Baaghi TV

Tag: پی سی بی

  • آئی سی سی نے راولپنڈی اسٹیڈیم کی پچ کوناقص قرار دے دیا

    آئی سی سی نے راولپنڈی اسٹیڈیم کی پچ کوناقص قرار دے دیا

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے راولپنڈی اسٹیڈیم کی پچ کو اوسط سے بھی کم قرار دے دیا۔

    باغی ٹی وی : آئی سی سی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ پنڈی ٹیسٹ میں کئی بیٹنگ ریکارڈز بنے، اس اسٹیڈیم کے 2 ڈی میرٹ پوائنٹس ہوگئے ہیں ڈی میرٹ پوائنٹس 5 برس تک برقرار رہیں گے اورمزید ڈی میرٹ پوائنٹس پرپنڈی وینیو کی میزبانی خطرےمیں پڑ سکتی ہے 5 ڈی میرٹ پوائنٹس پروینیو کو 12 ماہ کے لیے انٹرنیشنل کرکٹ کی میزبانی کے لیے معطل کردیا جائے گا۔

    قومی کرکٹر سدرہ امین آئی سی سی ویمن پلئیر آف دی منتھ قرار


    آئی سی سی میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ نے پنڈی وینیو کی پچ کا فیصلہ سنایا جبکہ پنڈی اسٹیڈیم کی پچ کو مسلسل دوسری بار اوسط سےکم درجےکی قرار دیا گیا ہے۔

    اس کے علاوہ پنڈی اسٹیڈیم کی پچ کو لےکر سابق کرکٹر اور کرکٹ ماہرین نے سوالات اٹھائے تھے جبکہ چیئرمین پی سی بی رمیز راجا نے بھی پچ پر مایوسی کا اظہار کیا تھا۔

    واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کی سیریز کا پہلا میچ راولپنڈی میں کھیلا گیا تھا، پنڈی ٹیسٹ میچ کے پہلے دن انگلینڈ نے 75 اوورز میں 4 وکٹ کے نقصان پر 506 رنز بنائے تھے جبکہ ایک اننگز میں 7 سنچریاں بھی اسی ٹیسٹ میچ میں بنائی گئی تھیں اس ٹیسٹ میں انگلینڈ نے پاکستان کو شکست دی پاک آسٹریلیا میچ کے بعد بھی راولپنڈی کی وکٹ کو ایک ڈی میرٹ پوائنٹ دیا گیا تھا۔

    پی سی بی کا ایک اور اہم عہدہ متعارف کرانے کا اعلان

  • آئی سی سی نےانڈر 19 ویمن ٹی 20 ورلڈکپ کیلئے پاکستانی ٹیم کا اعلان کردیا

    آئی سی سی نےانڈر 19 ویمن ٹی 20 ورلڈکپ کیلئے پاکستانی ٹیم کا اعلان کردیا

    لاہور: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) انڈر 19 ویمن ٹی 20 ورلڈکپ کے لیے پاکستانی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا۔

    باغی ٹی وی : چیف سلیکٹر اسماویہ اقبال کے مطابق آئی سی سی نے بہت اہم فیصلہ لیا ہےعروب شاہ کو آئی سی سی انڈر 19 ویمن ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

    فیفا ورلڈکپ میں مراکشی کھلاڑیوں نے فتح کے بعد فلسطین کا جھنڈا لہرا دیا


    اسکواڈ میں شامل ہونے والی دیگر کھلاڑیوں میں علیزہ خان، انوشا ناصر،عریشہ نور، ایمان فاطمہ، حلیمہ عظیم ڈار، ہانیہ احمر، لائبہ ناصر، ماہ نور آفتاب، قرۃ العین احسن اور ردا اسلم شامل ہیں۔

    دیگر کھلاڑیوں میں شوال ذوالفقار، وردہ یوسف، زیب النسا، زامینہ طاہر، اقصیٰ یوسف، دینا رضوی، ماہم انیس، مسکان عابد اور تہذیب شاہ بھی شامل ہیں۔

    فیفا ورلڈکپ میں مراکش کو فتحیاب کروانے والے اشرف حکیمی کون ہیں؟


    اسماویہ اقبال کے مطابق ٹیم میں منتخب ہونے والی 15 کھلاڑیوں کو مبارکباد دیتی ہوں اور کھلاڑیوں پر اعتماد ہے کہ وہ پہلی مرتبہ ہونے والے ایونٹ میں اچھا کھیل پیش کریں گی۔

    واضح رہے کہ آئی سی سی انڈر 19 ویمن ٹی 20 ورلڈکپ 14 سے 29 جنوری تک ساؤتھ افریقہ میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان انڈر 19 ویمن ٹیم 15 جنوری کو روانڈا، 17 جنوری کو انگلینڈ اور 19 جنوری کو زمبابوے کے خلاف میچ کھیلے گی۔

  • آئی سی سی نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کر دی، بابر اعظم ایک درجہ ترقی کے بعد تیسرے نمبر پر آگئے

    آئی سی سی نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کر دی، بابر اعظم ایک درجہ ترقی کے بعد تیسرے نمبر پر آگئے

    آئی سی سی کی جانب سے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی-

    باغی ٹی وی : آئی سی سی کی جانب سے جاری کی گئی رپورٹ کے مطابق رینکنگ میں آسٹریلیا کے مارنس لبوشین کی پہلی اور اسٹیو اسمتھ کی دوسری پوزیشنز برقرار ہے.


    قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے جو روٹ سے تیسری پوزیشن چھینے میں کامیاب ہو گئے ہیں, بابر اعظم ایک درجہ ترقی کے بعد تیسرے نمبر پر آگئے ہیں، جبکہ انگلینڈ کے جو روٹ ایک درجہ تنزلی کے بعد چوتھے نمبر پر چلے گئے ہیں۔
    https://twitter.com/s57007270/status/1600414345153851393?s=20&t=xWSKfxAkICcH13FUNoQzrg
    ٹیسٹ فارمیٹ کے بالرز میں آسٹریلیا کے فاسٹ بولر پیٹ کمنز کا پہلا نمبر برقرار ہے جبکہ بھارت کے روی چندرن ایشون دوسرے نمبرپر ہیں انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن دو درجے ترقی کے بعد ٹیسٹ بولرز کی رینکنگ میں تیسرے نمبر پر آگئے ہیں۔

    دوسری جانب گزشتہ روز انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پلیئر آف دی منتھ کے لیے نامزدگیوں کا اعلان کیا جس میں مین اور ویمن کھلاڑیوں کی نازدگیاں شامل تھیں۔

    پاکستان کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی سمیت مینز پلیئر آف دی منتھ کی نامزدگیوں میں انگلینڈ کے جوز بٹلر اور عادل رشید کو شامل کیا گیا۔

    ویمن پلیئر آف دی منتھ کیلئے پاکستان کی سدرا امین ، آئر لینڈ کی گیبی لیوئس اور تھائی لینڈ کی نتھاکن چنتھم کونامزدکیا گیا لیکن یہاں آئی سی سی کے مصدقہ ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ایک غلطی ہوگئی کہ ٹوئٹ میں جاری کردہ خواتین کھلاڑیوں کے ناموں کے پوسٹر پر مرد کھلاڑیوں کے نام لکھے نظر آئے۔

    پاکستانی سدرا امین کی تصویر کے نیچے انگلینڈ کے جوز بٹلر کا نام، تھائی لینڈ کی نتھاکن چنتھم کی جگہ عادل رشید اور آئیرلینڈ کی گیبی لیوئس کی جگہ شاہین آفریدی کا نام لکھا تھا۔

    غلطی کا احساس ہونے کی کچھ ہی دیر بعد آئی سی سی نے ٹوئٹ ڈیلیٹ کی اور ناموں کو صحیح کرنے کے بعد ٹوئٹ دوبارہ کی مذکورہ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی جس پر صارفین نے دلچسپ تبصرے کئے-

  • انگلینڈ اور پاکستان کا ٹیسٹ اسکواڈ خصوصی طیارے کے ذریعے ملتان پہنچ گیا

    انگلینڈ اور پاکستان کا ٹیسٹ اسکواڈ خصوصی طیارے کے ذریعے ملتان پہنچ گیا

    انگلینڈ اور پاکستان کا ٹیسٹ اسکواڈ خصوصی طیارے کے ذریعے ملتان پہنچ گیا-

    باغی ٹی وی : ملتان میں دُھند کے باعث فلائٹ تین گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئی،پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ 9 دسمبر سے ملتان میں شروع ہوگا۔ تین ٹیسٹ میچز کی سیریز میں انگلینڈ کو 0-1 کی برتری حاصل ہے۔ پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو 74 رنز سے شکست دی تھی۔

    https://twitter.com/TheRealPCB/status/16ملتان00118231741538304?s=20&t=qHKRh5YuTpg9mVrbS0_iRw
    پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری بیان میں فاسٹ بولر حارث رؤف کے پاک انگلینڈ ٹیسٹ سیریز سے باہر ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔

    پی سی بی نے کہا ہے کہ حارث رؤف کو ٹانگ کی دائیں جانب دباؤ محسوس ہورہا ہے، راولپنڈی ٹیسٹ کے پہلے روز حارث کے ایم آر آئی اسکین کیے گئے تھے حارث رؤف جلد لاہور میں ری ہیب پروگرام شروع کریں گے۔


    پی سی بی کے طبی عملے کے اسکینز اور بعد ازاں تشخیص سے یہ نتیجہ اخذ کیا گیا کہ فاسٹ بولر کو گریڈ II کے تناؤ کا سامنا ہے۔ حارث لاہور جائیں گے جہاں وہ نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر میں اپنی بحالی کا آغاز کریں گے۔

    فیفا ورلڈ کپ؛ کروشیا نے جاپان کو شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی

    دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہےکہ اسکواڈ میں حارث رؤف کے متبادل فاسٹ بولر کا فیصلہ جلد کیا جائے گا اور محمد عباس کو متبادل کے طور پر ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔

    انگلینڈ نے پیر کو تین میں سے پہلا ٹیسٹ 74 رنز سے جیتا تھا۔ دوسرا اور تیسرا ٹیسٹ ملتان (9-13 دسمبر) اور کراچی (17-21 دسمبر) میں کھیلا جائے گا۔

    سابق برازیلین فٹ بال سٹار نے ورلڈ کپ میچز کی وجہ سے اپنی بیوی کو طلاق دے دی

  • شاہین آفریدی کو انجری کا سامنا نہیں ہے،کرکٹر کو  دو ہفتے کے ری ہیب کی ہدایت کی

    شاہین آفریدی کو انجری کا سامنا نہیں ہے،کرکٹر کو دو ہفتے کے ری ہیب کی ہدایت کی

    پی سی بی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے انگلینڈ کیخلاف فائنل میں فیلڈنگ کے دوران انجری کا شکار ہونے والے پاکستان کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کی اسکین رپورٹ کے حوالے سے اپ ڈیٹ جاری کر دی-

    باغی ٹی وی : پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ شاہین آفریدی کو دو ہفتے کے ری ہیب کی ہدایت کی گئی ہے، شاہین آفریدی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں ہیری بروک کا کیچ لیتے ہوئے گرے تھے۔

    پی سی بی کا کہنا ہے کہ شاہین آفریدی کا پیر کی صبح ٹیم کی پاکستان روانگی سے قبل اسکین کرایا گیا، اسکین میں انجری کی کوئی نشاندہی نہیں ہوئی۔

    اعلامیے کے مطابق اسکین کا جائزہ پی سی بی میڈیکل آفیسر ڈاکٹر نصیب اللہ سومرو اور گھٹنے کے آسٹریلوی اسپیشلسٹ ڈاکٹر پیٹر ڈی ایلسنڈرو نے لیا، جائزے میں یہ بات سامنے آئی کہ شاہین آفریدی کو انجری کا سامنا نہیں ہے، شاہین آفریدی بہتر محسوس کر رہے ہیں۔

    پی سی بی کا کہنا ہے کہ شاہین آفریدی کا ری ہیب وطن واپسی کے چند روز بعد نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر میں شروع ہو گا، شاہین آفریدی کی انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی دو ہفتے کے کامیاب ری ہیب سے مشروط ہو گی، ری ہیب مکمل ہونے پر میڈیکل اسٹاف شاہین آفریدی کا دوبارہ معائنہ کرے گا۔

  • بنگلہ دیش کیخلاف شاندار فتح،صدر مملکت،وزیراعظم اور شاہد آفریدی کی قومی ٹیم کو مبارکباد، فخر زمان کی بھی دلچسپ ٹوئٹ وائرل

    بنگلہ دیش کیخلاف شاندار فتح،صدر مملکت،وزیراعظم اور شاہد آفریدی کی قومی ٹیم کو مبارکباد، فخر زمان کی بھی دلچسپ ٹوئٹ وائرل

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچنے پر صدر عارف علوی اور وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستانی ٹیم کے لیے پیغام جاری کیا۔

    باغی ٹی وی : ٹوئٹر پر جاری بیان میں عارف علوی نے کہا شاباش، پاکستانی غیر معمولی طور پر ٹیلنٹڈ اور خوش قسمت ہیں، اللہ کا شکر ہے کہ ہم سیمی فائنل میں پہنچ گئے شاہین آفریدی نے بہترین بولنگ کی، وہ ایک نگینہ ہیں، اللہ جانتا ہے کہ ہمیں اوپر آنے کے لیے اس خوشخبری کی کتنی ضرورت تھی-

    نیدرلینڈزکی جیت کے بعد وسیم اکرم کا قومی ٹیم کیلئے پیغام


    انہوں نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ساتھ ہی سیمی فائنل میں فتح کی امید بھی ظاہر کی۔


    دوسری جانب وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے بھی قومی ٹیم کی شاندار کارکردگی کو سراہا اور لکھا کہ یہ ایک بڑا لمحہ ہے، سب کو مبارک ہو اور پاکستان ، نیدرلینڈز نے بہت اچھا کھیل پیش کیا-

    قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے گرین شرٹس کے ساتھ اپنے ہونے والے داماد شاہین شاہ آفریدی کو خاص طور پر مبارکباد پیش کی۔


    ٹوئٹر پر شاہد آفریدی نے لکھا یہ چیز، ویلڈن بوائز، حارث کو بیٹنگ کرتا دیکھ کر بہت خوشی ہوئی، اور آج پورے میچ کے دوران پاکستان کی بولنگ بہت اچھی رہی، خاص طور پر شاہین شاہ آفریدی۔ پورے پاکستان کو مبارک ہو-


    فخر زمان نے بھی پاکستان کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں کوالیفائی کرنے پر دلچسپ تبصرہ کیا ہے فخر زمان نے ٹوئٹر پر شاداب خان، بابر اعظم اور شاہین شاہ آفریدی کی تصویر شیئر کی تصویر کے ساتھ فخر نے خوشی کے اظہار والا ایموجی بنایا اور لکھا دیکھا پھر قدرت کا نظام-

    واضح رہے کہ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں سپر 12 مرحلے کے گروپ ٹو کے میچ میں پاکستان نے بنگلادیش کو شکست دیکر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔

    پاکستانی بولرز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بنگلا دیشی بیٹرز کو 20 اوورز میں 127 رنز تک محدود رکھا، پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے 4 اوورز میں 22 رنز دیکر 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ شاداب خان نے دو اور حارث رؤف نے ایک وکٹ حاصل کی۔ شاہین شاہ آفریدی کو شاندار پرفارمنس پر میچ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ بھی دیا گیا۔

    گروپ 2 سے بھارت اور پاکستان جب کہ گروپ ون سے انگلینڈ اور نیوزی لینڈ سیمی فائنل میں کوالیفائی کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

    ٹی 20 ورلڈکپ: پاکستان نے بنگلہ دیش کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی

  • انجری کے باعث پاکستانی ٹیم کے اہم کھلاڑی جنوبی افریقا کیخلاف میچ سے باہر

    انجری کے باعث پاکستانی ٹیم کے اہم کھلاڑی جنوبی افریقا کیخلاف میچ سے باہر

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹر فخر زمان انجری کے باعث جنوبی افریقا کے خلاف میچ کیلئے ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گے۔

    باغی ٹی وی : پاکستان کرکٹ ٹیم کے ڈاکٹر نجیب سومرو کا کہنا ہے کہ فخر زمان کو گھٹنے کی انجری ہے جس کی وجہ سے وہ کل جنوبی افریقا کے خلاف میچ نہیں کھیلیں گے فخر زمان کی پر زیادہ رسک نہیں لیں گے ،میڈیکل پینل ان کی انجری کو سنجیدگی سے دیکھ رہا ہے ۔

    آسٹریلیا سے شکست،افغانستان ٹی 20 ورلڈ کپ سے باہر

    ڈاکٹر نجیب سومرو کا کہنا تھا کہ فخر زمان کو کھلا کہ رسک لیا تھا، کبھی کبھی اس طرح کے رسک میں کامیابی ملتی ہے اور کبھی انجری دوبارہ سر اٹھا لیتی ہے، بدقسمتی سے فخر کی انجری دوبارہ ہو گئی جس کی وجہ سے انہیں آرام دیا جا رہا ہے۔

    واضح رہے کہ کل پاکستان کو سپر 12 مرحلے کے اہم میچ میں جنوبی افریقا کے خلاف سڈنی کے میدان میں اترنا ہے ٹی 20ورلڈ کپ میں بھارت اور زمبابوے سے شکستوں نے پاکستان کی مہم انتہائی کمزور کردی،سیمی فائنل تک رسائی کیلیے موہوم سی امید باقی ہے-

    بھارتی ٹیم آج بنگلادیش کے مقابل ہوگی،پاکستان کا جمعرات کو سخت جان پروٹیز سے سامنا ہونا ہے، اس معرکے کیلیے سڈنی میں موجود کرکٹرز کا گزشتہ روز کوئی پریکٹس سیشن شیڈول نہیں تھا،کھلاڑیوں کیلئے ایک استقبالیہ کا انتظام کیا گیا جس میں پرستاروں کی بڑی تعداد دیکھی گئی ،جنوبی افریقی کرکٹرز بھی پرستاروں کی توجہ کا مرکز بنے۔

    قومی کرکٹرز گزشتہ روز آرام سے تازہ دم ہوچکے،آج بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ میں بھرپور مشقوں سے بڑے چیلنج کی بھرپور تیاری ہوگی، تیاریوں کو حتمی شکل دینے کیلیے صرف ایک دن ہی میسر ہے، مینجمنٹ ٹیم کمبی نیشن اور بیٹنگ آرڈر میں تبدیلی کے امکانات پر بھی غور کرے گی۔

  • کرکٹ میں اپ ڈاؤن ہوتے ہیں، جتنا عوام دکھی ہوتی ہے، ہم بھی شکست پر اتنا ہی دکھی ہوتے ہیں،حارث رؤف

    کرکٹ میں اپ ڈاؤن ہوتے ہیں، جتنا عوام دکھی ہوتی ہے، ہم بھی شکست پر اتنا ہی دکھی ہوتے ہیں،حارث رؤف

    پرتھ: قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ ابھی ختم نہیں ہوا، اگلے تمام میچ جیتنے کی کوشش کریں گے۔

    باغی ٹی وی : پرتھ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف کا کہنا تھا 2021 کا ورلڈ کپ تو ماضی کی بات ہو گئی، یہ نیا ورلڈ کپ ہے، جیسا چاہتے تھے ویسی شروعات نہیں ہو سکی، دونوں میچز قریب آکر ہارے، کرکٹ میں اپ ڈاؤن ہوتے ہیں، جتنا عوام دکھی ہوتی ہے، ہم بھی شکست پر اتنا ہی دکھی ہوتے ہیں۔

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ:پاکستان کومسلسل دوسری شکست:زمبابوے نے ایک رنز سے ہرا دیا

    حارث رؤف کا کہنا تھا کہ زمبابوے سے ہارنے پر دُکھ ہوا،پرستاروں کو بھی مایوسی ہوئی۔ اپنی غلطیوں سے سبق سیکھ کر بہتر کھیل پیش کرنے کی کوشش کریں گے زمبابوے ہو یا نیدرلینڈز، ٹیمیں ورلڈکپ کی تیاری کرکےآتی ہیں۔ دونوں میچز میں جیت کےلیے بھرپور کوشش کی ماضی میں انہی بیٹرز نے میچز جتوائے ہیں آئندہ بھی بہتر کارکردگی دکھانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ انٹرنیشنل میچز کھیل رہے ہیں، کوئی ٹیم ہلکی ٹیم نہیں ہوتی، ہر ٹیم یہاں جیتنے کے لیے آئی ہے، کسی ٹیم کو یہ نہیں کہا جا سکتا کہ آسان ہے، نیدرلینڈز کے خلاف بھی ہم اپنا 100 فیصد دینے کی کوشش کریں گے۔

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: زمبابوے سے شکست کے بعد شاداب خان رو پڑے

    ان کا کہنا تھا ٹیم آپس میں بیٹھ کر بات کرکے غلطیوں کو دور کرنے کی کوشش کر رہی ہے، ابھی ٹورنامنٹ باقی ہے، کوشش کریں گے کہ اگلے میچز میں اچھا کھیلیں، دونوں میچز میں اچھا فنش نہیں کر پائے، ٹیم میں بات ہوئی ہےکہ فنشنگ کو بہتر کیسے بنایا جائے ابھی ورلڈکپ ختم نہیں ہوا، کھلاڑیوں کا حوصلہ بلند ہے،اگلے تمام میچ جیتنے کی کوشش کریں گے ہر کھلاڑی اگلے میچز میں اپنا 100 فیصد دینے کی کوشش کرے گا۔

    حارث رؤف کا کہنا تھا ٹیم میں ایک دوسرے کو سپورٹ کرنا کافی ضروری ہے، تنقید ہوتی ہے لیکن اس پر فوکس نہیں کر رہے، اپنی صلاحیتوں پر بھروسہ رکھا ہے، چھکے پڑنا یا کیچز ڈراپ ہونا سب گیم کا حصہ ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اگر ٹیم نہ جیتے تو پرفارمنس کا فائدہ نہیں ہوتا، ٹیم جیتے تو مزہ آتا ہے، ایک دوسرے سے بات چیت کرنے سے کافی اعتماد ملتا ہے، لوگوں کا کام ہے کہنا، وہ تو کہتے ہیں، کھلاڑیوں پر تنقید تو ہوتی ہے لیکن ہم ٹورنامنٹ کھیلنے آئے ہیں اور ہمارا فوکس ٹورنامنٹ پر ہے، اوروں کی باتیں سننے سے بہتر ہے اپنے کھیل پر فوکس کریں۔

  • ایشیا کپ 2023: آپ ہمت تو پکڑیں، اتنے منفی کیوں ہیں، سب کچھ انڈیا نہیں ہے، صحافی کو رمیز راجا کا جواب

    ایشیا کپ 2023: آپ ہمت تو پکڑیں، اتنے منفی کیوں ہیں، سب کچھ انڈیا نہیں ہے، صحافی کو رمیز راجا کا جواب

    بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے ایشیا کپ 2023 میں پاکستان آنے سے انکار پر چیئرمین پی سی بی رمیز راجا کا ردعمل سامنے آگیا ہے۔

    باغی ٹی وی : سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر رمیز راجا کی ایک ورچوئل گفتگو کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں ان سے صحافی نے بھارت کی جانب سے پاکستان آنے پر انکار سے متعلق سوال کیا کہ 2023 کا ایشیا کپ کیا صرف بھارت کی وجہ سے یو اے ای منتقل کردیا جائے گا؟

    ایشیا کپ 2023: بھارتی ٹیم کو پاکستان نہ بھیجنے کے اعلان پر پی سی بی کا شدید ردعمل


    صحافی کے سوال پر رمیز راجا نے کہا کہ نہیں یو اے ای نہیں جا رہے ایشیا کپ یو اے ای بالکل منتقل نہیں کیا جائے گا، آپ ہمت تو پکڑیں، اتنے منفی کیوں ہیں آپ بھائی صاحب ، سب کچھ انڈیا نہیں ہے کچھ ہم بھی ہیں۔

    یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھارت کی جانب سے ایشیا کپ 2023 کے لیے اپنی ٹیم پاکستان نہ بھیجنے کے معاملے پر ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کو خط لکھا ہے جس میں شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے۔

    پاکستانی دستےنےکرغستان میں ہونیوالی ماڈرن پینٹاتھلون اوپن ایشیئن چیمپئن شپ میں 3میڈلزجیت لئے

    ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے خط میں بی سی سی آئی کے سیکرٹری جے شا کے بیان کی مذمت کی ہے اورخط میں پاکستان کرکٹ بورڈ نے اے سی سی کا ہنگامی اجلاس بلانے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

    خط میں کہا گیا کہ ایشن کرکٹ کونسل مجاذ اتھارٹی ہونے کے ناطے بی سی سی آئی سیکریٹری کے بیان پر وضاحت مانگےبطور اے سی سی رکن بھارت کو اپنی ذمہ داری پوری کرنی چاہیے،امید ہے اے سی سی آئندہ سال پاکستان میں ہونیوالے ٹورنامنٹ میں بھارت کی شرکت کو یقینی بنائے گا-

    یاد رہے کہ اگلے برس 2023 میں ایشیاکپ کی میزبانی پاکستانی کو کرنی ہے بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکرٹری جے شا (جو اے سی سی کے صدر بھی ہیں) نے گزشتہ روز اپنے بیان میں خود ساختہ فیصلہ سناتے ہوئے ایشیا کپ نیو ٹرل وینیو پر کھیلنے کا بیان دیا تھا ایشین کرکٹ کونسل کے صدر اور بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکرٹری جے شاہ نے اعلان کیا تھا کہ 2023 کے ایشیا کپ میں بھارتی ٹیم پاکستان نہیں جائے گی۔

  • بنگلادیش پریمیئر لیگ  کا شاہین آفریدی اور بابر اعظم  سمیت دیگر کرکٹرز سے رابطہ

    بنگلادیش پریمیئر لیگ کا شاہین آفریدی اور بابر اعظم سمیت دیگر کرکٹرز سے رابطہ

    لاہور : پاکستانی کرکٹرز بنگلادیش پریمیئر لیگ میں ایکشن میں ہوں گے،اس حوالے سے پاکستان کرکٹ ٹیموں کے کئی کھلاڑیوں سے بنگلادیش پریمیئر لیگ کی ٹیموں نے رابطے کیے ہیں-

    باغی ٹی وی :نجی خبررساں ادارے نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ بنگلا دیش پریمیئر لیگ کے قومی ٹیم کے موجودہ اسکواڈ کے کئی کھلاڑیوں کے ساتھ رابطے ہیں جن میں شاہین آفریدی، حارث رؤف، محمد نواز، وسیم جونیئر اور شاہنواز دھانی شامل ہیں جب کہ چند میچز کی دستیابی کے لیے کپتان بابراعظم سے بھی رابطہ کیا گیا ہے۔

    لاہور قلندرز کا خواتین کرکٹرز کی ترقی کے لیے سپورٹس بورڈ پنجاب سے اشتراک

    ذرائع کا کہنا ہےکہ پاکستان نیوزی لینڈ ون ڈے سیریز 15 جنوری کو اختتام پزیر ہو گی، قومی کرکٹرز کو پاکستان کرکٹ بورڈ سے این او سی کے حصول میں مشکل نہیں ہوگی، پی ایس ایل تک کوئی انٹرنیشنل سیریز نہ ہونے کی وجہ سے پی سی بی کرکٹرز کو این او سی دے دے گا۔

    ذرائع کے مطابق آئندہ برس جنوری میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا جا چکا ہے جو دونوں بورڈز نے باہمی رضامندی سے کیا، تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز اب 2024میں ٹیسٹ سیریز کے ساتھ کھیلی جائے گی۔

    اس کے نتیجے میں شیڈول فرق کی وجہ سے، دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کے لیے اس وقت مختلف T20 لیگز کے لیے دستیاب ہونا قابل فہم ہے۔

    جنوری 2023 کے مہینے کے دوران، جب پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی سیریز شیڈول تھی، متحدہ عرب امارات میں ILT20، جنوبی افریقہ میں SA20، آسٹریلیا میں BBL، اور بنگلہ دیش پریمیئر لیگ (BPL) ہو گی۔

    محمد رضوان نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا

    ویسٹ انڈیز گزشتہ دس ماہ میں دو بار پاکستان کا دورہ کر چکا ہے۔ دونوں ٹیموں نے دسمبر 2021 میں تین T20I کھیلے تھے اس سے پہلے ویسٹ انڈیز میں COVID-19 پھیلنے کی وجہ سے ون ڈے کو اس سال جون تک ملتوی کرنا پڑا تھا۔ آئی سی سی ورلڈ کپ سپر لیگ ون ڈے کو جون 2022 میں ملتان میں منتقل کر دیا گیا۔

    تینوں کھیلوں کو ممکنہ طور پر فروری 2024 میں ویسٹ انڈیز کے دورے میں شامل کیا جائے گا جب وہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے حصے کے طور پر تین ٹیسٹ کھیلنے والے ہیں۔

    BBL، SA20، اور ILT20 کے لیے، کئی ویسٹ انڈین کھلاڑی پہلے ہی اپنی اپنی ٹیموں میں شامل ہو چکے ہیں۔ پاکستان کے کھلاڑیوں کو SA20 نیلامی میں ان کے بین الاقوامی ہوم شیڈول اور افواہوں کی وجہ سے شامل نہیں کیا گیا تھا کہ جب IPL کمپنیاں تمام چھ کلبوں کی مالک ہوں گی تو انہیں لیگ میں قبول نہیں کیا جائے گا۔

    کسی پاکستانی کھلاڑی نے بھی ILT20 کے لیے NOC حاصل نہیں کیا۔ BPL، جو اس نئے دستیاب سلاٹ میں ان میں سے کچھ کے لیے ایک منزل معلوم ہوتا ہے، وصول کنندہ ہو سکتا ہے۔

    پی ایس ایل 8: ڈیرن سیمی پشاور زلمی کے ہیڈ کوچ مقرر