آن بورڈ نہیں ہوں گے کسی فیصلے پر نہیں پہنچ سکتے۔

    دوسری جانب اجلاس میں موجود ذرائع نےبتایا کہ مسلم لیگ (ن) کوایک مشکل کشمکش کاسامنا ہےایندھن کی قیمتیں بڑھائیں یا پھر معاملات عبوری سیٹ اپ کے حوالے کردیں، اگرچہ پارٹی میں بیشتر لوگ اس بات پرمتفق ہیں کہ ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ ہی آگےبڑھنے کا واحد راستہ ہے تاہم ذرائع نےبتایا کہ نواز شریف اس تجویز کے خلاف ہیں، ذرائع نے مزید کہا کہ اس صورتحال میں قبل از وقت انتخابات ہی واحد ممکنہ امکان ہے۔

    ایک ہفتے میں آٹا، گوشت، گھی سمیت 28 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ

    واضح رہے کہ وزیراعظم شہبازنے جمعہ کووطن واپس آنا تھا تاہم اہم سیاسی معاملات پر مشاورت کیلیے انھوں نے اپنے قیام میں ایک روز کی توسیع کردی تھی گزشتہ روز سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، نواز شریف اور وزیر اعظم شہباز شریف کے درمیان اہم ملاقات ہو ئی ۔شاہد خاقان عباسی کل صبح تین بجے دوبارہ لند ن کے لئے روانہ ہوئے تھے اس سے قبل شاہد خاقان عباسی لند ن سے امریکا گئے تھے پھر بحرین اور یواے ای کے دورہ کے بعد واپس پاکستان آئے تھے اور اب دوبارہ لندن پہنچ چکے ہیں۔

    ذرائع کاکہناہے کہ آئی ایم ایف سے مذاکرات کے بعد کچھ اشیاء کے ریٹ بڑھائے جائیں گے جبکہ کچھ میں کمی ہوگی۔ اس ضمن میں شاہد خاقان عباسی پہلے ہی واضح کرچکے ہیں کہ گزشتہ حکومت کی آئی ایم ایف سے ڈیل ہوئی تھی اب ہم کیسے اس سے پیچھے ہٹ سکتے ہیں ان کا کہنا تھا کہ جب ڈالر کی قیمت 112روپے تھی توہم ایک ڈالرکے برابر پٹرول دیتے تھے۔سابق حکومت نے ڈالر 180روپے سے اوپر پہنچا دیا اب ہم اس میں فوری کیسے کمی کرسکتے ہیں۔

  • ضمیربیچ کرسیاست چمکانے والوں کواس کی قیمت ادا کرنا ہوگی: سانس لینا مشکل کردیں گے:اہم شخصیت کا اعلان

    ضمیربیچ کرسیاست چمکانے والوں کواس کی قیمت ادا کرنا ہوگی: سانس لینا مشکل کردیں گے:اہم شخصیت کا اعلان

    اسلام آباد:ضمیرفروشوں کا سانس لینا مشکل کردیں گے:ضمیربیچ کرسیاست چمکانے والوں کواس کی قیمت ادا کرنا ہوگی:اہم شخصیت کا اعلان ،اطلاعات کے مطابق سندھ ہاؤس اسلام آباد پر دھاوا بولنے والے پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی فہیم خان کا مؤقف سامنے آیا ہے۔

    پی ٹی آئی کےایم این اے فہیم خان نے میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ جب ہم نے دیکھا کہ ہمارے کارکنان سندھ ہاؤس آئےہیں تو ہم بھی آئے۔

    فہیم خان نے کہا کہ یہ ٹریلر ہے، فلم ابھی باقی ہے،ان لوگوں کو استعفیٰ دے کر دوبارہ الیکشن لڑنا چاہیے۔

    آج وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکنوں نے سندھ ہاؤس پر دھاوا بولا۔ تحریک انصاف کے کارکنوں نے سندھ ہاؤس کے دروازے پر لاتیں مار کر توڑ ڈالا اور احاطے میں داخل ہوگئے۔

    تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عطا اللہ نیازی اور فہیم خان بھی کارکنان کے ساتھ موجود تھے۔ ان دونوں ارکان قومی اسمبلی کا تعلق کراچی سے ہے۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز پی ٹی آئی کے منحرف رکن قومی اسمبلی راجہ ریاض نے دعویٰ کیا تھا کہ پی ٹی آئی کے 24 کےقریب ارکان قومی اسمبلی سندھ ہاؤس اسلام آباد میں موجود ہیں کیوں کہ وہ پارلیمنٹ لاجز میں خود کو محفوظ نہیں سمجھتے اور وزیراعظم عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد میں ضمیر کے مطابق ووٹ ڈالنا چاہتے ہیں۔

    گزشتہ روز بھی فواد چوہدری نے سندھ ہاؤس اسلام آباد میں کارروائی کا عندیہ دیا تھا تاہم پیپلز پارٹی کی جانب سے اس پر شدید ردعمل ظاہر کیا گیا تھا۔

  • ن لیگی ایم این اے برجیس طاہر کیخلاف انویسٹی گیشن کی منظوری

    ن لیگی ایم این اے برجیس طاہر کیخلاف انویسٹی گیشن کی منظوری

    اسلام آباد: ن لیگی ایم این اے برجیس طاہر کیخلاف انویسٹی گیشن کی منظوری ،اطلاعات کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب) ایگزیکٹو بورڈ نے 6 انویسٹی گیشنز کی منظوری دے دی۔نیب اعلامیے کے مطابق بورڈ نے ایم این اے برجیس طاہر، سلیم گورایا ٹھیکیدار اور دیگر کے خلاف انویسٹی گیشنز کی منظوری دی۔

    نیب کا کہنا ہے کہ سابق سیکرٹری ریونیو اسٹیمپس اینڈ اویکیوپراپرٹیزعبدالرزاق قریشی کےخلاف انویسٹی گیشن کی منظوری دی گئی ہے اورعبدالرزاق قریشی کے ساتھ حکومت سندھ اوردیگرکےخلاف بھی انویسٹی گیشنز کی منظور کی گئی ہے۔

    نیب کے مطابق پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈکےخلاف انکوائری مزید کارروائی کیلئے متعلقہ محکمے کو بھیجنے کی منظوری دی گئی ہے۔نیب کا کہنا ہے کہ اسپیکربلوچستان اسمبلی جان محمد جمالی اوردیگرکےخلاف انوسٹی گیشن بند کرنےکی منظوری دی ہے۔

    قومی احتساب بیورو کےایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں 2 ریفرنسزدائر کرنے کی منظوری دی گئی جن میں ایف بی آر کے افسران اوراہلکاروں اور دیگر کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی گئی۔

    اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ملزمان پراختیارات کے ناجائزاستعمال سے غیرملکی کمپنی کوغیرقانونی ٹھیکا دینےکا الزام ہے، اس ٹھیکے سے قومی خزانے کو 11.125ملین ڈالر کا نقصان پہنچا۔

    اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ایگزیکٹو انجینیئراریگیشن ڈپارٹمنٹ ملتان راناافضل اوردیگرکےخلاف ریفرنس کی منظوری دی گئی اور ملزمان پر مبینہ طور پربد عنوانی اور رشوت دینے کا الزام ہے۔

  • شوکت خانم اسپتال کے عطیات کی رقوم پی ٹی آئی پارٹی فنڈ کا حصہ:حقیقت یا افسانہ:تفصیلات آگئیں‌

    شوکت خانم اسپتال کے عطیات کی رقوم پی ٹی آئی پارٹی فنڈ کا حصہ:حقیقت یا افسانہ:تفصیلات آگئیں‌

    لاہور:شوکت خانم اسپتال کے عطیات کی رقوم پی ٹی آئی پارٹی فنڈ کا حصہ:حقیقت یا افسانہ:تفصیلات آگئیں‌،اطلاعات کے مطابق پی ٹی آئی کے مخالف اس وقت پی ٹی آئی کے فنڈز میں غیرقانونی فارن فنڈنگ ثابت کرنے کےلیے کوشاں ہیں ، اس حوالے سے ایک معروف میڈیا گروپ نے فارن فنڈنگ کیس میں پی ٹی آئی کو فنڈز دینے والوں کا پیچھا کیا اوراس لمبی باگ دوڑ میں صرف 40 افراد نے جواب دیا ،

    معروف میڈیا گروپ کا جن سے رابطہ ہوا ان 40 افراد کی فہرست میں شامل 34.5 فیصد ڈونرز نے کہا کہ انہوں نے رقم شوکت خانم اسپتال کے لیے دی تھی،عطیات دینے والوں میں سے بعض افراد کو حیرت ہوئی کہ ان کے عطیات کی رقوم کو سیاسی مقاصد میں کیوں استعمال کیا گیا۔

    دی نیوز میں فخر درانی کی شائع ہونے والی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ غیرملکی فنڈنگ کیس کے حوالے سے اسپتال کو عطیہ دینے والے اس بات سے لاعلم تھے کہ عطیات پی ٹی آئی کو منتقل ہوئے، بعض ڈونرز نے سوال کیا ہے کہ عطیات شوکت خانم کے لئے دیئے، پارٹی فنڈز کے طور پر کیوں استعمال کیا؟ جب کہ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پارٹی ریکارڈ سے حقائق کی تصدیق کی جاسکتی ہے کہ عطیات کس مقصد کے لئے دیئے گئے۔

    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کو پیش کی گئی ان افراد کی فہرست جنہوں نے پارٹی کو عطیات فراہم کیے تھے کی صداقت مشکوک ہو گئی ہے کیوں کہ ان میں سے بعض نے استفسار کیا ہے کہ ان کے عطیات ، سیاسی مقاصد کے لیے کیوں استعمال کیے گئے۔

    پی ٹی آئی کے مطابق فراہم کردہ فہرست میں شامل افراد نے 4 لاکھ 60 ہزار ڈالرز پارٹی فنڈز میں دیئے۔ تاہم، ان میں سے تقریباً 35 فیصد افراد نے دی نیوز کو بتایا ہے کہ انہوں نے پی ٹی آئی کو عطیات نہیں دیئے تھے بلکہ ان کے عطیات شوکت خانم اسپتال کے لیے تھے۔ جب کہ صرف 27 فیصد کا کہنا تھا کہ انہوں نے پارٹی فنڈز کے لیے عطیات دیئے تھے۔

    الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی ٹی آئی کے سابق رکن اکبر ایس بابر کی پٹیشن پر پی ٹی آئی کی غیرملکی فنڈنگ کیس میں سماعت کررہی ہے۔ پی ٹی آئی نے پارٹی کے بینک اکاؤنٹس اور غیرملکی کمپنیوں کی فہرست کے ساتھ 1414 عطیات فراہم کرنے والوں کے نام بھی جمع کیے ہیں جنہوں نے 2013 میں پارٹی فنڈز کے لیے 467320 ڈالرز عطیہ کیے۔

    دی نیوز نے اس حوالے سے دو ہفتے طویل تحقیقات کی ہیں تاکہ فہرست میں شامل پارٹی کو فنڈز دینے والے افراد کے بارے میں معلومات حاصل کی جاسکیں۔ اس مقصد کے لیے 80 ڈونرز کو سیمپل کے طور پر منتخب کیا گیا۔

    دی نیوز نے 40 افراد سے رابطہ کیا جنہوں نے 1 ہزار ڈالرز یا اس سے زائد کے عطیات دیئے تھے جب کہ 40 ایسے افراد کو منتخب کیا گیا جنہوں نے 500 ڈالرز یا زائد کے عطیات دیئے تھے۔

    ان 80 عطیات دینے والوں میں 29 نے دی نیوز کے سوالات کے جوابات دیئے۔ صرف 8 افراد (27.5 فیصد) نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے پی ٹی آئی کو سیاسی مقاصد کے لیے عطیات دیئے تھے کیوں کہ ان کا ماننا تھا کہ عمران خان تبدیلی لاسکتے ہیں۔

    10 افراد نے (34.5 فیصد) نے کہا کہ انہوں نے رقم شوکت خانم اسپتال کے لیے دی تھی کیوں کہ وہ باقاعدگی سے ایسا کرتے رہے ہیں۔ جب کہ 7 افراد (24 فیصد) کا کہنا تھا کہ انہیں یاد نہیں ہے۔ جب کہ باقی ماندہ 4 افراد (13.7 فیصد) نے جواب دینے سے انکار کردیا۔

    شوکت خانم اسپتال کے لیے عطیات دینے والوں میں سے بعض افراد کو حیرت ہوئی کہ ان کے عطیات کی رقوم کو سیاسی مقاصد میں کیوں استعمال کیا گیا۔ 2017 میں پی ٹی آئی نے امریکا میں رکن سازی کی مہم شروع کی تھی اور امریکا میں پارٹی ورکرز کو ممبر شپ کارڈز بھجوائے تھے۔

    وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے دی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ناممکن ہے کہ شوکت خانم کےعطیات سیاسی مقاصد میں استعمال کیے گئے ہوں۔

    ان کا کہنا تھا کہ جب کوئی ڈونر ایل ڈی سی پر دستخط کرتا ہے تو چیک میں واضح لکھا ہوتا ہے کہ وہ رقم کس مقصد کے لیے دی جارہی ہے۔ جنہوں نے 1 ہزار ڈالرز یا زائد رقوم دی ہے وہ بذریقہ چیکس دی گئی ہے۔ اس کی تصدیق چیکس سے ہوسکتی ہے۔

    وزیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ اگر اس نمائندے نے عطیات فراہم کرنے والوں کے نام فراہم کیے تو وہ ریکارڈ سے تصدیق کرسکتے ہیں کہ انہوں نے رقوم اسپتال کے لیے دیں یا پارٹی فنڈز کے لیے دیں

  • الیکشن کمیشن نے اسحاق ڈار کی سینیٹ کی رکنیت بحال کر دی

    الیکشن کمیشن نے اسحاق ڈار کی سینیٹ کی رکنیت بحال کر دی

    الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی سینیٹ کی رکنیت بحال کردی۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے سینیٹر اسحاق ڈار کی رکنیت بحالی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہےالیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے حکم پراسحاق ڈار کی رکنیت بحال کرتے ہوئے 29 جون 2018 میں جاری کردہ نوٹیفکیشن واپس لے لیا۔

    الیکشن کمیشن کے مطابق اسحاق ڈار کی رکنیت 9 مارچ 2018 سے بحالی کی گئی ہے۔

    یہ کام ضرور کریں،وزیراعظم نے دیں ملاقات میں اسد عمر کو اہم ہدایات

    واضح رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے سابق وزیر خزانہ اسحٰق ڈار کی سینیٹ کی رکنیت عبوری طور پر معطل کردی تھی اسحٰق ڈار 3 مارچ 2018 کو ہونے والے سینیٹ الیکشن میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار کی حیثیت سے کامیاب ہوئے تھے، تاہم انہوں نے حلف نہیں اٹھایا تھا ان کی اہلیت سے متعلق کیس پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے نوازش پیرزادہ نے دائر کیا، جس میں ان کا موقف ہے کہ ایک مفرور شخص انتخابات میں حصہ نہیں لے سکتا۔

    تاحیات نااہلی کیخلاف درخواست تیار

    جبکہ سابق چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے ایوان بالا میں اس معاملے پر نقطہ اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا تھا کہ آئین یا قانون میں ایسی کوئی شق نہیں کہ ایک قانون ساز کو معطل کیا جائے سینیٹ میں اسحٰق ڈار کی معطلی پر رضا ربانی نے الیکشن ایکٹ 2017 کا حوالہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ اگر کوئی رکن اسمبلی اپنے اثاثے اور آمدنی ظاہر کرنے میں ناکام ہوتا ہے تو الیکشن کمشین آف پاکستان (ای سی پی) کو یہ اختیار ہے کہ وہ اس کی رکنیت معطل کرسکے۔

    انہوں نے کہا تھا کہ امید ہے کہ سپریم کورٹ اپنے تفصیلی فیصلے میں اسحٰق ڈار کی رکنیت معطل کرنے کی وجوہات بیان کرے گی کیونکہ دوسری صورت میں ارکان پارلیمنٹ کو ان کے کام سے روکنے کے لیے ایک نیا باب کھل جائے گا۔

    الحمدللہ:مری میں تمام مرکزی شاہرات کھول دی گئیں:نظام زندگی اب معمول پرآگیا ہے: پاک فوج کا اعلان

  • "شیرآیا شیرآیا”ن لیگ کے کارکنوں کا شور:اورپھرواقعی شیر لایا جارہا ہے:10ڈاون سٹریٹ سےاہم خبرآگئی

    "شیرآیا شیرآیا”ن لیگ کے کارکنوں کا شور:اورپھرواقعی شیر لایا جارہا ہے:10ڈاون سٹریٹ سےاہم خبرآگئی

    اسلام آباد :”شیر آیا شیرآیا”ن لیگ کے چرواہوں کا شور:اورپھرواقعی شیر لایا جارہا ہے:اطلاعات کے مطابق ن لیگ کےکارکنان اور دوسرے درجے کی قیادت کئی ماہ سے اس چرواہے کی طرح شور کررہے تھے کہ "شیر آیا شیر آیا”اورپھرواقعی شیر کو لانے کی کنفرم اطلاعات مل رہی ہیں اس شیر کی طرح جوایک دن آگیا اور چرواہے کی ساری بکریاں چیر پھاڑ کرگیا ، کچھ گیا اور ایک صحت مند بکری ساتھ لے گیا

    بالکل ایسے ہی ن لیگ کے سیاسی چرواہوں کی طرف سے وہی شورشرابہ جاری ہے جو اُس چرواہے نے کیا تھا ، اورآج کچھ ایسی خبریں‌ ملی ہیں‌ کہ یہ شیر خود تو نہیں آنا چاہتا مگرلندن میں‌ غریب ملکوں کو لوٹ کرلندن میں سیاسی بسیرا کرنے والے شیروں کو لندن والوں نے واپس بھیجنے کا معاہدہ کرلیا ہے ،

    اطلاعات ہیں‌ کہ انہیں‌حلالات کے تناظر میں وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس 4 جنوری کو ہوگا، جس میں پاکستان برطانیہ کے درمیان ملزمان کی حوالگی پر بات ہونے کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا، وفاقی کابینہ کااجلاس 4جنوری کووزیر اعظم آفس میں ہوگا ، اجلاس میں ملکی سیاسی معاشی صورتحال پرغور کیا جائے گا۔

    اس کے ساتھ ساتھ وفاقی کابینہ اجلاس میں کورونا وائرس سمیت ای وی ایم پربریفنگ ہوگی جبکہ اجلاس کا 7نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا ہے۔

    اجلاس میں پاکستان برطانیہ کے درمیان ملزمان کی حوالگی پربات ہونے کا امکان ہے ، وزارت داخلہ کی جانب سے ملزم عبدالقادراحسان کی پاکستان سے یو کے حوالگی کی سمری پیش کی جائے گی۔اجلاس میں نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف انٹیلی جنس اینڈسیکیورٹی اسٹڈیز کے قیام کی سمری بھی پیش ہوگی۔

    کراچی پورٹ ٹرسٹ کےچیرمین کی 2سال کے لئے تقرری ، پاکستان ٹوبیکو بورڈ کے نوٹیفکیشن کی منظوری اور پاکستان ادارہ شماریات میں 3ممبران کی تقرری کا معاملہ کابینہ ایجنڈے میں شامل ہیں۔

  • وزیراعظم عمران خان کی ہر بات کی بلاجواز مخالفت کرنا ن لیگ کی پالیسی ہے،فیاض الحسن چوہان

    وزیراعظم عمران خان کی ہر بات کی بلاجواز مخالفت کرنا ن لیگ کی پالیسی ہے،فیاض الحسن چوہان

    فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی ہر بات کی بلاجواز مخالفت کرنا ن لیگ کی پالیسی ہے۔
    مولانا فضل الرحمان لانگ مارچ کے نام پر اب تک سوا ارب روپے اینٹھ چکے ہیں۔ سینیٹ الیکشن میں پیسے کے ذریعے ووٹ خریدنے والے شیطانوں کو پکڑنا ضروری ہے۔
    لاہور 2 مارچ: وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایات کی روشنی میں جیلوں کی صورتحال بہتر بنائی جا رہی ہے۔ قیدیوں کے ساتھ بہتر سلوک، حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق کھانے اور صاف واش رومز کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ فیاض الحسن چوہان نے بتایا کہ پنجاب کی تمام جیلوں کے پی سی اوز میں وزیر جیل خانہ جات کا نمبر آویزاں ہے۔ کوئی بھی قیدی وزیر جیل خانہ جات کو براہ راست کال کر کے اپنا مسئلہ بیان کر سکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے سنٹرل جیل فیصل آباد کے سرپرائز دورے کے موقع پر کیا۔ وزیر جیل خانہ جات نے عام قیدیوں کی بیرکس، کچن، پی سی اوز اور صفائی ستھرائی کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ انہوں نے قیدیوں اور ان سے ملاقات کے لیے آنے والوں سے بھی ملاقات کی، ان کے مسائل کے متعلق گفت و شنید کی اور جیل عملہ کے رویے کے متعلق دریافت کیا۔ اس موقع پر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جیلوں کے انتظامی امور میں بہتری کے لیے تین کور کمیٹیاں اپنے اپنے دائرہ کار میں کام کر رہی ہیں۔ فیاض الحسن چوہان نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی ہر بات کی بلاجواز مخالفت کرنا ن لیگ کی پالیسی ہے۔ وزیر اعظم آج نواز شریف کو اچھا کہہ دیں تو بیگم صفدر اعوان اور انکی ترجمانوں کی فوج اس کی بھی مخالفت کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان لانگ مارچ کے نام پر  اب تک سوا ارب روپے اینٹھ چکے ہیں اور مزید چار سے پانچ ارب حاصل کرنے کے چکروں میں ہیں۔ فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ سینیٹ الیکشن میں پیسے کے ذریعے ووٹ خریدنے والے شیطانوں کو پکڑا جانا ضروری ہے۔