Baaghi TV

Tag: ڈبلیو ایچ او

  • مصطفیٰ کمال کی ڈبلیو ایچ او کے نمائندے ڈاکٹر لو ڈپینگ سے ملاقات

    مصطفیٰ کمال کی ڈبلیو ایچ او کے نمائندے ڈاکٹر لو ڈپینگ سے ملاقات

    ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنما و وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ڈبلیو ایچ او کے صحت کے شعبے میں کئی دہائیوں سے جاری تعاون اور خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، ڈبلیو ایچ او نے ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان میں ڈبلیو ایچ او کے نمائندے ڈاکٹر لو ڈپینگ کے ہمراہ آئے ہوئے وفد کے شرکاء سے ملاقات میں کیا۔ ملاقات میں صحت کے شعبے میں جاری تعاون، ترجیحات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ڈبلیو ایچ او کے سربراہ نے پورے پاکستان میں جاری پروجیکٹس کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے سید مصطفیٰ کمال کی قائدانہ صلاحیتوں کو سراہا۔ بعد ازاں سید مصطفیٰ کمال نے پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (PMDC )کے پریزیڈنٹ رضوان تاج سے ملاقات کی۔

    پریزیڈنٹ پی ایم ڈی سی نے وزیر صحت کو موجودہ میڈیکل ایجوکیشن کے نظام پر بریفننگ دی۔ ملاقات میں میڈیکل کا معیار تعلیم عالمی معیار کے مطابق بہتر بنانے پر اتفاق کیا گیا۔ سید مصطفیٰ کمال نے عالمی سطح پر پاکستانی ڈاکٹروں کے کردار کو بھی سراہا۔

    عشرت العباد کی جعفر ایکسپریس پر حملے کی شدید مذمت

    آئی ٹی برآمدات میں 24 فیصد کا شاندار اضافہ

    زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر مہنگا

    جعفر ایکسپریس کے بازیاب مسافروں کا پاک فوج اور ایف سی کو خراج تحسین

  • عالمی ادارہ صحت کے سربراہ اسرائیلی حملے میں بال بال بچ گئے

    عالمی ادارہ صحت کے سربراہ اسرائیلی حملے میں بال بال بچ گئے

    دمشق:عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے سربراہ یمن میں کی گئی اسرائیلی فضائی کارروائی کا نشانہ بننے سے بال بچ گئے۔

    باغی ٹی وی: ڈبلیو ایچ او کے سربراہ ٹیڈروس اذانوم گیبریئس نے ہفتے کو اپنے ایک بیان میں کہا کہ وہ یمن کے حوثی باغیوں کے زیر قبضہ دارالحکومت کے ہوائی اڈے پر اسرائیل کے مہلک حملوں میں بال بال بچے ہیں،اسرائیلی فضائیہ نے جمعرات کو صنعا کے بین الاقوامی ہوائی اڈے اور یمن کے دیگر اہداف کو نشانہ بنایا۔

    ٹیڈروس اقوام متحدہ کے سربراہ انتونیو گوتیرس کی جانب سے زیر حراست اقوام متحدہ کے عملے کی رہائی اور جنگ زدہ ملک میں صحت اور انسانی صورتحال کا جائزہ لینے کے مشن پر یمن کا دورہ کر رہے تھے-

    انہوں نے بی بی سی ریڈیو کو بتایا کہ جمعرات کو ہوئے حملے کے بعد ان کے کان ابھی تک بج رہے ہیں، وہ صنعا میں پرواز میں سوار ہونے کی تیاری کر رہے تھےبین الاقوامی قانون کے تحت شہری تنصیبات کے تحفظ کا احترام کیا جانا چاہیےہم نے قریب ہی ایک زوردار دھماکے کی آواز سنی، اور پھر میں نے سوچا کہ حملہ دوبارہ ہوگا۔

    انہوں نے کہا کہ آواز اانتہائی تیز اور بہرا کر دینے والی تھی، ’24 گھنٹے سے زیادہ ہو چکے ہیں اور اب بھی میرے کان بج رہے ہیں، مجھے نہیں معلوم کہ اس آواز نے میرے کان کو متاثر کیا یا نہیں دھماکہ بہت شدید تھا،نشانہ ڈیپارچر لاؤنج کو بنایا گیا تھا جو ہمارے برابر میں ہی تھااس کے بعد کنٹرول ٹاور پر حملہ ہوا یہ قسمت کی بات ہے ورنہ اگر میزائل ذرا سا بھی ہٹ جاتا تو یہ ہمارے سر پر لگ سکتا تھا میر ے ساتھی نے کہا کہ ہم موت سے بال بال بچے ہیں‘۔

    دوسری جانب حوثی نائب وزیر ٹرانسپورٹ یحییٰ السیانی نے بتایا کہ ان حملوں میں چار افراد ہلاک اور 20 زخمی ہوئے۔

  • نامعلوم بیماری نے 143 افراد کی جان لے لی

    نامعلوم بیماری نے 143 افراد کی جان لے لی

    کنشاسا: افریقی ملک ڈیموکریٹک ریپبلک آف کانگو کے جنوب مغربی صوبے میں نومبر کے دوران ایک نامعلوم بیماری نے 143 افراد کی جان لے لی۔

    باغی ٹی وی: روئٹرز کے مطابق متاثرہ افراد کو فلو جیسی علامات تھیں، جن میں شدید بخار اور سر درد شامل تھے۔ کوانگو صوبے کے ڈپٹی گورنر ریمی ساکی اور صوبائی وزیر صحت اپولینائر یومبا نے بتایا کہ ایک طبی ٹیم پانزی ہیلتھ زون بھیجی گئی ہے تاکہ نمونے جمع کر سکے اور بیماری کی شناخت کے لیے تجزیہ کر سکے۔

    سول سوسائٹی کے رہنما سیفورین مانزنا نے روئٹرز کو بتایا کہ صورتحال انتہائی تشویشناک ہے کیونکہ متاثرہ افراد کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے۔ جہاں یہ بیماری پھیل رہی ہے وہ ایک دیہی علاقہ ہےبیمار افراد علاج کی عدم دستیابی کی وجہ سے اپنے گھروں میں ہی دم توڑ رہے ہیں،وبائی امراض کے ایک مقامی ماہر کے مطابق خواتین اور بچے اس بیماری سے سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔

    عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے ایک ترجمان نے کہا کہ اقوام متحدہ کی صحت ایجنسی کو پچھلے ہفتے اس بیماری کی موجودگی سے آگاہ کیا گیا تھا اور وہ کانگو کی پبلک ہیلتھ وزارت کے ساتھ مل کر مزید تحقیقات کر رہی ہے۔

  • منکی پاکس،ڈبلیو ایچ اے نے ویکسین کی منظوری دے دی

    منکی پاکس،ڈبلیو ایچ اے نے ویکسین کی منظوری دے دی

    ڈبلیو ایچ او نے منکی پاکس کی پہلی ویکسین ایم وی اے، بی این کی منظوری دی ہے

    منکی پاکس کے خلاف ویکسین 18 سال یا اس سے زائد عمر کے افراد کو 4 ہفتوں کے فرق سے 2 خوراکوں میں دی جا سکے گی،ویکسین منکی پاکس کے خلاف ایک خوراک کے بعد 76 فیصد اور 2 خوراکوں کے بعد 82 فیصد مؤثر ہے،عالمی ادارہ صحت منکی پاکس کو پبلک ہیلتھ ایمرجنسی قرار دے چکا ہے، منکی پاکس 121 ممالک میں پھیل چُکا ہے، رواں سال 500 افراد اس سے جاں بحق ہو چُکے ہیں، ہائی رسک گروپس اور کمزور قوتِ مدافعت والے افراد میں منکی پاکس کی شرحِ اموات 10فیصد تک ہو سکتی ہے،منکی پاکس ویکسین حاصل کرنے سے انفیکشن کو روکنے میں مدد مل سکتی ہے، ویکسین کسی ایسے شخص کے ساتھ رابطے کے 4 دن کے اندر دی جانی چاہیے جس میں منکی پاکس ہے، زیادہ خطرے والے لوگوں کے لیے سفارش کی جاتی ہے کہ وہ منکی پاکس کے انفیکشن کو روکنے کے لیے ویکسین لگوائیں۔

    منکی پاکس سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر کے حوالے سے آگاہی فراہم کی جائے،وزیراعظم
    دوسری جانب وزیرِاعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں منکی پاکس کی صورتحال پر جائزہِ اجلاس ہوا، جس میں وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ منکی پاکس سے بچاؤ کی تمام تر احتیاطی تدابیر اپنائی جائیں۔ عوام کو منکی پاکس سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر کے حوالے سے آگاہی فراہم کی جائے۔ہوائی اڈوں، بندرگاہوں اور زمینی سرحدی داخلی راستوں پر اسکیننگ یقینی بنائی جائے۔اللّٰہ کے فضل و کرم سے پاکستان کو فی الحال منکی پاکس کے حوالے سے کسی قسم کی ہنگامی صورتحال کا سامنا نہیں۔ تمام ادارے بالخصوص وزارتِ صحت، این ڈی ایم اے منکی پاکس کے حوالے سے اپنی تیاری مکمل رکھیں۔ منکی پاکس سے متاثرہ افراد کیلئے قرنطینہ سینٹرز کا قیام یقینی بنایا جائے۔

    اوچ شریف :منکی پاکس کا اندیشہ،3بچے جاں بحق

    پاکستان میں اس سال منکی پاکس کا ایک،گزشتہ برس 10 مریض سامنے آئے تھے،ڈاکٹر مختار

    پاکستان میں منکی پاکس کے پہلے مریض کی تصدیق

    ترجمان وزارت قومی صحت کا کہنا تھا کہ ایم پاکس ایک نیا وائرس ہے اور اس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ گھبرانے کی بجائے احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور اگر کسی میں علامات ظاہر ہوں تو فوراً ڈاکٹر سے رجوع کریں۔ایم پاکس کی علامات میں بخار، جسم پر دانے، سر درد، اور دیگر فلو جیسی علامات شامل ہیں۔ یہ وائرس ایک شخص سے دوسرے شخص میں قریبی رابطے کے ذریعے پھیل سکتا ہے، لہذا اس حوالے سے عوام کو احتیاط برتنے کی ہدایت کی گئی ہے۔حکومت پاکستان اور وزارت قومی صحت ملک میں اس بیماری کی روک تھام کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں

    منکی پاکس عالمی ایمرجنسی قرار،پاکستان بھی متحرک، اقدامات

     ممکنہ منکی پاکس کیسز اور بارڈر ہیلتھ سروسز ہدایات کی روشنی میں ایئرپورٹس پر حفاظتی انتظامات

     پاکستان میں منکی پاکس کا پہلا کیس سامنے آگیا،

     اسلام آباد میں منکی پاکس کے 20 مشتبہ کیسز رپورٹ 

    کانگو وائرس کے مریض کی موت

  • پاکستان گرل گائیڈز ایسوسی ایشن ہیڈ کوارٹر میں عالمی یوم صحت پر تقریب

    پاکستان گرل گائیڈز ایسوسی ایشن ہیڈ کوارٹر میں عالمی یوم صحت پر تقریب

    پاکستان گرل گائیڈز ایسوسی ایشن نیشنل ہیڈ کوارٹرز نے 17 اپریل 2024 کو ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن پاکستان کے تعاون سے ورلڈ ہیلتھ ڈے منایا۔ 150 سے زیادہ گائیڈز (6 سے 16 سال کی عمر ) نے شرکت کی۔ اس دن کا تھیم ’’میری صحت میرا حق‘‘ تھا۔
    تقریب کے دوران لڑکیوں کو خوشگوار سرگرمیوں اور گیمز کا تجربہ کرنے کا موقع ملا۔ اس موقع پر عالمی یوم صحت کی مناسبت سے پینٹنگ مقابلے کا انعقاد کیا گیا۔ مقابلے کا مقصد بچوں کی حوصلہ افزائی کرنا تھا کہ وہ صحت کے مثبت رویوں کو سمجھیں، اور اس علم کو اپنے ساتھیوں میں بھی پھیلائیں۔ پینٹنگ مقابلے کی 2 کیٹیگریز میں 50 گائیڈز نے حصہ لیا۔ پہلی کیٹیگری 6 سے 11 سال کی عمر کے گائیڈز اور دوسری کیٹیگری 11 سے 16 سال کی تھی۔ تقریب کے اختتام پر دونوں کیٹیگریز کے فاتحین کو انعامات دیے گئے۔

    مسائل کے حل اور اختراعی سوچ کو فروغ دینے اور لڑکیوں کو الفاظ اور خیالات کے درمیان روابط استوار کرنے میں مدد کرنے کے لیے ایک مباحثے کا مقابلہ بھی منعقد کیا گیا ۔ مقابلے میں 20 گرل گائیڈز نے حصہ لیا۔
    تقریب کے دوران آنکھوں، کانوں اور بی ایم آئی (باڈی ماس انڈیکس) کے حوالے سے ہیلتھ اسکریننگ اسٹالز بھی لگائے گئے۔ لڑکیوں کی صحت سے متعلق اسکریننگ سے بصارت، سماعت اور دیگر عام مسائل کا پتہ لگانے میں مدد ملی جس سےکم عمری میں ہی ممکنہ مسائل کی نشاندہی اور انتظامی حکمت عملیوں پر کے لیے مناسب حوالہ جات میسر آئے ۔تولیدی صحت، ٹی بی، ملیریا/ڈینگی، اور دماغی صحت/نفسیاتی مدد کے بارے میں آگاہی کے لیے چند سٹال بھی لگائے گئے تھے۔

    پاکستان میں ڈبلیو ایچ او کے نمائندے ڈاکٹر لو و ڈاپینگ اس تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ پاکستان گرل گائیڈز ایسوسی ایشن کی نیشنل کمشنر مسز ماریہ معود صابری نے ان کا اور دیگر مہمانوں کا استقبال کیا۔ انہوں نے انہیں تقریب کے بارے میں آگاہ کیا اور بتایا کہ گائیڈ پروگرام صحت کےروز مرہ کے مسائل کو حل کرنے میں مدد دیتا ہے، صفائی کی اہمیت کے بارے میں آگاہی پیدا کرتا ہے، اور حفظان صحت کے اچھے طریقوں کو فروغ دیتا ہے جو کہ اچھی صحت کا باعث بنتے ہیں۔ انہوں نے مختلف بیماریوں سے آگاہی اور روک تھام کے حوالے سے گائیڈز کے کام اور ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے تعاون سے تیار کردہ صحت سے متعلقہ بیجزکے نصاب کے بارے میں بھی بتایا۔

    گائیڈز سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان میں ڈبلیو ایچ او کے نمائندے ڈاکٹر لوو ڈاپینگ نے آگاہی بڑھانے کے حوالے سے گائیڈز کے کام کو سراہا۔ انہوں نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ نوجوان ملک میں صحت کی صورتحال کو بہتر بنانے میں کیا کردار ادا کر سکتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ دنیا کی نصف سے زیادہ آبادی کو اب بھی صحت کی بنیادی سہولیات میسر نہیں ہے۔ اس سال کے تھیم کا انتخاب ہر ایک تک ہر جگہ معیاری صحت کی خدمات تک رسائی کے لیے کیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ عالمی یوم صحت، صحت مند طرز زندگی کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ صحت اور صحت کی دیکھ بھال کے بارے میں آگاہی فراہم کرتا ہے۔ صحت ہر فرد کی زندگی کا سب سے بنیادی پہلو ہے۔ بچوں کو فلاح و بہبودکے اس کام میں شامل کرنا ان کی آئندہ زندگی کے لیے ایک مضبوط بنیاد کو یقینی بنائے گا۔ وہ بچے جو صحت مند طرز زندگی سے لطف اندوز ہوتے ہیں ان میں زندگی کا جوش ہوتا ہے جو ان کی بہتر نشوونما میں مدد کرتا ہے اور تمام شعبوں میں سیکھنے کی صلاحیت میں اضافہ کرتا ہے۔بعد ازاں انہوں نے پینٹنگ ، تقریری مقابلوں اور گیمز کے فاتحین میں انعامات بھی تقسیم کئے۔

    نواز شریف ہم قدم، بھتیجی بازی لے گئی، انقلاب آ گیا

    بلیک میلنگ کی ملکہ حریم شاہ کا لندن میں نیا”دھندہ”فحاشی کا اڈہ،نازیبا ویڈیو

    حریم شاہ مبشر لقمان کے جہاز تک کیسے پہنچی؟ حقائق مبشر لقمان سامنے لے آئے

    متنازعہ ٹک ٹاکر حریم شاہ کی ایک اور نازیبا ویڈیو”لیک”

    مریم نواز کا آٹھ سو کا سوٹ،لاہوری صحافی نے عظمیٰ بخاری سے مدد مانگ لی

    مریم نواز تو شجر کاری مہم بھی کارپٹ پر واک کرکے کرتی ہے،بیرسٹر سیف

    بچ کر رہنا،لڑکی اور اشتہاریوں کی مدد سے پنجاب پولیس نے ہنی ٹریپ گینگ بنا لیا

    مہنگائی،غربت،عید کے کپڑے مانگنے پر باپ نے بیٹی کی جان لے لی

    پسند کی شادی کیلئے شوہر،وطن ،مذہب چھوڑنے والی سیماحیدر بھارت میں بنی تشدد کا نشانہ

    بحریہ ٹاؤن،چوری کا الزام،گھریلو ملازمین کو برہنہ کر کے تشدد،الٹا بھی لٹکایا گیا

    بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے

    سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

  • ‏عالمی ادارہ صحت کا پاکستان پر سفری پابندیوں کا فیصلہ برقرار

    ‏عالمی ادارہ صحت کا پاکستان پر سفری پابندیوں کا فیصلہ برقرار

    اسلام آباد: ‏عالمی ادارہ صحت کا پاکستان پر سفری پابندیاں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے-

    ڈبلیو ایچ او ایمرجنسی کمیٹی برائے پولیو کی پابندیوں میں توسیع کی سفارش کی گئی جس پر پاکستان پر پولیو کے باعث عائد سفری پابندیوں میں تین ماہ کی توسیع کردی گئی اور پاکستان اور افغانستان پولیو وائرس کے عالمی پھیلاوؤکے ذمہ دار قرار دیا-

    ڈبلیو ایچ او کے مطابق پاکستان، افغانستان کے مابین پولیو وائرس کی منتقلی جاری ہے، پاکستانی سیوریج میں پولیو کے پھیلاؤ میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، کراچی، پشاور، کوئٹہ بلاک پولیو وائرس کے گڑھ ہیں، افغانستان میں پولیو ویکسین سے محروم بچے پاکستان کیلئے خطرہ ہیں، رواں سال جون تک 175 ملین پاک افغان بچوں کی ویکسینیشن ہو گی-

    سعودی وفد پاکستانی وزراء اور حکام کی تیاری سے متاثر ہوا ،وزیراعظم

    عالمی ادارہ صحت کے مطابق پاکستان سے مہاجرین انخلا سے پولیو افغانستان منتقل ہوا ہے، پاکستان سے واپس جانے والے افغان مہاجرین سے پولیو پھیل رہا ہے، پاک افغان کراسنگ پوائنٹس پر پولیو ویکسینیشن بہتر بنانے کی ضرورت ہے، جنوبی کے پی میں بچوں تک پولیو ویکسین کی رسائی اہم ہے، پاکستان کی پولیو بارے سرویلنس مزید تین ماہ جاری رہے گی، پاکستان سے بیرون ملک جانے والوں کی پولیو ویکسینیشن لازم ہو گی، ڈبلیو ایچ او 3 ماہ بعد انسداد پولیو کیلئے پاکستانی اقدامات جائزہ لے گا ، پاکستان پر پولیو کی وجہ سے سفری پابندیاں مئی 2014 میں عائد ہوئی تھیں-

    صدرعالمی بینک کی پاکستانی معیشت کے استحکام اور ٹیکس بڑھانے کے پروگراموں کی حمایت …

  • دوائیں بنانیوالی پاکستانی کمپنی غیرمعیاری سیرپ اور سسپینشن بنانے میں ملوث

    دوائیں بنانیوالی پاکستانی کمپنی غیرمعیاری سیرپ اور سسپینشن بنانے میں ملوث

    پاکستان کی ایک دوائیں بنانے والی کمپنی غیرمعیاری سیرپ اور سسپینشن بنانے میں ملوث پائی گئی ہے۔

    باغی ٹی وی : ”روئٹرز“ کے مطابق عالمی ادارہ برائے صحت (ڈبلیو ایچ او) کے مطابق امریکہ، مشرقی بحیرہ روم، جنوب مشرقی ایشیا اور مغربی بحرالکاہل کے علاقوں میں بھیجی گئی ان دواؤں کی شناخت کی گئی ہیں ڈبلیو ایچ او نے کہا کہ یہ غیرمعیاری دوائیں پاکستان میں ”فارمکس لیبارٹریز“ نامی کمپنی تیار کر رہی ہے اور ان کی شناخت پہلی بار مالدیپ میں ہوئی تھی،کچھ مصنوعات بیلیز، فجی اور لاؤس میں بھی پائی گئی ہیں،فارمکس نے فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا-

    ن لیگ کو بھی نئی حلقہ بندیوں پر اعتراض،عدالتی کارروائی کا اعلان

    ڈبلیو ایچ او نے کہا کہ مختلف بیماریوں کے علاج کے لیے فعال اجزاء پر مشتمل ان مائع ادویات میں ایتھیلین گلائکول کی ناقابل قبول سطح پائی گئی ہے ایتھیلین گلائکول ایتھنول کی طرح ایک سی این ایس ڈپریسنٹ ہے، اس کے میٹابولائٹس زہریلے ہوتے ہیں اور زیادہ میٹابولک ایسڈوسس، دماغی ورم، دل کی ناکامی ، گردوں کی ناکامی اور ممکنہ طور پر موت کا سبب بنتے ہیں۔

    سابق وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو سمیت دیگر رہنما پاکستان پیپلزپارٹی میں شامل

    یہ انتباہ ہندوستان اور انڈونیشیا میں بنی اسی طرح کی آلودہ دوائیوں کے بارے میں ڈبلیو ایچ او کی انتباہات کی ایک لائن میں تازہ ترین ہے، جو گزشتہ سال دنیا بھر میں تقریباً 300 بچوں کی موت سے منسلک تھیں ایجنسی بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈبلیو ایچ او کو پاکستان میں تیار کردہ شربتوں کے حوالے سے کسی منفی واقعات کی اطلاع نہیں ملی، لیکن اس نے ممالک پر زور دیا کہ وہ دسمبر 2021 سے دسمبر 2022 کے درمیان کمپنی کی جانب سے تیار کردہ مصنوعات کی نگرانی اور جانچ کریں۔

    غزہ میں حماس کے ساتھ لڑائی میں اسرائیلی فوجی اپنی بینائی کھو نے لگے

  • غزہ  میں مختلف وبائی امراض بہت تیزی سے پھیل رہے ہیں،عالمی ادارہ صحت

    غزہ میں مختلف وبائی امراض بہت تیزی سے پھیل رہے ہیں،عالمی ادارہ صحت

    جنیوا: عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کہا ہے کہ غزہ میں حالات بہتر نہیں ہوئے تو امراض پھیلنے سے بمباری سے بھی زیادہ اموات ہوسکتی ہیں، ڈیڑھ ماہ سے زائد عرصے تک اسرائیل کی وحشیانہ کارروائیوں کے نتیجے میں غزہ میں 15 ہزار سے زائد افراد شہید ہوئے جن میں زیادہ تر خواتین اور بچے شامل تھے۔

    باغی ٹی وی: ڈبلیو ایچ او کے ترجمان نے جنیوا میں ایک پریس بریفننگ کے دوران کہا کہ اگر ہم طبی نظام کو پھر سے کھڑا نہیں کرتے تو بمباری کے مقابلے میں مختلف امراض پھیلنے سے زیادہ اموات ہوسکتی ہیں غزہ میں مختلف وبائی امراض بہت تیزی سے پھیل رہے ہیں جن میں ہیضہ سرفہرست ہے،شمالی غزہ کے بے گھر رہائشیوں کی حالت کا ذکر کرتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ ان افراد کو ادویات، ویکسینز، صاف پانی اور خوراک جیسی بنیادی سہولیات دستیاب نہیں،ہم نے بچوں میں ہیضے کے بہت زیادہ کیسز کو دیکھا ہےعالمی ادارہ صحت کے ترجمان نے شمالی غزہ کے الشفا اسپتال کی تباہی کو سانحہ قرار دیتے ہوئے اسرائیل کی جانب سے طبی عملے کی گرفتاریوں پر خدشات کا اظہار کیا۔

    نیتن یاہو اور ایلون مسک کا حماس کو تباہ کرنے میں اتفاق

    غزہ میں بچوں کے لیے کام کرنے والے اقوام متحدہ کے ادارے کے ترجمان نے پریس بریفننگ کے دوران بتایا کہ غزہ کے اسپتال زخمی بچوں سے بھرے ہوئے ہیں جبکہ پینے کا صاف پانی نہ ہونے سے بھی معدے کے امراض تیزی سے پھیل رہے ہیں میں نے متعدد والدین سے ملاقاتیں کی ہیں، انہیں معلوم ہے کہ بچوں کی کیا ضروریات ہیں، مگر انہیں پینے کے صاف پانی تک رسائی حاصل نہیں اور اس کی وجہ سے وہ مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں-

    غزہ میں امن کے لیے قابل اعتماد اور ٹھوس امن مذاکرات ہونا چاہیے،سعودی عرب

  • ملک میں موسم کیسا رہے گا؟

    ملک میں موسم کیسا رہے گا؟

    محکمہ موسمیات نے ملک کے بعض میدانی علاقوں میں موسم گرم رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔

    باغی ٹی وی: محکمہ موسمیات کے مطابق پنجگور اور آواران میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے جب کہ دیر اور کوہستان میں چند مقامات پرتیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے،محکمہ موسمیات نے آزاد کشمیراورگلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی پیش گوئی کی ہے، پنجاب کے بیشتر اضلاع اور اسلام آباد میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

    دوسری جانب شکاگو یونیورسٹی کے انرجی پالیسی انسٹی ٹیوٹ (ای پی آئی سی) کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین ایئر کوالٹی لائف انڈیکس (اے کیو ایل آئی) میں پاکستانیوں کیلئے فضائی آلودگی کے باعث اوسط عُمرمیں کمی کی گھنٹی بجادی گئی۔

    رحیم یارخان میں گٹر میں گر کر بہن بھائی جاں بحق ہوگئے

    رپورٹ کے مطابق پاکستان میں بڑھتی ہوئی فضائی آلودگی ملک کے آلودہ ترین علاقوں لاہور، شیخوپورہ، قصور اور پشاور میں متوقع عمر کو کم از کم سات سال تک کم کر سکتی ہے،فضائی آلودگی پاکستان میں انسانی صحت کے لیے (دل کی بیماریوں کے بعد) دوسرا سب سے بڑا خطرہ ہے جس سے اوسطاً 3.9 سال کی زندگی کم ہوتی ہے۔

    اگر پاکستان عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کی جانب سے پی ایم 2.5 کی اوسط سالانہ مقدار کو 5 مائیکروگرام فی کیوبک میٹر تک محدود کرنے کی ہدایات پر پورا اترتا ہے تو ملک میں اوسط رہائشی کی عمر 3.9 سال بڑھ سکتی ہے، بچے اور زچگی کی غذائی قلت، اور زچہ و بچہ کی بیماریاں اوسط عمر کو 2.7 سال تک کم کرتی ہیں۔

    سمندری طوفان آئیڈیلیا فلوریڈا کے ساحل سے ٹکرا گیا

    پاکستان کی تمام 240 ملین آبادی ایسے علاقوں میں رہتی ہے جہاں آلودگی کی سالانہ اوسط سطح عالمی ادارہ صحت کے رہنما خطوط سے زیادہ ہے ملک کی 98.3 فیصد آبادی ایسے علاقوں میں رہتی ہے جو اس کے اپنے قومی فضائی معیار 15 مائیکروگرام فی کیوبک میٹرسے تجاوز کرتے ہیں 1998 سے 2021 تک پاکستان میں اوسط سالانہ ذرات کی آلودگی میں 49.9 فیصد اضافہ ہوا جس سے متوقع عمر میں 1.5 سال کی کمی واقع ہوئی-

    ملک کے سب سے آلودہ صوبوں پنجاب، اسلام آباد اور خیبر پختونخوا میں 65.5 ملین رہائشی، یا پاکستان کی 69.5 فیصد آبادی ڈبلیو ایچ او کے رہنما خطوط کے مقابلے میں اوسطاً 3.7 سے 4.6 سال اور اگر آلودگی کی موجودہ سطح برقرار رہتی ہے تو قومی معیار کے مقابلے میں 2.7 سے 3.6 سال کے درمیان متوقع عمر کھو سکتی ہے۔

    سیالکوٹ :تھانہ ستراہ ، مبینہ طورپر 3 ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

    رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ اگر پاکستان ڈبلیو ایچ او کی گائیڈ لائن پر پورا اترتا ہے تو کراچی کے رہائشیوں کی اوسط عمر 2.7 سال ہوگی جبکہ لاہور کے رہائشیوں کی اوسط عمر 7.5 سال اور اسلام آباد کے رہائشیوں کی اوسط عمر 4.5 سال ہوگی رپورٹ میں 2013 کے بعد سے دنیا میں آلودگی میں تقریبا 59 فیصد اضافے کا ذمہ دار بھارت کو قرار دیا گیا ہے۔

  • بھارت نے زہرآلود کھانسی کے شربت پر ایک اور دوا ساز کمپنی کا لائسنس معطل کر دیا

    بھارت نے زہرآلود کھانسی کے شربت پر ایک اور دوا ساز کمپنی کا لائسنس معطل کر دیا

    بھارت نے زہرآلود کھانسی کے شربت پر ایک اور دوا ساز کمپنی کا مینوفیکچرنگ لائسنس معطل کر دیا ہے۔

    باغی ٹی وی : روئٹرز کے مطابق حکومت نے منگل کو پارلیمنٹ کو بتایا کہ بھارت نے عالمی ادارہ صحت کی جانب سے اپریل میں مشال جزائر اور مائیکرونیشیا میں پائے جانے والے کھانسی کے شربتوں میں آلودگی کی نشاندہی کرنے کے بعد منشیات بنانے والی کمپنی کا لائسنس معطل کر دیا ہے-

    گذشتہ سال گیمبیا اور ازبکستان میں 89 بچّوں کی اموات کے بعد عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے اپریل میں مارشل جزائر اور مائیکرو نیشیا میں اس بھارتی کمپنی کےتیارکردہ کھانسی کےشربت میں زہرآلود اجزا کی نشان دہی کی تھی اس کے بعد سے ہندوستانی ریگولیٹرز دوا سازاداروں کامسلسل معائنہ کررہے ہیں اس نے عالمی سطح پرسستی ادویہ مہیا کرنےوالے’’دنیا کی فارمیسی‘‘ کے طور پر مشہور بھارت کے تشخص کو نقصان پہنچایا ہے۔

    یمن میں37 سال پرانے سمندر میں تیرتے بحری جہاز سے تیل نکالنا شروع

    عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے شمالی صوبہ پنجاب میں واقع کیو پی فارماکیم لمیٹڈ کے تیار کردہ کھانسی کے شربت کی ایک کھیپ سے لیے گئے نمونوں میں ڈائی تھیلین گلائکول اور ایتھیلین گلائکول کی ناقابل قبول مقدار کی نشان دہی کی ہے یہ زہرآلود مواد کھانے پر انسانوں کے لیے ضرررساں ہوتا ہے اور جان لیوا ثابت ہوسکتے ہیں مگر کمپنی نے اس کی تیاری میں کسی بھی غلط یا نقصان دہ مواد سے انکار کیا ہے۔

    پاکستان میں حکام سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز سے پریس کی آزادی کا کہتے ہیں،امریکا

    بھارت کے نائب وزیر صحت پروین پوار نے پارلیمنٹ کو بتایاکہ دوا ساز ادارے کے احاطے سے شربت کے حاصل کردہ نمونوں کو معیاری نہیں قرار دیا گیا ہے کیو پی فارماکیم لمیٹڈ اور دو دیگر کمپنیوں کے مینوفیکچرنگ لائسنس معطل کردیے گئے ہیں۔ان کی مصنوعہ ادویہ ہی سے بچوں کی اموات ہوئی تھیں۔ان کے علاوہ میڈن فارماسیوٹیکل اور ماریون بایوٹیک پرائیویٹ لمیٹڈ کے لائسنس بھی معطل کردیئےگئے ہیں اور ان کی تیار کردہ ادویہ کی برآمد روک دی گئی ہے تاہم میڈن فارماسیوٹیکل اور ماریون بائیوٹیک نے کسی بھی غلط کام سے انکار کیا ہے۔

    یمن میں37 سال پرانے سمندر میں تیرتے بحری جہاز سے تیل نکالنا شروع

    واضح رہے کہ بھارت نے جون سے کھانسی کے شربت کی برآمدات کی جانچ سخت کر دی ہے، جس کے تحت کمپنیوں کے لیے مصنوعات برآمد کرنے سے قبل سرکاری لیبارٹری سے تجزیے کا سرٹی فکیٹ حاصل کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔