Baaghi TV

Tag: چین

  • پی ٹی اے اور آئی ٹی انڈسٹری کا چین کے ساتھ معاہدہ

    پی ٹی اے اور آئی ٹی انڈسٹری کا چین کے ساتھ معاہدہ

    اسلام آباد:نگراں وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈاکٹر عمر سیف کے مطابق آج کا دن پاکستان ٹیلی کام اور آئی ٹی انڈسٹری کے لیے ایک یادگار دن ہے، پی ٹی سی ایل، ایس سی او، پی ٹی اے، ڈی سی آئی ایکس، پیس کیبل اور چائنا موبائل کے اشتراک سےتین اہم سنگ میل حاصل کر لئے-

    باغی ٹی وی: ڈاکٹر عمر سیف کے مطابق کے مطابق چین کے ساتھ ایک معاہدہ کیا ہے کہ وہ پاکستان کے ذریعے اپنے انٹرنیٹ ٹریفک کو روٹ کرنا شروع کرے اس کا مقصد پاکستان کو کنیکٹیویٹی کا ایک علاقائی مرکز بنانا ہے اس سے پاکستان کو انٹرنیٹ ٹرانزٹ ٹریفک کے لیے بھاری ریونیو حاصل ہوگا۔

    اتصالات نے انٹرنیٹ کنیکٹیویٹی کو مضبوط بنانے کے لیے پاکستان میں پہلا کیریئر نیوٹرل IXP اور ڈیٹا سینٹر قائم کیا ہے پی ٹی سی ایل اس نئے ڈیٹا سینٹر کے آپریشنز کو چلانے کے لیے DE CIX جرمن ڈیٹا سینٹر اور IXP آپریٹر کے ساتھ مل کر کام کرے گا۔

    نواز شریف کا ایجنڈ پورا ہوئے بغیر نہیں رہ سکتا،نوازشریف

    پاکستان میں عالمی معیار کے ڈیٹا سینٹر آپریٹر کو لانے سے اب ہم دونوں کو سپر اسکیلنگ کلاؤڈ سروسز جیسے کہ AWS، Google Cloud اور Azure کو پاکستان میں لانے اور یوٹیوب ، ٹک ٹاک اور نیٹ فلکس جیسی مواد کی خدمات کے لیے مقامی مواد کا مرکز فراہم کرنے کے قابل بنائے گا پاکستان کے انٹرنیٹ صارفین اب مقامی طور پر خدمات تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں اور پاکستان علاقائی رابطے کا مرکز بن سکتا ہے۔

    اسٹیٹ بینک کا شرح سود 22 فیصد پر برقرار رکھنے کا …

    این اے 119،بڑے دعوے لیکن پھر مریم نواز کے مقابلے سے صنم جاوید” فرار”

  • سونے کی کان میں حادثہ 70 سے زائد کارکن ہلاک

    سونے کی کان میں حادثہ 70 سے زائد کارکن ہلاک

    افریقہ: مالی میں سونے کی کان میں حادثے کے نتیجے میں کم از کم 70 سے زائد کان کن ہلاک ہوگئے۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق مالی کے مقامی سونے کی کان کنی گروپ کے رہنما نے بتایا ہے کہ گزشتہ ہفتے مالیان میں سونے کی کان بیٹھ جانے سے 70 سے زائد مزدور ہلاک ہو گئے حادثے کے وقت سونے کی کان 200 سے زیادہ کان کن موجود تھے ،ریسکیو آپریشن میں 73 افراد کی لاشیں نکالی گئی ہیں۔

    دوسری جانب مالی کی کانوں کی وزارت نے منگل کو ایک بیان میں کئی کان کنوں کی ہلاکت کا اعلان کیا لیکن درست اعداد و شمار نہیں بتائے،مالی حکومت نے حادثے میں ہلاک ہونے والے خاندانوں کے ساتھ گہری تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

    بابری مسجد کے بعد گیان واپی مسجد سے متعلق عدالت کے فیصلےسے مسلمانوں …

    دوسری جانب وسطی چینی صوبے جیانگ شی میں دکانوں میں آگ لگنے سے کم از کم 39 افراد ہلاک ہوگئے آگ بدھ کی سہ پہر ژینیو شہر میں دکانوں کے تہہ خانے میں لگی، آگ نے جلد ہی نزدیکی دکانوں کو بھی لپیٹ میں لے لیا، زیر زمین فلور پر انٹرنیٹ کیفے بنا ہوا تھا۔

    بابری مسجد کے بعد گیان واپی مسجد سے متعلق عدالت کے فیصلےسے مسلمانوں …

    واقعہ کی اطلاعات ملتے ہی ریسکیو اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں ،حادثے میں 39 افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ کئی دیگر افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں،صدر شی جن پنگ نے واقعہ کی تحقیقات کی ہدایت کی ہے۔

    گوہر اعجاز کو وزیرداخلہ کا اضافی چارج مل گی،نوٹیفکیشن جاری

  • حوثیوں کے حملے،امریکا نےچین سے مدد مانگ لی

    حوثیوں کے حملے،امریکا نےچین سے مدد مانگ لی

    حوثیوں کے بڑھتے ہوئے حملے، امریکا نے چین سے مدد مانگ لی ہے

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا نےگزشتہ تین ماہ کے دوران چین کے اعلیٰ حکام کے ساتھ متعدد بار بحیرہ احمر میں حوثیوں کے حملوں کا معاملہ ا ٹھایا ہے،اب امریکا نے چین سے یمنی حوثیوں کو کنٹرول کرنے میں مدد کرنے کی اپیل کی ہے،امریکہ نے چین کو متعدد بار کہا کہ وہ ایران کو قائل کرے کہ وہ یمن میں حوثیوں کی جانب سے بحیرہ احمر میں تجارتی جہازوں‌پر حملےنہ کریں تاہم بیجنگ کی طرف سے مدد کےکوئی آثار نظر نہیں آرہے،وائٹ ہاؤس کے حکام نے رواں ماہ واشنگٹن ڈی سی میں چین کی کمیونسٹ پارٹی کے بین الاقوامی رابطہ کے شعبے کے سربراہ لیو جیان چاو کے ساتھ ملاقاتوں میں اس مسئلے پر تبادلہ خیال کیا تھا

    چین نے گزشتہ ہفتے ایک بیان میں متعلقہ فریقین پر زور دیا تھا کہ وہ بحیرہ احمر کے راستے سے محفوظ گزرنے کو یقینی بنائیں

    حوثی باغیوں نے اسرائیل آنے اور جانیوالے جہازوں پر مسلسل حملے جاری رکھے ہوئے ہیں، حوثیوں کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے غزہ پر حملےکے بعد اسرائیل سے منسلک جہازوں پر حملے انسانی اور اخلاقی فریضہ ہے، ان حملوں‌کو تب تک جاری رکھیں گے جب تک اسرائیل غزہ کے خلاف کاروائی نہیں روکتا

    دوسری جانب امریکی سینٹرل کمانڈ کا کہنا ہے کہ حوثیوں کے 2 اینٹی شپ میزائل تباہ کر دیے ہیں جو بحیرہ احمر میں حملےکے لیے تیار تھے۔ سینٹ کام کا کہنا ہے کہ حوثیوں کے اینٹی شپ میزائل بحیرہ احمر میں حملے کے لیے تیار تھے، بتایا جا رہا ہے کہ حوثیوں کے میزائل تجارتی جہازوں اور خطے میں امریکی بحریہ کےجہازوں کے لیے خطرہ ہیں اور امریکا کے لیے خطرہ پیدا کرنے والے جہازوں کو تباہ کر دیا جائے گا،

  • پاکستان کی خودمختاری اور سالمیت کی حمایت جاری رکھیں گے،چینی نائب وزیر خارجہ

    پاکستان کی خودمختاری اور سالمیت کی حمایت جاری رکھیں گے،چینی نائب وزیر خارجہ

    اسلام آباد:سیکرٹری خارجہ محمد سائرس سجاد قاضی اور پاکستان کے دورے پر موجود چینی نائب وزیر خارجہ سن ویڈونگ نے وزارت خارجہ کا دورہ کیا اور سی پیک لائبریری، منصوبوں کی تصویری نمائش کا افتتاح کیا۔

    باغی ٹی وی: وزارت خاجہ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق اس موقع پر چینی نائب وزیر خاجہ نے کہا کہ چین خارجہ پالیسی میں پاکستان کو خصوصی اہمیت دیتا ہے پاکستان کی خودمختاری اور سالمیت کی حمایت جاری رکھیں گے، چین پاکستان کی اقتصادی ترقی کیلئے تعاون کو مزید گہرا کرے گا۔
    https://x.com/ForeignOfficePk/status/1748757657744495054?s=20

    چینی نائب وزیر خاجہ نے کہا کہ قابل اعتماد دوست کی حیثیت سے چین اپنی خارجہ پالیسی میں پاکستان کو خصوصی اہمیت دیتا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا خواہاں ہے-

    نائب وزیر خارجہ سن کا پاکستان میں خیرمقدم کرتے ہوئے سیکرٹری خارجہ نے کہا کہ پاک چین دوستی کو پاکستان میں مکمل سیاسی، ادارہ جاتی اور عوامی حمایت حاصل ہے علاقائی امن اور استحکام کے لیے دوطرفہ دوستی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے، انہوں نے تعاون کے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مزید وسعت دینے اور مضبوط کرنے کے لیے پاکستان کی تیاری کا اظہار کیا۔
    https://x.com/ForeignOfficePk/status/1748721413718991214?s=20
    واضح رہے کہ چین کے نائب وزیر خارجہ کل اسلام آباد میں ہونے والے بین الاقوامی تعاون اور رابطہ کاری پر سی پیک کے مشترکہ ورکنگ گروپ کے چوتھے اجلاس میں شرکت کے لی کل شام اسلام آباد پہنچے ، سیکرٹری خارجہ محمد سائرس سجاد قاضی چینی نائب وزیر خارجہ کے ساتھ اجلاس کی مشترکہ صدارت کریں گے۔

  • چین میں آتشزدگی کے دو واقعات میں 21 افراد ہلاک

    چین میں آتشزدگی کے دو واقعات میں 21 افراد ہلاک

    بیجنگ: چین کے صوبے جیانگ سو میں ایک کاروں کے پرزے بنانے والی فیکٹری ورکشاپ میں ہونے والے دھماکے سے 8 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

    باغی ٹی وی: چینی خبررساں ادارے کے مطابق مقامی پولیس ترجمان نے میڈیا کو بتایا کہ دھماکہ ہفتہ کی صبح 3:38 بجے چانگ زو شینرونگ میٹل سائنس ٹیک کمپنی لمیٹڈ کی پیداواری سہولت میں ہوا جس سے 8افراد کی ہلاکت ہوئی ہے ریسکیو اہلکاروں نے ہلاک ہونے والو ں کو قریبی اسپتال میں منتقل کر دیا ہے اور جائے وقوعہ پر امدادی کارروائیاں مکمل ہو چکی ہیں فی الحال تحقیقات کے ساتھ ساتھ فالو اپ کام جاری ہے۔

    واضح رہے کہ شینرونگ میٹل سائنس ٹیک کمپنی لمیٹڈ کاروں کے پرزے تیار کرتی ہے اور اس کا شمار اپنے صارفین، جنرل موٹرز اور دیگر بڑے مغربی کار ساز اداروں میں ہوتا ہے۔

    بھارتی فضائی کمپنی اکاسا ایئر نے 150 بوئنگ 737 میکس طیاروں کا آرڈر دے …

    دوسری جانب چینی سرکاری میڈیا کے مطابق وسطی چین کے صوبے ہنان میں ایک اسکول کی ہاسٹل میں آتشزدگی کے واقعے میں 13 افراد ہلاک ہوگئے ہیں ہنان کے علاقے یشاپو کے اسکول میں جمعے کی شب آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا جس میں 13 افراد ہلاک جبکہ ایک شخص جھلس کر زخمی ہوگیا ہے۔

    ثانیہ مرزا سے قبل شعیب ملک کی عائشہ صدیقی سے شادی کی کہانی

    چینی حکام کے مطابق جھلس کر زخمی ہونے والے شخص کو طبی امداد دی جا رہی ہے جبکہ آتشزدگی کے بعد اسکول سے منسلک ایک شخص کو حراست میں لے کر واقعے سے متعلق تفتیش شروع کردی گئی ہے چینی حکام کی جانب سے تاحال یہ وضاحت نہیں دی گئی ہے کہ ہلاک شدہ افراد میں بچوں کی کتنی تعداد شامل ہیں۔

    تم ہمارے کسی طرح نہ ہوئے، ورنہ دنیا میں کیا نہیں ہوتا

  • پاک چین دوستی و تعاون علاقائی امن اور ترقی کے لیے انتہائی اہم ہے،اسحاق ڈار

    پاک چین دوستی و تعاون علاقائی امن اور ترقی کے لیے انتہائی اہم ہے،اسحاق ڈار

    پاک چین دوستی ایک ہمہ جہت سٹریٹجک شراکت داری کی شکل اختیار کر چکی ہے, جو نہ صرف دونوں ممالک کے عوام بلکہ پورے خطے کی خوشحالی، فلاح و بہبود اور امن و استحکام کے لیے انتہائی اہم ہے۔

    ان خیالات کا اظہار قائد ایوان سینیٹر اسحاق ڈار نے چینی سفیر جیانگ زیڈونگ کی دعوت پر چینی سفارتخانے کے دورے کے موقع پر کیا۔ دونوں فریقین نے موجودہ اقتصادی اور سٹریٹجک تعاون کو تقویت دینے اور پاکستان میں سرمایہ کاری کے موقعوں کے حوالے سے تفصیلی پر تبادلہ خیال کیا۔ سینیٹر اسحا ق ڈار نے ہر طرح کے مشکل اور بحرانی حالات اور قدرتی آفات کے دوران چین کی جانب سے پاکستان کی مسلسل حمایت کو سراہا۔ دونوں ممالک کے درمیان تعاون کی موجودہ صورتحال پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے سینیٹر اسحاق ڈار نے نشاندہی کی کہ دونوں ممالک کے درمیان زراعت، تجارت، سرمایہ کاری، آئی ٹی اور مالیاتی شعبوں میں مزید تعاون بڑھانے کے وسیع مواقع موجود ہیں۔

    چینی سفیر جیانگ زیڈونگ نے سینیٹر اسحاق ڈار کی طرف سے چینی عوام اور حکومت کے لیے خیر سگالی اور دوستی کے جذبات کا خیرمقدم کیا۔دونوں فریقین نے اتفاق کیا کہ پاک چین آہنی بھائی چارہ درحقیقت خطے اور اس سے باہر امن، استحکام اور مشترکہ خوشحالی کا محور ہے۔ چینی سفیر نے سینیٹر اسحاق ڈار کی پاکستان کے سابق وزیر خزانہ کی حیثیت سے کثیر سطحی تعاون کو مزید گہرا کرنے کے لیے کی جانے والی کوششوں کا اعتراف کیا اور ان کی تعریف کی۔ انہوں نے فروری 2024 کے عام انتخابات کے بعد پاکستان کی اگلی منتخب حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنے کے چین کے عزم کا اعادہ کیا تاکہ باہمی طور پر فائدہ مند منصوبوں بالخصوص سی پیک پر پیش رفت کو تیز کیا جا سکے جس کا مقصد خطے میں مشترکہ ترقی کو فروغ دینا ہے۔
    رپورٹ، محمد اویس، اسلام آباد

    جے یو آئی شیرانی گروپ سے اتحاد ختم 

    چیف جسٹس قاضی فائز عیسی اور پی ٹی آئی وکیل لطیف کھوسہ ایک مرتبہ پھر آمنے سامنے 

    سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

    عام انتخابات، پاکستان میں موروثی سیاست کا خاتمہ نہ ہو سکا،

    تاحیات نااہلی کیس کے فیصلے پر سیاسی رہنماؤں کا ردعمل 

    رؤف حسن بانی پی ٹی آئی مخالف صحافیوں کو ٹکٹ دلوانا چاہتے ہیں

    صارفین کا کہنا ہے کہ "تنظیم سازی” کرنے والوں‌کو ٹکٹ سےمحروم کر دیا گیا

    عام انتخابات، آصفہ انتخابی مہم چلانے کے لئے میدان میں آ گئیں

  • بیرونی قوتوں سے ملی بھگت کی تو بھر پور جواب دیں گے،چین کی فلپائن کو دھمکی

    بیرونی قوتوں سے ملی بھگت کی تو بھر پور جواب دیں گے،چین کی فلپائن کو دھمکی

    بیجنگ: چین نے فلپائن کو خبردار کیا ہے کہ اگر آپ نے سمندری حدود سے متعلق صورتحال کا غلط اندازہ لگایا یا غیر ارادی طور پر بیرونی قوتوں سے ملی بھگت کی تو چین اپنے دفاع میں بھرپور جواب دے گا۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کے مطابق چین کی جانب سے وزیر خارجہ وانگ ایی نے اپنے فلپائنی ہم منصب کو ٹیلی فون پر دھمکی دی کہ وہ جنوبی بحیرہ میں صورتحال کا ’غلط اندازہ‘ نہ لگائے اور بیرونی عناصر کی باتوں میں آکر کچھ ایسا نہ کرے جس کا خمیازہ صرف اسے بھگتنا پڑے پڑوسی ہونے کی وجہ سے ہمیں پیدا ہونے والے کسی بھی تنازع پر آپس میں بات کرلینی چاہیے اور میں سمجھتا ہوں کہ اس وقت موجودہ سمندری صورتحال کو سنبھالنا سب سے ضروری کام ہے۔

    سندھ سیلاب متاثرین کی مدد میں لاکھوں افراد کی مبینہ جعلی رجسٹریشن کا انکشاف

    چینی وزیر خارجہ نے اپنے فلپائنی ہم منصب کو خبردار کیا کہ اگر آپ نے سمندری حدود سے متعلق صورتحال کا غلط اندازہ لگایا یا غیر ارادی طور پر بیرونی قوتوں سے ملی بھگت کی تو چین اپنے دفاع میں بھرپور جواب دے گا چین اور فلپائن کے درمیان دوطرفہ تعلقات میں سنگین مشکلات فلپائن کے پالیسی کو تبدیل کرنے اور وعدوں سے مکرنے کی وجہ سے آئیں،تاہم جلد از جلد پالیسی کو تبدیل کرکے “صحیح راستے پر واپس آئیں-

    نوازشریف کو بھی عمران خان کی طرح لانےکی تیاری کی جا رہی ہے،منظور وسان

    واضح رہے کہ چین اور تائیوان کا سمندر حدود کےحوالے سے تنازع کافی پرانا ہےامریکا سمیت یورپی ممالک تائیوان کی ملکیت کو درست سمجھتے ہیں جب کہ روس چین کے ساتھ ہے اور فلپائن کا جھکاؤ بھی اب امریکا کی وجہ سے تائیواں کی جانب ہوتا جا رہا ہے۔

  • چین میں 6.2 شدت کا زلزلہ، کم از کم 111 افراد  ہلاک ،230 سے زائد زخمی

    چین میں 6.2 شدت کا زلزلہ، کم از کم 111 افراد ہلاک ،230 سے زائد زخمی

    بیجنگ: پیر کے روز شمال مغربی چین میں 6.2 شدت کے زلزلے کے نتیجے میں اب تک کم از کم 111 افراد کے ہلاک اور 230 سے زائد کے زخمی ہونے کی تصدیق ہوچکی ہے۔

    باغی ٹی وی: خبر ایجنسی "ڈی ڈبلیو” نے چین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ژنہوا کے حوالے سے بتایا کہ زلزلےکی وجہ سے گانسو صوبے میں 100 اور اس کے پڑوسی صوبے چنگھائی میں 11 افراد ہلاک ہوگئےتاہم کسی بھی سرکاری رپورٹ میں لاپتہ افراد کی تعداد کا ذکرنہیں ہےزلزلہ گانسو کی جیشیشان قصبےمیں پیر کو مقامی وقت کے مطابق رات کو تقریبا ًبارہ بجے آیا۔

    یورپی میڈیٹیرینین سیسمولوجیکل سینٹر (ای ایم ایس سی) کےمطابق زلزلے کا مرکز گانسو کے صوبائی دارالحکومت لانژو سے102 کلومیٹر کے فاصلے پر جنوب مغرب میں واقع تھا،جبکہ چین میں زلزلہ نیٹ ورکس سینٹر (سی ای این سی) کا کہنا ہے کہ منگل کی صبح چین کے شمال مغربی صوبے سنکیانگ کے علاقے میں بھی 5.5 شدت کا ایک اور زلزلہ آیا۔

    برطانوی خبررساں ادارے "روئٹرز” کے مطابق زلزلے سے متاثرہ علاقے میں پانی اور بجلی کی کچھ لائنوں کو نقصان پہنچا اور متاثرہ علاقوں میں آمد و رفت اور مواصلات میں خلل پڑا ہے تاہم حکام نے اس حوالے سے مزید تفصیلات شیئر نہیں کیں نقصان کس قدر ہوا اس کا اندازہ لگانے کیلئے امدادی کارروائیوں کے لیے تجاویز کے لیے ایک ٹیم کو مقرر کیا گیا ہے۔

    سرکاری نشریاتی ادارے سی سی ٹی وی کی اطلاعات کے مطابق چینی صدر شی جن پنگ نے واقعے میں ہلاکتوں کو کم سے کم کرنے کے لیے ہر ممکن تلاش اور بچاؤ کی کوششیں کرنے پر زور دیا ہے۔

    سرکاری خبر رساں ایجنسی ژنہوا کے مطابق چین میں ایمرجنسی مینجمنٹ کی وزارت نے تباہی سے متعلق امدادی ایمرجنسی کو پانچویں درجے تک فعال کر دیا ہے حکام کے مطابق تقریباً 2,200 امدادی کارکنوں کے ساتھ ہی پیشہ ورانہ ہنگامی امدادی ٹیموں کو آفت زدہ علاقے میں بھیجا گیا ہے،متاثرہ خطہ ایک پہاڑی علاقہ ہے، جہاں امداد فراہم کرنا کافی مشکل ہے اور زلزلے کے علاوہ بھی وہاں ایسے کئی عوامل ہیں جس کی وجہ سے امدادی کوششوں میں مشکلیں آ رہی ہیں۔

  • چین میں  ہوائی جہاز سے زیادہ تیز چلنے والی  تیز ترین ٹرین

    چین میں ہوائی جہاز سے زیادہ تیز چلنے والی تیز ترین ٹرین

    چین میں ایسی ٹرین تیار کی جا رہی ہے جس کی رفتار بیشتر طیاروں سے بھی زیادہ ہوگی۔

    باغی ٹی وی : چین ناقابل یقین 621 میل فی گھنٹہ کی تیرتی ٹرین کی منصوبہ بندی کر رہا ہے جو ہوائی جہاز سے زیادہ تیز چلتی ہے کیونکہ اس نے اسپیڈ ٹیسٹ میں تیز رفتاری کا مظاہرہ کیا ہے-

    چینی میڈیا کے مطابق اس ٹرین کی اولین آزمائش چند ماہ پہلے کی گئی تھی جس دوران اس نے 281 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کیا تھا،مگر یہ ٹرین جب تیار ہو جائے گی تو انجینئرز کو توقع ہے کہ یہ 621 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کر سکے گی جبکہ زیادہ تر طیارے 546 سے 574 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کرتے ہیں،چین کی جانب سے جس تیز ترین ٹرین کو تیار کیا جا رہا ہے وہ لاہور سے کراچی جتنا فاصلہ 2 گھنٹے سے بھی کم وقت میں طے کرنے کی صلاحیت رکھتی ہوگی۔

    افغان طالبان دہشتگرد گروپوں کے خلاف کارروائی کریں،چین

    یہ ٹرین فضا میں معلق ہو کر سفر کرے گی جس کے لیے ماگلیو ٹیکنالوجی استعمال کی جائے گی ماگلیو ٹیکنالوجی سے ٹرینیں مخصوص مقناطیسی ٹریک پر فضا میں معلق ہو کر تیزرفتاری سے سفر کرتی ہیں فضا میں معلق ہونے کے باعث ٹرین کے لیے رگڑ اور آواز کی آلودگی جیسے مسائل سے بچنا ممکن ہوتا ہے اور اس کی رفتار بھی بڑھتی ہے۔

    چین میں اس طرح کی ایک ٹرین پہلے ہی شنگھائی میں چل رہی ہے جو 19 میل کے ٹریک پر سفر کرتی ہے مگر چین کی جانب سے اس ٹیکنالوجی کو ملک بھر میں توسیع دینے پر کام کیا جا رہا ہے جو کہ چین کے چائنا ریلوے 450 ٹیکنالوجی منصوبے کا حصہ ہے۔

    ترک صدر نے اسرائیل کے غزہ میں بفرزون کے قیام کا منصوبہ مسترد کر دیا

    ماگلیو ٹرینوں سے براہ راست آلودگی کا فضا میں اخراج نہیں ہوتا اور چین کو توقع ہے کہ اس ٹیکنالوجی سے فضائی آلودگی کے اخراج میں کمی لانےمیں مدد ملے گی اس ٹرین پر ابھی کام جاری ہے اور ابھی اس کی مزید آزمائش بھی ہوگی، تو اسے آپریشنل ہونے میں ابھی کئی سال لگ سکتے ہیں۔

  • افغان طالبان   دہشتگرد گروپوں کے خلاف کارروائی کریں،چین

    افغان طالبان دہشتگرد گروپوں کے خلاف کارروائی کریں،چین

    بیجنگ:چین نے افغانستان کی طالبان حکومت پر زور دیا ہےکہ وہ تمام ممالک خاص کر پڑوسیوں سے تعلقات ٹھیک اور دہشتگرد گروپوں کے خلاف کارروائی کریں۔

    باغی ٹی وی: ترجمان چینی وزارت خارجہ وانگ وین بن کا کہنا ہےکہ چین اب طالبان کی حکومت کو تسلیم کرلے گا، چین کا ہمیشہ سے یہ خیال رہا ہے کہ افغانستان کو بین الاقوامی برادری سے خارج نہیں کرنا چاہیے،ترجمان نے امید ظاہر کی ہےکہ افغانستان عالمی برادری کی توقعات پر پورا اترے گا، افغانستان میں جامع سیاسی ڈھانچہ، معتدل اور مستحکم ملکی و خارجہ پالیسی تشکیل دی جائےگی۔

    ترک صدر نے اسرائیل کے غزہ میں بفرزون کے قیام کا منصوبہ مسترد کر دیا

    چین کی وزارت خارجہ نے کہا کہ وہ بین الاقوامی برادری میں افغانستان کی دوبارہ شمولیت کا منتظر ہے، اور اس نے طالبان حکومت سے بین الاقوامی خدشات کا مزید جواب دینے کا مطالبہ کیا، کہا کہ ہر قسم کی دہشت گرد قوتوں کا پرعزم طریقے سے مقابلہ کرے، دنیا بھر کے تمام ممالک، خاص طور پر پڑوسی ملکوں کے ساتھ امن و آشتی کے ساتھ رہے اور جلد از جلد بین الاقوامی برادری کے ساتھ ہم آہنگ ہو ، اس کے بعد، قدرتی طور پر افغان حکومت کو سفارتی طور پر تسلیم کیا جائے گا۔

    روسی صدر سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے

    اگست 2021 میں امریکی فوجیوں کے انخلاکے بعد اقتدار پر قبضہ کرنے کے بعد سے طالبان کی حکومت کو کسی بھی ملک نے سرکاری طور پر تسلیم نہیں کیا ہےاس وقت کوئی بھی ملک طالبان کو افغانستان کی جائز حکومت کے طور پر تسلیم نہیں کرتا، لیکن چین سمیت کچھ ک ممالک کے کابل میں سفارت خانے ہیں اور افغانستان کی طالبان حکومت نے جمعے کو اعلان کیا ہے کہ چین نے اس کے سفیر اسد اللہ بلال کریمی کو باضابطہ طور پر تسلیم کر لیا ہے

    اگر پاکستان اسرائیل کو دھمکی دے توجنگ رُک سکتی ہے،اسماعیل ہانیہ