Baaghi TV

Tag: ڈیرہ غازی خان

  • ڈیرہ غازی خان میں  بارش کا سلسلہ جاری، برساتی ندیوں میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ

    ڈیرہ غازی خان میں بارش کا سلسلہ جاری، برساتی ندیوں میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ

    ڈیرہ غازی خان میں بارشوں کا سلسلہ مسلسل جاری ہے جس سے برساتی ندیوں میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے جبکہ سیلاب سے کچے مکانات تباہ ہوگئے۔

    باغی ٹی وی : ڈیرہ غازی خان میں گزشتہ رات سے شہر اورکوہ سلیمان میں بارش کا سلسلہ جاری ہے جہاں وڈوربرساتی ندی میں اونچے درجے کا سیلابی ریلا گزررہا ہے جبکہ مزید بارش سے برساتی ندیوں میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔

    برسات کا پانی کینسر سمیت دیگر امراض کا سبب بن سکتا ہے،تحقیق

    ڈی جی خان کے سخی سرور روڈ پر حفاظتی بند ٹوٹنے سے کوئٹہ روڈ پر قریبی بستیاں زیر آب آگئیں قبائلی علاقوں میں نویں روزبھی زمینی راستے منقطع ہیں اور قبائلی علاقوں میں 90 فیصد کچے گھروں کو نقصان پہنچا ہےجہاں ریلیف کا کام جاری ہے ڈی جی خان میں گرڈو کے مقام پر لینڈ سلائیڈنگ سے پنجاب بلوچستان شاہراہ تاحال بند ہے۔

    ادھر کوئٹہ کے علاقے نواں کلی بائی پاس پر برساتی ریلےگھروں میں داخل ہوگئےپروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق پی ڈی ایم اے اور پولیس کی ریسکیو ٹیمیں علاقے میں موجود ہیں جنہوں نے خواتین اور بچوں سمیت 20سے زائد افراد کو ریسکیو کرلیا ہے-

    دوسری جانب کوہلو اور ماوند میں رات گئے سے بارش جاری ہے جہاں کوہلو میں مسلسل بارش سے متعدد علاقوں میں لوگ محصور ہوگئے ہیں جبکہ درجنوں کچے مکانات گرنے سے لوگ کھلے آسمان تلے رہنے پر مجبور ہیں کوہلومیں ضلعی انتظامیہ کےپاس خیموں کی قلت ہے اور متاثرین حکومتی امدادکےمنتظر ہیں۔

    لیویز حکام کا کہنا ہے کہ کوہلوکی بیجی ندی میں گزشتہ روزبہہ جانے والے 2 افرادکی تلاش تاحال جاری ہے،کوہلو کاکوئٹہ سمیت اندرون بلوچستان سے زمینی رابطہ آج 12 ویں روز بھی منقطع ہے۔

    مون سون بارشوں اور سیلاب سے تباہیاں،300 بچوں سمیت900 سے زائد اموات،اور5 لاکھ کے قریب مکانات تباہ

    مستونگ شہر اور گرد و نواح میں رات سے موسلادھار بارش جاری ہے جس سے نشیبی علاقے زیرآب آگئے اور سیلاب متاثرین کی مشکلات بڑھ گئیں۔

    جبکہ اندرون سندھ میں بارش کی تباہ کاریوں سےمتاثرہ افرادکراچی پہنچ گئےاندرون سندھ سے آنے والے سیلاب متاثرین کو کراچی کے علاقے سچل گوٹھ میں واقع سرکاری اسکولوں میں ٹھہرایا گیا ہے۔

    متاثرین نے بتایا کہ ان کا تعلق ضلع نوشہرو فیروز کے شہر محراب پور سے ہے، وہ اپنی جانیں بچا کر یہاں پہنچے ہیں، محراب پور میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں ہے، پہلے دن کھانا نہیں ملا تھا،کل سےکھانا ملنا شروع ہوا ہے سیلاب کی وجہ سے ان کے مال مویشی بھی بہہ گئے ہیں۔

    ادھر محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی کہ کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع ابر آلود رہنے کا امکان ہے اور شہر میں گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش متوقع ہے۔

    چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا تھا کہ مون سون سسٹم سندھ میں موجود ہے، سسٹم کا مرکز بالائی سندھ کے قریب ہے، مون سون سسٹم کے زیر اثربالائی اور وسطی سندھ میں آج شام تک بارش کا امکان رہے گا کراچی میں شام یا رات کے وقت ہلکی بارش اور بوندا باندی کا امکان ہے جبکہ مون سون سسٹم کے زیر اثر بلوچستان کے جنوبی اور شمال مشرقی اضلاع میں 26 اگست تک بارش کا امکان ہے۔

    واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے شہر میں 24 اور 25 اگست کو بارش کی پیشگوئی کی تھی جس کے پیش نظر حکومت سندھ نے صوبے بھر کے تعلیمی ادارے دو روز کے لیے بند رکھنے کا اعلان کیا تھا۔

    راولپنڈی میں بارشوں کے نئے سلسلے کی پیشگوئی

  • ڈیرہ غازی خان میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید سیلابی ریلوں کا خطرہ

    ڈیرہ غازی خان میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید سیلابی ریلوں کا خطرہ

    ڈیرہ غازی خان میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید سیلابی ریلوں کا خطرہ ہے-

    باغی ٹی وی : – ڈیرہ غازی خان اور تونسہ شریف میں بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچادی ہےڈیرہ غازی خان میں کوہ سلیمان پر موسلادھار بارشوں سے بستی لتڑہ کا حفاظتی بند ٹوٹ گیا برساتی نالے مٹھوان کا سیلابی ریلا حفاظتی بند بہا کر لےگیا سیلابی ریلا بستی لتڑہ کی شہری آبادی میں داخل ہو گیا متاثرہ علاقوں سے لوگوں کی محفوظ مقامات پر نقل مکانی شروع ہو گئی۔

    ملک بھرکے مختلف علاقوں میں سیلابی صورت حال سے ہزاروں متاثرین بے گھر

    آئندہ دو سے تین روز کے دوران تونسہ شریف اورکوہ سلیمان کے سلسلہ میں طوفانی بارشوں کا امکان ہے جس سے ضلع بھر کے برساتی ندی نالوں میں شدید طغیانی آسکتی ہےضلع بھر میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے تمام اداروں کے اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں، مزید کشتیاں تونسہ منگوالی گئی ہیں۔

    برساتی ندی نالوں سے ملحقہ آبادیوں کے مکینوں نے نقل مکانی شروع کردی، بیشتر خاندان محفوظ مقامات پر منتقل ہو گئے۔ بیشتر خاندان سڑکیں اور رابطہ پل بہہ جانے کی وجہ سے پیدل اور اونٹوں کے ذریعے ضروری سامان سمیت محفوظ مقامات پر منتقل ہوئے ہیں۔

    وادی نیلم میں کلاؤڈ برسٹ سے تباہی، 5 مکانات اور 3 بجلی گھر شدید متاثر،5 افراد…

    سیلاب نے تونسہ شریف میں تباہی مچا دی ہے متعدد بستیاں سیلابی پانی میں ڈوب گئیں۔ سیلابی ریلے میں سب سے زیادہ نقصان تونسہ شریف کے مغرب میں آباد تاریخی قصبے “منگڑوٹھہ” میں ہوا سینکڑوں مکانات اور مال مویشی سیلابی پانی کے ساتھ بہہ گئے-

    اسسٹنٹ کمشنر تونسہ کے مطابق فلڈ ریلیف کیمپوں میں متاثرین کو تین وقت کھانا اور رہائش دی جا رہی ہے، تاہم کئی متاثرین کا کہنا ہے کہ وہ کھلے آسمان تلے حکومتی امداد کے منتظر ہیں ۔

    کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری

  • ڈیرہ:محکمہ مال میں کرپشن،32موضعے کمپیوٹرائزڈ نہ ہوسکے

    ڈیرہ:محکمہ مال میں کرپشن،32موضعے کمپیوٹرائزڈ نہ ہوسکے

    ڈیرہ:محکمہ مال میں کرپشن،32موضعے کمپیوٹرائزڈنہ ہوسکے
    محکمہ مال کرپشن کا گڑھ بن گیا۔نان کباب کیلئے 32موضع جات کمپیوٹرائزڈ نہ کئے گئے ۔
    باغی ٹی وی رپورٹ ۔تفصیل کے مطابق محکمہ مال ڈیرہ غازیخان میں 300 کے قریب موضع جات ہیں ان میں سے 32 موضع جات ایسے ہیں جن میں ڈیرہ غازی خان شہر بھی شامل ہے جنہیں پٹواری حضرات کمپیوٹر ائزڈ کرنے کو تیار نہیں ہیں اور مختلف حیلے بہانوں سے روک رکھاہے ذرائع کا کہنا کے ان موضع جات میں تعینات ہونے کے لئے پٹواری حضرات لاکھوں روپے رشوت کے طور پر افسران اور سیاسی لوگوں کو دیکر ان بغیر کمپیوٹر ائزڈ موضع جات میں اپنی تعیناتی کراتے ہیں اور پھر دل کھول کر مال پانی بناتے ہیں اس بارے ذرائع کا کہناہے کے محکمہ مال اور دیگر کئی محکموں اور سرکاری تقریبات کا سارا خرچہ بھی یہی ان موضع جات کے پٹواری ہی اٹھا تے ہیں اس لئے محکمہ مال اور دیگر بڑ ے افسران اس طرف توجہ نہیں دیتے اور جان بوجھ کر سستی کا مظاہرہ کر رہے تاکہ افیسران کے کچن کا خرچہ پانی چلتا رہے اور پٹواری بھی بہتی گنگا میں ہاتھ دھوتے رہیں اہل شہر عوامی اور سماجی حلقوں کا کہنا ہے کے تمام موضع جات کو فی الفور کمپیوٹر ائزڈ کیا جائے تاکہ ڈیرہ غازیخان کے شہریوں کو اذیت سے نجات مل سکے اور ڈیجیٹل پاکستان کا خواب بھی شرمندہ تعبیر ہوسکے ۔

  • فورٹ منرو:غیرملکی خاتون سیاح سے زیادتی،وزیراعلیٰ نے نوٹس لے لیا

    فورٹ منرو:غیرملکی خاتون سیاح سے زیادتی،وزیراعلیٰ نے نوٹس لے لیا

    ڈیرہ غازی خان :(باغی ٹی وی رپورٹ)وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے ڈیرہ غازی خان کے سیاحتی مقام فورٹ منرو میں غیرملکی خاتون سیاح سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس لے ليا۔

    حمزہ شہباز نے انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے ملزم کيخلاف بلاامتیاز قانونی کارروائی کی ہدايت کردی۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزم کيخلاف بلاامتیاز قانونی کارروائی کی جائے اور متاثرہ خاتون کو ہر قیمت پر انصاف فراہم کیا جائے گا۔

    یاد رہے کہ ڈیرہ غازی خان کے صحت افزاء مقام فورٹ منرو میں امریکی نیشنلٹی خاتون کے ساتھ مبینہ زیادتی کا واقعہ پیش آیا ہے جس کے بارے میں باغی ٹی وی نے یہ معاملہ اٹھایا تھا،خاتون کی رددرخواست پر زیادتی کرنے والا نوجوان گرفتارہوچکا ہے ، اور بارڈر ملٹری پولیس کے تھانہ فورٹ منرو نے ایف آئی آر درج کرلی۔ امریکی خاتون اربیلا راجنپور کے رہائشی مزمل شہزاد نامی نوجوان جوکہ ٹور گائیڈ بتایا جاتا ہے کے ساتھ سیر کے لیے فورٹ منرو آئی وہ کراچی سے راجنپور آئی اور وہاں سے ڈیرہ غازی خان پھر فورٹ منرو پہنچی ۔ دونوں نے فورٹ منرو کے انمول ہوٹل میں رہائش رکھی۔

     

     

    ارابیلا نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ مزمل شہزاد نے اپنے ساتھیوں کی مدد سے اس کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا ہے۔ ارابیلا نے درخواست میں یہ بھی موقف اختیار کیا ہے کہ اذان نامی نوجوان کے ساتھ بھی اس کی ویڈیو ریکارڈ کی گئی ہے اور اس کے فیملی ممبران سے بھی رابطہ کیا گیا۔ وہ مجھے بلیک میل کرچکا ہے اور بھاری رقم کا بھی تقاضا کیا گیا۔ مزمل شہزاد پر بھی الزام عائد کیا کہ اس نے جنسی زیادتی کی اور فوٹو ،ویڈیو بھی بنائیں جن کو وائرل کی گئیں (اس کی فیملی کو سینڈ کی گئیں)

     

     

    معروف سوشل میڈیا ایکٹوسٹ امبردانش بھی باغی ٹی وی ٹیم کا حصہ بن گئیں

    امریکن خاتون ارابیلا دختر لیو النگزینڈر کراچی سے راجنپور آئی اور پھر فورٹ اس کو مزمل شہزاد سپرا اس کو لے کر فورٹ منرو آیا ۔ بارڈر ملٹری پولیس کے کمانڈنٹ اور پولیٹیکل ایجنٹ اکرام اللہ نے بتایا کہ خاتون کا میزبان مزمل شہزاد نامی نوجوان جوکہ راجنپور کا رہائشی ہے اس کو فورٹ منرو لے کر آیا ۔ انہوں نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ لڑکی یا اس کے میزبان نے اپنی ڈیرہ غازی خان آمد کی اطلاع انتظامیہ یا پولیس کو نہیں دی اور ان کی ڈیرہ غازی خان ٹریولنگ ،رہائش غیر قانونی تھی۔

     

    سابق وزیراعلیٰ بلوچستان علاؤالدین مری باغی ٹی وی کے ساتھ منسلک ہوگئے

    اکرام اللہ نے بتایا کہ تھانہ فورٹ منرو نے ملزمان کے خلاف زیر دفعہ 376/292ii مقدمہ درج کر لیا ہے اور مزید تحقیق و تفتیش کی جا رہی ہے ۔ وقوعہ 18جولائی کا بتایا جاتا ہے ۔ یہ بات اہم ہے کہ ڈیرہ غازی خان میں کسی بھی غیر ملکی کی انٹری پر پابندی عائد ہے اور اگر اجازت بھی ہو تو وہ آزادانہ گھوم پھر نہیں سکتا پہلے اجازت دی جاتی ہے کہ وہ کہاں اور کس مقام پر جائے گا اس علاقے کے پولیس اسٹیشن میں ان کی آمد کا اندارج بھی ہوتا ہے مگر یہ سب قانونی تقاضے پورے نہیں کئے گئے

     

    سابق آئی بی آفیسرنوید الٰہی باغی ٹی وی کے ساتھ بطورسیکورٹی تجزیہ کارمنسلک ہوگئے

    امریکن خاتون ڈیرہ غازی خان سٹی میں بھی گھومتی رہی اور وہ غازی خان کے مقبرے پر بھی گئی جہاں کے وزٹ کی فوٹو بھی وائرل ہیں ۔ مزمل شہزاد سپرا کے ساتھ وہ فورٹ منرو پہنچی اور راستے میں بارڈر ملٹری پولیس کی کئی چیک پوسٹ کراس کرتے ہوئے مختلف مقامات پر رکتے سیر سپاٹے بھی کرتے رہے یہ تصاویر بھی وائرل ہیں ۔ اصل ماجرا کیا ہے یہ تو بعد از تفتیش و تحقیق پتہ چلے گا تاہم ارابیلا کی درخواست پر فوری عمل کرتے ہوئے ایف آئی آر درج مزمل شہزاد نامی نوجوان کو بھی گرفتار کر لیا ہے ۔

  • ڈیرہ ۔ پی پی 288  الیکشن مہم عروج پر، کل عمران خان خطاب کریں گے

    ڈیرہ ۔ پی پی 288 الیکشن مہم عروج پر، کل عمران خان خطاب کریں گے

    ڈیرہ غازی خان : پی پی 288 میں الیکشن مہم عروج پر پہنچ گئی، کل 14جولائی کو عمران خان جلسہ عام سے خطاب کریں گے
    باغی ٹی وی رپورٹ -ڈیرہ غازی خان میں ضمنی انتخابات پی پی 288 میں الیکشن مہم عروج پر پہنچ گئی ہے، کل 14جولائی کو عمران خان جلسہ عام سے خطاب کریں گے، جلسہ سیمنٹ فیکٹری چوک پر ہوگا جہاں کنٹینر لگائے جارہے ہیں ،حلقہ پی پی 288 میں مسلم لیگ ن کے سردار عبدالقادر کھوسہ اور پی ٹی آئی کے سردار سیف الدین کھوسہ آمنے سامنے ہیں اس حلقہ میں کانٹے دارمقابلہ کی توقع کی جارہی ہے ،کارنرمیٹنگز اورانتخابی جلسوں کو دیکھتے ہوئے یہ کہنامشکل ہے کہ جیت کس کامقدر ٹھہرے گی،عمران خان اس حلقہ میں اپنے امیدوار سردارسیف الدین کھوسہ کی الیکشن میں جیت یقینی بنانے کیلئے کل 14جولائی کوجلسہ عام سے خطاب کریں گے جس کیلئے پنڈال سجایاجارہاہے۔ دوسری طرف اس حلقہ میں مسلم لیگ ن کے امیدوار جوکہ سابق ضلعی چیئرمین ہیں وہ اس حلقہ میں اپنا ووٹ بنک رکھتے ہیں،اس کے علاوہ سابقہ ادوار میں یہ حلقہ این اے 173 کا حصہ تھاجہاں سے سابق صدرسردارفاروق احمدخان لغاری مرحوم الیکشن جیتتے رہے ان کے بعد سردار اویس احمد خان لغاری کا حلقہ انتخاب بھی یہی رہاجہاں سے وہ جیت کرممبرقومی اسمبلی منتخب ہوتے رہے ہیں توسرداراویس احمد خان لغاری نے اس حلقہ میں سردارعبدالقادرخان کھوسہ کی الیکشن کمپین چلانے کیلئے اپنی وزارت سے استعفیٰ دیااوربھرپور انداز میں اپنے امیدوارکی الیکشن مہم شروع کردی ہے ۔اس سے قبل حلقہ پی پی 288 ڈیرہ غازی خان 2018 کے عام انتخابات میں سردارمحسن عطا خان کھوسہ نے آزاد حیثیت سے کامیابی حاصل کی تھی اور بعد میں پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرلی تھی،سردارمحسن عطا کھوسہ پی ٹی آئی کے 25 منحرف ارکان میں شامل تھے جنہوں نے حمزہ شہبازکووزارت اعلیٰ کیلئے ووٹ دیاتھا۔ 2022 کے ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ ن کے امیدوارسردار عبدالقادر کھوسہ پی ٹی آئی کے ایم این اے سردار امجد فاروق خان کھوسہ کے صاحبزادے ہیں جبکہ پی ٹی آئی کے امیدوارسردار سیف الدین کھوسہ سابق گورنر پنجاب سردارذوالفقار علی خان کھوسہ کے صاحبزادے ہیں اوراس وقت دونوں کھوسہ کزنز میں کانٹے دار مقابلہ ہے ۔پی پی 288قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 190 میں آتا ہے، جہاں پی ٹی آئی کے سردار امجد فاروق خان کھوسہ ایم این اے ہیںحلقہ پی پی 288 کااونٹ کس کروٹ بیٹھتا ہے اس کافیصلہ 17 جولائی کو ہوگا۔

  • لمپی سکن وائرس وبا ڈیرہ غازیخان پہنچ گئی،ٹرائبل ایریانشانے پر،قیمتی جانورمرنےلگے

    لمپی سکن وائرس وبا ڈیرہ غازیخان پہنچ گئی،ٹرائبل ایریانشانے پر،قیمتی جانورمرنےلگے

    ڈیرہ غایخان:(ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی کی رپورٹ) لمپی سکن وائرس وباء ڈیرہ غازیخان پہنچ گئی ،ٹرائبل ایریانشانے پر،قیمتی جانورمرنے لگے،مویشی پال پریشان۔محکمہ لائیوسٹاک کے آفیسران کی لاپرواہی اوربروقت ویکسینیشن کاعمل شروع نہ کرانے سے ہمارے کئی قیمتی جانور ہلاک ہوگئے ہیں۔مقامی لوگ۔ ڈپٹی ڈائریکٹرڈاکٹرنظام نے فون اٹینڈ نہ کرکے کوئی جواب نہ دیا۔متاثرہ علاقہ میں ہماری موبائل ڈسپنسری اور ٹیم پہنچ گئی ہے ،وہاں پر بیمارجانوروں کاعلاج معالجہ اور ویکسین کاعمل جاری ہے۔

    سندھ میں مویشیوں میں لمپی اسکن نامی بیماری سے مرنیوالے جانوروں کی تعداد 162 ہو گئی

    باغی ٹی وی ۔تفصیل کے مطابق مویشیوں کی وائرس وبا ء لمپی اسکین سندھ کے بعدپنجاب کے ضلع ڈیرہ غازیخان پہنچ گئی تحصیل کوہ سلیمان کا قبائلی علاقہ تمن بزدار میں مبارکی وگردونواح کے جانور اس موذی وباء کی لپیٹ میں آگئے ہیں،مویشی پال قیمتی جانوروں کے اس موذی بیماری کی وجہ سے ہلاکتوں سے پریشان،اس بیماری کے تدارک اور اٹھائے گئے اقدامات سے متعلق جاننے کیلئے محکمہ لائیوسٹاک ڈیرہ غازیخان کے ڈپٹی ڈائریکٹرڈاکٹرنظام سے ان کے موبائل فون پر رابطہ کیاتوانہوں نے فون اٹینڈ نہ کرکے کوئی جواب نہ دیا۔

    اسسٹنٹ ڈائریکٹرمحکمہ لائیوسٹاک ڈیرہ غازیخان ڈاکٹرجاویدکمال نے موبائل پررابطہ ہونے پربتایاکہ اس علاقہ میں ہماری موبائل ڈسپنسری اور ٹیم پہنچ گئی ہے ،وہاں پر بیمارجانوروں کاعلاج معالجہ اور ویکسین کاعمل جاری ہے،دوسری جانب مقامی لوگ محکمہ لائیوسٹاک کے کئے گئے اقدامات اور علاجہ کی دی گئی سہولتوں کوناکافی قرار دے دیا، مقامی لوگوں کاکہنا ہے محکمہ لائیوسٹاک کی موبائل وین اورعملہ اس دن ظاہر ہوتاہے جب کسی آفیسر کاوزٹ ہویافوٹوسیشن کراناہوعملی طورپرمحکمہ لائیوسٹاک کے آفیسران کی لاپرواہی اوربروقت ہمارے جانوروں کیلئے ویکسی نیشن کاعمل شروع نہ کرانے سے ہمارے کئی قیمتی جانور ہلاک ہوگئے ہیں ۔

    یادرہے یہ وائرس کی بیماری خاص طورگائے کواپنی لپیٹ میں لیتی ہے ،جسے مویشیوں کی جلد کی بیماری کہا جاتا ہے، اس بیماری کی نشانیوں میں سب پہلے گائے کی جلد پربڑے بڑے ابھرے نشان دکھائی دیتے ہیں یاپھر چیچک وباء کی طرح گائے کے پٹھوں پر اور گلے پر بڑے بڑے پھوڑے نکلتے ہیں ۔اس وبائی بیماری کے علاج میں تاخیر ہونے کی وجہ سے وہ پھوڑے پھٹ جاتے ہیں اور سارے بدن میں خون جلنا شروع ہو جاتا ہے پھر جانور تڑپ تڑپ کر مر جاتا ہے۔

  • سابق ضلعی چیئرمین اورضمنی الیکشن میں پی پی 288کا امیدوارلینڈمافیاکاسرغنہ نکلا

    سابق ضلعی چیئرمین اورضمنی الیکشن میں پی پی 288کا امیدوارلینڈمافیاکاسرغنہ نکلا

    ڈیرہ غازیخان۔(ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی کی رپورٹ)سابق ضلعی چیئرمین اورضمنی الیکشن میں پی پی 288کا امیدوارلینڈمافیا ء کاسرغنہ نکلا،محکمہ مال کے سرکاری ریکارڈمیں کانٹ چھانٹ ردوبدل کے بعدتبدیلی آگئی ،عبدالقادرکھوسہ زمین اورپٹرول پمپ کے مالک بن گئے اوراب پٹرول پمپ گراکروہاں پرایک غیرقانونی کمرشل سنٹربنایاجارہاہے۔اے ڈی سی آر احمدحسن رانجھانے بروکربن کرلینڈمافیاء سے ملکر کئی کروڑوں کی پراپرٹی پرکروڑوں روپے بروکری کے مدمیں کمالئے،ذرائع کاکہناہے کہ اے ڈی سی آر احمدحسن رانجھاضمنی الیکشن پر اثراندازہونے لگا،سردارعبدالقادرکھوسہ سے یارانہ نبھاتے ہوئے پٹواریوں کے ذریعے پری پول دھاندلی کے خفیہ احکامات جاری کردئے،

    باغی ٹی وی تفصیلات کے مطابق سابق ضلعی چیئرمین اورضمنی الیکشن میں پی پی 288سے حکمران جماعت پاکستان مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر الیکشن میں حصہ لینے والے امیدوارسردارعبدالقادرکھوسہ نے ڈیرہ غازی خان میں فیاض لنڈ،حبیب لنڈاور اے ڈی سی آر احمدحسن رانجھااور مالک رقبہ سے سازبازہوکربیچی ہوئی زمین کاسابقہ انتقال خارج کرایااورکروڑوں روپے کی جائیدادلینڈمافیاء فیاض لنڈ،حبیب لنڈاورسابق ضلعی چیئرمین اورشرافت کاپیکرسمجھے جانے والے ممبرقومی اسمبلی سردارامجدفاروق کھوسہ کے بیٹے امیدوار ضمنی الیکشن پی پی 288سردار عبدالقادرکھوسہ ودیگرنے اپنے نام کرالی۔اس انتقال میں بی ایم پی کاایک حاضرسروس رسالداروقارعزیز بطورگواہ ہے جو کہ مبینہ طورپرفیاض لنڈکاحصہ دارہے اوربیشتروقت فیاض لنڈ کے دفترمیں گذارتاہے اورہرسودے میں اپناحصہ وصول کرتاہے۔۔

    ذرائع کاکہناہے کہ ان تمام رجسٹری انتقالات میں سرکاری فیس میں بھی ردوبدل کیاگیااورقواعدضوابط کوبالائے طاق رکھتے ہوئے سرکاری فیس انتہائی کم بنائی گئی۔ٹیکس اورسرکاری فیسوں کے مدمیں سابق ضلعی چیئرمین امیدوارپی پی 288سردارعبدالقادرکھوسہ ،اے ڈی سی آراحمدحسن رانجھااور تحصیلدار/سب رجسٹرارمہرمحمدشمعون کے ٹرائیکانے قومی خزانے کولاکھوں روپے کاٹیکہ لگایااوراپنی جیبیں بھریں۔ذرائع کابتاناہے کہ اس ساری ڈیل میں پٹواری موضع کلیم کامران کواے ڈی سی آراحمدحسن رانجھا نے اپنے دفتربلاکرثبوت ملکیت کے گوشوارے اوررجسٹری برانچ میں مہرشمعون کی نگرانی میں رجسٹریاں پاس کروائیں یاد رہے کے اس رقبہ کو عدالت جناب محمد آصف ہنجرا کے حکم پر بمقدمہ نمبر 413/15 محمد شریف کے حق میں ڈگری ہوچکا ہے اور کیس اب بھی عدالت میں چل رہا ہے ۔مگر محکمہ مال کے افسران نے عدالتی حکم کی پروانہ کرتے ہو ے رجسٹریاں پاس کردیں ،آپ کویہ بھی بتاتے چلیں کہ جعلسازی کے ذریعے پرت پٹوار اور پرت سرکار میں کٹنگ کرکے رقبہ فروخت کرنے پر پٹورای کلیم کامران کے خلاف اینٹی کرپشن میں ایک مقدمہ درج ہوا،جس پرپٹواری موصوف نے ہائیکورٹ ملتان بنچ سے ضمانت قبل ازگرفتاری کرالی تھی جسے ملتان ہائی کورٹ بینچ سے ضمانت قبل از گرفتاری خارج ہونے پر سرکل آفیسر ہیڈ کوارٹر انٹی کرپشن ملک مجید نے اسے موقع پر گرفتار کر لیا ہے ۔

     

    تحصیلدار/سب رجسٹرارمہرمحمدشمعون نے نہ تو موقع دیکھنا بھی گوراہ نہ کیا کیونکہ اسکی آنکھوں پر نوٹوں کی پٹی بندھی ہوئی تھی ۔ لیکن ہمیشہ سے چورکہیں نہ کہیں غلطی کرجاتاہے اپنے ثبوت چھوڑجاتاہے تواسی طرح اس ٹرئیکاسے بھی ایک غلطی ہوگئی موقع پرموجودکھاتہ نمبر332پرایک پٹرول پمپ جوکہ اٹک کمپنی کااحمدپٹرولیم سروس ہے ،اس کاکسی رجسٹری یاریکارڈ میں کہیں بھی اندراج نہ کیا گیاہے بلکہ کمرشل رقبے کوزرعی اور کچھ رقبہ جو2448 مربع فٹ کمرشل درج کیاگیاہے ،جب کے باقی جگہ کوخالی کیا جارہا ہے ،پٹرول پمپ کی ٹرانسفرفیس ،پراپرٹی ٹیکس اورگورنمنٹ کے دیگر ٹیکسزکرپشن کرتے ہوئے بچائے گئے جس سے قومی خزانے کودانستہ طورپرنقصان پہنچایاگیا۔موقع پرموجوداحمدپٹرولیم کے سائن بورڈ ہٹاکرکھوسہ پٹرولیم کے سائن بورڈلگادئے گئے ہیں جبکہ اب تک تمام ریکارڈ میں احمدپٹرولیم ہی ہے جوکہ احمدہارون کے ہی نام پرہے۔

    باغی ٹی وی ذرائع کے مطابق اس موقع پرموجودکمرشل مارکیٹ کوگرایا گیا اور اب پیٹرول پمپ کوبھی گرایا جارہا ہے تاکہ ا س جگہ پر الحسیب کمرشل سنٹر بنایا جاسکے جس کا پینا فلیکس بھی لگا دیا گیاھے،جبکہ انتقالات ورجسٹری میں اس کمرشل رقبے کوزرعی رقبہ بلکہ کمرشل رقبے کوزرعی اورکچھ رقبہ جو2448 مربع فٹ کمرشل درج کیاگیاہے جب کہ باقی جگہ کوخالی کیا جارہا ہے ظاہرکیاگیاہے۔حالانکہ ظاہرکیاگیازرعی رقبہ گیدڑوالابائی پاس پرملتان روڈ اورتونسہ روڈ دومین شاہراہوں پرموجود ہے جوکسی بھی عقل کے اندھے کوبھی صاف دکھائی دیتاہے یہ کمرشل رقبہ ہے لیکن اے ڈی سی آراحمدحسن رانجھا اورتحصیلدار/سب رجسٹرارمہرمحمدشمعون کودکھائی نہ دیااورنوٹوں کی چمک کے آگے مجبورہوکراپنی آنکھیں بندکرلیں اورقانونی تقاضوںکوپامال کرتے ہوئے حکومت کوکروڑوں روپے کے ریونیوسے محروم کردیا۔مزیدبراںایک ہی دن میں رجسٹری کاپراسس مکمل کیاگیا،پرت پٹوار،پرت سرکاراورپرت سائل جاری کئے گئے۔طے شدہ منصوبہ کے مطابق احمدحسن رانجھانے اپنے فیصلہ میں سابقہ انتقال جوکہ خادم وغیرہ کے نام ہوا تھاودیگرجملہ انتقالات خارج کردئے کیونکہ پرت سرکارمیں ردوبدل ثابت ہوگئی تھی جس کابہانہ بناکریہ کھیل کھیلاگیا جس کے سب سے بڑے بینیفیشری سابق ضلعی چیئرمین امیدوار حلقہ پی پی 288 سردارعبدالقادرکھوسہ اس کے لینڈمافیاء کے شریک کارفیاض لنڈ،حبیب لنڈاوراس ڈیل کے اہم بروکراے ڈی سی آراحمدحسن رانجھانے کروڑوں روپے کافائدہ اٹھایا۔

    یاد رہے کہ محکمہ مال کے سرکاری ریکارڈمیں کانٹ چھانٹ ر دوبدل کرنے پر سابق پٹواری آصف قریشی کو اس جرم کی پاداش میں نوکری سے ہاتھ دھونا پڑے تھے جو بعد میں محکمہ کے افیسران سے ساز باز کرکے بحال ہوگیا تھا اور اب دوبار اسی موضع میںتقرری کی کوشش میں ہے ،اہل شہر سیاسی اور سماجی حلقوں نے محکمہ مال میں اس طرح کی غیر قانونی کام کرنے والے اور سرکاری خزانے کو نقصان پہنچانے والے عناصر کے خلاف کمشنر ڈیرہ غازیخان اور سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو سے کارروائی کامطالبہ کیا ہے اور رجسٹریاں کینسل کرنے اور سرکاری فیس میں کی گئی لوٹ مار کانوٹس لینے کامطالبہ کیاہے ۔

    دوسری طرف ذرائع کاکہناہے کہ اے ڈی سی آر احمدحسن رانجھاضمنی الیکشن پر اثراندازہونے لگاہے جس نے سردارعبدالقادرکھوسہ سے یارانہ نبھاتے ہوئے پٹواریوں کے ذریعے پری پول دھاندلی کے خفیہ احکامات جاری کردئے ہیں،عوام وسماجی حلقوں نے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا ہے اے ڈی سی آرکی خفیہ مانیٹرنگ کرکے اس کے خلاف نوٹس لیکر قبل از وقت نوٹس لیکراس ضمنی الیکشن میں مبینہ طورپر ہونے والی دھاندلی کوروکاجائے ۔

  • باپ نے بیٹے کے ساتھ ملکر سگی بیٹی کوغیرت کے نام پر ذبح کردیا

    باپ نے بیٹے کے ساتھ ملکر سگی بیٹی کوغیرت کے نام پر ذبح کردیا

    ڈیرہ غازی خان: (ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی سے)غیرت کے نام پر لرزہ خیز قتل ،باپ اوربھائی نے ملکر19سالہ لڑکی کوزبح کرڈالاورثا ء کی معاملہ رفع دفع کرنے کی کوشش ،ڈی پی او ڈیرہ غازیخان کافوری ایکشن ،پولیس کی مدعیت میں مقدمہ درج۔ڈی پی او کی ہدایت پر تمام تر حقائق کو چیک کر کے قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق ڈیرہ غازیخان کے تھانہ دراہمہ کی حدود موضع گگو میں غیرت کےنام پر لرزہ خیز قتل کاواقعہ رونما ہواہے جس میں19سالہ نوجوان لڑکی مسماة سدرہ بی بی کواس کے والد غلام فرید اوربھائی محمدخالد نے چھریوں کے وارکرکے گردن کاٹ دی، لڑکی نے تڑپ تڑپ کر جان دے دی ۔

    پولیس کے مطابق مسماة سدرہ بی بی کنواری شب در میان 7/8.03.22 کو اغوا ہوئی تھی غلام فریدر ولد م کامل قوم سمین گگوانی نے اپنی بیٹی کے اغوا کا مقدمہ نا معلوم ملزمان کے خلاف نمبر175/22مورخہ 11.04.22 بجرم 365B ت پ تھانہ وراہمہ درج کروایا تقریبا ایک ماہ قبل غلام فرید والد، غلام اصغر ولد غلام سرور قوم سمین گگوانی رشتہ دار مقامی طور پر مسماة سدرہ مائی کو واپس گھر لے آئے-

    اب غلام فرید والد مقتولہ و رشتہ دار غلام اصغر مسماة سدرہ بی بی کے قتل کو چھپانے کے چکر میں ہیں تا کہ قانون گرفت سے بچ جائیں مسماة سدرہ بی بی کا قتل اس کے والد غلام فرید اور رشتہ دار غلام اصغر کی ایما پر محمد خالد نے کیا ہے،جس کامقدمہ ڈی پی او ڈیرہ غازی خان کے حکم پرسب انسپکٹرشاہد منظورکی مدعیت میں بجرم 302,109،311درج کردیاگیا ہے-

    رکن اسمبلی کے بیٹے نے گاڑی میں کیا لڑکی کے ساتھ گھناؤنا کام،سی سی ٹی وی سے ہوئی…

    مقامی لوگوں کاکہناہے کہ مقتولہ مسماة سدرہ بی بی کا قتل اس کے والدغلام فرید نے خودکیا ہے ،منصوبے کے مطابق اس کے بھائی خالد سے اقبال جرم کا کہا گیااوراس مقدمہ قتل مدعی اس کے والدغلام فرید نے بنناتھا،جسے چند ماہ بعد معاف کرکے جیل سے چھڑالینا تھا ان کے منصوبے برعکس سوشل میڈیاپرخبریں آنے کے ڈی پی اوڈیرہ غازی خان محمدعلی وسیم نے فوری ایکشن لے لیااور تمام تر حقائق کو چیک کر کے قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لانے حکم جاری کردیا۔

    گھر میں گھس کر شوہر کو چھت پر باندھ کر خاتون سے اجتماعی زیادتی کے دو ملزم گرفتار

  • سائیں بزدار کا کمال،پہاڑ میں سرکاری خرچ پر 14 ایکڑ رقبے پر زیتون کا باغ لگوا لیا

    سائیں بزدار کا کمال،پہاڑ میں سرکاری خرچ پر 14 ایکڑ رقبے پر زیتون کا باغ لگوا لیا

    سائیں بزدار کا کمال،پہاڑ میں سرکاری خرچ پر 14 ایکڑ رقبے پر زیتون کا باغ لگوا لیا

    لاہور (انویسٹیگیشن سیل) سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے پہاڑ میں سرکاری خرچ پر 14 ایکڑ رقبے پر زیتون کا باغ لگوا لیا،سرکاری مشینری سے پہاڑی زمین کو ہموار کیا گیا،سابقہ حکومت کی منظور کردہ واٹر سپلائی سکیم اپنے باغ میں لگوا لی،

    بستی محمد بخش روح والا کی منظورکردہ کارپٹ سڑک بستی کی بجائے اپنے زرعی فارم کی طرف موڑ دی، ایگری کلچر ریسرچ انسٹیٹوٹ فیصل آباد کے ڈائریکٹرجنرل نے 14 ایکڑ رقبے پر باغ لگانے کیلئے سرکاری خرچ پر قیمتی پودے اپنی نگرانی میں لگوائے جس کی مانیٹرنگ ونگرانی سیکرٹری زراعت پنجاب خود کرتے تھے، اس باغ کوسیراب کرنے کیلئے سرکاری خرچ پرجدید ترین ڈرپ اری گیشن سسٹم واٹرمنیجمنٹ ڈیرہ غازیخان سے نصب کرایا گیا۔باغ لگانے کیلئے محکمہ زراعت ڈیرہ غازیخان کے بیلداروں سے بغیرمزدوری دئے لیبر کا کام لیا گیا،اس زرعی فارم کیلئے خصوصی طورپربجلی کی نئی ٹرانسمیشن لائن نصب کرائی گئی،بجلی کی اس لائن سے کسی ایک گھرکوبجلی نہیں جارہی کیونکہ اس علاقہ میں کوئی رہائشی آبادی ہے ہی نہیں،باغ اورزمین کی مستقل رکھوالی کیلئے خصوصی طورپربلوچ لیوی فورس کی ایک چوکی قائم کرائی گئی ،جہاں پر بلوچ لیوی کے دوملازم لیاقت اورعرفان مستقل طورتعینات ہیں ،ان میں سے ایک دن کے وقت جبکہ دوسرا رات کی ڈیوٹی کرتاہے۔

    سابق وزیراعظم عمران خان کے وسیم اکرم پلس کے چھپے ہوئے کارنامے منظرعام پر آناشروع ہوگئے ہیں کہ انہوں نے کس طرح بے دردی سے سرکاری وسائل اپنے ذاتی فوائد کیلئے استعمال کئے،سابق وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے سرکاری خزانے سے کروڑوں روپے خرچ کرکے اپنے آبائی علاقے بارتھی کے قریب سالاری بستی محمد بخش روح والاموضع چٹ پانی میں پہاڑی اورناہموارزمین کوہموارکرنے کیلئے سرکاری مشینری استعمال کرتے ہوئے 14ایکڑ رقبے پر زیتون، کھجور ،انجیر ،بیری اوردوسرے کئی قسم کے قیمتی پودوں کا باغ لگوایا،اس باغ کے لئے ایگری کلچر ریسرچ انسٹیٹوٹ فیصل آباد کے ڈائریکٹرجنرل نے سرکاری خرچ پر قیمتی پودے خریدکر اپنی نگرانی میں لگوائے جسکی مانیٹرنگ ونگرانی سیکرٹری زراعت پنجاب خود کرتے تھے اورڈائریکٹرزراعت ڈیرہ غازیخان اور دوسرے تمام متعلقہ آفیسران ان کی معاونت کرتے ،باغ لگانے کیلئے محکمہ زراعت ڈیرہ غازیخان کے بیلداروں سے بغیرمزدوری دئے لیبرکا کام لیاگیا۔

    فرح خان جہاں بھی ہوگی رانا ثنااللہ اسے واپس لائیں گے:مریم نواز 

    فرح خان کو دبئی سے پاکستان واپس لا نے کا فیصلہ

    ہمیں چائے کے ساتھ کبھی بسکٹ بھی نہ کھلائے اورفرح گجر کو جو دل چاہا

    فرح خان کتنی جائیدادوں کی مالک ہیں؟ تہلکہ خیز تفصیلات سامنے آ گئیں

    اس سے قبل بزدارحکومت نے زیتون کے باغات لگانے کیلئے ایک سکیم شروع کی تھی جس میں حکومت پنجاب نے80 فیصد سبسڈی پرپودے زمینداروں اورکاشت کاروں کومہیا کرنے تھے اور20 فیصد خرچ زمینداروں اور کاشت کاروں نے خود برداشت کرناتھا لیکن اس کے برعکس ڈیرہ غازیخان میں کسی زمینداریا کاشتکارکوزیتون کا ایک بھی پودا نہیں دیا گیا،سبسڈی کے نام پر تمام پودے سابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے زرعی میں لگائے گئے ،سبسڈی والے پودے غیرممالک سے امپورٹ شدہ تھے۔ اس تمام تر سبسڈی کا فائدہ بھی ناجائز طور پر عثمان بزدار نے خود اٹھایا سلاری زرعی فارم کے روڈ کے کناروں اور باغ کے اندربنائے گئے ڈیرہ پرکمروں کے ارد گرد لگائے گئے فاریسٹ پلانٹ محکمہ جنگلات ڈیرہ غازیخان نے اپنی سپر وژن میں سیکٹری جنگلات کے حکم پر لگوائے۔پہاڑی اورناہموارزمین کوہموارکرنے کیلئے سرکاری مشینری استعمال کی گئی،جب اس سلسلے میں محکمہ زراعت انجینئرنگ کے سربراہ چوہدری ندیم سے معلومات اوران کا موقف جاننا چاہا تو انہوں نے کہا کہ ہم نے کوئی سرکاری بلڈورنہیں بھیجے لیکن مجھے معلوم ہے کہ وہ بلڈورکہاں سے آئے تھے لیکن آپ کون ہیں بتائوں گا البتہ وزیراعلیٰ کے زرعی فارم پر اپنے صوبائی سیکرٹری زراعت کیساتھ معائنہ کیلئے وہاں جاتا تھا۔

    اس زرعی فارم کیلئے خصوصی طورپربجلی کی نئی ٹرانسمیشن لائن لگوائی گئی،بجلی کی اس لائن سے کسی ایک گھر کو بجلی نہیں جارہی کیونکہ اس علاقہ میں کوئی رہائشی آبادی ہے ہی نہیں۔اس زرعی فارم کوبارتھی روڈ سے ملانے کیلئے 5کروڑ روپے کی لاگت سے کارپٹ روڈ بستی محمد بخش روح والاکے نام سے منظورکرائی گئی لیکن اس روڈ کو بستی محمد بخش روح والاسے 3-4کلومیٹرسے پہلے سردار عثمان خان بزدار کے زرعی فارم کی طرف موڑدیاگیا،اس سڑک کے بننے سے بستی محمد بخش کے رہائشوں کوکوئی فائدہ نہیں پہنچا،شارع عام ہونے کے باوجود پبلک ٹرانسپورٹ کیلئے روڈ پرجنگلے لگا کرپابندی لگا دی گئی۔اس سڑک کو استعمال کرتے ہوئے کوئی بڑی گاڑی بستی محمد بخش روح والا نہیں جا سکتی۔

    بنی گالہ میں کتے سے کھیلنے والی فرح کا اصل نام کیا؟ بھاگنے کی تصویر بھی وائرل

    بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرح نے خاموشی توڑ دی

    فرح خان کیسے کرپشن کر سکتی ؟ عمران خان بھی بول پڑے

    نیب نے فرح خان کے خلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا

    نیب نے سابق خاتون اول کی دوست کے حوالے سے وضاحت کردی

    شہزاد اکبر بھاگ گیا، فرح بھاگ گئی،کچھ کیا نہیں تو ڈر کیسا؟ سعد رفیق

    فرح خان کیخلاف ریکارڈ کے حصول کیلئے نیب متحرک

    وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے اس پر بس نہ کی مسلم لیگ ن کی سابقہ دورحکومت میں بستی سلاری کیلئے ایک واٹرسپلائی سکیم منظورکی گئی تھی،عام انتخابات قریب ہونے پر الیکشن کمیشن نے ترقیاتی کاموں پابندی لگا دی تھی تویہ سکیم بھی اس وقت پایہ تکمیل کونہ پہنچ سکی ،جب پی ٹی آئی کی حکومت میں سردار عثمان احمدخان بزداروزیراعلیٰ بنے توانہوں وہ سکیم بستی سلاری میں بنوانے کی بجائے محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے آفیسران کوحکم دیکر اپنے زرعی فارم پربنوالی اورانسانی آبادی کوپینے کے پانی سے محروم رکھا گیا،اس واٹرسپلائی سے کسی ایک گھرکوپانی کی سہولت میسر نہیں ہے جہاں یہ واٹر سپلائی بنائی گئی وہاں پرکوئی انسانی آبادی نہیں ہے،اس واٹرسپلائی سکیم سے سابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے 14 ایکڑ زرعی فارم جس میں زیتون،کھجور،انجیراوربیری ودیگرپھلوں کے پودے لگے ہوئے ہیں سیراب ہوتے ہیں،اس کے علاوہ انہوں نے مزید چالاکی کرتے ہوئے 3عدد چھوٹے 2″انچ سائزکے پانی کے بورکرائے ہوئے ہیں اگرکوئی اس واٹرسپلائی سکیم پرسوال کرے تو اسے بتایا جاسکے کہ ہم سرکاری واٹرسپلائی کے پانی سے باغ کوسیراب نہیں کرتے بلکہ ہم نے پانی کیلئے اپنے بورکرائے ہیں۔

    اُدھرذرائع کا کہنا ہے واٹرمنیجمنٹ ڈیرہ غازیخان سے سرکاری خرچ پرجدید ترین ڈرپ اری گیشن سسٹم نصب کرایا گیا۔محکمہ زراعت کے ایک آفیسرنے نام شائع نہ کرنے کی شرط پربتایا کہ اس وقت کے کمشنر،ڈپٹی کمشنر،بی ایم پی کمانڈنٹ حمزہ سالک اورکیپٹن سمیع فاروق نے ہم پردبائوڈالااورکہا کہ تم اپنے ذرائع سے ڈرپ اری گیشن لگواکردوجس پر متعلقہ آفیسر نے جواب دیاکہ ڈرپ اری گیشن ہمارا شعبہ نہیں ہے یہ واٹرمنیجمنٹ کا کام ہے توپھرڈرپ اری گیشن سسٹم انہوں لگایا نہیں معلوم کہ اس کے اخراجات متعلقہ آفیسروں یاان کے فرنٹ مین ٹھیکداروں نے برداشت کئے ہیں ۔

    اس باغ اورزمین کی مستقل رکھوالی کیلئے خصوصی طورپربلوچ لیوی فورس کی ایک چوکی قائم کرائی گئی ،جہاں پر بلوچ لیوی کے دوملازم لیاقت اورعرفان مستقل طورتعینات ہیں ،ان میں سے ایک دن کے وقت جبکہ دوسرا رات کی ڈیوٹی کرتاہے۔جب اس سلسلے میں بلوچ فورس کے صوبیدارمیجرغلام رسول خان بزدار سے زرعی فارم پربنائی گئی بلوچ لیوی کی چوکی سے متعلق سوال کیاتوانہوںبتایاکہ وزیراعلیٰ عثمان بزدارکے حکم پرڈپٹی کمشنرجوکہ ہمارے سینئرکمانڈنٹ ہیں کے حکم پر ہمارے کمانڈنٹ نے وہاں مستقل چوکی قائم ہے جہاں ہمارے دوملازم ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں،جب ان سے پوچھا گیا کہ اب توعثمان خان وزیراعلیٰ نہیں ہیں اب تووہاں پرچوکی ختم ہونے چاہئے تواس پرصوبیدارمیجرنے جواب دیا ہمارے تمام آفیسران بشمول ڈپٹی کمشنرکے علم میں ہے اورہرماہ تمام ملازمین کی ڈیوٹی کی رپورٹ جمع کرائی جاتی ہے ۔اب دیکھنایہ کہ وسیم اکرم پلس جسے عمران خان نے یہ کہہ کروزیراعلیٰ پنجاب مسلط کردیا تھا کہ اس کے گھرمیں بجلی نہیں ہے،اس کی ہوشرباء کارناموں پرکون اور کب نوٹس لیتاہے ۔۔؟

  • سکول میں کتوں کے کاٹنے سے طالب علم کے جاں بحق ہونے کا واقعہ پر انکوائری کمیٹی تشکیل

    سکول میں کتوں کے کاٹنے سے طالب علم کے جاں بحق ہونے کا واقعہ پر انکوائری کمیٹی تشکیل

    ڈیرہ غازی خان کے سکول میں کتوں کے کاٹنے سے طالب علم کے جاں بحق ہونے کا واقعہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کے حکم پر 5 رکنی انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی،

    ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ڈیرہ غازی خان کمیٹی کے سربراہ ہوں گے اسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹر، سی ای او ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی، ایم ایس ٹیچنگ ہسپتال اور چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن کمیٹی کے ممبران ہوں گے وزیر اعلی عثمان بزدار نے کمیٹی سے 24 گھنٹے میں رپورٹ طلب کر لی کمیٹی غفلت کے ذمہ داروں کا تعین کرکے کارروائی کی سفارش کرے گی ،کمیٹی مستقبل میں ایسے افسوسناک واقعہ کی روک تھام کے لئے بھی ضروری اقدامات تجویز کرے گی

    قبل ازیں وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے ڈیرہ غازی خان میں کتوں کے کاٹنے سے سکول طالب علم کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کا سخت نوٹس لے لیا، اور کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن سے رپورٹ طلب کر لی، انہوں نے واقعہ کی غیر جانبدارانہ انکوائری کا حکم بھی دیا اور کہا کہ غفلت کے ذمہ داروں کے قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔معصوم بچے کے ساتھ پیش آنے والا واقعہ انتہائی افسوسناک ہے۔

    وزیر اعلی عثمان بزدار نے جاں بحق بچے کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار افسوس کیا،وزیر اعلی نے سوگوار خاندان کو انصاف کی فراہمی یقینی بنانے کی یقین دہانی کروائی،اور کہا کہ جس نے بھی کوتاہی اور غفلت کا مظاہرہ کیا ہے اسے ضرور سزا ملے گی۔

    واضح رہے کہ سرکاری سکول کے اندر آوارہ کتوں نے ساتویں کلاس کے بچہ کو نوچ نوچ کر مار ڈالا ۔ بچے کی لاش جب گھر پہنچی تو گھر میں کہرام برپا ہو گیا مبشرنامی بچے کوکتوں سے کاٹے جانے کی ویڈیو منظر عام پر آگئی مبینہ اطلاعات کے مطابق اسکول پرنسپل نے واقعہ چھپانے کی کوشش میں طبی امداد تک نہ دینے دی زخمی بچے کو چار گھنٹے تک طبی امداد نہ دی گئی طبی امداد نہ دیئے جانے کے باعث بچہ جاں بحق ہوگیا مقامی ذرائع کے مطابق آوارہ کتوں کے کاٹنے کا واقعہ گورنمنٹ ایلیمینٹری لیبر اسکول (قائداعظم اکیڈمی فار ایجوکیشنل ڈیویلپمنٹ مردانہ ڈیرہ غازی خان میں ) مورخہ31 جنوری صبح08 بجے سکول کی چاردیواری کے اندر پیش آیا

    پولیس کی زیادتی، خواجہ سراؤں نے ملک گیر احتجاج کی دھمکی دے دی

    پلاسٹک بیگ پر پابندی لگی تو خواجہ سراؤں نے ایسا کام کیا کہ شہری داد دینے پر مجبور

    کرونا لاک ڈاؤن، شادی کی خواہش رہی ادھوری، پولیس نے دولہا کو جیل پہنچا دیا

    کرونا لاک ڈاؤن، گھر میں فاقے، ماں نے 5 بچوں کو تالاب میں پھینک دیا،سب کی ہوئی موت

    دس برس تک سگی بیٹی سے مسلسل جنسی زیادتی کرنیوالے سفاک باپ کو عدالت نے سنائی سزا

    شادی شدہ خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کے بعد ملزمان نے ویڈیو وائرل کر دی

    وفاقی دارالحکومت میں ملزم عثمان مرزا کا نوجوان جوڑے پر بہیمانہ تشدد،لڑکی کے کپڑے بھی اتروا دیئے، ویڈیو وائرل

    نوجوان جوڑے پر تشدد کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کے بارے میں اہم انکشافات

    لڑکی کو برہنہ کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کو پولیس نے عدالت پیش کر دیا

    کیا فائدہ قانون کا، مفتی کو نامرد کیا گیا نہ عثمان مرزا کو،ٹویٹر پر صارفین کی رائے

    لڑکی کو برہنہ کرنے کی ویڈیو، وزیراعظم عمران خان کا نوٹس، بڑا حکم دے دیا

    عثمان مرزا کی جانب سے لڑکی اور لڑکے پر تشدد کے بعد نوجوان جوڑے نے ایسا کام کیا کہ پولیس بھی دیکھتی رہ گئی

    نوجوان جوڑے پر تشدد کیس، پانچویں ملزم کو کس بنیاد پر گرفتار کیا؟ عدالت کا تفتیشی سے سوال