Baaghi TV

Tag: پی ڈی ایم

  • پی ٹی آئی کیخلاف کارروائیوں میں ملوث ہرپولیس افسر سے ساری عمر حساب لیا جائے گا،حماد اظہر کی دھمکی

    پی ٹی آئی کیخلاف کارروائیوں میں ملوث ہرپولیس افسر سے ساری عمر حساب لیا جائے گا،حماد اظہر کی دھمکی

    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنماحماد اظہر نے پولیس افسران کو خوفناک نتائج کی دھمکی دے دی-

    باغی ٹی وی: لاہور میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے حماد اظہر کا کہنا تھا ہمارے پاس آئی جی سے لے کر سپاہی تک ہر افسر کی تفصیل موجود ہے، حکومت میں آکر ان پولیس افسروں کے خلاف مقدمات چلائےجائیں گے پی ٹی آئی کے خلاف کارروائیوں میں ملوث ہر افسر سے ساری عمر حساب لیا جائے گا لاہور میں ہمارے ہزار سے زیادہ کارکن لاپتہ ہیں، جس نے بھی آئین توڑا سب کو حساب دینا ہوگا۔

    تحریک انصاف کے رہنماوں پر پولیس کا کریک ڈاؤن

    زلفی بخاری کا کہنا تھا پی ٹی آئی کا جلسہ لاپتہ افراد کے لیے آواز بلند کرے گا، اوور سیز پاکستانی آزادانہ الیکشن کے لیے کھڑے ہیں، کل جیسا بھی موسم ہو آپ نے جلسہ گاہ پہنچنا ہے۔

    واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے کارکنوں اور رہنماﺅں کے خلاف مقدمات کے لیے بنائی گئی جے آئی ٹی نے تحقیقات کا آغاز کر دیا جبکہ لاہور میں مختلف مقدمات میں ملوث 145زیر حراست ملزمان سے تفتیش کا عمل شروع کر دیا گیا ہے علاوہ ازیں ذرائع کے مطابق لاہور میں سی سی ٹی وی اور دیگر فوٹیجز کی مدد سے تفتیشی ٹیموں کو مزید کارکنان کی فہرستیں فراہم کر دی گئیں-

    پی ٹی آئی رہنماؤں کی یورپی یونین کی اہم شخصیات سے ملاقات

    ذرائع کے مطابق لاہور لسٹوں کے مطابق گرفتاریاں کرنے کا سلسلہ جاری ہے جبکہ لاہور مینار پاکستان میں کل ہونے والے جلسے کو مبینہ طور پر ناکام بنانے کے لیے جے آئی ٹی کی جانب سے مزید پی ٹی آئی کے کارکنوں کی گرفتاریاں کرنے کا حکم دیا گیا ہے.

    خیال رہے کہ لاہور میں تفتیشی ٹیموں کو سرگرم رہنماﺅں اور کارکنوں کو گرفتار کرکے نامعلومقام پر منتقل کرنے کا حکم دیا گیا ہے اور لاہور مینار پاکستان میں کل کے ہونے والے پی ٹی آئی کے جلسے میں شرکت کے لیے آنے والے کارکنوں میں خوف کی فضاء قائم ہوگئی ہے-

    کارکنوں پرتشدد :پی ٹی آئی نےامریکی ،برطانوی پارلیمنٹ یورپی یونین اورانسانی حقوق کی تنظیموں کو …

  • کارکنوں پرتشدد :پی ٹی آئی نےامریکی ،برطانوی پارلیمنٹ یورپی یونین اورانسانی حقوق کی تنظیموں کو خطوط ارسال کر دیئے

    کارکنوں پرتشدد :پی ٹی آئی نےامریکی ،برطانوی پارلیمنٹ یورپی یونین اورانسانی حقوق کی تنظیموں کو خطوط ارسال کر دیئے

    پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے امریکی ایوان نمائندگان، ہاؤس آف لارڈز، یورپی یونین اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے عمران خان، اراکین پارلیمنٹ اور کارکنوں پر تشدد کا نوٹس لینے کی اپیل کر دی۔

    باغی ٹی وی: سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے دنیا بھر کے پارلیمانی و انسانی حقوق کے فورمز کو خطوط لکھ دیے ہیں، اسد قیصر کی جانب سے یورپی یونین، امریکی ایوان نمائندگان، ہاؤس آف لارڈز اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کو خطوط ارسال کیے گئے ہیں۔

    اسد قیصر کی جانب سے لکھے گئے خطوط میں عمران خان، اراکین پارلیمنٹ اور پی ٹی آئی کارکنان پر تشدد کا نوٹس لینے کی اپیل کی گئی ہے۔

    مراسلے میں کہا گیا ہے کہ بطور سابق اسپیکر پاکستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں علم میں لانا چاہ رہا ہوں، پاکستان تحریک انصاف ملک کی مقبول ترین سیاسی جماعت ہے، خیبرپختونخوا اور پنجاب میں نگراں حکومتوں نے انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کیں۔

    اسد قیصر کے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ عمران خان کو سیاست سے نکالنے کے لیے جھوٹے فوجداری مقدمات درج کیے گئے، سابق وزیراعظم کے گھر پر متعدد حملے اور کارکنان پر تشدد کیا گیا، پی ٹی آئی پر غیر آئینی طور پر پابندی عائد کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

    مراسلے میں کہا گیا ہے کہ خِبرپختونخوا اور پنجاب میں نگراں حکومتوں نے سیاسی ورکروں کی آواز دبانے کے لیے انسانی حقوق کی شدید خلاف ورزیاں کیں، سابق وزیراعظم عمران خان کو سیاست سے نکالنے کیلئےجھوٹےفوجداری مقدمات درج کیے گئےعمران خان کو قاتلانہ حملے میں 11 گولیاں ماری اور 127 مقدمات درج کیے گئے۔

    پی ٹی آئی رہنما نے عالمی اداروں کو خطوط میں لکھا کہ صحافی ارشد شریف کو قتل کیا گیا، ان کی والدہ کو انصاف نہیں ملا، پی ٹی آئی کارکن ظل شاہ کو پنجاب پولیس حراست کے دوران تشدد سے قتل کیا گیا، پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) اعلیٰ عدلیہ پر جعلی آڈیو ویڈیو کے ذریعے بلیک میلنگ حملے کر چکی ہے۔

    مراسلے میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے غیر آئینی طور پر دو صوبوں میں انتخابات ملتوی کیے،وزیراعظم شہباز شریف نے تشدد کے خلاف مزاحمت کرنے والے پارٹی کارکنان کوعسکریت پسندکہا،وزیراعظم کی بھتیجی مریم نواز نےسیاسی ورکرزکوتعصب اور نسل پرستانہ قرار دیا، پاکستانی عوام کی سیاسی نسل کشی، جمہوریت کی تباہی کو روکنے میں کردار ادا کریں۔

  • عمران خان خود کو غیر محفوظ سمجھتے ہیں تو جماعت کے مرکز منصورہ آجائیں،سراج الحق

    عمران خان خود کو غیر محفوظ سمجھتے ہیں تو جماعت کے مرکز منصورہ آجائیں،سراج الحق

    جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو جماعتِ اسلامی کے مرکز منصورہ میں قیام کی دعوت دے دی۔

    باغی ٹی وی: سراج الحق نے کہا کہ پنجاب حکومت پی ڈی ایم کا حصہ بن چکی ہے، حکومت پی ٹی آئی کے جلسے میں رکاوٹیں نہ ڈالے عمران خان یا جس بھی سیاستدان کو جان کا خطرہ ہے وہ منصورہ آ جائے،الیکشن کمیشن نے ملک کو آئینی بحران میں مبتلا کردیا۔

    اہلِ ثروت اپنی مالی حیثیت کے مطابق فطرہ وفدیہ اداکریں،مفتی منیب الرحمان

    سراج الحق نے کہا کہ الیکشن کے حوالے سے سپریم کورٹ کا حکم نہ مانا تو یہ آئین سے بغاوت ہوگی الیکشن کے لیے سیاسی جماعتیں مذاکرات کریں پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی ہوش کے ناخن لیں ورنہ مارشل لاء کی طرف بڑھ رہے ہیں، قومی اسمبلی ، سندھ اور بلوچستان اسمبلیاں توڑ کر ایک ہی دن انتخابات کرائے جائیں۔

    اہلِ ثروت اپنی مالی حیثیت کے مطابق فطرہ وفدیہ اداکریں،مفتی منیب الرحمان

    امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ مینارِ پاکستان پر عمران خان کے جلسے کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی نہ کی جائیں، ہر گھر میں مہنگائی کی آگ لگی ہو ئی ہے زرعی ملک میں موت سستی اور آٹا مہنگا ہوگیا، ایک لاکھ 40 ہزار افراد ڈپریشن کے مریض بن چکے ہیں،پورا سسٹم ڈھکوسلا اور حکومت صرف سرخی پاوڈر ہے-

    پی ٹی آئی کا مینار پاکستان جلسہ، دہشتگردی کا تھریٹ الرٹ جاری

    صحافی کی جانب سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں سراج الحق نے کہا کہ عمران خان زمان پارک میں یا آزاد کشمیر جہاں ان کی حکومت ہےخود کو غیر محفوظ سمجھتے ہیں تو وہ لاہور میں جماعت اسلامی کے مرکز منصورہ آ جائیں یہاں امن ہے ان کی جان کو کوئی خطرہ نہیں ہوگا۔

    پاکستانی نژاد مسلمان خاتون فوزیہ یونس سفارتی مشن میں پہلی برطانوی خاتون سربراہ مقرر

  • میری  گرفتاری کی صورت میں پارٹی کی پلاننگ تیار  ہے،عمران خان

    میری گرفتاری کی صورت میں پارٹی کی پلاننگ تیار ہے،عمران خان

    چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کا کہنا ہے کہ ان کی گرفتاری کی صورت میں پارٹی کی پلاننگ تیار ہے۔

    عمران خان نے اپنے حالیہ بیان میں کہا کہ ویسے تو ملکی مسائل کا واحد حل فوری اور شفاف انتخابات ہیں اگر الیکشن کے علاوہ بھی ملک کو دلدل سے نکالنے کا کوئی راستہ ہے تو وہ بتا دیں ملک میں اس وقت خوف کا نظام قائم ہے، میں پوچھتا ہوں کہ کس نےفیصلہ کیا کہ عمران خان کو نہیں آنے دینا، ملک میں ایک ہی وفاقی پارٹی رہ گئی ہے ، آپ مجھے ختم کریں گے تو ملک کو اکٹھا کون کرے گا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کی پی ٹی آئی کارکن کی موت کی تحقیقات کرنے والی ٹیم سے …

    ایک بیان میں عمران خان نے کہا کہ جنہوں نے این آر او لیا ان کو مجھ سے خطرہ تو ہونا ہی ہے، ملک کا کوئی قانون ہے یا اسے ملکہ کے حکم پر چلانا ہے؟ اختلاف کرتے ہیں تو اس کا مقصد یہ نہیں کہ ہم اداروں سے لڑائی کریں گے، مجھے نظر آرہا ہے کہ صرف عدلیہ ہی ملک کو تباہی سے بچا سکتی ہے-

    ان کا کہنا تھا کہ جام پورکے الیکشن سے ان کی کانپیں ٹانگنے لگی ہیں، ان کا ایک نکاتی ایجنڈا ہے کسی طرح الیکشن سے نکلو، ان کا پلان تھا ہم سب کو باہر کرکے الیکشن کراتے، آج جتنے لوگ تھے مجھے خوف ہوا کہ نکلے تو خون خرابہ ہو گا، ہم عدالت کے پاس جا رہے ہیں کہ ہمیں عدلیہ سے آر اوز چاہئیں۔

    عمران خان نے کہا کہ ملک میں کوئی قانون ہے یا ملکہ کے حکم پر چلنا ہے، میرا بھی لندن میں فلیٹ تھا اُس پر نواز شریف مجھے عدالت لے گیا ، میں نے اپنے فلیٹ سے متعلق ایک ایک دستاویز پیش کیے۔

    پی ٹی آئی نے لاہور میں کل کی ریلی کے شیڈول کا اعلان کردیا

    چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ میں آزاد آدمی ہوں اور کسی کا غلام نہیں بن سکتا اگر یہ ہم سے بہتر معیشت چلاتے تو میں چپ کرکے الیکشن کا انتظار کرتا ان کے پاس جو غیر قانونی دولت ہے اس کا ابھی تک جواب نہیں دیا، جو ملک کا پیسے چوری کر کے باہر لے گئے وہ کیسے ملک ٹھیک کر سکتے ہیں۔

    چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ مریم نواز کو جلسوں کی اجازت ہے ہمیں نہیں، کیا یہ لیول پلیئنگ فیلڈ ہے؟ ن لیگ کا بیڑا غرق میری وجہ سے نہیں ہو رہا بلکہ اس وجہ سے ہو رہا ہے کہ نواز شریف نے اپنی بیٹی کو اوپر بٹھا دیا ہے، ن لیگ کے پرانے لوگ اس خاتون سے آرڈر لیں گے جس نے ایک گھنٹہ کام نہیں کیا، وہ ہر دوسرے روز ایسی بات کر دیتی ہے جو ہمارا فائدہ کراتی ہے گرفتاری کی صورت میں پلاننگ تیار ہے، وقت پر بتائیں گے-

    سابق وزیراعظم کا کہنا تھا میں نے کبھی نہیں کہا کہ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کو آرمی چیف بناؤ، یہ گیم اپنا کھیل رہے تھے اور مجھے استعمال کیا جا رہا تھا یہ لیول پلئینگ فیلڈ اسے کہتے ہیں کہ دوسرے کے ہاتھ باندھ دو اور اگلے کے ہاتھ میں بندوق پکڑا دو۔

    سستی روٹی سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

  • مہنگائی کے خلاف احتجاجی تحریکیں چلانے والےآج کیوں خاموش ہیں،سراج الحق

    مہنگائی کے خلاف احتجاجی تحریکیں چلانے والےآج کیوں خاموش ہیں،سراج الحق

    امیر جماعت اسلامی سراج الحق نےکہا ہےکہ مہنگائی کے خلاف احتجاجی تحریکیں چلانے والے پی ڈی ایم کے رہنما آج مہنگائی پرکیوں خاموش ہیں-

    باغی ٹی وی: کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کر تے ہوئےسراج الحق کا کہنا تھاکہ وزیر اعظم شہباز شریف نے اعلان کیا تھاکہ کپڑے بیچ دوں گا لیکن ان کے کپڑے تو سلامت ہیں آج قوم بے لباس ہو چکی ہے،مہنگائی کے خلاف احتجاجی تحریکیں چلانے والے پی ڈی ایم کے رہنما آج مہنگائی پرکیوں خاموش ہیں؟-

    عمران خان کا سینئیر امریکی رکن سے ٹیلیفونک رابطہ

    انہوں نےکہا کہ نا اہل حکمرانوں کی وجہ سے آج عوام دو وقت کی روٹی سے بھی محروم ہوگئے ہیں، لوگوں نے تو مسکرانا بھی چھوڑ دیا ہے رمضان کی آمد کے موقع پر اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں کمی لائی جائے۔

    امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ نیب کے دفاتر موجود تو ہیں لیکن وہاں مکھیاں ما ری جا تی ہیں، بجلی کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضا فہ کرکے عوام کو جھٹکا دیا گیا ہے، تین افراد کے قتل میں ملوث سر دار کو تو ضمانت دے دی گئی لیکن مولانا ہدایت الرحمان کو رہا نہیں کیا جا رہا ہے-

    لاہور قلندرز کو بولنگ کی وجہ سے دوسری ٹیموں پر برتری حاصل ہے

    سراج الحق نے کہا کہ بلو چستان کا کوئی بلوچ بھی سی پیک کے خلاف نہیں بس وہ یہی کہتا ہے کہ سی پیک سے بلو چستان کو بھی فائد ہ حاصل ہو نا چاہیے۔

  • ازخود نوٹس:پی ڈی ایم کی سپریم کورٹ سے فل کورٹ تشکیل دینے کی استدعا،اقلیتی برادری نے بھی رجوع کر لیا

    ازخود نوٹس:پی ڈی ایم کی سپریم کورٹ سے فل کورٹ تشکیل دینے کی استدعا،اقلیتی برادری نے بھی رجوع کر لیا

    اسلام آباد : سپریم کورٹ کی جانب سے پنجاب اور خیبرپختونخوا انتخابات کی تاریخ کےحوالے سے لیے گئے ازخود نوٹس میں اقلیتی برادری نے بھی درخواست دائر کردی جبکہ حکومت میں شامل پی ڈی ایم کی تین بڑی سیاسی جماعتوں نےخیبرپختونخوا اور پنجاب میں عام انتخابات سے متعلق از خود نوٹس کیس میں سپریم کورٹ سے فل کورٹ تشکیل دینے کی استدعا کی ہے-

    باغی ٹی وی: سپریم کورٹ میں درخواست فاروق ایچ نائیک، کامران مرتضیٰ اور منصور عثمان ایڈووکیٹ کے توسط سے دائر کی گئی ہے۔

    درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ کیس کی سماعت کیلئے تمام ججز پر مشتمل فل کورٹ بنائی جائے اور فل کورٹ میں جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کو فل کورٹ میں شامل نہ کیا جائے۔

    درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ دونوں ججز پہلے سے اپنا مائنڈ کیس میں اپلائی کرچکے ہیں، کئی آئینی، قانونی اور عوامی اہمیت کے سوال سامنے آ چکے ہیں جن پر سماعت ضروری ہے۔

    دوسری جانب پنجاب اور خیبرپختونخوا انتخابات کی تاریخ کے حوالے سے لیے گئے ازخود نوٹس میں اقلیتی برادری نے کیس میں فریق بننے کیلئےرجوع کرلیا۔

    مذکورہ درخواست سیموئیل پیارا نامی شہری کی جانب سے دائر کی گئی ہے جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ پنجاب اور کے پی میں عام انتخابات سے مسیحی برادری کے حقوق جڑے ہیں دونوں صوبوں میں عام انتخابات کی تاریخ کو تبدیل کیا جائے، 9اپریل مسیحی برادری کے مذہبی تہوار ایسٹر کا دن ہے۔

    شہری کا اپنی درخواست میں کہنا ہے کہ دونوں صوبوں کی مسیحی برادری ان دنوں ایسٹر کے تہوار میں مصروف ہوگی۔ اس کے علاوہ 7اپریل کو گُڈفرائیڈے کا دن بھی مقدس ہے۔

    مسیحی درخواست گزار نے سپریم کورٹ سے استدعا کی ہے کہ مسیحی برادری کے حقوق کو مدنظر رکھتےہوئے اسے ازخود نوٹس کیس میں فریق بنایا جائے۔

  • ضمنی انتخابات میں حصہ لینا ہے ہا نہیں مشاورت کے بعد فیصلہ کیا جائےگا،ذرائع پیپلز پارٹی

    ضمنی انتخابات میں حصہ لینا ہے ہا نہیں مشاورت کے بعد فیصلہ کیا جائےگا،ذرائع پیپلز پارٹی

    پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی جانب سے ضمنی الیکشن میں حصہ نہ لینے کی تجویز پر پاکستان پیپلز پارٹی(پی پی پی) نے مشاورت کا فیصلہ کیا ہے۔

    باغی ٹی وی: ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کی جانب سے ضمنی انتخابات کے لیے اپنے نامزد امیدواروں سے مشاورت کی جائےگی نامزد امیدواروں سے مشاورت کے بعد ضمنی انتخابات میں حصہ لینے یا نہ لینےکا فیصلہ کیا جائےگا۔

    کوہاٹ: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک خواجہ سرا ہلاک دو زخمی

    واضح رہےکہ ایک روز قبل پیپلز پارٹی کی قیادت سے پی ڈی ایم رہنماؤں کی ورچوئل میٹنگ ہوئی تھی جس میں پی ڈی ایم رہنماؤں کی جانب سے پیپلز پارٹی کو ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے کی تجویز پیش کی گئی تھی۔

    چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی زیر صدارت پی پی پی کے سینئر رہنماؤں پر مشتمل پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ہوا تھا جس میں پی ڈی ایم کی تجویز زیر بحث آئی اجلاس میں ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے کی تجویز پرمختلف آراء سامنے آئیں،پیپلز پارٹی نے ضمنی انتخابات میں حصہ لینے یا نہ لینے کے لیے مشاورت آگے بڑھانے کا فیصلہ کیا تھا-

    دریاؤں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال

  • جیل بھرو تحریک کے لیے پہلے اپنی گرفتاری دینا ضروری ہے،حافظ حمداللہ کا عمران خان کے بیان پر ردعمل

    جیل بھرو تحریک کے لیے پہلے اپنی گرفتاری دینا ضروری ہے،حافظ حمداللہ کا عمران خان کے بیان پر ردعمل

    پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے ترجمان حافظ حمد اللہ کا کہنا ہے کہ جیل بھرو تحریک کے لیے پہلے اپنی گرفتاری دینا ضروری ہے ۔

    باغی ٹی وی: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان اپنے خطاب میں کہا تھا کہ ہمارے پاس دو راستے ہیں ، ایک ملک گیر پہیہ جام ہڑتال ہے، معیشت کی ایسی حالت ہے کہ پہیہ جام ہڑتال سے حالات مزید خراب ہوں گےکارکنوں کو کہتا ہوں کہ جیل بھرو تحریک کی تیاری کریں، میرے سگنل کا انتظار کریں، جیل بھرو تحریک کی کال دوں گا۔

    جیل بھرو تحریک کی بات کرنے والا زمان پارک میں چھپ کر بیٹھا ہے،مریم

    انہوں نے کہا تھا کہ پی ٹی آئی کو ڈرانے دھمکانے کا مقصد میدان سے ہٹانا ہے تاکہ لندن سے بھاگا بھاگا ایک شخص آئے اور الیکشن جیت سکے، ان کے اوپراس وقت 60 سے زائد مقدمات ہیں، منصوبہ یہ تھا کہ عمران خان کو جیل میں ڈالا جائے، بولنے والوں کے منہ بند کیے جائیں،ان کا پلان ہے کہ تحریک انصاف کو ڈرادھمکا کر کمزور کیا جائے، وہ لوگ جو ہمارے مخالف تھے انھیں دونوں صوبوں میں اوپر لایا گیا۔

    عمران خان کی جانب سے جیل بھرو تحریک کے اعلان پر پی ڈی ایم رہنماؤں کی جانب سے ردعمل سامنے آیا ہے-

    پی ڈی ایم کے ترجمان حافظ حمد اللہ کا کہنا ہے کہ خان صاحب کو اپنی گرفتاری نظر آنے لگی تو جیل بھرو کا ڈراما شروع کردیا۔

    خان صاحب جیل جانے کا شوق،ضمانتیں کیوں کراتے ہیں؟ فیصل کریم کنڈی

    اس سے قبل عمران خان کی جیل بھرو تحریک کی دھمکی پر ردعمل دیتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا تھا کہ جیل بھرو تحریک میں سب سے پہلے قیادت گرفتاری دیتی ہے، عمران خان کیسز میں جواب دیں جیل خود بھر جائے گی، جو لوگ دو دن کی جیل میں رو پڑیں وہ جیل بھرو تحریک نہیں چلا سکتے،جیل بھرنے کی بات کرنے والا بزدل شخص چار ماہ سے ٹانگ پر پلستر چڑھا کر عورتوں اور بچوں کو ڈھال بنا کر بیٹھا ہے۔

    عمران خان کے جیل بھرو تحریک سے متعلق بیان پر مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ نے اپنے ردعمل میں کہا تھا کہ خان صاحب کو کسی نے جیل بھرو تحریک کا مطلب غلط بتایا ہےایسی تحریک چلنے پر تمام زیر سماعت اور زیر التوا مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں واپس لی جاتی ہیں،عطااللہ تارڑ نے سوال کیا کہ کیا خان صاحب فارن فنڈنگ کیس، سائفر کیس اور توشہ خانہ کیس میں ضمانت کی درخواستیں واپس لیں گے؟ کیا دیگر رہنما بھی جیل جائیں گے؟-

    عمران خان بھول گئے کہ اللہ نے مکافات عمل بھی دنیا میں رکھا ہے،مریم

  • عمران خان کی آنکھوں کے سامنے 3 ہزار ارب روپے کی چوری ہورہی. فیصل واوڈا

    عمران خان کی آنکھوں کے سامنے 3 ہزار ارب روپے کی چوری ہورہی. فیصل واوڈا

    عمران خان کی آنکھوں کے سامنے 3 ہزار ارب روپے کی چوری ہورہی ہے، فیصل واوڈا

    سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ چوروں کی حکومت میں غریب روٹی کے لئے مررہا ہے تو عمران خان کی آنکھوں کے سامنے تین ہزار ارب کی چوری ہورہی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں پی ٹی آئی سے خارج کئے گئے رہنما فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ ایک طرف پی ڈی ایم جیسی چوروں کی حکومت میں غریب آدمی روٹی کیلئے مر رہا ہے، تو دوسری طرف عمران خان کی آنکھوں کے سامنے 3 ہزار ارب روپے کی چوری ہورہی ہے۔


    فیصل واوڈا نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کیا کررہے ہیں سر؟، مدینہ کی ریاست میں آپ کی آنکھوں کے سامنے تین ہزار ارب کی چوری گرین بیلٹ کو براؤن بیلٹ میں کرنے سے ہورہی ہے۔ فیصل واوڈا نے مزید کہا کہ کیا عدالتیں اس پر بھی کچھ کریں گی، کوئی کھڑا ہو یا نہ ہو، میں اس کے خلاف ضرور کھڑا ہوں گا۔

    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    نائیجیریا میں ریلوے اسٹیشن پر ٹرین کے منتظر 32 افراد اغوا
    ٹائٹن اروم نامی پھول جو 7 سے 10 سال میں ایک بار کھلتا ہے
    کاسمیٹک مصنوعات کے نقصانات سے خبردار کرنے والی سعودی ایپلی کیشن متعارف
    آج ترکیہ کی نامور مصنفہ کالدہ ادیب خانم کا یوم وفات ہے
    قلعہ سیف اللہ کے قریب خوفناک ٹریفک حاثہ میں 7 افراد جاںبحق
    وزیر اعظم شہباز شریف وفد کے ساتھ جنیوا پہنچ گئے
    ایک کمرے میں دو دو کلاسز؛ کراچی میں سرکاری اسکول کی عمارت ٹھیکیدار نے کرائے پر دیدی

    ایک اللہ ہلپ اس نامی صافی نے لکھا کہ ڈوب مرنا چاہیے پی ٹی آئی کو کیونکہ گندم افغانستان اسمگلنگ کر رہے ہیں اور اپنے لوگ مر رہے ہیں جبکہ یہ درخت ایک بی آر ٹی بھی مکمل نہیں کر پائے ہیں.

  • مولانا فضل الرحمان کی طبیعت ناساز،سیاسی سرگرمیاں منسوخ

    مولانا فضل الرحمان کی طبیعت ناساز،سیاسی سرگرمیاں منسوخ

    حکمران اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) و جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی طبیعت ناساز ہو گئی۔

    باغی ٹی وی :حکمران اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے اعلامیے کے مطابق ڈاکٹرز کے مشورے پر مولانا فضل الرحمان نے تمام سیاسی سرگرمیاں منسوخ کردیں۔

    ایف آئی اے نے پی ٹی آئی رہنما قاسم سوری کو طلب کر لیا

    مولانا عبدالغفور حیدری کا کہنا تھا کہ فضل الرحمان کی سیاسی سرگرمیاں تاحکم ثانی منسوخ رہیں گی، ان کی طبیعت کافی عرصے سے ناساز ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ ڈاکٹرز کے مشوروں کو نظر انداز کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے سیاسی سرگرمیاں جاری رکھیں، اب ڈاکٹرز نے انہیں سختی سے سیاسی سرگرمیوں سے روک دیا ہے اور وہ طبیعت بہتر ہونے تک آرام کریں گے کارکنوں کو ٹیلیفون یا گھر پر آکر عیادت کی بھی اجازت نہیں ہوگی۔