Baaghi TV

Tag: چیمپئنز ٹرافی

  • چیمپئنز ٹرافی 2025: پاک ، بھارت ٹاکرے کے ٹکٹ کی ریکارڈ فروخت

    چیمپئنز ٹرافی 2025: پاک ، بھارت ٹاکرے کے ٹکٹ کی ریکارڈ فروخت

    لاہور: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ دبئی میں کھیلا جائے گا جس کی ٹکٹوں کی ریکارڈ فروخت ہوئی ہے۔

    باغی ٹی وی : انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) چیمپئنز ٹرافی 2025 کے سب سے ہائی وولٹیج مقابلے پاکستان اور بھارت کے میچ کے ٹکٹ صرف ایک گھنٹے میں ہی فروخت ہو گئے پاک بھارت میچ دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں 23 فروری کو ہوگا جس کے ٹکٹس 45.6 ملین درہم میں فروخت ہوئے۔

    چیمپئنز ٹرافی کے دیگر میچزکے ٹکٹس کی بھی حیران کن فروخت ہوئی ہے اور دبئی میں تمام میچزکےٹکٹ 88.55 ملین درہم میں فروخت ہوچکے ہیں پاک بھارت میچ کی ٹکٹوں کی قیمت 500 درہم سے 12ہزار 500 درہم تک تھی، پاک بھارت میچ کے ٹکٹس کی فروخت پاکستانی روپے میں 3 ارب 40 کروڑ روپے سے زائد بنتی ہے،دبئی اسٹیڈیم میں 25 ہزار شائقین کرکٹ کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔

    ایلون مسک کی سرکاری اداروں میں جارحانہ مداخلت، امریکی بیوروکرسی پریشان

    واضح رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا افتتاحی میچ 19 فروری کو کراچی میں کھیلا جائے گا لیکن اس سے پہلے 8 فروری سے سہ ملکی سیریز شروع ہوگی، انٹرنیشنل ٹیموں کی آمد کا سلسلہ پانچ فروری سے شروع ہوگا سہ ملکی سیریز کیلئے نیوزی لینڈ کی ٹیم 5 فروری اور جنوبی افریقہ کی ٹیم 7 فروری کو پاکستان پہنچے گی، سیریز کا پہلا میچ 8 فروری کو کھیلا جائے گا۔

    چیمپئنز ٹرافی کیلئے قومی اسکواڈ
    محمد رضوان (کپتان)، سلمان علی آغا (نائب کپتان)، بابر اعظم، فخر زمان، کامران غلام، سعود شکیل، طیب طاہر، فہیم اشرف، خوشدل شاہ، عثمان خان (وکٹ کیپر)، ابرار احمد، حارث رؤف، محمد حسنین، نسیم شاہ، شاہین شاہ آفریدی

    بحریہ ٹاؤن اراضی الاٹمنٹ ریفرنس: قائم علی شاہ اور شرجیل میمن کو عدالت سے بڑا ریلیف

  • چیمپئنز ٹرافی:ٹورنامنٹ میں بہترین کارکردگی دکھانے کی کوشش کریں گے،روہت شرما

    چیمپئنز ٹرافی:ٹورنامنٹ میں بہترین کارکردگی دکھانے کی کوشش کریں گے،روہت شرما

    ممبئی: بھارتی کپتان روہت شرما نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 ٹورنامنٹ میں بہترین کارکردگی دکھانے کی کوشش کریں گے-

    باغی ٹی وی : روہت شرما نے اتوار کو وانکھیڈے اسٹڈیم ممبئی میں منعقدہ تقریب کے دوران کہا کہ مجھے یقین ہے جب ہم چیمپئنز ٹرافی کے لیے دبئی میں اتریں گے تو 140 کروڑ بھارتیوں کی دعائیں ہمارے ساتھ ہوں گی ہم ٹورنامنٹ میں بہترین کارکردگی دکھانے کی کوشش کریں گے اور چیمپیئنز ٹرافی جیت کر وانکھیڈے اسٹیڈیم لائیں گے۔

    واضح رہے کہ 8 ٹیموں پر مشتمل چیمپئنز ٹرافی کا آغاز 19 فروری سے ہوگا جو 9 مارچ تک جاری رہے گی،ٹیموں کو دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر 15 میچز کھیلے جائیں گے گروپ اے میں پاکستان، بھارت، نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش ہیں جبکہ گروپ بی میں افغانستان، جنوبی افریقہ، انگلینڈ اور آسٹریلیا شامل ہیں۔

    ٹرمپ کی حلف برداری سے قبل واشنگٹن میں خطاب کےاہم نکات

    ٹورنامنٹ کے میچز دبئی اور پاکستان کے تین شہروں کراچی، لاہور اور راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے میزبان پاکستان کا مقابلہ نیوزی لینڈ سے 19 فروری کو کراچی میں ہوگا اور یہ ٹورنامنٹ کا بھی پہلا میچ ہو گا پاکستان اور بھارت کے درمیان اہم میچ 23 فروری کو دبئی میں کھیلا جائے گا۔

    بھارت کا چیمپئنز ٹرافی کا شیڈول:

    20 فروری، بنگلہ دیش بمقابلہ بھارت، دبئی، 23 فروری، پاکستان بمقابلہ بھارت، دبئی، 2 مارچ، نیوزی لینڈ بمقابلہ انڈیا، دبئی

    صبا فیصل نے گھر میں لڑائی جھگڑے کی وجہ گھریلو ملازماؤں کو قرار دیدیا

    چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے بھارت کا اسکواڈ:

    روہت شرما (کپتان)، شبمن گل (نائب کپتان)، ویرات کوہلی، شریاس آئیر، کے ایل راہول، ہاردک پانڈیا، اکسر پٹیل، واشنگٹن سندر، کلدیپ یادیو، جسپریت بمراہ، محمد شامی، ارشدیپ سنگھ، یاشاسوی جیسوال، رشبھ پنت، اور رویندرا جدیجا

    دوسری جانب بھارتی فاسٹ بولر محمد سراج کو چیمپئنز ٹرافی اور انگلینڈ کیخلاف سیریز میں ون ڈے ٹیم سے ڈراپ کر دیا گیا ہے،بھارتی سلیکٹرز نے چیمپئنز ٹرافی کیلئے محمد سراج کی جگہ ارشدیپ سنگھ کو ٹیم میں شامل کیا تھا۔

    ایران نے گستاخی رسول ﷺ کرنے پر گلوکار کو موت کی سزا سنا دی

    اس حوالے سے روہت شرما کا کہنا تھا کہ سراج پرانی گیند سے بولنگ نہیں کرپاتے، ٹیم کو ایک ایسے بولر کی ضرورت تھی جو درمیانی اور آخری اوورز میں نئی ​​گیند سے گیند کرسکے جب سراج کو نئی گیند نہیں دی جاتی تو وہ اپنا اثر کھو دیتا ہے، یہ بدقسمتی کی بات ہے کہ اسے ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا لیکن ہمارے پاس ایسے لڑکوں کی تلاش کے علاوہ کوئی آپشن نہیں تھا جو ہمیں ورائٹی دے سکیں۔

    انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس ایسے بولرز ہیں جو نئی گیند سے گیند کر سکتے ہیں، درمیان میں گیند کر سکتے ہیں اور ڈیتھ اوورز میں گیند کر سکتے ہیں ان تین گیند بازوں (جسپریت بمراہ، محمد شامی اور ارشدیپ سنگھ) کے ساتھ ہم ایسا کر سکتے ہیں۔

    چیمپئنز ٹرافی :سنیل گواسکر نے پاکستان کو فیورٹ قرار دے دیا

    واضح رہے کہ محمد سراج نے آسٹریلیا کے خلاف پانچوں ٹیسٹ میچ کھیلے جس میں انہوں نے 20 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

  • چیمپئنز ٹرافی:بھارت نے  15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا

    چیمپئنز ٹرافی:بھارت نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا

    ممبئی: بھارت نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔

    باغی ٹی وی: بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما اور چیف سلیکٹر اجیت اگرکر نے پریس کانفرنس کے دوران اسکواڈ کا اعلان کیا، چیمپئنز ٹرافی میں ٹیم کی کپتانی روہت شرما کریں گے اور شبمن گل نائب کپتان ہوں گی۔

    بھارتی ٹیم کے 15رکنی اسکواڈ میں روہت شرما، شبمن گل، ویرات کوہلی، شریاس ایئر، کے ایل راہول، ہاردک پانڈیا شامل ہیں،اکشر پٹیل، واشنگٹن سندر، کلدیپ یادیو، جسپریت بمراہ، محمد شامی، ارشدیپ سنگھ، یشسوی جیسوال، رشبھ پنت اور رویندرا جڈیجا بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

    1 روپے 3 پیسے فی یونٹ واپس کرنے کی درخواست نیپرا میں جمع

    واضح رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا آغاز 19 فروری کو پاکستان اور نیوزی لینڈ کے میچ سے ہوگا، ایونٹ میں بھارتی ٹیم 20 فروری کو بنگلا دیش کے خلاف دبئی میں اپنا پہلا میچ کھیلےگی جب کہ پاکستان اور بھارت کے میچز ہابرڈ ماڈل کے تحت کھیلے جائیں گے۔

    بنگلہ دیش سے فرار شیخ حسینہ کا جذباتی آڈیو پیغام جاری

  • جسپریت بمرا  کی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت مشکوک کی خبروں کی تردید

    جسپریت بمرا کی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت مشکوک کی خبروں کی تردید

    بھارتی بالر جسپریت بمرا نے اپنے مکمل بیڈ ریسٹ پر جانے اور چیمپئنز ٹرافی میں شرکت مشکوک ہونے کی تمام خبروں کو مسترد کردیا ہے۔

    مائیکر و بلاگنگ ویب سائٹ ایکس پر بیان جاری کرتے ہوئے بمرا نے ان خبروں کو فیک نیوز قرار دیا،کرکٹر نے لکھا’’ مجھے معلوم ہے کہ جعلی خبر پھیلانا کتنا آسان ہے لیکن واقعی اس خبر نے تو مجھے ہنسا دیا‘‘۔ساتھ ہی بھارتی بولر نے ہنسنے والے متعدد ایموجیز کا بھی استعمال کیا۔قبل ازیں بھارتی میڈیا نے یہ رپورٹس دی تھیں کہ آسٹریلیا کے خلاف 5 ٹیسٹ میچز کی سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پانے والے جسپریت بمرا کمر کی تکلیف کا شکار ہوگئے ہیں۔جسپریت بمرا تکلیف کے باعث بیڈ ریسٹ پر چلے گئے ہیں، فاسٹ بولر کرکٹ میں واپسی کےلیے جلد بازی نہیں کریں گے،جسپریت بمرا کی کمر کی تکلیف سے متعلق رپورٹس حوصلہ افزا نہیں ہیں، وہ بورڈر، گواسکر ٹرافی کے سڈنی ٹیسٹ میں کمر کی تکلیف کا شکار ہوئے تھے۔

    امریکا میں ٹک ٹاک بند ہونے کا امکان

    صدر، وزیر اعظم ، بلاول بھٹو سمیت قیادت کا کشتی حادثہ پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار

    یواےای کی 2 ڈپازٹس کوایک سال کیلئے رول اوور کرنے کی تصدیق

    سندھ اسپیشل گیمز 2025 اختتام پذیر،چلڈرن اسکول کار ساز سرفہرست

    سندھ اسپیشل گیمز 2025 اختتام پذیر،چلڈرن اسکول کار ساز سرفہرست

  • چیمپئنز ٹرافی: آج آخری تاریخ،پاکستان نےابتدائی اسکواڈ‌ کیوں جمع نہیں کرایا ؟

    چیمپئنز ٹرافی: آج آخری تاریخ،پاکستان نےابتدائی اسکواڈ‌ کیوں جمع نہیں کرایا ؟

    لاہور:آئی سی سی کو چیمپئنز ٹرافی کے لیے ابتدائی اسکواڈ جمع کرانےکی آج آخری تاریخ ہے،تاہم پاکستان کے ابتدائی اسکواڈ کا اعلان کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

    باغی ٹی وی : آئی سی سی ایونٹس کے لیے ٹیموں کو طے شدہ طریقہ کے مطابق اسپورٹ پریڈ سے ایک ماہ قبل نام جمع کرانے ہوتے ہیں، آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا اسپورٹ پریڈ 12 فروری سے شروع ہو گا، پاکستان طریقہ کار پورا کرنے کے لیے آئی سی سی کو نام بھجوا دے گا تاہم پاکستان کے ابتدائی اسکواڈ کا اعلان کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے، ابھی تک بورڈ حکام صائم ایوب کی رپورٹس کا انتظار کررہے ہیں جس کے بعد فیصلہ چیئرمین پی سی بی کریں گے۔

    ذرائع کے مطابق چیمپئنز ٹرافی کے حتمی اسکواڈ کے اعلان کے لیے صائم ایوب کی فٹنس کا انتظار کیا جائے گا، صائم ایوب کے حوالے سے فیصلہ ہونے پر ہی چیمپئنز ٹرافی اسکواڈ کو حتمی شکل دی جائے گی۔

    غزہ میں ممنوعہ ہتھیاروں کے استعمال سے ہزاروں لاشیں بھاپ میں تبدیل

    پاکستان میں شیڈول چیمپئینز ٹرافی کیلئے شرٹس کے اسکواڈ میں صائم ایوب کی دستیابی کے حوالے سے رواں ہفتے فیصلہ کرلیا جائے گا جس کے بعد میگا ایونٹ کیلئے قومی ٹیم کے اعلان کا فیصلہ ہوگا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ اسکواڈز کو حتمی شکل 11 فروری تک دی جا سکتی ہے، اس کے بعد آئی سی سی کی منظوری درکار ہوگی۔

    باغی ٹی وی کی 13 ویں سالگرہ،فارما لنک قصور کا خراج تحسین و مبارکباد

    واضح رہے کہ کیپ ٹاؤن میں کھیلے گئے سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں شارٹ تھرڈ مین باؤنڈری پر گیند کا پیچھا کرنے کی کوشش کی، اس دوران باؤنڈری لائن کے قریب قومی ٹیم کے اوپنر صائم کا دائیں ٹخنہ مڑ جانے سبب انجری کا شکار ہوئے تھے۔

    جنوبی افریقا کیخلاف سیریز کے اختتام کے بعد صائم ایوب علاج کیلئے اسسٹنٹ کوچ اظہر محمود کے ہمراہ لندن روانہ ہوگئے تھے، جہاں چیئرمین کی ہدایت پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے انگلینڈ کے ماہر اسپورٹس آرتھو ڈاکٹرز انکا چیک اَپ کررہے ہیں۔

    حاملہ خاتون طبی امداد نہ ملنے پر بچے سمیت جاں بحق

    گزشتہ دنوں لندن کے ماہر آرتھوپیڈک سرجنز ڈاکٹر ڈیوڈ ریڈفرن اور ڈاکٹر لکی جیاسیلن نے صائم ایوب کی انجری کا جائزہ لیا جبکہ ابتدائی تشخیص ٹخنے کو نقصان نہیں پہنچا اور صورتحال نارمل بتائی گئی۔

    قبل ازیں ڈاکٹر نے صائم ایوب کو 6 ماہ تک مکمل آرام کا مشورہ بھی دیا جبکہ مزید ڈاکٹرز کا ایک پینل رپورٹس، ایکسرے سمیت دیگر صور ت حال دیکھ کر مستقبل کا فیصلہ کرے گااس صورت میں صائم ایوب کے چیمپئینز ٹرافی میں شرکت کے امکانات نہ ہونے کے برابر ہیں جبکہ انکی عدم موجودگی میں جارح مزاج اوپنر فخر زمان کی واپسی اور امام الحق کیلئے راہ ہموار ہوگئی ہے۔

    مذاکراتی کمیٹی کوعمران خان سے ملاقات کی اجازت مل گئی

    دوسری جانب چیمپئنز ٹرافی سے قبل پاکستان نے سہہ فریقی سیریز کھیلنی ہے، سہہ فریقی سیریز کے لیے جنوبی افریقا کے خلاف کھیلنے والے اسکواڈ میں زیادہ تبدیلیاں نہیں ہیں، گزشتہ روز ویسٹ انڈیز کیخلاف 2 میچز کیلئے ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کیا گیا جس میں 7 تبدیلیاں کی گئی ہیں،سہہ فریقی سیریز کے لیے فخر زمان کو موقع دیے جانےکا امکان ہے، نسیم شاہ اور محمد عباس سمیت شاہین شاہ آفریدی کو آرام دیا گیا ہے جبکہ ان کی نوجوان محمد علی اور کاشف کو کھلایا جائے گا ، صائم ایوب کی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت فٹنس سے مشروط ہے جبکہ سہہ فریقی سیریز والی ٹیم ہی چیمپئنز ٹرافی کے لیے ہوگی۔

    برطانیہ نے ایلون مسک کے سوشل میڈیا کی مانیٹرنگ شروع کردی

  • چیمپئنز ٹرافی سے قبل بڑے کھلاڑی انجریز کا شکار

    چیمپئنز ٹرافی سے قبل بڑے کھلاڑی انجریز کا شکار

    پاکستان میں 19 فروری سے شروع ہونے والی چیمپئنز ٹرافی سے قبل کئی نامور کھلاڑی انجریز کا شکار ہیں اور ان کی میگا ایونٹ میں شمولیت غیریقینی کی صورتحال سے دوچار ہے۔جیسے جیسے آئی سی سی کا بڑا ایونٹ قریب آتا جارہا ہے کہ ٹیموں کی تیاریاں مکمل ہوتی جارہی ہیں اور شائقین کا جوش و خروش میں بڑھتا جارہا ہے۔

    آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنزاور جوش ہیزل ووڈ‘پاکستان کے صائم ایوب، بھارت کے جسپریت بمراہ،سری لنکاکے سومیا سرکاراور جنوبی افریقہ کی تیز رفتار جوڑی جیرالڈ کوٹزی اور لونگی نگیڈی شامل ہے۔پیٹ کمنز کی انجری کے سبب ان کی چیمپئنز ٹرافی کے اسکواڈ میں شمولیت پر بھی سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔جارج بیلی نے بتایا ہے کہ پیٹ کمنز پیرنٹل چھٹیوں پر ہے تاہم انہوں نے حتمی طور پر نہیں بتایا کہ کمنز چیمپئنز ٹرافی کے لیے اسکواڈ کا حصہ ہوں گے یا نہیں۔چیف سلیکٹر کے مطابق پیٹ کمنز کے تخنے میں تھوڑا سا زخم ہے اس لیے مجھے لگتا ہے کہ اگلے ہفتے یا اس کے بعد اس کا اسکین ہوگا اور ہمیں اس کے بارے میں معلومات مل سکیں گی۔سری لنکا کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں اسٹیون اسمتھ پیٹ کمنز کی غیر موجودگی میں ٹیم کی قیادت کریں گے۔تیز گیند باز جوش ہیزل ووڈ کو بھارت سیریز کے دوران پنڈلی کی انجری کے بعد چیمپئنز ٹرافی پر توجہ مرکوز کرنے کے لیے سری لنکا کے خلاف سیریز کے لیے آرام دیا گیا ہے۔

    جنوبی افریقہ کے خلاف کیپ ٹاو?ن ٹیسٹ میں فیلڈنگ کے دوران ٹخنے کی انجری کا شکار ہونے کے بعد چھ ہفتوں کے لیے کرکٹ سے دور ہونے والے پاکستان کے ہونہار نوجوان اوپنر بلے باز صائم ایوب علاج کے لیے لندن میں موجود ہیں۔ ان کا پہلا چیک اپ ہو چکا ہے ۔صائم ایوب اسسٹنٹ کوچ اظہر محمود کے ہمراہ ہارلے اسٹریٹ کلینک پہنچ گئے ہیں، جہاں گزشتہ روز کنسلٹنٹ ٹراما اینڈ آرتھوپیڈک پاؤں اور ٹخنوں کے سرجن جیاسیلان نے انکا چیک اپ کیا تھا۔

    بھارت کے فاسٹ بولر جسپریت بمراہ اب بھی کمر کی انجری سے صحت یاب ہو رہے ہیں۔ انہوں نے آسٹریلیا کے خلاف پانچویں اور آخری ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں بولنگ نہیں کی تھی۔بائیں ہاتھ کے کلائی اسپنر کلدیپ یادیو کمر کی انجری کے بعد مکمل فٹنس حاصل کرنے کے لیے سخت محنت کر رہے ہیں۔سومیا سرکار انگلی کی انجری سے صحت یاب ہو رہے ہیں۔ ان کی چیمپئنز ٹرافی میں شمولیت کے حوالے سے بنگلادیشی ٹیم پرٴْامید ہے۔جنوبی افریقہ کی تیز رفتار جوڑی جیرالڈ کوٹزی اور لونگی نگیڈی بھی کمر کی انجری سے چھٹکارا پانے کے لیے بحالی کے مراحل میں ہیں۔

  • آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے ابتدائی اسکواڈز کے اعلان کی آخری تاریخ

    آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے ابتدائی اسکواڈز کے اعلان کی آخری تاریخ

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے ابتدائی اسکواڈز کے اعلان کی آخری تاریخ کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ تاریخ 12 جنوری 2025 مقرر کی گئی ہے، جس کے مطابق تمام شریک ممالک کو 12 جنوری تک اپنے ابتدائی اسکواڈز آئی سی سی کے پاس جمع کرانے ہوں گے۔

    چیمپئنز ٹرافی کے لیے ہر ملک کو اپنے ابتدائی اسکواڈ کا اعلان کرنے کے بعد، 11 فروری 2025 کی رات 12 بجے تک ان اسکواڈز میں تبدیلی کرنے کی اجازت ہوگی۔ اس دوران تمام ٹیمیں آئی سی سی کی منظوری کے بغیر اپنے اسکواڈز میں تبدیلیاں کر سکتی ہیں۔ تاہم، 12 فروری 2025 سے بعد میں اسکواڈ میں کسی بھی قسم کی تبدیلی کے لیے آئی سی سی کی ٹیکنیکل کمیٹی سے منظوری حاصل کرنا ضروری ہوگا۔یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ ٹیموں کو ابتدائی اسکواڈز کا اعلان کرنے کی پابندی نہیں ہے، اور وہ اپنے اسکواڈز کے نام صرف آئی سی سی کو فراہم کر سکتے ہیں۔

    انگلینڈ کرکٹ ٹیم نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے اپنے حتمی اسکواڈ کا اعلان پہلے ہی کر دیا ہے۔ انگلینڈ کی ٹیم نے اپنے اسکواڈ میں ممکنہ کھلاڑیوں کی تفصیل آئی سی سی کے حوالے کر دی ہے، جس کے بعد دیگر ٹیموں کی جانب سے بھی اس حوالے سے کچھ دنوں میں اطلاعات آنے کی توقع ہے۔

    چیمپئنز ٹرافی 2025 کا آغاز 19 فروری کو کراچی میں ہوگا، جس میں دنیا بھر کی بہترین کرکٹ ٹیمیں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گی۔ ایونٹ کا فائنل میچ 9 مارچ 2025 کو شیڈول ہے، جس میں فاتح ٹیم کا فیصلہ کیا جائے گا۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور آئی سی سی نے اس ایونٹ کی کامیاب میزبانی کے لیے تیاریاں شروع کر رکھی ہیں،یہ ایونٹ پاکستان میں کرکٹ کے شائقین کے لیے ایک بڑے مواقع کا حامل ہوگا، جو بین الاقوامی سطح پر کرکٹ کی ایک نئی تاریخ رقم کرنے کا خواب دیکھ رہے ہیں۔

    ترقیاتی منصوبوں میں کک بیکس لینے کا الزام ،پرویز الہٰی پر فردِ جرم عائد

    بھارتی دو اداکاراؤں کی عمر40 برس سے زیادہ ،شادی کیوں نہ کی

  • چیمپئنز ٹرافی، یو اے ای میں میچز سے بھی بڑی آمدنی متوقع

    چیمپئنز ٹرافی، یو اے ای میں میچز سے بھی بڑی آمدنی متوقع

    یو اے ای میں بھی چیمپئنز ٹرافی کے میچز سے پی سی بی کو بڑی آمدنی ہوگی، ٹکٹوں کی فروخت سے حاصل شدہ آدھی سے زیادہ رقم پاکستان کو ہی ملنا ہے، اس حوالے سے جلد تحریری معاہدہ ہو جائے گا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق چیمپئنز ٹرافی کا انعقاد 19 فروری سے 9 مارچ تک ہو گا، دورہ پاکستان سے انکار کرنے والی بھارتی کرکٹ ٹیم کے میچز دبئی میں ہونا ہیں، اگر بلو شرٹس فائنل میں پہنچے تو 5 ،سیمی فائنل تک محدود رہنے پر 4 جبکہ صرف پہلے رائونڈ سے باہر ہونے پر 3 میچز یو اے ای میں ہوں گے۔ان میں 23 فروری کو پاک بھارت بلاک بسٹر میچ بھی شامل ہے، پی سی بی نے ابتدائی شیڈول میں اس مقابلے کی میزبانی قذافی اسٹیڈیم لاہور کو سونپی تھی۔حکام کو وینیو کے تماشائیوں سے مکمل بھرے رہنے کی امید تھی، البتہ بھارتی بورڈ نے حکومت سے اجازت نہ ملنے کا جواز دے کر سارا منصوبہ چوپٹ کر دیا، مگر یو اے ای میں بھی میچز سے پاکستان کو بھاری آمدنی ہوگی۔پی سی بی کے ایک اعلیٰ آفیشل نے بتایا کہ ٹکٹوں کی فروخت سے حاصل شدہ آدھی سے زیادہ رقم پاکستان کو ہی ملنا ہے۔اس حوالے سے معاملات پر اتفاق ہو چکا جلد امارات کرکٹ بورڈ سے تحریری معاہدہ بھی کر لیا جائے گا، دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں 25 ہزار سے زائد شائقین کی گنجائش ہے، ماضی میں بھی پاک بھارت میچز کے دوران تل دھرنے کی جگہ نہیں ہوتی تھی۔اب بھی یہی امکان ہے، یو اے ای میں مقیم پاکستانی اور بھارتی باشندوں کے ساتھ دیگر ممالک سے بھی بڑی تعداد میں شائقین دبئی آئیں گے، بھارتی ٹیم کے دیگر میچز میں بھی مداحوں کی بڑی تعداد پہنچے گی۔
    ذرائع کے مطابق آئی سی سی کی جانب سے ٹکٹوں کے نرخ اور فروخت کا شیڈول جلد جاری کیے جانے کا امکان ہے۔ بھارتی ٹیم اگر ناک آئوٹ میچز میں پہنچی تو پاکستان کی آمدنی پر فرق پڑے گا، خاص طور پر فائنل کا لاہور میں انعقاد نہ ہونا شائقین کیلیے بھی مایوس کن ہوگا۔

    ن لیگ اور جے یو آئی میں سیاسی رابطے

    دھند اور خراب موسم، ٹرینیں تاخیر کا شکار

    اوچ شریف:پنجند کی نہریں آلودہ، روہی اور چولستان کے باسی گندا پانی پینے پر مجبور

    سال 2025 کی پہلی براہ راست سرمایہ کاری آگئی

  • انگلینڈ کا چیمپئنز ٹرافی کے لیےاسکواڈ کا اعلان

    انگلینڈ کا چیمپئنز ٹرافی کے لیےاسکواڈ کا اعلان

    انگلینڈ نے چیمپئنز ٹرافی کے لیے15رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا .

    برطانوی میڈیا کے مطابق جوز بٹلر چیمپئنز ٹرافی میں انگلش ٹیم کی قیادت کریں گے۔انجری کے باعث بین اسٹوکس انگلش ٹیم میں جگہ نہیں بناسکے،جوفرا آرچر، گس ایٹکنسن اورجیکب بیتھل اسکواڈ میں شامل ہیں۔ہیری بروک، بریڈن کارس، بین ڈکٹ، جیمی اوورٹن اور جیمی اسمتھ اسکواڈ کا حصہ ہونگے،لیام لیونگسٹن ، عادل رشید، جو روٹ ، ثاقب محمود ، فل سالٹ اور مارک ووڈ بھی ٹیم میں شامل ہیں۔واضح رہے کہ انگلینڈ نے ممکنہ طور پر چیمپئنز ٹرافی کا پہلا میچ 22 فروری کو لاہور میں آسٹریلیا کیخلاف کھیلنا ہے۔

    ترکیہ میں ایمبولینس ہیلی کاپٹر تباہ،4 افراد ہلاک

    پی ٹی آئی نے دشمن کا خواب پورا کیا،عطا اللہ تارڑ

  • آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا  ممکنہ شیڈول

    آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا ممکنہ شیڈول

    پاکستان میں 2025 میں ہونے والی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا ممکنہ شیڈول منظر عام پر آ چکا ہے، جس کے مطابق ایونٹ کا آغاز 19 فروری سے ہوگا۔

    ابتدائی اطلاعات کے مطابق، ایونٹ کے پہلے میچ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں مدمقابل ہوں گی۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان تاریخی مقابلہ 23 فروری کو ہوگا، تاہم یہ میچ کسی نیوٹرل وینیو پر کھیلا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق، اس نیوٹرل وینیو کا زیادہ امکان دبئی کا ہے، جہاں گزشتہ سالوں میں متعدد بین الاقوامی میچز ہو چکے ہیں۔ پاکستان اور بھارت کے میچ ہمیشہ شائقین کے لیے ایک بڑا کرکٹ ایونٹ ہوتا ہے اور اس بار بھی اس میچ کے لیے شائقین کی بھرپور توقعات ہیں۔چیمپیئنز ٹرافی کے میچز لاہور، کراچی ، راولپنڈی اور نیوٹرل وینیو پر کھیلے جائیں گے،چیمپینز ٹرافی کا پہلا میچ 19 فروری کو پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کراچی مین کھیلا جائے گا

    آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے آغاز سے قبل چھ دن کا سپورٹ پریڈ رکھا جائے گا جس میں ٹیموں کی آمد، پریکٹس سیشنز، میڈیا کے ساتھ تعامل اور دیگر تیاریوں کے مراحل شامل ہوں گے۔ یہ سپورٹ پریڈ 12 سے 18 فروری تک جاری رہے گا۔ اس دوران ٹیموں کو اپنے میچز کے لیے تیاری کرنے کا موقع ملے گا۔

    اس ایونٹ کے لیے نیوٹرل وینیو کے انتخاب پر گزشتہ کئی ہفتوں سے بات چیت جاری تھی، تاہم اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ معاملات طے پا چکے ہیں اور دبئی کو اس ایونٹ کا نیوٹرل وینیو منتخب کیا جا چکا ہے۔ اس کا باضابطہ اعلان جلد ہی کر دیا جائے گا۔

    آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی ایک اہم کرکٹ ایونٹ ہے جو دنیا بھر میں کروڑوں کرکٹ شائقین کی توجہ کا مرکز ہوتا ہے۔ یہ ٹورنامنٹ عالمی سطح پر کرکٹ کی سب سے بہترین ٹیموں کو ایک دوسرے کے مقابلے میں لاتا ہے، اور اس میں شرکت کرنے والی تمام ٹیمیں اس بات کے لیے پرعزم ہوتی ہیں کہ وہ بہترین کھیل پیش کریں۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اس ایونٹ کے لیے بھرپور تیاری کر رہا ہے اور امید کی جارہی ہے کہ پاکستانی ٹیم اس ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔

    جی ایچ کیو حملہ کیس، زین قریشی سمیت مزید 3 ملزمان پر فرد جرم عائد

    24 دسمبر کو مہاجرکلچر ڈے،ایم کیو ایم کی عوام کو شرکت کی دعوت