Baaghi TV

Tag: ڈیرہ غازی خان

  • ڈیرہ غازی خان: کوہِ سلیمان اور فورٹ منرو میں ژالہ باری، نقصانات کے سروے کا حکم، مشترکہ ٹیم تشکیل

    ڈیرہ غازی خان: کوہِ سلیمان اور فورٹ منرو میں ژالہ باری، نقصانات کے سروے کا حکم، مشترکہ ٹیم تشکیل

    ڈیرہ غازی خان میں حالیہ ژالہ باری کے بعد ضلعی انتظامیہ متحرک ہو گئی ہے۔ ڈپٹی کمشنر محمد عثمان خالد نے کوہِ سلیمان اور خصوصاً فورٹ منرو کے متاثرہ علاقوں میں نقصانات کے فوری سروے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سید عثمان منیر بخاری کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ژالہ باری سے لائیو اسٹاک اور نجی املاک کو ہونے والے نقصانات کے تخمینہ کیلئے ایک مشترکہ سروے ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔ٹیم میں اسسٹنٹ کمشنر کو کنوینر مقرر کیا گیا ہے جبکہ تحصیلدار کوہِ سلیمان، متعلقہ ایس ڈی او بلڈنگ، ویٹرنری آفیسر اور پی ڈی ایم اے/ڈیزاسٹر مینجمنٹ کا نمائندہ بطور ممبران شامل ہوں گے۔
    سروے ٹیم کو ہدایت کی گئی ہے کہ:
    متاثرہ علاقوں کا جامع فیلڈ سروے کیا جائے
    لائیو سٹاک اور نجی املاک کے نقصانات کا درست تخمینہ لگایا جائے
    متعلقہ ریکارڈ کے ذریعے نقصانات کی تصدیق کی جائے
    امداد و معاوضہ کے لیے مستند ڈیٹا تیار کیا جائے
    ٹیم کو ہدایت دی گئی ہے کہ سات روز کے اندر تفصیلی رپورٹ ڈپٹی کمشنر کو پیش کی جائے۔ مزید برآں پولیٹیکل اسسٹنٹ کوہِ سلیمان کو مختلف محکموں کے درمیان مؤثر کوآرڈینیشن اور بروقت تکمیل یقینی بنانے کا ٹاسک دیا گیا ہے۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق عوامی آگاہی کو بھی یقینی بنایا جائے گا تاکہ متاثرہ افراد بروقت معلومات فراہم کر سکیں۔ انتظامیہ نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ سروے رپورٹ کی روشنی میں متاثرین کو ہر ممکن ریلیف فراہم کیا جائے گا۔

  • تونسہ: پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان مقابلہ، 4 دہشت گرد ہلاک

    تونسہ: پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان مقابلہ، 4 دہشت گرد ہلاک

    پنجاب پولیس کو ڈیرہ غازی خان کے قبائلی و سرحدی علاقے کوٹ مبارک میں خوارجی دہشت گردوں کے خلاف ایک بڑی کامیابی حاصل ہوئی ہے، جہاں ایک کامیاب آپریشن میں چار دہشت گرد ہلاک کر دیے گئے۔

    ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق، پنجاب اور خیبر پختونخوا کی سرحد پر واقع علاقے کوٹ مبارک میں دہشت گردوں کی مشکوک نقل و حرکت کی اطلاع ملی تھی۔ یہ خوارجی دہشت گرد علاقے میں مختلف مقامات پر شہریوں میں خوف و ہراس پھیلانے میں ملوث تھے۔اطلاع ملتے ہی پولیس کی خصوصی ٹیموں نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے علاقے کا محاصرہ کیا اور بھرپور آپریشن کا آغاز کیا۔ دہشت گردوں نے بھاری اسلحے سے پولیس اہلکاروں پر حملہ کرنے کی کوشش کی، تاہم پنجاب پولیس نے جرات مندی اور پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ان کے ناپاک عزائم ناکام بنا دیے۔

    پولیس کی جوابی کارروائی میں چار دہشت گرد ہلاک کر دیے گئے جبکہ دیگر دہشت گرد جھاڑیوں اور ٹیلوں کی آڑ میں فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ آپریشن کے دوران ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔
    علاقے میں سرچ اینڈ سویپ آپریشن بدستور جاری ہے اور پنجاب پولیس کا عزم ہے کہ باقی ماندہ شرپسند عناصر کو بھی جلد از جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔یہ کامیاب کارروائی آر پی او ڈیرہ غازی خان کیپٹن (ر) سجاد حسن خان کی نگرانی اور ڈی پی او سید علی کی قیادت میں انجام دی گئی، جن کی ٹیمیں مسلسل فیلڈ میں موجود رہیں۔

    آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر ڈیرہ غازی خان پولیس کو شاباش دی اور اپنے بیان میں کہا:”پنجاب پولیس خوارجی دہشت گردوں کے خلاف سیسہ پلائی دیوار ہے۔ ہم ملک دشمن عناصر کو ان کے ناپاک عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔”پنجاب پولیس صوبے میں امن و امان کی بحالی اور دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔

    پی پی 52 سیالکوٹ: ضمنی انتخاب کے ووٹوں کی گنتی جاری

  • ایف آئی اےکی  کارروائی، اشتہاری ملزم گرفتار

    ایف آئی اےکی کارروائی، اشتہاری ملزم گرفتار

    ڈیرہ غازی خان :ایف آئی اے، انٹرپول اور امیگریشن کی مشترکہ کارروائی، اشتہاری ملزم گرفتار کرلیا گیا۔

    باغی ٹی وی: تفصیلات کے مطابق ملزم جہان خان 2022 میں قتل کرکے بیرون ملک فرار ہوگیا تھا، وہ پنجاب پولیس کو مطلوب تھاملزم کےخلاف ڈیرہ غازی خان میں قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا ایف آئی اے، این سی بی انٹرپول نے ملزم کی گرفتاری کے لیے ریڈ نوٹس جاری کیا تھا۔

    ملزم بین الاقوامی عمان سے پاکستان پہنچا تھا، اسے لاہور ایئر پورٹ سے گرفتار کرکے پولیس کے حوالے کردیا گیا ایف آئی اے، این سی بی انٹرپول پاکستان نے گزشتہ 6 ماہ کے دوران سنگین جرائم میں مطلوب 66 ملزمان کو مختلف ممالک سےگرفتارکیا ہے ان پر قتل، اقدام قتل، ڈکیتی، اغوا؎ اور کرپشن کے مقدمات تھے ۔

    انسانی اسمگلنگ میں ملوث ملزم گرفتار

     

    قبل ازیں پشاور میں ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم ذیشان شہریوں کو ایران سے ترکی بارڈر پار کروانے کے لیے 3 لاکھ روپے فی کس بٹورتا تھا جب کہ متاثرہ شہریوں کو بارڈر سکیورٹی نے ایران سے ڈی پورٹ کردیا تھاملزم کے خلاف انسانی اسمگلنگ سے متعلق رپورٹ درج تھی، ملزم ضمانت قبل از گرفتاری کے لیے عدالت میں پیش ہوا جہاں ضمانت کی درخواست خارج ہونے پر ملزم کو گرفتار کیا گیا۔

    او جی سی ڈی ایل کے ملازمین کی گاڑی پر فائرنگ ، ایک ملازم …

    کوہاٹ اور گھوٹکی میں فائرنگ،پولیس اہلکار سمیت 4 افراد جاں

  • ڈی جی خان :پیٹرول و ڈیزل کی اسمگلنگ کی وباء نے کورونا کوبھی پیچھے چھوڑدیا

    ڈی جی خان :پیٹرول و ڈیزل کی اسمگلنگ کی وباء نے کورونا کوبھی پیچھے چھوڑدیا

    کوٹ ہیبت باغی ٹی وی (شاہد خان ) ڈیرہ غازی خان میں غیرقانونی ایرانی پیٹرول و ڈیزل کی اسمگلنگ کی وباء اس قدر تیزی سے پھیلی ہے کہ اس نے کررونا جیسی آفت کو بھی مات دے ڈالی، بڑے بڑے طوفان و سونامی بھی اس اسمگلنگ کی آفت کے سامنے بہت چھوٹے دکھائی دے رہے ہیں آئے روز ڈیرہ غازی خان میں ایرانی پیٹرول و ڈیزل کی اسمگلنگ کے رحجان میں اضافہ ہو رہا ہے اسمگلنگ ایک غیرقانونی عمل ہے ذرائع کے مطابق اس عمل کے پس پردہ محرکات، اداروں کا کردار اور انکی اہمیت کا اہم کردار ہوتا ہے جو تاحال دکھائی نہیں دے رہا ذرائع نے بتایا ہے کہ ڈیرہ غازی خان میں بارڈر ملٹری پولیس، ایف آئی اے اور پنجاب پولیس اور سول ڈیفنس کی مبینہ ملی بھگت سے بڑے پیمانے پر اسمگلنگ کے بارے میں آئے روز مختلف خبریں دیکھنے کو ملتی ہیں اس کے باوجود اس عمل میں کمی آنے کی بجائے اضافہ ہی دیکھنے میں آ رہا ہے گو کہ پاکستان میں پیٹرول و ڈیزل کی قیمتوں کے بڑھنے سے ایرانی پٹرول اور ڈیزل کی سمگلنگ میں بھی اضافہ ہو رہا ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ یومیہ 90 ہزار لیٹر سے زائد ایرانی پٹرول اور ڈیزل جنوبی پنجاب کے مختلف زونز میں جاتا ہے جو غیرقانونی پمپوں و منی پمپوں اور تیل ایجنسیوں پر دھڑلے سے فروخت ہوتا ہے ڈیرہ غازی خان و ملحقہ علاقوں میں ہزاروں کی تعداد میں منی پیٹرول پمپ ایجنسیاں قائم ہیں ان پر پٹرول موٹر سائیکل کے ذریعے سپلائی کیا جاتا ہے اس پیٹرول کی وجہ سے گاڑیوں کے انجن تباہ ہو رہے ہیں مقامی شہریوں نے ڈیرہ غازی خان انتظامیہ سے اپیل کی ہے کے ایرانی پیٹرول اور ڈیزل کی سمگلنگ کرنے والوں کے خلاف سخت سے سخت ایکشن لیا جائے کیونکہ کھلے فروخت اور غیرقانونی آبادیوں ذخیرہ سے حادثات رونما ہورہے ہیں-

  • عبوری ضمانت کیلئےعثمان بزدار کوعدالت میں پیش ہونے کا حکم

    عبوری ضمانت کیلئےعثمان بزدار کوعدالت میں پیش ہونے کا حکم

    لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کوعبوری ضمانت کے لئے عدالت میں پیش ہونے کا حکم دے دیا۔

    باغی ٹی وی: لاہور ہائیکورٹ میں عثمان بزدار کی ممکنہ گرفتاری کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی ، جسٹس طارق سلیم شیخ نےعثمان بزدار کی درخواست پر سماعت کی دوران سماعت عثمان بزدار کے وکیل میاں علی اشفاق ایڈووکیٹ عدالت پیش ہوئے۔

    عدالت نے مراد سعید کی مقدمات کی تفصیلات فراہمی کا کیس نمٹا دیا

    دوران سماعت سابق وزیراعلیٰ کےوکیل نےکہا کہ ڈی جی خان میں عثمان بزدار کے خلاف 10 انکوائریز اینٹی کرپشن میں جاری ہیں، عثمان بزدار کو اینٹی کرپشن کی جانب سے گرفتاری کا خدشہ ہے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ اینٹی کرپشن کوعثمان بزدار کو ہراساں اور گرفتار کرنے سے روکا جائے۔

    دوران سماعت عدالت نے استفسار کیا کہ عثمان بزدار خود کہاں ہیں؟وکیل نے کہا کہ عثمان بزدار سے بذریعہ فون رابطہ ہوا ہے وہ عدالت آنے کو تیار ہیں لیکن اس وقت دوسرے شہر موجود ہیں اور ان کی طبیعت ناساز ہے۔

    بلاول بھٹو نے اتحادیوں کو سیاسی مذاکرات پر راضی کرنے کیلئے 3 رکنی کمیٹی قائم …

    عدالت نے ریمارکس دیئے کہ اگر گرفتاری کا خدشہ تھا تو عدالت آنا چاہیئے تھا، عدالت چاہتی ہے کہ آپ سب سسٹم کے اندر آئیں، قانون سب کے لئے برابر ہے، اگر ضمانت لینی ہے تو عدالت پیش ہوں ،عثمان بزدار کے وکیل نے استدعا کی کہ عثمان بزدار کو عدالت پیشی کے لئے مناسب وقت دیا جائے۔

    عدالت نے عثمان بزدار کو عبوری ضمانت کے لئے پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 17 اپریل تک ملتوی کردی۔

    پی ٹی آئی نے لاہور ہائیکورٹ میں چیف الیکشن کمشنر کے خلاف توہین عدالت کی …

  • ڈیرہ غازی خان : باغی ٹی وی کی گیارہویں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا

    ڈیرہ غازی خان : باغی ٹی وی کی گیارہویں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا

    ڈیرہ غازی خان،باغی ٹی وی (نمائندگان شہزادخان ،جواداکبر)باغی ٹی وی کی گیارہویں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا
    تفصیل کے مطابق باغی ٹی وی کی 11ویں سالگرہ کے موقع پر پریس کلب ڈی جی خان میں ایک تقریب میں باغی ٹی وی کی سالگرہ کاکیک کاٹا گیا،اس تقریب میں ڈیرہ غازی خان کے سینئر صحافیوں نے شرکت کی اور باغی ٹی وی کے CEO سینئر صحافی اور نامور اینکر جناب مبشر لقمان صاحب،ایڈیٹرباغی ٹی وی جناب ممتاز حیدر اعوان صاحب اور انچارج نمائندگان ڈاکٹر غلام مصطفی بڈانی سمیت پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کی،

    اس تقریب کااہتمام ڈیرہ غازیخان میں باغی وی ٹی وی کے نمائندوں شہزادخان یوسفزئی اور جواداکبر بھٹی نے کیا اور انچارج نمائندگان ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی نے اس تقریب میں شرکت کی ،

    اس تقریب میں سینئر صحافیوں روزنامہ مرکزاسلام آباد کے بیوروچیف منظوراحمدخان لغاری، روزنامہ نیاکل کے بیوروچیف چوہدری شکیل احمد،روزنامہ کسک ڈیرہ غازیخان کے ایڈیٹرانچیف قیصرعباس جعفری،فیاض خان لغاری،قیصرباپا،ظفراقبا ل کھوکھر،پیرامائونٹ نیوزکارنرکے شمیم خان،اخبارفروش یونین کی طرف سے بزرگ اخبار فروش عبداللہ ،کالم نگارڈاکٹربلال لودھی ،محمدنواززہر،آزاد بلوچ ،محمداشرف ودیگرنے شرکت کی ،

    اس تقریب میں شرکت کرنے والے سینئر صحافیوں نے باغی ٹی وی کے CEO اور سینئر صحافی اور نامور اینکر جناب مبشر لقمان صاحب،ایڈیٹرباغی ٹی وی جناب ممتاز حیدر اعوان صاحب اور انچارج نمائندگان ڈاکٹر غلام مصطفی بڈانی سمیت پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کی اور باغی ٹی وی کی ترقی کیلئے دعا بھی کی گئی۔

  • ڈیرہ غازی خان : ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر شہریوں کو سستا آٹا کی فراہمی کا عمل جاری ہے-مہر اختر حسین

    ڈیرہ غازی خان : ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر شہریوں کو سستا آٹا کی فراہمی کا عمل جاری ہے-مہر اختر حسین

    ڈیرہ غازی خان(باغی ٹی وی )ڈپٹی کمشنر محمد انور بریار کی ہدایت پر شہریوں کو سستا آٹا کی فراہمی کا عمل جاری ہے،اس حوالے سے ڈیرہ غازی خان اور تونسہ کے اضلاع میں 37ٹرکنگ پوائنٹس قائم کئے گئے ہیں جن سے شہری حکومت پنجاب کی طرف سے سستا آٹا خرید سکتے ہیں،ڈی ایف سی مہر اختر حسین کا اس سلسلہ میں کہنا ہے کہ دونوں اضلاع میں 20فلور ملز ہیں جن کو محکمہ خوراک کیطرف سے روزانہ 287میٹرک ٹن گندم فراہم کی جاتی ہے ملز سے20090 آٹے کے تھیلے شہریوں کو فروخت کئے جارہے ہیں،ڈی ایف سی کے مطابق


    ڈی جی خان میں15 ،کوٹ چھٹہ7تونسہ10 اور کوہ سلیمان میں 5ٹرکنگ پوائنٹس کے ذریعے شہریوں کو حکومت پنجاب کی طرف سے سستا آٹے کے تھیلے فراہم کئے جارہے ہیں ،انہوں نے بتایا کہ حکومت پنجاب کی طرف سے عوام کودس کلو آٹے کا تھیلا648روپے میں فراہم کیا جارہا ہے،انہوں نے مزید کہا کہ دونوں اضلاع میں آٹا کی کوئی قلت نہیں ہے،شہری کسی بھی ٹرک سے سستا آٹا باآسانی خرید سکتے ہیں۔

  • ڈیرہ غازیخان : سٹیٹ آف دی آرٹ انٹرسٹی جنرل بس سٹینڈ ناکام

    ڈیرہ غازیخان : سٹیٹ آف دی آرٹ انٹرسٹی جنرل بس سٹینڈ ناکام

    ڈیرہ غازی خان (باغی ٹی وی ) سٹیٹ آف دی آرٹ انٹرسٹی جنرل بس سٹینڈ ناکام. سب سے بڑا سبب فریدی بازار میں غیر قانونی طور پر قائم ڈی کلاس اڈے ہیں ان منہ زور ٹرانسپورٹرز مافیاکے آگے ضلعی انتظامیہ بے بس دکھائی دی رہی ہے ۔ ماڈرن انٹر سٹی بس ٹرمینل ڈیرہ غازی خان جدید سہولیات سے آراستہ ہونے کے ساتھ ساتھ خطیر رقم سے تیار ہونے والا منصوبہ ہے جسے اسٹیٹ آف دی آرٹ کا نام دیا گیا ہے مگر بدقسمتی سے یہاں پر بھی ٹرانسپورٹرز مافیا اور ضلعی انتظامیہ اور افسر شاہی اور ریجنل ٹرانسپورٹ اٹھارٹی کے کرپٹ ٹولے کے گٹھ جوڑ نے اس شاہکار کو تباہی کے دھانے لا کھڑا کر دیا ہے کروڑوں روپے کی لاگت سے مکمل ہونے والے ڈی جی خان سٹی کےاس منصوبہ کو ٹرانسپورٹ کے چند ناسور بھتہ خوروں نے اپنی اجارہ داری اور لاکھوں روپے کھرے کرنے کیلئے ناکام بنانے کیلئے باقاعدہ طور پر کمیٹی بنا کر ضلعی افسران کو ماموں بنا ڈالا ، ٹرانسپوٹر حاجی جہانگیر کا ملکیتی میخترٹرمینل جہا ں سے روزانہ سینکڑوں ٹائم نکلتے ہیں آج بھی سرکاری ماڈرن انٹر سٹی بس ٹرمینل سے چند قدم کے فاصلے پر دھڑلے سے چل رہا ہے ، اسی طرح چوہدری اور رند برادرز اپنی اجارہ داری قائم کرنے کیلئے نئے ٹرمینل میں جگہ بنانے کیلئے کوشاں ہیں ،ذرائع کے مطابق حافظ نور محمد جو کہ راجن پور کا رہائشی ہے جس کی اپنی دو تین بسیں ہیں پرانے لاری اڈا پربیشتر شیڈز پر قابض تھا اب بھی نئے ٹرمینل پر بھی قبضے کیلئے کوشاں ہے، اسی طرح نئے ٹرمینل کے شیڈز پر قبضے کیلئے کوشاں اکثریت نام نہاد ٹرانسپورٹر ز کے نام پرایک گاڑی تک نہ ہے جبکہ فی روٹ پر ٹرانسپوٹرز کی ملکیتی گاڑیاں 7ہونی چاہیے ، جدید سہولیات سے آراستہ ماڈرن انٹر سٹی بس ٹرمینل کی ناکامی کا سب سے بڑا سبب فریدی بازار میں غیر قانونی طور پر قائم ڈی کلاس اڈے ہیں جہاں سے کئی محکمے بھتہ وصولی کرتے ہیں ،کسی بھی اڈاے کا رقبہ پورا ہے نہ ہی ایس او پیز مکمل ہیں ، سرکاری ماڈرن انٹر سٹی بس ٹرمینل بننے کے باوجود غیر قانونی قائم اڈے ڈھڑلے سے چلنے سے کرپشن کا بازار گرم ہے،بلوچ اور فیصل موورز کا رقبہ پورا نہ ہے جس پر انہوں نے بلوچ اینڈ فیصل مووز کا مشترکہ بورڈ لگا کر کام چلایا ہوا ہے ،جبکہ ان کی کسی گاڑی کے روٹ سمیت کسی جگہ ان کا ایک ہونا تحریرنہ ہے پل پیارے والی پر 250سے350فی ہائی ایس گاڑی سے بھتہ و صولی بھی جاری ہے کروڑوں روپے کی لاگت سے تیار ہونے والے جدید سہولیات سے آراستہ ماڈرن انٹر سٹی بس ٹرمینل کی ناکامی بارے شہر یوں نے اپنی رائے کا اظہار کر تے ہوئے کہا کہ ماڈرن انٹر سٹی بس ٹرمینل ڈیرہ غازی خان کے شہریوں کیلئے سردار عثمان خان بزدار کا تحفہ ہے جسے ناکامی سے بچانے کیلئے ہر فورم پر آواز بلند کریں گے جبکہ سابق کمشنر ڈیرہ اس منصوبے کی کامیابی کیلئے ہمہ وقت کوشاں رہے ، انٹرسٹی بس ٹرمینل ڈیرہ غازی خان کے تاحال مکمل طور پر فکشنل نہ ہونے پر اسد خان چانڈیہ ایڈمنسٹرٹر انٹرسٹی بس ٹرمینل اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں جو کہ قابل تحسین ہے ان کی اور بس ٹرمینل کی ناکامی کا سب سے بڑا سبب فریدی بازار میں غیر قانونی طور پر قائم ڈی کلاس اڈے ہیں جہاں سے کئی محکموں کے آفیسران کے کچن چلتے ہیں، جبکہ ٹرانسپورٹر رہنماؤں کہنا ہے کہ جب تک تمام ٹرنسپوٹرز کے مطالبات انتظامیہ کی جانب سے پورے نہیں کر دیئے جاتے ہیں اس وقت تک نئے ٹرمینل کی کامیابی دیوانے کا خواب ہے ٹرانسپورٹر کا کہناہے کہ شروع میں ہم نے بھی انٹرسٹی بس سروس کو کامیاب بنانے کے لیے غیر مشروط طور پراپنے تعاون کی یقین دہانی انتظامیہ کو کرائی تھی مگر تاحال اس بارے میں کوئی پیش رفت نہ ہوسکی ہے،دوسری طرف اربن ٹرانسپورٹ کی آڑمیں سرکاری زمین پر قبضہ والا غیرقانونی اڈہ سٹیٹ آف دی آرٹ جنرل بس سٹینڈ سامنے موجود ہے . عوامی وسماجی ومذہبی حلقوں کا ارباب اختیار سے مطالبہ ہے کہ فریدی بازار میں غیر قانونی طور پر قائم ڈی کلاس اڈوں کے خلا ف فو ری کا رروا ئی کی جائے اور ماڈرن انٹر سٹی بس ٹرمینل ڈیرہ غازی خان کامیاب کیا جائےاور غیرقانونی سرکاری زمینوں پر بنائے گئے ٹرمینل ختم کراکرسرکاری زمین واگذار کرائی جائے-

  • ڈیرہ غازی خان کی ضلعی انتظامیہ کے زبردست فیصلے،ڈی سے لیکرتمام ماتحت سب ترقی کےلیے کوشاں

    ڈیرہ غازی خان کی ضلعی انتظامیہ کے زبردست فیصلے،ڈی سے لیکرتمام ماتحت سب ترقی کےلیے کوشاں

    ڈیرہ غازیخان:ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان محمد انور بریار کی زیرصدارت انسداد پولیو مہم کے پہلے روز پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس ڈی سی آفس کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل صابرحسین،اسسٹنٹ کمشنرز شکیب سرور،فرخ جاوید،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر اطہر سکھانی، یونیسیف،ڈبلیو ایچ او کے نمائندوں، ڈی ایچ او،ڈی ڈی ایچ اوز سمیت متعلقہ افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے ڈاکٹر اطہر سکھانی نے بتایا کہ مہم کے پہلے روز255614بچوں کو قطرے پلائے گئے ہیں اور یوں پولیو کے پہلے دن کی کوریج102فیصد رہی ہے، انکار کرنے والے تین والدین میں سے دو کے بچوں کو حفاظتی قطرے پلا دئیے گئے ہیں۔ڈپٹی کمشنر محمد انور بریار نے کہا کہ محنت اور لگن کے ساتھ مہم جاری رکھی جائے،ایسے بچے جو گھروں میں موجود نہیں ہیں انہیں تلاش کرکے پولیو کے حفاظتی قطرے ضرور پلائے جائیں،انکار کرنیوالے والدین کو قائل کیا جائے،افسران فیلڈ کے وزٹس جاری رکھیں۔

    ڈویژنل سپورٹس آفیسرڈیرہ غازیخان عطاء الرحمن نے کہا ہے کہ 73 ویں پنجاب گیمز میں ڈیرہ غازی خان ڈویژن سے 430 کھلاڑیوں اور آفیشلز کا دستہ پاکستان کے سب سے بڑے کھیلوں کے مقابلہ میں شرکت کررہا ہے اورا بتک ہینڈ بال،کبڈی،فٹ بال،سکوائش،رورل سپورٹس اور والی بال کے ابتدائی میچز جیت لئے ہیں اب ان کے دوسرے مرحلے کے مقابلے جاری ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ڈیرہ غازی خان ڈویژن سے ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسرز محمد امتیاز بھٹی،محمد کلیم،محمد حفیظ،تحصیل سپورٹس آفیسرز محمد مسعود،محمد عامر،یاسر سعید،جاوید لودھی،وسیم گجر اور محمد علی لنڈ کھلاڑیوں کی رہنمائی کے ساتھ مقابلوں کی نگرانی کررہے ہیں۔ڈویژنل سپورٹس آفیسرنے بتایا کہ کھلاڑیوں کو سپورٹس بورڈ پنجاب کی طرف سے سپورٹس کٹ،ہوٹلوں میں قیام، ٹرانسپورٹ، ڈیلی الاونسز اور دیگر معیاری سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ پنجاب گیمز کے انعقاد سے دو دن قبل شامل ہونے والے کھیلوں کی بھی یونیفارم کی بروقت فراہمی کیلئے ہرممکن کوشش کررہے ہیں۔

    محکمہ اوقاف ڈیرہ غازی خان کے زیراہتمام رحمت اللعالمین کانفرنس جمعرات27اکتوبر2022 کو منعقد ہوگی،زونل ایڈمنسٹریٹر اوقاف ڈیرہ غازی خان رانا طارق علی کے مراسلہ کے مطابق کانفرنس ضلع کونسل ہال میں صبح دس بجے شروع ہوگی جس میں ڈیرہ غازی خان شہر سمیت دیگر اضلاع کے علمائے کرام حضور پاک صلی علیہ وآلہ وسلم کی حیات طیبہ اور سیرت اقدس پر روشنی ڈالیں گے۔

    کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن لیاقت علی چٹھہ نے کہا ہے کہ عوام کو سروسزکی فراہمی میں تاخیری حربے استعمال کرنے والوں کو جواب دہ ہونا پڑے گا،تمام افسران اپنے محکموں سے متعلق ذمہ داریوں کو بخوبی انجام دیں،بلا وجہ کسی کام کو التواء میں نہ رکھیں،کمشنرنے کہا کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنا سرکاری افسران کے فرائض میں شامل ہے،ان کی اچھی کارکردگی کی بدولت سرکاری محکموں پر عوامی اعتماد بحال کیا جا سکتا ہے،جدید دور میں ہمیں ڈیجیٹلائزیشن کی وجہ سے برق رفتاری کے ساتھ کام کرنا ہوگا،انہوں نے کہا کہ میں خود تمام محکموں کے عوامی ریلیف سے متعلق زیر التوا ایشوز کا جائزہ لوں گا اور اس سلسلہ میں سٹاف سے فیڈ بیک لوں گا،کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ ون ونڈو اصول کے تحت مقررہ مدت میں ہی شہریوں کے مسائل حل کئے جائیں،ان کو بار بار دفاتر کے چکر نہ لگوائے جائیں،ہماری تھوڑی سی توجہ اور محنت سے شہریوں کو ریلیف مل سکتا ہے۔

  • ظالم حکومت:بے حس،نااہلی کی انتہا:خطرناک صورتحال مگرڈرامے بازیاں پھر بھی جاری

    ظالم حکومت:بے حس،نااہلی کی انتہا:خطرناک صورتحال مگرڈرامے بازیاں پھر بھی جاری

    لاہور:ظالم حکومت:بے حس،نااہلی کی انتہا:خطرناک صورتحال مگرڈرامے بازیاں پھر بھی جاری،یہ کوئی کسی نیوز ایجنسی کی خبر نہیں بلکہ آنکھوں دیکھا حال ہے، پاکستان کے سینئرصحافی مبشرلقمان جو کہ پچھلے کئی دنوں سے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں عوام الناس کے مسئائل جاننےکےلیے وہاں پہنچے ، انہوں نے وہاں کیا دیکھا اس دُکھ بھری کہانی کو وہ خود بیان کرتے ہیں‌

    ان کا کہنا تھا کہ وہ ڈیرہ غازی خان اورتونسہ کے علاقوں میں گئے ہیں ، وہاں بے بس انسانوں کوان ظالم حکمرانوں کی بے حسی کا شکاردیکھا ، کوئی کسی کی مدد کو نہیں پہنچ رہا ، یہ سب ڈرامے بازیان ہیں ، فرضی اور گھوسٹ کیمپ لگے ہوئے ہیں اوروہاں سوائے علامتی صورتحال کے سوا کچھ نہیں

     

    مبشرلقمان کہتے ہیں کہ کوئی بھی حکومت وہاں نظر نہیں آئی ،ہاں مذہبی جماعتوں کی تنظیموں کو سلام جنہوں نے بلا امتیازپریشان حال لوگوں کی بڑی مدد کی اورابھی یہ سلسلہ جاری ہے ، الخدمت والے تو بہت بہتر کام کررہےہیں ایسا کام انہوں نے کسی اور تنظیم کانہیں دیکھا ایک میکنزم ہے ، حق داروں تک حق پہنچ رہا ہے،لوگوں کی عزت نفس کا خیال رکھا جارہے ، ایسے ہی تحریک لبیک ، دعوت اسلامی والے بھی خدمت میں مصروف ہیں اگروہاں نہیں‌ ہیں تو حکومت کے اہلکار نہیں

    مبشرلقمان کہتے ہیں کہ عالمی ادارہ صحت کے مطابق بڑی تعداد میں حاملہ خواتین اگلے چند دنوں تک پیدائش کے مرحلے سے گزریں گی تو پھرایسی صورت حال میں تو بہت بڑی خطرے کی بات ہے ، ان کےلیے مخصوص میڈیکل کیمپ ہونے چاہیں ، جہاں پہلے ہی شدید گرمی ہے وہاں کس طرح‌ ان معاملات کو حل کیا جائے گا یہ ایک لمحہ فکریہ ہے

     

    ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ مجھے امریکہ ، برطانیہ اور دیگرملکوں سے امداد کی آفر کی گئی لیکن میں نے اس لیے ٹھکرا دی کہ ہمارے پاس آڈٹ والا اکاونٹ ہی نہیں‌، آپ پاک آرمی کو دے دیں ، لبیک والوں کو دے دیں‌، الخدمت والوں کو دے دیں‌مجھے یقین ہے کہ وہ آپ کا پیسہ ضائع نہیں کریں گے اور حق داروں تک پہنچائیں گے

    مبشرلقمان کہتےہیں‌ کہ لوگوں کے بُرے حال ہیں ،کرشنگ پلانٹ لگا کرجوقدرتی بند تھے وہ کاٹ دیئے گئے ، سیلاب کے سامنے کوئی رکاوٹ نہ رہی اور اس نے بڑے بڑے شہراورہزاروں بستیاں تباہ کردیں،

     

    ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ انہوں نے اس علاقے میں لوگوں‌ کوایک کے بعد دوسری مصیبت میں دیکھا،ایک طرف لوگ سیلاب میں پھنسے ہوئے ہیں‌تو دوسری طرف بجلی کے بل ہیں‌، بجلی کے کھمبے کئی ماہ سے گرے ہوئے ہیں لوگوں کو بجلی میسر نہیں ، یونٹ صفر ہے مگر بل سترہ ہزار ، یہ کیسی بدمعاشی اور ظلم ہے ، کوئی پوچھنے والا نہیں ان حکمرانوں کو ، وزیراعلیٰ پرویز الٰہی بھی اس علاقے میں نہیں گئے ،عارف علوی آئے تو ایک فرضی کیمپ میں فوٹوسیشن کروا کرچلے گئے ، مونس الہی گجرات میں ہیں ، ان حالات میں اگر عوام الناس کی طرف سے کوئی سخت ردعمل آیا تو بجا نہ ہوگا ، حالات خراب سے خراب تر ہورہے ہیں ، جہاں اس کے ذمہ دار حکمران ہیں وہاں‌س کے بڑے ذمہ وہاں کے طاقتور ، وڈیرے زیادہ ذمہ دار ہیں