Baaghi TV

Tag: چین

  • آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے افغان اور چینی وزرائے خارجہ کی ملاقات

    آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے افغان اور چینی وزرائے خارجہ کی ملاقات

    راولپنڈی: آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے چینی اسٹیٹ کونسلر اور وزیر خارجہ ایچ چن یانگ سے اپنے دفتر میں ملاقات کی،علاقائی سلامتی اور دفاعی تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    باغی ٹی وی : پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات کے دوران،آرمی چیف جنرل سید عاصم منییر نے چین پاکستان اسٹریٹجک تعلقات کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا اور چین پاکستان اکنامک کوریڈور (CPEC) منصوبے کے لیے بھی مکمل حمایت کا وعدہ کیا، جو کہ چین کے بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو (BRI) کا ایک اہم جزو ہے۔ انہوں نے علاقائی اور بین الاقوامی مسائل پر پاکستان کے لیے چین کی غیر متزلزل حمایت کو بھی سراہا۔

    سندھ کے 24 اضلاع کی 63 نشستوں پر ضمنی انتخابات کیلئے پولنگ جاری

    آئی ایس پی آر کے مطابق وزیر خارجہ چن یانگ نے برادر ممالک کے درمیان دیرینہ تزویراتی تعلقات کی اہمیت کو اجاگر کیا اور سی پیک پر ہونے والی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اس کی بروقت تکمیل کے لیے چین کے عزم کے اعادہ کیا۔ انہوں نے علاقائی امن و استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے پاکستان کی کوششوں کو بھی سراہا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں شخصیات نے خطے میں سیکیورٹی کی ابھرتی ہوئی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا آرمی چیف نے خطے میں امن اور استحکام کو فروغ دینے میں چین کے کردار کو تسلیم کیا، اور دونوں فریقوں نے مشترکہ سیکورٹی چیلنجوں کا مؤثر طریقے سے مقابلہ کرنے کے لیے دفاع اور سلامتی کے شعبوں میں اپنے موجودہ تعاون کو بڑھانے پر اتفاق کیا۔

    ملاقات ایک مثبت نوٹ پر اختتام پذیر ہوئی، دونوں فریقین نے پاکستان اور چین کے درمیان وقتی آزمائش، ہمہ موسم دوستی کو مزید مضبوط کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

    وادی ہنزہ میں زلزلے کے جھٹکے

    دوسری جانب آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے قائم مقام افغان وزیرخارجہ امیرخان متقی نے ملاقات کی جس میں علاقائی سلامتی، بارڈر منیجمنٹ اور باہمی دلچسپی کے امورپرتبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں موجودہ سکیورٹی ماحول میں بہتری کے لیے میکنزم بہتربنانے پرگفتگو کی گئی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیرکا کہنا تھا کہ دہشت گردی اور انتہاپسندی کے مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تعاون بڑھانا ضروری ہے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق افغان وزیرخارجہ نے افغان عوام کے لیے پاکستان کی روایتی حمایت کوسراہاامیر خان متقی کا کہنا تھا کہ علاقائی استحکام اور خوشحالی کےفروغ کے لیے پاکستان کے ساتھ مل کرکام کرنا چاہتے ہیں۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نےافغان عبوری حکومت کی جانب سے مکمل حمایت اور عزم کی ضرورت کا اعادہ کیا اور مستحکم، پرامن اور خوشحال افغانستان کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔

    افغان وزیر خارجہ کا پاکستان کے سیاسی رہنماؤں کے اعزاز میں عشائیے کا اہتمام

    قائم مقام افغان وزیر خارجہ نے افغانستان کی عوام کے لیے پاکستان کی حمایت کو سراہا اور افغانستان میں امن اور ترقی میں پاکستان کی سہولت کاری کو تسلیم کیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کی مضبوطی اور مشترکہ مسائل کے حل کے لیے رابطے برقرار رکھنے پر بھی اتفاق ہوا آرمی چیف نے ایک مستحکم، پرامن اور خوشحال افغانستان کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا-

  • پاکستان،چین باہمی مفید تعاون جاری رکھیں گے،وزراء خارجہ کی مشترکہ پریس کانفرنس

    پاکستان،چین باہمی مفید تعاون جاری رکھیں گے،وزراء خارجہ کی مشترکہ پریس کانفرنس

    پاک چین وزرائے خارجہ کی مشترکہ پریس کانفرنس ہوئی،وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ یہ ایک اعزاز ہے کہ اسلام آباد میں چوتھے تزویراتی مزاکرات ہوئے،چین نے ہمارے قومی معاملات بشمول کشمیر پر ہماری حمایت کی،

    بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ آج مذاکرات میں ہم نے باہمی تعاون کے تمام کثیر الجہتی معاملات پر تبادلہ خیال کیا، پاکستان تائیوان, سینکیانگ, تبت اور جنوبی چین سمیت تمام معاملات پر چین کی حمایت کرتا ہے، سی پیک پاکستان, چین و عالمی سرمایہ کاروں کے لیئے ون ون منصوبہ ہے،پاک چین دوستی تاریخی حقیقت ہے،پاکستان عالمی طاقتوں کے مقابلے اور بلاک کی سیاست کے مخالف ہے،پاکستان اور چین باہمی مفید تعاون کو جاری رکھیں گے آج کے مزاکرات میں افغانستان میں امن کی اہمیت کو تسلیم کیا گیا، چینی وزیر خارجہ کو منصب سنبھا لنے پر مبارک بعد دیتا ہوں،

    چینی وزیر خارجہ چن گینگ کا کہنا تھا کہ پاکستان کا میرا پہلے دورہ ہے،پاکستان کا مہمان نوازی پر شکر گزار ہوں ،گزشتہ روز صدر عارف علوی سے ملا ،وزیر خارجہ بلاول بھٹو سے ملاقات ہوئی ، ہم نے تفصیلی بات چیت کی عالمی ایشو سمیت دیگر معاملات پر بات ہوئی ،

    چینی وزیر خارجہ چن گینگ کی دفتر خارجہ آمد ہوئی ہے ،وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور وزیر مملکت حنا ربانی کھر نے مہمان وزیر خارجہ کا استقبال کیا ،چینی وزیر خارجہ کے ہمراہ چینی وفد بھی دفتر خارجہ پہنچا وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور چینی وزیر خارجہ نے رسمی مصافحہ بھی کیا ،وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور چینی وزیر خارجہ چن گانگ کی زیر صدارت سٹریٹیجک مذاکرات شروع ہو گئے ہیں، دفتر خارجہ میں ہونیوالے مذاکرات میں پاک چین تعلقات, سی پیک سمیت باہمی دلچسپی کے معاملات زیر غورکیا جا رہا ہے، فریقین نے وفود کی سطح پر شرکت کی ہے

    چینی وزیر خارجہ کل شام بھارت میں شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں شرکت کے بعد پاکستان پہنچے تھے، قائم مقام افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی بھی اسلام آباد پہنچ چکے ،گزشتہ روز اسلام آباد میں افغان وزیر خارجہ نے پاکستانی وزیر تجارت نوید قمر سے ملاقات بھی کی

    واضح رہے کہ پاک چین اسٹریٹجک ڈائیلاگ کے تیسرے راؤنڈ‌ جولائی 2021 میں چین میں ہواتھا-ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق چینی وزیر خارجہ بلاول بھٹوکی دعوت پر پاکستان کے سرکاری دورے پر آئے،

    قیام پاکستان سے اب تک توشہ خانہ کے تحائف کی تفصیلات کا ریکارڈ عدالت میں پیش

    نیب ٹیم توشہ خانہ کی گھڑی کی تحقیقات کے لئے یو اے ای پہنچ گئی، 

     10 مئی کو عمران خان پر فرد جرم عائد کی جائے گی،

     عمران خان کو سی ٹی ڈی نے طلب کر لیا۔

  • سفری پابندیوں کے باوجود افغان وزیر خارجہ کو پاکستان کا دورہ کرنے کی اجازت مل گئی

    سفری پابندیوں کے باوجود افغان وزیر خارجہ کو پاکستان کا دورہ کرنے کی اجازت مل گئی

    کابل: اقوام متحدہ نے طالبان حکوت کے وزیرخارجہ امیر خان متقی کو پاکستانی و چینی ہم منصبوں سے ملاقات کے لیے ان ممالک کا دورہ کرنے کی اجازت دیدی۔

    باغی ٹی وی: عالمی خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی کمیٹی نے طالبان انتظامیہ کے وزیرخارجہ امیر خان متقی کو پاکستان اور چین کے وزرائے خارجہ سے ملاقات کے لیے آئندہ ہفتے افغانستان سے پاکستان آنے کی اجازت دینے پر اتفاق کیا ہے۔

    چیف جسٹس کی جانب سے ججز کیلئے عشائیہ،جسٹس قاضی فائز عیسی کی عدم شرکت

    واضح رہے کہ طالبان حکومت کے وزیر خارجہ پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی جانب سے سفری پابندیاں تاحال عائد ہیں اور ان کے اثاثے بھی منجمد ہیں یہ پابندیاں اس وقت لگائی گئی تھیں جب امیر خان متقی سرکردہ طالبان رہنما تھے اور افغان جنگ میں امریکا کو انتہائی مطلوب تھے۔

    روئٹرزکے مطابق پاکستان اور چین کے دورے کے لیے امیر خان متقی پر سے سفری پابندی ہٹانے کی درخواست اقوام متحدہ میں پاکستان کے مشن نے تحریری طور پر کی تھی سلامتی کونسل کی 15 رکنی کمیٹی کو لکھے گئے خط میں اقوام متحدہ میں پاکستان کے مشن نے درخواست کی تھی کہ امیر خان متقی کو 6 سے 9 مئی کے درمیان ’پاکستان اورچین کے وزرائے خارجہ سے ملاقات‘کیلئے استثنیٰ دیاجائے۔

    درخواست میں کہا گیا تھا کہ امیرخان متقی کے دورے کے تمام اخراجات پاکستان برداشت کرے گا تاہم ان ملاقاتوں کا ایجنڈا واضح نہیں کیا گیا تھا۔

    سپریم کورٹ رولز اینڈ پروسیجر کے خلاف حکم امتناع واپس لینے کی استدعا مسترد

    یاد رہے کہ ماضی میں چین اورپاکستان کے حکام کہہ چکے ہیں کہ وہ طالبان کے زیرقیادت افغانستان کو اربوں ڈالرکے چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) انفراسٹرکچرمنصوبے میں خوش آمدید کہیں گے۔ سی پیک چین کے بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کاحصہ ہے۔

    افغانستان جنوبی اوروسطی ایشیا کے درمیان اہم جغرافیائی تجارت اورٹرانزٹ روٹ ہے جس کے پاس اربوں ڈالرکے معدنی وسائل موجود ہیں۔ا گست 2021 میں 20 سال کی جنگ کے بعد امریکا کی زیرقیادت نیٹو افواج کے انخلاکے بعد طالبان برسراقتدارآئے تھے۔

    واضح رہے کہ سلامتی کونسل کی کمیٹی نے گزشتہ ماہ بھی سفری پابندی میں نرمی کرتے ہوئے امیر خان متقی کو ازبکستان جانے کی اجازت دی تھی۔

    دادل کی لاہور میں سپیشل سکریننگ

  • وزیرِ اعظم شہباز شریف اورحنا ربانی کھر کی امریکا سے تعلقات پر گفتگو لیک

    وزیرِ اعظم شہباز شریف اورحنا ربانی کھر کی امریکا سے تعلقات پر گفتگو لیک

    اسلام آباد: وزیرِ اعظم شہباز شریف اور وزیرِ مملکت برائے خارجہ کی خارجہ پالیسی امور کی گفتگو کا ریکارڈ لیک ہو گیا۔

    باغی ٹی وی : واشنگٹن پوسٹ نے ”ڈسکارڈ لیکس“ کے نام سے لیک ہونے والی ان خفیہ امریکی انٹیلی جنس دستاویزات تک رسائی حاصل کی ہے اور اس بارے میں ایک رپورٹ بھی شائع کی ہے۔

    شاہد خاقان عباسی یا تو معذرت کریں یا ثبوت مہیا کریں،مفت آٹا اسکیم کے الزام …

    ڈسکورڈ لیکس (DISCORD LEAKS) دستاویزات میں وزیرِ اعظم شہباز شریف اور وزیرِ مملکت برائے خارجہ حنا ربانی کھر کی امریکا سے تعلقات پر گفتگو سامنے آ گئی وزیرِ اعظم شہباز شریف سے متعلق خفیہ انکشافات ایک معاون کے ساتھ روس یوکرین تنازع پر یو این ووٹنگ سے متعلق ہیں۔

    لیک ہونے والی دستاویزات میں سے ایک کے مطابق، پاکستان کی وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر نے مارچ میں دلیل دی تھی کہ ان کا ملک "اب چین اور امریکہ کے درمیان درمیانی بنیاد برقرار رکھنے کی کوشش نہیں کر سکتا۔”

    ایک داخلی میمو میں جس کاعنوان تھا "پاکستان کے مشکل انتخاب”، کھرجنہوں نے پہلے پاکستان کے وزیر خارجہ کے طور پر کام کیا،لیک دستاویزات کے مطابق حنا ربانی کھر نے کہا کہ پاکستان کو مغرب کو خوش کرنے سے گریز کرنا چاہیے پاکستان کی امریکا سے اسٹریٹجک پارٹنر شپ قائم رکھنے کی خواہش چین سے اصل اسٹریٹجک پارٹنر شپ کے مکمل فوائد کو قربان کردے گی نامعلوم انٹیلی جنس دستاویز میں یہ نہیں بتایا گیا کہ امریکہ نے کھر کے میمو تک کیسے رسائی حاصل کی۔

    ملک میں گندم کی ریکارڈ پیداوار پر پوری قوم مبارک باد کی مستحق ہے،وزیراعظم

    ایک اور دستاویز، مورخہ 17 فروری، یوکرین کے تنازع پر آئندہ اقوام متحدہ کی ووٹنگ کے بارے میں پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف کے ایک ماتحت کے ساتھ ہونے والی بات چیت کو بیان کرتی ہےمعاون نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کو مشورہ دیا کہ قرارداد کی حمایت سے پاکستان کے روس سے تجارت اور توانائی کے سمجھوتے خطرے میں پڑ سکتے ہیں، قرار داد کی حمایت پاکستان کی پوزیشن میں تبدیلی کا تاثر دے گی۔

    انٹیلی جنس دستاویز میں کہا گیا ہے کہ معاون نے شریف کو مشورہ دیا کہ اس اقدام کی حمایت پاکستان کی پوزیشن میں تبدیلی کا اشارہ دے گی جب کہ اس سے پہلے اسی طرح کی قرارداد پر عدم توجہی کی گئی تھی۔ معاون نے نوٹ کیا کہ پاکستان روس کے ساتھ تجارت اور توانائی کے معاہدوں پر بات چیت کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، اور مغربی حمایت یافتہ قرارداد کی حمایت ان تعلقات کو خطرے میں ڈال سکتی ہےجب اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے 23 فروری کو ووٹ دیا تو پاکستان ان 32 ممالک میں شامل تھا جنہوں نے غیر حاضر رہے۔

    سوڈان کے متحارب فریقین مذاکرات کیلئے تیار

    امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق پاکستانی حکام اور لیک ہونے والی دستاویزات میں شامل دیگر ممالک سے تعلق رکھنے والوں نے کوئی تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کی یہ رپورٹ امریکا کی یوکرین جنگ پر کم ہوتی بین الاقوامی حمایت کے حوالے سے ہے۔

  • چین پیچھے رہ گیا، بھارت دنیا میں "نمبر ون” آ گیا

    چین پیچھے رہ گیا، بھارت دنیا میں "نمبر ون” آ گیا

    چین پیچھے رہ گیا، بھارت دنیا میں "نمبر ون” آ گیا

    بھارت بازی لے گیا، چین کو پیچھے چھوڑ دیا، بھارت نے آبادی کے لحاظ سے چین کو پیچھے چھوڑ دیا،دنیا کا سب سے زیادہ آبادی والا ملک بن گیا

    میڈیا رپورٹس کے مطابق عالمی ماہرین نے رواں برس کے آغاز میں اس بات کی پیشن گوئی تھی کہ بھارت اس سال آبادی کے لحاظ سے پہلا ملک بن جائے گا اور وہ بات سچ ثابت ہو گئی، اقوام متحدہ کے پاپولیشن فنڈ نے آبادی کے لحاظ سے تازہ ترین اعدادوشمار جاری کئے جس میں اس بات کی تصدیق کی گئی کہ بھارت کی آبادی چین سے بڑھ چکی ہے اور دنیا بھر میں زیادہ آبادی کے لحاظ سے بھارت کا پہلا نمبر ہے، بھارت میں چین سے تقریبا 20 لاکھ شہری زیادہ ہیں، بھارت کی آبادی 140 کروڑ سے بڑھ چکی ہے، چین میں شرح پیدائش میں کمی آئی ہے جس کی وجہ سے چین پیچھے رہ گیا

    یو این ایف پی اے کیدی اسٹیٹ آف ورلڈ پاپولیشن رپورٹ 2023 جس کا عنوان ‘8 ارب زندگیاں، لامحدود امکانات، حقوق اور انتخاب کا معاملہ’ کے ساتھ جاری کی گئی میں بتایا گیا ہے کہ بھارت کی آبادی اب 1428.6 ملین ہے،چین کی آبادی 1425.7 ملین ہے یہ پہلا موقع ہے کہ 1950 کے بعد بھارت کی آبادی چین سے زیادہ ریکارڈ کی گئی ہے

    بھارت کی آبادی تو بڑھ چکی ہے لیکن بھارت میں شہریوں کو سہولیات میسر نہیں، بھارت میں اب بھی لاکھوں شہری واش روم سے محروم ہیں،تعلیم و صحت کی سہولیات کا فقدان ہے، حکومتوں کی ترجیحات شہریوں کی بہتری نہیں رہی

    سعودی عرب کے دو ایئر پورٹس پر ڈرون حملے،فضائی آپریشن معطل

    جمال خاشقجی کے قاتلوں کو کیفرِ کردار تک پہنچانے کیلیے ہر ممکن کوشش کرینگے،منگیتر کا عدالت میں بیان

    امریکی صدر جوبائیڈن نے دیا محمد بن سلمان کو بڑا جھٹکا

    ایران اور سعودی وزرائے خارجہ کی چین میں ملاقات

  • چین کے اسپتال میں خوفناک آتشزدگی،21 افراد ہلاک متعدد زخمی

    چین کے اسپتال میں خوفناک آتشزدگی،21 افراد ہلاک متعدد زخمی

    چین کے دارالحکومت بیجنگ کے ایک اسپتال میں خوفناک آتشزدگی سے 21 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

    باغی ٹی وی: چائنیز میڈیا کے مطابق آتشزدگی کا واقعہ بیجنگ کے چانگ فینگ اسپتال میں پیش آیا ایمرجنسی رسپانس ٹیموں کو دوپہر ایک بجےسےذرا پہلے اطلاع ملی کہ دارالحکومت کے شہر فینگٹائی ڈسٹرکٹ میں واقع بیجنگ چانگ فینگ ہسپتال میں آگ لگ گئی ہے ایمرجنسی ٹیموں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے 2 گھنٹے بعد آگ پر قابو پالیا گیا –

    اسرائیل اورفلسطین کےدرمیان امن مذاکرات میں سہولت فراہم کرنےکیلئےتیارہیں،چین


    مقامی حکام کے مطابق اسپتال سے 71 مریضوں کو دوسری جگہ منتقل کردیا گیا ہے جبکہ واقعے میں 21 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے کئی مریضوں، ان کے رشتہ داروں اور ڈاکٹروں نے عمارت کی کھڑیوں سے چھلانگ لگا کر جان بچائی۔

    سوشل میڈیا صارفین نے دوپہر کے وقت ہستپال کے بیرونی ایئر کنڈیشنگ یونٹس پر بیٹھے لوگوں کی ویڈیوز پوسٹ کیں جب کہ ویڈیو میں دیکھا گیا کہ کئی افراد رسیوں کے ذریعے عمارت سے چھلانگ لگا رہے تھے

    سوڈان جھڑپیں: امریکی سفارتی قافلے پربھی فائرنگ

    حکام کا کہنا ہے چین میں اسپتالوں میں آتشزدگی کے واقعات کی تعداد بہت ہی کم ہے تاہم بیجنگ کے اسپتال میں آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی تاہم تفتیش جاری ہے۔

    فوری طور پر یہ واضح نہیں ہوسکا کہ ہسپتال میں موجود تمام لوگوں وہاں سے نکال لیا گیا ہے یا نہیں، آگ نجی ہسپتال کے ایڈمٹ مریضوں کے شعبے کی مشرقی عمارت میں لگی تھی آگ سے متاثر ہونے والے افراد کو ہنگامی علاج کے لیے دوسرے نامعلوم ہسپتال لے جانے کے بعد ہلاکتوں کی تصدیق کی گئی آگ میں زخمی ہونے والے افراد کی تعداد یا ان کی حالت کے بارے میں مزید تفصیلات دستیاب نہیں ہیں۔

    کویت کے ولی عہد کا قومی اسمبلی کو تحلیل کرنے کا اعلان،الیکشن کرانے کا فیصلہ

  • اسرائیل اورفلسطین کےدرمیان امن مذاکرات میں سہولت فراہم کرنےکیلئےتیارہیں،چین

    اسرائیل اورفلسطین کےدرمیان امن مذاکرات میں سہولت فراہم کرنےکیلئےتیارہیں،چین

    چین کے وزیر خارجہ کِن گینگ نے پیر کو اپنے اسرائیلی اور فلسطینی ہم منصبوں کو بتایا کہ چین اسرائیل اور فلسطین کے درمیان امن مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔

    باغی ٹی وی: چینی خبر رساں ادارے ’’ ژنہوا‘‘ نے ب تایا کہ کِن گینگ نے کہا ہے کہ چین اسرائیل اور فلسطین دونوں کی حوصلہ افزائی کرتا ہے کہ وہ سیاسی جرات کا مظاہرہ کریں اور امن مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کے لیے اقدامات کریں۔ چین اس میں سہولت فراہم کرنے کے لیے تیار ہے ۔

    سوڈان جھڑپیں: امریکی سفارتی قافلے پربھی فائرنگ

    کن گینگ نے اپنے اسرائیلی ہم منصب ایلی کوہن سے ٹیلفونک گفتگو میں کہا ہے کہ چین اسرائیل اور فلسطین کے درمیان موجودہ کشیدگی پر فکر مند ہے چین کی اولین ترجیح صورت حال کو کنٹرول میں لانا اور تنازع کو بڑھنے یا کنٹرول سے باہر ہونے سے روکنا ہے۔

    چینی وزیر نے دونوں فریقوں پر زور دیا کہ وہ پرسکون رہیں تحمل سے کام لیں اور اشتعال انگیز بیانات یا اقدامات سے گریز کریں انہوں نے زور دیا کہ تنازع کے حل کی کلید امن مذاکرات کا دوبارہ آغاز اور دو ریاستی حل پر عمل درآمد کرنے میں ہے۔

    سعودی عرب کے ساتھ معمول کے تعلقات اور امن چاہتے ہیں،اسرائیلی وزیراعظم

  • کیا پاکستان کی قدر بین الاقوامی سطح پر متاثر ہوئی؟

    کیا پاکستان کی قدر بین الاقوامی سطح پر متاثر ہوئی؟

    جب طالبان نے افغانستان پر قبضہ کیا تھا تو اس وقت کے وزیراعظم عمران خان نے خوشی سے نعرہ لگاتے ہوئے کہا تھا کہ ’’طالبان نے مغربی حمایت یافتہ افغان حکومت کا تختہ الٹ کر ’’غلامی کا طوق‘‘ توڑ دیا ہے۔ (13 جنوری 2022 ریڈیو فری یورپ) تاہم پاکستان کے لیے اس واقعے کے اثرات زیادہ تر لوگوں کو پوری طرح سے سمجھ میں نہیں آ پائے۔

    مشرق وسطی میں نئی ​​پیش رفت یہ ہوئی کہ سب سے پہلے سعودی عرب کا ایران کے ساتھ سفارتی رابطہ بشکریہ چین اور پھر ان کا شام کے ساتھ دوبارہ روابط بشکریہ روس ہوا لہذا دونوں مفاہمتی معاہدے ایک گیم چینجر ہیں۔ اگرچہ پاکستان سعودی عرب اور ایران کے درمیان ہونے والی سفارتی تعلقات کی بحالی کا بالواسطہ فائدہ اٹھانے والا ہے لیکن یہ دونوں پیش رفت پاکستان کے لیے ایک بہت بڑا منفی اثر لے کر آئی جسے زیادہ تر تجزیہ نگار سمجھنے سے قاصر رہے.

    خیال رہے کہ ملٹی پولر ورلڈ آرڈر آچکا جس کا پاکستان کے لیے مطلب ہے کہ مشرقی محور اب موجود نہیں ہے۔ پاکستان کو جغرافیائی طور پر تزویراتی طور پر رکھا جا سکتا ہے تاہم ریکارڈ رفتار سے ہونے والی زبردست پیش رفت نے اقوام کی ترجیحات اور مفادات کو تبدیل کر دیا ہے۔

    تاہم اس کا مطلب یہ ہے کہ دنیا بڑی نوعیت کے مسائل کی طرف بڑھ گئی ہے لہذا مشرقی محور کو مشرق وسطیٰ کے محور نے پیچھے چھوڑ دیا ہے جبکہ پاکستان اور افغانستان اب دنیا کی دلچسپی کا مرکز نہیں رہے۔ پاکستان کو اس بات کو سمجھنے اور واشنگٹن کے ساتھ اپنے تعلقات کو دوبارہ درست کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ اب ہم نے ان کا اسٹریٹجک مفاد کھو دیا ہے۔

    اب موجودہ جغرافیائی سیاسی صورتحال میں جو چیز محض مضحکہ خیز معلوم ہوتی ہے وہ پی ٹی آئی کی بنیادی زمینی حقائق کے سے لاعلمی یا لاتعلقی ہے کیونکہ انہوں‌نے ایک PR فرم کو $25,000 فی ماہ پر ہائیر کرنا اور بائیڈن انتظامیہ کے ساتھ اپنے الگ تھلگ تعلقات کو بہتر بنانے کی کوشش کرنا کچھ بھی ڈلیور نہیں کرے گا. ادھر بریڈ شرمین نے سیکرٹری آف اسٹیٹ بلنکن کو ایک خط لکھا جس میں پاکستان تحریک انصاف کے مبینہ "سیاسی نشانہ بنانے کے عمل” سے متعلق کہا گیا.

    شوکت ترین ، تیمور جھگڑا ،محسن لغاری کی پاکستان کے خلاف سازش بے نقاب،آڈیو سامنے آ گئی

    بیانیہ پٹ گیا، عمران خان کا پول کھلنے والا ہے ،آئی ایم ایف ڈیل، انجام کیا ہو گا؟

    عمران خان نے باربار قانون کی خلاف ورزی کی جس پر انہیں جواب دینا ہوگا

    چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جو کچھ ہو رہا ہے وہ آپ کا اپنا کیا دھرا ہے 

    یہ بھی واضح رہے کہ پی ٹی آئی کی ہائیر کردہ پی آر فرم صرف اتنا کر سکتی ہے بین الاقوامی توجہ یعنی ایک قوم کی حکمت عملی، دوسرے ملک کی حرکات بارے میں ان کی سمجھ، پارٹیوں اور رہنماؤںسمیت دیگر کام میں تبدیل کرنا اور امریکہ میں پاکستان مخالف لوبینگ کرنا ہے جبکہ میرا زاتی خیال ہے کہ وہ اس وقت یا مستقبل قریب میں پاکستان میں اپنی توانائیاں ضائع کرنے میں دلچسپی نہیں رکھیں گے خاص طور پر عمران خان کے معاملے میں جنہوں نے ماضی قریب میں یہ ثابت کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی تھی کہ واشنگٹن ان کی حکومت گرانے کی سازش میں ملوث تھا لیکن یہ یاد رکھیں کہ امریکہ اس وقت تک بالکل مداخلت نہیں کرے گا جب تک کہ ان کے اپنے مفادات شامل نہ ہوں۔

  • سری لنکا چین کو ایک لاکھ بندر فروخت کرے گا

    سری لنکا چین کو ایک لاکھ بندر فروخت کرے گا

    سری لنکا نے مالی مشکلات سے نمٹنے کے لیے چین کو ایک لاکھ بندر فروخت کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سری لنکن وزیرِ زراعت، مہندرا اماراویرا نے چین کو’ٹوک مکاک‘ نسل کےبندر فروخت کرنےکا باضابطہ اعلان کیا ہے انہوں نے کہا کہ یہ جانور سری لنکا میں عام پائے جاتے ہیں لیکن عالمی یونین برائے تحفظِ فطرت (آئی یو سی این) کے مطابق بقیہ دنیا میں اس بندر کی بقا کو خطرات لاحق ہیں۔

    زہریلی شراب پینے سے آٹھ افراد کی موت،24 ہسپتال منتقل

    انہوں نے موقف اپنایا کہ یہ بندر سری لنکا میں عام پائے جاتے ہیں۔ ان کی بڑھتی ہوئی آبادی نہ صرف فصلوں کو نقصان پہنچارہی ہے بلکہ وہ انساںوں پر حملے بھی کررہی ہے پچھلے ایک سال میں بندروں نے تقریباً دو کروڑ ناریل خراب کر ڈالے ہیں,بندروں کی وجہ سے فصلوں کی تباہی سے معیشت کو بہت زیادہ نقصان ہو رہا ہے۔

    چین میں 1000 چڑیا گھروں کے لیے یہ بندر فروخت کئےجائیں گے اور اس ضمن میں ایک کمیٹی بنادی گئی ہے, یہ کمیٹی اس سے متعلق قانونی معاملات کو مکمل کرنے کے لیے کام کرے گی ملک کے وزیر زراعت اس تجویز کو کابینہ کے سامنے بھی رکھیں گے۔

    مہندرا نے کہا کہ چین نے اس معاملے پر بات چیت کے تین دور مکمل کر لیے ہیں چین ان بندروں کو اپنے ایک ہزار مختلف چڑیا گھروں میں رکھنا چاہتا ہے۔11 اپریل کو سری لنکا کی وزارت زراعت کی میٹنگ میں اس پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ہےاس میٹنگ میں نیشنل زولوجیکل میوزیم اور محکمہ جنگلی حیات کے افسران نے بھی شرکت کی تھی۔

    جاپانی وزیراعظم تقریر کے دوران دھماکے میں محفوظ، مشتبہ شخص گرفتار

    سری لنکا نے کئی جانوروں کو حفاظتی فہرست سے خارج کردیا ہے جن میں تین اقسام کے بندر، مور اور جنگلی خنزیرشامل ہیں۔ اب کسان اپنے تحفظ کے لیے انہیں مارسکتے ہیں۔

    دوسری جانب سری لنکا میں جانوروں کے تحفظ کی تنظیموں نے حکومتی فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ 40 برس سے بندروں کا سروے نہیں کیا گیا۔ کوئی نہیں جانتا کہ ان کی اصل تعداد کتنی ہے۔ سب سے پہلے اس کا تعین کرنا ضروری ہے شاید ان بندروں کو گوشت، طبی تحقیق اور دیگر امور میں استعمال کیا جاسکتا ہے جو کسی طرح بھی درست عمل نہیں۔

    یاد رہے کہ اس وقت سری لنکا میں بندروں کی تعداد اب تک کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ وزیر زراعت مہندا امرویرا کے مطابق سری لنکا میں اس وقت 30 لاکھ سے زیادہ بندر ہیں-

    دو نمبر اصطلاح کی بانی سیمون دی بووار

  • چینی سپریم کورٹ؛ جج کو لاکھوں ڈالرز رشوت لینے کے جرم میں سزا کا سامنا

    چینی سپریم کورٹ؛ جج کو لاکھوں ڈالرز رشوت لینے کے جرم میں سزا کا سامنا

    چینی سپریم کورٹ؛ جج کو لاکھوں ڈالرز رشوت لینے کے جرم میں سزا کا سامنا

    چین میں سپریم کورٹ کے جج کو دو دہائیوں کے دوران 22.7 ملین یوآن (3.3 ملین امریکی ڈالر) کی رشوت لینے کے جرم میں 12 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سپریم کورٹ کے جج مینگ ژیانگ کو رشوت ستانی کیس میں پچھتاوا ظاہر کرنے اور خود سے دیگر جرائم کا بھی اعتراف کرنے کے باعث جرم کی کم سے کم سزا 12 سال قید اور 20 لاکھ یوآن کا جرمانے کی سزا سنائی گئی۔

    سپریم پیپلز کورٹ کے انفورسمنٹ بیورو کے سابق ڈائریکٹر اور ٹرائل کمیٹی کے رکن مینگ ژیانگ پر 2003 سے 2020 کے درمیان 33 لاکھ ڈالرز بطور رشوت لینے کے مختلف مقدمات کا سامنا تھا۔ 58 سالہ جج مینگ ژیانگ نے عدالتی فیصلوں اور قانون کے نفاذ جیسے معاملات میں دوسروں کی مدد کرنے، فرموں کے لیے تعمیراتی ٹھیکے حاصل کرنے اور کیڈر کے انتخاب کو متاثر کرنے کے لیے رشوت لی اور اپنے عہدے اور طاقت کا ناجائز استعمال کیا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    26 سال کے بعد بھی شاہ رخ خان کا کرشمہ قائم ہے شامک داور
    کرشنا ابھیشیک نے اپنے ماموں گووندا اور ممانی کے ساتھ جھگڑے کی خبروں پر رد عمل دیدیا
    سورو گنگولی نغمہ کے ساتھ اپنی دوستی چھپا کر رکھنا چاہتے تھے لیکن کیا ہوا؟‌
    سعودی عرب: حسن قرات کا دنیا کا سب سے بڑا مقابلہ ایرانی قاری نے جیت لیا
    کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن ،آئی جی پنجاب اور ڈی پی او پر فائرنگ
    خیال رہے کہ جج مینگ ژیانگ نے اپنا عدالتی کیریئر 30 سال قبل بطور کلرک شروع کیا تھا اور ترقی کرتے کرتے سپریم کورٹ کے جج تک پہنچے تھے۔ گزشتہ ماہ چین کے سابق چیف جسٹس ژو کیانگ نے مقننہ کے سالانہ اجلاس سے خطاب میں انکشاف کیا تھا کہ سپریم کورٹ کے سیکڑوں ججز اور انتظامی افسران کرپشن الزامات میں زیر تفتیش ہیں اور درجنوں کو سزا بھی دی گئی ہے۔