Baaghi TV

Tag: پی ٹی اے

  • 5G اسپیکٹرم کی نیلامی کے نتائج حتمی ہوں گے،پی ٹی اے

    5G اسپیکٹرم کی نیلامی کے نتائج حتمی ہوں گے،پی ٹی اے

    پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے واضح کیا ہے کہ 5G اسپیکٹرم کی نیلامی کے نتائج حتمی ہوں گے اور بعد از نیلامی کوئی اضافی ایڈجسٹمنٹ یا ٹریڈنگ کی سہولت فراہم نہیں کی جائے گی۔

    اس فیصلے کے ذریعے وہ تجاویز مسترد کر دی گئی ہیں جن میں آپریٹرز کو نیلامی کے بعد اپنے اسپیکٹرم ہولڈنگز میں لچک دینے کی سہولت فراہم کرنے کا کہا گیا تھا مشاورت کے دوران کچھ اسٹیک ہولڈرز نے خبردار کیا تھا کہ بڈنگ کے دوران طلب میں تبدیلی کی وجہ سے کچھ بڈرز غیر معاشی یا ٹکڑے ٹکڑے اسپیکٹر م ہولڈنگز میں پھنس سکتے ہیں، اسٹیک ہولڈرز نے اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے انہوں نے نیلامی کے بعد یا اسائنمنٹ سے پہلے کسی قسم کی ٹریڈنگ و نڈو یا مشابہہ میکانزم متعارف کرانے کی تجویز دی تھی تاکہ آپریٹرز اپنے اسپیکٹرم پورٹ فولیوز کو بہتر بنا سکیں۔

    پی ٹی اے نے واضح کیا کہ ٹریڈنگ ونڈو نیلامی کے فریم ورک کا حصہ نہیں ہے اور شامل نہیں کی جائے گی،اسپیکٹرم کی الاٹمنٹ اور اسائنمنٹ کے موجودہ مراحل ہی مؤثر نتائج فراہم کرنے کے لیے کافی ہیں اور کسی اضافی ایڈجسٹمنٹ کی ضرورت نہیں، اسپیکٹرم کی کیپنگ قواعد پوری نیلامی کے دوران نافذ رہیں گے، چاہے کچھ اسپیکٹرم لیٹس فروخت نہ ہوں، موجودہ کیپ، جو کہ انٹرنیشنل موبائل ٹیلی کمیونیکیشنز (IMT) اسپیکٹرم کے لیے 348.5 میگا ہرٹز ہے، بڈنگ کے دوران برقرار رہے گی اور بعد از نیلامی کی پالیسی الگ سے طے کی جائے گی۔

  • کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کی درخواست پر  متعلقہ اداروں سےجواب طلب

    کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کی درخواست پر متعلقہ اداروں سےجواب طلب

    لاہور ہائیکورٹ میں سولہ سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی عائد کرنے کے لیے دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔

    چیف جسٹس مس عالیہ نیلم نے آٹھویں جماعت کی طالبہ علایا سلیم کی درخواست پر سماعت کی، جو انہوں نے اپنی وکیل شیزا قریشی کی وساطت سے دائر کی تھی،عدالت نے وفاقی حکومت، پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) سمیت دیگر متعلقہ اداروں سے ایک ہفتے کے اندر جواب طلب کر لیا، سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ یہ ایک اہم معاملہ ہے اور اس پر توجہ دینے کی ضرورت ہے-

    درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ سوشل میڈیا بچوں کی ذہنی، اخلاقی اور تعلیمی نشوونما پر منفی اثرات ڈال رہا ہے درخواست گزار کے مطابق ریاست کی ذمہ داری ہے کہ وہ بچوں کے بنیاد ی حقوق کے تحفظ کو یقینی بنائے ٹک ٹاک سمیت دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کا استعمال کمسن بچوں کی نفسیات پر منفی اثرات مرتب کر رہا ہے۔

    درخواست میں استدعا کی گئی کہ سولہ سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی عائد کی جائے۔

  • مسلسل 6 ماہ تک بند سمز سے متعلق پی ٹی اے کا انتباہ جاری

    مسلسل 6 ماہ تک بند سمز سے متعلق پی ٹی اے کا انتباہ جاری

    پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے خبردار کیا ہے کہ اگر کسی موبائل سم کو مسلسل 6 ماہ تک استعمال میں نہ لایا گیا تو متعلقہ ٹیلی کام آپریٹر اسے بند کرنے کا اختیار رکھتا ہے۔

    پی ٹی اے کے مطابق وہ سمز جن پر 180 دن تک کال، ایس ایم ایس یا انٹرنیٹ استعمال کا کوئی ریکارڈ موجود نہ ہو انہیں غیر فعال تصور کیا جائے گا ایسی سمز بند کیے جانے کے بعد ان نمبرز کو کسی دوسرے صارف کو دوبارہ جاری کیا جا سکتا ہے،ایک بار موبائل نمبر نئے صارف کے نام پر جاری ہو جانے کے بعد سابق صارف کا اس نمبر پر کسی قسم کا قانونی حق یا دعویٰ باقی نہیں رہتا۔

    حکام کے مطابق اگر کوئی صارف کسی مجبوری یا وجہ کے باعث عارضی طور پر اپنی سم استعمال نہیں کر پا رہا تو وہ متعلقہ ٹیلی کام آپریٹر کو تحریری درخواست یا ای میل کے ذریعے مخصوص مدت کے لیے نمبر محفوظ رکھنے کی درخواست دے سکتا ہےکسی بھی ممکنہ پریشانی سے بچنے کے لیے اپنی موبائل سمز کا باقاعدہ اور ذمہ داری کے ساتھ استعمال جاری رکھیں۔

    اے آئی کی مدد سے نیا اور نامعلوم وائرس دریافت

    
پاکستان لندن سے زیادہ محفوظ ہے، طلال چوہدری

    پنجاب پولیس میں کانسٹیبل کی بھرتی سے متعلق ایک اہم فیصلہ جاری

  • ملک بھر میں انٹرنیٹ سروسز مکمل طور پر فعال رہیں گی، پی ٹی اے

    ملک بھر میں انٹرنیٹ سروسز مکمل طور پر فعال رہیں گی، پی ٹی اے

    پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ 15 جنوری کو ملک بھر میں انٹرنیٹ سروسز مکمل طور پر فعال رہیں گی۔

    پی ٹی اے کے مطابق انٹرنیٹ سروسز کے متاثر ہونے سے متعلق پھیلائی جانے والی خبریں غلط اور بے بنیاد ہیں روٹین سب میرین کیبل کی دیکھ بھال کا عمل جاری ہے، تاہم اس سے انٹرنیٹ سروسز متاثر نہیں ہوں گی،انٹرنیٹ سروسز کے تسلسل اور معیار کو یقینی بنانے کے لیے نیٹ ورکس کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے۔

    نئے کرنسی نوٹ متعارف کرانے کا فیصلہ ، ڈیزائن پر غور کیلئے کابینہ کمیٹی تشکیل

    پاکستان سمیت دنیا بھر میں چاندی کی قیمت بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

    سرکاری نوکریوں کے نام پر لاکھوں کا فراڈ منظر عام پر

  • پی ٹی اے نے موبائل صارفین کو خبردار کر دیا

    پی ٹی اے نے موبائل صارفین کو خبردار کر دیا

    پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی نے جعلی کالز اور یو اے این نمبروں سے صارفین کو خبردار کرنے کیلئے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کردیا ہے۔

    پی ٹی اے نے اپنے پیغام میں کہا کہ اسکیمرز آپ کی ذاتی اور مالی معلومات چرانے کیلئے پی ٹی اے، ایف آئی اے اور بینکوں کی نقالی کر رہے ہیں،کوئی بھی سرکاری ادارہ کبھی بھی کال یا میسج پر آپ سے او ٹی پی، پن، شناختی کارڈ یا بائیو میٹرک نہیں مانگے گا، موبائل صارفین کو چوکنا رہنے اور صرف سرکاری چینلز کے ذریعے تصدیق کرنے کی ہدایت کی۔

    اس سے قبل پی ٹی اے نے موبائل صارفین کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ تھا کہ کسی دوسرے فرد کے نام پر رجسٹرڈ سم کا استعمال متعلقہ ضوابط کی خلاف ورزی ہے۔

    امریکی فوج کے شام میں داعش کے خلاف بڑے پیمانے پر فضائی حملے

    خیبر میں دلہے کی گاڑی کو حادثہ : 2 سگے بھائیوں سمیت 5 دوست جاں بحق

    کراچی: اولڈ سٹی ایریا میں مختلف ترقیاتی کاموں کا سنگِ بنیاد بھی رکھ دیا،مرتضیٰ وہاب

  • 2 سالوں  کتنےفحش اور غیر قانونی ویب لنکس بلاک کئے؟پی ٹی اے کی رپورٹ جاری

    2 سالوں کتنےفحش اور غیر قانونی ویب لنکس بلاک کئے؟پی ٹی اے کی رپورٹ جاری

    پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے انکشاف کیا ہے کہ سال 2024 اور 2025 کے دوران مختلف ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر موجود 88 ہزار سے زائد غیر قانونی ویب سائٹ لنکس کو بلاک کیا گیا۔

    سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 2 سالوں کے دوران 88,000 سے زائد یو آر ایل بند کیے گئے، جن میں سب سے زیادہ تعداد فحش اور غیر اخلاقی مواد پر مشتمل ویب سائٹس کی تھی،38,214 یو آر ایل فحش اور اخلاقیات کے منافی مواد کی میزبانی کے باعث بلاک کیے گئے، جو مجموعی کارروائیوں کی سب سے بڑی کیٹیگری ہے۔

    اعداد و شمار کے مطابق 31,313 ویب لنکس ایسے مواد پر بند کیے گئے جو پاکستان کی سلامتی اور دفاع کے خلاف تصور کیے گئے۔ اسی طرح 7,608 یو آر ایل ایسے مواد کے باعث بلاک کیے گئے جو اسلام کے تقدس کے منافی قرار دیا گیا،6,269 یو آر ایل فرقہ وارانہ نفرت، اشتعال انگیزی اور نفرت انگیز مواد کے پھیلاؤ کے باعث بند کیے۔

    رپورٹ کے مطابق 2,498 ویب لنکس ہتکِ عزت اور جعل سازی سے متعلق مواد پر بند کیے گئے، جبکہ 353 یو آر ایل توہینِ عدالت کے مواد کی بنیاد پر بلاک کیے گئے اس کے علاوہ 15 یو آر ایل پراکسی سروسز کے ذریعے رسائی کے باعث اور 1,765 یو آر ایل دیگر غیر متعین وجوہات پر محدود کیے گئے۔

    سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر سب سے زیادہ پابندیاں ٹک ٹاک پر لگائی گئیں، جہاں 35,000 یو آر ایل بلاک کیے گئے اس کے بعد فیس بک پر 25,482، انسٹاگرام پر 13,242 اور یوٹیوب پر 8,586 یو آر ایل محدود کیے گئے،دیگر پلیٹ فارمز میں ایکس پر 2,103، لائیکی پر 991 اور اسنیک ویڈیو پر 345 یو آر ایل بلاک کیے گئے، جبکہ ڈیلی موشن پر صرف تین یو آر ایل بند کیے گئے۔

    پی ٹی اے حکام کے مطابق یہ اقدامات قومی قوانین کے نفاذ اور ڈیجیٹل ماحول کو محفوظ بنانے کے لیے کیے گئے ہیں، یہ کارروائیاں غیر قانونی، غیر اخلاقی اور قومی قوانین کے منافی آن لائن مواد کے خلاف جاری مہم کا حصہ ہیں اتھارٹی آن لائن پلیٹ فارمز کی مسلسل نگرانی کر رہی ہے اور سروس فراہم کر نے والوں کے ساتھ رابطے میں ہے تاکہ غیر قانونی ڈیجیٹل سرگرمیوں کی روک تھام کو یقینی بنایا جا سکے۔

  • خیبر پختونخوا ڈیجیٹل رسائی کے حوالے سے سب سے آگے ہے،پی ٹی اے

    خیبر پختونخوا ڈیجیٹل رسائی کے حوالے سے سب سے آگے ہے،پی ٹی اے

    پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے اعلان کیا ہے کہ سال 2024-2025 میں پاکستان میں ڈیجیٹل کنیکٹیویٹی میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

    پی ٹی اے کے مطابق اب پاکستان میں 70 فیصد سے زائد گھرانے انٹرنیٹ استعمال کر رہے ہیں، جو کہ سال 2019 کے مقابلے میں دوگنا سے بھی زیادہ ہے اعداد و شمار سے معلوم ہوتا ہے کہ خیبر پختونخوا ڈیجیٹل رسائی کے حوالے سے سب سے آگے ہے، جہاں انفرادی سطح پر انٹرنیٹ استعما ل 17 فیصد سےبڑھ کر 57 فیصد تک پہنچ چکا ہےملک بھر میں 92 فیصد افراد موبائل فون استعمال کر رہے ہیں شہری علاقوں میں خواتین کا انٹرنیٹ استعمال مردوں سے زیادہ ہے، جبکہ مجموعی طور پر خواتین اور مرد برابر انٹرنیٹ استعمال کر رہے ہیں، اس کے علاو ہ، ڈیجیٹل آگاہی، آن لائن تحفظ اور ڈیجیٹل مہارتوں میں بھی بہتری آئی ہے۔

    ہندتوا سوچ اور انتہا پسندی خطے کے امن کے لیے شدید خطرہ ہے،خواجہ آصف

    قبل ازیں پی ٹی اے نے مالی سال 2024-25 کی سالانہ رپورٹ جاری کر تے ہوئے بتایا تھا کہ پاکستان میں ٹیلی کام صارفین کی تعداد 20 کروڑ سے تجاوز کر گئی ہےملک میں براڈ بینڈ کنکشنز کی تعداد 15 کروڑ سے بڑھ چکی ہے، جبکہ ٹیلی کام شعبے کی مجموعی آمدن ایک کھرب روپے سے زیادہ ریکارڈ کی گئی، قومی خزانے میں ٹیلی کام سیکٹر کا حصہ 402 ارب روپے تک پہنچ گیا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق ٹیلی کام شعبے میں سرمایہ کاری کا حجم 838 ملین امریکی ڈالر تک جا پہنچا، جبکہ گزشتہ سال کے مقابلے میں آمدن میں 12 فیصد اضافہ ہوا،ٹیلی کام سرمایہ کاری میں 9 فیصد نمایاں ترقی دیکھنے میں آئی ہے۔

    اسلام آباد میں جدید کرکٹ اسٹیڈیم کی تعمیر کیلئے باضابطہ بولی کا عمل شروع

  • ملک میں  ٹیلی کام صارفین کی تعداد 20 کروڑ، براڈبینڈ کنکشنز  15 کروڑ سے تجاوز

    ملک میں ٹیلی کام صارفین کی تعداد 20 کروڑ، براڈبینڈ کنکشنز 15 کروڑ سے تجاوز

    ملک میں ٹیلی کام صارفین کی تعداد 20 کروڑ جبکہ براڈبینڈ کنکشنز 15 کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے، یہ اعداد و شمار پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی سالانہ رپورٹ برائے 2024–25 میں جاری کیے گئے ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق ملک میں ٹیلی کام کوریج 92 فیصد سے زائد ہو گئی ہے جبکہ براڈبینڈ پینی ٹریشن 60 فیصد سے تجاوز کر گئی ہے۔ ٹیلی کام شعبے کی سالانہ آمدن ایک کھرب روپے سے زائد ہو گئی ہے جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 12 فیصد کا اضافہ ظاہر کرتی ہے، جبکہ قومی خزانے میں ٹیلی کام سے شراکت 4 سو 2 ارب روپے تک پہنچ گئی ہے سرمایہ کاری میں بھی 9 فیصد اضافہ ہوا اور یہ 8 سو 48 ملین امریکی ڈالر تک پہنچ گئی۔

    ٹیلی کام انفراسٹرکچر میں توسیع کے نتیجے میں ڈیٹا کے استعمال کا حجم 27,727 پیٹا بائٹس تک پہنچ گیا ہے۔ ملک کے 95 فیصد سیلولر نیٹ ورکس فورجی ہیں اور بین الاقوامی بینڈوتھ کی دستیابی 17.21 ٹی بی پی ایس تک پہنچ چکی ہے مزید برآں، پاکستان میں 4 نئے ہائی کیپیسٹی سب میرین کیبلز کے اضافے سے علاقائی رابطوں کو مزید مستحکم کیا جا رہا ہے۔

    ملکی سطح پر موبائل ڈیوائسز کی تیاری میں بھی نمایاں ترقی ہوئی ہے، جہاں 95 فیصد سے زائد موبائل فونز مقامی طور پر تیار کیے جا رہے ہیں، جن میں 68 فیصد اسمارٹ فونز شامل ہیں پی ٹی اے نے نیشنل رومنگ کے نفاذ اور آزاد جموں و کشمیر و گلگت بلتستان میں ٹیلی کام انفراسٹرکچر کی توسیع میں بھی سہولت فراہم کی ہے۔

    سائبر سیکیورٹی کے شعبے میں پاکستان کی عالمی درجہ بندی بہتر ہوئی ہے۔ پی ٹی اے نے نیشنل ٹیلی کام سیکیورٹی آپریشنز سینٹر کے ذریعے سائبر خطرات کا مؤثر تدارک کیا، جس کے نتیجے میں صارفین کی شکایات میں 13 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

    واضح رہے کہ یہ رپورٹ فائیو جی (فائیو جی) کی تیاری، سائبر سیکیورٹی کے فروغ اور مستقبل کے لیے تیار ڈیجیٹل معیشت کے قیام کے حوالے سے پی ٹی اے کے عزم کی عکاسی کرتی ہے، مکمل رپورٹ پی ٹی اے کی ویب سائٹ پر دستیاب ہے۔

  • پی ٹی اے نے صارفین کو سائبر فراڈ سے خبردار کر دیا

    پی ٹی اے نے صارفین کو سائبر فراڈ سے خبردار کر دیا

    اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے صارفین، خصوصاً حکومتی اور نجی اداروں کے ملازمین کو بڑھتے ہوئے سائبر فراڈ کے خطرات سے خبردار کر دیا ہے۔

    سوشل میڈیا پر جاری ایک ویڈیو پیغام میں پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ ای میل ہر ادارے کیلئے ایک انتہائی اہم ذرائع ابلا غ ہے،سائبر مجرم مسلسل فشنگ ای میلز کے ذریعے صارفین کو نشانہ بنا رہے ہیں، جن کا مقصد لاگ اِن تفصیلات چرانا، سسٹمز کو رینسم ویئر سے متاثر کرنا یا غیر مجاز رسائی حاصل کرنا ہوتا ہے فراڈ کرنے والے افراد اکثر دھمکی، لالچ یا جعلی وارننگز کا سہارا لیتے ہیں تاکہ صارف گھبرا کر فوری طور پر لنک پر کلک کر دے یا حساس معلومات فراہم کر دے۔

    اتھارٹی نے سائبر فراڈ سے محفوظ رہنے کے لیے صارفین کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے، جن میں ای میل بھیجنے والے کی شناخت اور ای میل ایڈریس کی تصدیق، اٹیچمنٹ کی فائل ایکسٹینشن چیک کرنا، اٹیچمنٹ کھولنے سے پہلے اسکین کرنا اور ای میل استعمال کرنے کے بعد لاگ آؤٹ کرنا شامل ہے۔

    https://x.com/PTAofficialpk/status/1999789211306607077?s=20

    پی ٹی اے نے کہا ہے کہ سرکاری ای میل کو ذاتی یا غیر سرکاری مقاصد کے لیے استعمال نہ کیا جائے، کسی بھی لنک پر کلک کرنے سے پہلے اصل یو آر ایل کی تصدیق ضرور کی جائے، جبکہ ای میل پاس ورڈ یا او ٹی پی کسی کے ساتھ شیئر نہ کیا جائے اور نہ ہی ای میل کے ذریعے ارسال کیا جائے۔

    اتھارٹی نے صارفین کو نامعلوم یا شارٹ لنکس پر کلک کرنے سے بھی سختی سے منع کرتے ہوئے کہا ہے کہ محتاط رویہ ہی سائبر حملوں سے بچاؤ کا مؤثر ذریعہ ہے۔

  • پی ٹی اے نے وی پی این سروس  کی لائسنسنگ کا آغاز کر دیا

    پی ٹی اے نے وی پی این سروس کی لائسنسنگ کا آغاز کر دیا

    پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ویجیلنٹ ڈیٹا ورک (وی پی این) سروس فراہم کرنے والی کمپنیوں کے لیے وی پی این لائسنسنگ کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔

    یہ لائسنسنگ نیا متعارف کردہ کلاس ویلیو ایڈڈ سروس (CVAS-Data) کا حصہ ہے، جس کا مقصد عوام اور کاروباری اداروں کو محفوظ، معیاری اور قانونی وی پی این سروسز کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔پی ٹی اے نے پہلی فہرست جاری کرتے ہوئے جن کمپنیوں کو لائسنس جاری کیا ہے، ان میں Aplha 3 Cubic (Pvt.) Ltd. (Steer Lucid)،Zettabyte (Pvt.) Ltd. (Crest VPN)،Nexilium Tech (SMC-Pvt.) Ltd. (Kestrel VPN)،UKI Conic Solutions (SMC-Pvt.) Ltd. (QuiXure VPN)Vision Tech 360 (Pvt.) Ltd. (Kryptonyme VPN)، شامل ہیں.ان کمپنیوں کو قانونی اور مجاز مقاصد کے لیے وی پی این سروسز فراہم کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

    پی ٹی اے کے مطابق اس اقدام کا مقصد غیر قانونی اور غیر رجسٹرڈ وی پی این کے استعمال کو روکنا، قومی ڈیجیٹل سکیورٹی میں بہتری لانا، اور صارفین کو محفوظ اور قابلِ اعتماد وی پی این سروسز فراہم کرنا ہے

    ڈیجیٹل سیکیورٹی، پاکستان میں غیر رجسٹرڈ وی پی اینز پر پابندی کا مطالبہ

    انگلش آل راؤنڈر کا بھارتی لیگ چھوڑ کر پی ایس ایل کھیلنے کا فیصلہ

    یوکرینی صدر کی میکرون سے ملاقات، جنگ کے خاتمے پر گفتگو

    اسلام آباد میں دو ماہ کے لیے دفعہ 144 نافذ