Baaghi TV

Tag: ڈرون

  • امریکی جوہری بمبار اڈے کے قریب پراسرار ڈرون،ہائی الرٹ جاری

    امریکی جوہری بمبار اڈے کے قریب پراسرار ڈرون،ہائی الرٹ جاری

    پُراسرار ڈرون امریکی جوہری بمبار بیس تک جا پہنچا،جس پرسیکیورٹی حکام نے ہائی الرٹ جاری کر دیا۔

    رپورٹس کے مطابق ایک نامعلوم ڈرون کو بارکسڈیل ایئر فورس Barksdale Air Force Base کے قریب پرواز کرتے ہوئے دیکھا گیا، جس کے بعد فوجی حکام نے فوری طور پر خطرے کی گھنٹی بجا دی اس اڈے پر جدید ترین B-52 Stratofortress بمبار طیارے موجود ہیں جو دنیا بھر میں جوہری اور روایتی ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھتے ہیں واقعے کے بعد سیکیورٹی الرٹ چارلی فورس پروٹیکشن کنڈیشن تک بڑھا دیا گیا، جو اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ کسی ممکنہ خطرے کا خدشہ موجود ہے۔

    یہ واقعہ ایسے وقت پیش آیا ہے جب مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی بڑھ چکی ہے اور امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر مشترکہ حملوں کے بعد خطے میں صورتِ حال مزید حساس ہو گئی ہے ایران ماضی میں امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنانے کے لیے شاید خودکش ڈرونز اور میزائل استعمال کرتا رہا ہے۔

    ٹرمپ اور ایپسٹین کا مزاحیہ مجسمہ واشنگٹن میں نصب

    فوجی حکام کا کہنا ہے کہ ڈرون کی شناخت اور اس کے آپریٹر کے بارے میں تحقیقات جاری ہیں جبکہ یہ بھی واضح نہیں کیا گیا کہ ڈرون کو قبضے میں لیا گیا یا نہیں،کسی بھی فوجی تنصیب کے اوپر بغیر اجازت ڈرون اڑانا ریاستی اور وفاقی قانون کے تحت جرم ہے اور اس پر بھاری جرمانے اور قید کی سزا ہو سکتی ہے۔

    واضح رہے کہ B-52 Stratofortress امریکی فضائیہ کے طاقتور ترین بمبار طیاروں میں شمار ہوتے ہیں جو تقریباً 8800 میل تک بغیر ایندھن بھرے پرواز کر سکتے ہیں اور تقریباً 70 ہزار پاؤنڈ وزنی جوہری یا روایتی ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

    مجتبیٰ خامنہ ای کے زخمی ہونے کی خبروں پر ایرانی صدر کے بیٹے کا بیان جاری

  • برطانیہ اگلے 5 سال میں جنگ میں پھنسنے والا ہے؟

    برطانیہ اگلے 5 سال میں جنگ میں پھنسنے والا ہے؟

    ماہرین نے دعویٰ کیا ہے کہ برطانیہ اگلے 5 سال میں جنگ میں پھنسنے والا ہے۔

    باغی ٹی وی : 2024 کے انتخابات میں پارلیمنٹ کے لیے منتخب ہونے والے لبرل ڈیموکریٹ ایم پی مائیک مارٹن کے مطابق وہ سمجھتے ہیں کہ یقینی طور پر 50 فیصد سے زیادہ امکانات ہیں کہ ہم 2030 سے ​​پہلے ہم عالمی جنگ میں شامل ہو جائیں گے۔

    مارٹن سابق برطانوی فوجی افسر ہیں، انہوں نے افغانستان کے متعدد دورے کیے ہیں، جنگی علوم میں پی ایچ ڈی کی ہے اور جنگی و فوجی موضوعات پر کئی کتابیں بھی لکھی ہیں۔

    آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے 6 سال مکمل ہونے پر نغمہ "دشمناسُن” ریلیز

    ایک انٹرویو میں ان سے سوال کیا گیا کہ کیا ہمیں لوگوں کو بھرتی کرنے کی ضرورت ہوگی؟ اس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جی ہاں ہم ایسا کریں گے، ابھی ہم اس مرحلے پر نہیں پہنچے، جہاں آپ لوگوں کی کمی کو ڈرون سے بدل سکتے ہیں، ڈرونز ایک حد تک جاتے ہیں، لیکن آپ کو پھر بھی لوگوں کی ضرورت ہوتی ہے کہ وہ زمین پر قبضہ کریں، جلد دنیا میں بہت کچھ تبدیل ہونے والا ہے۔

    جے پی مورگن چیس کے سی ای او جیمی ڈیمن نے کہا کہ معاشی مسائل سیاسی صورت حال کے مقابلے میں بہت چھوٹے ہیں، ایم پی مائیک مارٹن کا خیال ہے کہ اگر برطانیہ خود کو کسی جنگ میں جھونکنا چاہتا ہے تو یہ فوری طور پر ہوجائے گا، دنیا میں بڑھتی کشیدگی اگلے انتخابات سے پہلے بڑھ سکتی ہے۔

    شاہ رخ خان، اجے دیوگن اور ٹائیگر شروف کو عدالت پیش ہونے کا حکم

    ماہرین نے پیشین گوئی کی ہے کہ ہم ”ورلڈ وار تھری“ میں کب ہوں گے؟ ایک بڑے بینک کے سربراہ نے خبردار کیا تھا کہ ”ورلڈ وار تھری“ شروع ہو چکی ہے، جس سے انسانیت کو بہت زیادہ خطرات لاحق ہیں بااثر بینکر نے یوکرین اور مشرق وسطیٰ میں جنگوں کے ساتھ ساتھ امریکا کے دشمنوں روس، چین، شمالی کوریا اور ایران کے درمیان تعاون کو بھی سنگین خطرہ بتایا ہے۔

    انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل فنانس کے سالانہ اجلاس میں انہوں نے بتایا کہ وہ واضح طور پر نظام ختم کرنے کی بات کر رہے ہیں، ”ورلڈ وار تھری“ کے تناظر میں اتحادیوں کے ذریعے نیا ورلڈ آرڈر آسکتا ہےہمیں لاحق خطرات غیر معمولی ہے، دنیا میں تیسری جنگ عظیم شروع ہوچکی ہیں، آپ کے پاس پہلے ہی متعدد ممالک میں لڑائیاں شروع ہو چکی ہیں۔

    میئر کراچی مرتضیٰ وہاب عباسی شہید اسپتال کی لفٹ میں پھنس گئے

  • بھارتی  بحریہ کا اسرائیلی تعاون سے تیار’درشٹی 10 ‘ ڈرون ٹیسٹنگ کے دوران حادثے کا شکار

    بھارتی بحریہ کا اسرائیلی تعاون سے تیار’درشٹی 10 ‘ ڈرون ٹیسٹنگ کے دوران حادثے کا شکار

    بھارتی بحریہ کے لیے تیار کیا جا رہا ’درشٹی 10 اسٹارلائنر‘ ڈرون گجرات کے پوربندر میں ٹیسٹنگ کے دوران حادثہ کا شکار ہو گیا۔ یہ ڈرون اڈانی ڈیفنس کے ذریعہ تیار کیا جا رہا ہے، اور اس کا مقصد فوجی نگرانی، خفیہ معلومات جمع کرنے اور جاسوسی صلاحیتوں کو بڑھانا ہے۔

    ’درشٹی 10‘ ایک درمیانی اونچائی اور لمبی صلاحیت والا ڈرون ہے، جو اسرائیلی دفاعی فرم ایلبٹ سسٹمز کے تعاون سے تیار کیا گیا ہے۔ یہ 70 فیصد خودمختار اور اس کی پرواز کی صلاحیت تقریباً 36 گھنٹے تک ہے۔ اس میں 450 کلوگرام تک کا پے لوڈ لے جانے کی صلاحیت ہے، جس سے یہ نگرانی اور معلومات جمع کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔یہ ڈرون، اڈانی ڈیفنس اینڈ ایئرواسپیس کے ذریعے تیار کیا گیا تھا اور ہندوستانی بحریہ کو سپرد کرنے سے قبل اس کی ٹیسٹنگ کی جا رہی تھی۔ ٹیسٹنگ کے دوران ڈرون اچانک حادثہ کا شکار ہو گیا۔ حادثے کے بعد پورے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں ، یہ واقعہ اس وقت پیش آیا ہے جب ہندوستانی بحریہ اپنی سمندری سیکورٹی کو مستحکم کرنے کے لیے مختلف اقدامات اٹھا رہی ہے۔ 4 ماہ قبل، ’ایم کیو-9 بی‘ سی گارجین ڈرون بھی تکنیکی خرابی کے باعث خلیج بنگال میں حادثہ کا شکار ہو گیا تھا۔ ’درشٹی 10‘ ڈرون کا حادثہ ہونے کے باوجود، توقع کی جا رہی ہے کہ اس میں موجود خرابی کو جلد دور کر لیا جائے گا تاکہ اس کے استعمال میں کسی بھی قسم کی رکاوٹ نہ آئے۔

    ہندوستانی بحریہ نے امریکہ سے 31 ’ایم کیو-9 بی‘ ڈرون خریدنے کے معاہدے پر بھی دستخط کیے ہیں، جس کا مقصد بحر ہند کے علاقے میں چین کی بڑھتی ہوئی سرگرمیوں پر نظر رکھنا ہے۔ ’درشٹی 10‘ ڈرون کا حادثہ ایک سنگین معاملہ ہے، لیکن امید کی جا رہی ہے کہ اس حادثے کے نتیجے میں جو خامیاں سامنے آئیں گی، ان کو جلد دور کر لیا جائے گا۔

    شمالی وزیرستان،سیکورٹی فورسز کا آپریشن،4 خوارج جہنم واصل

    ملزم ملٹری ٹرائل میں جرم کی نیت نہ ہونے کا دفاع لے سکتا ہے،جسٹس امین الدین

    مفتی قوی کو کوئی حق نہیں….وینا ملک پھٹ پڑیں

  • وزیراعلیٰ پنجاب کا صفائی مہم میں شامل عملے کو ایک ماہ کی تنخواہ  انعام دینے کا اعلان

    وزیراعلیٰ پنجاب کا صفائی مہم میں شامل عملے کو ایک ماہ کی تنخواہ انعام دینے کا اعلان

    وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے تین روزہ خصوصی صفائی مہم میں شامل عملے کے لیے ایک ماہ کی تنخواہ بطور انعام دینے کا اعلان کیا ،وزیر اعلی پنجاب نےعید صفائی مہم کی تمام ٹیم کو پیغام دیا کہ "شاباش ٹیم پنجاب، شاباش”، آپ نے عوام کی مثالی خدمت کرکے ستھرا پنجاب کی نئی تاریخ لکھ دی،شدید گرمی میں جس طرح آپ نے عوام کی خدمت کی، وہ قابل تعریف اور قابل فخر ہے،

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صفائی مہم میں شریک تمام میونسپل اداروں، ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں، ضلعی انتظامیہ، لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے افسران اور عملے کو خراج تحسین پیش کیا، وزیر بلدیات ذیشان رفیق اور سیکرٹری وزارت بلدیات محمد شکیل کے کام کو بھی سراہا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ عید کے تین دن میں ستھرا پنجاب کی مہم نے ہر روز عوامی خدمت کا ایک نیا ریکارڈ بنایا، عیدالاضحٰی پر 72 گھنٹے میں مسلسل صفائی، عرق گلاب ملے پانی سے سڑکوں، گلیوں اور راستوں کی دھلائی کر کے سرکاری مشینری نے ناممکن کو ممکن کر دکھایا،آپ کے ٹیم ورک نے عوامی خدمت اور یہ ممکن ہے کی سنہری اور قابل فخر مثال قائم کر دی، بڑی عید پر صفائی کا بڑا سٹینڈرڈ بنا جسے قائم رکھنا ہے، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کا جامع نظام لا رہے ہیں، سب اپنی ذمہ داری نبھا کر ستھرا پنجاب کو حقیقت بنائیں گے، شہریوں اور میڈیا کا بھی شکریہ جن کے تعاون سے یہ ممکن ہوا، سب نے اپنی ذمہ داری خوب نبھائی جس کی وجہ سے نا ممکن ممکن ہوا، ستھرا پنجاب نعرہ نہیں رہا، پنجاب کی حکومت اور عوام نے کر کے دکھایا ہے۔

    پہلی بار صفائی ستھرائی کی نگرانی کے لئے لاہور میں سیف سٹی کیمروں اور ڈرون کی جدید ٹیکنالوجی کا استعمال، سرکاری شعبے میں سینیٹشن کے جدید رجحان کی نئی روایت کا آغاز

    پہلی بار لاہور نہر کی ڈرون سے نگرانی، نہر میں گندگی پھینکنے میں بڑی کمی
    ڈرون نگرانی سے نہر میں گندگی اور آلائشیں پھینکنے میں 80 فی صد کمی آئی،چیف سیکرٹری لاہور نے لاہور کے مختلف علاقوں کا دورہ، صفائی کے انتظامات کا معائنہ کیا ،چیف سیکرٹری پنجاب نے شدید گرمی میں محنت اور فرض شناسی سے کام کرنے والے عملے میں وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی طرف سے تحائف بھی تقسیم کئے ،لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے چار ڈرونز کی خصوصی ٹیمیں ۔نگرانی پر مامور کی تھیں،لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے پہلی بار ڈرون اور سیف سٹی کیمروں کا صفائی مہم کے لئے بھی استعمال کیا ،نہر میں گندگی پھینکنے پر 30 ایف آئی آرز درج، 2 لاکھ 80 ہزار کے جرمانے کئے گئے،ہزاروں شہریوں کو خلاف ورزیوں پر وارننگ بھی دی گئی ،4 ہزار 999 چھاپے مارے گئے، 85 کا چالان، 560 شہریوں کو خلاف ورزی پر نوٹس جاری ہوئے.

    وزیر بلدیات عید کے تینوں ایام میں فیلڈ میں متحرک رہے
    وزیرآباد میونسپل کمیٹی کی کارکردگی پر برہمی کا اظہار، چیف آفیسر اور سینٹری انسپکٹر معطل
    وزیراعلی مریم نواز شریف کی زیرنگرانی پنجاب بھر میں عیدالاضحٰی کے تینوں ایام میں صفائی برقرار رکھنے کا محکمہ بلدیات کا آپریشن کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا ہے۔ وزیر بلدیات ذیشان رفیق عید سے پہلے اور عید کی چھٹیوں کے دوران سخت گرمی میں فیلڈ میں مسلسل متحرک رہے۔ انہوں نے نہ صرف صوبائی دارالحکومت بلکہ متعدد اضلاع کے دورے کر کے الائشوں کو ٹھکانے لگانے کے کام کا خود معائنہ کیا۔ پہلی دفعہ لاہور میں سیف سٹی کے کیمروں کے ذریعے صفائی انتظامات کی نگرانی کی گئی جبکہ کینال میں آلائشیں پھینکنے پر دفعہ 144 کے تحت پابندی کو ڈرون کیمروں کے ذریعے موثر بنایا گیا۔ عید کے پہلے روز وزیر بلدیات ذیشان رفیق اور وزیراعلی کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور ذیشان ملک نے لاہور کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ کمشنر زید بن مقصود، ڈپٹی کمشنر رافعہ حیدر اور چیف آفیسر میٹروپولیٹن کارپوریشن علی عباس بخاری بھی ان کے ساتھ تھے۔ سب سے پہلے انہوں نے قربان لائنز میں سیف سٹی اتھارٹی کا دورہ کر کے لاہور کے مختلف علاقوں کی مانیٹرنگ کا عمل سکرینوں پر دیکھا۔ ایس پی سیف سٹی محمد شفیق نے صوبائی وزیر کو انتظامات پر بریفنگ دی۔ وزیر بلدیات نے کہا کہ وزیراعلی مریم نواز شریف کی ہدایت کے مطابق کولیکشن پوائنٹس کی مسلسل نگرانی کی گئی۔ شہر میں الائشوں کو ٹھکانے لگانے کا کام بلاتعطل جاری رہا۔ انہوں نے کہا کہ ریلوے پٹڑیوں کی جانب خصوصی توجہ دی گئی۔ اگلے مرحلے میں صوبائی وزیر اور معاون خصوصی لبرٹی سکوائر گئے جہاں پر انہوں نے لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے صفائی آگاہی کیمپ کا معائنہ کیا اور سٹاف کو عید کے گفٹ دیے۔ انہوں نے قذافی سٹیڈیم کولیکشن پوائنٹ کا بھی دورہ کیا جہاں انہیں ڈپٹی کمشنر نے بریفنگ دی۔ صوبائی وزیر ذیشان رفیق نے کہا کہ الحمدللہ صفائی پلان کے عین مطابق کام کر رہا ہے۔ یہ سب ٹیم ورک کا نتیجہ ہے۔ صرف لاہور میں چودہ لاکھ سے زیادہ ماحول دوست بیگ تقسیم کئے گئے۔ ذیشان رفیق نے کہا کہ کسی بھی شکایت پر 30 منٹ کے اندر ایکشن لیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس دفعہ غیرقانونی مویشی منڈیوں کی سختی سے حوصلہ شکنی کی گئی جس کے باعث ٹریفک کی بدنظمی جیسے مسائل پیدا نہیں ہوئے۔ صرف سرکاری سیل پوائنٹس پر نو پرافٹ نو لاس کی بنیاد پر خدمات مہیا کی گئیں۔ معاون خصوصی ذیشان ملک نے کہا کہ وزیراعلی کی نگرانی میں پچھلے سال سے زیادہ بہتر کام ہو رہا ہے۔ مریم نواز شریف کے ستھرا پنجاب ویژن کے مطابق صفائی کا کام مسلسل جاری ہے۔ معاون خصوصی نے کہا کہ سخت گرمی میں عوام کو سہولیات فراہم کرنے والے ورکر ہمارے ہیروز ہیں۔ بعدازاں وزیر بلدیات ذیشان رفیق اور وزیراعلی کے معاون خصوصی ذیشان ملک نے ساندہ میں قائم کئے گئے محکمہ لوکل گورنمنٹ کے صوبائی عید کنٹرول روم کا دورہ کیا۔ سیکرٹری بلدیات شکیل احمد، کمشنر لاہور، ڈپٹی کمشنر، سیکرٹری ایل جی بورڈ رضوان نذیر بھی موجود تھے۔ انہوں نے پنجاب بھر میں جاری عید صفائی آپریشن کا جائزہ لیا اور بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس میں تمام چیف آفیسرز کو ہدایات جاری کیں۔ دریں اثنا صوبائی وزیر اور معاون خصوصی نے ایل ڈبلیو ایم سی میں قائم کنٹرول روم کا بھی دورہ کیا۔ ذیشان رفیق نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ پورے پنجاب میں وزیراعلی کے ستھرا پنجاب ویژن کے مطابق کام ہو رہا ہے۔ محکمہ لوکل گورنمنٹ کی جانب سے صوبہ بھر میں آلائشیں ڈالنے کے لئے 32 لاکھ سے زیادہ ماحول دوست بیگ تقسیم کئے گئے۔ انہوں نے چیف آفیسرز کو ہدایت کی کہ ہر علاقے میں جتنی شکایات موصول ہو رہی ہیں وہ کنٹرول آفس کو رپورٹ کریں۔ اور سری پائے سر راہ جلانے پر دفعہ 144 کے تحت پابندی پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کی تاریخ میں آلائشیں اٹھانے کا کام تیز ترین اور موثر انداز میں جاری ہے۔ اضلاع میں فوکل پرسنز جاری کی گئی ہدایات کے مطابق کام کریں۔ ایل ڈبلیو ایم سی نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر معاون خصوصی ذیشان ملک نے کہا کہ صفائی کے معاملے میں کوئی سستی برداشت نہیں کی جائے گی۔ ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت عید پر کام ہوتا نظر آ رہا ہے۔ سخت گرمی اور حبس میں عوام کو سہولیات فراہم کرنے کی ہر ممکن کوشش ہو رہی ہے۔وزیر بلدیات ذیشان رفیق عید کے دوسرے روز بھی صفائی انتظامات کا جائزہ لینے میں مصروف رہے۔ انہوں نے لاہور کے علاقوں برکت مارکیٹ، اللہ ہو چوک، جوہر ٹاؤن اور اڈہ پلاٹ، رائے ونڈ میں قائم کئے گئے کولیکشن پوائنٹس کے دورے کئے اور عملہ صفائی میں مٹھائی، لنچ بکس اور عیدی تقسیم کی۔ وزیر بلدیات نے کام میں مصروف ورکرز کو دیے گئے کھانے کا معیار بھی چیک کیا۔ کمشنر زید بن مقصود اور ڈپٹی کمشنر بھی ساتھ تھیں۔ لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے سی ای او بابر صاحب دین نے انتظامات پر بریفنگ دی۔ ذیشان رفیق نے کہا کہ عید کے پہلے روز صرف لاہور سے 16 ہزار ٹن الائشیں اٹھائی گئیں۔ وزیراعلی مریم نواز کی زیر نگرانی 72 گھنٹے تک عید آپریشن جاری رہے گا۔ وزیراعلی کی شاباش سے ہم سب کے حوصلے بلند ہوئے۔ عوام کی توقعات پر پورا اترنے کی ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔وزیر بلدیات نے عید کے دوسرے روز شیخوپورہ، گوجرانوالہ، وزیرآباد، گجرات، سمبڑیال اور ڈسکہ کے بھی دورے کئے اور صفائی آپریشن پر اطمینان کا اظہار کیا تاہم وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے وزیر آباد میونسپل کمیٹی کی کارکردگی پر عدم اطمینان کرتے ہوئے عید کے لئے طے کئے گئے ایس او پیز پر عملدرآمد نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کیا۔ چیف آفیسر بلدیہ وزیرآباد عید کے ایس او پیز پر عملدرآمد نہ ہونے کی وضاحت نہ کرسکے جس پر چیف آفیسر وزیرآباد اور سینٹری انسپکٹر کو معطل کر دیا گیا۔ ذیشان رفیق نے واضح کیا کہ ستھرا پنجاب وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا فوکس ہے۔ اس میں کوئی نرمی نہیں ہوگی۔ عوام کو سہولیات فراہم کرنے میں سستی اور غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ عید کے آخری روز انہوں نے سیالکوٹ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اور لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا دورہ کیا اور عید صفائی آپریشن کے اختتام کا عمل دیکھا۔

    پاکستان میں پہلا "ماں کے دودھ کا ڈونر بینک”،علماء کرام نے کی مخالفت

    بااثر وڈیرے کے ظلم کا شکار اونٹ کراچی منتقل،مصنوعی ٹانگ لگائی جائے گی

    گورنر سندھ کا مبینہ بااثر وڈیرے کے ظلم کا شکار شخص کو 2 اونٹ دینے کا اعلان

    سانگھڑ، کھیت میں داخل ہونے پر وڈیرے نے اونٹ کی ٹانگ کاٹ دی

    جبری مشقت بارے آگاہی،انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کی لاہور میں میڈیا ورکشاپ

    بہت ہو گیا،طوائفوں کی ٹیم، محسن نقوی ایک اور عہدے کے‌خواہشمند

    قومی اسمبلی،غیر قانونی بھرتیوں پر سپیکر کا بڑا ایکشن،دباؤ قبول کرنے سے انکار

    سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

    حاجرہ خان کی کتاب کا صفحہ سوشل میڈیا پر وائرل،انتہائی شرمناک الزام

    جمخانہ کلب میں مبینہ زیادتی،عظمیٰ تو پرانی کھلاڑی نکلی،کب سے کر رہی ہے "دھندہ

    گائے کے ساتھ جنسی زیادتی کی ویڈیو وائرل،ملزم گرفتار،بکری اورکتے بھی بنے نشانہ

  • واہگہ بارڈر کے قریب ڈرون منشیات سمیت گر گیا

    واہگہ بارڈر کے قریب ڈرون منشیات سمیت گر گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں ڈرون منشیات کے لئے استعمال ہونے لگے،واہگہ بارڈر کے قریب ڈرون منشیات سمیت گر گیا جس کے بعد پولیس کی دوڑیں لگ گئیں

    پولیس موقع پر پہنچی اور ڈرون کو تحویل میں لے لیا،پولیس کے مطابق واقعہ تھانہ باٹا پور کی حدود میں پیش آیا ، گرنے والا ڈرون اور منشیات کا پیکٹ تحویل میں لے لیا گیا،ڈرون کہاں سے آپریٹ ہوا ، تفتیش جاری ہے ، ڈرون مالکان کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا ،سرحدی علاقے میں ڈرون سے منشیات سپلائی کے متعدد واقعات ہوچکے۔

    قبل ازیں ہیئر پولیس ٹیم نےخفیہ اطلاع پر ڈرون کیمروں سے منشیات کی سپلاٸی دینے والے 02 منشیات فروش گرفتار کرلیے،ملزمان سے لاکھوں روپے مالیت کی ڈیڑھ کلو سے زائد ہیروئن، 02 ڈرون اور بیٹریاں برآمد کر لی گئیں،ملزمان نےا لاہور کے مختلف علاقوں میں ڈرون سے ہیروئن کی سپلائی کا اعتراف کیا.

    گزشتہ کچھ عرصے میں ڈرون سے منشیات کی سپلائی کے واقعات میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آیا ہے،چند ماہ قبل کاہنہ میں منشیات لے کر جانیوالا ڈرون گر گیا تھا پولیس حکام کے مطابق ڈرون گرنے کا واقعہ رسول پورہ گاؤن میں پیش آیا، ڈرون کے ساتھ چھ کلو ہیروئن بندھی ہوئی تھی جو پولیس نے قبضے میں لے لی تھی.

    ڈرون کے ذریعے بھارت منشیات کی سمگلنگ،پولیس کا ڈی ایس پی معطل

    اے این ایف کو ڈرون کے ذریعے منشیات اسمگلنگ کیخلاف بڑی کامیابی ملی ہے

    ڈرون کے ذریعے منشیات بھارت سپلائی کرنیوالا گروہ بے نقاب

    وزیراعلیٰ پنجاب کا پولیس کو جدید اسلحہ ،آلات گاڑیاں نائٹ ویژن اور ڈرون فراہم کا فیصلہ

    بلیک میلنگ کی ملکہ حریم شاہ کا لندن میں نیا”دھندہ”فحاشی کا اڈہ،نازیبا ویڈیو

    سوشل میڈیا پر دوستی،پھر عریاں تصاویر،پھر زیادتی،کم عمر لڑکیاں‌بنتی ہیں زیادہ شکار

    حاجرہ خان کی کتاب کا صفحہ سوشل میڈیا پر وائرل،انتہائی شرمناک الزام

  • ایرانی حملے سے اسرائیل کے سب سے بڑے ایئر بیس کو پہنچا نقصان

    ایرانی حملے سے اسرائیل کے سب سے بڑے ایئر بیس کو پہنچا نقصان

    ایران کے اسرائیل پر ڈرون حملوں سے اسرائیل کے سب سے بڑی جنگی بیس نیو اتیم ایئر بیس کو نقصان پہنچا ہے

    میڈیا رپورٹس کے مطابق جس ایئر بیس کو نقصان پہنچا ہے اور صحرائے نجف میں وااقع ہے،پانچ ایرانی میزائلوں سے نیو اتیم ائیربیس کے 3 رن ویز کو نقصان پہنچا ہے، نیواتیم اسرائیل کا سب سے بڑا جنگی بیس ہے، اسرائیل نے بھی تسلیم کیا ہے کہ ایئر بیس کو نقصان پہنچا ہے،امریکی میڈیا کے مطابق ایرانی حملے میں اسرائیلی ایئر بیس کو نقصان پہنچا ہے، 5 ایرانی میزائلوں کے حملے میں ایف 35 طیاروں کے ایئر بیس کو نقصان پہنچا ہے،حملے میں اسرائیلی ایئر بیس کے 3 رن ویز اور 1 سی ون 30 طیارے کو نقصان ہوا،

    ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے اس اڈے کو نشانہ بنایا جہاں سے دمشق کے ایرانی سفارتخانے پر حملہ کیا گیا تھا، ایران نے 50 فیصد اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے جب کہ اسرائیل نے ایرانی حملوں کو ناکام قرار دیا ہے

    دوسری جانب ایرانی حملے میں دفاع پر اسرائیل کو اچھا خاصا نقصان اٹھانا پڑ گیا، ایران کے درجنوں میزائلوں اور ڈرونز کو مار گرانے کے لیے اسرائیل کو ایک ارب 35 کروڑ ڈالر یعنی 3 کھرب 74 ارب پاکستانی روپے سے زیادہ کے اخراجات کرنے پڑے، میزائل اور ڈرون حملوں کو ناکام بنانے والے ایک ایرو میزائل کی قیمت 35 لاکھ ڈالر اور میجک وانڈ میزائل کی قیمت 10 لاکھ ڈالر ہے جبکہ حملہ ناکام بنانے کے لیے استعمال ہونے والے طیاروں کا خرچہ بھی کل اخراجات میں شامل ہے،

    ایرانی حملہ، سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس ملتوی، کشیدگی کم اور زیادہ سے زیادہ تحمل کا مظاہرہ کیا جائے،اقوام متحدہ
    ایران کے اسرائیل پر حملے کے بعد بلایا گیا اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس رسمی کارروائی کے بعد ملتوی کر دیا گیا، چین نے ایرانی حملے کا ذمہ دار اسرائیل کو قرار دیدیا، سلامتی کونسل میں اسرائیل ایران تنازع پر مزید بحث بعد میں کی جائے گی، اقوام متحدہ کےسیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مشرق وسطیٰ تباہی کے دہانے پر ہے، خطے کو تباہ کن جنگ کے خطرے کا سامنا ہے، وقت آ گیا ہے کہ کشیدگی کم اور زیادہ سے زیادہ تحمل کا مظاہرہ کیا جائے، کسی بھی ریاست کی علاقائی سالمیت کے خلاف طاقت کا استعمال منع ہے۔غزہ میں جنگ بندی، یرغمالیوں کی غیرمشروط رہائی اور امداد کی فراہمی سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے

    اجلاس کے دوران اقوام متحدہ میں امریکا کے نائب مندوب رابرٹ ووڈ نے کہا کہ سلامتی کونسل ایران اور اس کے شراکت داروں سے حملے بند کرائے، اور ساتھ ہی ایران کے جارحانہ اقدامات کی مذمت کرے، ایران یا اس کے آلہ کار، امریکا یا اسرائیل کے خلاف کارروائی کرتے ہیں تو ایران کو ذمہ دار ٹھہرایا جائے گا، جب کہ امریکا، آئندہ اقوام متحدہ میں ایران کو جوابدہ بنانے کیلئے مزید اقدامات کرے گا۔

    امریکا نے ایران کے خلاف فوجی کارروائی شروع کی تو ایران ردعمل کا حق استعمال کرے گا،ایران
    اجلاس میں ایران کے سفیر امیر سعید ایروانی نے کہا کہ آپریشن مکمل طور پر اپنے دفاع کے حق میں کیا،اسرائیلی جارحیت کے جواب میں فوجی اہداف کو ڈرونز اور میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا، اگر امریکا نے ایران کے خلاف فوجی کارروائی شروع کی تو ایران ردعمل کا حق استعمال کرے گا، امریکا، برطانیہ اور فرانس کے رویے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ ممالک کئی ماہ سے فلسطینی عوام کی نسل کشی کو جائز قرار دے رہےہیں۔

    سلامتی کونسل کے اجلاس میں چینی مندوب نے گزشتہ ماہ دمشق میں ایرانی قونصل خانے پر اسرائیلی حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس حملے ہی کے نتیجے میں اسرائیل کو جوابی کارروائی کے طور پر ایرانی حملے کا سامنا کرنا پڑا ہے،جس اسرائیلی حملے نے ایران کو اسرائیلی سرزمین پر حملے کے لیے اُکسایا وہ شیطانی نوعیت کا تھا۔ فریقین کو اب انتہائی ضبط و تحمل کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔ غزہ میں فوری جنگ بندی لازم ہے تاکہ انسانی المیے کی راہ روکی جاسکتے۔

    ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے تعزیتی پیغام جاری کیاہے

    قونصل خانے پر حملہ ہماری سرزمین پر حملہ ،اسرائیل کو سزا ملے گی، آیت اللہ خامنہ ای

     فلسطینی مسلمان بھی اسرائیلی مظالم کےہوتے ہوئے بھی عید منا رہے ہیں

    مریم نوازشریف بے سہارا، بےگھر اور بے نوا لوگوں کے درمیان پہنچ گئیں

    حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کے تین بیٹوں اور پوتوں سمیت مزید 125 فلسطینی شہید 

    ایران کے اسرائیل پر حملے کے بعد کئی ممالک اسرائیل کے ساتھ کھڑے ہو گئے، ایک مسلم ملک بھی اسرائیل کی حمایت میں کھڑا ہو گیا، اسرائیل کے پڑوسی ملک اردن نے اسرائیل کی حمایت کا اعلان کیا ہے اور کہا تھا کہ ہم ایرانی ڈرونز کو گرائیں گے،خبر رساں ادارے رائیٹرز کے مطابق اردن کے لڑاکا طیاروں نے درجنوں ایرانی ڈرونز کو مار گرایا۔

    امریکا جنگ نہیں چاہتا، اسرائیل کو بتا دیا گیا
    ایران کی جانب سے اسرائیل پر حملے کے ایک دن بعد اتوار کو سی این این کے سٹیٹ آف دی یونین نیوز پروگرام میں بات کرتے ہوئے امریکی قومی سلامتی کونسل کے سٹریٹجک کمیونیکیشن کوآرڈینیٹر جان کربی نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ صدر بائیڈن کئی بار کہہ چکے ہیں کہ ہم خطے میں امن و استحکام کے لیے خطرہ ہیں،جنگ نہیں چاہتے، ہم ایران کے ساتھ جنگ ​​میں نہیں الجھنا چاہتے. صدر جو بائیڈن نے ہفتے کی رات اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کو فون پر بتایا کہ امریکا نہ تو ایران کے خلاف اسرائیلی انتقامی کارروائی میں حصہ لے گا اور نہ ہی اس کی حمایت کرے گا

  • پاکستان کی جاسوسی کرنیوالا بھارتی فضائیہ کا کواڈ کاپٹر پاک فوج نے گرا دیا

    پاکستان کی جاسوسی کرنیوالا بھارتی فضائیہ کا کواڈ کاپٹر پاک فوج نے گرا دیا

    پاک فوج کی بڑی کاروائی، ایل او سی پر بھارتی فوج کا کواڈ کاپٹر مار گرایا

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج کا کواڈ کاپٹر پاکستانی علاقے کی جاسوسی کر رہا تھا اس دوران پاک فوج نے کاروائی کی ، بھارتی فضائیہ کا کواڈ کاپٹر 25 فروری کو دن 12 بج کر 55 منٹ پر لائن آف کنٹرول پر گرایا گیا، کواڈ کاپٹر مار گرانے کےبعد پاک فوج نے اس کی باقیات کی تلاش شروع کردی تھی اور 26 فروری کو ایل او اسی پر پاکستانی علاقے میں کواڈ کاپٹر کی باقیات مل گئی ہیں

    سکیورٹی ذرائع کے مطابق کواڈ کاپٹر پر بھارتی فوج کے ایک یونٹ کا نشان بھی موجود ہے جو تصدیق کرتا ہےکہ کواڈ کاپٹر بھارتی فوج کا ہے

    واضح رہے کہ پاک فوج نے اس سے قبل بھی بھارت کے کئی جاسوس ڈرون مار گرائے ہیں، 2020 میں‌ریکارڈ کواڈ کاپٹر مار گرائے تھے، پاک فوج نے جاسوسی کرنے والے بھارتی کواڈ کاپٹر کو چن چن کر نشانہ بنایا تھا،9 ستمبر 2020، 26جولائی 2020،8 جون 2020،29 مئی 2020،نو اپریل 2020 کو بھی بھارتی کواڈ کاپٹر مار گرایا تھا،

    پاکستان حملہ کر دے گا، بھارتی فضائیہ کو کہاں لگا دیا گیا جان کر ہوں حیران

    ہر سال 27 فروری کو آپریشن سوفٹ ریٹارٹ منایا جائے گا، پاک فضائیہ

    پلوامہ حملہ مودی کی سازش تھی، گجرات کے وزیر اعلیٰ بھی بول پڑے

    آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی اقدامات دونوں ممالک کے درمیان معاہدوں کی خلاف ورزی ہے،بھارتی فوج کا یہ اقدام سیز فائر سے متعلق2003 کےمعاہدے کی خلاف ورزی ہے

  • ڈرون کے ذریعے منشیات اسمگلنگ کرنیوالے گروہ کا کارندہ گرفتار

    ڈرون کے ذریعے منشیات اسمگلنگ کرنیوالے گروہ کا کارندہ گرفتار

    اے این ایف کو ڈرون کے ذریعے منشیات اسمگلنگ کیخلاف بڑی کامیابی ملی ہے

    ڈرون کے ذریعے منشیات اسمگل کرنیوالے گروہ کا ایک کارندہ گرفتار کر لیا گیا۔ملزم کے قبضے سے ہیروئن اور ہوائی ڈرون برآمد کر لیا گیا، انٹیلیجنس اطلاع پر ڈی ایچ اے لاہور کے قریب ایک کار کو رکنے کا اشارہ کیا گیا۔کار سوار ملزم نے گاڑی روکنے کی بجائے موقع سے بھگا دی۔گاڑی کے تعاقب کے دوران ملزم نے گاڑی فٹ پاتھ سے ٹکرا دی۔ کار سوار ملزم لاہور کے رہائشی فیاض حسین کو موقع پر گرفتار کر لیا گیا۔تلاشی لینے پر گاڑی سے 10 کلوگرام ہیروئن اور ڈرون برآمد کر لیا گیا۔ایک کلوگرام ہیروئن کا ایک پیکٹ ہوائی ڈرون کے ساتھ منسلک تھا۔گرفتار ملزم اے این ایف کو دیگر مقدمات میں بھی مطلوب تھا۔

    ترجمان اے این ایف کے مطابق دوران تفتیش گرفتار ملزم نے ڈرون کے ذریعے منشیات اسمگلنگ کا اعتراف کیا گروہ کے دیگر ارکان کی گرفتاری کیلئے ملزم سے مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

    واضح رہے کہ لاہور میں ڈرون سے منشیات سپلائی کے ایک ماہ میں کم از کم تین واقعات رپورٹ ہو چکے تھے.

    بادلوں کی وجہ سے طیارے راڈار میں نہیں آتے، بھارتی آرمی چیف کی مودی کے بیان کی تصد

    بھارتی ائیر فورس نے مقبوضہ کشمیر کے سرینگر ائیر بیس کے سینئر ترین ائر آفیسر کمانڈر کا تبادلہ کر دیا

    اپنا ہیلی کاپٹر گرانے والے بھارتی آفیسر کے ساتھ بھارت نے کیا سلوک کیا؟

    پاکستان کو دھمکیاں دینے والے بھارت کا ہیلی کاپٹر کیسے تباہ ہوا؟ جان کر ہوں حیران

    بریکنگ.بھارتی فضائیہ کا جنگی طیارہ تباہ، کیپٹن ہلاک

    بھارتی فضائیہ کا جنگی طیارہ تباہ،پائلٹ ہلاک، رواں برس کتنے طیارے تباہ ہو چکے؟

    دوسری جانب بھارتی پنجاب کے وزیر اعلیٰ بھگونت مان نے دعویٰ کیا ہے کہ کچھ ڈرونز سرحد پار پاکستان جاتے ہیں اور وہاں سے منشیات اور دیگر چیزیں لے کر واپس آتے ہیں انہوں نے منشیات اور ہتھیاروں کی اسمگلنگ روکنے کے لیے ڈرونز کی رجسٹریشن کو لازمی قرار دینے کا مطالبہ کیا ہے

  • بھارت کا ڈرون ٹیکنالوجی میں مہارت کا خواب چکنا چور ہوگیا

    بھارت کا ڈرون ٹیکنالوجی میں مہارت کا خواب چکنا چور ہوگیا

    بھارتی ریاست کرناٹک میں جنگی استعمال کے لیے تیار کردہ بغیر پائلٹ والا ڈرون ٹرائل کے دوران ایک کھیت میں گر کر تباہ ہو گیا۔

    باغی ٹی وی: بھارتی میڈیا کے مطابق سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ڈیفنس ریسرچ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن (DRDO) کی طرف سے تیار کردہ بغیر پائلٹ کے فضائی گاڑی (UAV) اتوار کو ضلع کے ایک گاؤں کے زرعی کھیتوں میں گر کر تباہ ہو گئی۔

    رپورٹ کے مطابق یہ ڈرون ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن نے مقامی سطح پر تیار کیا تھا بھارتی فوج نے ڈرون ٹیکنالوجی میں مہارت حاصل کرنے کے بلند و بانگ دعوے بھی کیے تھے تاہم بھارت کا ڈرون ٹیکنالوجی میں مہارت کا خواب چکنا چور ہوگیا۔


    ڈرون گرنے کے بعد وزارت دفاع اور ڈرون ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن سر جوڑ کر بیٹھ گئے۔ حادثے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی۔

    2 بچوں کے باپ کوآشنا کے ساتھ بجلی کے کھمبے سے باندھ کر سرعام تشدد

    کریش ہونے والے UAV کا پروٹوٹائپ سیریل نمبر 017A-14 تھا اور یہ UAV کے چھ پروٹوٹائپز میں سے ایک تھا جو زیر جانچ تھا اس سے قبل، ستمبر 2019 میں، UAV کا ایک اور پروٹو ٹائپ چتردرگا میں بھی گر کر تباہ ہو گیا تھا فضائی گاڑی 28,000 فٹ کی بلندی پر 18 گھنٹے سے زیادہ پرواز کرنےاور مختلف الیکٹرونک انٹیلی جنس، کمیونیکیشن انٹیلی جنس، اور انٹیلی جنس، نگرانی، اور جاسوسی پے لوڈ لے جانے کی بھی صلاحیت رکھتی ہے-

    لداخ: بھارتی فوج کا ٹرک کھائی میں جاگرا،9 فوجی ہلاک، 2 زخمی

  • ڈرون کے ذریعے منشیات بھارت سپلائی کرنیوالا گروہ بے نقاب

    ڈرون کے ذریعے منشیات بھارت سپلائی کرنیوالا گروہ بے نقاب

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں ڈرون کے ذریعے منشیات سپلائی کے مسلسل واقعات سامنے آ رہے تھے جس کے بعد اداروں نے کاروائی کی اور ڈرون کے ذریعے منشیات کی سپلائی کرنے والے گروہ کو بے نقاب کر دیا ہے،

    ڈرون کے ذریعے منشیات کی سپلائی کرنیوالے گروہ میں پولیس اہلکار بھی ملوث ہے جس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اے این ایف نے ٹھوس شواہد پر مقدمہ درج کیا ہے، ڈی سی آفس کی نظارت برانچ میں تعینات پولیس اہلکار شرافت کو ڈرون کے ذریعے منشیات سمگنگ کے مقدمے میں نامزد کیا گیا ہے، ڈرون کے ذریعے ہیروئن بھارت سمگل کی جاتی تھی، اے این ایف نے کاروائی کرتے ہوئے سرحدی علاقے میں چھاپہ مارا اور ہیروئن برآمد کر لی، ہیروئن سمگلنگ کیلئے استعمال ہونے والا ڈرون بھی قبضہ میں لے لیا گیا ،ملوث ملزمان کارروائی کے دوران فرار ہو گئے ہیں.

    واضح رہے کہ لاہور میں ڈرون سے منشیات سپلائی کے ایک ماہ میں کم از کم تین واقعات رپورٹ ہو چکے تھے.

    بادلوں کی وجہ سے طیارے راڈار میں نہیں آتے، بھارتی آرمی چیف کی مودی کے بیان کی تصد

    بھارتی ائیر فورس نے مقبوضہ کشمیر کے سرینگر ائیر بیس کے سینئر ترین ائر آفیسر کمانڈر کا تبادلہ کر دیا

    اپنا ہیلی کاپٹر گرانے والے بھارتی آفیسر کے ساتھ بھارت نے کیا سلوک کیا؟

    پاکستان کو دھمکیاں دینے والے بھارت کا ہیلی کاپٹر کیسے تباہ ہوا؟ جان کر ہوں حیران

    بریکنگ.بھارتی فضائیہ کا جنگی طیارہ تباہ، کیپٹن ہلاک

    بھارتی فضائیہ کا جنگی طیارہ تباہ،پائلٹ ہلاک، رواں برس کتنے طیارے تباہ ہو چکے؟

    دوسری جانب بھارتی پنجاب کے وزیر اعلیٰ بھگونت مان نے دعویٰ کیا ہے کہ کچھ ڈرونز سرحد پار پاکستان جاتے ہیں اور وہاں سے منشیات اور دیگر چیزیں لے کر واپس آتے ہیں انہوں نے منشیات اور ہتھیاروں کی اسمگلنگ روکنے کے لیے ڈرونز کی رجسٹریشن کو لازمی قرار دینے کا مطالبہ کیا ہے