Baaghi TV

Tag: چین

  • اسحاق ڈار کی روس کو نظر انداز کرنے کے الزامات کی تردید

    اسحاق ڈار کی روس کو نظر انداز کرنے کے الزامات کی تردید

    نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے 19 مئی کو ہونے والے اپنے دورہ چین کے حوالے سے کہا ہے کہ یہ دورہ مکمل طور پر دوطرفہ نوعیت کا تھا، اس دوران چین کے حکام کے ساتھ اہم ملاقاتیں ہوئیں۔

    اسحاق ڈار نے کہا کہ دورہ چین کے دوران ہونے والی دونوں، دوطرفہ اور سہ فریقی ملاقاتیں غیر رسمی نوعیت کی تھیں اور ان میں خطے کی صورتحال، باہمی تعاون اور سیکیورٹی امور پر تبادلہ خیال ہوا بھارتی الزامات اور حالیہ جارحیت کے تناظر میں نائب وزیراعظم نے دعویٰ کیا کہ چین نے پاکستان کی بھرپور حمایت کی، اور چینی وزارت خارجہ کی جانب سے اگلے ہی روز پاکستان کے مؤقف کی تائید میں مثبت بیان جاری کیا گیا۔

    اسحاق ڈار نے کہا کہ بھارت کی طرف سے پھیلائے گئے جھوٹے الزامات کے جواب میں پاکستان نے ایک مؤثر سفارتی حکمتِ عملی اپنائی پاکستان کا اعلیٰ سطحی وفد بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں امریکہ، برطانیہ اور برسلز روانہ کیا گیا، جبکہ دیگر سفارتی ٹیمیں بھی متحرک ہوئیں نائب وزیراعظم کے مطابق پاکستانی وفد اس وقت واشنگٹن میں موجود ہے جہاں دوست ممالک کو حقائق سے آگاہ کیا جا رہا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ دنیا کے بیشتر ممالک نے پَہلگام واقعے کی تحقیقات میں تعاون کی پاکستانی پیشکش کو سراہا ہے اور بھارت کی جھوٹ پر مبنی الزام تراشی کو مسترد کیا ہے بھارت کی یہ روایت رہی ہے کہ وہ جھوٹے دعووں کے ذریعے دنیا کی توجہ ہٹانے کی کوشش کرتا ہے، جیسا کہ ایف-16 طیارہ گرانے کا دعویٰ بھی جھوٹا ثابت ہوا تھا۔

    اسحاق ڈار نے زور دیا کہ دنیا بھر میں پاکستانی سفیروں نے بھی مؤثر انداز میں حقائق پیش کیے اور آج پوری دنیا پاکستان کے مؤقف کو تسلیم کر رہی ہے یہ سب کچھ ہماری مربوط، منظم اور کامیاب سفارتکاری اور ٹیم ورک کا نتیجہ ہے روس کو نظر انداز کرنے کے الزامات کی بھی تردید کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ روس کے ساتھ رابطہ موجود ہے اور کسی قسم کی غفلت نہیں برتی گئی وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی نے روسی وزیر خارجہ سمیت کئی اہم عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں کی ہیں۔

    اسحاق ڈار نے بھارت کی عالمی سطح پر پھیلائی گئی جھوٹ پر مبنی مہم پہ کہا کہ وقت نے ثابت کیا پاکستان سچ کہہ رہا تھا اور بھارت دنیا کو گمراہ کرنے کی ناکام کوشش کر رہا تھا بھارت کے تقریباً 4 سے 5 درجن افراد پر مشتمل وفود اس وقت دنیا بھر میں گھوم رہے ہیں، لیکن ان کی مہم عالمی برادری کو قائل کرنے میں ناکام رہی ہے۔

    اسحاق ڈار نے کہا کہ بھارت کا پاکستان کا ایف-16 طیارہ گرانے کا دعویٰ بھی پہلے ہی بے نقاب ہو چکا ہے، اور اب حالیہ الزامات میں بھی بھارت کی سبکی ہوئی ہے پوری دنیا پاکستان کی کامیاب سفارت کاری کو ٹیم ورک کا نتیجہ قرار دے رہی ہے اور پاکستانی سفیروں نے بیرون ممالک میں حقیقت سے دنیا کو آگاہ کر دیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ بھارت کا خطے میں بالادستی کا دعویٰ زمین بوس ہو چکا ہے، اور اب دہلی میں سیاسی حلقوں میں ماتم کی کیفیت ہے، جہاں ایک دوسرے پر الزامات کی بوچھاڑ جاری ہے۔ اسحاق ڈار نے دعویٰ کیا کہ قومی سلامتی کے معاملے پر پوری پاکستانی قوم متحد ہے، اور یہی اتحاد دشمنوں کے لیے واضح پیغام ہے۔

    اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سفارتی فتح کے بعد ترکیہ اور آذربائیجان میں عوام خوشی سے سڑکوں پر نکل آئے، جو اس بات کا مظہر ہے کہ پاکستان کی سچائی اور وقار کو عالمی سطح پر تسلیم کیا جا چکا ہے پاکستان نے عالمی برادری کو صاف الفاظ میں بتایا ہے کہ ہم جنگ نہیں چاہتے، لیکن اگر جنگ مسلط کی گئی تو منہ توڑ جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں، سفارتی محاذ پر بروقت اور مربوط حکمت عملی کے باعث بھارت کا غرور خاک میں ملا دیا گیا ہے۔

  • چین ایشیا میں طاقت کا توازن بگاڑنے کی تیاری کر رہا ہے، امریکی وزیر دفاع

    چین ایشیا میں طاقت کا توازن بگاڑنے کی تیاری کر رہا ہے، امریکی وزیر دفاع

    امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ نے خبردار کیا ہے کہ چین انڈو پیسفک خطے میں طاقت کا توازن بدلنے کے لیے ممکنہ فوجی کارروائی کی تیاری کر رہا ہے، جس سے پورے ایشیا میں عدم استحکام پیدا ہو سکتا ہے، تاہم امریکا خطے میں اپنی موجودگی برقرار رکھے گا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سنگاپور میں سالانہ سکیورٹی کانفرنس ’شنگریلا ڈائیلاگ‘ سے خطاب کرتے ہوئے امریکی وزیر دفاع نے کہا کہ چین کا خطرہ "حقیقی اور فوری” نوعیت کا ہے، اور بیجنگ نہ صرف تائیوان پر حملے کی صلاحیتیں تیار کر رہا ہے بلکہ اصل کارروائی کی مشقیں بھی کر چکا ہے۔

    پیٹ ہیگستھ نے بیجنگ پر الزام لگایا کہ وہ سائبر حملوں، ہمسایہ ممالک کو ہراساں کرنے، اور متنازع جنوبی بحیرہ چین میں زمینوں پر غیر قانونی قبضہ کر کے انہیں عسکری اڈوں میں تبدیل کر رہا ہے، جو عالمی تجارت اور انسانی جانوں کے لیے خطرہ ہے۔ امریکا خطے میں اپنے اتحادیوں اور شراکت داروں کے ساتھ مل کر چین کی جارحیت کو روکنے کے لیے خود کو دوبارہ منظم کر رہا ہے اور ایشیائی ممالک کو بھی اپنے دفاع کو فوری طور پر مضبوط بنانا ہوگا۔

    چین کا سخت ردعمل: امریکا اشتعال انگیزی کر رہا ہے
    ادھر سنگاپور میں چینی سفارت خانے نے پیٹ ہیگستھ کی تقریر کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے "اشتعال انگیز” قرار دیا اور واشنگٹن پر خطے میں کشیدگی بڑھانے، مسائل پیدا کرنے اور تصادم کو ہوا دینے کا الزام لگایا۔چینی وفد کی قیادت پیپلز لبریشن آرمی نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے ریئر ایڈمرل ہو گانگ فینگ کر رہے ہیں، جنہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ چند ممالک جان بوجھ کر تقسیم اور تنازع پیدا کر رہے ہیں تاکہ خطے کو غیر مستحکم کیا جا سکے۔

    یاد رہے کہ امریکا اور چین کے درمیان تجارتی، سیکیورٹی اور تکنیکی محاذ پر کشیدگی عروج پر ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کے دور سے شروع ہونے والی تجارتی جنگ اب جدید ٹیکنالوجی اور خطے میں فوجی اثر و رسوخ کی جنگ میں بدل چکی ہے، جہاں فلپائن، جاپان اور جنوبی کوریا جیسے امریکی اتحادی ممالک کا کردار اہم ہوتا جا رہا ہے۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ جنوبی بحیرہ چین اور تائیوان آئندہ برسوں میں امریکا اور چین کے درمیان ممکنہ تنازع کا مرکز بن سکتے ہیں، جس کے اثرات پوری دنیا پر پڑ سکتے ہیں۔

    اسرائیل نے عرب وزرائے خارجہ کا مغربی کنارے کا دورہ روک دیا

    پاکستان بھارت جنگ ہوئی تو میرے پاس کچھ نہیں ہوگا، ڈونلڈ ٹرمپ

    دبئی میں بھارتی ایونٹ میں شاہد آفریدی کی شرکت پر بھارتی صحافی سیخ پا

    مودی حکومت قوم کو گمراہ کر رہی ہے، بھارتی اپوزیشن کی تنقید

  • وزیر خارجہ  اسحاق ڈار چین پہنچ گئے

    وزیر خارجہ اسحاق ڈار چین پہنچ گئے

    نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار چین کے اہم دورے پر سنکیانگ کے شہر اُرمچی پہنچ گئے، جہاں چینی حکام نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔

    ذرائع کے مطابق اسحاق ڈار باکو سے ہانگ کانگ جاتے ہوئے ارمچی پہنچے، جہاں ان کا قیام چینی قیادت سے اعلیٰ سطحی ملاقاتوں کے لیے طے ہے دورے کے دوران اسحاق ڈار کی چین کے وزیر خارجہ وانگ یی سے ملاقات بھی متوقع ہے ملاقات میں پاک چین تعلقا ت، سی پیک منصوبوں، علاقائی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

    حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ اسحاق ڈار کا یہ دورہ پاکستان اور چین کے درمیان دو طرفہ سفارتی، اقتصادی اور تجارتی روابط کو مزید مستحکم کرنے کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہےدورے کے دوران اسحاق ڈار مختلف اجلاسوں اور ملاقاتوں میں پاکستان کا مؤقف پیش کریں گے اور اقتصادی تعاون کے نئے امکانات پر بھی بات چیت کریں گے۔

    فرانسیسی کمپنی اور بھارتی حکومت کے درمیان رافیل کی کارکردگی پر شدید اختلافات

    پاکستان نے پہلے سرکاری حمایت یافتہ بٹ کوائن ریزرو کا اعلان کر دیا

    وزیراعلیٰ مریم نواز کا پنجاب میں روٹی کی قیمت کم کرنے کی ہدایت

  • چین کی فیکٹری میں ہولناک دھماکا، قریبی عمارتوں کی کھڑ کیاں ٹوٹ گئیں

    چین کی فیکٹری میں ہولناک دھماکا، قریبی عمارتوں کی کھڑ کیاں ٹوٹ گئیں

    چین کے مشرقی صوبے شین ڈونگ کے شہر گاومی میں منگل کے روز ایک کیمیکل پلانٹ میں زوردار دھماکہ ہوا-

    سرکاری ٹی وی چینل سی سی ٹی وی کیمطابق چین کے مشرقی صوبے شین ڈونگ کے شہر گاؤمی میں منگل کے روز ایک کیمیکل پلانٹ میں زوردار دھماکہ ہوا، جس کے نتیجے میں آسمان کی طرف دھوئیں کا سرمئی اور نارنجی رنگ کا بادل اٹھا، اور قریبی عمارتوں کی کھڑ کیاں ٹوٹ گئیں یہ دھماکہ مقامی وقت کے مطابق دوپہر سے کچھ دیر قبل شین ڈونگ یوڈاؤ کیمیکل کے ورکشاپ میں ہوا، ریسکیو اور طبی امدادی کارروائیاں جاری ہیں، تاحال دھماکے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی اور نہ ہی کسی جانی نقصان کی اطلاع دی گئی ہے۔

    سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دھماکے کے بعد دھواں بلند ہو رہا ہے اور اطراف کی صنعتی عمارتیں اس میں چھپ گئی ہیں، قریبی عمارتوں کی کھڑکیاں ٹوٹ گئیں، فائر بریگیڈ اور ریسکیو سروسز کے232 اہلکار اور 55 گاڑیاں جائےحادثہ پر روانہ کی گئیں، جب کہ ایمرجنسی مینجمنٹ کی وزارت نے بھی ایک ورکنگ گروپ اور اضافی امدادی ٹیمیں روانہ کی ہیں۔

    شین ڈونگ یوڈاؤ کیمیکل، ہائمیل گروپ کی ملکیت ہے، جو کہ ایک معروف صنعتی کمپنی ہے۔ دھماکے کی خبر کے بعد ہائمیل مکینیکل کے حصص میں تقریباً 4 فیصد کمی دیکھی گئی، کمپنی کی ویب سائٹ کے مطابق، یہ ادارہ 2019 میں قائم ہوا، اور 46 ہیکٹر پر پھیلا ہوا ہے، جہاں 300 سے زائد ملازمین کام کرتے ہیں۔ یہ ادارہ زرعی ادویات، فارماسیوٹیکلز اور کیمیکل انٹرمیڈیٹس تیار کرتا ہے۔

  • بنگلہ دیش سے دلہنوں کی خریدوفروخت،چین نے شہریوں کو خبردار کر دیا

    بنگلہ دیش سے دلہنوں کی خریدوفروخت،چین نے شہریوں کو خبردار کر دیا

    بنگلہ دیش میں موجود چینی سفارتخانے نے چینی شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ غیر قانونی سرحد پار شادیوں سے گریز کریں اور آن لائن رشتوں اور میچ میکنگ اسکیموں سے ہوشیار رہیں۔

    اتوار کے روز ایک ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے سفارتخانے نے چینی شہریوں کو متنبہ کیا ہے کہ وہ مختصر ویڈیو پلیٹ فارمز پر دکھائے جانے والے ”بین الاقوامی ڈیٹنگ“ کے گمراہ کن مواد کے دھوکے میں نہ آئیں، اور نہ ہی کسی غیر رسمی نیٹ ورک یا کمرشل میچ میکنگ ایجنسیز کے ذریعے غیر ملکی خواتین کی تلاش کریں، کیونکہ ایسا کرنا چینی قانون کے تحت سخت ممنوع ہے غیر ملکی دلہنوں کی خریدوفروخت کے ارادوں کو مسترد کریں اور بنگلہ دیش میں شادی کرنے سے قبل اچھی طرح سوچ بچار کریں۔

    بنگلہ دیشی اخبار دی ڈیلی اسٹار کی ایک حالیہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ بنگلہ دیشی خواتین کو مبینہ طور پر چین میں شادی کے بہانے فروخت کیا جا رہا ہے، اور ان کارروائیوں کے پیچھے کئی مجرمانہ گروہ سرگرم ہیں چینی سفارتخانے کے مطابق ان میں سے زیادہ تر شادیاں غیر قانونی یا استحصالی ذرائع سے انجام پاتی ہیں جن کے نتیجے میں سنگین قانونی نتائج سامنے آ سکتے ہیں۔

    سفارتخانے نے خبردار کیا کہ چینی قانون کے مطابق کسی بھی شادی کی ایجنسی (Marriage Agencies) کو بین الاقوامی رشتوں کو فروغ دینے یا ان کی آڑ میں کام کرنے کی اجازت نہیں ہے، اور افراد کے لیے بھی اس قسم کی سرگرمیوں سے منافع کمانا یا فریب کے ذریعے شادیاں کروانا ممنوع ہے سفارتخانے نے شادی کے فراڈ کا شکار ہونے والے افراد پر زور دیا کہ وہ فوری طور پر چین کے عوامی سلامتی کے اداروں کو اطلاع دیں، بنگلہ دیش میں غیر قانونی بین الاقوامی شادیاں کرنے والے افراد کو انسانی اسمگلنگ کے الزامات کے تحت گرفتار کیا جا سکتا ہے۔

  • چین  پاکستان کی سرحدوں یا خودمختاری کی پامالی کی  اجازت کسی ملک کو نہیں دے گا

    چین پاکستان کی سرحدوں یا خودمختاری کی پامالی کی اجازت کسی ملک کو نہیں دے گا

    اسلام آباد: چین نے حالیہ پاک بھارت فوجی تصادم کے بعد پاکستان کو اپنا آہنی دوست قرار دینے کا اعادہ کرتے ہوئے واضح اعلان کر دیا ہے کہ چین پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع میں ہر ممکن تعاون فراہم کرے گا، شراکت داری نہ صرف جنوبی ایشیا میں توازن کو قائم رکھے گی بلکہ خطے میں امن و استحکام کی ضمانت بھی بنے گی ۔

    چین پاکستان آہنی دوست، باہمی دفاعی اشتراک عملی شکل اختیار کر گیا، جے 10 سی طیاروں کی کامیابی سے عالمی طاقتیں حیران ہیں جبکہ بیجنگ کی جانب سے یہ بھی واضح پیغام دیا گیا ہے کہ "چین سے پنگا نہ لیا جائے”چین کی دفاعی ٹیکنالوجی اور پاکستان کے ساتھ فوجی شراکت داری نے اس جھڑپ میں عالمی طاقتوں کو حیران کر دیا ہے۔

    چینی خارجہ پالیسی کے ممتاز ماہر اور سینٹر فار چائنا اینڈ گلوبلائزیشن کے نائب صدر، وکٹر ژیکائی گاؤ نے اس تصادم کو نہ صرف چین پاکستان تعلقات کی مضبوطی کا ثبوت قرار دیا بلکہ عالمی سطح پر چین کی دفاعی برتری کے اعتراف کے طور پر بھی پیش کیا۔

    ڈونلڈ ٹرمپ کا روس پر مزید پابندیاں لگانے پر غور

    ان کے مطابق پاکستانی فضائیہ نے اس بار جو جنگی ساز و سامان استعمال کیا وہ زیادہ تر چین کا تیار کردہ یا پاک چین اشتراک سے بنایا گیا تھا، جس سے دونوں ممالک کے درمیان عملی فوجی تعاون کی گہرائی عیاں ہوتی ہے۔

    وکٹر گاؤ نے چین کے تیار کردہ جے-10 سی طیاروں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ جنگی جہاز یورپی اور روسی طیاروں سے کہیں بہتر ثابت ہوئےے 10 سی طیاروں کی کارکردگی نے یورپ اور روس کے جدید ترین لڑاکا طیاروں کو پیچھے چھوڑ دیا، ان کے بقول یہ صرف ایک تکنیکی کامیابی نہیں بلکہ عالمی طاقتوں خصوصاً امریکہ اور اس کے اتحادیوں ے لیے ایک واضح تذکیر ہے کہ اب چین کی عسکری صلاحیت دنیا کی بہترین طاقتوں میں شامل ہو چکی ہے۔

    ایشیائی جیوجِتسو چیمپئن شپ: بانو بٹ نے بھارتی حریف کوشکست دے دی

    ان کا کہنا تھا کہ یہ عالمی طاقتوں، خاص طور پر امریکہ اور یورپی اقوام کے لیے ایک ’ویک اپ کال‘ )wake up call ہے کہ چین کی عسکری صلاحیتیں اب دنیا کی بہترین صف میں شامل ہو چکی ہیں، اور کسی بھی قسم کی مداخلت یا اشتعال انگیزی کے نتائج سنگین ہو سکتے ہیں، چین اور پاکستان کے تعلقات صرف نظریاتی یا سفارتی حد تک محدود نہیں، بلکہ یہ اب ایک مضبوط، آپریشنل اتحاد بن چکے ہیں چین کبھی کسی ملک کو اجازت نہیں دے گا کہ وہ پاکستان کی سرحدوں یا خودمختاری کو پامال کرے۔

    مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

  • پاکستان اور چین کے مابین سدا بہار دوستی ہے،صدر مملکت

    پاکستان اور چین کے مابین سدا بہار دوستی ہے،صدر مملکت

    صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان چین کے ساتھ تاریخی تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

    پاکستان اور چین کے درمیان سفارتی تعلقات کے 74 سال مکمل ہونے پر صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان اور چین کے مابین سدا بہار دوستی ہے، گزشتہ 7 دہائیوں کے دوران دونوں ممالک کے مابین تعلقات مضبوط سے مضبوط تر ہوئے ہیں،پاکستان “ون چائنا” پالیسی کے اصولی مؤقف کا مضبوط حامی ہے، پاک چین اقتصادری راہداری نے پاکستان کی معیشت ، بنیادی ڈھانچے اور توانائی کے شعبے پر مثبت اثرات چھوڑے ہیں۔

    آصف زرداری نے مستقبل میں چین کے ساتھ تعلقات مزید وسیع کرنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ چین نے پاکستان کے دفاعی شعبے کی مضبوطی میں اہم کردار ادا کیا ہے، پاکستان معیشت، ٹیکنالوجی ، دفاع، تعلیم اور تجارت کے شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مزید وسعت دینے کا خواہاں ہے-

  • چین کا  امن کی کوششوں کی حمایت ، پاکستان کی خودمختاری میں ساتھ دینے کا اعادہ

    چین کا امن کی کوششوں کی حمایت ، پاکستان کی خودمختاری میں ساتھ دینے کا اعادہ

    چین کے وزیرِ خارجہ وانگ ای نے کہا ہے کہ چین جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کے قیام کے لیے پاکستان اور بھارت کے درمیان بات چیت اور مذاکرات کی کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔

    چینی وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق، بیجنگ میں پاکستان کے نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات کے دوران وانگ ای نے کہا کہ پاک-بھارت تنازعات کو بات چیت کے ذریعے حل کرنے کی ضرورت ہے، اور چین اس مقصد کے لیے کیے جانے والے اقدامات کا خیرمقدم کرتا ہے۔انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ چین پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ میں ہمیشہ اس کا ساتھ دے گا۔
    وکلا کی عدم موجودگی،عمران خان کا پولی گراف ٹیسٹ کرانے سے انکار

    چینی وزیرِ خارجہ نے زور دیا کہ پاکستان کے ساتھ صنعت، زراعت، توانائی اور معدنیات کے شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینا ہوگا۔ انہوں نے دہشت گردی کے خلاف مشترکہ کوششوں کو بھی وسعت دینے کی ضرورت پر زور دیا۔اس سے قبل اسحاق ڈار کی چینی کمیونسٹ پارٹی کے وزیر یو جیان چاؤ سے بھی ملاقات ہوئی، جس میں سیاسی جماعتوں کے درمیان تعلقات مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔ ملاقات میں یو جیان چاؤ نے پاکستان کو چین کا "آئرن برادر” قرار دیتے ہوئے کہا کہ چین پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو اولین ترجیح دیتا ہے۔

    ایئر چیف کی مدتِ ملازمت میں توسیع، شہداء و غازیوں کو اعزازات دینے کا فیصلہ

    اسحاق ڈار نے چین کی جانب سے پاکستان کی خودمختاری اور بنیادی مفادات کی مسلسل حمایت پر اظہارِ تشکر کیا اور دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

    برطانیہ نے اسرائیل کے ساتھ فری ٹریڈ ڈیل معطل کر دی

    عاصم منیر کی فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی، مبارکبادوں کا سلسلہ جاری

    وفاق اور خیبر پختونخوا حکومت کے درمیان این ایف سی ایوارڈ پر اتفاق

  • وفاقی وزیر صحت کی چینی ہم منصب سے ملاقات

    وفاقی وزیر صحت کی چینی ہم منصب سے ملاقات

    وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال نے چین کے وزیر صحت سے ملاقات کی-

    تفصیلات کے مطابق ملاقات میں شعبے سے متعلق کئی اہم پیش رفتوں پر تبادلہ خیال کیا گیامصطفی کمال نے کہا کہ پاکستان میں ویکسینز، میڈیکل ڈیوائسز اور تشخیصی آلات کی مقامی تیاری کی بھرپور صلاحیت موجود ہےاور اس کیلئے حکومت چین کی سرمایہ کاری کومکمل سہو لت فراہم کرے گی، روایتی چینی طب میں بھی چینی ماہرین کو ہر ممکن تعاون دیا جائے گا جبکہ قومی ادارہ صحت میں چینی کمپنیوں کے لیے خصوصی ڈیسک قائم کرنے کا جلد نوٹیفکیشن جاری ہوگا۔

    دوسری جانب چینی وزیر نے بھی پاکستان کے ساتھ رابطہ کاری کے لیے اپنے فوکل پرسن نامزد کرنے پر اتفاق کیا کہا کہ پاکستان میں جن اے پی آئیز اور ویکسینز کی قلت ہے، ان کی فراہمی کے لیے مکمل تعاون کیا جائے گا۔

    حکومتِ سندھ کے سیلاب متاثرین کیلئے اقدامات دنیا بھر کیلئے مثال ہیں،شرجیل میمن

    اسحاق ڈار کی چینی وزیر سے ملاقات، اسٹریٹجک تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق

    آئی ایم ایف مذاکرات: پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی مزید بڑھانے پر اتفاق

  • اسحاق ڈار کی چینی وزیر سے ملاقات، اسٹریٹجک تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق

    اسحاق ڈار کی چینی وزیر سے ملاقات، اسٹریٹجک تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق

    بیجنگ: نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار سے چینی کمیونسٹ پارٹی کے وزیر یو جیان چاؤ (Liu Jianchao) کی وفد سمیت ملاقات ہوئی۔

    بیجنگ میں ہونے والی ملاقات میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور کمیونسٹ پارٹی کے وزیر یو جیان چاؤ نے سیاسی جماعتوں کے درمیان روابط مزید مضبوط بنانے پراتفاق کیا،چینی وزیر سے ملاقات میں اسحاق ڈار نے پاکستان کی خودمختاری اور بنیادی مفادات پر چین کی حمایت کو سراہا،اس موقع پر یو جیان چاؤ نے کہا کہ چین پاکستان کا آئرن برادر ہے اور پاکستان سے تعلقات کو ترجیح دیں گے۔

    خطے میں پاکستان کا مقام بڑھ چکا، تاجر کمیونٹی موقع سے فائدہ اٹھائے،پینل ڈسکشن سے مقررین کا خطاب

    اس موقع پر اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پاکستان چین کے ساتھ آہنی دوستی کو مزید فروغ دینے کا خواہاں ہے جبکہ چینی وزیر یو جیان چاؤ نے کہا کہ چین پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی حمایت جاری رکھے گا۔

    حکام کے مطابق اسحاق ڈار کی آج چینی ہم منصب سے ملاقات ہوگی جس میں حالیہ پاک بھارت کشیدگی سمیت علاقائی اور عالمی امور پر بات ہوگی جب کہ پاکستان، چین اور افغانستان کے وزرائے خارجہ سہ فریقی ملاقات بھی کریں گے۔

    آئی ایم ایف مذاکرات: پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی مزید بڑھانے پر اتفاق