Baaghi TV

Tag: چین

  • چین:ریسٹورنٹ میں دھماکا،31 افراد ہلاک متعدد زخمی

    چین:ریسٹورنٹ میں دھماکا،31 افراد ہلاک متعدد زخمی

    شمال مغربی چین کے ایک ریسٹورنٹ میں دھماکے سے 31 افراد ہلاک اور7 شدید زخمی ہوگئے ۔

    باغی ٹی وی: غیر ملکی میڈیا کے مطابق دھماکا چین کے شمال مغربی علاقے ننگزیا میں رات گئےایک باربی کیو ریسٹورنٹ میں ہوا، دھماکے کی وجہ مائع پٹرولیم گیس کے ٹینک میں لیکج بتائی گئی ہے زیادہ تر ہلاکتیں ٹوٹے ہوئے شیشے لگنے اور جھلسنے سے ہوئیں۔ زخمیوں کی حات تشویشناک بتائی جاتی ہے صدر شی جن پنگ نے واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

    قبل ازیں فرانس کے دارالحکومت پیرس کے وسطی علاقے میں زوردار دھماکے سے متعدد عمارتوں میں آگ لگ گئی، واقعے میں 30 سے افراد زخمی ہو گئےپولیس کا کہنا ہے کہ واقعے میں زخمی ہونے والے 30 افراد میں سے 7 کی حالت تشویشناک ہےسکیورٹی فورسز اور فائر فائٹرز جائے واقعہ پر موجود ہیں، دھماکے سے عمارتوں میں لگی آگ پر قابو پا لیاگیا ہے۔

    امریکی صدر کے ریمارکس انتہائی مضحکہ خیز اور غیر ذمہ دارانہ ہیں،چین

    پولیس کے مطابق ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکا گیس لیکج سےہوا ہے، دھماکے کے بعد ایک عمارت کا اگلا حصہ زمین بوس ہوگیا پیرس کے پروسیکیوٹر آفس کا کہنا تھا کہ دھماکے کے اسباب سے متعلق کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہوگا تاہم پیرس کے ڈپٹی میئر ایڈورڈ سیول نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ علاقہ مکینوں کے مطابق دھماکے سے پہلے علاقے میں گیس کی تیز بو پھیلی تھی.

    ریسکیو ورکرز کی جانب سے ممکنہ طور پر ملبے تلے دب جانے والے دو لاپتا افراد کی تلاش کا عمل جاری ہے، ریسکیو اہلکاروں نے عوام سے اپیل کی کہ متاثرہ علاقے سے دور رہیں۔

    لاپتہ آبدوزکی کمزورسیفٹی پرماضی میں خدشات کا اظہارکیاگیا تھا،برطانوی اخبار کا انکشاف

    واضح رہے کہ جنوری 2019 ممیں بھی گیس لیکیج کے باعث ہونے والے ایک دھماکے میں 4 افراد ہلاک جبکہ 66 زخمی ہوگئے تھے، جبکہ اسی سال اپریل کے مہینے میں ناٹریڈم کیتھیڈرل کی عمارت میں آگ بھڑک اٹھی تھی جس سے تاریخی عمارت کو کافی نقصان پہنچا تھا۔

    رونالڈو 200 بین الااقوامی میچ کھیلنےوالے پہلےکھلاڑی بن گئے، گنیزورلڈ ریکارڈ میں نام درج

  • چین اورپاکستان کےدرمیان چشمہ 5 نیوکلیئرپاورپلانٹ کی مفاہمتی یادداشت پردستخط

    چین اورپاکستان کےدرمیان چشمہ 5 نیوکلیئرپاورپلانٹ کی مفاہمتی یادداشت پردستخط

    چین اور پاکستان نے چشمہ 5 نیوکلیئر پاور پلانٹ کی تعمیر کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط کردئیے۔

    باغی ٹی وی: وزیراعظم شہباز شریف نے مفاہمتی یادداشت کی دستخطی تقریب میں شرکت کی، وفاقی وزرا اسحاق ڈار، احسن اقبال اور خرم دستگیر بھی تقریب میں موجود تھے۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ دو عظیم دوست چین اور پاکستان کےلیےیہ اہم موقع ہے،12 سو میگاواٹ جوہری پاور پلانٹ معاہدہ ایک اور سنگ میل ہے، اس معاہدے سے پاکستان چین معاشی تعلقات کو فروغ ملے گا چشمہ سی فائیو منصوبے کو بغیر تاخیر کے شروع کیا جائے گا، 4.8 ارب ڈالرز کا منصوبہ پیغام ہے کہ چینی سرمایہ کار پاکستان پر اعتماد کرتے ہیں۔

    چین اورپاکستان کےدرمیان چشمہ 5 نیوکلیئرپاورپلانٹ کی مفاہمتی یادداشت پردستخط

    وزیراعظم نے کہا کہ معاہدے سے پاکستان اور چین کے تعلقات کو فروغ ملے گا، صدر شی جن پنگ نے پاک چین دوستی کو آہنی برادرز کی دوستی قرار دیا ہے مشکل معاشی حالات کے باوجود پاکستان معاشی بحالی کیلئے پرعزم ہے، چین کی طرف سے 4.8 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری مثبت اقدام ہے، یہ معاہدہ چین کے سرمایہ کاروں اورکمپنیوں کا پاکستان پر اعتماد کی علامت ہےآئی ایم ایف معاہدہ تاخیر کا شکار ہونے پر چین نے ہماری مدد کی۔

    وزیراعظم نے کہا کہ چین کے صدر شی جن پنگ کے بےحد مشکور ہیں، چینی حکومت کے ساتھ سمجھوتے میں اسحاق ڈار اور ان کی ٹیم کا بھی مشکور ہوں، پاکستان کےعوام کومبارکباد پیش کرتا ہوں چشمہ 5 نیوکلیئر پاور پلانٹ 1200 میگاواٹ صلاحیت کا حامل ہے، منصوبے کی کل لاگت 400 ارب ڈالر ہے، گزشتہ حکومت نے اس منصوبے کو سردخانے میں ڈال دیا تھا، میں اور میری ٹیم منصوبے کے لیے چین گئے تھے، پاکستان کی موجودہ فوجی قیادت کے منصوبے میں دلچسپی لینے پر شکر گزار ہوں۔

    لکی مروت میں تیل اورگیس کےذخائر سےتوانائی کی پیداوار شروع


    وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ نویں جائزے کے لیے پاکستان نے تمام شرائط پوری کر دی ہیں، تاہم آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے میں غیر معمولی تاخیر ہو رہی ہے چین ایک بار پھر ہمارے ریسکیو کے لیے سامنے آیا ہے، سعودی عرب اور قطر تاحال پاکستان کی مدد کر رہے ہیں۔

    وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ یہ منصوبہ نواز شریف کے دورِ حکومت میں لگانے کا فیصلہ ہو گیا تھا، تاہم پچھلی حکومت نے اس منصوبے کو سرد خانے میں ڈال دیا تھا دنیا میں افراطِ زر کے باعث قیمتیں بڑھ گئی ہیں، چینی کمپنی نے افراطِ زر کے باوجود قیمتیں نہیں بڑھائیں، چینی کمپنی نے میری درخواست پر 30 ارب روپے کی رعایت دی ہے۔

    عمران خان،شیخ رشید اور سراج الحق کو پارٹی عہدوں سے ہٹانے کی درخواست قابل سماعت …

    دوسری جانب وزیراعظم نے پاکستان سویٹ ہومز کو ٹرانسپورٹ وینز عطیہ کرنے کی تقریب میں شرکت کی۔ اپنے خطاب میں انھوں نے کہا کہ سویٹ ہوم بچوں کیلئےایک بہترین ادارہ ہے ہم نے مل کر پاکستان کو عظیم بنانا ہے اور قائداعظم کا خواب پورا کرنا ہے وزیراعظم شہباز شریف سویٹ ہومز کے بچوں کیساتھ وین میں بھی بیٹھے اور بچوں کو نصیحت کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ بچوں محنت کرو، خوب محنت کرو، قوم کےعظیم معمار بنیں۔ تعلیم حاصل کرکے اچھےعہدوں پر فائز ہو کر ملک کی خدمت کریں۔

  • امریکی وزیرخارجہ بلنکن کی چینی صدر سے ملاقات

    امریکی وزیرخارجہ بلنکن کی چینی صدر سے ملاقات

    بیجنگ: امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات کی ہے۔

    باغی ٹی وی: بیجنگ میں ہونے والی ملاقات میں 2018 کے بعد پہلی بار کسی اعلیٰ امریکی عہدیدار سے چینی صدر نے ملاقات کی ہےچینی صدر نے ملاقات کے بعد چینی میڈیا سےگفتگومیں بتایا کہ دونوں فریقین نےواضح اندازمیں بات چیت کی ہےمجھے امید ہے کہ امریکی وزیر خارجہ چین اور امریکہ کے تعلقات کے استحکام کے لئے مثبت تعاون کریں گے۔

    اس سے قبل امریکی وزیر خارجہ نے چین کے وانگ یی سے بھی ملاقات کی اس حوالے سے امریکی محکمہ خارجہ نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ انٹونی بلنکن کی چینی وزیر خارجہ سے واضح، ٹھوس اورمعیاری بات چیت ہوئی ہےملاقات کےدوران بلنکن نےسفارتکاری کی اہمیت اور مواصلات کے چینلز کھلے رکھنے پر زور دیا ہے وزیرخارجہ انٹونی بلنکن نےمشترکہ بین الاقوامی مسائل پر تعاون کے مواقع پر بھی بات کی جبکہ رابطوں کے تسلسل کیلئے چینی وزیرخارجہ کو واشنگٹن آنے کی دعوت بھی دی گئی انٹونی بلنکن کی دعوت کے جواب میں چینی وزیر خارجہ نے مناسب وقت پر امریکا آنے کی حامی بھرلی ہے۔

    امریکی وزیر خارجہ کی چینی ہم منصب سےطویل ملاقات

    دوسری جانب چینی وزیر خارجہ نے بلنکن کو بتایا کہ چین امریکا کے ساتھ "مستحکم، قابل پیشین گوئی اور تعمیری” تعلقات قائم کرنے کے لیے پرعزم ہے انھوں نے اس امید کا بھی اظہار کیا کہ واشنگٹن چین کے بارے میں معروضی اورعقلی تفہیم کو برقراررکھے گاوہ دوطرفہ تعلقات کی سیاسی بنیاد کو برقرار رکھے گا اور غیر متوقع واقعات سے پرامن انداز میں، پیشہ ورانہ اور منطقی طور پر نمٹے گا۔

    جماعت اسلامی سے دشمنی نہیں،نہ بدمعاشی کرتے ہیں نہ کسی سے ڈرتے ہیں،شرجیل میمن

    واضح رہے کہ صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ نے بیجنگ کے ساتھ سفارتی روابط کو مضبوط بنانے کی کوشش کی ہے، جس کا مقصد مختلف متنازع امور سے پیدا ہونے والی بڑھتی ہوئی کشیدگی کو کم کرنا ہے۔ ان میں جمہوری طور پر نظم ونسق چلانے والے تائیوان پر چین کا علاقائی دعویٰ، اور بحیرہ جنوبی چین میں اس کی بڑھتی ہوئی فوجی سرگرمی ایسے امور اہمیت کے حامل ہیں امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن بائیڈن انتظامیہ سے چین کا دورہ کرنے والے پہلے اعلیٰ عہدیدار ہیں۔

    چیئرمین سینیٹ کی مراعات میں غیرمعمولی اضافہ

  • امریکا ہمیں ایسی صورتحال میں نہ دھکیلے جہاں ہمیں مشکل انتخاب کرنا پڑے،خواجہ آصف

    امریکا ہمیں ایسی صورتحال میں نہ دھکیلے جہاں ہمیں مشکل انتخاب کرنا پڑے،خواجہ آصف

    اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ امریکا کو ہمیں ایسی صورتحال میں نہیں دھکیلنا چاہیے جہاں ہمیں مشکل انتخاب کرنے پڑیں۔

    وزیر دفاع خواجہ آصف نے امریکی جریدےکو انٹرویو دیتے ہوئےکہا کہ بعض اوقات ہمارے لیے بڑی عالمی طاقتوں سے تعلقات میں توازن رکھنا مشکل ہو جاتا ہے، امریکا کو ہمیں ایسی صورتحال میں نہیں دھکیلنا چاہیے جہاں ہمیں مشکل انتخاب کرنے پڑیں اگر تعلقات اچھے نہیں ہیں تو ہم ان کےساتھ اپنے تعلقات کو بہتر بنانا چاہیں گے ہم امن کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں، پاکستان امریکہ کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے، ہم چاہتے ہیں کہ یہ تعلقات مزید فروغ پائیں۔

    پنجاب کی نگران حکومت آج بجٹ پیش کرے گی

    انہوں نے کہا کہ بھارت 1.3 بلین سے زیادہ لوگوں کی ایک بہت بڑی مارکیٹ ہےدنیا میں ہر جگہ، دوسری بڑی معیشتوں کو انہیں شراکت داروں کے طور پر رکھنے کی ضرورت ہوگی۔ لیکن پاکستان ایک بہت بڑی معیشت نہیں ہےبلکہ ایک کمزور معیشت ہے ہمارے پاس صرف ایک جغرافیائی محل وقوع ہے، جو اسٹریٹجک ہے، جو اپنی طرف متوجہ کرتا ہے، میں کہوں گا، تمام اچھی چیزیں نہیں، یہ بعض اوقات کچھ ایسی چیزوں کو اپنی طرف متوجہ کرتی ہے جو واقعی ہمیں مزید کمزور بنا دیتی ہیں-

    خواجہ آصف کا کہنا تھا ہم امریکا سے تعلقات کو اہمیت دیتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ یہ رشتہ پھلے پھولے،امریکا کے ساتھ شراکت داری کو اہمیت دیتے ہیں جبکہ چین کے ساتھ ہمارے 6 دہائیوں پر مشتمل دیرینہ تعلقات ہیں پاکستانی مفادات کو ٹھیس نہ پہنچانے والی امریکا بھارت شراکت داری سے ہمیں کوئی مسئلہ نہیں ہے ہماری چین، افغانستان، ایران اور بھارت کے ساتھ مشترکہ سرحدیں ہیں، ہم ان ممالک سے اچھے تعلقات کے خواہاں ہیں۔

    وزیر اعظم شہباز شریف 22 جون کو پیرس پہنچیں گے

    نئی دہلی میں موجودہ حکومت کو "ہندو قوم پرست” قرار دیتے ہوئے آصف نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے اقتدار میں آنے کے بعد سے علاقائی سیاست کی طرف ہندوستانی نقطہ نظر مکمل طور پر بدل گیا ہے سیکولر نظریہ، جس پر بھارت نے 1947 سے عمل کیا، جب سے برصغیر تقسیم ہوا اور ہم آزاد ہوئے، مودی کی سیاست کی وجہ سے اسے ترک کر دیا گیا۔”

    واضح رہے کہ چند روز قبل وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر نے بھی ایک بیان میں کہا تھا کہ پاکستان کو امریکا یا چین میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنے کا نہ کہا جائے، واشنگٹن اور بیجنگ کے درمیان بڑھتی ہوئی دشمنی میں پاکستان کسی ایک فریق کو چُننے کی خواہش نہیں رکھتا امریکا چین تنازع کے اثرات کے بارے میں پاکستان فکرمند ہے، دنیا کو دو بلاکوں میں تقسیم کرنے کے تصور سے ہمیں خطرہ ہے، دنیا کو مزید تقسیم کرنے والی کوئی بھی چیز قابل تشویش ہے۔

    امریکی وزیر خارجہ کی چینی ہم منصب سےطویل ملاقات

  • امریکی وزیر خارجہ کی چینی ہم منصب سےطویل ملاقات

    امریکی وزیر خارجہ کی چینی ہم منصب سےطویل ملاقات

    امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے چین کے دو روزہ دورے کے موقع پر چینی وزیر خارجہ چن گانگ سے وفد کے ہمراہ ساڑھے 5 گھنٹے طویل ملاقات کی، ملاقات میں چینی محکمہ خارجہ کا وفد بھی شریک رہا۔

    باغی ٹی وی: وزرائے خارجہ کی ملاقات کے حوالے سے امریکی محکمہ خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ انٹونی بلنکن کی چینی وزیر خارجہ سے واضح، ٹھوس اورمعیاری بات چیت ہوئی ہے، ملاقات کے دوران بلنکن نے سفارتکاری کی اہمیت اور مواصلات کے چینلز کھلے رکھنے پر زور دیا ہے۔


    امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق وزیرخارجہ انٹونی بلنکن نےمشترکہ بین الاقوامی مسائل پر تعاون کے مواقع پر بھی بات کی جبکہ رابطوں کے تسلسل کیلئے چینی وزیرخارجہ کو واشنگٹن آنے کی دعوت بھی دی گئی انٹونی بلنکن کی دعوت کے جواب میں چینی وزیر خارجہ نے مناسب وقت پر امریکا آنے کی حامی بھرلی ہے۔

    عالمی طاقتوں سے تعلقات میں توازن رکھنا مشکل. وزیر دفاع

    دوسری جانب چین کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ تائیوان امریکا کے ساتھ تعلقات میں "سب سے اہم خطرے” کی نمائندگی کرتا ہے۔چینی وزیر خارجہ چِن گانگ نے یہ بات امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلینکن سے بیجنگ میں ملاقات کے بعد کہی ہے۔انھوں نے کہا کہ انھوں نے دونوں ممالک کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے تناظر میں "واضح” بات چیت کی ہے۔

    چینی وزیر خارجہ نے بلنکن کو بتایا کہ تائیوان کا مسئلہ چین کے بنیادی مفادات کا اساسی مسئلہ ہے، یہ چین اور امریکا کے تعلقات میں سب سے اہم اور بڑا خطرہ ہے۔


    چینی وزارت خارجہ نے ملاقات کے بعد ایک بیان میں کہا ہے کہ دونوں وزراء خارجہ کے درمیان طویل بات چیت ہوئی ہے اور انھوں نے بات چیت کو’’واضح، گہری اور تعمیری‘‘قرار دیا ہے۔

    یونان میں عوام کا تارکینِ وطن کے خلاف پالیسیوں پر احتجاج

    چینی وزیر خارجہ نے بلنکن کو بتایا کہ چین امریکا کے ساتھ "مستحکم، قابل پیشین گوئی اور تعمیری” تعلقات قائم کرنے کے لیے پرعزم ہے انھوں نے اس امید کا بھی اظہار کیا کہ واشنگٹن چین کے بارے میں معروضی اورعقلی تفہیم کو برقراررکھے گاوہ دوطرفہ تعلقات کی سیاسی بنیاد کو برقرار رکھے گا اور غیر متوقع واقعات سے پرامن انداز میں، پیشہ ورانہ اور منطقی طور پر نمٹے گا۔

    واضح رہے کہ صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ نے بیجنگ کے ساتھ سفارتی روابط کو مضبوط بنانے کی کوشش کی ہے، جس کا مقصد مختلف متنازع امور سے پیدا ہونے والی بڑھتی ہوئی کشیدگی کو کم کرنا ہے۔ ان میں جمہوری طور پر نظم ونسق چلانے والے تائیوان پر چین کا علاقائی دعویٰ، اور بحیرہ جنوبی چین میں اس کی بڑھتی ہوئی فوجی سرگرمی ایسے امور اہمیت کے حامل ہیں امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن بائیڈن انتظامیہ سے چین کا دورہ کرنے والے پہلے اعلیٰ عہدیدار ہیں۔

    سعودی عرب؛ مساجد مینار پر براڈکاسٹ ٹاورز استعمال کرنے کی اجازت

  • امریکی وزیر خارجہ 2 روزہ دورے پر چین پہنچ گئے

    امریکی وزیر خارجہ 2 روزہ دورے پر چین پہنچ گئے

    بیجنگ: امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن 2 روزہ چین کے سرکاری دورے پر بیجنگ پہنچ گئے۔

    باغی ٹی وی :انٹونی بلنکن کے دورے کا مقصد امریکا اور چین کے درمیان تعلقات کو بحال کرنا ہے،2018 کے بعد امریکی وزیرخارجہ کا چین کا یہ پہلا دورہ ہے امریکی وزیر خارجہ 2 روز چین میں قیام کریں گے اور دورے کے دوران چینی وزیر خارجہ اور چین کے اعلیٰ سفارت کاروں سے ملاقات کریں گے-


    انٹونی بلنکن کی صدر شی جن پنگ سے بھی ملاقات کا امکان ہے انٹونی بلنکن دورے کے دوران دنیا کی دو بڑی معیشتوں کے درمیان تنازعات کم کرنے کی کوشش بھی کریں گے۔

    سعودی وزیر خارجہ کی تہران میں ایرانی صدر سے ملاقات

    بیرون ملک چین کے خفیہ "تھانے”

    بیجنگ جانے والے امریکی محکمہ خارجہ کے ایک سینئر اہلکار کا کہنا ہے کہ دونوں ملکوں کو اس بات کا احساس ہے کہ ہمیں اعلیٰ سطح کے رابطوں تعلقات کو مزید خرابی کی طرف جانے سے روکنے کی ضرورت ہے جبکہ تجزیہ نگاروں کاکہنا ہےکہ انٹونی بلنکن کے دورے سے دونوں ممالک کے درمیان سردمہری اور کشیدگی کے خاتمے میں مدد ملےگی۔

    بروکنگز انسٹی ٹیوشن کی فیلو پیٹریسیا کم نے جمعہ کو میڈیا بریفنگ میں کہا، "میرے خیال میں یہ حقیقت کہ چین نے اس میٹنگ پر رضامندی ظاہر کی ہے کہ بیجنگ اپنے موقف کے بارے میں کافی پراعتماد محسوس کر رہا ہے۔

    اسکول پر دہشت گردوں کا حملہ،بچوں سمیت 40 افراد ہلاک

    ٹور ڈی سوئس سائیکل ریس میں سائیکلیسٹ خطرناک حادثے کا شکار

    سعودی عرب؛ قلعہ عسفان جو حجاج کرام کی حفاظت کے لیے بنایا گیا تھا

    ہفتے کے روز نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے، بائیڈن نے چین کے ساتھ "جائز اختلافات” کو تسلیم کیا لیکن برقرار رکھا کہ وہ "جن شعبوں میں ہم ساتھ مل سکتے ہیں” پر بات کرنے کے لیے تیار ہیں۔

    یاد رہے کہ رواں سال امریکا اور چین کے درمیان تعلقات میں کشیدگی میں اضافہ ہوا،امریکی وزیر خارجہ کو فروری میں چین کا دورہ کرنا تھا لیکن انہوں نے مشتبہ چینی غبارے کی امریکی فضائی حدود میں موجودگی کے بعد اپنا فروری کا دورہ ملتوی کردیا تھاچین کی جانب سے تائیوان کے قریب فوجی سرگرمیوں پر امریکا نے خدشات کا اظہار کیا جسے چین نے اپنا اندرونی معاملہ قرار دے کر رد کردیا۔

  • بیرون ملک چین کے خفیہ  "تھانے”

    بیرون ملک چین کے خفیہ "تھانے”

    امریکا کے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف بی آئی) نے رواں ہفتے چینی حکام کی جانب سے نیویارک میں خفیہ پولیس تھانہ چلانے کے الزام میں دو افراد کو گرفتار کیا تھا دنیا بھر میں اس طرح کی کارروائیوں کا پردہ فاش ہو رہا ہے۔

    باغی ٹی وی: برطانوی خبر رساں ادارے ”دی گارڈین“ کے مطابق ایف بی آئی نے رواں ہفتے چینی حکام کی جانب سے نیویارک میں خفیہ سمندر پار پولیس آپریشن چلانے کے الزام میں دو افراد کوگرفتارکیایہ الزامات اکتوبر 2022 میں چائنا ٹاؤن میں فوجیان کےایک کمیونٹی سنٹر پر چھاپے کے بعد لگائے گئے لو جیان وانگ اور چن جن پنگ دونوں امریکی شہری ہیں، جن پر الزام ہے کہ انہوں نے ”غیر سرکاری پولیس اسٹیشن“ چلانے کے لیے احاطے کا استعمال کیا۔

    اب برطانیہ، جرمنی، ہالینڈ اور کینیڈا کی پولیس نے بھی اپنے ممالک میں اسی طرح کے الزامات کی تحقیقات شروع کردی ہیں بدھ کو برطانیہ کے ہوم آفس کے وزیر کرس فلپ نے کہا کہ یہ پولیس چوکیاں ”بہت تشویشناک“ ہیں۔

    اسکول پر دہشت گردوں کا حملہ،بچوں سمیت 40 افراد ہلاک

    ایسے کتنے تھانے ہیں؟
    دی گارڈین کے مطابق انسانی حقوق کے گروپ سیف گارڈ ڈیفنڈرز نے پہلی بار 2022 میں اس معاملے کی طرف توجہ مبذول کروائی تھی اس گروپ کے مطابق اٹلی، فرانس، کینیڈا، برطانیہ اور ہالینڈ سمیت 53 ممالک میں ایسے 102 غیرقانونی پولیس اسٹیشنز ہیں چینی میڈیا میں شائع ہونے والی رپورٹس بتاتی ہیں کہ یہ تھانے تقریباً تمام ہی براعظموں میں موجود ہیں۔

    چینی تھانے سامنے آنا کب شروع ہوئے؟

    سب سے پہلے 2016 میں، نانٹونگ اور وینزو کے پبلک سیکیورٹی بیورو نے بیرون ملک ایجنٹس کو لانچ کرنا شروع کیا ان کے بعد 2018 میں چنگٹیان حکام کی جانب سے اسی طرح کے اقدامات کیے گئے، اور حال ہی میں فوزو پبلک سیکیورٹی بیورو کے ذریعے چلایا جانے والا سامنے آیا جس کے لیے لو اور چن پر الزام ہے۔

    نانٹونگ، وینزو، چنگتیان اور فوزو چین کے جنوب مشرقی ساحل پر یا اس کے آس پاس کے شہر ہیں، یہ ایک ایسا خطہ ہے جہاں سے بڑی تعداد میں چینی تارکین وطن نے بیرون ملک سفر کیا ہے یورپ کے 1.7 ملین چینی تارکین وطن میں سے زیادہ تر وینزو یا چنگتیان سے آتے ہیں۔

    ٹور ڈی سوئس سائیکل ریس میں سائیکلیسٹ خطرناک حادثے کا شکار

    ان تھانوں کا چینی کمیونسٹ پارٹی سے کیا تعلق ہے؟

    لو اور چن کے خلاف فرد جرم میں الزام لگایا گیا ہے کہ انہوں نے ”چینی حکومت کے ایجنٹ“ کے طور پر کام کیا تاہم، ایسا لگتا ہے کہ اس کا تعلق بنیادی طور پر ان الزامات سے ہے کہ انہوں نے 2015 سے چینی مخالفین کے خلاف واشنگٹن میں مظاہروں کو منظم کرنے میں مدد کی ہے۔

    اوورسیز پولیس اسٹیشنز جو حال ہی میں سامنے آئے ہیں، مرکزی حکومت یا پارٹی کے بجائے چین کے علاقائی پبلک سیکیورٹی بیورو کے دماغ کی اختراع ہیں ییل یونیورسٹی میں پال تسائی چائنا سینٹر کے ایک سینئر فیلو جیریمی ڈاؤم نے نوٹ کیا کہ چین میں، ’مقامی حکومتوں کو اوپر سے مینڈیٹ کو نافذ کرنے میں یکسر تجربہ کرنے کی جگہ دی جاتی ہے-

    منگل کو وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وینبن نے کہا کہ ’اوورسیز پولیس اسٹیشن جیسی کوئی چیز نہیں-

    کوچنگ سنٹر میں آگ،طلبا نے تیسری منزل سے لگائی چھلانگ

    یہ تھانے اصل میں کرتے کیا ہیں؟

    گارڈین کے مطابق غیر قانونی طور پر قائم کئے گئے ان چینی تھانوں میں اصل پولیس افسران کا عملہ نظر نہیں آتا ان کا واضح مقصد بیرون ملک مقیم چینی شہریوں کو انتظامی مسائل، جیسےڈرائیونگ لائسنس کی تجدید میں مدد کرنا ہےتاہم، ایسی اطلاعات بھی ہیں کہ اسٹیشنزواپسی کے لیے آپریشنز میں ملوث ہیں۔

    گارڈین کے مطابق اس سے مراد چینی حکام کی طرف سے، براہ راست یا پراکسیز کے ذریعے، مجرمانہ مشتبہ افراد یا مخالفوں کو چین واپس بھیجنے کی کوششوں کی طرف اشارہ ہے چین میں مطلوب افراد کے رشتہ داروں پر بعض اوقات ان مہمات میں دباؤ ڈالا جاتا ہے2022 میں چین کی پبلک سیکیورٹی کی وزارت کے ایک وزیر نے کہا کہ 2021 میں 210,000 لوگوں کو واپس آنے پر آمادہ کیا گیا تھا۔

    ساف چیمپئن شپ میں شرکت،پاکستانی فٹبال ٹیم کو بھارت میں کلیئرنس مل گئی

    لیکن سیف گارڈ ڈیفنڈرز کی مہمات کی ڈائریکٹر لورا ہارتھ کہتی ہیں کہ ”وسیع تر بین الاقوامی جبر کی مہموں میں اسٹیشنز چھوٹی چیزیں ہیں چینی کمیونسٹ پارٹی کے پاس بیرون ملک مقیم مخالفین کو ہراساں کرنے کے لیے بہت سے اوزار ہیں چینی حکومت کو مطلوب افراد صرف چینی تحویل میں جانے کے لیے بیرون ملک مقیم مقامات سے غائب ہو گئے ہیں اس طرح کی کارروائیوں میں اکثر تیسرے ممالک کے تعاون کی ضرورت ہوتی ہے۔

    پیر کے روز، امریکی محکمہ انصاف نے چین کی وزارتِ عوامی سلامتی کے 40 افسران اور چار دیگر اہلکاروں کے خلاف مبینہ طور پر منتشر افراد کے خلاف انٹرنیٹ ٹرول آپریشن چلانے کے الزام میں الزامات کا اعلان کیا۔

    دیگر معاملات میں چینی حکومت کو مطلوب افراد صرف چینی تحویل میں آنے کے لیے بیرون ملک مقیم مقامات سے غائب ہو گئے ہیں۔ اس طرح کی کارروائیوں میں اکثر تیسرے ممالک کے تعاون کی ضرورت ہوتی ہے۔

    ہارتھ نے نتیجہ اخذ کیا: "پولیس اسٹیشن ہوں یا کوئی تھانے نہیں، یہ ہر جگہ ہو رہا ہے۔

    سری لنکن کر کٹ ٹیم کے سابق کپتان سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو کے …

  • مجھے ایسا نہیں لگتا کہ 2022 میرا آخری ورلڈکپ تھا،لیونل میسی

    مجھے ایسا نہیں لگتا کہ 2022 میرا آخری ورلڈکپ تھا،لیونل میسی

    بیجنگ: ارجنٹائن کو فیفا ورلڈ کپ جتونے والے سات بار بیلن ڈی اور ایوارڈ جیتنے والےارجنٹائن کے فٹبال اسٹار لیونل میسی نے کہا ہے کہ مجھے ایسا نہیں لگتا کہ (2022) میرا آخری ورلڈکپ تھا-

    باغی ٹی وی : ارجنٹائن کے اخبار اولے نے رپورٹ کیا تھا کہ میسی کا اگلا ورلڈکپ میں کھیلنا “بہت مشکل” ہوگا، کیونکہ وہ ٹورنامنٹ تک 39 برس کے ہوجائیں گے تاہم اب انہوں نے ایک انٹرویو میں اس حوالے سے کہا کہہ مجھے ایسا نہیں لگتا کہ (2022) میرا آخری ورلڈکپ تھا میں دیکھوں گا کہ چیزیں کیسے چلتی ہیں لیکن نظریہ میں مجھے نہیں لگتا کہ میں اگلے ورلڈ کپ کے لئے آس پاس ہوں گا-

    لیونل میسی اب کس کلب میں ہونگے؟

    چینی میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو میں لیونل میسی نے کہا کہ پہلے بھی کئی بار کہا ہے کہ مجھے ایسا نہیں لگتا کہ 2022 میرا آخری ورلڈکپ تھا، تاہم ممکن ہے کہ شمالی امریکا میں (2026) کے ٹورنامنٹ میں شرکت کرسکتا ہوں، دیکھوں گا چیزیں کیسے چلتی ہیں لیکن مجھے نہیں لگتا میں اگلا ورلڈکپ کھیل سکتا ہوں۔

    اسٹار فٹبالر کریم بینزیما سعودی کلب کا حصہ بن گئے

    لیونل میسی اس وقت چین کے درالحکومت بیجنگ میں آسٹریلیا کے خلاف دوستانہ کیلئے موجود ہیں، دونوں ٹیمیں جمعرات کو مدمقابل آئیں گی حال ہی میں انہوں نےاعلان کیا تھا کہ وہ پیرس سینٹ جرمن (پی ایس جی) کےساتھ 2 سالہ معاہدہ ختم ہونےکےبعد امریکی کلب انٹرمیامی کو جوائن کررہے ہیں۔

    ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل،بھارت اور آسٹریلیا پر بھاری جرمانےعائد

    بیجنگ کے 68,000 صلاحیت والے اسٹیڈیم میں جمعرات کو ارجنٹائن آسٹریلیا کے خلاف دوستانہ میچ کھیلے گا یہ میچ دوحہ میں ہونے والے ورلڈ کپ میں ٹیموں کے درمیان آخری 16 ٹائی کا اعادہ ہے، جسے ارجنٹینا نے 2-1 سے جیتا تھا بارسلونا کے سابق اسٹار کو ایکشن میں دیکھنے کے لیے چینی شائقین بے چین ہیں، 4,800 یوآن ($671) کی قیمتوں میں فروخت ہونے کے باوجود ٹکٹوں میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔

    بھارتی کرکٹ بورڈ نےورلڈکپ کا شیڈول فائنل کرکے آئی سی سی کو بھیج دیا،پاک بھارت …

  • چین چاند کے مدار میں ریڈیائی دوربینوں والے سیٹلائٹ روانہ کرے گا

    چین چاند کے مدار میں ریڈیائی دوربینوں والے سیٹلائٹ روانہ کرے گا

    بیجنگ: چین سال 2026 تک وہ چاند کے مدار میں ریڈیائی دوربینوں والے سیٹلائٹ روانہ کرے گا-

    باغی ٹی وی: چینی میڈیا کے مطابق ان سیٹلائٹ میں ایک مرکزی اور 8 چھوٹے سیٹلائٹ چاند کے گرد مدار میں بھیجے جائیں گے۔ چینی حکام کے مطابق کائنات میں انتہائی بعید ترین ریڈیائی سگنلوں کو دیکھنا ممکن ہوگااس کے لیے چھوٹی دوربینوں کا ڈیٹا مرکزی دوربین تک جائے گا۔ اس کے بعد وہاں ڈیٹا جمع ہوکر زمین کی جانب بھیجا جائے گااس منصوبے کا نام ’طویل طولِ موج سے فلکیاتی دریافت‘ یا ہونگ مینگ پروجیکٹ رکھا گیا ہے۔

    امریکا پاکستان کو آئی ایم ایف کیجانب سےامداد کی فراہمی میں کردارادا کرے،امریکی رکن کانگریس

    ماہرین کے مطابق قمری دوربینیں زیادہ گہرائی سے کائنات کے ان دیکھے گوشے دیکھ سکیں گی اور یوں ہمارے علم میں پیش بہا اضافہ ہوگا۔ زمین میں فضا، اور دیگر آلودگی کی وجہ سے یہ ریڈیائی مشاہدہ ممکن نہیں اور یہی وجہ ہے کہ چاند اس کے مشاہدے کی ایک بہترین جگہ ہے اس سے قدیم ترین ان ریڈیائی امواج کو سمجھنے میں مدد ملے گی جو عین بگ بینگ کے بعد نمودار ہوئی تھیں-

    ہرملک کواپنی توانئی کی ضروریات پوری کرنے کیلئے اپنے مطابق فیصلہ کرنا ہے،امریکا

    چائنا نیشنل اسپیس ایڈمنسٹریشن (سی این ایس اے) سے وابستہ زیولائی چین نے کہا کہ چاند پر رصدگاہ بنانے سے بہتر ہے کہ آلودگی سے پاک قمری مداروں میں دوربینی سیٹلائٹ روانہ کیے جائیں۔ انہیں بنانا کم خرچ ہے اور سادہ طریقہ بھی ہے۔

    ڈونلڈ ٹرمپ کو گرفتار کرلیا گیا

  • ہرملک کواپنی توانئی کی ضروریات پوری کرنے کیلئے اپنے مطابق فیصلہ کرنا ہے،امریکا

    ہرملک کواپنی توانئی کی ضروریات پوری کرنے کیلئے اپنے مطابق فیصلہ کرنا ہے،امریکا

    واشنگٹن: امریکا نے کہا ہے کہ 9 مئی کے واقعات میں ملوث شہریوں کے مقدمات فوجی عدالت میں چلنے کا علم ہے۔

    باغی ٹی وی : ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ ہم ان خبروں سے آگاہ ہیں کہ نو مئی کے احتجاج میں حصہ لینے کے الزامات کے تحت سویلینز پر فوجی عدالتوں میں مقدمے چلائے جائیں گے ماضی کی طرح ہم پاکستانی حکام پر مسلسل زور دیتے ہیں کہ وہ پاکستانی آئین میں سب کیلئے دیئے گئے جمہوری اصولوں اور قانون کی حکمرانی کا احترام کریں۔

    ملک میں معاشی استحکام ہو گا تو سیاسی استحکام آئے گا،شہباز شریف

    محکمہ خارجہ کے ترجمان نےپاکستان کے روس سےتیل خریدنےسےمتعلق سوال کے جواب میں کہا کہ ہرملک کواپنی توانئی کی ضروریات پوری کرنے کے لیے اپنے مطابق فیصلہ کرنا ہے۔ امریکا نے روس کی توانائی سے متعلق برآمدات پر پابندی نہیں لگائی لیکن چونکہ آپ نے ایک خاص چیز کے بارے میں پوچھا ہے تو ہمارا خیال ہے کہ روسی تیل مارکیٹ سے بہت کم قیمت پر فروخت ہو رہا ہے۔

    سمندری طوفان :کراچی میں خطرناک صورت حال نہیں،چیف میٹرولوجسٹ

    میتھیو ملرنے کہا کہ یہ علامت ہے کہ امریکا نے اپنے اتحادیوں اور شراکت داروں کے ساتھ مل کر روسی تیل کی قیمت پر جو حد مقرر کی تھی اس نے روسی تیل کی قیمت مارکیٹ میں بہت کم کردی اور ہمارا اندازہ ہے کہ اس سے روسی حکومت 100 ارب ڈالر کے ریونیو سے محروم ہو گئی ہے جو یوکرین کی جنگ میں استعمال کیا جاتا۔

    کوئٹہ: بلوچستان کے چاروں میڈیکل کالج ہڑتال کے باعث بند ،طلبا وطالبات کا مستقبل تاریک