Baaghi TV

Tag: چیف جسٹس

  • چیف جسٹس کا ملک کے ہر صوبے میں لاء کمیشن کے نمائندے تعینات کرنے کا اعلان

    چیف جسٹس کا ملک کے ہر صوبے میں لاء کمیشن کے نمائندے تعینات کرنے کا اعلان

    سپریم کورٹ رجسٹری کوئٹہ میں چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے ملک کے ہر صوبے میں لاء کمیشن کے نمائندے تعینات کرنے کا اعلان کیا ہے-

    سپریم کورٹ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحیٰی آفریدی نے سپریم کورٹ کوئٹہ رجسٹری برانچ میں اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کی، جس میں بار ایسوسی ایشنز اور لاء اینڈ جسٹس کمیشن کے درمیان تعاون کا تفصیلی جائزہ لیا گیا جبکہ اجلاس میں انصاف کی فراہمی بہتر بنانے کے لیے ادارہ جاتی روابط مضبوط بنانے پر غور کیا گیا۔

    اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں بلوچستان ہائیکورٹ کے چیف جسٹس روزی خان اور بلوچستان ہائیکورٹ کے رجسٹرار، سپریم کورٹ بار، پاکستان بار اور بلوچستان بار کے نمائندوں نے شرکت کی جبکہ اجلاس میں وفاقی و صوبائی محکموں، پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ حکام بھی شریک ہوئے، چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے ملک کے ہر صوبے میں لاء کمیشن کے نمائندے تعینات کرنے کا اعلان کیا، جو ضلعی بارز میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی کریں گے۔

    چیف جسٹس کا ملک کے ہر صوبے میں لاء کمیشن کے نمائندے تعینات کرنے کا اعلان

    انہوں نے کم ترقی یافتہ اضلاع میں عدالتی بنیادی ڈھانچے کی کمی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ضلعی سطح پر انصاف کے منصوبوں پر مؤثر عملدرآمد کی ہدایت کی،غریب سائلین کو مفت قانونی نمائندگی فراہم کرنے کا اعلان کیا جس کے تحت وکلاء کو ریاست کی جانب سے 50 ہزار روپے تک معاوضہ دیا جائے گا جبکہ قانونی معاونت کا دائرہ کا سپریم کورٹ تک بڑھانے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

    چیف جسٹس نے بارز سے اہل وکلاء کے نام نامزد کرنے اور وکلاء کی تربیت کے لیے فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی کے پروگرامز سے استفادہ کرنے کی ہدایت کی جبکہ تربیتی کیلنڈر کو بارز میں وسیع پیمانے پر تقسیم کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا کراچی میں ہونے والے اگلے اجلاس میں بارز کے مسائل پر مزید مشاورت کی جائے گی۔

    اوکاڑہ: بارش کے دوران چھتیں گرنے کے 3 واقعات، 8 سالہ بچے سمیت 8 افراد زخمی

    قبل ازیں چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی آج اپنے پہلے دورے پر کوئٹہ پہنچے تھے، دورے کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے تھے جبکہ سپریم کورٹ کوئٹہ رجسٹری آمد پر ان کا استقبال کیا گیا تھاچیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 2 بینچ کوئٹہ رجسٹری میں مختلف نوعیت کے کیسز کی سماعت کر رہے ہیںبینچ نمبر ایک میں چیف جسٹس یحییٰ آفریدی اور جسٹس شکیل احمد شامل ہیں جبکہ بینچ نمبر 2 جسٹس جمال خان مندوخیل اور جسٹس مسرت ہلالی پر مشتمل ہے،چیف جسٹس کے اس دورے کو عدالتی نظام کی بہتری اور بلوچستان میں زیر التواء مقدمات کی مؤثر سماعت کے لیے اہم قرار دیا جا رہا ہے۔

    سونے کی قیمت میں آج پھر اضافہ

  • چاروں ہائیکورٹس کے چیف جسٹسز کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری

    چاروں ہائیکورٹس کے چیف جسٹسز کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری

    اسلام آباد: چاروں ہائیکورٹس کے چیف جسٹسز کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

    صدر مملکت آصف علی زرداری کی منظوری کے بعد وزارت قانون و انصاف نے نوٹیفکیشن جاری کیے، جسٹس سرفراز ڈوگر کا بطور چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری ہوا،جسٹس ایس ایم عتیق شاہ کا بطور چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ، جسٹس روزی خان کا بطور چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ اور جسٹس جنید غفار کا بطور چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری ہوا۔

    واضح رہے کہ جوڈیشل کمیشن آف پاکستان نے چاروں ججز کی بطور چیف جسٹس تعیناتی کی نامزدگی کی تھی۔

    لاکھوں روپیہ مالیت کی ڈور اور پینگیں آگ لگا کر جلا دی گئیں

    سندھ ہائیکورٹ کے نئے چیف جسٹس جنید غفار نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا یہ حلف گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے لیا، جنید غفار سندھ ہائیکورٹ کے 26ویں چیف جسٹس ہیں، حلف برداری کی تقریب میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، ججز، ہائیکورٹ اور کراچی بار کے عہدیداران، سینئر وکلاء اور مختلف غیر ملکی مہمان بھی شریک ہوئے۔

    سیالکوٹ پر خواتین کا راج . تاریخ میں پہلی بار ضلع و تحصیل کی مکمل کمان خواتین کے سپرد

    سیالکوٹ پر خواتین کا راج . تاریخ میں پہلی بار ضلع و تحصیل کی مکمل کمان خواتین کے سپرد

    دوسری جانب پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس سید محمد عتیق شاہ آج چیف جسٹس کے طور پر حلف اٹھائیں گےحلف برداری کی تقریب دوپہر 12 بجے گورنر ہاؤس پشاور میں ہوگی، جہاں گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی ان سے حلف لیں گےتقریب میں پشاور ہائیکورٹ کے ججز شریک ہوں گے، جبکہ وزیراعلیٰ کی شرکت کا بھی امکان ہے۔

  • چیف جسٹس  سے ترکیہ کے سفیر کی ملاقات

    چیف جسٹس سے ترکیہ کے سفیر کی ملاقات

    چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سے ترکیہ کے سفیر کی ملاقات کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے۔

    سپریم کورٹ کے رجسٹرار کی جانب سے ملاقات کا اعلامیہ جاری کیا گیا ہے، جس کے مطابق چیف جسٹس نے ترکیہ کی عدلیہ کی جانب سے حالیہ سرکاری دورے کے دوران مہمان نوازی پردلی شکریہ ادا کیا۔

    اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ چیف جسٹس نے پاکستان اور ترکی کے درمیان دیرینہ اور خوشگوار عدالتی تعلقات کو اجاگر کیا جبکہ عدالتی تعلیم اور عدالتی نظام کی استعداد کار بڑھانے کےلئے تعاون کو سراہا چیف جسٹس نے بہترین عدالتی روایات کے باہمی تبادلے اور سیکھنے کی اہمیت اورپاکستان کی ضلعی عدلیہ کو بھی باہمی تعاون میں شامل کرنے کی ضرورت پر زور دیاچیف جسٹس اور ترکیہ سفیر نے دو طرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کی تجدید پر زور دیا۔

  • چاروں ہائیکورٹس میں مستقل چیف جسٹسز تعینات کرنے کا فیصلہ

    چاروں ہائیکورٹس میں مستقل چیف جسٹسز تعینات کرنے کا فیصلہ

    اسلام آباد ہائی کورٹ سمیت چاروں ہائیکورٹس میں مستقل چیف جسٹسز تعینات کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

    باغی ٹی وی : جوڈیشل کمیشن کا 2 مئی کو ہونےوالا اجلاس ری شیڈول کر دیا گیا ہےجوڈیشل کمیشن کا اجلاس اب 19 مئی کو ہوگا جوڈ یشل کمیشن کے 19مئی کو ہونے والے اجلاس میں بلوچستان اور سندھ ہائی کورٹس کے چیف جسٹسز کی تعیناتی پر غور کیا جائے گا جوڈیشل کمیشن پشاور اور اسلام آباد ہائی کورٹس میں مستقل چیف جسٹسز کی تعیناتی پر بھی غور کرے گا، چار مئی تک چاروں صوبائی ہائی کورٹس کے لیے نا مز دگیاں طلب کرلی گئی ہیں، ہائی کورٹس میں مستقل چیف جسٹس صاحبان کی تعیناتی کے لیے 3 سینئر ججز کے ناموں پر غور ہوگا۔

    پاکستان میں مہنگائی 38 فیصد سے کم ہو کر سنگل ڈیجٹ میں آگئی ہے،وزیراعظم

    پاک افغان کے درمیان تجارت میں اضافہ ضروری ہے، اسحاق ڈار

    یہ نہیں ہو سکتا جو پاکستان میں سرمایہ کاری لائے ان پر کوئی بھی حملہ آور ہو، طلال چوہدری

  • چیف جسٹس یحییٰ آفریدی پانچ روزہ دورے پر چین جائیں گے

    چیف جسٹس یحییٰ آفریدی پانچ روزہ دورے پر چین جائیں گے

    اسلام آباد:چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی اتوار کو پانچ روزہ دورے پر چین جائیں گے۔

    باغی ٹی وی : ذرائع کے مطابق جسٹس امین الدین خان اور جسٹس شاہد وحید بھی چیف جسٹس کے ہمراہ ہوں گے، چیف جسٹس ساتھی ججز کے ہمراہ جوڈیشل کانفرنس میں شرکت کریں گے، جسٹس منصور علی شاہ 21 اپریل کو قائم مقام چیف جسٹس کا حلف اٹھائیں گے، چیف جسٹس اور ساتھی ججز آئندہ اتوار کو وطن واپس پہنچیں گے۔

  • سائلین انصاف کے نظام کے بنیادی اسٹیک ہولڈرز ہیں، چیف جسٹس

    سائلین انصاف کے نظام کے بنیادی اسٹیک ہولڈرز ہیں، چیف جسٹس

    اسلام آباد: چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا ہے کہ سائلین سے عزت و وقار سے پیش آنا چاہیے۔

    باغی ٹی وی : عوام کو انصاف تک رسائی کو مزید وسعت دینے کی کوششوں کے تحت چیف جسٹس پاکستان کا مختلف شعبہ جات کے سربراہان کے ساتھ ایک مشاورتی اجلاس منعقد ہوا، اجلاس کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا-

    اعلامیے کے مطابق اجلاس میں سپریم کورٹ کے رجسٹرار محمد سلیم خان، ڈائریکٹر جنرل فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی، سیکرٹری قانون و انصاف کمیشن سیدہ تنزیلہ صباحت نےشرکت کی، اجلاس میں چیف جسٹس نے جاری عدالتی اصلاحات کا جائزہ لیا اور عدالتی طریقہ کار کی ڈیجیٹلا ئزیشن، آسان رسائی، احتساب اور شفافیت کو مزید بہتر بنانے پر زور دیا۔

    190 ملین پاؤنڈ کیس:عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواست عید کے بعد تک ملتوی

    چیف جسٹس پاکستان نے نشاندہی کی کہ اصلاحات کا مقصد صرف مقدمات کے بوجھ کو کم کرنا نہیں بلکہ سائلین کو بروقت اور مؤثر انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے، سائلین انصاف کے نظام کے بنیادی اسٹیک ہولڈرز ہیں، سائلین کے ساتھ عزت و وقار کے ساتھ پیش آنا عدالتی ادارے کی انصاف سے وابستگی اور مثبت عوامی تاثر کو مزید مضبوط کرتا ہے۔

    ایف آئی اے کا ملزم ارمغان کی حوالگی کیلئے انسداد دہشت گردی عدالت سے رجوع

    اعلامیے کے مطابق اجلاس میں اب تک حاصل کیے گئے نمایاں اہداف پر روشنی ڈالی گئی، اجلاس میں ای فائلنگ نظام کے کامیا ب عمل درآمد کا بھی جائزہ لیا گیا،اجلاس میں آئی ٹی ڈائریکٹوریٹ نےعدالتی عمل کو مزید شفاف اور قابل رسائی بنانے کے لیے ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز کے انضمام اور نئے میکانزم کے قیام پر پیش رفت سے متعلق بریفنگ دی۔

    لاہور: گلاب دیوی اسپتال میں بچی سے مبینہ جنسی زیادتی کی کوشش کرنے والا گارڈ گرفتار

  • سائلین سے رشوت،اسلام آباد ہائیکورٹ کا تحقیقات کا حکم

    سائلین سے رشوت،اسلام آباد ہائیکورٹ کا تحقیقات کا حکم

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے جسٹس بابر ستار کے پرائیویٹ سیکرٹری کے خط پر انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔

    یہ فیصلہ اس وقت سامنے آیا جب گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار کی ہدایت پر رجسٹرار اسلام آباد ہائیکورٹ کو ایک خط ارسال کیا گیا۔ اس خط میں کہا گیا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں ٹرانسفر ہو کر آئے اسٹاف کے بارے میں شکایات سامنے آ رہی ہیں کہ وہ سائلین سے رشوت لے رہے ہیں۔خط میں مزید کہا گیا کہ کورٹ کا اسٹاف سائلین اور وکلا سے رقم کا مطالبہ کرتا ہے، جس کے باعث عدالت میں بدعنوانی کی فضا بن گئی ہے۔ اس معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے انکوائری کا حکم دے دیا۔

    انکوائری کے لیے رجسٹرار یار محمد ولانہ اور ایڈیشنل رجسٹرار اسٹیبلشمنٹ رائے محمد خان کو انکوائری افسر مقرر کر دیا گیا ہے۔ قائم مقام چیف جسٹس نے تین دن میں انکوائری رپورٹ طلب کی ہے تاکہ معاملے کی تحقیقات مکمل کی جا سکیں۔یاد رہے کہ رجسٹرار اسلام آباد ہائیکورٹ نے اس معاملے کو قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کے سامنے پیش کیا تھا، جس کے بعد یہ انکوائری شروع کی گئی۔اس اقدام کا مقصد عدالتوں کے اندر بدعنوانی کو روکنا اور انصاف کے نظام کو صاف ستھرا بنانا ہے۔ انکوائری کے بعد اگر کوئی فرد ملوث پایا گیا تو ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

    گرینڈ اپوزیشن الائنس میں شمولیت،جے یوآئی نے پی ٹی آئی کو شرائط بتا دیں

    بھارتی فضائیہ کے دو طیارے ایک دن میں تباہ

    ڈیرہ غازی خان :ادویات اسکینڈل، معطلیوں کی گونج، بڑی مچھلیاں محفوظ؟

  • ہائی کورٹس خودمختار ادارے،معاملات میں مداخلت مناسب نہیں،چیف جسٹس

    ہائی کورٹس خودمختار ادارے،معاملات میں مداخلت مناسب نہیں،چیف جسٹس

    اسلام آباد: ملتان اور جھنگ کی ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشنز کے وفود نے چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی سے ملاقات کی –

    باغی ٹی وی: ملتان اور جھنگ کی ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشنز کے وفود نے چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی سے سپریم کورٹ اسلام آبادمیں ملاقات کی, ملاقات کے اعلامیہ میں کہا گیا کہ چیف جسٹس نے وفد کا خیرمقدم کیا، وفد نے خدشات سے متعلق چیف جسٹس کو آگاہ گیا.

    ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشنز کے وفد نے پنجاب میں ہائی کورٹ اور بارز کے درمیان رابطے اور ہم آہنگی کے فقدان کے مسائل کو اجاگر کیا،چیف جسٹس نے واضح کیا کہ ہائی کورٹس خودمختار ادارے ہیں اور ان کے معاملات میں مداخلت کرنا مناسب نہیں ہو گا.

    پاکستان اور افغانستان کے شہریوں کا امریکا میں داخلہ بند ہونیکا امکان

    چیف جسٹس پاکستان نے تجویز دی معاملے کو لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے ساتھ زیر بحث لایا جا سکتا ہے چیف جسٹس نے بار کونسلز کی قانون و انصاف کمیشن آف پاکستان میں نمائندگی پر بھی روشنی ڈالی، چیف جسٹس نے وفد کو قانون و انصاف کمیشن کے آئندہ اجلاس کے بارے میں آگاہ کیا.

    چیف جسٹس نے وفد کو وفاقی عدالتی اکیڈمی کے تحت جاری تربیتی پروگراموں کے بارے میں آگاہ کیا، پروگرام فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں چیف جسٹس نے وفد کو ایکسس ٹو جسٹس ڈویلپمنٹ فنڈ کے بارے میں آگاہ کیا، چیف جسٹس نے بار ممبران کو ایکسس ٹو جسٹس ڈویلپمنٹ فنڈ کے تحت معاونت حاصل کرنے کی ترغیب دی.

    افغانستان میں چھوڑا امریکی اسلحہ پاکستان کیخلاف استعمال ہو رہا،عرفان صدیقی

    وفد نے چیف جسٹس کو ڈسٹرکٹ بارز کے دورے کی دعوت بھی دی، چیف جسٹس نے قانونی برادری کے ساتھ روابط کو اپنی ترجیح قرار دیا اور بتایا سب سے پہلے دور دراز اور پسماندہ علاقوں کا دورہ کرنا چاہتے ہیں، چیف جسٹس نے وفد کو یقین دلایا کہ مناسب وقت پر وفد کی بار کا بھی دورہ کریں گے۔

  • دور دراز اور پسماندہ علاقے  ترجیح ہیں، چیف جسٹس

    دور دراز اور پسماندہ علاقے ترجیح ہیں، چیف جسٹس

    اسلا م آباد: چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے دور دراز اضلاع میں خدمات انجام دینے والے ججز کو مکمل سپورٹ فراہم کرنے کا عندیہ دیا ہے جبکہ قیدیوں کے حقوق اور بحالی کے لیے جامع پالیسی مرتب کرنے کی ہدایت دی ہے-

    باغی ٹی وی: سپریم کورٹ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے ڈیرہ اسماعیل خان کا دورہ کیا، اُن کے دورے کا مقصد عدالتی خدمات کی بہتری اور انصاف تک مساوی رسائی کو یقینی بنانا تھا، جسٹس یحییٰ آفریدی کے ہمراہ قائم چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ محمد عتیق شاہ بھی موجود تھے اس کے علاوہ سینئر جج پشاور ہائی کورٹ، جسٹس اعجاز انور، ڈائریکٹر جنرل فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی، اور لاء اینڈ جسٹس کمیشن آف پاکستان کے افسران بھی موجود تھے۔

    اعلامیے کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان نے ڈیرہ اسماعیل خان، ٹانک، اور جنوبی وزیرستان کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کے ساتھ ایک انٹرایکٹو سیشن میں شرکت کی، جس میں خیبر پختونخوا کے پندرہ دور دراز اضلاع کے ججز نے اس سیشن میں آن لائن شرکت کی، چیف جسٹس نے اس بات پر زور دیا کہ دور دراز اور پسماندہ علاقے ان کی ترجیح ہیں، چیف جسٹس پاکستان نے ججز کو ہدایت کی گئی کہ وہ عد التی کارکردگی میں حائل رکاوٹوں کی نشاندہی کریں۔

    پلڈاٹ نے وفاقی کابینہ کی پارلیمانی کارکردگی پر رپورٹ جاری کر دی

    اعلامیے کے مطابق چیف جسٹس پاکستان نے ججز کو یقین دہانی کرائی گئی کہ ان کے مسائل کو حل کیا جائے گا، چیف جسٹس نے دور دراز اضلاع میں خدمات انجام دینے والے ججز کو مکمل سپورٹ فراہم کرنے کا عندیہ دیا چیف جسٹس نے پشاور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن، ڈیرہ اسماعیل خان بینچ، اور مختلف دور دراز اضلاع کی ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشنز کے عہدیداروں سے بھی ملاقات کی اور بار کے انصا ف تک رسائی میں کردار کو اجاگر کرتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ بار کے لیے ہم آہنگی اور باہمی تعاون کے فروغ میں ہر ممکن سہو لت فراہم کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

    شیخ حسینہ کی حکومت کا خاتمہ کرنیوالے طلبا کا سیاسی جماعت بنانے کا فیصلہ

    اعلامیے کے مطابق چیف جسٹس پاکستان نے بار کی تجویز کو تسلیم کیا کہ ڈیرہ اسماعیل خان بینچ کو ہائی کورٹ سے ویڈیو لنک کے ذریعے سپریم کورٹ کی سماعتوں سے منسلک کیا جائے، چیف جسٹس نے اس کی تکنیکی جانچ کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ وقت کے ساتھ دیگر ہائی کورٹ بینچز کے لیے بھی یہ سہولت فراہم کی جائے گی۔

    اعلامیے کے مطابق چیف جسٹس نے سینٹرل جیل ڈیرہ اسماعیل خان کا بھی دورہ کیا، جہاں انہیں قیدیوں کو درپیش مسائل پر بریفنگ دی گئی، چیف جسٹس نے مختلف بیرکوں کا معائنہ کیا، صحت کی سہولیات کا جائزہ لیا، اور قیدیوں سے بات چیت کی، چیف جسٹس نے کہا قیدیوں کے حقوق اور بحالی کو یقینی بنانے کے لیے ایک جامع قومی جیل پالیسی مرتب کی جائے گی۔

    رمضان المبارک اور عید الفطر کی تاریخوں کی پیشگوئی

  • چیف جسٹس سے سپریم کورٹ بار کے وفد کی ملاقات

    چیف جسٹس سے سپریم کورٹ بار کے وفد کی ملاقات

    اسلام آباد: چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سے سپریم کورٹ بار کے وفد کی ملاقات ہوئی ہے، ملاقات کا اعلامیہ جاری کردیا گیا۔

    باغی ٹی وی : سپریم کورٹ کے اعلامیے کے مطابق چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سے سپریم کورٹ بار کے صدر میاں رؤف عطا کی سربراہی میں وفد نے ملاقات کی، جس میں عدالتی اصلاحات سمیت دیگر امور پر بات چیت کی گئی۔

    اعلامیے میں کہا گیا کہ صدرسیریم کورٹ بار نے کہا کہ چیف جسٹس سے ملاقات ان کی وزیراعظم سے ملاقات کے تناظر میں کی گئی، چیف جسٹس انصاف فراہمی کو بہتر بنانے کے لیے قومی عدالتی پالیسی ساز کمیٹی کے حوالے سے تمام اسٹیک ہولڈرز سے ملاقات کر رہے ہیں،سپریم کورٹ بار نے اصلاحات کے عمل میں چیف جسٹس کو مکمل حمایت کا یقین دلایا ہے-

    میو ہسپتال کے آرتھوپیڈک وارڈ سے منسلک لفٹ گر گئی،11 افراد زخمی

    اعلامیے کے مطابق رؤف عطا نے کہا کہ چیف جسٹس نے وزیراعظم کی طرح اپوزیشن سے فراہمی انصاف کے حوالے سے تجاویز طلب کی ہیں، انصاف کی فراہمی میں تعاون کے لیے وزیراعظم اور اپوزیشن رہنماؤں سے چیف جسٹس کی کاوشوں کو سراہتے ہیں۔

    اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ چیف جسٹس پاکستان کل اپوزیشن کے وفد سے بھی ملاقات کریں گے، عدالتوں میں اصلاحات وقت کا تقاضا ہے، ملاقاتوں سے سیاسی استحکام اورعدلیہ پرعوامی اعتماد کی بحالی میں مدد ملے گی-

    نیب اور نجی اداروں کے درمیان مفاہمت کے 6 سمجھوتوں پر دستخط