Baaghi TV

Tag: چیمپئنز ٹرافی

  • چیمپئنز ٹرافی کے انعقاد سے بورڈ کو کوئی نقصان نہیں ہوا،عامر میر

    چیمپئنز ٹرافی کے انعقاد سے بورڈ کو کوئی نقصان نہیں ہوا،عامر میر

    لاہور: پی سی بی چیئرمین کے ایڈوائزرعامرمیر نے وضاحت دی ہے کہ چیمپئنز ٹرافی کے انعقاد سے بورڈ کو کوئی نقصان نہیں ہوا-

    باغی ٹی وی : لاہورمیں پی سی بی چیئرمین کے ایڈوائزرعامرمیر نے پی سی بی کے سی ایف او جاوید مرتضی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی کے انعقاد سے بورڈ کو کوئی نقصان نہیں ہوا، چیمپئنزٹرافی کے لیے آئی سی سی کا 70 ملین ڈالر کا بجٹ تھا۔

    عامر میر نے کہا کہ بورڈ نے کوئی رقم خرچ نہیں کی، چیمپئنز ٹرافی آئی سی سی کا ایونٹ تھا، پاکستان کرکٹ بورڈ کو نقصان ہونے والی خبریں بے بنیاد ہیں، بھارتی میڈیا پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا کرتا رہتا ہے، بھارت کا پروپیگنڈا بے نقاب کرنے کے لیے حقائق بیان کرنا ضروری ہیں، محسن نقوی کے آنے کے بعد بورڈ کے اثاثوں میں اضافہ ہوا۔

    موجودہ حالات میں قومی اتفاقِ رائے کی اشد ضرورت ہے، طارق فضل چوہدری

    اس موقع پرپاکستان کرکٹ بورڈ کے سی ایف او جاوید مرتضی نے نیوز کانفرنس میں بتاہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کو کوئی مالی نقصان نہیں ہوا، بورڈ کو تین ارب منافع کا تخمینہ ہے، پاکستان نے ثابت کیا ہم کوئی بھی بڑا ایونٹ کروا سکتے ہیں، پی سی بی نے کامیابی سے چیمپئنز ٹرافی کا انعقاد کروایا۔

    ظلم ظلم کا راگ الاپنے والے اپنا دور بھول گئے؟تجزیہ:شہزاد قریشی

  • چیمپئنز ٹرافی: سیمی فائنلز کے میچ آفیشلز کا اعلان

    چیمپئنز ٹرافی: سیمی فائنلز کے میچ آفیشلز کا اعلان

    دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) چیمپئنز ٹرافی کے دونوں سیمی فائنلز کے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا گیا۔

    باغی ٹی وی : دبئی میں کل پہلے سیمی فائنل میں بھارت اور آسٹریلیا مدِ مقابل ہوں گے، نیوزی لینڈ کے کرس گیفنی اور انگلینڈ رچرڈ النگوارتھ امپائر ہوں گے جب کہ پہلے سیمی فائنل کے میچ ریفری اینڈی پائیکرافٹ ہوں گے،لاہور میں دوسرا سیمی فائنل 5 مارچ کو نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کے درمیان ہو گا، سری لنکا کے کمار دھرما سینا اور آسٹریلیا کے پال ریفل امپائرنگ کریں گے جبکہ دوسرے سیمی فائنل کے میچ ریفری رنجن مدوگالے ہوں گے۔

    دفعہ 144 کی خلاف ورزی، بیرسٹر گوہر، عمر ایوب و دیگر کے وارنٹ گرفتاری جاری

    یورپ اور امریکہ ایک،ٹرمپ ڈرامہ چین کا راستہ روکنا؟تجزیہ:شہزاد قریشی

    ہر کوئی حقیقی امن کے لیے متحد ہے،یوکرینی صدر

  • چیمپئنز ٹرافی میں خراب کارکردگی ،جوز بٹلر کا انگلینڈ ٹیم کی کپتانی چھوڑنے کا اعلان

    چیمپئنز ٹرافی میں خراب کارکردگی ،جوز بٹلر کا انگلینڈ ٹیم کی کپتانی چھوڑنے کا اعلان

    چیمپیئنز ٹرافی کے گروپ مرحلے سے باہر ہونے کے بعد جوز بٹلر نے انگلینڈ کے وائٹ بال کپتان کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے.

    جوز بٹلرنےاعلان کیا کہ وہ کراچی میں جنوبی افریقہ کے خلاف آخری بار ٹیم کی قیادت کریں گے۔انگلینڈ آسٹریلیا اور افغانستان کے خلاف اپنے پہلے دو گروپ میچ ہارنے کے بعد کل کے میچ کے نتائج سے قطع نظر چیمپئنز ٹرافی سے پہلے ہی باہر ہو چکا ہے۔بٹلر نے کہا کہ میں انگلینڈ کی کپتانی سے دستبردار ہونے جا رہا ہوں۔یہ میرے اور ٹیم کے لیے درست فیصلہ ہے،بٹلر کے نائب کپتان ہیری بروک ان کی جگہ لینے کے لیے ابتدائی فیورٹ ہیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ وہ انگلینڈ کے لیے کھیلنا جاری رکھیں گے،مشکل وقت جلد گزر جائے گا اور میں اپنی کرکٹ سے حقیقی معنوں میں لطف اندوز ہو سکوں گا۔یاد رہے بٹلر کو جون 2022 میں ایون مورگن کا جانشین مقرر کیا گیا تھا اور انہوں نے اسی سال کے آخر میں آسٹریلیا میں ٹی 20 ورلڈ کپ جیتا تھا۔ لیکن بعد ازاں انگلینڈ کرکٹ ٹیم کی کارکردگی میں تیزی سے کمی آئی ہے۔

    پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کا ہڑتال سے لاتعلقی کا اظہار

    ریگی ماڈل ٹاؤن تنازعہ، کمشنر پشاور کی کوکی خیل قبیلے سے بات چیت، مشترکہ اجلاس طلب

    کراچی، تیز رفتار ڈمپر نے ایک اور نوجوان کی جان لے لی

    وفاقی کابینہ کے بعد پنجاب کابینہ میں بھی توسیع متوقع

  • چیمپئنز ٹرافی؛ افغانستان نے انگلینڈ کو شکست دے کر ایونٹ سے باہر کردیا

    چیمپئنز ٹرافی؛ افغانستان نے انگلینڈ کو شکست دے کر ایونٹ سے باہر کردیا

    چیمپئنز ٹرافی میں گروپ بی کے اہم میچ میں افغانستان نے انگلینڈ کو 8 رنز سے شکست دے کر چیمپئنز ٹرافی کا پہلا اپ سیٹ کر دیا۔

    قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ کی ٹیم 326 رنز کے تعاقب میں 49.5 اوورز میں 317 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ابراہیم زادران نے 146 گیندوں پر 177 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جس میں 12 چوکے اور 6 چھکے شامل تھے۔ عظمت اللہ عمر زئی 41، حشمت اللہ شاہدی اور محمد نبی نے بالترتیب 40، 40 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔میچ میں افغانستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا، افغانستان کی ابتدائی تین وکٹیں صرف 37 رنز کے مجموعی اسکور پر گر گئی تھیں۔

    رحمان اللہ گرباز 6، صدیق اللہ اتل اور رحمت شاہ 4، 4 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے، تینوں کو جوفرا آرچر نے آؤٹ کیا۔تین وکٹیں جلدی گرنے کے بعد کپتان حشمت اللہ شاہدی اور ابرہیم زادران نے ذمہ دارانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 103 رنز کی پارٹنر شپ قائم کی۔140 کے مجموعی اسکور پر حشمت اللہ شاہدی بھی 40 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے، افغانستان کی پانچویں وکٹ 212 کے مجموعی اسکور پر گری، عظمت اللہ عمر زئی 41 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔اننگز کے آخری اوور میں ابراہیم زادران 177 رنز اور محمد نبی 40 رنز بناکر کیچ آؤٹ ہوگئے۔انگلینڈ کی طرف سے جوفرا آرچر نے 3، لیام لیونگسٹون نے 2، عادل رشید اور جیمی اوورٹن نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

    رمضان المبارک میں گیس لوڈ شیڈنگ کے شیڈول جاری

  • پاکستان کیخلاف میچ جیتنے کے بعد ویرات کوہلی کا حیران کن اقدام

    پاکستان کیخلاف میچ جیتنے کے بعد ویرات کوہلی کا حیران کن اقدام

    بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی اپنی اہلیہ اداکارہ انوشکا شرما کے لیے عوامی سطح پر اپنی محبت کا اظہار کرنے میں کبھی نہیں ہچکچاتے ہیں، چیمپئنز ٹرافی کے میچ میں پاکستان کے خلاف ویرات کی میچ وننگ سنچری دیکھنے کے لیے انوشکا اسٹیڈیم میں موجود نہیں تھیں، تاہم انہوں نے سوشل میڈیا پر بہت پرجوش نظر آئیں۔

    شائقین نے شاندار جیت کے فوراً بعد اپنے فون میں مگن ویرات کی تصاویر نکالی ہیں، قیاس آرائی ہے کہ وہ اپنی اہلیہ کے ساتھ ویڈیو کال پر تھے۔ کئی ایکس صارفین نے پاکستان کے خلاف سنچری کے چند منٹ بعد اپنے فون کا استعمال کرتے ہوئے ویرات کے اسکرین شاٹس شیئر کیے ہیں۔ اس بات پر یقین کیا کہ اس نے خوشی کے اس لمحے کو شیئر کرنے کے لیے انوشکا کو ویڈیو کال کی تھی، ایک مداح نے ایکس پر اس لمحے کا سکرین گریب پوسٹ کرتے ہوئے لکھا ’’ ویرات کوہلی اپنے اہل خانہ کے ساتھ ویڈیو کال پر بات کر رہے ہیں۔

    ایک اور نے ٹویٹ کیا کہ "خاندان کا پیارا لمحہ! ویرات کوہلی نے اپنے پیاروں کے ساتھ ایک دل کو موہ لینے والی ویڈیو کال شیئر کی۔ میچ وننگ باؤنڈری کے ساتھ کھیل ختم کرنے کے فوراً بعد ویرات کوہلی کو اپنی شادی کی انگوٹھی کو بوسہ دیتے ہوئے دیکھا گیا، جسے انہوں نے اپنے گلے میں زنجیر کی طرح پہن رکھا تھا۔ کرکٹر کے انداز کو شائقین نے بے حد پسند کیا، اور ان کی بھرپور تعریف کی۔ بالی ووڈ اداکارہ انوشکا نے انسٹا گرام پر اپنے شوہر کی خوشی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے دل کے ایموجی اور ہاتھ جوڑ کر ایموجیز کے ساتھ ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

    مولانا فضل الرحمان قطر پہنچ گئے ، حماس رہنماؤں سے ملاقات

    اڈیالہ جیل ،قید ی عمران خان اور بشریٰ بی بی کے اخراجات میں اضافہ

    جماعت اسلامی کا رمضان کے بعد ملک گیر احتجاجی تحریک کا اعلان

    وفاقی وزیر احسن اقبال نے سندھ میں جاری وفاقی منصوبے گنوا دیے</a

  • چیمپئنز ٹرافی: ون ڈے کرکٹ کے کئی ریکارڈز ویرات کوہلی کے نام

    چیمپئنز ٹرافی: ون ڈے کرکٹ کے کئی ریکارڈز ویرات کوہلی کے نام

    بھارت کے اسٹار بلے باز ویرات کوہلی نے پاکستان کے خلاف میچ میں نہ صرف ون ڈے انٹرنیشنل میں 158 کیچز پکڑ کر بھارت کی جانب سے سب سے زیادہ کیچز پکڑنے والے کھلاڑی ہونے کا اعزاز حاصل کیا بلکہ ایک روزہ کرکٹ میں اپنے 14 ہزار رنز بھی مکمل کرلیے۔

    دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں بھارتی ٹیم نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستانی ٹیم کو 241 رنز پر آل آؤٹ کردیا، اس دوران ویرات کوہلی نے 2 کیچز پکڑے۔پاکستان کے خلاف میچ کے دوران جہاں ہرشت رانا اور کلدیپ یادو نے کیچز چھوٹے ، وہیں ویرات کوہلی نے شاندار فیلڈنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 2 کیچ تھامے۔بھارت کی جانب سے سب سے زیادہ کیچز پکڑنے کا ریکارڈ سابق کپتان اظہر الدین کے پاس تھا، جنہوں نے ون ڈے انٹرنیشنل میں 156 کیچز پکڑے تھے۔ محمد اظہرالدین نے 334 ون ڈے میں 156 کیچز کیے تھے۔
    ویرات کوہلی نے چیمپئنز ٹرافی کے پہلے میچ میں بنگلہ دیش کے خلاف 2 کیچز پکڑ کر یہ ریکارڈ برابر کردیا تھا.

    تاہم، آج انہوں نے کلدیپ یادو کی گیند پر پہلے پہلے نسیم شاہ کا کیچ تھاما اور پھر آخری اوور میں ہرشت رانا کی گیند پر خوشدل شاہ کا کیچ پکڑ کر یہ ریکارڈ قائم کیا۔ انہوں نے اب تک اپنے 299 میچز میں 158 کیچز پکڑے ہیں۔علاوہ ازیں، ویرات کوہلی کو ون ڈے کرکٹ میں 14 ہزار رنز مکمل کرنے کیلئے صرف 15 رنز درکار تھے، انہوں نے حارث رؤف کو شاندار چوکا مارکر یہ سنگ میل عبور کیا۔ویرات کوہلی اس فارمیٹ میں سچن ٹنڈولکر اور کمار سنگاکارا کے بعد 14 ہزار رنز بنانے والے تیسرے کھلاڑی بن گئے ہیں، انہوں نے 287 اننگز میں یہ کارنامہ انجام دیا۔واضح رہے کہ ون ڈے کرکٹ میں سب سے زیادہ کیچز کا عالمی ریکارڈ سری لنکا کے سابق کپتان مہیلا جے وردھنے نے حاصل کررکھا ہے، انہوں نے 448 میچز میں 218 کیچز پکڑے ہیں۔

    سری لنکا میں خوفناک حادثہ ،ٹرین کی ٹکر سے 6 ہاتھی ہلاک

  • آسٹریلوی کپتان نے پاکستانی مہمان نوازی کی تعریف  کر دی

    آسٹریلوی کپتان نے پاکستانی مہمان نوازی کی تعریف کر دی

    کپتان آسٹریلوی کرکٹ ٹیم اسٹیو اسمتھ کا کہنا ہے کہ پاکستان کی مہمان نوازی شاندار ہے،یہاں کے لوگ بہت اچھے ہیں۔

    باغی ٹی وی کے مطابق لاہورمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی میں بہترین کھیل پیش کریں گے،یہ بڑا ٹورنامنٹ ہے جس کیلئے بھرپور تیاری کی ہے،بڑے میچز میں فاسٹ بالر کی کارکردگی اچھی ہوگی،امید ہے چیمپئنز ٹرافی میں اچھا نتیجہ سامنے آئے گا،فارمیٹ کے لیے اپنا مائنڈ سیٹ کیا ہوا ہے،ہمارے پاس نوجوان فاسٹ بالرز ہیں، پریشانی کی کوئی بات نہیں۔ہمیں اندازہ ہے کہ ہمیں میچ کیلئے کیا کرنا ہے؟پلیئنگ الیون کااعلان ٹاس کے وقت کریں گے،چیمپئنز ٹرافی میں تمام ٹیمیں اچھی ہیں،قذافی اسٹیڈیم اب اچھا ہوگیا،امید ہے کل شائقین میچ انجوائے کریں گے،بابراعظم کوالٹی کھلاڑی ہیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ میرے خیال سے آسٹریلیا بڑے ایونٹس میں پریشر کو اچھا ہینڈل کرتا ہے،ہماری ٹیم میں کچھ بڑے کھلاڑی شامل نہیں۔علاوہ ازیں آسٹریلوی کرکٹ ٹیم نے قذافی اسٹیڈیم میں پہلا پریکٹس سیشن کیا،آسٹریلوی کھلاڑی بیٹنگ، بالنگ اور فیلڈنگ ڈرلز میں مصروف رہے۔واضح رہے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں کل آسٹریلیا اور انگلینڈ کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی،روایتی حریفوں کے درمیان میچ کل دوپہر 2 بجے شروع ہوگا۔

    نیپال کے نائب وزیراعظم پر قاتلانہ حملہ،بھارتی شہری گرفتار

    ملکی خام تیل کی پیداوار میں اضافہ ہو گیا

    جے یو آئی کی اپوزیشن اتحاد میں شمولیت کی خبروں سے کچھ حلقوں کو تکلیف ہے،ترجمان

  • چیمپئنز ٹرافی کے لیے بھارتی صحافیوں کو ویزے جاری

    چیمپئنز ٹرافی کے لیے بھارتی صحافیوں کو ویزے جاری

    لاہور: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) چیمپئنز ٹرافی کے لیے بھارتی صحافیوں کو ویزے جاری کر دیئے گئے۔

    باغی ٹی وی: ذرائع کے مطابق آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے 7 بھارتی صحافیوں کو ویزے جاری کیے گئے ہیں، اور کسی بھی بھارتی صحافی کا ویزا مسترد نہیں کیا گیا-

    گزشتہ روز آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی افتتاح تقریب کا انعقاد لاہور میں کیا گیا جس میں آتش بازی اور لائٹ شو ہوا تقریب میں گلوکاروں نے اپنی آواز کا جادو جگایا، محسن نقوی کا کہنا تھا کہ چیمپئنز ٹرافی کے لیے اسٹیٹ آف دی آرٹ اسٹیڈیم بنائے ہیں، اور ہمارے ساتھ تعاون کرنے پر آئی سی سی کا شکرگزار ہوں، تمام سیکیورٹی ایجنسیوں، پنجاب اور سندھ حکومت کا بھی شکرگزار ہوں۔

    125 سالہ پرانے جیل قوانین میں ترامیم

    واضح رہے کہ پاکستان میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا آغاز 19 فروری سے ہو رہا ہے،بھارتی ٹیم چیمپیئنز ٹر افی کے اپنے تمام میچ دبئی میں کھیلے گی، ایونٹ کا آغاز 19 فروری کو پاکستان اور نیوزی لینڈ کے میچ سے ہو گادوسرا میچ 20 فروری کو بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان دبئی میں کھیلا جائے گا، ایونٹ میں سب سے اہم اور بڑا مقابلہ 23 فروری 2025 کو پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلا جائے گا، پاک بھارت مقابلہ دنیا بھر میں دیکھا جاتا ہے۔

    برطانوی نژاد پاکستانی فیملی راولپنڈی میں لٹ گئی

  • بھارتی کرکٹ کو بڑا دھچکا،  جسپریت بمراہ چیمپئنز ٹرافی سے باہر

    بھارتی کرکٹ کو بڑا دھچکا، جسپریت بمراہ چیمپئنز ٹرافی سے باہر

    بھارتی کرکٹ ٹیم کو بڑا دھچکا لگ گیا، اسٹار فاسٹ باؤلر جسپریت بمراہ چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہو گئے۔

    بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے تصدیق کی ہے کہ جسپریت بمراہ چیمپئنز ٹرافی 2025 سے باہر ہو گئے ہیں، جسپریت بمراہ کمر کی انجری کا شکار ہیں اور تاحال فٹ نہیں ہوسکے۔جسپریت بمراہ کی جگہ 23 سالہ فاسٹ باؤلر ہرشیت رانا کو 15 رکنی اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا۔سلیکشن میں ایک اور حیران کن تبدیلی کرتے ہوئے نوجوان اوپنر یشسوی جیسوال کو بھی فائنل اسکواڈ سے باہر کرکے ان کی جگہ 33 سالہ اسپنر ورون چکرا ورتھی کو شامل کر لیا گیا۔

    بھارتی اسکواڈ ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔روہت شرما (کپتان)، شبمن گل (نائب کپتان)، ویرات کوہلی، شریاس ایر، کے ایل راہول، رشبھ پنت، ہاردک پانڈیا، اکسر پٹیل، واشنگٹن سندر، کلدیپ یادو، ہردیپ یادو شامی، ارشدیپ سنگھ، رویندرا جدیجا، ورون چکرا ورتھی

    بھارت کو ایک اور سبکی،فرانسیسی صدر کا مودی سے مصافحہ کرنے سے انکار

    کراچی پولیس آفس میں پروموشن تقریب کا انعقاد

    جنوبی افریقہ کے خلاف میچ کیلئے پاکستانی ٹیم کا اعلان

    گوگل نے خلیج میکسیکو کا نام خلیج امریکا کر دیا

  • سابق کھلاڑی تنقید کے ساتھ ساتھ سکھاتے بھی ہیں، محمد رضوان

    سابق کھلاڑی تنقید کے ساتھ ساتھ سکھاتے بھی ہیں، محمد رضوان

    قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے کہا ہے کہ سابق کھلاڑی تنقید کرتے ہیں تو ہمیں سکھاتے ہیں جس کی خوشی ہوتی ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے لیے جو اچھا ہو گا وہی کیا جائے گا۔ اور کنڈیشن کی ڈیمانڈ کے مطابق ٹیم کا انتخاب کریں گے۔ محنت پر یقین ہے اچھا کھیلیں گے تو ضرور جیتیں گے۔سابق کھلاڑی تنقید کرتے ہیں تو ہمیں سکھاتے بھی ہیں جس کی خوشی ہوتی ہے۔ لاہور کے اسٹیڈیم میں ہم لمبے عرصے تک کرکٹ نہیں کھیلے تاہم اب یہاں کا اسٹیڈیم بدل گیا ہے۔ہمارے پاس اچھا موقع ہے کیونکہ میں لاہور اور کراچی میں کھیل کی کنڈیشنز سے واقف ہوں۔ سہ فریقی سیریز تیاریوں کو حتمی شکل دینے کے لیے بہت اہم ہے۔

    صائم ایوب سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی میں صائم ایوب کی کمی محسوس کریں گے۔ اور صائم ایوب کی کارکردگی سب کے سامنے ہے۔ جبکہ ابھی ٹیم میں تبدیلی سے متعلق کوئی بات نہیں ہوئی۔ چیمپئنز ٹرافی کا اسکواڈ سب کے سامنے ہے۔ خوشدل اور فہیم اشرف فارم میں ہیں اور اچھی کارکردگی دکھائیں گے۔ ابرار احمد ہماری پہلی ترجیح ہے اور اس لیے دوسرے اسپنرز کا نہیں سوچا۔ آج دیکھیں گے قذافی اسٹیڈیم کی پچ کیسی ہے۔

    قومی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ لازمی نہیں اسکواڈ میں تبدیلی ہو۔ تاہم کنڈیشنز کے مطابق ٹیم کا پلان کریں گے۔ فخز زمان بیماری کی وجہ سے باہر تھے۔ اور ہمارے پاس ابھی وقت ہے اگر ہم نے تبدیلی کرنی چاہی تو کرلیں گے۔ لیکن ایسا نہیں ہے کہ ہمیں موجودہ 15 رکنی اسکواڈ پر کوئی شک ہے۔ خوشدل شاہ نے بی پی ایل اور چیمپئنز کپ میں پرفارم کیا۔ اور فہیم اشرف کی لسٹ اے میں 46 کی بیٹنگ اوسط ہے۔ لاہور میں اوس کا عمل دخل ہوسکتا ہے اور اسپنرز کام نہیں آسکتے۔

    سندھ میں بڑی پیشرفت، پیپلزپارٹی، جماعت اسلامی اور ایم کیو ایم کے بیک ڈور رابطے

    لاہور میں نو تعمیر شدہ قذافی اسٹیڈیم کا افتتاح ہو گیا