Baaghi TV

Tag: ڈاکو

  • بدنام زمانہ ڈاکو گرفتار

    بدنام زمانہ ڈاکو گرفتار

    قصور
    تھانہ الہ آباد پولیس کی کارروائی بدنام زمانہ مختلف سنگین وارداتوں میں ملوث مبشر عرف مبشری ڈون گینگ گرفتار کر لیا ۔ سیاسی و سماجی شخصیات کا پولیس کو خراج تحسین

    تھانہ الہ آباد پولیس کی بروقت کارروائی جس کے نتیجہ میں بدنام زمانہ جرائم کی دنیا کے سوداگر مبشر عرف مبشری ڈون گینگ گرفتار کر لیا گیا ڈی ایس پی چونیاں خالد اسلم نے تھانہ الہ آباد پریس کانفرنس کرتے ہوئے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تھانہ الہ آباد کی حدود ضلع بھر میں یہ گینگ مختلف سنگین وارداتوں جن میں روڑ ڈکیتی ، راہزنی ، چوری ، قتل و غارت میں ملوث تھے ڈی پی او قصور زاہد نواز مروت کے احکامات پر یہ کارروائی کا عمل شروع کیا گیا ڈی ایس پی چونیاں ، ایس ایچ او الہ آباد محسن سندھو ، اور سب انسپکٹر محمد شریف کی سربراہی میں یہ ٹیم تشکیل دی گئی دن رات کی انتھک محنت سائنسی اور تکنیکی بنیادوں پر بین الا اضلاعی گینگ مبشر عرف مبشری ڈون گینگ کو ٹریس کر کے گرفتار کیا گیا گینگ کے ارکان شاہد ، سفیان وغیرہ پولیس نے گرفتار کر لئے ملزمان سے انکشاف ہوا کہ خاص طور پر چوک الہ آباد و گردونواح میں ہونے والی ڈکیتیوں میں ملوث پائے گے جس پر ملزمان سے آتشی اسلحہ ، مال مسروقہ دو عدد موٹر سائیکل اور مبلغ نقدی پانچ لاکھ روپے موبائل فونز برآمد کر لئے گے ملزم مبشر عرف مبشری دون عسکری تنظیم سے ٹریننگ لے چکا ہے جس نے بین الا اضلاعی گینگ تشکیل دے رکھا ہے جو لاہور قصور میں ہونے والی میگا وارداتوں میں ملوث پائے گے ہیں ایسے خطرناک گینگ کی گرفتاری پر ڈی پی او قصور نے مقامی پولیس افسران کی کوشش کو سراہاتے ہوئے داد دی ۔

  • چوروں ڈاکوؤں کیساتھ پولیس کا بھی خوف

    چوروں ڈاکوؤں کیساتھ پولیس کا بھی خوف

    قصور
    الہ آباد میں اج کل دن رات وارتیں، کراٸم ریٹ ہاٸی لیول پر جس سے ہر شہری خوف میں مبتلا نظر ارہا ہے دوکاندار،تاجر ، بزرگ ،بچے سب اس ڈر میں سہمے ہوۓ ہیں کہ کب کوٸی آئیگا اور لوٹ کر لے جاۓ گا
    تفصیلات کے مطابق قصور کی تحصیل چونیاں کا قصبہ الہ آباد آجکل کرائم کا گڑھ بن چکا ہے دن رات مسلسل وارداتیں ہو رہی ہیں جس اے ہر کوئی ڈرا سہما اور پریشان ہے اور ایسا تب ہوتا ہے جب پولیس کرپٹ رشوت خور ہو جائے اور جراٸم پیشہ افراد کو کوٸی پریشانی نا ہو کہ اگر اور یقین ہو کہ اگر پکڑے گئے تو نوٹوں کی چمک دیکھا کر چھوڑ دیئے جائینگے پولیس اب نااہلی چھپانے کیلئے ہر بے قصور کو پکڑ کر تھانے میں لے جا کر تشدد کر رہی ہے اور اسکو منانے کی کوشش کرتے ہیں ایسا واقعہ تھانہ الہ اباد میں پیش اچکا ہے ایک بندے کے گھر سے موٹرساٸکل چوری ہوٸی اور اس پر دوسری جگہ ورادت ہوٸی بندہ سیدھا سادہ تھا ریسکیو 15 کال نہیں کرسکا اور درخواست 2 گھنٹے لیٹ دی بس پولیس نے اسکو معززین کے ذریعے تھانہ میں بلوایا اور اسی بندے کو ایس ایج او محسن نے حوالات میں بند کردیا اور 4 تھپڑ مار کر جب پتہ چلا کہ تھانیدار کی غلطی ہے اس نے تاریخ غلط بتاٸی ہے تو اس غریب بندے کو چھوڑ دیا یہاں پر یہ کہنا غلط نہ ہوگا کہ اس شہر کے اندھے لوگ اور اندھا قانون جس پر اہلیان شہر سخت پریشان ہیں

  • اوکاڑہ دیپالپور میں دن دیہاڑے ڈکیتی، دو لاکھ کا سامان چھین کر ڈاکو فرار

    اوکاڑہ(علی حسین مرزا) دیپالپور میں دن دیہاڑے ڈکیتی کی واردات ہوئی۔ مدینہ چوک قصور روڈ پر واقع لائف کئیر فارمیسی میں نامعلوم مسلح ڈاکو گھس آئے اور گن پوائنٹ پر دو لاکھ کا سامان چھین کر فرار ہوگئے۔ پولیس مصروف تفتیش ہے۔

  • ٹیلی ویژن اور فلم انڈسٹری کے معروف ادا کار کے گھر ڈکیتی کی وار دات

    ٹیلی ویژن اور فلم انڈسٹری کے معروف ادا کار کے گھر ڈکیتی کی وار دات

    راولپنڈی میں ڈکیتی کی واردات. مسلح ڈاکو اداکار آغا سجاد کشور کے گھر کا صفایا کر کے فرار . مسلح ملزمان گھر سے سونا، نقدی، قیمتی سامان اور موبائل فونز لوٹ کر لے گئے.

    مسلح ڈاکووں نے اسلحہ کی نوک پر پہلے ہم سب کو یرغمال بنا. بیٹی کے گھر میں رہتا ہوں، ڈاکو سب گچھ لے گے.بیٹے کی شادی کےلیے سونا رکھا ہوا تھا وہ بھی لے گے، سجاد کشور

    مقدمہ درج، تھانہ صدر بیرونی پولیس تحقیقات میں مصروف

  • اوکاڑہ نول پلاٹ پولیس کی ناک کے نیچے ڈکیتی ہوتی رہی لیکن پولیس بے خبر

    اوکاڑہ نول پلاٹ پولیس کی ناک کے نیچے ڈکیتی ہوتی رہی لیکن پولیس بے خبر

    اوکاڑہ(علی حسین مرزا) اوکاڑہ کے نواحی علاقے نول پلاٹ میں تھانہ ستگھرہ کی حدود میں مسلح ڈاکووں نے متعدد راہگیروں کو لوٹ لیا۔ ذرائع کے مطابق ڈاکو تھانے کے قریب کافی دیر تک بے دھڑک ہوکر ٹہلتے رہے۔ محمد امین ولد بشیر احمد سے موٹر سائیکل، جندراکہ کے رہائشی وسیم ولد اصغر علی سے 59000 روپے اور ظفر ولد امتیاز سے 2300 روپے گن پوائنٹ پر چھین کر ڈاکو فرار ہوگئے۔ شہریوں اور راہگیروں میں خوف پیدا ہوگیا ہے۔ لوگ پریشان ہیں۔عدم تحفظ کی فضا چھا چکی ہے۔ پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان اٹھ چکے ہیں۔

  • ڈاکو ناکہ لگا کر لوٹنے میں ماہر

    ڈاکو ناکہ لگا کر لوٹنے میں ماہر

    قصور
    سرائے مغل کے نواحی گاؤں کچہ پکہ کے قریب چار مسلح ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر ناکہ لگا کر راہ گیروں کو لوٹ لیا مذاحمت پر محمد افضل نامی شخص کو فائرنگ کر کے شدید زخمی کر دیا

    تفصیلات کے مطابق
    کچہ پکہ لاہوریوں والے ٹیوب ویل پر چار مسلح ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر راہ گیروں کو لوٹتے رہے جبکہ مزاحمت کرنے پر افضل نامی شخص کو فائرنگ کر کے شدید زخمی کر دیا جیسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ڈاکو نقدی اور قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہوگئے جبکہ مقامی پولیس وارداتیں رکوانے میں ناکام ہو چکی ہے تھانہ سرائے مغل کے علاقے میں چوری ڈاکتی اور قتل کی وارداتوں میں دن بہ دن اضافہ سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے

  • اوکاڑہ دیپالپور میں چھ ڈاکو گرفتار

    اوکاڑہ(علی حسین مرزا) اوکاڑہ پولیس نے چھاپہ مار کر چھ خطرناک ڈاکووں کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ پولیس کو اطلاع ملی کہ نواحی قصبہ دیپالپور کے قریب قبرستان میں مسلح ڈاکو ڈکیتی کی نیت سے چھپے ہوئے ہیں جس پر تھانہ سٹی دیپالپور سب انسپکٹر محمد ایوب نے پولیس نفری سمیت گھیرا ڈال کر چھ ڈاکووں احمدفراز، محمد نعیم، ذوالفقار اور ان کے تین ساتھیوں کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا۔ مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

  • اوکاڑہ میں ڈکیت گینگ پکڑا گیا

    اوکاڑہ (علی حسین مرزا) اوکاڑہ میں پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے تین رکنی ڈکیت گینگ کو گرفتار کرلیا ہے۔ ملزمان متعدد ڈکیتیوں کی وارداتوں میں ملوث تھے۔ ملزمان سے نقدی، زیورات، موٹر سائیکلیں، موبائل فونز اور بلالائسنسی اسلحہ برآمد ہوا ہے۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

  • ہلاک ڈاکو کی پہچان ہو گئی

    ہلاک ڈاکو کی پہچان ہو گئی

    قصور
    گزشتہ رات ہوئے پولیس مقابلے میں مارے گئے ڈاکو کی پہچان ہو گئی
    تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر دیوان کے علاقے ورن میں ہوئے پولیس مقابلے میں مارے جانے والے دو ڈاکوؤں میں سے ایک کہ پہچان محمد نبیل ولد ماسٹر اقبال سکنہ گاؤں کھارا سے ہوئی ہے
    گزشتہ رات پولیس کے روکنے پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کردی تھی جس کے نتیجے مین ایک پولیس اہلکار شہید جبکہ 3 زخمی ہوئے تھے اور پولیس کی جوابی کاروائی سے دو ڈاکو ہلاک ہوئے تھے
    بھاگ نکلنے والے ڈاکوؤں کی تلاش جاری ہے

  • ناکے اور ڈاکو راج ایک ساتھ

    ناکے اور ڈاکو راج ایک ساتھ

    قصور اور گردونواح میں ڈاکوؤں کا راج
    شہریوں نقدی و موبائل فون چھین کر فرار جگہ جگہ پولیس ناکے مگر ڈاکو پھر بھی بے لگام
    تفصیلات کے مطابق قصور اور گردونواح میں ڈاکوؤں کا راج قائم ہوچکا ہے شام ہوتے ہی لوگ باہر نکلنے سے ڈرتے ہیں گزشتہ رات رائیونڈ روڈ گھارا موڑ پر دو موٹرسائیکل سوار ڈاکوؤں نے شہریوں فیصل اور حامد سے 25000 روپیہ اور قیمت موبائل فون چھین لئے اسی طرح قصور بائی پاس کے قریب کھارا سڑک پر ڈاکوؤں نے ناکہ لگا کر درجنوں شہریوں کو لوٹ لیا
    راجباہ پکی حویلی مصطفی آباد والا کچہ راستہ جس پر سرخ سی جی 125 موٹرسائیکل سوار ڈاکوؤں کا راج ہے گزشتہ شام ظفر نامی شحض کام سے واپس آ رہا تھا کہ 125 سوار ڈاکوؤں نے روک لیا تلاشی لینے پر 2000 روپیہ لوٹ کر فرار ہو گئے
    لوگوں نے بڑھتی ہوئی وارداتوں کے پیش نظر ڈی پی او قصور زاہد نواز مروت سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے