Baaghi TV

Tag: چین

  • کراچی دھماکا خود کش،چھوٹی کار استعمال کی گئی، انکشاف

    کراچی دھماکا خود کش،چھوٹی کار استعمال کی گئی، انکشاف

    شہر قائد کراچی میں ہونے والے چینی شہریوں پر دھماکے کے حوالہ سے اہم انکشافات سامنے آئے ہیں

    نجی ٹی وی کے مطابق تفتیشی ذرائع کا کہنا ہے کہ دوران تحقیقات معلوم ہوا کہ چینی باشندوں کے قافلے پر حملے میں چھوٹی کار استعمال کی گئی،،ایئر پورٹ کے باہر کار سوارخودکش حملہ آور قافلےکے نکلنےکا انتظارکررہا تھا اور قافلہ پہنچتے ہی کارسوار نے اپنی گاڑی غیر ملکیوں کی گاڑی سے ٹکرادی،کار میں ممکنہ طورپربارود تھاجس سےگاڑی مکمل تباہ ہوگئی، دھماکےکے بعد غیرملکیوں کی ایک گاڑی ریورس کرکے محفوظ کرنےکی کوشش کی گئی مگر دھماکے میں بھاری بارودی مواد استعمال کیا گیا تھا جس سےگاڑیوں کو نقصان پہنچا متاثرہ گاڑیوں کی تفصیلات حاصل کی جارہی ہیں،واقعہ میں تین افراد کی موت ہوئی،جناح اسپتال میں 2 غیر ملکیوں اور ایک مقامی شہری کی لاش لائی گئی،کراچی بم ڈسپوزیبل یونٹ کے مطابق کراچی میں ہونے والے کار بم حملے میں تقریباً 80 کلو گرام دھماکہ خیز مواد استعمال کیا گیا جس نے چینی انجینئروں کے قافلے کو نشانہ بنایا، یہ ایک گاڑی تھی جس میں خودکش حملہ کیا گیا جس سے 12 گاڑیوں کو نقصان پہنچا.

    علاوہ ازیں ائیرپورٹ کے قریب دھماکے سے متعلق تفتیش کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے جس میں بم ڈسپوزل ایسٹ، ساؤتھ اور ویسٹ کی ٹیمیں تفتیش کریں گی،آئی جی سندھ کے احکامات پر خصوصی ٹیم بنائی گئی ہے۔

    کراچی دھماکا،کار شاہ فہد سکنہ نوشکی کے نام نکلی
    کراچی میں‌ایئر پورٹ کےباہر چینی باشندوں پر خود کش حملے کی تحقیقات میں بڑی پیش رفت ہوئی ہے،تفتیشی حکام کے مطابق دھماکے میں استعمال کی گئی گاڑی کا ریکارڈ مل گیا، خود کش حملے میں استعمال گاڑی شاہ فہد کے نام پر تھی، شاہ فہد کا نادرا ریکارڈ بھی مل گیا ہے، وہ بلوچستان میں نوشکی کا رہائشی تھا، گاڑی کی تفصیلات چیسز نمبر سے حاصل ہوئی ہیں،نادرا ریکارڈ کے تناظر میں تحقیقات کا دائرہ بلوچستان تک پھیلا دیا گیا ہے، شاہ فہد کی شناختی دستاویزات حاصل کر لی گئی ہیں، دہشتگرد شاہ فہد نے 5 ستمبر کو گاڑی اپنے نام پر رجسٹرڈ کروائی، 3 دسمبر 2023 کو دہشتگرد فہد اپنے دو ساتھیوں کے ہمراہ کراچی آیا تھا،دہشتگرد فہد نے 3 دسمبر 2023 کو 7 بجکر 49 منٹ پر ہوٹل میں انٹری کی، یہ 4 اکتوبر 2024 کو دوبارہ کراچی پہنچا، ہوٹل میں دہشتگرد نے 10 بجکر 47 منٹ پر بائیو میٹرک انٹری کی، دھماکے کے روز دہشتگرد نے دوپہر 12 بجے ہوٹل سے چیک آؤٹ کیا، دہشتگرد نے دونوں مرتبہ پریڈی کے علاقے میں دو ہوٹلوں میں قیام کیا۔

    واضح رہے اتوار کی رات کراچی ائیرپورٹ سگنل کے قریب ہونے والے دھماکے میں 2 چینی شہریوں سمیت 3 غیر ملکی ہلاک ہوئے جب کہ 17 افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے.

    کراچی دھماکا،دو چینی باشندے ہلاک،چین کا ردعمل آ گیا

    واقعے کا کوئی تھریٹ الرٹ نہیں تھا، یہ سرپرائز ہے، وزیر داخلہ سندھ

    چینی شہریوں پر حملہ پاکستان پر حملے کے مترادف ہے .مولانا عبدالغفور حیدری
    جمعیت علمائے اسلام کے سیکرٹری جنرل رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالغفور حیدری نے کراچی میں چینی شہریوں کو لے جانے والی گاڑی کے قریب دھماکا کی مذمت کی ہے اور دھماکے کے نتیجے میں دو چینی شہریوں کے جانی نقصان اور متعدد افراد کے زخمی ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا،مولانا عبدالغفور حیدری نےمتاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چینی شہریوں پر حملہ پاکستان پر حملے کے مترادف ہے ۔واقعہ میں چینی شہریوں کے جانی نقصان پر دلی دکھ اور افسوس ہوا، دشمن کے ناپاک عزائم پاک چین دوستی کو سبوتاژ نہیں کر سکتے، پاک چین دوستی ہمالیہ سے بلند ہے، دشمن ملک میں بد امنی پھیلانے کی گھناؤنی شازش میں مصروف ہےقانون نافذ کرنے والے ادارے واقعہ میں ملوث شر پسند عناصر کو گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لا کھڑا کریں، متعلقہ حکام زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کریں،

  • اسرائیل تنازع بڑھانے والے اقدامات سے باز رہے،چین

    اسرائیل تنازع بڑھانے والے اقدامات سے باز رہے،چین

    نیویارک: ایران کے اسرائیل پر میزائل حملوں کے بعد چین نے بھی اسرائیل کو تنبیہ جاری کر دی-

    باغی ٹی وی: اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس میں چین کے مندوب نے کہا کہ مشرق وسطیٰ تنازع پر چین گہری تشویش میں مبتلا ہے، مشرق وسطیٰ ایک بڑی جنگ کے دہانے پر پہنچ گیا ہے اسرائیل کا لبنان میں داخل ہونا لبنان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی ہے، فریق ممالک اشتعال انگیز بیان بازی سے اجتناب کریں، فریقین خصوصاً اسرائیل تحمل کا مظاہرہ کرے اور اسرائیل تنازع بڑھانے والے اقدامات سے باز رہے۔

    دوسری جانب اسرائیل پر ایران کے میزائل حملوں کے بعد اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس میں امریکا نے پاسدارانِ انقلاب پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا ہے،سلامتی کونسل کے اجلاس میں امریکی مندوب کا کہنا تھا کہ اسرائیل کے حق دفاع کی حمایت جاری رکھیں گے،اجلاس میں روس کا کہنا تھا کہ اسرائیل، ایران اور امریکا کے درمیان جنگ چھیڑنا چاہتا ہے۔

    اڈیالہ جیل کے لاپتہ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ سمیت 4 ملازمین نوکری سے برطرف

    اقوام متحدہ میں اسرائیلی مندوب نے کہا ہےکہ اسرائیل پر میزائل حملوں کی ایران کو بھاری قیمت چکانی ہوگی اور ایران کو ایسے نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا جو اس کے تصور سے بھی باہر ہوں گےیران تمام مہذب قوموں اور اپنے ہی عوام کا دشمن ہے ، سلامتی کونسل ایران کے خلاف پابندیاں عائد کرے۔

    دوسری جانب ایرانی مندوب کا کہنا تھاکہ اسرائیل خطے کو ناقابلِ بیان تباہی کے دہانے پر دھکیل رہا ہے، کشیدگی میں اضافہ روکنے کا واحد حل یہ ہے کہ اسرائیل غزہ اور لبنان میں جنگ بند کرے اسرائیل کی گزشتہ دو ماہ سے جاری اشتعال انگیز کارروائیوں کے جواب میں اور خطے میں توازن اور روک تھام کے لیے ایران کے میزائل حملے ضروری تھے، اسرائیل کو ہر اشتعال انگیزی کے نتائج بھگتنا ہوں گے،سلامتی کونسل اسرائیل کے جنگی جرائم کو رُکوائے۔

    لاہور میں بھی دفعہ 144 نافذ

    اجلاس میں اقوام متحدہ کے سربراہ انتونیو گوئتریس کا کہنا تھا کہ خطے میں جنگ کا دائرہ وسیع ہو رہا ہے، اب دو ریاستی حل کا وقت آگیا ہے۔

    واضح رہے کہ ایران نے اسرائیل پر 400 سے زائد بیلسٹک میزائل داغے جو اصفہان، تبریز، خرم آباد، کرج اور اراک سے فائر کیے گئے جس کے بعد مقبوضہ بیت المقدس سمیت اسرائیل بھر میں سائرن بجنے لگے، میزائل حملوں کے بعد اسرائیلیوں نے بنکرز میں پناہ لی۔

  • چینی سفیر کی نواز شریف،مریم سے ملاقات،وزیراعلیٰ پنجاب کو دورہ چین کی دعوت

    چینی سفیر کی نواز شریف،مریم سے ملاقات،وزیراعلیٰ پنجاب کو دورہ چین کی دعوت

    مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے چینی سفیر جیانگ زیڈونگ کی ملاقات ہوئی ہے

    ملاقات میں ٹیکنالوجی، کاروبار اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعلقات کو فروغ دینے کے امکانات کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر نواز شریف کا کہنا تھا کہ چین ہمارا قابل اعتماد دوست ہے اور ہمیں اس عظیم قوم کے ساتھ اپنے تعلقات پر فخر ہے۔مریم نواز شریف پنجاب کے عوام کے لیے بہت سے فلاحی منصوبوں کی قیادت کر رہی ہیں۔جن کے ساتھ ساتھ پنجاب انفراسٹرکچر اور ٹیکنالوجی میں چین کے تعاون کا خیرمقدم کرے گا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ ہم چین کے ساتھ مل کر معاشی معجزے پیدا کر سکتے ہیں۔ہم پنجاب میں اپنے چینی دوستوں کو خوش آمدید کہنے کے لیے ہمیشہ تیار ہیں۔وزیراعلیٰ نے چینی سرمایہ کاروں کو مراعات اور سہولیات فراہم کرنے کے لیےمخصوص "چائنیز اکنامک زونز” کے قیام کی تجویز پیش کی اور کہا کہ ہم چین کی کامیابی کو اپنی کامیابی سمجھتے ہیں۔ پاکستان غربت میں کمی کے لیے چینی ماڈل سے بہت فائدہ اٹھا سکتا ہے۔

    عوامی جمہوریہ چین کے سفیر عزت مآب جناب جیانگ زیڈونگ نے کہا کہ چین بھی پاکستان کے ساتھ اپنی دوستی کو بہت قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومتوں میں اس دوستی میں بڑی پیش رفت ہوئی ہے۔ CPEC کے اپ گریڈڈ وژن میں پنجاب کی شمولیت کا خیرمقدم کریں گے جس میں خصوصی اقتصادی زونز کی ترقی بھی شامل ہے۔پاکستان کے 1000 کسانوں کو چینی ماہرین جدید کاشتکاری کی تکنیک کی تربیت دیں گے۔

    جیانگ زیڈونگ نے وزیراعلیٰ مریم نواز کو دورہ چین کی دعوت دی،وزیراعلیٰ مریم نواز نے شکریہ کے ساتھ دعوت قبول کرلی۔

    ڈاکٹر فاروق ستار سے پی آئی اے یونینز کے وفود کی ملاقات

    فنی خرابی،پشاور جانیوالی پی آئی اے پرواز کی کراچی لینڈنگ

    ایف اے کی جعلی ڈگری، جنرل( ر )باجوہ کے بھائی کی پی آئی اے ملازمت ختم

    پی آئی اے کا جنازہ ہے،ذرا دھوم سے نکلے،مرحوم کیلیے بہت دعائیں

    پی آئی اےکی نجکاری کیلئے 6کمپنیوں نے پری کوالیفائی کرلیا

    پی آئی اے کا خسارہ 830 ارب روپے ہے، نجکاری ہی واحد راستہ ہے، علیم خان

    پیشکشوں میں توسیع کا وقت ختم، نجکاری کمیشن پری کو آلیفیکیشن کریگا:عبدالعلیم خان

    پی آئی اے سمیت24اداروں کی نجکاری، شفافیت کیلئے ٹی وی پر دکھائینگے:وفاقی وزیر عبد العلیم

     پی آئی اے کی نجکاری کے حوالہ سے اہم پیشرف 

    پی آئی اے کسے اور کیوں بیچا جارہا،نجکاری پر بریفنگ دی جائے، خورشید شاہ

  • چین کی کامیابیاں ہمارے لیے   قابل تقلید ہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب

    چین کی کامیابیاں ہمارے لیے قابل تقلید ہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب

    وزیر اعلی پنجاب مریم نوازشریف نے عوامی جمہوریہ چین کے 75 ویں قومی دن کی تقریب میں شرکت کی

    وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے چینی قونصل جنرل ژاؤ شیریں سے ملاقات،چین کے قومی دن پر مبارکباد دی اور کہا کہ چین کے 75ویں قومی دن پر پاکستانی عوام کی طرف سے مبارکباد پیش کرتی ہوں۔پنجاب کے لوگ چینی بھائیوں اور بہنوں کو نیک خواہشات اور دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ عوامی جمہوریہ چین کے 75 ویں قومی دن کی تقریب میں شرکت باعث فخرہے۔ چینی قوم نے نہ صرف ترقی اور اختراع کی بلندیوں کو چھو لیا بلکہ عالمی برادری کی طرف دوستی کا ہاتھ بھی بڑھایا ہے۔ پاور کوریڈور سے لے کر عام شہریوں کے دلوں تک چین نے گھر کرلیا ہے۔ چین کی عظمت امن، تعاون اور انسانیت کی بھلائی کے غیر متزلزل عزم میں مضمر ہے۔ ہم عظیم چینی قوم کا احترام کرتے ہیں، پاکستان اور چین کے درمیان گہری دوستی اعتماد، احترام اور روشن مستقبل کے مشترکہ ویژن سے منسلک ہے۔ چین سے ہمارا رشتہ برادرانہ محبت، باہمی احترام اور غیر متزلزل اعتماد کا ہے ۔پاک چین تعلقات وقت کی کسوٹی پر جانچے اور پرکھے ہے۔ برادر ملک چین کی شاندار کامیابیوں کو فخر کے ساتھ مناتے ہیں، چین کی کامیابیاں ہمارے لیے بھی حوصلہ افزائی اور قابل تقلید ہیں۔

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ ضرورت کی ہر گھڑی میں چین پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے،دونوں ممالک خوشحالی اور پر امن مستقبل کی طرف، ہاتھ تھام کر آگے بڑھ رہے ہیں۔ دعا ہے کہ پاک چین دوستی ہر گزرتے دن کے ساتھ مزید مضبوط ہوتی رہے۔چین نے قابل ذکر معاشی تبدیلی لاکر کروڑوں لوگوں کو غربت سے نکالا،ٹیکنالوجی، انفراسٹرکچر اور انڈسٹری کے شعبے میں چین نے دنیا کے لیے مثال بن چکا ہے۔ ہر عالمی بحران میں چین کا کردار ناقابل فراموش ہے۔کورڈ جیسی وبائی بیماری ہو یا قدرتی آفات ،چین نے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ضرورت مند ممالک کے لیے وسائل مہیا کئے ،اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے رکن کے طور پر، چین نے مستقل طور پر امن و ترقی کو فروع دیا۔بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو عالمی خوشحالی کے لیے چین کے عزم کا اظہارکرتا ہے۔ چین کی اقتصادی ترقی کے ثمرات سے دنیا بھر کے لوگوں مستفید ہورہے ہیں ۔چین ایک ایسے رہنما کے طور پر ابھرا ہے جس کا وژن سرحدوں سے ماورا ہے، چین سب کے لیے بہتر اور مساوی دنیا کی تعمیر کے علمبردار کے طور پر ابھر رہا ہے۔پاکستان اور چین کی دوستی سمندروں جیسی گہری اور پہاڑوں جیسی مضبوط ہے۔پاک چین دوستی کا بانڈ محض اسٹریٹجک مفادات پر مبنی نہیں ، یہ دل اور روح کارشتہ ہے،پاک چین تعلقات باہمی احترام، اعتماد، اور ایک دوسرے کی خوشحالی کے لیے غیر متزلزل عزم پر قائم ہیں۔ محمد نواز شریف نے پاک چین دوستی کو پاکستان کی خارجہ پالیسی کی بنیاد قرار دیا۔محمد نواز شریف چینی عوام کے ساتھ برادرانہ دوستی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ ہر عالمی فورم پر چین ایک سچے اور وفادار دوست کے طور پر پاکستان کے ساتھ کھڑا رہا ہے۔ معاشی مدد ہو، سفارتی حمایت ہو یا بحران کے وقت مدد، چین نے ہمیشہ حقیقی معنوں بھائی ثابت کیا ہے۔ ہمارے مشترکہ مستقبل کا ایک اہم ترین ثبوت چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈور ہے،سی پیک محض ایک منصوبہ نہیں ۔ دو قوموں کے لیے امید، ترقی اور خوشحالی کی علامت ہے۔ چین بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کے ذریعے اقتصادی ترقی تک رسائی کا قابل قدر اقدام سر انجام دے رہا ہے ۔ سی پیک پاکستان کے معاشی منظر نامے کو تبدیل کر رہا ہے، مجھے یہ کہتے ہوئے فخر ہے کہ پنجاب مثبت معاشی تبدیلی میں سب سے آگے ہے۔ مضبوط صنعتی بنیاد اور متحرک افرادی قوت کے ساتھ، پنجاب چینی سرمایہ کاری کے لیے منفرد مقام رکھتا ہے۔ چین سے شراکت داری کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہوئے، پنجاب حکومت چینی سرمایہ کاروں کےلئے خصوصی پیکج دے رہی ہے،پنجاب کو چینی کاروبار کے لیے ایک پسندیدہ مقام بنانے کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ مریم نواز شریف

    چین کے قونصل جنرل ژاو شریں نے خطاب میں وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کے عوام دوست اقدامات کو خراج تحسین پیش کیا،نواز شریف آئی ٹی سٹی ،کینسر ہسپتال، ائیر ایمبولینس، اپنی چھت… اپنا گھر پروگرام کا خصوصی ذکر کیا، ژاو شریں کا کہنا تھا کہ سولر پینل پروگرام سے عوام کو حقیقی ریلیف ملے گا -حکومت پنجاب عوام کے لیے بہترین خدمات سر انجام دے رہی ہے ، ژاو شریں نے پاک چین دوست زندہ باد کا نعرہ بھی لگایا اور کہا کہ یہ میرا نہیں ہمارا دن ہے, تقریب میں مہمانوں کی شرکت پاک چین تعلقات کے استحکام کی دلیل ہے-

    تقریب میں عوامی جمہوریہ چین اور اسلامی جمہوریہ پاکستان کے قومی ترانے بجائے گئے،تقریب میں چینی فنکاروں نے روایتی چینی ثقافتی فن کا مظاہرہ کیا ،وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف ، چینی قونصل جنرل اور دیگر نے ملکر عوامی جمہوریہ چین کی 75 ویں سالگرہ کا کیک کاٹا ، تقریب میں چینی موسیقی، دھرتی سے محبت کے گیت اور ڈریگن شو بھی پیش کئے گئے ،گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر، سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے بھی تقریب سے خطاب کیا،سینئر منسٹر مریم اورنگزیب ، چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان اور دیگربھی موجود تھے

    آپریشن گولڈ سمتھ، اسرائیلی اخبار نے عمران خان کا "حقیقی چہرہ” دکھا دیا

    اسرائیل نیازی گٹھ جوڑ بے نقاب،صیہونی لابی عمران کو بچانے کیلئے متحرک

    عمران خان بطور وزیراعظم اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرنے کیلئے تیار تھے،دعویٰ آ گیا

    عمران خان اور پی ٹی آئی نے ملک دشمنی میں تمام حدیں پار کر دیں

  • وزیراعلیٰ سندھ  سے چین کے قونصل جنرل کی ملاقات

    وزیراعلیٰ سندھ سے چین کے قونصل جنرل کی ملاقات

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے چین کے قونصل جنرل یانگ یونڈونگ (Yang Yundong) نے ملاقات کی ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ترجمان وزیراعلیٰ سندھ نے بتایا کہ ملاقات میں سی پیک کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ حیدرآباد تا سکھر موٹروے سی پیک پروجیکٹ میں شامل کروانا چاہتے ہیں، حیدرآباد تا سکھر موٹروے سندھ کا اہم منصوبہ ہے، وزیراعلیٰ سندھ نے کے سی آر منصوبے کو بھی سی پیک پروجیکٹس میں منظوری سے متعلق بات کی.چین کے قونصل جنرل یانگ یونڈونگ کا کہنا تھا کہ چائنیز اتھارٹی ان دونوں منصوبوں پر غور کر رہی ہیں، قونصل جنرل نے وزیراعلیٰ سندھ کو اپنے قومی دن کے پروگرام کی دعوت بھی دی.

    حکومتی یقین دہانی پر احتجاجی دھرنا موخر کر رہے ہیں،عافیہ موومنٹ

  • چین کے  گروپ کا پاکستان میں بین الاقوامی معیار کے ٹیکسٹائل پارکس قائم کرنے کا اعلان

    چین کے گروپ کا پاکستان میں بین الاقوامی معیار کے ٹیکسٹائل پارکس قائم کرنے کا اعلان

    وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین چیو یافو کی قیادت میں روئیی گروپ کے 9 رکنی وفد کی ملاقات ہوئی ہے

    وزیراعظم کے حالیہ دورہء چین کے بعد پاکستان میں چینی سرمایہ کاری کے حوالے سے اہم پیشرفت سامنے آئی ہے،چین کا روئیی گروپ پاکستان میں بین الاقوامی معیار کے ٹیکسٹائل پارکس قائم کرے گا،وزیراعظم نے وفد سے بات کرتے ہوئے کہا کہ چین پاکستان کا ایسا دوست جو ہر مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ کھڑا رہا ہے ،چین اور پاکستان کے درمیان معاشی تعلقات ہر گزرتے دن کے ساتھ مزید مضبوط ہو رہے ہیں ،روئیی گروپ کے وفد کا پاکستان میں خیر مقدم کرتے ہیں،روئیی گروپ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت ساہیوال کول پاور پلانٹ کا اولین سرمایہ کار تھا ،وزیراعظم نے روئیی گروپ کی پاکستان کے ٹیکسٹائل کے شعبے میں سرمایہ کاری کے حوالے سے گہری دلچسپی کو سراہا

    چیئرمین روئیی گروپ چیو یافو نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم سرمایہ کار کی حیثیت سے نہیں بلکہ پاکستان کے دوست کی حیثیت سے پاکستان آئے ہیں ،چیئرمین روئیی گروپ نے وزیراعظم کے بطور وزیر اعلیٰ پنجاب دور میں تیز رفتار ترقیاتی کاموں کے حوالے سے پنجاب اور شہباز اسپیڈ کا ذکر کیا اور امید ظاہر کی کہ اس مرتبہ بھی ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل میں یہی رفتار دیکھنے کو ملے گی ،چیئرمین روئیی گروپ نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ روئیی گروپ صوبہء سندھ اور صوبہء پنجاب میں بین الاقوامی معیار کے ٹیکسٹائل پارکس قائم کرے گی جس میں چین کی 100 کے قریب بڑی ٹیکسٹائل صنعتوں کو سرمایہ کاری کی دعوت دی جائے گی،ان ٹیکسٹائل پارکس کا محور پاکستان کی ٹیکسٹائل برآمدات بڑھانا اور پاکستان کو دنیا کا ٹیکسٹائل اور گارمنٹس حب بنانا ہے،ان ٹیکسٹائل پارکس میں شمسی توانائی کا استعمال ہو گا اور یہ زیرو کاربن اور خود کار جدید ٹیکنالوجی پر کام کریں گے،ان پارکس سے پہلے مرحلے میں 2 بلین امریکی ڈالرز جبکہ دوسرے مرحلے میں 5 بلین امریکی ڈالرز کی برآمدات متوقع ہیں،ان ٹیکسٹائل پارکس سے 3 لاکھ سے 5 لاکھ مقامی افراد کو روزگار کے مواقع فراہم ہوں گے،ان ٹیکسٹائل پارکس کا سنگ بنیاد اس سال کے آخر میں رکھا جائے گا اور یہ تین سال کی مدت کے اندر مکمل ہوں گے،روئیی گروپ کراچی اور لاہور میں ایک ایک ہول سیل کموڈیٹی مراکز بھی قائم کرے گا

    ملاقات میں پاکستان اور روئیی گروپ کے درمیان معاملات آگے بڑھانے کے حوالے سے اسلام آباد اور بئیجنگ میں ورکنگ گروپس قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا،وزیراعظم نے اس حوالے سے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی سربراہی میں خصوصی کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کی،کمیٹی میں وفاقی وزراء برائے تجارت، سرمایہ کاری و نجکاری ، صنعت و پیداوار ، سیکرٹری خارجہ ، خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کا نمائندہ اور ظفر الدین محمود شامل ہوں گے.ملاقات میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار ، وفاقی وزیر برائے تجارت جام کمال خان ، وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین ، وفاقی وزیر برائے سرمایہ کاری و نجکاری عبد العلیم خان ، وفاقی وزیر پاور اویس احمد خان لغاری اور دیگر متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران نے شرکت کی ،وفد کی وزیر اعظم سے ملاقات کی بعد سرمایہ کاری بورڈ اور روئیی شیڈونگ گروپ کے درمیان پاکستان میں جدید ٹیکسٹائل پارکس قائم کرنے کے حوالے سے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب ہوئی جس میں وزیراعظم نے بھی شرکت کی۔

    لاہور جلسہ،پی ٹی آئی اجازت کی منتظر،علی امین گنڈاپور کی حکمت عملی تیار

    اجازت دیں یا نہ دیں ہم جلسہ کریں گے،شعیب شاہین

    پی ٹی آئی کا لاہور جلسہ روکنے کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست

    ہم پر کربلا بنا دیں جلسہ تو ہر صورت کریں گے،علیمہ خان

    چینی وفد کا گوادر کا دورہ: مستقبل کی سرمایہ کاری اور ترقیاتی منصوبوں پر گفتگو

    چینی الیکٹرک گاڑیوں کی کمپنی کی پاکستان میں سرمایہ کاری میں دلچسپی

    چینی پیپلز لبریشن آرمی کے کمانڈر کی وزیر دفاع خواجہ آصف سے ملاقات

    تمباکو پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی شرح میں 30 فیصد اضافہ کیا جائے، ملک عمران

    حکومت بچوں کو سگریٹ نوشی سے بچانے کیلئے ٹھوس اقدامات کرے، شارق خان

    تمباکو جیسی مصنوعات صحت کی خرابی اور پیداواری نقصان کا سبب بنتی ہیں

    تمباکو سے پاک پاکستان…اک امید

    تمباکو سے پاک پاکستان، آئیے،سگریٹ نوشی ترک کریں

    تمباکو نشہ نہیں موت کی گولی، بس میں ہوتا تو پابندی لگا دیتا، مرتضیٰ سولنگی

    ماہرین صحت اور سماجی کارکنوں کا ماڈرن تمباکو مصنوعات پر پابندی کا مطالبہ

    تمباکو نوشی کے خلاف مہم کا دائرہ وسیع کریں گے،شارق خان

  • جنرل ساحر شمشاد کا دورہ چین ،اہم ملاقاتیں

    جنرل ساحر شمشاد کا دورہ چین ،اہم ملاقاتیں

    چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا چین کے سرکاری دورے پر ہیں جہاں انہوں نے چین میں وائس چیئرمین سینٹرل ملٹری کمیشن سے ملاقات کی۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کی چیف آف جوائنٹس اسٹاف ڈپارٹمنٹ جنرل لیوز ینلی سے بھی ملاقات ہوئی۔جنرل ساحر شمشاد مرزا نے بیجنگ ژیانگ شان فورم میں علاقائی امن و استحکام میں پاکستان کے کردار پر گفتگو کی۔ ملاقاتوں کے دوران پاک چین تاریخی اور گہرے تعلقات کو سراہا گیا جبکہ دوطرفہ اسٹریٹجک تعاون اور دفاعی تعلقات میں حوصلہ افزا ترقی کا اعتراف کیا گیا۔ چینی قیادت نے پاکستان کی علاقائی سالمیت و خودمختاری کےلیے بلا رکاوٹ تعاون کی دوبارہ تصدیق کردی۔

    سندھ حکومت کا متوسط طبقہ کیلئےسستی بستی” منصوبہ

  • دوست ممالک نے قرض پروگرام ممکن بنایا، وزیراعظم

    دوست ممالک نے قرض پروگرام ممکن بنایا، وزیراعظم

    وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ چین، سعودی عرب اور یو اے ای اپنا حصہ نہ ڈالتے تو آئی ایم ایف پروگرام ممکن نہ ہوتا.

    ینگ پارلیمنٹیرینز سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ آئی ایم ایف کے اہداف کو پورا کرنے کیلئے تنخواہ داروں پر بوجھ ڈالنا پڑا، مسلسل معیشت کی سمت درست ہونے کے اشارے مل رہے ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ ملک کب تک بار بار قرض رول اوور کروانے پر ہی چلتا رہے گا، قوموں کی زندگی میں اتار چڑھاؤ آتے ہیں جن پر قابو پا کر ہی آگے بڑھا جاتا ہے، 25 ستمبرکو آئی ایم ایف بورڈ کی میٹنگ ہوناہے، میری دعا ہے کہ یہ آئی ایم ایف کا آخری پروگرام ہو، آئی ایم ایف کے اہداف پورے کرنے کیلئے ٹیکس لگائے گئے، تنخواہ دار طبقے پر مزید بوجھ آیا، مہنگائی کم ہوتی رہے گی تو تنخواہ دار طبقے پر بوجھ کم ہوگا، ٹیکس نیٹ کے پھیلاؤ میں ابھی بہت خلا ہے، تاجر برادری ملک کی معیشت میں حصہ ڈالتی ہے، ٹیکس کی ادائیگی میں ملک کے 50 لاکھ تاجروں کو ابھی بہت کچھ کرنا ہے۔

    پاکستانی معیشت کیلیے اچھی خبریں،شرح سودمیں کمی،آئی ایم ایف اجلاس طلب

    شہباز شریف نے کہا کہ ٹیکس کرپشن ختم کرنے کیلئے دن رات کوشش کر رہے ہیں، یہ تب ہی ممکن ہے جب تمام اہداف کو پورا کریں، زبانی کلامی پاؤں پر قیامت تک نہیں کھڑے ہو سکیں گے، کب تک قرضے مانگتے رہیں گے، کب تک رول اوور کرتے رہیں گے، ہمیشہ ٹیم ورک کامیابی سے ہمکنار کرواتا ہے۔وزیراعظم نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف کے اہداف کو پورا کرنے کےلیے تنخواہ داروں پر بوجھ ڈالنا پڑا، کسی ایک شعبے پر ٹیکس کا بوجھ لادنے والا معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا۔انہوں نے کہا کہ مہنگائی کی شرح تیزی سے نیچے گر رہی ہے، مہنگائی کی شرح 32 فیصد سے کم ہو کر 9.6 فیصد ہوگئی ہے، ترسیلات زر میں ریکارڈ اضافہ ہورہا ہے، زرعی اجناس کی ایکسپورٹ میں اضافہ حوصلہ افزا ہے، ان سگنلز سے پتا چلتا ہے کہ معیشت کی سمت درست ہے، یہ بڑا کٹھن راستا ہے، کانٹوں سے بھرا ہے، دن رات محنت کرنی ہے، ہمیں یکسوئی کے ساتھ آگے بڑھنا ہے، ایک پاتھ وے بنایا ہے، جس پر چل کر پاکستان مشکلات سے جان چھڑائے گا، زندگی کے ہر شعبہ میں نوجوان نسل کی تیاری نہ کروائی تو یہ سفر ادھورا رہے گا۔شہباز شریف نے کہا کہ بجلی کی قیمت میں کمی اور برآمدات میں اضافے کی کوشش کر رہے ہیں۔

  • چین نے پہلی بار ریٹائرمنٹ کی عمر بڑھادی

    چین نے پہلی بار ریٹائرمنٹ کی عمر بڑھادی

    چین نے 74 برس میں پہلی بار ریٹائرمنٹ کی عمر میں اضافے کا فیصلہ کیا ہے، وزیر انسانی وسائل اور سماجی تحفظ نے یہ اہم اعلان کیا۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چین میں اس وقت ریٹائرمنٹ کی عمر دنیا بھر میں سب سے کم ہے، تاہم اس میں اضافے کا فیصلہ عمر رسیدہ آبادی کی بڑھتی تعداد ہے۔ چین میں 50 کی دہائی کے بعد ریٹائرمنٹ کی عمر میں اضافے کے حکومتی فیصلے کو ایک طبقہ انتہائی غیر مقبول اقدام قرار دے رہا ہے۔چین کی حکومت یکم جنوری 2025ء سے 2040ء کے درمیان ریٹائرمنٹ کی عمر میں بتدریج اضافہ کرے گی۔چین میں اس وقت مرد کی ریٹائرمنٹ کی عمر 60 سال ہے، جس کا دورانیہ بڑھا کر اب 63 سال کیا جائے گا جبکہ خواتین کی ریٹائرمنٹ کی عمر 55 سال تھی، اسے 58 برس تک لے جایا جائے گا جبکہ لیبر ورک سے وابستہ خواتین جن کی ریٹائرمنٹ کی عمر 50 سال تھی اب اسے 55 سال کردیا گیا ہے۔

    معاون خصوصی برائے افغانستان آصف درانی عہدہ چھوڑ گئے

    وزیر انسانی وسائل اور سماجی تحفظ نے حکومت کے اقدام سے متعلق کہا کہ یہ فیصلہ معاشی اور سماجی ترقی کی رفتار کو برقرار رکھے گا۔چین میں ریٹائرمنٹ کی عمر میں تبدیلی کا مطالبہ کئی دہائیوں سے پالیسی ساز اور ماہرین کررہے تھے، لیکن اُس وقت ملک میں اموات کی عمر کم تھی جبکہ پیدائش کی شرح زیادہ تھی۔موجودہ حالات میں عمر کی حد بڑھ گئی ہے، جس سے افرادی قوت اور پنشن فنڈز پر دباؤ بڑھ گیا ہے، چین میں بوڑھے ریٹائرڈ ہورہے ہیں جبکہ کم نوجوان ان کی جگہ لے پارہے ہیں۔دوسری طرف حکومتی تجویز کو بڑی عمر کے ورکرز اور نوجوانوں کی جانب سے ہدف تنقید بنایا جارہا ہے اور یہ خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے، اس کا مطلب ہے کہ اب ملازمتوں کےلیے مقابلہ مزید سخت ہوجائے گا۔

    پی ٹی آئی رہنماؤں کی پریس کانفرنس،صحافیوں نے بائیکاٹ کر دیا

  • چینی وزیراعظم سعودیہ سے ابوظبی پہنچ گئے

    چینی وزیراعظم سعودیہ سے ابوظبی پہنچ گئے

    چین کے وزیراعظم لی کیانگ دورۂ سعودی عرب کے بعد متحدہ عرب امارات (یو اے ای) پہنچ گئے۔

    باغی ٹی وی کو موصول اطلاعات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی خبر ایجنسی کے مطابق چینی وزیراعظم کی ابوظبی میں اماراتی صدر شیخ محمد بن زاید النیہان سے ملاقات ہوئی۔ملاقات میں دونوں رہنماؤں کے درمیان باہمی اسٹریٹیجک شراکت داری پر تبادلہ خیال ہوا۔اس سے پہلے چینی وزیر اعظم نے سعودی عرب میں ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے ساتھ سعودی چین جوائنٹ کمیٹی کے چوتھے اجلاس کی سربراہی کی۔چین کے وزیراعظم لی کیانگ کی سعودی عرب آمد پر ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے چینی وزیراعظم کا استقبال کیا تھا۔ چینی وزیراعظم کے دورۂ سعودی عرب کے دوران توانائی، مالیات اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بات چیت کی گئی۔

    پیٹرول کی قیمت میں بڑی کمی کا امکان

    عدالتیں سیاسی گروہ بن چکی ہیں،مولانافضل الرحمان

    علی امین گنڈا پورکے بیان پر معافی کی ضرورت نہیں، بیرسٹر گوہر