Baaghi TV

Tag: پی سی بی

  • آسٹریلین کرکٹ ٹیم کا سیکیورٹی وفد کراچی پہنچ گیا

    آسٹریلین کرکٹ ٹیم کا سیکیورٹی وفد کراچی پہنچ گیا

    آسٹریلین کرکٹ ٹیم کا سیکیورٹی وفد کراچی پہنچ گیا-

    باغی ٹی وی : آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم کا سیکیورٹی وفد کرکٹ سیریز کے لیے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کراچی پہنچ گیا تین رکنی وفد 2روز کراچی میں قیام کرے گا سیکیورٹی وفد کے اراکین کراچی میں نیشنل اسٹیڈیم کے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیں گے وفد کو پی سی بی اور سیکیورٹی آفیشلز کی جانب سے بریفنگ دی جائے گی۔

    آسٹریلوی وفد کو ویسٹ انڈیز سیریز کے لئے کئے گئے اقدامات سے متعلق بھی آگاہ کیا جائے گا وفد لاہور اور راولپنڈی کی وینیوز کا بھی دورہ کرے گاسیکیورٹی وفد کی جانب سے سیکیورٹی کلیئرنس ملنے کے بعد ہی آسٹریلوی کرکٹ ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی۔

    چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے کرکٹ شائقین کو خوشخبری سنادی

    یاد رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان آئندہ سال مارچ اور اپریل میں سیریز شیڈول ہے۔ آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم 24 سال بعد پاکستان کا دورہ کرے گی۔

    واضح رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی اور 3 ایک روزہ میچوں کی سیریز کا آغاز 13 دسمبر سے ہو گا اور تمام میچز کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے پی سی بی نے ویسٹ انڈیز کے خلاف 3 ٹی ٹوئنٹی اور 3 ون ڈے میچز کی سیریز کے لیے امپائرز اور ریفری کا اعلان کردیا ہے پی سی بی کے مطابق پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دونوں سیریز میں علیم ڈار، احسن رضا، آصف یعقوب، راشد ریاض اور فیصل آفریدی امپائرنگ کی ذمہ داری سر انجام دیں گے پی سی بی کی جانب سے محمد جاوید ملک کو دونوں سیریز میں میچ ریفری مقرر کیا گیا ہے۔

    پی سی بی نے پاکستان ویسٹ انڈیز سیریز کیلئے ٹکٹوں کا اعلان کر دیا

    علاوہ ازیں پی سی بی نے پاکستان ویسٹ انڈیز سیریز کے لیے ٹکٹوں کا اعلان کر دیا ہے پی سی بی کے مطابق پاک ویسٹ انڈیز ٹی 20 سیریز کے لیے وی آئی پی ٹکٹ کی قیمت 2 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے جبکہ ٹی 20 سیریز کی کم سے کم قیمت 200 روپے رکھی گئی ہے پاک ویسٹ انڈیز کے ایک روزہ میچوں کی سیریز کی وی آئی پی ٹکٹ کی قیمت 1000 روپے مقرر کی گئی ہے جبکہ ایک روزہ میچوں کی سیریز کی کم سے کم ٹکٹ 100 روپے مقرر رکھی گئی ہے۔

    پاک ویسٹ انڈیز سیریز کے لیے 100 فیصد شائقین کرکٹ کو میچ دیکھنے کی اجازت ہو گی لیکن صرف کورونا ویکسینیٹڈ شائقین کرکٹ کو ہی گراؤنڈ میں داخلے کی اجازت ہو گی پی سی بی کے مطابق 12 سال سے کم عمر بچوں کو کورونا ویکسینیشن کی ضرورت نہیں ہو گی۔

    دورہ پاکستان سے قبل ویسٹ انڈیز ٹیم کو بڑا جھٹکا

  • پی سی بی نے پاکستان ویسٹ انڈیز سیریز کیلئے ٹکٹوں کا اعلان کر دیا

    پی سی بی نے پاکستان ویسٹ انڈیز سیریز کیلئے ٹکٹوں کا اعلان کر دیا

    لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان ویسٹ انڈیز سیریز کے لیے ٹکٹوں کا اعلان کر دیا۔

    باغی ٹی وی : پی سی بی کے مطابق پاک ویسٹ انڈیز ٹی 20 سیریز کے لیے وی آئی پی ٹکٹ کی قیمت 2 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے جبکہ ٹی 20 سیریز کی کم سے کم قیمت 200 روپے رکھی گئی ہے۔


    پاک ویسٹ انڈیز کے ایک روزہ میچوں کی سیریز کی وی آئی پی ٹکٹ کی قیمت 1000 روپے مقرر کی گئی ہے جبکہ ایک روزہ میچوں کی سیریز کی کم سے کم ٹکٹ 100 روپے مقرر رکھی گئی ہے۔

    پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان دوسرا ٹیسٹ آج ڈھاکا میں کھیلا جائے گا

    پاک ویسٹ انڈیز سیریز کے لیے 100 فیصد شائقین کرکٹ کو میچ دیکھنے کی اجازت ہو گی لیکن صرف کورونا ویکسینیٹڈ شائقین کرکٹ کو ہی گراؤنڈ میں داخلے کی اجازت ہو گی۔

    پی سی بی کے مطابق 12 سال سے کم عمر بچوں کو کورونا ویکسینیشن کی ضرورت نہیں ہو گی۔

    واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے ویسٹ انڈیز کے خلاف 3 ٹی ٹوئنٹی اور 3 ون ڈے میچز کی سیریز کے لیے امپائرز اور ریفری کا اعلان کردیا ہے پی سی بی کے مطابق پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دونوں سیریز میں علیم ڈار، احسن رضا، آصف یعقوب، راشد ریاض اور فیصل آفریدی امپائرنگ کی ذمہ داری سر انجام دیں گے پی سی بی کی جانب سے محمد جاوید ملک کو دونوں سیریز میں میچ ریفری مقرر کیا گیا ہے۔

    سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان نے بنگلادیش سے میچ جیت لیا


    واضح رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی اور 3 ایک روزہ میچوں کی سیریز کا آغاز 13 دسمبر سے ہو گا اور تمام میچز کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔

    ٹی 20 سیریز ،پاکستان کی شاندار کامیابی

  • ویسٹ انڈیز کیخلاف ہوم سیریز کیلئےقومی اسکواڈ کا اعلان:4 اہم کھلاڑیوں کا فیصلہ بھی ہوگیا

    ویسٹ انڈیز کیخلاف ہوم سیریز کیلئےقومی اسکواڈ کا اعلان:4 اہم کھلاڑیوں کا فیصلہ بھی ہوگیا

    لاہور: ویسٹ انڈیز کیخلاف ہوم سیریز کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان، ویسٹ انڈیز کے خلاف ہوم سیریز کیلئے پاکستانی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا۔ 4 اہم کھلاڑی شامل نہیں، پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق سلیکٹرز نے ٹی 20سیریز کے لئے 15 رکنی جبکہ ون ڈے سیریز کے لئے 17 کھلاڑیوں کا اعلان کیا ہے ،عبداللہ شفیق بطور ٹریول ریزرو سکواڈ کے ساتھ رہیں گے ۔

    تین ٹی 20انٹرنیشنل میچز کے لیے اعلان کردہ سکواڈ کی قیادت بابر اعظم کریں گے دیگر کھلاڑیوں میں نائب کپتان شاداب خان، آصف علی، فخر زمان، حیدر علی اور حارث رؤف ،افتخار احمد، خوشدل شاہ، محمد حسنین، محمد نواز، محمد رضوان ،وسیم جونیئر ،شاہین شاہ آفریدی، شاہنواز دھانی اور عثمان قادر بھی ٹیم میں شامل ہیں ۔

     

    قومی ون ڈے سکواڈ میں شامل 17 کھلاڑیوں میں کپتان بابر اعظم اور نائب کپتان شاداب خان شامل ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں آصف علی، فخر زمان، حیدر علی ،حارث رؤف ،افتخار احمد، امام الحق، خوشدل شاہ، محمد نواز ،محمد رضوان ،محمد وسیم جونیئر، محمد حسنین، سعود شکیل، شاہین شاہ آفریدی،شاہنواز دھانی اور عثمان قادر ٹیم کا حصہ ہوں گے۔

    پی سی بی کے مطابق منصور رانا کو منیجر اور ثقلین مشتاق کو عبوری ہیڈ کوچ مقرر کیا گیا ہے ،نجیب سومرو ٹیم ڈاکٹر اور احسن افتخار ناگی ٹیم کے میڈیا اینڈ ڈیجیٹل منیجر مقرر کیے گئے ہیں ۔

    چیف سلیکٹر محمد وسیم نے کہا کہ قومی ٹی 20سکواڈ متوازی ہے،سکواڈ کی تعداد کم کرنے کی وجہ سے شعیب ملک، سرفراز احمد ،عماد وسیم اور نان سٹاپ کرکٹ کھیلنے والے حسن علی کو ان کی مشاورت سے آرام دیا گیا ہے۔

    دیگر کھلاڑیوں میں نائب کپتان شاداب خان، آصف علی، فخر زمان، حیدر علی، حارث رؤف، افتخار احمد، خوشدل شاہ، محمد حسنین، محمد نواز، محمد رضوان ، محمد وسیم جونیئر، شاہین شاہ آفریدی، شاہنواز دھانی اور عثمان قادر شامل ہیں۔

    واضح رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی اور 3 ایک روزہ میچوں کی سیریز کا آغاز 13 دسمبر سے ہو گا اور تمام میچز کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔

     

     

  • پی سی بی کرکٹ کمیٹی کا کل ہونے والا اجلاس ملتوی آخر کیا وجہ؟

    پی سی بی کرکٹ کمیٹی کا کل ہونے والا اجلاس ملتوی آخر کیا وجہ؟

    پی سی بی کرکٹ کمیٹی کا کل ہونے والا اجلاس ملتوی ہو گیا. اجلاس کمیٹی کے چند اراکین کی عدم دستیابی کے باعث ملتوی کیا گیا. اجلاس مارچ کے پہلے ہفتے میں ہوگا. اجلاس کی حتمی تاریخ کا اعلان آئندہ چند روز میں کیا جائے گا. اجلاس میں قومی کرکٹ ٹیم کی جنوبی افریقا کے خلاف کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا. اجلاس میں انڈر 19 ٹیموں ، ڈومیسٹک ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا. پی ایس ایل کے باعث ببل میں موجود اراکین وسیم اکرم اور عمر گل آن لائن اجلاس میں شرکت کریں گے
    قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق ، باولنگ کوچ وقار یونس اور بیٹنگ کوچ یونس خان بھی کمیٹی کے سامنے پیش ہوں گے

  • وسیم خان کا پی سی بی ویلفیئر فنڈ میں ڈیڑھ ملین روپے عطیہ کرنے کا اعلان

    وسیم خان کا پی سی بی ویلفیئر فنڈ میں ڈیڑھ ملین روپے عطیہ کرنے کا اعلان

    لاہور، 6 جون 2020ء:

    پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹیو وسیم خان نے اعلان کیا ہے کہ وہ آئندہ تین ماہ اپنے ذاتی اخراجات میں سے ڈیڑھ ملین روپے عطیہ کریں گے۔ جو مالی مسائل سے دوچار سابق کرکٹرز، میچ آفیشلز، اسکوررز اور گراؤنڈز مین کی امداد کے لیے خرچ ہوں گے۔وسیم خان نےرقم عطیہ کرنے کا یہ رضاکارانہ فیصلہ ان سخت حالات میں کھیل کے اسٹیک ہولڈرز کی مدد کے لیے کیا ہے۔

    وسیم خان، چیف ایگزیکٹیو پی سی بی: پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹیو وسیم خان نے کہا ہےکہ مشکلات میں گھرے ہوئے کھلاڑیوں، میچ آفیشلز اور گراؤنڈ اسٹاف کی مالی معاونت کرنے کافیصلہ میں نے ذاتی حیثیت میں کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ میری طرف سے چیئرمین ویلفیئر فنڈ میں ایک چھوٹا سا حصہ ہے جو پہلے ہی کھلاڑیوں، میچ آفیشلز اور گراؤنڈاسٹاف کی مدد کرنے کے لیے قائم کیا جاچکا ہے۔ وسیم خان نے کہا کہ میرے خیال میں ایگزیکٹیو ٹیم کے سربراہ کی حیثیت سے مناسب تھاکہ میں ذاتی طور پر آگے بڑھتا اور اس ضمن میں یہ فیصلہ درست ہے۔

    چیف ایگزیکٹیو پی سی بی نے کہا کہ پی سی بی کے ملازمین کی تنخواہوں میں سالانہ اضافہ کرنا ماضی میں روایت رہی ہے مگراس کے برعکس ہم نے آئندہ 12 ماہ کے لیے اپنے اخراجات کو مزید کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے صرف ایک لاکھ روپےیا اس سے کم تنخواہوں والے ملازمین کے معاوضوں میں اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا ہےجس پر عملدرآمد یکم جولائی سے شروع ہونے والے نئے مالی سال میں کیا جائے گا۔

    احسان مانی، چیئرمین پی سی بی پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی کا کہنا ہے کہ وہ وسیم خان کے اس عمل کی تعریف کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ وسیم خان کی جانب سے آگے بڑھ کر مثال قائم کرنا قابل ستائش ہے۔ احسان مانی نے کہا کہ وسیم خان کے اس عمل سےواضح ہوتا ہے کہ وہ صرف ایک اچھے رہنما ہی نہیں بلکہ وہ سابق و موجودہ کھلاڑیوں اور دیگراسٹیک ہولڈرز کی فلاح و بہبود کا خیال رکھتے ہیں۔
    چیئرمین پی سی بی نے کہاکہ وسیم خان نے ہمیشہ پاکستان کی کرکٹ سے اپنی وابستگی کا مظاہرہ کیا ہے اور یہ بھی اسی کی ایک مثال ہے۔
    انہوں نے کہا مجھے امید ہے کہ وسیم خان کی جانب سے فراخدلی کا یہ مظاہرہ ان مشکل حالات میں ضرورت مند کرکٹرز کی مددکرےگا۔

  • میچ فکسنگ اسکینڈل

    میچ فکسنگ اسکینڈل

    سابق کپتان سلیم ملک کو پی سی بی کا سوال نامہ مل گیا . پی سی بی کا سوال بامہ کئی صفحات پر مشتمل ہے . سلیم ملک نے بھرپور جواب دینے کیلئے وکیل کی خدمات حاصل کرلیں .

    وکیلوں کی مشاورت سے سوال نامہ کا جواب تیار کیا جارہا ہے .عید کے بعد جواب جمع کرا دونگا . سوالنامہ اور جواب میڈیا کے سامنے رکھوں گا
    بہت خاموش رہا اب یہ غلطی نہیں کرونگا : سلیم ملک

  • قومی کرکٹرز کا پی سی بی پوڈکاسٹ میں سنٹرل کنٹریکٹ پر اظہار خیال

    قومی کرکٹرز کا پی سی بی پوڈکاسٹ میں سنٹرل کنٹریکٹ پر اظہار خیال

    3 سال پہلے جن کھلاڑیوں کو باؤلنگ کرنے کے لیے لائن میں لگا کرتا تھا آج انہی کے ساتھ کنٹریکٹ کا حصہ ہوں.کمر کی انجری کے سبب ایک سال بہت مشکل تھا، مگر ہمت نہیں ہارا. دورہ آسٹریلیا سے واپسی پر اپنے کیریئر کے مستقبل کے حوالے سے پریشان تھا، ٹیسٹ کرکٹ میں پرفارم کرچکا اب ون ڈے اور ٹی ٹونٹی مشکل نہیں لگیں گے، نسیم شاہ

    بگ بیش اور پی ایس ایل سمیت کئی کنٹریکٹ لیے مگر سنٹرل کنٹریکٹ سب سے بڑی کامیابی ہے.ٹیپ بال سے پروفیشنل کرکٹر بن گیا، دنیا کو ابھی اپنی مزید صلاحیتیں دکھانی ہیں.جو بھی فارمیٹ ملے، بس پاکستان کے لیے طویل عرصہ کھیلنے کی خواہش ہے، حارث رؤف

    انڈر 19 کرکٹر سے اتنی جلدی پاکستان ٹیم میں آنا اب بھی ایک خواب لگتا ہے.اظہر علی اور بابراعظم کے ہمراہ اے کٹیگری میں شمولیت اعزاز سمجھتا ہوں.اے کٹیگری کو برقرار رکھنا ایک چیلنج ہوگا، شاندار کارکردگی جاری رکھوں گا، شاہین شاہ آفریدی

    ڈیبیو میں سنچری اور سری لنکا کے خلاف مین آف دی سیریز "سی” کٹیگری والی کارکردگی تھی.اب بی کٹیگری میں آنے کے بعد اپنی کارکردگی اور فٹنس میں مزید بہتری لانا ہوگی.خواہش ہے اگلے سال اتنا پرفارم کروں کے اے کٹیگری ملے، عابدعلی

  • پی سی بی نیا ڈومسیٹک کرکٹ سیزن/ ٹیموں کا انتخاب

    پی سی بی نیا ڈومسیٹک کرکٹ سیزن/ ٹیموں کا انتخاب

    نئے ڈومسیٹک کرکٹ سیزن میں ٹیموں کا انتخاب کیسے کیا جائےحکمت عملی آئندہ ہفتے بنائی جائے گی ۔انٹر کلب اور انٹر سٹی چیمئن شپ نہ ہونے کے باعث سلیکشن میں مشکلات کاسامنا ہوگا۔ گذشتہ ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کھیلنے والے کھلاڑیوں کی کار کردگی کی جائزہ رپورٹ تیار کی جارہی ہے ۔ٹیموں کے ہیڈ کوچز ٹرینرز اور معاون کوچز کی مشاورت سے رپورٹ تیار کررہے ہیں ۔
    صوبائی کنٹریکٹ میں کیٹیگری کا طریقہ کار رائج کیا جائے گا.
    پی سی بی نے صوبائی سیںنٹرل کنٹریکٹ میں ایلیٹ کیٹیگری شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔ ڈومیسٹک کرکٹ کے میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے نوجوان کرکٹرز ایلیٹ کیٹیگری میں شامل ہوں گے ۔ایلیٹ کیٹیگری میں شامل کھلاڑیوں کو سینٹرل کی طرح خصوصی مراعات دی جائیں گی ۔ ایلیٹ کیٹگری کے کھلاڑی صوبائی ٹیموں کا حصہ بنیں گے۔ جو کھلاڑی قومی ٹیم کی نمائندگی کے باوجود سیںنٹرل کنٹریکٹ میں جگہ نہیں بنا پائے ان کو ایلیٹ کیٹیگری میں شامل کیا جائے گا۔

    ایلیٹ کیٹیگری کے کھلاڑیوں کا انتخاب قومی سلیکشن کمیٹی کرے گی ۔ وائٹ بال کیٹیگری صوبائی سینٹرل کنٹریکٹ کاحصہ رہے گی.جون کے پہلے ہفتے میں کوچز کی کارکردگی کا جائزہ لے کر ان کی ترقی وتنزلی کا فیصلہ کیا جائے گا.

  • پرامن پاکستان ، سجیں گے میدان ، آرہی ہے آئرلینڈ،پی سی بی کا اعلان

    لاہور:پرامن پاکستان ، سجیں گے میدان ، آرہی ہے آئرلینڈ،پی سی بی کا اعلان ، اطلاعات کے مطابق ‏پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کرکٹ آئرلینڈ کو دورہ پاکستان کی باضابطہ دعوت دے دی۔

    مولانا اے پی سی کا حال دیکھ کر ہکے بکے رہ گئے،9 میں سے 5 ساتھی غائب

    دونوں کرکٹ بورڈز کے حکام سیریز کیلئے وقت نکالنے پر بات چیت کریں گے، بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کا شیڈول 15 جنوری سے 5 فروری کے درمیان طے کیا جا رہا ہے۔دوسری طرف بنگلہ دیش کی ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان نے کہا ہےکہ پاکستان میں کھیل کر بہت خوشی ہوئی ہے

    اخوت اس کو کہتے ہیں!طیب اردوان نے پاکستان سے دوستی کاحق اداکردیا

    ‏آئرلینڈ کے پاکستان میں کرکٹ کھیلنے کے حوالے سے ترجمان پی سی بی کا کہنا ہےکہ کرکٹ آئرلینڈ کو دورے کیلئے خط لکھ دیا ہے، دونوں کرکٹ بورڈز کے حکام سیریز کیلئے ونڈو پر جلد بات چیت شروع کریں گے،آئندہ برس پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے بعد سیریز کیلئے ونڈو نکالی جا سکتی ہے اور امکان یہی ہے کہ سیریز میں ٹی ٹوئنٹی میچز ہی شامل ہوں گے۔

    وہ وعدہ ہی کیا جو وفا نہ ہو،نابینا افراد ایک بار پھر سڑکوں پر آ گئے

    یاد رہےکہ پاکستان میں کرکٹ کھیلنے کے حوالے سے کرکٹ آئرلینڈ کے حکام نے گزشتہ ماہ پاکستان کا دورہ کیا تھا اور دورے کے دوران آئرلینڈ کرکٹ ٹیم کے ٹور کے حوالے سے بات ہوئی تھی۔ کرکٹ آئر لینڈ نے ٹیم پاکستان بھیجنے کیلئے رضا مندی ظاہر کی ہوئی ہے۔ پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف سیریز سے قبل آئرلینڈ بھی جانا ہے۔

    دوسری جانب ترجمان پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ اگلے برس ٹی ٹوئنٹی میچز کیلئے میریلیبون کرکٹ کلب (ایم سی سی) کی ٹیم کے بھی پاکستان آمد کے امکانات ہیں۔ دورے کے حوالے سے ایم سی سی کے صدر کمار سنگار کارا سے رابطوں کا سلسلہ جاری ہے جبکہ سری لنکا کرکٹ نے دورے کی زبانی تصدیق کر دی ہے۔

  • پاکستان کرکٹ بورڈ پر پابندی؟کیوں لگ سکتی ہے وجہ سامنے آگئی

    ابوظہبی :’ٹی 10‘ لیگ میں کرکٹرز نہ بھیجنے پر پی سی بی کو آئی سی سی کی طرف سے پابندی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے،اطلاعات کےمطابق ابوظہبی میں 14سے 24 نومبر تک منعقد ہونے والی ٹی 10لیگ میں پاکستان کرکٹ بورڈ اپنے کرکٹرز کو این او سی دے کر واپس لینے کے سبب مشکلات سے دوچار ہو گیا ہے،

    ذرائع کے مطابق ماضی میں لیگ کے پہلے دو ایڈیشن کی میزبانی گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کیے گئے شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم نے کی تھی۔لیکن اس مرتبہ پہلی بار اس ایونٹ کی میزبانی شیخ زید کرکٹ اسٹیڈیم ابوظہبی کر رہا ہے، ساتھ ہی امارات کرکٹ بورڈ بھی ماضی کے برخلاف اس مرتبہ ایونٹ میں اہم کردار ادا کررہا ہے

    پاکستانی کرکٹرکے ابوظہبی نہ جانے کی اطلاعات پر اماراتی کرکٹ بورڈ کے نائب چیئرمین خالد الزارونی نے چیئرمین پی سی بی احسان مانی سے اس سلسلے میں ٹیلی فون پر رابطہ کر کے لیگ میں پاکستانی کرکٹرز کو نا بھیجنے کے فیصلے پر نظر ثانی کی درخواست کی۔

    جس کے جواب میں چیئرمین پی سی بی اس حوالے سے انہیں کسی قسم کی یقین دہانی کے حوالے سے ناکام رہے، پی سی بی کے حد درجہ مصدقہ ذرائع کا کہنا ہے کہ بورڈ پر ٹی 10لیگ میں کھلاڑیوں کو نہ بھیجنے کے حوالے سے شدید دباؤ ہے، اگرچہ بورڈ نے پہلے 16کرکٹرز کو لیگ کے لیے این او سی جاری کر دیا، بعد میں نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں کرکٹرز کے فٹنس کیمپ کی بنیاد پر دیا گیا، این او سی منسوخ کردیا گیا۔