Baaghi TV

Tag: پی سی بی

  • سہیل خان اور اظہر علی کو وارننگ ، پی سی بی نے یہ تنبیہ کیوں دی ؟

    لاہور:جو بھی پی سی بی قوانین کو پامال کرے گا وہ سزابھی پائے گا، اطلاعات کے مطابق پی سی بی نے سندھ کے سہیل خان اور سنٹرل پنجاب کے اظہر علی کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر تنبیہ جاری کردی ہے، اطلاعات کے مطابق احمد شہزادکو میچ میں گیند کی حالت بدلنے سے متعلق پی سی بی کے ضابطہ اخلاق کے لیول 1 جرم کا مرتکب پایا گیا ہے

    وزیراعظم 3 دن کے اندر استعفیٰ دے دیں ،فضل الرحمن

    گیند کی حالت تبدیل کرنے والے کھلاڑی کی شناخت نہ ہوپانے کے باعث احمد شہزاد کو نان آئیڈینٹی فکیشن کی بناء پر بطور کپتان چارج کیا گیا،میچ کے دوران سندھ کی پہلی اننگز میں 17ویں اوور میں آن فیلڈ امپائرز نے گیند کا معائنہ کیا تو اس میں تبدیلی دیکھی گئی اس بناء پر آن فیلڈ امپائرز ضمیر حیدر اور محمد آصف نے احمد شہزاد کو پی سی بی کوڈ آف کنڈکٹ کے آرٹیکل 2.14 کی خلاف ورزی کرنے پر چارج کیا

    پہلے بتانا پڑے گا:چندہ، عطیات، خیرات لینے اور دینے والوں کیلئے بڑی خبر

    میچ ریفری ندیم ارشد نے سماعت کے بعد کھلاڑی کی شناخت نہ ہوپانے کے باعث سنٹرل پنجاب کے کپتان احمد شہزاد پر جرمانہ عائد کردیا، ذرائع کے مطابق احمد شہزاد کی جانب سے اعتراف جرم نہ کرنے کے باعث معاملے پر سماعت کی گئی، پی سی بی کی طرف سے سماعت کے بعد میچ ریفری نے احمد شہزاد کو مجرم قراردے کر نوٹس آف چارج تھمادیا گیا

    اس میچ کے دوران گیند کی حالت میں تبدیلی ایک فطری عمل تھا، میچ آفیشلز کو قائل کرنے کی کوشش کی تھی کہ گیند کی حالت میں تبدیلی مصنوعی طور پر نہیں کی گئی، احمد شہزاد نے کہا کہ میچ ریفری کے فیصلے کا احترام کرتے ہوئے اسے قبول کرتا ہوں، احمد شہزاد نے پھر دہرایا کہ کبھی ایسی کسی سرگرمی میں ملوث ہوں گا اور نہ ہی کسی ساتھی کھلاڑی کو کھیل کی ساکھ کو نقصان پہنچانے دوں گا،

    ہائیڈروجن بم کا کامیاب تجربہ کرلیاگیا،دنیاخاتمے کے بالکل قریب

    پاکستان کے ابھرتے ہوئے کھلاڑی احمد شہزاد نے کہا کہ میرا مقصد معیاری کرکٹ کھیلنا اور نوجوانوں کے لیے مشعل راہ بننا ہے، یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ پی سی بی کی طرف سے سہیل خان اور اظہر علی کو میچ کے دوران جملوں کا تبادلہ کرنے پر تنبیہ جاری کردی گئی،سہیل خان کو میچ میں وقت ضائع کرنے سے متعلق پی سی بی کوڈ آف کنڈکٹ کے آرٹیکل 2.10 کے لیول 1 جرم کا مرتکب پایا گیا،اظہر علی کو کھلاڑی یا اسپورٹ اسٹاف کی سمت میں خطرناک انداز میں گیند پھینکنے سے متعلق پی سی بی کوڈ آف کنڈکٹ کے آرٹیکل 2.9 کے لیول 1 جرم کا مرتکب پایا گیا

  • پاکستان کرکٹ میں ٹھیکیداری نظام شروع ،  گراؤنڈزمین اور کیوریٹرز کو 2ماہ کیلئے سینٹرل کنٹریکٹ دینے کا اعلان

    پاکستان کرکٹ میں ٹھیکیداری نظام شروع ، گراؤنڈزمین اور کیوریٹرز کو 2ماہ کیلئے سینٹرل کنٹریکٹ دینے کا اعلان

    لاہور : پاکستان کرکٹ بھی ٹھیکیداری کرنے لگی ، اطلاعات کےمطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے 243 ریجنل گرائونڈز مین اور کیوریٹرز کو 2ماہ کے لیے سینٹرل کنٹریکٹ دینے کا اعلان کردیا۔ کنٹریکٹ کا آغاز اس دن سے ہو گا جس دن سے پی یس بی کا نیا آئیین نافذ العمل ہوا ہے۔

    اس ٹھیکیداری نظام کے بارے میں پاکستان کرکٹ بورڈ نے 19 اگست تک کے تمام بقایاجات ادا کرنے کے لیے بھی فوری اقدامات اٹھائے ہیں اور اگلا قدم اٹھانے سے قبل پی سی بی کا ڈومیسٹک کرکٹ ڈپارٹمنٹ کیوریٹرز کی کارکردگی کا جائزہ لے گا۔انتظامیہ ڈومیسٹک کرکٹ ڈپارٹمنٹ وینیوز کے لیے مقررہ اسٹاف کی تفصیلات بھی جمع کرے گی۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ کے ذرائع کےمطابق پی سی بی کی جانب سے پیشکش 16 ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشنز کے ماتحت کام کرنے والے گرائونڈ اسٹاف کو کی گئی ہے جہاں نئے آئین کے بعد 16 ریجنل ایسوسی ایشنز 6 کرکٹ ایسوسی ایشنز میں ضم ہوچکی ہیں۔

  • چئیرمین احسان مانی بھی شہزادے نکلے ، پی سی بی نے اخراجات کی تفصیلات جاری کردیں‌

    چئیرمین احسان مانی بھی شہزادے نکلے ، پی سی بی نے اخراجات کی تفصیلات جاری کردیں‌

    لاہور : چیئر مین پاکستان کرکٹ بورڈ کے اخراجات کی تفصیل منظر عام پر آگئیں، اطلاعات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایک سال میں چئیرمین پی سی بی اور گورننگ بورڈ کے اخراجات کی تفصیلات جاری کردیں۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ کی طرف سے جاری کی گئی دستاویزات کے مطابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ احسان مانی نے رہائش کی مد میں 26 لاکھ روپے سے زائد خرچ کیے، گاڑی اور ڈرائیور کی مد میں 7 لاکھ 72 ہزار 970 روپے سے زائد خرچ ہوئے۔ غیرملکی دوروں پر 50 لاکھ روپے سے زائد رقم خرچ کی گئی جبکہ چیئرمین پی سی بی کی اہلیہ کے غیر ملکی دوروں پر 3 لاکھ 30 ہزار خرچ ہوئے۔

    دوسری جانب چیئرمین پی سی بی احسان مانی کی زیر صدارت ہونے والی گورننگ بورڈ کے پانچ اجلاسوں پر 45 لاکھ سے زائد خرچ کیے گئے۔ 9 لاکھ 80ہزار سے زائد رقم صرف میٹنگ الاؤنس جبکہ 9 لاکھ 30 ہزار روپے سے زائد رقم ڈیلی الاؤنس کی مد میں خرچ ہوئی۔کرکٹ بورڈ کی طرف سے اخراجات کی تفصیلات آنے کے بعد سوشل میڈیا چیئر مین بورڈ اور دیگر مینجمنٹ کے بارے میں سخت تنقید سامنے آرہی ہے

  • کرکٹ ورلڈ کپ2019 کے لیے پی سی بی کی آفیشل کٹ کی تصاویر جاری

    کرکٹ ورلڈ کپ2019 کے لیے پی سی بی کی آفیشل کٹ کی تصاویر جاری

    پاکستان کرکٹ بورڈ نے سماجی رابطے کی ویبسائٹ ٹویٹر پر 30 مئی 2019 کو شروع ہونے والے دنیائے کرکٹ کے سب سے بڑے ٹورنامنٹ ورلڈ کپ 2019 کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کی آفیشل کٹ کی تصاویر جاری کردیں.

     

    https://twitter.com/TheRealPCB/status/1130745333821186050