Baaghi TV

Tag: ڈاکو

  • کوٹ ادو میں 3 بچوں کے قاتل ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی مبینہ فائرنگ سے ہلاک

    کوٹ ادو میں 3 بچوں کے قاتل ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی مبینہ فائرنگ سے ہلاک

    کوٹ ادو:کوٹ ادو میں ڈکیتی کےدوران3بچوں کے قاتل ڈاکواپنے ہی ساتھیوں کی مبینہ فائرنگ سےہلاک ہوگئے۔24 اکتوبرکوکوٹ ادو میں سبزی منڈی کے قریب ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کرکے 3 لڑکوں کو قتل کردیا تھا۔

    پولیس نے واقعے میں ملوث مجید کھنڈ اور صادق درکھان نامی 2 ڈاکوؤں کو گزشتہ روز وسطی پنجاب سے حراست میں لیا تھا۔

    پولیس ترجمان وسیم خان کے مطابق گرفتار دونوں ڈاکوؤں کو اسلحے کی برآمدگی کے لیے احسان پور لے جایا جارہا تھا کہ سندیلہ چوک کے قریب ڈاکوؤں کے 5 مسلح ساتھیوں نے پولیس موبائل پر فائرنگ کردی۔

    پولیس ترجمان کے مطابق ساتھیوں کی فائرنگ سے پولیس موبائل میں موجود دونوں گرفتار ڈاکو مارے گئے۔

    واقعے کے بعد حملہ آور ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، ،پولیس نے ہلاک ہونے والے دونوں ڈاکوؤں کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیں۔

    پولیس ترجمان کے مطابق ڈکیتی کے دوران فائرنگ کرکے 3 بچوں کو قتل کرنے والے تیسرے ڈاکو کاشف رند کی گرفتاری کے لیے بھی چھاپے مارے جارہے ہیں.

  • ڈاکوؤں کو چھینے گئے موبائل فون سے سیلفی اور ویڈیو بنانا مہنگا پڑ گیا

    ڈاکوؤں کو چھینے گئے موبائل فون سے سیلفی اور ویڈیو بنانا مہنگا پڑ گیا

    کراچی : ڈاکوؤں کو چھینے گئے موبائل فون سے سیلفی اور ویڈیو بنانا مہنگا پڑ گیا –

    باغی ٹی وی : موبائل فون سے بنائی گئی تصاویر اور ویڈیو موبائل فون کے مالک کے گوکل آئی ڈی پر لوڈ ہوگئیں جس میں دکھائی دینے والے ڈاکوؤں کو دکاندار نے بھی شناخت کرلیا۔

    ٹھٹھہ : ور کے قریب 2 موٹر سائیکلوں میں ٹکر ایک جاں بحق تین زخمی،ایک اور واقعہ میں منشیات برآمد ملزم…

    نجی خبررساں ادارے کے مطابق ڈکیتی کرنے والے 2 ڈاکو غیر ملکی ایئر لائن سے قطر روانہ ہوئے تو ملزمان نے جہاز میں بیٹھ کر لینڈنگ کے موقع پر چھینے گئے موبائل فون سے ویڈیو اور جہاز کے اندر اور ایئر پورٹ پر سیفلیاں بھی بنائیں۔

    دونوں ڈاکوؤں ںے رواں سال 3 اگست کو بہادر آباد میں قائم دکان سے گھڑیاں ، پرفیومز اور 2 موبائل فون چھینے تھے جبکہ واردات کی فوٹیج میں بھی ڈاکوؤں کو اسلحے سمیت دکان میں دیکھا جا سکتا ہے۔

    دکاندار نے گوگل آئی ڈی پر آنے والی تصاویر سے ڈاکوؤں کو شناخت کرلیا اور ملزمان کی واضح تصاریر پولیس کو بھی فراہم کر دیں۔

    ٹھٹھہ : گٹکہ فیکٹری چھاپہ 4 ملزمان گرفتار

    دوسری جانب بغدادی تھانے کی پولیس اور رینجرز نے مشترکہ کارروائی کے دوران ڈیفنس کے علاقے میں چھاپہ مار کر انتہائی مطلوب بھتہ خور عتیق کو گرفتار کرلیا۔

    ترجمان ایس ایس پی سٹی کے مطابق گرفتار ملزم سے مختلف موبائل فون کمپنیز کی 900 سمز، 18 گرے ٹریفک سسٹم ، 7 ہارڈ ڈسک ، کیمرا ، اسلحہ ، 20 شناختی کارڈز، 3 لیپ ٹاپ ، 4 وائی فائی ڈیوائسز ، 4 ٹیبلیٹس اور دیگر سامان برآمد ہوا۔

    ترجمان کے مطابق گرفتار ملزم پیشہ ور بھتہ خور ہے جو کہ پولیس کو انتہائی مطلوب تھا ، جو تاجروں اور بزنس کمیونٹی سے تعلق رکھنے والوں کو کال کر کے بھتہ طلب کرتا تھا پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا جس سے مزید تحقیقات کی جا رہی ہے

    کراچی پریس کلب میں امراض درد کے میڈیکل کیمپ کا انعقاد:صحافیوں کی کثیرتعداد کے بیمارہونے کا انکشاف

  • عمران خان کا جلسہ کامیاب بنانے کے لئے ڈاکو میدان میں آ گئے

    عمران خان کا جلسہ کامیاب بنانے کے لئے ڈاکو میدان میں آ گئے

    رحیم یار خان کچے کے ڈاکوؤں نے بھی عمران خان کو اپنا گرو مان لیا۔ عمران خان کا جلسہ کامیاب بنانے کے لئے ڈاکو میدان میں آ گئے ،کچے کے ڈاکو عمران خان کے حمایتی نکلے ،ڈاکو دوسری پارٹی کے رہنماؤں کو عمران خان کی حمایت کے لئے دھمکیاں دینے لگے اور کہا کہ اگر عمران خان کے جلسے میں نہ گئے تو نتائج اچھے نہیں ہوں گے

    عمران خان ملک گیر جلسے کر رہے ہیں، عمران خان کا رحیم ٰیار خان میں جلسہ 24 ستمبر کو ہو گا، جس کی تیاریاں جاری ہیں،عمران خان جلسے سے خطاب کریں گے، جلسے کو کامیاب کرنے کے لئے کچے کے ڈاکوؤن نے دیگر جماعتوں کے رہنماؤں کو فون کرنا شروع کر دیئے ہیں اور کہا ہے کہ عمران خان کے جلسے میں جائیں اور اسکو کامیاب بنائیں، نجی ٹی وی 24 نیوز کی رپورٹ کے مطابق ڈاکوؤں نے کونسلر و دیگر شخصیات کو دھمکیاں دی جا رہی ہیںً کہ عمران خان کی حمایت کریں اور جلسے میں جائیں، نہیں تو خوفناک نتائج بھگتنے کے لئے تیار ہو جائیں ، ڈاکوؤں کی جانب سے کہا گیا ہے کہ عمران خان کے جلسے میں جا کر اسکی حمایت کریں،

    رحیم یار خان پیپلز پارٹی کا گڑھ سمجھا جاتا ہے تا ہم اب ڈاکو خوف کی علامت بن کر دھمکیاں دے رہے ہیں کہ تحریک انصاف کو سپورٹ کریں، پیپلز پارٹی کے ساتھ وابستگی رکھنے والی بااثر شخصیات کو کہا جا رہا ہے کہ وہ تحریک انصاف کے جلسے میں جائیں، عمران خان کے جلسے کا انتظام کالج میں کیا جا رہا ہے

    ن لیگی رہنما ،رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ظاہر ہے ڈاکو کی ڈاکو ہی حمایت کریں گے۔۔۔

    رکن قومی اسمبلی مائزہ حمید کا کہنا تھا کہ توشہ خانہ کے ڈاکو کو سپورٹ کرنے ڈاکو میدان میں… حیرانی کی بات بھی نہیں ہے

    قبل ازیںرہنما پی ٹی آئی رحیم یار خان اقبال حسن نے ضلعی انتظامیہ کے ہمراہ 24 ستمبر بروز ہفتہ کو ہونے والے جلسے کے حوالے سے خواجہ فرید کالج گراؤنڈ کا دورہ کیا، انتظامات کا جائزہ لیا اور انتظامیہ کو اہم ہدایات جاری کیں۔

    تین سال سے ہر جمعہ کو مفتی عزیز الرحمان میرے ساتھ…..متاثرہ طالب علم مزید کتنی ویڈیوز سامنے لے آیا؟

    میں نے کوئی جبر تو نہیں کیا، مفتی عزیزالرحمان اعتراف کے بعد فرار

     زیادتی کے نتیجے میں پیدا ہونے والے بچے نے 28 سال بعد ماں سے زیادتی کرنیوالوں کو پکڑوا دیا

     ایک وقت میں چھ بیویاں، ایک بیوی کو ہوا شک، شوہر کا موبائل کیا چیک ،پہنچ گئی تھانے،درج کروا دیا مقدمہ

    طالب علم نے چائے پلائی اور پھر….مفتی عزیرالرحمان کی زیادتی کیس میں وضاحتی ویڈیو

    باپ کی 13 سالہ بیٹی سے زیادتی، بیٹی نے بچے کو دیا جنم

  • سیلاب کا سب سے بڑا فائدہ،عمران خان متاثرین کی امداد کی بجائے سیلاب کے فضائل بتا آئے

    سیلاب کا سب سے بڑا فائدہ،عمران خان متاثرین کی امداد کی بجائے سیلاب کے فضائل بتا آئے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما، سابق وزیراعظم عمران خان سیلاب متاثرہ علاقے میں گئے تو سیلاب متاثرین کی مدد کی بجائے انکو سیلاب کے فائدے بتانے لگے

    عمران خان نے آج جنوبی پنجاب کا دورہ کیا، عمران خان راجن پور گئے، سیلاب متاثرہ علاقے کا دورہ کیا،روجھان میں میڈیا سے گفتگو کی جس میں عمران خان کا کہنا تھا کہ جب یہ پانی اترے گا تو اس کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہے جب لوگ زمین میں گندم کاشت کریں گے تو فصل بڑی زرخیز ہو گی۔

    عمران خان نے سیلاب کا فائدہ بتایا تو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر صارفین نے عمران خان کو آڑے ہاتھوں لیا،باغی ٹی وی کے سینئر اینکر ،ڈائریکٹر پروگرام عبدالرؤف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ مجھے پورا یقین ہے کہ آل یوتھ اس کے فضائل میں بھی کتب تحریر کر دیں گے۔۔۔۔سیلاب کے فوائد پر جلس کتاب بنی گالہ سے ریلیز ہو گی اور آل یوتھ کی سوشل میڈیا بریگیڈ پھر اس پر دھمال ڈالیں گے۔۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وسیم قریشی کا کہنا تھا کہ لوگ مر گئے گھر اجڑ گئے فصلیں تباہ ہو گئیں مویشی سیلاب میں بہہ گے اور جب پانی اترے گا تو لاشیں برآمد ہونگی تو کیا ہوا ؟اس سال سیلاب کی وجہ سے گندم بہت اچھی ہو گی – عمران خان ،یہ انسان پاگل ہے

    https://twitter.com/wasimsh0565534/status/1566059690747887618

    قبل ازیں تحریک انصاف کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ جب تک طاقتور ڈاکوؤں کو قانون کے نیچے نہیں لاتے تو ترقی کو بھول جائیں۔ ہم سب کو اکٹھے ہو کر ملک میں انصاف کا انقلاب لانا ہے، ملک میں قانون کی بالادستی چاہتے ہیں۔

    سیلاب متاثرین کی خدمت میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے،وزیراعظم کی وزیراعلیٰ کو ہدایت

    وکلاء کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین نے کہا کہ قانون کی حکمرانی کا مطلب انصاف ہے، بنانا ری پبلک میں انصاف نہیں ہوتا، ملک میں طاقت ور اور کمزورکے لیے ایک ہی قانون ہونا چاہیے۔ جب تک طاقتور ڈاکوؤں کو قانون کے نیچے نہیں لاتے تو ترقی کو بھول جائیں، دنیا میں امیر اور غریب ممالک میں فاصلے بڑھتے جا رہے ہیں، 26 سال سے ملک میں انصاف کی جنگ لڑ رہا ہوں، انصاف ہو گا تو ملک میں کرپشن ختم ہو گی۔ غریب ممالک سے پیسہ چوری کر کے لندن میں بڑے، بڑے محلات خریدے جاتے ہیں، پہلے آپ کو جہاد کو سمجھنا ہوگا ورنہ آپ لوگ خودکش حملہ کر دیں گے، بڑے ڈاکوؤں کو قانون کے نیچے لانا ہو گا،

     

    غیر ملکی فنڈز کی رقم 2013 کے انتخابات میں تحریک انصاف کی میڈیا مہم کے لیے استعمال کی گئی

     

    انہوں نے کہا کہ ہم نے مل کرملک کوحقیقی طورپرآزادی دلانی ہے،مجھ پر اب تک 16 مقدمات درج ہو چکے ہیں، تحریک انصاف کے کارکنوں پر رات کو دوبجے چھاپے مارے گئے، مریم نواز کا لانگ مارچ بھی ہوا جو کسی راستے میں ہی گم ہو گیا تھا، تحریک انصاف کی حکومت میں کبھی مخالفین کے گھروں پر چھاپے نہیں مارے گئے تھے، 25 مئی کو خواتین، بچوں کو شیلنگ کا نشانہ بنایا گیا، ہمارا آئین ہمیں پرامن احتجاج کا حق دیتا ہے، بڑے ڈاکوؤں کو مسلط کیا گیا، پرامن احتجاج ہمارا حق ہے،صحافیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے، نجی چینل کی نشریات کی بحالی پر اسلام آباد ہائی کورٹ کے شکر گزار ہیں، حلیم عادل شیخ کے ساتھ ظلم کیا جارہا ہے، زرداری، شریف خاندان مافیا ہے ڈیموکریٹ نہیں، انصاف کی جنگ کے لیے مجھے وکلا برادری کی ضرورت ہے۔

     

    پاک فوج کے جوانوں نے جان خطرے میں ڈال کر متاثرین کو ریسکیو کیا،ترجمان پاک فوج

     

    سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان پر شوگرمافیاز، لینڈ مافیاز کا قبضہ ہے، ہم سب کو اکٹھے ہو کر ملک میں انصاف کا انقلاب لانا ہے، ہم ملک میں قانون کی بالادستی چاہتے ہیں، اگرکسی نے کوئی جرم کیا ہے تواسے قانون کے مطابق سزا ملنی چاہیے، صحافیوں کے خلاف مقدمات،جیلیں،بیرون ملک جارہے ہیں یہ جمہوریت نہیں ہے۔ وکلا برادری جسے مرضی ووٹ دے مجھے فرق نہیں پڑتا،وکلا برادری قانون کی بالادستی کے لیے میرا ساتھ دے،انشااللہ انصاف کا انقلاب لیکرآنا ہے،جانوروں اورانسانوں کےمعاشرے میں اصل انصاف کا ہی فرق ہے،میں سرکس والے نہیں اصل شیروں کی بات کررہا ہوں۔

    اس سے قبل روجھان میں سیلابی صورت حال پر بریفنگ لینے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نے کہا کہ سیلاب سے ملک بھر میں تباہی ہوئی ہے۔ کتنا نقصان ہوا ڈیٹا اکھٹا کرنا ہوگا۔ پی ڈی ایم اے کو نقصانات کا ڈیٹا اکھٹا کرناچاہیے، بحالی کے کاموں میں مدد ملے گی۔

    اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیلاب کے باعث ہزاروں ایکڑ زمین پانی میں ڈوب چکی ہے، متاثرین کو مزید امداد کے معاملے پر بات کروں گا۔ قدرتی آفت بڑا چیلنج ہے مگر متحد ہو کر مشکل سے نمٹیں گے۔ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں مچھر دانیاں فراہم کی جائیں۔ پی ٹی آئی اراکین اسمبلی سے کہتاہوں متاثرہ علاقوں میں جائیں، متاثرین کو مدد کی ضرورت ہے۔

    پی ٹی آئی چیئر مین کا کہنا تھا کہ ہر جگہ سیلاب سے متاثر ہے۔ ہمیں ڈیموں کی ضرورت ہے ۔ کارکن نعرے نہ لگائیں، یہ جلسہ نہیں ہے۔ اللہ نے ہمیں بڑے امتحان میں ڈالا ہوا ہے۔

    عمران خان نے کہا کہ ہر جگہ پانی میں ڈوبی ہوئی ہے، تاہم جب یہ پانی اترے گا تو اس کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہے جب لوگ زمین میں گندم کاشت کریں گے تو فصل بڑی زرخیز ہو گی۔اس وقت لوگوں پر حقیقی معنوں میں مشکل وقت آیا ہوا ہے۔

    سابق وزیراعظم نے کہا کہ ہمیں چاہیے ارکان صوبائی و قومی اسمبلی، حکومت اور میں، سب مل کر سیلاب متاثرین کی مدد کریں۔

    اسی دوران صحافی کے سوال کے جواب میں عمران خان نے کہا کہ آئندہ کے لیے ہم چاہتے ہیں کہ 2 ڈیموں کا بننا بہت ضروری ہے۔ اگر ڈیم بنے ہوتے تو سیلاب آنے پر بھی دو تین سال تک لوگوں کا نقصان نہ ہوتا، ہمیں نئی ڈرین کا بھی بندوبست کرنا پڑے گا جو زیادہ پانی کی نکاسی میں مددگار ثابت ہو گا۔

  • امریکا میں تیز رفتار چوری کا عالمی ریکارڈ

    امریکا میں تیز رفتار چوری کا عالمی ریکارڈ

    امریکا میں چوروں نے 45 سیکنڈ میں جیولری کی دوکان لوٹ لی-

    باغی ٹی وی :نیو یارک ڈیلی نیوز کے مطابق ریکارڈ وقت میں4 مسلح ڈاکوؤں نےدن کی روشنی میں نیو یارک سٹی، یو ایس اے میں ایک زیورات کی دکان پر مسلح ڈکیتی کی اس کے سیف کو تباہ کردیا اور اس میں موجود زیورات لوٹ لیےدکان کے اندر اور باہر لگے سی سی ٹی کیمروں میں چوری کی واردات کو دیکھا جا سکتا ہے۔

    بلی نے چوری کی واردات ناکام بنا دی

    رپورٹ کے مطابق ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ چوروں نے ماسک پہنے ہوئے تھے انہوں نے 2 ملین ڈالر سے زیادہ کے زیورات چرائے ہیں ویڈیو کا آغاز ایک شخص سے ہوا جس نے سٹور کا دروازہ کھولا اور وہاں کھڑا ہو کر بظاہر چوری کے جرم پر پردہ ڈال رہا تھا، پھر کالے کپڑے اور ماسک پہنے دو چور اندر داخل ہوئے اس کے بعد تیسرا اندر آیا۔

    برطانیہ میں بجلی چوری کے واقعات میں ریکارڈ اضافہ

    نیو یارک پولیس کی جانب سے جاری کی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک چور ہتھوڑے سے سٹور میں موجود شیشے کے ڈبوں کو بھی توڑنے کے لیے آگے بڑھا جبکہ دوسرے دو نے زیورات لوٹ کر ایک بڑے تھیلے میں رکھ دیئے یہ جرم جمعہ کی دوپہر 2:30 بجے پیش آیا۔ چوروں کو فرار ہونے میں صرف 45 سیکنڈ لگے۔

    عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ ڈکیتی اتنی منظم تھی کہ ہتھوڑے کے وار اتنے زوردار تھے کہ انہیں لگا کہ انہیں گولیوں کی آوازیں سنائی دے رہی ہیں پولیس نے ملزمان کی شناخت کے لیے تفتیش شروع کردی ہے۔ امریکی پولیس نے چوروں کی گرفتاری میں مدد پر 3500 ڈالر انعام کا بھی اعلان کیا ہے۔

    امریکا کا شہر جہاں پولیس محکمے کو تحلیل کر دیا گیا

  • عظیم قوم بنانے کے دعویدار کے پاس وزارت اعلیٰ کا اپنا امیدوار تک نہیں،مریم نواز

    عظیم قوم بنانے کے دعویدار کے پاس وزارت اعلیٰ کا اپنا امیدوار تک نہیں،مریم نواز

    عظیم قوم بنانے کے دعویدار کے پاس وزارت اعلیٰ کا اپنا امیدوار تک نہیں،مریم نواز
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ غلامی سے آزادی کا بھاشن دینے والا اپنے ارکان کو غلاموں سے بھی بدتر سمجھتا ہے،

    مریم نواز کا کہنا تھا کہ جس کو پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکو کہتا رہا آج اسی کیلئے ووٹ مانگ رہا ہے، اسی کو 12 کروڑ کے صوبے کا مالک بنانے کو تیار ہے، پنجاب منی گالہ نہیں جسے آپ کبھی بزدار،کبھی گوگی، پنکی اوراس کے بیٹوں کے حوالے کر دیں، عظیم قوم بنانے کے دعویدار کے پاس وزارت اعلیٰ کا اپنا امیدوار تک نہیں ،پنجاب کی خدمت کرنا اور پنجاب کو ٹھیکے پر دینے میں فرق ہے 2018میں پنجاب کے عوام نے نواز شریف کو مینڈیٹ دیا تھا،یہ جیتے جاگتے عوام کا صوبہ ہے، فتنہ خان کی اے ٹی ایم نہیں،

    وفاقی وزیر ، ن لیگی رہنما خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ عمران خان ملک کے تمام اداروں پر اپنا قبضہ چاہتے ہیں، 2018 کے انتخابات کے بعد ہر الیکشن میں عمران خان نے ہارس ٹریڈ نگ کی،عمران خان بتائیں وہ کس منہ سے جمہوریت کا دعویدار ہونے کی بات کرتاہے،بطور وزیراعظم آپ خود آئین شکن ہے، آج پنجاب میں ووٹ چوروں اور جمہوریت کے پاسداروں کا مقابلہ ہے ،خان صاحب آپ لاہور میں 7دن قیام کریں،دیکھیں گے یہ شہر کس کا ساتھ ہے،تحریک انصاف کے صدر،ڈپٹی اسپیکراوراسپیکر آئین شکن ہے ان لوگوں نے ارکان کو بھیڑاوربکریاں سمجھا ہوا ہے ہم عمران خان کے ہر بہروپ اور دھوکہ کو بے نقاب کرتے رہیں گے،دوسروں کو لوٹا کہنے والے عمران خان خود ہارس ٹریڈنگ کے ماہر ہیں، عمران خان کا سیاسی رویہ منافقانہ طرز کا ہے،الیکشن کمیشن واضح کر ے کہ فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ سنانے میں اور کتنی تاخیر ہے،عمرا ن خان جسے سب سے بڑا ڈاکو کہتے تھے آج اسی کو امیدوار نامزد کر دیا ہے،

    فرح خان کیسے کرپشن کر سکتی ؟ عمران خان بھی بول پڑے

    سینیٹ اجلاس میں "فرح گوگی” کے تذکرے،ہائے میری انگوٹھی کے نعرے

    فرح خان بنی گالہ کی مستقل رہائشی ،مگرآمدروفت کا ریکارڈ نہیں، نیا سیکنڈل ،تحقیقات کا حکم

    قبل ازیں سندھ کے صوبائی وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ عمران خان وزیر اعلیٰ کے انتخاب سے قبل پرویز الٰہی کو پنجاب کا سب بڑا ڈاکو کہنے پران سے معافی مانگیںعمران خان اگر پرویز الٰہی سے معافی نہیں مانگتے تو قوم سے ضرور معافی مانگی بنی گالا میں فرح گوگی کے ذریعے جو کرپشن کی گئی ان پیسوں سے ووٹ خریدے جا رہے ہیں ۔ فرح گوگی کی رشوت کے مال سے لوگوں کا ایمان بھیچنے کے لیے بولیاں لگائی جا رہی ہیں

    واضح رہے کہ پنجاب میں وزیراعلیٰ کے الیکشن آج ہو رہے ہیں، پی ٹی آئی کے امیدوار چوھدری پرویز الہیٰ ہیں جبکہ ن لیگ کے امیدوار حمزہ شہباز ہیں، پنجاب کے وزیراعلیٰ کے الیکشن آئندہ ملکی سیاست کا تعین کریں گے ،آصف زرداری، بلاول زرداری بھی لاہور میں ہیں اور گزشتہ دو روز سے آصف زرداری متحرک ہیں، پنجاب میں ملاقاتیں کر رہے ہیں، حکومت و اپوزیشن دونوں اپنے اپنے اراکین سے اتنے خوفزدہ تھے کہ انہیں ہوٹلوں میں رکھا گیا تھا اور اپنی نگرانی میں سب کو اجلاس میں لایا گیا ،پنجاب میں پارٹیوں کا اپنے اراکین پر سے اعتماد اٹھ چکا ہے

  • کراچی میں ڈاکوؤں نے لوٹ مار کے دوران ایک شہری کو قتل کر دیا،

    کراچی میں ڈاکوؤں نے لوٹ مار کے دوران ایک شہری کو قتل کر دیا،

    کراچی میں ڈاکوؤں نے لوٹ مار کے دوران ایک شہری کو قتل کر دیا:

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے علاقے ناظم آباد میں جرم کی ایک واردات سامنے آئی ہے۔

    مزید تفصیلات سے آگاہ کیا جاتا ہے کہ کراچی کے علاقے ناظم آباد بورڈ آفس کے قریب دو ڈاکوؤں نے فائرنگ کی اس فائرنگ سے ایک شہری جس کا نام احمد ریاض تھا۔اس کے قتل کا مقدمہ پاپوش نگر تھانے میں درج کیا گیا۔ تفصیلات سے پتا چلتا ہے کہ احمد ریاض ہوٹل پر چاۓ اور کولڈ ڈرنک فروخت کرتا تھا۔ اور اس کی عمر چالیس سال تھی۔

    مزید برآں یہ کہ کراچی میں بہت زیادہ گرمی پڑ رہی ہے۔ اور آجکل تو کراچی میں سمندر کی طرف سے آنے والی ٹھنڈی ہوائیں بھی بند ہو چکی ہیں۔ جس کی وجہ سے بہت زیادہ گرمی ہے۔ یہ چالیس سالہ احمد ریاض جب اپنی دکان پر کام کرتا تھا تو یہ قمیض اتار کر کام کر رہا تھا۔ یہ اپنے کام کرنے میں مصروف تھا کہ اچانک سے دو ڈاکو آۓ اور انہوں نے لوٹ مار شروع کر دی۔اب ڈاکوؤں نے لوٹ مار کر لی تھی۔

    لیکن جاتے ہوۓ ڈاکوؤں نے ایک انتہائی نا زیبا حرکت کی۔ ڈاکوؤں نے جاتے ہوۓ احمد ریاض نے جو قمیض اتاری ہوئی تھی۔ کام کرنے کے دوران ڈاکو اس کی قمیض لے کر جانے ہی لگے کہ احمد ریاض نے اس پر غصے کا اظہار کیا اور ڈاکوؤں اور احمد ریاض کی آپس میں لڑائی ہو گئی۔ اسی لڑائی کی وجہ سے ڈاکوؤں نے طیش میں آ کر احمد ریاض کو گولی مار دی۔ جو کہ اس کے سینے میں جا لگی۔ اور اس کے بعد فوری طور پر ڈاکو فرار ہو گے۔

    جب مقتول کے گھر والوں سے اس حوالے سے پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ چچا 6 بجے کے قریب دکان پر تھے۔ جب ہمیں اس حادثے کے بارے میں پتا چلا تھا۔ اور ان کا کہنا تھا کہ وہاں پر موجود لوگوں نے لاش کو عباسی ہسپتال منتقل کیا گیا۔ مزید یہ کہ مقتول کے گھر والوں نے ان ڈاکوؤں کو فوری طور پر پکڑنے اور سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

  • کراچی میں پولیس مقابلے کے دوران ایک ڈاکو ہلاک باقی گرفتار،

    کراچی میں پولیس مقابلے کے دوران ایک ڈاکو ہلاک باقی گرفتار،

    کراچی میں پولیس مقابلے کے دوران ایک ڈاکو ہلاک باقی گرفتار:

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے شہر قائد میں جرم کی ایک اور واردات سامنے آئی ہے۔ خیال رہے کے پیچلھے کئی دونوں سے بہت سے جرائم کی واردات سامنے آ رہی ہیں۔یہ شہر قائد میں جرم اس طرح ہوا کہ اس شہر کے بہت سے علاقوں میں مبینہ پولیس مقابلے ہو رہے تھے جس کے دوران ہی ایک ڈاکو فائرنگ لگنے سے ہلاک ہو گیا تھا۔اس کے ساتھ ساتھ 7 افراد زخمی بھی ہوۓ تھے۔

    مزید تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا جاتا ہے کہ زخمی ہونے والے 7 افراد سے اسلحہ، موٹر سائیکل اور باقی جو سامان ان کے پاس تھا وہ بھی لے لیا گیا۔جب پولیس سے اس سارے واقعے کے مطلق پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ احسن آباد میں موٹر سائیکل پر سوار ملزمان شہریوں سے لوٹ مار کر رہے تھے کہ پولیس ٹھیک موقع پر پہنچ گئی جسے کو دیکھ کر ڈاکوؤں نے فوری فائرنگ شروع کر دی تھی۔جب پولیس پر فائرنگ ہوئی تو انہوں نے بھی جوابی فائرنگ کی۔جس کے نتیجے میں ایک ڈاکو فائرنگ لگنے سے ہلاک ہو گیا۔

    مزید تفتیش سے پتا چلتا ہے کہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہونے والا ڈاکو کی شناخت جب کی گئی تو پتا چلا کہ اس کی عمر 30 سال تھی۔اور اس کا نام اعجاز تھا۔جس کے قبضے میں یہ سب تھے نائن ایم ایم پستول ، گولیاں اور موبائل فونز برآمد ہوئے تھے۔لیکن جو اس کے ساتھ دوسرا ڈاکو تھا وہ اسی وقت فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا تھا۔مزید دوسری جانب ڈیفنس اور عزیز بھٹی تھانوں کی حدود میں مبینہ مقابلوں کے بعد 6 اور ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا جو کہ زخمی حالت میں تھے۔ اور ان کے پاس سے بھی موٹر سائیکل اور دیگر اشیاء کو برآمد کر لیا گیا تھا۔

    اس واقعے کی مزید تفتیش سے پتا چلتا ہے کہ ڈیفنس
    پولیس نے فیز سیون ایکسٹینشن قبرستان کے قریب سے مبینہ مقابلے کے بعد 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا جن کی حالت بھی زخمی تھی۔ انہیں فوری طور پر ہسپتال طبی امداد کیلئے منتقل کیا گیا تھا۔

    مزید یہ کہ دریں اثنا گزری کے علاقے خیابان عباسی ڈیفنس فیز 7 میں بھی پولیس نے مبینہ مقابلے کے دوران ایک ڈاکو جس کا نام دلاور حسین تھا۔اس کو بھی زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔ جبکہ اس کا ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا تھا۔ گرفتار ڈاکو اس سے پہلے بھی تھانہ ڈاکس میں غیر قانونی اسلحہ ، قتل اور ڈکیتی جیسے سنگین مقدمات میں گرفتار ہو کر جیل میں جا چکا ہے۔

  • خاتون نے جب ڈاکوؤں کو لوٹ مار کرنے سے روکا تو ڈاکوؤں نے ان پر تیزاب ہی پھینک ڈالا۔

    خاتون نے جب ڈاکوؤں کو لوٹ مار کرنے سے روکا تو ڈاکوؤں نے ان پر تیزاب ہی پھینک ڈالا۔

    خاتون نے جب ڈاکوؤں کو لوٹ مار کرنے سے روکا تو ڈاکوؤں نے ان پر تیزاب ہی پھینک ڈالا۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے مشہور شہر قائد میں ایک اور جرم کی واردات سامنے آئی۔

    مزید تفصیلات کے مطابق اس شہر قائد میں پہلے بھی جرم کی بہت سی واردات سامنے آ چکی ہیں۔اس شہر میں پھر سے ایک جرم کی واردات سامنے آئی۔اس شہر میں اسٹریٹ کرائم کی واردات کے دوران ایک اور جرم ہواجس میں اس واردات کے دوران ہی ملزمان خاتون جو کہ ایک پولیس اہلكار تھی۔ان پر تیزاب پھینک کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
    اس حوالے سے پولیس کا کہنا تھا کہ زخمی سائرہ کو تھانہ سہراب گوٹھ کے شعبہ تفتیش میں تعینات کیا گیا ہے ۔اور یہ اپنے بھائی کے ساتھ اپنے گھر لاسی گوٹھ سے ڈیوٹی پر جا رہی تھی۔اسی دوران ہی جب یہ تھانے جا ہی رہی تھی تو تهانے سے کچھ فاصلے پر ہی نا معلوم ملزمان آۓ۔اور انہوں نے لوٹ مار کرنے کی کوشیش کرنا شروع کر دی۔

    مزید یہ کہ خاتون کا کہنا تھا کہ جب میں نے ان ملزمان کو لوٹ مار کرنے سے روکا تو انہوں نے ان پر تیزاب ہی پھینک دیا۔
    پولیس کا کہنا ہے کہ اب زخمی ہونے والی پولیس اہلكار سائرہ اور ان کے بھائی جن کے ساتھ یہ تهانے اپنی ڈیوٹی کے لئے جا رہی تھی۔اور راستے میں ان کے ساتھ یہ واقعہ پیش آ گیا۔لیکن اب پولیس کی رپورٹ کے مطابق ان دونوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

  • ڈاکوؤں کی فائرنگ پولیس اہلكار  جان کی بازی ہار گیا ۔

    ڈاکوؤں کی فائرنگ پولیس اہلكار جان کی بازی ہار گیا ۔

    ڈاکوؤں کی فائرنگ پولیس اہلكار جان کی بازی ہار گیا ۔
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے شہر قائد کے قریب ڈاکوؤں نے فائرنگ کی جس کی وجہ سے پولیس اہلکار جان کی بازی ہار گیا۔
    مزید یہ کہ علاقہ منگھوپیر تھانے کی حدود اورنگی ٹاؤن سیکٹر ساڑھے گیارہ پاکستان بازار تھانے کے قریب جب پولیس اہلكار جس کا نام عبد اللہ تھا اور اس کی عمر 30 سال تھی ۔اس زخمی پولیس اہلكار کو جب خان جناح ہسپتال میں لے کر جایا گیا تو ہسپتال میں علاج کے دوران ہی جان کی بازی ہار گیا ۔

    مقتول اہلکار عبداللہ خان بکل نمبر 31471 سیکیورٹی زون ون میں تعینات تھا۔ مقتول شادی شدہ تھا اس کے ہاں ابھی گزشتہ دن قبل جڑواں بیٹیوں کی ولادت بھی ہوئی تھی۔ جس پر یہ بے حد خوش تھا ۔

    یہ سارا واقعہ تب پیش آیا جب مقتول اپنے دوستوں کے قریب بیٹھا ہوا تھا ۔اس وقت 2 ڈاکو آۓ انہوں نے مقتول سے موبائل اور دیگر اشیا لوٹنے کی جب کوشیش کی تو مقتول نے ان کو ایسا کرنے سے روکا تو ان ڈاکوؤں نے فوری طور پر فائرنگ شروع کر دی۔ اس سارے واقعے کے بعد مقتول سمیت 3 افراد مزید زخمی ہوۓ جس پر ان کو فوری طور پر ہسپتال لے کر جایا گیا ۔

    مقتول کو گولی گردن پر لگی تھی جس کی وجہ سے مقتول کو جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔
    جب گھر والوں سے پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر نے کچھ دن کافی کوشیش کی لیکن عبد الله کے زخم بہت زیادہ تھے ۔جس کی وجہ سے وه دوران علاج ہی جان کی بازی ہار گیا ۔