Baaghi TV

Tag: پی ڈی ایم اے

  • خیبر پختونخوا میں باشوں سے متاثرہ لوگوں کے لئے مالی امداد کا اعلان

    خیبر پختونخوا میں باشوں سے متاثرہ لوگوں کے لئے مالی امداد کا اعلان

    خیبر پختونخوا میں طوفانی بارش اور سیلاب کی وجہ سےجاں حق افراد کے لواحقین کو حکومت کی جانب سے 10 لاکھ روپے دیے جائیں گے۔خیبرپختونخوا میں گزشتہ 4 دنوں میں تیز بارشوں اور لینڈسلائیڈنگ سے حادثات کے نتیجے میں 15 افراد جاں حق اور 14 زخمی ہوئے پرووینشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے ) کی رپورٹ کے مطابق صوبہ بھر میں سیلاب اور بارشوں سے83 گھروں کو جزوی جبکہ 12 گھروں کو مکمل نقصان پہنچا۔
    سیکرٹری ریلیف عبدالباسط نے متاثرین کو پالیسی کے مطابق ریلیف کمپنسیشن فوری طور پر ادا کرنے کی ہدایت کردی۔ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق قدرتی آفات میں 2 یا 2 سے زیادہ کمروں پر مشتمل تباہ شدہ گھر کو 2 لاکھ روپے دیے جائیں گےجبکہ ایک کمرے والے تباہ شدہ گھر کو ایک لاکھ روپے دیے جائیں گے۔
    انہوں نے کہا کہ جس گھر کا صرف ایک کمرہ تباہ ہوا ان کو 80 ہزار روپے دیے جائیں گے جبکہ قدرتی حادثات میں اگر کسی گھر کی چار دیواری گری ہو تو ان کو 50 ہزار روپے دیے جائیں گے۔

  • کے پی کے،تیز بارشوں سے مختلف حادثات میں 4 افراد جاں بحق  ہوگئے،

    کے پی کے،تیز بارشوں سے مختلف حادثات میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے،

    گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران خیبرپختونخوامیں تیز بارشوں سےحادثات کےنتیجے 4 افراد جابحق جبکہ ایک شخص ذخمی ہوا ۔پی ڈی ایم اے کے رپورٹ کے مطابق
    اب تک کی اطلاعات کے مطابق صوبہ بھرمیں سیلاب اور بارشوں سے12 گھروں کوجزوی نقصان پہنچا۔ چترال لوئر میں سیلاب سے نو گھروں کو جزوی نقصان پہنچا ہے، ترجمان محکمہ ریلیف کی ہدایت پر ضلعی انتطامیہ،پی ڈی ایم اے، ریسکیو1122، سول ڈیفنس،ضلعی انتطامیہ اور متعلقہ ادارے الرٹ ہے ۔ لوئر چترال میں سیلاب کا پانی کم ہوتے ہی نقصانات کا تفصیلی اسسمنٹ شروع کی جائے گی۔ ترجمان محکمہ ریلیف کے مطابق لوئر چترال کے حساس کمیونٹیز کو پہلے ہی محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا تھا۔ متاثرہ خاندانوں کو کھانے پینے کی اشیاء (خشک راشن) فراہم کر دیا گیا۔ ضلعی انظامیہ کے مطابق متاثرین کے لیے امدادی سامان روانہ کر دیے گئے۔
    ضلعی انتظامیہ نے سڑکوں کی جلد بحالی کے لیے بھاری مشینری کو متحرک کر دیا۔ترجمان پی ڈیم ایم اے نے کہا کہ کوغوزی کے مقام پر سڑک کو ٹریفک کے لیے کلیئر کر دیا گیا ہے۔ دیر اپر کی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے یک طرفہ سڑک کھول دی گئی ہے۔ سڑک کی دو طرفہ بحالی کا کام جاری ہے۔ترجمان کے مطابق پی ڈی ایم اے نے تمام متعلقہ اداروں اور ضلعی انتظامیہ کو17 اور19 جولائی کو مراسلہ جاری کیا تھا۔ جس میں کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے اقدامات کئے گئے ہے،

  • دریائے ستلج اور راوی میں سیلابی پانی کی سطح بلند،فصلیں زیرآب

    دریائے ستلج اور راوی میں سیلابی پانی کی سطح بلند،فصلیں زیرآب

    دریائے ستلج میں سیلابی پانی سے فصلوں کو نقصان پہنچا جبکہ وزیر آباد میں لاپتہ دو بھائیوں کی لاشیں واٹر فلٹریشن پلانٹ سے مل گئیں۔

    باغی ٹی وی: ملک میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، مختلف شہروں میں بادل برس رہے ہیں جبکہ ملک کے دریاؤں میں پانی کی سطح بلند ہورہی ہے رائے ونڈ شہر اور گرد و نواح میں موسلا دھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔سیوریج سسٹم ناکارہ ہونے سے بارش کا پانی دکانوں میں داخل ہوگیا۔

    دریائے راوی سے پانی لاہور کے مضافاتی علاقے میں داخل ہوگیا جس سے لاہور میں ملتان روڈ پر چوہنگ کے گاؤں نانوں ڈوگر میں کھڑی فصلیں زیرِ آب آگئیں جبکہ پانی کے بہاؤ میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہےاس صورت حال پر علاقہ مکین کہتے ہیں کہ خدشہ ہے کہ انتظامیہ نے ہیڈ بلوکی کے مقام پر پانی کا اخراج کم کر دیا ہے جس کی وجہ سے یہاں پانی کا دباؤ بڑھنے سے زمینیں زیر آب آگئیں۔

    علاقہ مکینوں کے مطابق گاؤں کے لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت بند باندھا جو ٹوٹ گیا ہے، ابھی تک کوئی حکومتی نمائندہ اور ریسکیو ٹیمیں یہاں نہیں پہنچیں متاثر گاؤں کے لوگوں نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ انہیں محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے لیے فوری طور پر امدادی سرگرمیاں شروع کی جائیں۔

    چترال کے مختلف علاقوں میں سیلابی صورتحال برقرار ہےمختلف علاقوں کے رابطہ پل دریا میں بہہ گئےکوغذی میں سیلابی ریلے سے گھروں اور دکانوں کو نقصان پہنچا،چند علاقوں میں پانی گھروں میں داخل ہوگیا متاثرہ علاقوں سے مکین محفوظ مقامات پر منتقل ہوگئے۔

    ڈی آئی جی شارق جمال اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے

    دریائے ستلج میں ایک دفعہ پھر پانی کی سطح بلند ہونا شروع ہوگئی۔ دریائے ستلج کے سیلابی پانی سے متعدد سرحدی گاؤں میں فصلیں تباہ ہوگئیں عارف والا کے نواحی دیہاتوں میں سیلابی تباہ کاریوں کے بعد پانی کے بہاؤ میں آہستہ آہستہ کمی ہو رہی ہے، تاہم سیلاب زدہ علاقوں میں پانی اب بھی موجود ہونے سے سیکڑوں ایکڑ پر کھڑی فصلیں متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

    صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش ہوئی ڈی جی پی ڈی ایم اے نے ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ رہنے کی ہدایت کردی ڈی جی عمران قریشی کا کہنا ہے کہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے متعلقہ محکمے الرٹ رہیں، صوبائی کنٹرول روم سمیت ڈسٹرکٹ ایمر جنسی آپریشن سینٹرز بھی الرٹ رہیں پی ڈی ایم اے کنٹرول روم میں مانیٹرنگ جاری ہے، ریسکیو ادارے مشینری سمیت عملے کو الرٹ رکھیں جبکہ شہری بجلی کے کھمبوں اور تاروں سے دور رہیں۔

    مونس الٰہی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

    دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں آج سے شروع ہونے والے بارش وقفے وقفے سے 26 جولائی تک جاری رہنے کا امکان ہے جبکہ تیز بارش کے باعث نشیبی علاقے زیرآب آنے کا خدشہ ہے خیبر پختونخوا کے بھی بیشتر علاقوں میں آج سے موسم ابرآلود رہے گا جبکہ بیشترعلاقوں میں آج بارش ہوسکتی ہےشمال مشرقی بلوچستان میں بھی موسلا دھار بارش کا امکان ہے،ملک کے پہاڑی علاقوں میں خراب موسم کے باعث لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خطرہ ہے۔ کراچی اور سندھ کے مختلف علاقوں میں آج بھی بارش کا امکان ہے۔

    بھارتی اخبار نے مگر مچھ کی تصاویر کے ساتھ نریندر مودی کی تصاویر شائع کر …

    محکمہ موسمیات نے ندی نالوں میں طغیانی جبکہ مری،گلیات، آزادکشمیر، گلگت بلتستان اور خیبر پختو نخوا میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ظاہر کیا ہے،دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بونیر، مانسہرہ، ایبٹ آباد ، اٹک ، چکوال ، جہلم، منڈی بہاؤالدین، سیالکوٹ، نارووال ، لاہور اور شیخوپورہ کے علاوہ بلوچستان اور کراچی میں بادل برسنے کا امکان ہے۔

  • ملک بھر میں موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی

    ملک بھر میں موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی

    محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی کردی ہے۔

    باغی ٹی وی: محکمہ موسمیات کے مطابق خلیج بنگال سے مون سون ہوائیں ملک میں داخل ہورہی ہیں، اور 26 جولائی تک ملک کے بیشتر اضلاع میں موسلادھار بارشوں کا سلسلہ جاری رہے گا اس دوران پنجاب، خیبرپختونخوا، سندھ، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور اسلام آباد میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی، اور چند مقامات پر شدید موسلادھار بارش کی توقع ہے،اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، نارووال، فیصل آباد سمیت مختلف علاقوں میں موسلادھار بارشیں ہوں گی، اور موسلادھار بارشوں کے باعث اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانولہ میں نشیبی علاقے زیرآب آنے کا خدشہ ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے اضلاع ژوب، بارکھان، موسی خیل، کوہلو اور نصیر آباد سمیت بلوچستان میں بھی بارش متوقع ہے، تاہم سندھ کے بیشتر علاقوں سمیت جنوبی پنجاب میں تیز ہواؤں اور باررش کا امکان ہے، اور موسلادھار بارش کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خطرہ ہے، جب کہ مری، گلیات، گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے، اور کراچی اور حیدرآباد کے نشیبی علاقوں میں بھی پانی جمع ہوسکتا ہےسیاحوں کو بارشوں کے دوران محتاط اور محفوظ مقامات پر رہنے کی ہدایت کردی ہے، اور تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کا کہا گیا ہے۔

    غلط خبر چلانے پر جرمانہ 10 لاکھ روپے کے بجائے ایک کروڑ روپے ہوگا

    محکمہ موسمیات نے خیبرپختونخواہ کے بیشتراضلاع میں کہیں کہیں پر تیز ہواوُں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے، اور بتایا ہے کہ صوبے کے بعض مقاما ت پر موسلادھاربارش کا بھی امکان ہے موسلادھار بارش کے باعث کئی علاقے پشاور، مردان، چارسدہ، صوابی، نوشہرہ کے نشیبی علاقے زیرآب آسکتے ہیں، اور صوبے کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خطرہ ہے۔

    محکمہ موسمیات نے 22 سے 24 جولائی تک کراچی، حیدرآباد، سکھر لاڑکانہ، عمر کوٹ، تھر پارکر، ٹھٹھہ، اور بدین سمیت مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا امکان ظاہر کیا ہے، کراچی اور حیدرآباد میں پانی جمع ہونےکے ساتھ ڈیرہ غازی خان اور شمالی مشرقی بلوچستان کے ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔

    دوسری جانب ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق مون سون بارشوں کا سلسلہ ابھی تھمنے والا نہیں،ملک کےبیشترعلاقوں میں موسلادھاربارش متوقع ہے اس دوران ندی نالوں میں طغیانی، نشیبی علاقوں میں سیلاب اورسڑکیں زیرِ آب آنے کا خطرہ ، جب کہ پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور گلگت بلتستان میں گلوف اورفلیش فلڈنگ کا خدشہ ہے۔

    جناح ہاؤس مقدمہ: چیئرمین پی ٹی آئی کو گرفتار کیا جائے یہ ضمانت کا کیس …

    این ڈی ایم اے نے متعلقہ اداروں کو سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے مطلوبہ ایمرجنسی عملہ و مشینری تیار رکھنے کی ہدایت کی ہے جمعہ اور ہفتہ کے روز مری، گلیات، اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک اور چکوال میں بارش کا امکان ہے۔ لاہور، شیخوپورہ، گوجرانوالہ، گجرات، قصور اور میانوالی سمیت صوبے کے دیگر اضلاع میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

    پی ڈی ایم اے کے مطابق موسلادھار بارش کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خطرہ ہے جبکہ ڈیرہ غازی خان کے برساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے ریسکیو ریلیف ٹیموں کو متحرک کیا جائے اور شفٹوں میں ڈیوٹیاں لگائی جائیں، اور نشیبی علاقوں سے لوگوں کے انخلاء کو بھی یقینی بنایا جائے۔

    این ڈی ایم اے نے آئندہ تین روز میں منگلا ڈیم ، دریائے جہلم اور چناب میں پانی کا اخراج تیز ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے، اور گلگت بلتستان میں فلڈنگ کا بھی خدشہ ہے، متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے اور عوام کو احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

    چترال :گلیشئیر پھٹنے سے بڑے پیمانے پر تباہی

  • آج رات سے مون سون بارشوں کا نیا سلسلہ جاری

    آج رات سے مون سون بارشوں کا نیا سلسلہ جاری

    آج رات سے ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا امکان ہے، بارشوں کا یہ سلسلہ 23 جولائی تک جاری رہے گا۔

    باغی ٹی وی: محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون ہوائیں آج رات سےملک کےبالائی اوروسطی علاقوں میں داخل ہو کر بارشوں کا سبب بنیں گی کراچی ،ٹھٹھہ اور حیدرآباد سمیت سندھ کے مختلف علاقوں میں 20 سے 22 جولائی کےدوران وقفےوقفے سے موسلا دھار بار شوں کا امکان ہے جبکہ اس سے پہلے کل سے ہی ملک کے دیگر علاقوں میں تیز بارش ہوگی۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق تھرپارکر، عمرکوٹ، میرپور خاص، سکھر، لاڑکانہ اور جیکب آباد میں بارش متوقع ہےشہر قائد میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے جبکہ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان، پنجاب، خیبر پختونخوا، بلوچستان اور سندھ سمیت وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی بارش ہوگی۔

    پی ڈی ایم اے نے خیبر پختونخوا میں طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری کر …

    محکمہ موسمیات کے مطابق شدید بارش سے نشیبی علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہوسکتی ہے، ساتھ ہی متعلقہ محکموں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہےمحکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا میں 19جولائی سے مون سون بارشوں کا نیاسلسلہ شروع ہونے کاامکان ہے،اس حوالے سے پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دی ہے جس کے مطابق گرج چمک کے ساتھ بارشوں اور تیز ہواؤں کےپیش نظر ضلعی انتظامیہ کو پیشگی اقدامات اٹھانے کی ہدایات جاری ہوئے ہے،پی ڈی ایم اے مراسلہ میں ڈی جی پی ڈی یم اے نے بالائی اضلاع میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ طاہر کیا ہے ،اسلئے ضلعی انتظامیہ کو چھوٹی بھاری مشینری کی دستیابی یقینی بنانے کے ہدایات جاری کئے گئے ہے-

    کے پی کے،محرام الحرام کے دوران عزاداروں کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے ریسکیو1122 …

    ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں سے پشاور،چارسدہ، نوشہرہ، مردان اور کے بعض علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے لہذا برساتی نالوں کی نگرانی کی جائے۔پی ڈی ایم اےمراسلہ کے مطابق طوفان کی صورت عوام بجلی کی تاروں، کمزور تعمیرات، سایئن بورڈز اور بل بورڈز سے دور رہے۔حساس بالائی علاقوں میں سیاحوں اور مقامی کمیونٹیز کو ایڈوائزری کی ترسیل یقینی بنائیں۔

    پی ڈی ایم اے مراسلہ میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ پیغامات مقامی زبانوں میں پہنچائے جائیں ۔تمام متعلقہ لائن ڈیپارٹمنٹس روڈ لنکس کی بحالی میں چوکس رہیں مراسلہ میں سڑک کی بندش سے بچنے کے لیے ٹریفک کے لئے متبادل راستے فراہم کر کئے جائیں۔ جس کے لئے انتظامیہ اسپیل کےلیےخصوصی منصوبہ بندی کریں۔پی ڈی ایم اے مراسلہ میں بتایا گیا ہےکہ حساس علاقوں میں صوبائی اور قومی شاہراہوں پرمسافروں کو پیشگی خبردار کیا جائے۔اور متعلقہ حکام بوقت ضرورت لوگوں کومحفوظ انتظار گاہوں میں منتقل کریں۔

    کراچی؛ پی ٹی آئی سیکریٹری اطلاعات گرفتار

    اس کے علاوہ سیاحوں کو موسمی صورت حال سے آگاہ کیاجائے ۔ سیاح دوران سفر خصوصی احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ پی ڈی ایم اے مراسلہ کے مطابق پی ڈی ایم اے ،پی ای او سی کو صورتحال کے بارے میں بروقت آگاہ کیا جائے۔مراسلے میں بتایا گیا ہے بارشوں کا سلسلہ وقفے وقفے سے 23 جولائی تک جاری رہنے کا امکان جس کے لئےپی ڈی ایم اے کا ایمرجنسی آپریشن سنٹر مکمل طور پر فعال ہے، عوام معلومات اور رہنمائی کے لیے ہماری ہیلپ لائن 1700 پر رابطہ کریں.

    .ڈائریکٹر جنرل پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی پنجاب فلائیٹ لیفٹیننٹ ریٹائرڈ عمران قریشی نے کہا ہے کہ مون سون ہوائیں 18 جولائی کو ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں داخل ہوں گی جو کہ 19 جولائی رات تک شدت اختیار کریں گی۔انہوں نے کہا کہ 18 جولائی (رات)سے 23 جولائی کےدوران لاہور ، اسلام آباد، راولپنڈی، مری ، اٹک، چکوال ، گوجرانوالہ ، منڈی بہاؤالدین، سیالکوٹ، نارووال، گجرات ، قصور ، سرگودھا ،فیصل آباد ، ساہیوال، میانوالی ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، بہاولنگر اوکاڑہ میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

    انہوں نے کہا کہ 19 جولائی سے 21 جولائی کےدوران ڈی جی خان، ملتان ، بہاولپور ،راجن پور، بھکر، لیہ، کوٹ ادو، اور رحیم یار خان میں بھی بارش کا امکان ہے اور اسی دوران بعض مقامات پر موسلادھار بارش بھی ہو سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ 18 سے 22 جولائی کےدوران لاہور ، اسلام آباد، راولپنڈی اور گوجرانوالہ میں موسلادھار بارش کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے، جبکہ مری ، گلیات کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خطرہ ہے۔ڈی جی پی ڈی ایم اے عمران قریشی نے جاری کردہ احتیاطی تدابیر بارے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کسان حضرات موسمیاتی پیشگوئی کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنے معاملات ترتیب دیں اور سیاح بارشوں کے دوران کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچنے کے لیے محتاط رہیں۔انہوں نے کہا کہ بارشوں کے دوران نشیبی علاقوں میں رہائش پذیر افراد محفوظ مقامات پر منتقل ہو جائیں جبکہ شہری بارش کے دوران دریاؤں اور نہروں میں نہانے سے گریز کریں۔

    انہوں نے کہا کہ بارش کے دوران یا بھیگے کپڑوں میں بجلی کے کھمبوں ،تاروں اور برقی آلات کو چھونے سے گریز کریں اور اپنے بچوں پر خصوصی نظر رکھیں۔انہوں نے انتظامیہ کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ بارش کی پیشگوئی کے پیش نظر اپنے انتظامات مکمل رکھیں اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیاریاں مکمل کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ شہری ہنگامی صورتحال میں پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر کال یا اپنے متعلقہ اضلاع کی انتظامیہ سے رابطہ کریں۔

  • پی ڈی ایم اے نے خیبر پختونخوا میں طوفانی بارشوں کا الرٹ  جاری کر دیا

    پی ڈی ایم اے نے خیبر پختونخوا میں طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری کر دیا

    محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا میں 19جولائی سے مون سون بارشوں کا نیاسلسلہ شروع ہونے کاامکان ہے،اس حوالے سے پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دی ہے جس کے مطابق گرج چمک کے ساتھ بارشوں اور تیز ہواؤں کےپیش نظر ضلعی انتظامیہ کو پیشگی اقدامات اٹھانے کی ہدایات جاری ہوئے ہے،پی ڈی ایم اے مراسلہ میں ڈی جی پی ڈی یم اے نے بالائی اضلاع میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ طاہر کیا ہے ،اسلئے ضلعی انتظامیہ کو چھوٹی بھاری مشینری کی دستیابی یقینی بنانے کے ہدایات جاری کئے گئے ہے،

    ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں سے پشاور،چارسدہ، نوشہرہ، مردان اور کے بعض علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے لہذا برساتی نالوں کی نگرانی کی جائے۔پی ڈی ایم اےمراسلہ کے مطابق طوفان کی صورت عوام بجلی کی تاروں، کمزور تعمیرات، سایئن بورڈز اور بل بورڈز سے دور رہے۔حساس بالائی علاقوں میں سیاحوں اور مقامی کمیونٹیز کو ایڈوائزری کی ترسیل یقینی بنائیں۔

    پی ڈی ایم اے مراسلہ میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ پیغامات مقامی زبانوں میں پہنچائے جائیں ۔تمام متعلقہ لائن ڈیپارٹمنٹس روڈ لنکس کی بحالی میں چوکس رہیں۔ مراسلہ میں سڑک کی بندش سے بچنے کے لیے ٹریفک کے لئے متبادل راستے فراہم کر کئے جائیں۔ جس کے لئے انتظامیہ اسپیل کے لیے خصوصی منصوبہ بندی کریں۔پی ڈی ایم اے مراسلہ میں بتایا گیا ہے کہ حساس علاقوں میں صوبائی اور قومی شاہراہوں پرمسافروں کو پیشگی خبردار کیا جائے۔اور متعلقہ حکام بوقت ضرورت لوگوں کومحفوظ انتظار گاہوں میں منتقل کریں۔
    اسکے علاوہ سیاحوں کو موسمی صورت حال سے آگاہ کیاجائے ۔ سیاح دوران سفر خصوصی احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ پی ڈی ایم اے مراسلہ کے مطابق پی ڈی ایم اے ،پی ای او سی کو صورتحال کے بارے میں بروقت آگاہ کیا جائے۔مراسلے میں بتایا گیا ہے بارشوں کا سلسلہ وقفے وقفے سے 23 جولائی تک جاری رہنے کا امکان جس کے لئےپی ڈی ایم اے کا ایمرجنسی آپریشن سنٹر مکمل طور پر فعال ہے، عوام معلومات اور رہنمائی کے لیے ہماری ہیلپ لائن 1700 پر رابطہ کریں.

  • مختلف اضلاع میں مزید بارشوں اور ژالہ باری کی پیشگوئی

    مختلف اضلاع میں مزید بارشوں اور ژالہ باری کی پیشگوئی

    محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کی ہے-

    باغی ٹی وی : محکمہ موسمیات نے مختلف اضلاع میں 13 سے 17 جولائی تک مزید بارشوں اور چند مقامات پر ژالہ باری کی پیشگوئی کردی محکمہ موسمیات کے مطابق بحیرہ عرب سے مون سون ہوائیں 12 جولائی کو ملک میں داخل ہوں گی جو بالائی اور وسطی علاقوں پر اثر انداز ہوں گی 12 سے 17 جولائی آزاد کشمیرمیں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی، جب کہ مری، گلیات اور اسلام آباد سمیت پنجاب میں بھی بادل برسیں گے، اس دوران چند مقامات پرژالہ باری بھی متوقع ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ خطہ پوٹھوہار، شمال مشرقی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا میں بارش متوقع ہے جب کہ آزاد کشمیر اورگلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہےاسلام آباد میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے، مری، گلیات میں بھی بارش متوقع ہے۔

    مذاہب کےاحترام سےمتعلق پاکستان کیجانب سےاقوام متحدہ میں پیش قرارداد پرآج ووٹنگ کاامکان

    محکمہ موسمیات کےمطابق پنجاب میں لاہور،اسلام آباد، راولپنڈی، مری، اٹک، چکوال،جہلم، گوجرانوالہ، گجرات، منڈی بہاؤالدین، سیالکوٹ، اوکاڑہ، نارووال، قصور، سرگودھا ، میانوالی، خوشاب، حافظ آباد، شیخوپورہ، فیصل آباد، جھنگ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے ڈی جی خان، ملتان ، راجن پور، بھکر، لیہ اور کوٹ ادو میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے بالاکوٹ، ایبٹ آباد اور مانسہرہ میں چند مقا ما ت پر بلوچستان کے اکثر ضلعوں سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

    سندھ طاس معاہدہ؛ ثالثی عدالت میں بھارت کو شکست نظر آنے لگی

    محکمہ موسمیات نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ 14 سے 17 جولائی بارشوں سے نشیبی علاقے زیرآب آسکتے ہیں، جب کہ مری، گلیات، گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے، اور آندھی سے کمزور انفرا اسٹرکچراور سولرپینل کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہےمحکمہ موسمیات نے ہدایت جاری کی ہے کہ آندھی اور شدید بارشوں کے دوران شہری محفوظ مقامات پر رہیں، جب کہ تمام متعلقہ ادارے بھی الرٹ رہیں۔

    چیئرمین پی ٹی آئی جیسا ڈکٹیٹر ملکی تاریخ میں پیدا نہیں ہوا، شرجیل میمن

  • بھارت نے دریائے راوی میں پانی چھوڑ دیا،پی ڈی ایم اے کی انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایت

    بھارت نے دریائے راوی میں پانی چھوڑ دیا،پی ڈی ایم اے کی انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایت

    لاہور: بھارت نے دریائے راوی میں پانی چھوڑ دیا۔

    باغی ٹی وی: پرووینشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی(پی ڈی ایم اے) کے مطابق بھارت نے ایک لاکھ 85 ہزارکیوسک پانی دریائےراوی میں چھوڑا دیا،گزشتہ سال بھی بھارت نے ایک لاکھ 73 ہزار کیوسک پانی چھوڑا تھاپی ڈی ایم اے نے ہدایت کی ہےکہ دریائے راوی سے منسلک اضلاع کی انتظامیہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے الرٹ رہے۔

    ڈپٹی کمشنر نارووال کا کہنا ہے کہ دریائے راوی میں بھارت سے آنے والا ریلہ آج شام جسڑپہنچےگا، دریائے راوی سے جسڑ کے مقام پر ڈھائی لاکھ کیوسک کا ریلہ گزر سکتا ہے، دریائے راوی اور معاون برساتی نالوں پر 9 فلڈ ریلیف کیمپ قائم ہیں۔

    کراچی میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری،مزید بارش کی پیشگوئی

    دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق موسلادھار بارش کے باعث گوجرانوالہ، سیالکوٹ، نارووال، بہاولنگر، اوکاڑہ اور زیریں سندھ میں ٹھٹھہ، بدین، تھر پارکر، نگر پارکر، اسلام کوٹ، مٹھی، چھور، حیدرآباد، جامشورو اور کراچی کے نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہےجبکہ مری، گلیات، کشمیر، گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ ہوسکتی ہیں تیز بارش سے کشمیر، ڈیرہ غازی خان، کوہلو، سبی اور بارکھان کے پہاڑی علاقوں میں ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے۔

    مشینی و جدید کاشتکاری اور موسمیاتی سمارٹ فارمنگ کے طریقوں پرمبنی گرین پاکستان انیشیٹیو کا …

    دریں اثنا نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے حاليہ بارشوں سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات کی رپورٹ میں بتایا کہ ملک بھر میں 25 جون سے اب تک بارشوں کے باعث 76 افراد جان کی بازی ہار گئے، جن میں سب سے زیادہ پنجاب میں 48 اور خیبرپختونخوا میں 20 اموات ، بلوچستان میں 5 اور آزاد کشمیر میں 3 اموات ريکارڈ کی گئی ملک بھر میں 30 مرد، 15 خواتين جبکہ 31 بچے جان کی بازی ہار چکے ہیں زخمی ہونے والے افراد کی تعداد 133 ہے، جن میں 49 مرد، 38 خواتین اور 48 بچے شامل ہیں اس دوران ملک بھر میں 78 گھروں کو نقصان پہنچا۔

    عمران خان آرمی چیف کیخلاف مذموم اور بدنیتی پر مبنی مہم میں مصروف ہیں،وزیراعظم

  • لاہورمیں 285 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوچکی ہے،عامر میر

    لاہورمیں 285 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوچکی ہے،عامر میر

    لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں گزشتہ رات شروع ہونے والی بارش کا سلسلسہ وقفے وقفے سے ابھی بھی جاری ہے، جس سے نشیبی علاقے زیر آب ہیں، جبکہ پشاور میں بارش وآندھی کے باعث درخت گرنے سے تین افراد جاں بحق ہوگئے۔

    لاہور میں صبح سویرے ہونے والی بارش سے جل تھل ہوگیا اور شہر کے بیشتر مقامات پر سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں،شہر میں سب سے زیادہ بارش لکشمی چوک میں 234 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی، اس کے علاوہ قرطبہ چوک پر 213، تاج پورہ 202، نشتر ٹاؤن 201، گلشن راوی 200، جوہر ٹاؤن 183، اپر مال 166 اور گلبرگ میں 163 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

    اسٹیٹ بینک کی بینکوں کو آمدن کے برابر ڈالرز کی ایل سی کھولنے کی اجازت

    صرف لاہور ہی نہیں بلکہ پنجاب کے مختلف شہروں میں بارشوں سے کہیں موسم خوشگوار ہوا تو کہیں یہی بارش آفت ثابت ہوئی، گوجر انو الہ ، شیخوپورہ، قصور، جہلم، شکر گڑھ اورلیہ سمیت پنجاب کےدیگر شہروں میں بھی تیز بارش ہوئی جس سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے ملتان میں بھی بارش نے گرمی کا زور توڑ دیا جب کہ مالاکنڈ اور گردو نواح میں بادل جم کر برسے،

    شرقپور شریف میں بارش کے باعث بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی، چونیا‌ں شہر اور اس کے مضافات میں موسلا دھار بارش ہوئی، جبکہ شیخوپورہ شہر اور گردونواح میں بھی موسلا دھار بارش سے گرمی کی شدت میں کمی آگئی۔

    نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے صوبائی انتظامیہ، پی ڈی ایم اے، ریسکیو اور واسا کو نکاسی آب کیلئے تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایات کردی محسن نقوی نے کہا کہ افسران فیلڈ میں نکل کر نکاسی آب کے کام کی نگرانی کریں، نشیبی علاقوں، شاہراہوں سے نکاسی آب کو یقینی بنایا جائے نکاسی آب کے کام میں کوتاہی قطعاً قابل قبول نہیں، لہٰذا اسے متعین وقت میں مکمل کیا جائے جب کہ ٹریفک رواں دواں رکھنے کے لئے مؤثر مینجمنٹ کی جائے۔

    راجہ اعظم وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نامزد

    دارالحکومت مظفرآباد سمیت آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں مون سون کی گزشتہ شام اور رات کے وقت ہونے والی بارش نے جل تھل ایک کردیاصوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے مطابق خیبرپختونخوا میں دو افراد شانگلہ اور ایک خاتون کرک میں جاں بحق ہوئیں، جبکہ مختلف حادثات میں 8 افراد زخمی ہوئے زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا، حادثات میں سات گھروں کو جزوی اور ایک گھر کو مکمل نقصان پہنچا ہے۔

    دوسری جانب محکمہ موسمیات نے آج اسلام آباد، فیصل آباد اور پشاور میں بھی موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی کی ہےمحکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ تیز بارشوں سے نشیبی علاقے زیر آب آنے اور پہاڑی علاقوں میں لینڈسلائیڈنگ کا خدشہ ہے جب کہ سندھ، بلوچستان میں موسم گرم اور خشک رہےگا-

    پاکستان کی بیرونی فنانسنگ، آئی ایم ایف کا91 ارب ڈالر کا ہوشربا تخمینہ

    وزیر اعلیٰ پنجاب سید محسن نقوی کی ہدایت پر وزیر اطلاعات و بلدیات عامر میر کا شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا عامر میر نے بارش کے دوران اہم اور مصروف شاہرات پر نکاسی آب کے انتظامات کا جائزہ لیااس موقع پر صوبائی وزیر بلدیات کے ہمراہ صوبائی وزیر برائے ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ اظفر علی ناصر بھی موجود تھے-

    عامر میر نے محکمہ بلدیات کے متعلقہ اداروں کو بروقت نکاسی آب کی ہدایت کی کہا کہ شہر بھر میں صبح سے اب تک 285 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوچکی ہےحالیہ سالوں میں جولائی کے پہلے ہفتے میں کبھی اتنی بارش نہیں دیکھی گئی تمام متعلقہ محکمے بارش کے دوران مسلسل اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں ٹریفک کی روانی کے لیے مصروف شاہرات سے نکاسی آب کا عمل مسلسل جاری ہے محکمانہ عملہ مکمل مشینری کے ساتھ تندہی سے اپنے فرائض سر انجام دے رہا ہے شہریوں کی سہولت کے لیے بروقت خدمات کی فراہمی کے لیے تمام تر افرادی قوت بروئے کار لائی جا رہی ہے۔

    صوبائی وزیر نے فیلڈ میں مسلسل فرائص سر انجام دینے والے عملہ کی حوصلہ افزائی کے ساتھ کام جاری رکھنے کی ہدایت کی-

  • بالائی اضلاع میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ۔پی ڈی ایم اے مراسلہ

    بالائی اضلاع میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ۔پی ڈی ایم اے مراسلہ

    محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا میں کل سے مون سون بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کاامکان ہے، جس کے پیش نظر ڈی جی، پی ڈی ایم اے نے گرج چمک کے ساتھ بارشوں اور تیز ہواؤں کےپیش نظر ضلعی انتظامیہ کو پیشگی اقدامات اٹھانے کی ہدایات جاری کر دی ہے،پی ڈی ایم اے مراسلہ کے مطابق بالائی اضلاع میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے،جس کے لئےضلعی انتظامیہ نے چھوٹی اور بھاری مشینری کی دستیابی یقینی بنایا ہے، مراسلہ میں بارشوں سے پشاور،چارسدہ، نوشہرہ، مردان اور کے بعض علاقوں میں اربن فلڈنگ کا امکان ظاہر کیا گیا ہے،
    پی ڈی ایم اےمراسلہ کے مطابق برساتی نالوں کی نگرانی کی جائے گی،حساس بالائی علاقوں میں سیاحوں اور مقامی کمیونٹیز کو ایڈوائزری کی ترسیل یقینی بنائیں۔ پی ڈی ایم اے مراسلہ میں مزید کہا گیا ہے کہ کسی بھی صورتحال کے مطابق پیغامات مقامی زبانوں میں پہنچائے جائیں ۔اسکے علاوہ
    تمام متعلقہ لائن ڈیپارٹمنٹس روڈ لنکس کی بحالی میں چوکس رہیں۔ مراسلہ میں سڑک کی بندش سے بچنے کے لیے ٹریفک کے لئے متبادل راستے فراہم کر کئے جائیں حساس علاقوں میں صوبائی اور قومی شاہراہوں پرمسافروں کو پیشگی خبردار کیا جائے۔مراسلہ کے مطابق متعلقہ حکام بوقت ضرورت لوگوں کومحفوظ انتظار گاہوں میں منتقل کریں۔ اسپیل میں ہنگامی خدمات کے اہلکاروں کی دستیابی یقینی بنائیں۔پی ڈی ایم اے مراسلہ میں
    سیاحوں کو موسمی صورت حال سے بر وقت آگاہ کرنے کا بھی حکم دیا گیا ہے، ۔جس کے مطابق سیاح دوران سفر خصوصی احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ اورپی ڈی ایم اے ،پی ای او سی کو صورتحال کے بارے میں بروقت آگاہ کیا جائے۔