Baaghi TV

Tag: پی سی بی

  • کرکٹ ٹیم کی پرفارمنس پر تنقید صحافیوں کو بھی مہنگی پڑ گئی،صحافی عدالت جا پہنچے

    کرکٹ ٹیم کی پرفارمنس پر تنقید صحافیوں کو بھی مہنگی پڑ گئی،صحافی عدالت جا پہنچے

    پی سی بی کی جانب سے صحافیوں کو میچز کی کوریج سے روکنے کے معاملے پر اسپورٹس جرنلسٹس نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی ہے

    صحافیوں نے پی سی بی کے خلاف درخواست عبدالواحد قریشی ایڈوکیٹ کے ذریعے دائر کی ہے، درخواست میں وفاق،پیٹرن انچیف وزیر اعظم ،سیکرٹری کابینہ کو فریق بنایا گیا ہے، پی سی بی کے چئیرمین محسن نقوی کو بھی درخواست میں فریق بنایا گیا ہے،اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ ہم متعدد نیشنل اور انٹرنیشنل کرکٹ مقابلوں کی کوریج کر چکے ہیں،کئی ورلڈکپ ، ورلڈ ٹی ٹوئنٹی اور چیمپئنز ٹرافیز کو بھی کور کیا ہے، پاکستان کرکٹ بورڈ نے کوریج کے آئینی حق سے محروم کر دیا ہے، پی سی بی کی جانب سے صحافیوں کو کوریج سے روکنا آئین کی خلاف ورزی ہے، پاکستان کرکٹ بورڈ پر ٹیم پرفارمنس کے بعد ہونے والی تنقید گراں گزری ،صحافیوں کو کوریج سے روکنا آزادی صحافت کے خلاف ہے ،درخواست گزار صحافی بطور رپورٹرز اور اینکر صحافتی خدمات سرانجام دے رہے ہیں، درخواست گزاروں کو پاکستان بمقابلہ بنگلہ دیش پہلے ٹیسٹ میچ کی کوریج سے روکا گیا جبکہ آرٹیکل 19 اور 19اے ، آزاری اظہار رائے کا حق دیتا ہے،پی سی بی صحافیوں کو صحافتی ذمہ داری ادا کرنے سے نہیں روک سکتا ، صرف تنقید کی بنیاد پر صحافیوں پر کرکٹ کی کوریج پر پابندی نہیں لگائی جا سکتی ہے،

    اسلام آباد ہائیکورٹ میں صحافیوں کی جانب سے دائر درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ درخواست گزاروں کو ایکریڈیشن کارڈز جاری کر ہدایت کی جائے ، صحافیوں کو ایکریڈیشن کارڈ جاری نہ کرنے کا عمل غیر قانونی قرار دیا جائے، اسلام آبادہائیکورٹ میں درخواست سنئیر صحافی ایاز اکبر، محسن علی ، حسنین لیاقت، نوید گلزار اور احمر نجیب کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔

    پاکستان کی بدترین شکست،ڈریسنگ روم میں لڑائی،محسن نقوی ناکام ترین چیئرمین

    پشاور اسٹیڈیم کے انتظامات کیلئے کے پی حکومت سے بات چل رہی ہے،محسن نقوی

    پیرس اولمپکس،مختصر لباس پہن کر کھلاڑیوں کو توجہ بھٹکانے والی خوبصورت خاتون کو بڑا جھٹکا

    پاکستانی ایتھلیٹ کے ساتھ ناروا سلوک،ثمر خان کسٹم حکام پر پھٹ پڑیں

    وقار یونس کی تقرری کے خلاف دائر درخواست پر ملتوی

    محسن نقوی کیخلاف مہم چلانیوالے کرکٹر کے گرد گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ

    پاکستان میں ہونے والی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا بجٹ تیار

    چیمپئنز ٹرافی کھیلنے کے لیے بھارتی ٹیم کا پاکستان آنے سے انکار

  • پاکستان کی بدترین شکست،ڈریسنگ روم میں لڑائی،محسن نقوی ناکام ترین چیئرمین

    پاکستان کی بدترین شکست،ڈریسنگ روم میں لڑائی،محسن نقوی ناکام ترین چیئرمین

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے کہا ہے کہ مبارک ہو سب کو ،ہر اس شخص کو کہ پی سی بی عظیم الشان کاروائی کرے گی اور دکھائے گی، میں دو سال سے کہہ رہا ہوں کہ یہ منہ کالا کروائیں گے اسکے علاوہ کچھ نہیں ، یہ بک سکتے ہیں، گر سکتے ہیں جھک سکتے ہیں،کیونکہ نہ ان کو کھیلنا آتا ہے ،ایک نیا انکشاف ہوا کہ ایک بہت ہی عظیم کھلاڑی اور ایک شخص جو اسکے گھر کا ہے نے برطانوی شہریت لے لی، کیوں لی کیونکہ انہوں نے پاکستان میں رہنا ہی نہیں ہے، کھاپی کر ، رشوتیں لے کر، میچ فکسنگ کر کے ملک کا بیڑہ غرق کر دیا،

    مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ بنگلہ دیش سے دس وکٹوں سے ہارے،اظہر محمود کہتا ہے کہ ہم وکٹ کو ریڈ‌نہیں کر سکے، جس کا کام کھیلنا تھا وہ کھیل نہیں سکا، جس کا کام فلیڈنگ تھا وہ نہیں کر سکا، کرے گا کون؟ محسن نقوی، بڑے عظیم آدمی ہیں، انکو کچھ نہیں کہہ سکتے، ایک تو ہمارے دوست ہیں اور دوسرا وہ جس سفارش سے آئے ہیں، بیڑہ غرق کر دینا ہر چیز کا، سٹیڈیم کا اکھاڑ بچھاڑ، سب کچھ بدلنا کیوں؟ صاحب کا دل کر رہا، بدنام ترین نہیں ناکام ترین چیئرمین ہیں پاکستان کے، جب سے انہوں نے عہدہ سنبھالا نیوزی لینڈ کی سی ٹیم سے ہماری پاکستانی ٹیم ہاری،آئر لینڈ سے ہارے، انگلینڈ سے ہارے، ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں ہارے، وہاں امریکہ سے ہار گئے، جو پہلی بار کرکٹ میں آئے تھے، ہمارے عظیم کھلاڑی سیلفیوں کے بھی 25 ڈالر لے رہے تھے، اب بنگلہ دیش میں تاریخ کی بدترین شکست ہوئی ہے، دس وکٹوں سے ہوم گراؤنڈ پر،ہوم کراؤڈ کے ساتھ،ہارے، یہ سرجری کے بعد کا عالم ہے

    مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے تو ہارنا ہی ہے، میرا یہ خیال ہے کہ سارے کھلاڑیوں کو فارغ کر کے سکول کے بچوں کو کھلا دیں شاید انکو کھیلنا آ جائے، خود ساختہ جو کوچز ہیں ہمارے جن سے کروڑوں کی ڈیلیں کر رہے ہیں، شاہین آفریدی جو دنیا کا عظیم الشان باؤلر سمجھتا ہے اس ٹیسٹ میچ سے کیا نکلا، اسکی کوچ سے لڑائی ہوئی، وہ جو اپنے آپ کو کنگ کہلواتا ہے اور کہتا ہے کہ اعظم کنگ لکھا کرو،اس نے کیا کیا، اس سے بلا ہلتا نہیں ہے، کھیل سکتا نہیں ہے، کس منہ سے ویرات یا کسی اور سے کمپیئر کرتے ہیں یہ،بنگلہ دیش سے جو پیمنٹس آئیں ان کا ذکر میں ابھی نہیں کر رہا،

    جنرل عاصم منیرنے ڈنڈا اٹھا لیا، فیض حمید گواہ،اب باری خان کی

    شکریہ جنرل باجوہ،اہم معلومات ہاتھ لگ گئی،فیض ،عمران ،بشریٰ کا گٹھ جوڑ

    فیض حمید کو میرے خلاف وعدہ معاف گواہ بنائیں گے،عمران خان

    فیض حمید عبرت کا نشان،عمران کا نشہ بند، بشریٰ پر فیض کا فیض

    فیض حمید کے بارے مبشر لقمان کے پروگرام کھرا سچ میں محسن بیگ کے چشم کشا انکشافات

    فیض حمید کی گرفتاری پر نہ ڈرا ہوں نہ گھبرایا ہوں،عمران خان

    جنرل فیض حمید کا 30 سال تک قبضے کا منصوبہ،بغاوت ثابت؟

    فیض نیازی گٹھ جوڑ جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ نے کیسے توڑا تھا؟ اہم انکشافات

  • پی آئی اے نجکاری،  ملازمین کو 5 سال کی جاب گارنٹی دی جائے،سفارش

    پی آئی اے نجکاری، ملازمین کو 5 سال کی جاب گارنٹی دی جائے،سفارش

    اسلام آباد (محمد اویس) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے نجکاری کو پی آئی اے اور روز ویلٹ کے حوالے سے بریفنگ دی چیئرمین کمیٹی نے کہاکہ جو حالات پاکستان کرکٹ بورڈ کے ہیں اس کی بھی اب نجکاری کردینی چاہیے جس پر ممبران نے قہقہے لگادیئے، کمیٹی نے سفارش کی کہ پی آئی اے ملازمین کو 5 سال کی جاب گارنٹی دی جائے اور یونین کو بھی اعتماد میں لیا جائے، ہاوس بلڈنگ فنانس کارپوریشن لمیٹڈ کی نجکاری کے فیصلہ پر نظر ثانی کی جائے اس منافع بخش ادارے کی نجکاری نہ کی جائے جس ادارے کو دیا جائے گا وہ اس کو بند نہ کریں ۔

    قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے نجکاری کا اجلاس چیئرمین فاروق ستار کی زیرصدارت پارلیمنٹ ہاوس میں ہوا۔
    اجلاس میں انوارالحق چوھدری آسیہ نازتنولی،صوفیہ سعید محبوب شاہ ،سحر کامران ،مولانا عبدالغفور حیدری ،رکن صبا،عبدالقادر،سیکرٹری نجکاری ودیگر حکام نے کمیٹی میں شرکت کی ۔حکام نے بتایاکہ پچھلے دس سال میں 15اداروں کی نجکاری کی گئی ہے ۔کمیٹی کو پی آئی اے کی نجکاری کے حوالے سے بریفنگ دی گئی پی آئی اے کی نجکاری کے لیے 6 فرم فائنل ہوئی ہیں دو فرم شرائط پوری نہیں کرتی تھیں جس کی وجہ سے وہ ہٹادی گئیں ۔ تمام 6 فرموں کو پی آئی اے کی موجودہ حالات کے بارے میں بتایا گیا۔ نجکاری کا ڈرافٹ بھی دے دیا گیا ہے ۔ 6کمپنیوں نے سائٹ کے بھی دورے کئے ۔اب تک تین پری بیڈ میٹنگ ہوئی ہیں پہلی یکم جولائی دوسری 15 سے 16 اگست اور تیسری 22اگست کو ہوئی۔ ممبر نے سوال کیا یہ پی آئی اے کے ملازمین کا کیا بننے گا؟سیکرٹری نے بتایا کہ پی آئی اے کے ملازمین کے حوالے سے ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے ۔ملازمین کے لیے ایک سکیم بنارہے ہیں پی آئی اے کے 51فیصد سے زائد شیئرز فروخت کریں گے ۔پی آئی اے 75سے 80ارب روپے سالانہ خسارہ کررہی ہے نجکاری اس لیے کررہے ہیں کہ اگلے سال 80ارب کا نقصان نہ ہو،سیکرٹری نجکاری جواد پال نے بتایا کہ پی آئی اےکی نجکاری کے لیے بولی یکم اکتوبر کو کرانےکی تجویز ہے، وزیراعظم نے نجکاری شفاف بنانےکے لیے بڈنگ ٹیلی ویژن پر براہ راست دکھانے کی ہدایت کی ہے۔

    پی آئی اے کے خراب حالات پر کسی کا احتساب ہوا ؟ سینیٹر سحر کامران
    چیئرمین کمیٹی نے کہاکہ پی آئی اے میں سفر سفر ہی کیا ہے ۔اب تو پاکستان کرکٹ بورڈ کو بھی پرائیوٹائز کرنا پڑے گا ۔چیئرمین کے بیان پر ارکان نے کمیٹی میں قہقہے لگادیئے مولانا عبدالغفور حیدری نے کہاکہ میں نجکاری کے حق میں نہیں ہوں ۔ پی آئی اے کے حالات اس قدر خراب ہوگئے ہیں کہ اب اس کی نجکاری ہوجانے چاییے۔سینٰٹرسحرکامران نے کہاکہ پی آئی اے کے خراب حالات پر کسی کا احتساب ہوا ہے ۔ پی آئی اے کے قرضے کس طرح ادا کریں گے؟چیئرمین کمیٹی نے کہاکہ اس حوالے سے تع کمیشن بنانا چاہیے پچھلے دور میں بھی الزام لگے مگر وقت ضائع ہوا اور کھودا پہاڑ اور نکلا چوہا بھی نہیں۔حمود الرحمن کمیشن بنا مگر اس کو بھی کلاسفائڈ کردیا گیا ۔ پی آئی اے ہمارا فخر تھا مگر آج اس کی نجکاری کررہے ہیں ۔ پی آئی اے کی نجکاری کو روک نہیں سکتے ہیں کہ اب سالانہ خسارہ ہورہاہے۔سیکرٹری نے کہاکہ ہماری امید ہوتی ہے کہ غیرملکی کمپنی آئے گی تو ادارہ چلے گا مگر ہمارا تجربہ اس حوالے سے اچھا نہیں ہے۔ غیرملکی کمپنی اپنا منافع بھی واپس لے کر جائیں گے۔ مقامی کمپنی اگر ہوگی تو یہ مسئلہ نہیں ہوگا ۔825ارب کے قرض پی آئی اے کے اوپر ہے. ان میں سے 622ارب ایک کمپنی میں رکھے گئے ہیں۔ پی آئی اے کی نجکاری کی ریفرنس پرائس نجکاری والے دن ہی بتائے جائے گی۔چیئرمین کمیٹی نے کہاکہ پی آئی اے ملازمین کو 5 سال کی نوکری کی گارنٹی دی جائے ۔ تین سال بہت کم عرصہ ہے ۔

    کمیٹی نے سفارش کی کہ ملازمین کی ملازمت کی گارنٹی 3 سال سے بڑھا کر 5 سال کردی جائے ۔پی آئی اے کے یونین کو بھی اعتماد میں لیاجائے،روزویلٹ ہوٹل کےحوالے سے کمیٹی کو بریفنگ دی گئی۔ سیکرٹری نے کہاکہ 2فروری 2024کو فنانشل ایڈوائزر تعینات کیا گیا ہے،روز ویلٹ کے بارے میں ابھی طے نہیں ہوا کہ اس کی نجکاری ہونی ہے جوائنٹ وینچر میں جانا یا کچھ اور کرنا ہے۔ہاوس بلڈنگ فنانس کارپوریشن لمیٹڈ کے حوالے سے حکام نے بریفنگ دی ۔کمیٹی نے سفارش کی کہ اس ادارے کی نجکاری پر نظر ثانی کی جائے ۔

    امید ہے پی آئی اے کی نجکاری سے کوئی بھی بے روزگار نہیں ہوگا،علیم خان

    پی آئی اےکی نجکاری کیلئے 6کمپنیوں نے پری کوالیفائی کرلیا

    پی آئی اے کا خسارہ 830 ارب روپے ہے، نجکاری ہی واحد راستہ ہے، علیم خان

    پیشکشوں میں توسیع کا وقت ختم، نجکاری کمیشن پری کو آلیفیکیشن کریگا:عبدالعلیم خان

    پی آئی اے سمیت24اداروں کی نجکاری، شفافیت کیلئے ٹی وی پر دکھائینگے:وفاقی وزیر عبد العلیم

     پی آئی اے کی نجکاری کے حوالہ سے اہم پیشرف 

    پی آئی اے کسے اور کیوں بیچا جارہا،نجکاری پر بریفنگ دی جائے، خورشید شاہ

    پی آئی اےکی نجکاری کیلئے 6کمپنیوں نے پری کوالیفائی کرلیا

    اسٹیل مل کی نجکاری نہیں، چلائیں گے، شرجیل میمن

  • پشاور اسٹیڈیم کے انتظامات کیلئے کے پی حکومت سے بات چل رہی ہے،محسن نقوی

    پشاور اسٹیڈیم کے انتظامات کیلئے کے پی حکومت سے بات چل رہی ہے،محسن نقوی

    چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کنسٹکرکشن کا کام دن رات جاری ہے،اسٹیڈیمز کی رینوویشن بہت بڑا چیلنج ہے،

    محسن نقوی کا کہنا تھا کہ تینوں اسٹیڈیمز کی رینوویشن چمپئین ٹرافی سے پہلے مکمل کرلیں گے، انٹرنیشنل فرم بی ڈی بی نے اس کنٹریکٹ میں کوالیفائی کیا، اسلام آباد میں نیا اسٹیڈیم بنایا جائے گا،پشاور اسٹیڈیم کے انتظامات کیلئے کے پی حکومت سے بات چل رہی ہے، اسٹیڈیمز کی رینوویشن کے حوالے سے آئی سی سی سے رابطے میں ہے، چمپئین ٹرافی کے لیے آئی سی سی وفد کے آنے سے رینوویشن کا کام مکمل کرلیا جائے گا، دنیا کے اسٹیڈیمز کے برعکس پاکستان کے اسٹیڈیمز غیر معیاری ہیں، ہمارے اسٹیڈیم دنیا کے مقابلے میں بہت پیچھے ہیں،ہمارے اسٹیڈیمز اور دنیا کے اسٹیڈیمز میں بہت فرق ہے، پی سی بی نے بغیر کراوڈ کے میچز کرانے کا سوچا لیکن سیکورٹی اداروں نے کنسٹکرکشن کام بھی روکنے کا کہا،

    بعد ازاں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے محسن نقوی کا کہنا تھا کہ کرکٹ یادوں، ایڈرینالائن کو تیز کرنے، اور لامحدود خوشی اور ہنسی لانے کے ذریعے قوموں کو قریب کرتا ہے۔ اس وژن کے ساتھ، پی سی بی پاکستانی کرکٹ کے تجربے میں انقلاب برپا کر رہا ہے، ہماری آن گراؤنڈ ٹیمیں پرعزم ہیں اور اس وژن کو حقیقت بنانے کے لیے دن رات کام کر رہی ہیں۔ پاکستان زندہ باد!

  • وقار یونس کی تقرری کے خلاف دائر درخواست پر ملتوی

    وقار یونس کی تقرری کے خلاف دائر درخواست پر ملتوی

    لاہور ہائیکورٹ: چیئرمین پی سی بی کے ایڈوائزر وقار یونس کی تقرری کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی

    عدالت نے درخواست گزار کو تقرری کا نوٹیفیکیشن درخواست کے ساتھ لگانے کی ہدایت کردی ،عدالت نے سماعت عدالتی تعطیلات کے بعد تک ملتوی کردی،دوران سماعت عدالت نے استفسار کیا کہ کرکٹ قوانین کیا کہتے ہیں آپ کس طرح سے متاثرہ فریق ہیں؟ درخواست گزار کے وکیل نے عدالت میں کہا کہ اشتہار کے بغیر تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا، وقار یونس کی بطور ایڈوائزر تقرری قانون کے خلاف ہے۔

    لاہور ہائیکورٹ میں شہری مشکور حسین نے درخواست دائر کی تھی، درخواست میں وفاقی حکومت، پی سی بی اور وقار یونس کو فریق بنایا گیا ہے،لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ وقار یونس کی بطور ایڈوائزر تقرری قانون کے منافی ہے، وقار یونس کی تقرری کے لیے کسی اخبار میں اشتہار نہیں دیا گیا، لاہور ہائیکورٹ وقار یونس کی بطور ایڈوائزر ٹو چئیرمین پی سی بی تقرری کالعدم قرار دے۔

    واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے وقار یونس کی بطور ایڈوائزر چیئرمین تقرری کی تھی،جس کے بعد چیئرمین پی سی بی محسن نقوی اور وقار یونس نے مشترکہ پریس کانفرنس بھی کی تھی

    میں نے خلیل الرحمان قمر کو ہنی ٹریپ نہیں کیا،آمنہ کی درخواست ضمانت دائر

    خلیل الرحما ن قمر کیس،آمنہ عروج کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد، جیل بھجوا دیا گیا

    نازیبا ویڈیو”لیک” ہونے سے میری ساکھ کو نقصان پہنچا،خلیل الرحمان قمر کا دعویٰ

    خلیل الرحمان قمر کو زنا کے جرم میں کیوں نہیں پکڑا جارہا؟صارفین برہم

    خلیل الرحمان قمر کی ایک اور "ویڈیو "آنے والی ہے

    تھانے میں آمنہ کو کرنٹ لگایا گیا،خلیل سے معافی مانگو

    خلیل قمر اور آمنہ کی انتہائی شرمناک ویڈیو،اس رات ہوا کیا تھا؟

    میری ویڈیو وائرل ہو گئی،دل کرتا ہے عدالت کے باہر خود کشی کر لوں،آمنہ عروج

    خلیل الرحمان قمر پر تشدد کرنیوالے ریکارڈ یافتہ ملزم نکلے

    خلیل الرحمان قمر کی نازیبا ویڈیو لیک ہو گئیں

  • وقار یونس آگئے ہیں وہ کھلاڑیوں کو پالش کرنے کی ذمہ داری نبھائیں گے،محسن نقوی

    وقار یونس آگئے ہیں وہ کھلاڑیوں کو پالش کرنے کی ذمہ داری نبھائیں گے،محسن نقوی

    چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا ہے کہ ہمارا ڈومیسٹک نظام برا نہیں ہے، ہم ہر طریقے سے اپنی ڈومیسٹک کرکٹ کو مضبوط کریں گے، ڈومیسٹک اسٹرکچر میں تبدیلی کی ضرورت نہیں ہے، ڈومیسٹک کو مزید بہتر کرنے کے لیے ڈومیسٹک چیمپیئنز کپ کا آغاز کررہے ہیں جو ہر سال منعقد ہوگا اور تینوں فارمیٹس میں کھیلا جائے گا

    لاہور میں وقار یونس کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ڈومیسٹک چیمپئنز کپ کے لیے چیف سلیکٹر کھلاڑیوں کا انتخاب میرٹ پر کریں، اس میں 5 ٹیمیں شامل ہوں گی، یہ کپ پر سال ہوگا، پانچ ٹیموں کے سیٹ اپ کو وقار یونس دیکھ رہے ہیں، وقار یونس آگئے ہیں وہ کھلاڑیوں کو پالش کرنے کی ذمہ داری نبھائیں گے،وقاریونس کو 30 لڑکوں کو پالش کرنے کے لیے ذمہ داری دی جارہی ہے، وقار یونس نے ذمہ لیا ہے کہ اس ٹیم کو کیسے بہترین کرنا ہے، ہم ہر طریقے سے اپنی ڈومیسٹک کرکٹ کو بہتر کریں گے، ڈومیسٹک چیمپیئنز کپ کا آغاز یکم ستمبر سے ہوگا، تینوں فارمیٹس میں چیمپئنزکپ ون ڈے، چیمپئنزکپ ٹی20، چیمپئنزفرسٹ کلاس ہوں گے، ان تمام اقدامات کا مقصد یہ ہے کہ ہمارے پاس ہر وقت 150 کے قریب بہترین کھلاڑی موجود ہوں، یہ ذمہ میں نے وقار یونس کو دیا ہے کہ ٹیم کو تیار کریں تاکہ جب کھلاڑی چاہیے ہو تو آپشنز موجود ہوں، ڈومیسٹک چیمپئینز کپ میں غیر ملکی کھلاڑی بھی کھیلیں گے اور یہ 150 کھلاڑیوں کا ایک پول ہوگا، اسی طرح جو ہمارا پرانا کھلاڑی ہے جس کو ہم ٹیم دے رہے ہیں اس کو ہم انڈر 19 کی بھی ٹیم دے رہے ہیں، اور ویمن ٹیم بھی دے رہے ہیں، ایک ایک ہائی پرفارمنس سیکٹر ہم ایک ایک ٹیم کو مختص کریں گے، یہ شروعات ہے اور اس کا مقصد ہر طریقے سے ڈومیسٹک کرکٹ کو مضبوط کرنا ہے، ہم کمیوں کو پورا کرنے کے لیے یہ سب کر رہے ہیں

    کرکٹ کو نہیں نکھاریں گے تو یہ مزید نیچے چلی جائے گی،وقار یونس
    سابق باؤلنگ کوچ و مشیر چیئرمین پی سی بی وقار یونس کا کہنا تھا کہ میں چیئرمین پی سی بی کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں مجھ پر بھروسا کرنے کے لیے، کرکٹ کے حالات ہمارے سامنے ہیں اور ہمیں اسے مزید بہتر کرنا ہے، پروڈکٹ ہمارے سامنے ہے اور جب تک پروڈکٹ ٹھیک نہیں ہوگا بات آگے نہیں بڑھے گی، یہ فارمیٹ اچھا ہے کہ لیجنڈز اور بڑے کھلاڑیوں کو شامل کیا جائے اور انہیں ذمہ داریاں دی جائیں، اگر کرکٹرز ہی کرکٹ کو نہیں سنبھالیں گے تو کرکٹ بہت نیچے چلی جائے گی،یہ فارمیٹ مجھے اچھا لگا تھا جب مجھے محسن نقوی نے اس بارے میں بتایا تھا، میں نے کچھ لیجنڈز سے بات کی کہ اس کو مزید آگے کیسے لے جایا جاسکتا ہے، آنے والے وقتوں میں نام بھی بتایا جائے گا کہ کون سے لیجنڈز اس کو مزید آگے لے کر جائیں گے، اس میں ٹی20، ون دے بھی شامل ہے، سابقہ کھلاڑی ہمارے ایڈوائزر کے بورڈ کے طور پر آرہے ہیں، ہمیں امید ہے کہ 5 کھلاڑی اچھا ایڈوائزری بورڈ بنائیں گے، جب ایڈوائزری بورڈ ہوگا تو اچھی ایڈوائز آئے گی، ہم ویمن کرکٹ کے لیے بھی لوگوں کو لا رہے ہیں،چیزیں بہتر کرنی ہیں، کرکٹ کو نہیں نکھاریں گے تو یہ مزید نیچے چلی جائے گی،چیمپئنز کپ کی تجویز بہت اچھی ہے، امید ہے یہ کام کرے گی، پسند نا پسند والے معاملے کو درست کرنا ہو گا، پسند نا پسند ہماری تاریخ کا حصہ رہا ہے.

    میں نے خلیل الرحمان قمر کو ہنی ٹریپ نہیں کیا،آمنہ کی درخواست ضمانت دائر

    خلیل الرحما ن قمر کیس،آمنہ عروج کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد، جیل بھجوا دیا گیا

    نازیبا ویڈیو”لیک” ہونے سے میری ساکھ کو نقصان پہنچا،خلیل الرحمان قمر کا دعویٰ

    خلیل الرحمان قمر کو زنا کے جرم میں کیوں نہیں پکڑا جارہا؟صارفین برہم

    خلیل الرحمان قمر کی ایک اور "ویڈیو "آنے والی ہے

    تھانے میں آمنہ کو کرنٹ لگایا گیا،خلیل سے معافی مانگو

    خلیل قمر اور آمنہ کی انتہائی شرمناک ویڈیو،اس رات ہوا کیا تھا؟

    میری ویڈیو وائرل ہو گئی،دل کرتا ہے عدالت کے باہر خود کشی کر لوں،آمنہ عروج

    خلیل الرحمان قمر پر تشدد کرنیوالے ریکارڈ یافتہ ملزم نکلے

    خلیل الرحمان قمر کی نازیبا ویڈیو لیک ہو گئیں

  • محسن نقوی کرکٹ ٹیم کی میرٹ پر تشکیل نو کریں، وزیراعظم

    محسن نقوی کرکٹ ٹیم کی میرٹ پر تشکیل نو کریں، وزیراعظم

    وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ میں نے محسن نقوی صاحب سے کہا کہ جہاں آپ یہ خوبصورت کرکٹ اسٹیڈیمز بنانے جارہے ہیں وہیں میرٹ کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کی تشکیل نو بھی کریں تاکہ ہم کرکٹ کے میدانوں میں پاکستان کو اس کا کھویا مقام واپس دلوا سکیں

    قذافی اسٹیڈیم لاہور کی تعمیر نو کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی سی بی کرکٹ ٹیم پر مضبوط توجہ دیں، کرکٹ ٹیم کی دوبارہ تشکیل نو کریں اور میرٹ کے اوپر کھلاڑی منتخب کریں جو آپ کا خاصہ ہے، وزیراعظم بھی میرٹ کے خلاف سفارش کریں تو اسکو نہ مانیں یہ واحد طریقہ ہے کہ ہم کھیلوں کے میدان میں پرانی یادیں لا سکتے ہیں،پی سی بی اسٹیڈیم سے زیادہ کرکٹ پر توجہ دے،قذافی سٹیڈیم کا جو انفراسٹرکچر ہے اسکو جدید بنیادوں پر تعمیر کرنے کے لئے آج سادہ مگر پروقار تقریب ہو رہی ہے،مایہ ناز کرکٹر بھی یہاں موجود ہیں، میں سمجھتا ہوں یقینا کرکٹ سٹیڈیم کو جدید خطوط پر بنانے کی شدید ضرورت ہے، راولپنڈی، لاہور اور دوسری جگہوں پر نیا منصوبہ بنایا جا رہا جو خؤش آئند ہے میں محسن نقوی کو ستائش پیش کرتا ہوں، قذافی اسٹیڈیم کا انفراسٹرکچر جدید بنیادوں پر تعمیر کرنے کے لیے قدم اٹھایا گیا ہے ، امید ہے قذافی سٹیڈیم کا منصوبہ تیزی سے مکمل ہوگا ،

    وزیراعظم شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ محسن نقوی نے بطور نگران وزیراعلیٰ منصوبے جلد مکمل کرائے، اب انہوں نے اسٹیڈیمز کی بہتری کی ذمہ داری اٹھائی ہے ، کرکٹ اسٹیڈیمز کو جدید بنانے کی بہت ضرورت ہے، راولپنڈی، لاہور اور کراچی میں نئے منصوبے خوش آئند ہیں، محسن نقوی کی سربراہی میں یہ منصوبے جلد مکمل ہوں گے،ایک وقت تھا کہ پوری دنیا میں پاکستان کرکٹ کا طوطی بولتا تھا، امید ہے کہ کرکٹ میں پاکستان کا نام دوبارہ روشن ہوگا، ہم سب کو اور پاکستان کے عوام کو کرکٹ سے بڑا لگاؤ ہے

    تقریب کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے ایک لطیفہ بھی سنایا اور کہا کہ قذاقی اسٹیڈیم میں نیوزی لینڈ کی ٹیم پاکستان کے خلاف کھیل رہی تھی . شفقت رانا گورنمنٹ کالج میں میرے سینئر تھے، وہ اسپن بولنگ کو بہت اچھا کھیلتے تھے لیکن فاسٹ بولر کو فیس کرنے سے جھجکتے تھے ،آخری اوورز میں نیوزی لینڈ کا فاسٹ بولر گیند کروا رہا تھا جب شفقت رانا رانا 96 پر کھیل رہے تھے ، شفقت رانا فاسٹ گیند پر مڈ وکٹ پر کیچ آؤٹ ہوکر پویلین لوٹے تو ان کے ایک پرستار نے آواز لگائی کہ شفقت بیڈ لک اس پر شفقت رانا نے کمر پر ہاتھ رکھ کر کہا کہ واقعی میری لک (کمر) خراب ہے .

    چیمپینز ٹرافی فروری میں پاکستان ہورہی ہے جس میں شرکت کے لئے دنیا کی آٹھ بہترین ٹیمیں آرہی ہیں.چیئرمین پی سی بی
    چئیرمین پی سی بی سید محسن رضا نقوی نےقذافی اسٹیڈیم اپگریڈیشن تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لاہور،راولپنڈی اور کراچی کے سٹیڈیمز کو اپ گریڈ کرنے جارہے ہیں. بین الاقوامی معیار کے مطابق تینوں سٹیڈیمز بنائے جارہے ہیں اور اس کے لئے وہ فرم ہائر کی گئی ہے جو پہلے بھی 30 سے زیادہ بین الاقوامی معیار کے سٹیدیم تعمیر کر چکی ہے. چیمپینز ٹرافی فروری میں پاکستان ہورہی ہے جس میں شرکت کے لئے دنیا کی آٹھ بہترین ٹیمیں آرہی ہیں.

    میں نے خلیل الرحمان قمر کو ہنی ٹریپ نہیں کیا،آمنہ کی درخواست ضمانت دائر

    خلیل الرحما ن قمر کیس،آمنہ عروج کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد، جیل بھجوا دیا گیا

    نازیبا ویڈیو”لیک” ہونے سے میری ساکھ کو نقصان پہنچا،خلیل الرحمان قمر کا دعویٰ

    خلیل الرحمان قمر کو زنا کے جرم میں کیوں نہیں پکڑا جارہا؟صارفین برہم

    خلیل الرحمان قمر کی ایک اور "ویڈیو "آنے والی ہے

    تھانے میں آمنہ کو کرنٹ لگایا گیا،خلیل سے معافی مانگو

    خلیل قمر اور آمنہ کی انتہائی شرمناک ویڈیو،اس رات ہوا کیا تھا؟

    میری ویڈیو وائرل ہو گئی،دل کرتا ہے عدالت کے باہر خود کشی کر لوں،آمنہ عروج

    خلیل الرحمان قمر پر تشدد کرنیوالے ریکارڈ یافتہ ملزم نکلے

    خلیل الرحمان قمر کی نازیبا ویڈیو لیک ہو گئیں

  • ڈومیسٹک کرکٹ سیزن 2024-25  میں تین نئے چیمپئنز  ٹورنامنٹس کا اعلان

    ڈومیسٹک کرکٹ سیزن 2024-25 میں تین نئے چیمپئنز ٹورنامنٹس کا اعلان

    پاکستان کرکٹ بورڈ نے ڈومیسٹک سیزن2024-25 میں تین نئے چیمپئنز ٹورنامنٹس شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ان ٹورنامنٹس کے انعقاد کا مقصد ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل کرکٹ کے درمیان فرق کو کم کرنا، ایک سخت زیادہ مسابقتی اور ہائی پریشر کرکٹ کھیلنے کا ماحول فراہم کرنا اور اپنے مستقبل کے اسٹارز کے لیے بہتر آمدنی کے مواقع پیدا کرنا ہے۔

    مینز ڈومیسٹک کرکٹ سیزن 2024-25میں یہ تین نئے ٹورنامنٹس چیمپئنز ون ڈے کپ، چیمپئنز ٹی ٹوئنٹی کپ اور چیمپئنز فرسٹ کلاس کپ پہلے سے موجود ٹورنامنٹس کے ساتھ شامل ہونگے جن میں قومی ٹی ٹوئنٹی کپ ، قائداعظم ٹرافی (ریجنل فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ)، پریذیڈنٹ ٹرافی (ڈپارٹمنٹل فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ) ، پریذیڈنٹ کپ ( ڈیپارٹمنٹل 50 اوورز ایونٹ)، اور ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ شامل ہیں۔ یہ سیزن یکم ستمبر 2024 سے 5 اگست 2025 تک جاری رہے گا۔

    تین چیمپئنز ٹورنامنٹس کے اضافے کے بعد پی سی بی اب مردوں کے آٹھ سینئر ٹورنامنٹس میں کل 261 میچز کا انعقاد کرے گا۔ ان تین ایونٹس میں 131 فرسٹ کلاس میچز، دو ایونٹس میں 40 پچاس اوورز کے میچز اور تین ایونٹس میں 97 ٹی ٹوئنٹی میچز شامل ہیں۔ 2023-24سیزن میں، پی سی بی نے مردوں کے چھ سینئر ٹورنامنٹس میں 203 میچز کا انعقاد کیا تھا جس میں دو ٹورنامنٹس میں 51 فرسٹ کلاس میچز، دو ایونٹس میں 55 پچاس اوورز کے میچز اور 97 ٹی ٹوئنٹی میچز شامل تھے۔نئے متعارف کرائے گئے چیمپئنز ٹورنامنٹ کی نمایاں خصوصیات یہ ہیں، چیمپئنز کپ کے ہر ایونٹ میں پانچ سائیڈز مقابلہ کریں گی جن کے نام ڈولفنز۔ لائنز۔ پینتھر ۔اسٹالیئنز اور وولز ہیں۔ چیمپئنز کپ کا ہر ایونٹ ڈبل لیگ فارمیٹ میں کھیلا جائے گا۔

    گزشتہ تین برسوں سے سب سے بہترین کارکردگی دکھانے والے تقریباً 150 ڈومیسٹک کھلاڑی اور موجودہ سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑی سلیکشن کے لیے دستیاب ہوں گے ( مزید تفصیلات وقت پر شیئر کی جائیں گی) ہر ٹیم میں ایک سابق پاکستانی سپر اسٹار بطور مینٹور اور ممکنہ طور پر ایک مالک کے طور پر ہوگا (مینٹور اور مالک کے نام کی تفصیلات کا اعلان مناسب وقت پر کیا جائے گا) ہر ٹیم کے پلیئر سپورٹ اسٹاف میں ہیڈ کوچ (کم از کم لیول 3 اور فرسٹ کلاس سائیڈ کے ساتھ کم از کم پانچ سال) بیٹنگ/بولنگ/فیلڈنگ کوچز (کم از کم لیول 3، تین سالہ تجربہ)، اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشننگ کوچ، فزیو تھراپسٹ، انالسٹ، آپریشنز مینیجر، اور میڈیا/ڈیجیٹل میڈیا منیجر شامل ہونگے۔ہر ٹیم کے لیے فیصل آباد ( ہائی پرفارمنس سینٹر فیصل آباد) کراچی (حنیف محمد ہائی پرفارمنس سینٹر) لاہور (نیشنل کرکٹ اکیڈمی) ملتان (انضمام الحق ہائی پرفارمنس سینٹر) اور سیالکوٹ (ہائی پرفارمنس سنٹر، سیالکوٹ) ٹریننگ اور پریکٹس کے لیے مختص ہو گی۔ ڈومیسٹک کنٹریکٹ 150 کرکٹرز کو اس طرح پیش کیے جائیں گے۔ کیٹگری 1 میں 40 کھلاڑی 550,000 روپے ماہانہ؛ کیٹگری 2 – 50 کھلاڑی 400000 روپے ماہانہ ۔ کیٹگری 3 – 60 کھلاڑی 250,000 ماہانہ

    پچھلے سیزن میں ڈومیسٹک کنٹریکٹس میں اے پلس کیٹیگری کے لیےتین لاکھ اے کیٹیگری کے لیے دو لاکھ روپے۔ بی کیٹگری کے لیے ایک لاکھ پچاسی ہزار۔ سی کیٹگری کے لیے ایک لاکھ ستر ہزار ۔ڈی کیٹگری کے لیے ڈیڑھ لاکھ ای کیٹگری کے لیے ایک لاکھ اور ایف کیٹگری کے لیے پچاس ہزار روپے رکھے گئے تھے۔

    ماہانہ ریٹینرز کے علاوہ کھلاڑیوں کو درج ذیل میچ فیس ملے گی،ریڈ بال کرکٹ کے لیے دو لاکھ روپے۔ پچاس اوورز میں ایک لاکھ پچیس ہزار روپے اور ٹی ٹوئنٹی میچوں میں ایک لاکھ روپے شامل ہیں. 24-2023 کے سیزن میں ریڈ اور وائٹ بال کرکٹ کے لیے بالترتیب 80,000 اور 40000 میچ فیس تھی۔ ہر ٹیم کا ایک کارپوریٹ اسپانسر ہوگا۔ آمدنی کے دیگر سلسلے میں براڈکاسٹ اور لائیو اسٹریمنگ کے حقوق، ایونٹ ٹائٹل اسپانسرشپ، گراؤنڈ برانڈنگ کے حقوق، اور ٹکٹوں کی فروخت اور مرچنڈائز شامل ہوں گے۔

    چیمپئنز ون ڈے کپ سے پی سی بی مینز ڈومیسٹک کرکٹ سیزن 2024-25کے سیزن کا آغاز ہوگا جو یکم سے 29 ستمبر تک 21 میچوں کا ٹورنامنٹ کھیلا جائے گا۔پی سی بی مینز ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کا آخری ٹورنامنٹ چیمپئنز فرسٹ کلاس کپ ہوگا جو 28 مئی سے 5 اگست 2025 تک منعقد ہوگا۔اگست 2024 سے ستمبر 2025 کے عرصے میں مردوں کے آٹھ سینئر ٹورنامنٹس کے علاوہ پی سی بی 11 ڈولپمنٹ/ پاتھ وے ٹورنامنٹس بھی منعقد کرے گا جو تین پاکستان شاہینز اور ایک پاکستان انڈر 19 سیریز سے الگ ہوں گے۔ اس کا ممکنہ طور پر مطلب یہ ہے کہ ابھرتے ہوئے اور آنے والے نوجوانوں سے اسکولوں، کالجوں، یونیورسٹیوں، کلبوں، U15، U17، U19، علاقائی انٹر ڈسٹرکٹ سینئر اور چیلنج لیگ سینئر کی سطح پر تمام فارمیٹس میں تقریباً 13,000 میچز متوقع ہیں۔

    پی سی بی مینز ڈومیسٹک کرکٹ سیزن 2024-25 میں مردوں کے آٹھ سینئر ٹورنامنٹس کی عارضی تاریخیں یہ ہیں (شیڈول، فارمیٹس اور دیگر تفصیلات کا اعلان مناسب وقت پر کیا جائے گا )

    چیمپئنز ون ڈے کپ یکم تا 29 ستمبر ( پانچ ٹیمیں، 21 میچز ) (نیا ایونٹ)
    پریذیڈنٹ کپ (50 اوورز ) 3 تا 15 اکتوبر (نو ٹیمیں، 19 میچز) (سات ٹیمیں، 24 میچز 2023-24)
    قائداعظم ٹرافی: 20 اکتوبرتا 18 دسمبر ( 18 ٹیمیں، 73 میچز) (آٹھ ٹیمیں، 29 میچز 2023-24)
    چیمپئز ٹی ٹوئنٹی کپ ۔: 21 تا 2 جنوری ( پانچ ٹیمیں، 21 میچز) ( نیا ایونٹ)
    پریذیڈنٹ ٹرافی (فرسٹ کلاس) 6 جنوری تا 7 مارچ (9 ٹیمیں، 37 میچز) (سات ٹیمیں، 22 میچ 2023-24)
    قومی ٹی ٹوئنٹی کپ 13 تا 21 مارچ (18 ٹیمیں، 35 میچز) (18 ٹیمیں، 63 میچز 2023-24 )
    پاکستان سپر لیگ 2025: 10 اپریل تا 25 مئی (چھ ٹیمیں، 34 میچز) (2023-24 میں 34 میچز)
    چیمپئنز فرسٹ کلاس کپ: 28 مئی تا 5 اگست (پانچ ٹیمیں، 21 میچز) (نیا ایونٹ)

    چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا ہے کہ ہماری موجودہ اسٹینڈنگز ٹیسٹ میں چھٹے، ون ڈے میں چوتھے اور ٹی ٹوئنٹی میں ساتویں نمبر پر پاکستان کرکٹ کی حقیقی صلاحیت اور میراث کی عکاسی نہیں کرتی۔ عالمی کرکٹ میں اپنا صحیح مقام بحال کرنے کے لیے ہمیں اپنے ڈومیسٹک ڈھانچے میں جدت اور حکمت عملی سے اضافہ، وسعت اور مضبوطی لانی ہوگی۔ تین چیمپئنز ٹورنامنٹس کا تعارف اس سمت میں ایک جرات مندانہ قدم ہے۔

    محسن نقوی کا کہنا ہے کہ چیمپئنز ٹورنامنٹس ڈومیسٹک کرکٹ سے ہمارے سب سے زیادہ باصلاحیت اور مستقل پرفارمرز کو ہمارے سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑیوں کے ساتھ اکٹھا کریں گےاور ایسا ماحول بنائیں گے جو بین الاقوامی کرکٹ کا آئینہ دار ہو۔ براڈکاسٹ میچز، لیجنڈری مینٹورز، ایلٹ کوچنگ اسٹاف اور وسیع میڈیا کوریج کے ساتھ، یہ ٹورنامنٹ ہمارے کھلاڑیوں کو وہ ایکسپوژر اور تجربہ فراہم کریں گے جس کی انہیں ضرورت ہے۔

    انہوں نے کہا کہ یہ ٹورنامنٹس صرف ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل کرکٹ کے درمیان فرق کو ختم کرنے کے بارے میں نہیں ہیں بلکہ یہ ہمارے پورے کرکٹ کے ماحولیاتی نظام میں انقلاب برپا کرنے اور پھر سے جوان کرنے کے بارے میں ہیں۔ ہم اسکولز کالجز اور یونیورسٹیز سے انٹرڈسٹرکٹس اور پھر ریجنل اور ڈپارٹمنٹل مقابلوں تک کے پاتھ وے کے ذریعے آنے والی کرکٹ اسٹارز کی نسل کی پرورش کررہے ہیں۔

    محسن نقوی نے کہا کہ میں پاکستان کرکٹ کے مستقبل کے بارے میں ُپر ُامید ہوں ہم بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کے لیے بہترین ٹیلنٹ تلاش کرکے انہیں تیار کرنے کے لیے وقف ہیں ۔چیمپئنز ٹورنامنٹس ہمارے کھلاڑیوں کو یہیں پر بین الاقوامی کرکٹ کی سختیوں اور دباؤ کا تجربہ کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کرے گا۔ یہ ایک مضبوط اور انتہائی مسابقتی ڈھانچہ کی تعمیر کے لیے اہم ہے۔

  • وزیر داخلہ محسن نقوی کو وائلڈ لائف کا محکمہ بھی مل گیا

    وزیر داخلہ محسن نقوی کو وائلڈ لائف کا محکمہ بھی مل گیا

    وزیر داخلہ محسن نقوی کو وائلڈ لائف کا محکمہ بھی مل گیا
    اسلام آباد وائلڈ لائف بورڈ ماحولیاتی تبدیلی ڈویژن سے لے کر وزارت داخلہ کے سپرد کر دیا گیا،مارگلہ نیشنل پارک اور وائلڈ لائف کے دیگر امور کی ذمہ داری اب وزارت داخلہ دیکھے گی۔اس ضمن میں نوٹفکیشن جاری کر دیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد وائلڈ لائف بورڈ ایک ماہ کے اندر وزارت داخلہ کے تحت کیا جائے، وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد وائلڈ لائف کو وزارت داخلہ کے سپرد کرنے کی منظوری دی ہے،بورڈ کے اثاثے ،واجبات وزارت داخلہ کو منتقل کئے جائیں گے، وائلڈ لائف بورڈ موسمیاتی تبدیلی ڈویژن کا ذیلی ادارہ ہے،بورڈ مارگلہ نیشنل پارک اور جنگلی حیات کے دیگر مسائل کا ذمہ دار ہے

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ناصر بیگ چغتائی کہتے ہیں کہ وزیر داخلہ محسن نقوی کو وائلڈ لائف کا محکمہ بھی مل گیا ،کرکٹ کے کام کا بوجھ کم کرنے کے لئے کرکٹ ایڈوائزر کا بھی تقرر ہوگا،وقار یونس پہلے ہی ہیڈ آف کرکٹ مقرر کردئیے گئے ہیں ،کرکٹ ایڈوائزر کے لئے اشتہار جاری ہوگا۔ کھیل کھلاڑیوں کی رہنمائی کوچنگ اور مینٹورنگ کا کام کرنا ہوگا

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک صارف عدنان نے لکھا کہ حکومت پاکستان نے اسلام آباد وائلڈ لائف بورڈ کا کنٹرول کلائمیٹ چینج ڈویژن سے داخلہ ڈویژن کو منتقل کر دیا۔ یہ مضحکہ خیز ہے۔

    ایک صارف روشن دین دیامری نے لکھا کہ کیا لگتا ہے اسلام آباد کے پہاڑ فتح ہونے جا رہے ہیں سپریم کورٹ کے بڑے فیصلے کے بعد.۔۔اسلام آباد وائلڈ لائف بورڈ ماحولیاتی تبدیلی ڈویژن سے لے کر وزارت داخلہ کے سپرد،مارگلہ نیشنل پارک اور وائلڈ لائف کے دیگر امور کی ذمہ داری اب وزارت داخلہ دیکھے گی۔

  • محسن نقوی کیخلاف مہم چلانیوالے کرکٹر کے گرد گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ

    محسن نقوی کیخلاف مہم چلانیوالے کرکٹر کے گرد گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ

    چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کے خلاف مہم چلانے والے کرکٹر کے گرد گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے

    امریکا میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوران ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے والے اور چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کے خلاف مہم میں شامل کھلاریوں کے گرد گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،میڈیا رپورٹس کے مطابق محسن نقوی کے خلاف مہم چلانے والے کھلاڑیوں پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے،اس ضمن میں ایک کمیٹی بنائی گئی ہے، کمیٹی میں سینئر منیجر وہاب ریاض، منیجر منصور رانا اور غیر ملکی ہیڈ کوچ گیر ی کرسٹن شامل ہیں جو محسن نقوی کے خلاف مہم چلانے والے کھلاڑیوں کے خلاف کاروائی کریں گے، وقار یونس بھی اس عمل کا حصہ ہوں گے اورقومی ٹیم کے کھلاڑیوں کے حوالے سے تین رپورٹس کا جائزہ لیا جائے گا۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق پی سی بی نے اس ضمن میں ایک رپورٹ آزادانہ انٹیلیجنس سے تیار کروائی ہے ، پی سی بی ڈسپلنری کمیٹی ان رپورٹس کا تفصیلی جائزہ لے گی، کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں کھلاڑیوں کے حوالے سے فیصلے کیے جائیں گے جب کہ حتمی سفارشات پر عمل درآمد میں وقار یونس اور محسن نقوی شامل ہوں گے۔

    بارش کی کوریج کے لیے پانی میں "گھسنے” والی خاتون رپورٹر کی ویڈیو وائرل

    نازیبا ویڈیو”لیک” ہونے سے میری ساکھ کو نقصان پہنچا،خلیل الرحمان قمر کا دعویٰ

    خلیل الرحمان قمر کو زنا کے جرم میں کیوں نہیں پکڑا جارہا؟صارفین برہم

    خلیل الرحمان قمر کی ایک اور "ویڈیو "آنے والی ہے

    تھانے میں آمنہ کو کرنٹ لگایا گیا،خلیل سے معافی مانگو

    خلیل قمر اور آمنہ کی انتہائی شرمناک ویڈیو،اس رات ہوا کیا تھا؟

    میری ویڈیو وائرل ہو گئی،دل کرتا ہے عدالت کے باہر خود کشی کر لوں،آمنہ عروج

    خلیل الرحمان قمر پر تشدد کرنیوالے ریکارڈ یافتہ ملزم نکلے

    خلیل الرحمان قمر کی نازیبا ویڈیو لیک ہو گئیں

    خلیل الرحمان قمر کیس،مرکزی ملزم حسن شاہ گرفتار