Baaghi TV

Tag: ڈی جی آئی ایس پی آر

  • پاکستان کا شاہین ون اے بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ

    پاکستان کا شاہین ون اے بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ

    پاکستان نے شاہین ون اے بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر) کے مطابق ڈی جی اسٹریٹجک پلانز ڈویژن لیفٹیننٹ جنرل ندیم ذکی منج سمیت اعلیٰ عسکری قیادت نے تجربے کا مشاہدہ کیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق شاہین ون اے زمین سے زمین پر مار کرنے والا بیلسٹک میزائل ہے اس تجربے کا مقصد ہتھیاروں کے اس نظام کے مختلف ڈیزائن اور ٹیکنیکل پیرامیٹرزکی جانچ تھا-

    آئی ایس پی آر کے مطابق صدرمملکت، وزیراعظم اورآرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سمیت چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس نے کامیاب تجربے پر سائنسدانوں اور انجینئرز کو مبارک باد پیش کی ڈی جی ایس پی ڈی نے سائنسدانوں، انجینئرز کی مہارت اور عزم کو سراہا۔

    چیرمین نیسکام ڈاکٹررضاثمر،کمانڈرآرمی اسٹریٹیجک فورسزکمانڈ لیفٹیننٹ جنرل محمدعلی نے بھی مشاہدہ کیا۔

  • دنیا بھارت کا بھیانک چہرہ اورگندی ذہنیت کوجان چکی،ترجمان پاک فوج

    دنیا بھارت کا بھیانک چہرہ اورگندی ذہنیت کوجان چکی،ترجمان پاک فوج

    راولپنڈی:دنیا بھارت کا بھیانک چہرہ اور گندی ذہنیت سے آشنا ہوچکی ، بھارت کے بھونڈے کردار سے دنیا بھارت کو ایک انتہاپسند کے طورپردیکھ رہی ہے، بھارت بابری مسجد کے فیصلے کی آڑ میں‌ کرتارپورراہداری سے توجہ نہیں ہٹاسکتا ،ایک طرف رواداری دکھائی جارہی ہے تو دوسری طرف جارحیت دکھائی جارہی ہے ، پاک فوج کے ترجمان میجرجنرل آصف غفور کا بھارتی رویے پر اظہارافسوس.

    باغی ٹی وی کے مطابق جب سے پاکستان نے کرتارپورراہداری کی بنیاد رکھی ہے اس دن سے لیکر آج تک بھارت پاکستان کے خلاف ہرطرف ہرمحاذ سے پراپیگنڈہ شروع کیے ہوئے ہے، بھارتی پراپیگنڈہ کے جواب میں‌پاک فوج کے ترجمان کے بیانات بھارت پر ایٹم بم سے زیادہ بھاری بن کروار کررہے ہیں‌،

    https://twitter.com/peaceforchange/status/1193112844893593600?s=08

    ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان کی طرف سے آج کرتاپورراہداری کی تقریب اور پھر افتتاح پر جس طرح بھارت کو تکلیف ہورہی ہے اور بھارت جس طرح پراپیگنڈہ کررہا ہے ا س جواب میں پاک فوج کے ترجمان بھی اپنی ذمہ داری احسن انداز سے پوری کررہے ہیں

    ہندوتوا فیصلوں سے پاکستان کی اہمیت کم نہیں ہوگی ، یہ بھارتی سوچ کی عکاسی کرتی ہے ،ترجمان پاک فوج

    ترجمان پاک فوج نے بھارتی مکاری اور عیاری کا پوسٹ مارٹم کرتے ہوئے کہا ہےکہ بھارت نے جس گھٹیا رویے اور سوچ کا مظاہرہ کیا ہے ساری دنیا بھارت کا مکروہ چہرہ جان چکی ہے، بھارت یہ پہلی مرتبہ نہیں‌کررہا بلکہ اس سے قبل 5 اگست کو کشمیر پرجبری قبضے کو کاغذی شکل دینے کی جو بھونڈی کوشش کی ہے ، آج کے دن جہاں ایک طرف پاکستان دوسرے مذاہب کو عزت اور ایک خصوصی مقام دے رہا ہے بھارت نے بابری مسجد کیس کے فیصلے کوسنانے کا واویلہ کرکے پاکستان کے مثبت اقدامات سے توجہ ہٹانے کی کوشش کی ہے ، جو بری طرح ناکام ہوچکی ہے

    پاکستان میں کرتاپورراہداری کا افتتاح،بھارت نے جواب میں بابری مسجد کیس کا فیصلہ سنانے کا اعلان کردیا

    میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپربھارتیوں کے نام اپنے پیغام میں کہا ہےکہ بھارتی مکروہ اورگندی ذہنیت کے چہرے کو دنیا پہلے ہی جانتی ہے اب اس موقع پر جب پاکستان نے بھارت کے شہریوں کو پاکستان میں تمام مذہبی حقوق دے کر ان کی پزیرائی کی ہے بھارت کی بھونڈی حرکت یہ ظاہر کرتی ہے کہ بھارت نہ صرف پاکستان کا دشمن ہے بلکہ اپنے ہی شہریوں کا بھی دشمن ہے ، جنہیں‌ بھارت اپنے ملک میں مذہبی حقوق نہ دے سکا پاکستان نے سارے حقوق اورعزت و احترام دے کر بھارت کے منافقانہ چہرے کو بے نقاب کردیا ہے

    بھارتی میڈیا جھوٹا، کل سازشیں اورشرارتیں دم توڑ جائیں گی ، ترجمان پاک فوج

  • کشمیرکی لکیراورنقشےکا اختیارکشمیریوں‌کے پاس، بھارتی نقشوں کی کوئی اہمیت نہیں‌:ترجمان پاک فوج

    کشمیرکی لکیراورنقشےکا اختیارکشمیریوں‌کے پاس، بھارتی نقشوں کی کوئی اہمیت نہیں‌:ترجمان پاک فوج

    راولپنڈی:بھارت کی طرف سے کشمیر پر باقاعدہ قبضے کے بعد جو نیا نقشہ جاری کیا گیا ہے اسے نہ صرف کشمیریوں‌نے مسترد کردیا بلکہ پاکستان نے بھی اسے مستردکرتے ہوئے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے خلاف ورزی قرار دیا ہے، بھارت کی طرف سے جاری نئے نقشے میں کشمیرکو بھارت کا باقاعدہ حصہ دکھایا جارہا ہے جوپہلے متنازعہ دکھایا جاتاتھا

    دوسری طرف افواج پاکستان کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹرجنرل میجرجنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ کے ذریعے پاکستان کے دیرینہ اور کشمیریوں کے حقیقی موقف کی ترجمانی کرتے ہوئے کہا ہےکہ کشمیری بھارت کے ایسے نقشوں کو نہ صرف مسترد کرتے ہیں‌ بلکہ جوتے کی نوک پر مارتے ہیں،

    آئی ایس پی آر کے ترجمان نے کشمیریوں کی ترجمانی کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے یہ نقشہ جاری کرکے اپنے قدیم ہندوتوا نظریے کو جبری مسلط کرنے کی کوشش کی ہے جسے نہ کشمیری مانتے ہیں اورنہ خطے کے مسلمان ، ڈی جی آئی ایس پی آرنے کشمیریوں‌ کی ترجمانی کرتے ہوئے کہاکہ بھارت کو یہ معلوم ہونا چاہیے کہ ایسی بھونڈی حرکتوں کی کوئی اہمیت نہیں‌،

    میجر جنرل آصف غفور نے پاکستان کے سفارتی عزم کا اظہار کرتے ہوئے واضح کیا کہ بھارت کو یہ بھی معلوم ہونا چاہیے کہ وہ وقت دور نہیں‌جب ان نقشوں کو روندا جائے گا ، کشمیری اپنی مرضی سے کشمیرکی لکیر کھینچیں گے ، کشمیرکا نقشہ کیسا ہونے چاہیے یہ بھی کشمیریوں کا حق ہے

    آخر میں میجر جنرل آصف غفور نے پاکستان کے موقف کی ترجمانی کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت بہت جلد پچھتائے گا ، پاکستان کشمیریوں کی حمایت کرتا رہے گا اور وہ دن دور نہیں جب کشمیر اور پاکستان کے درمیان کھینچی جانے والی کنٹرول لائن کی لکیر بھی مٹ جائے گا ، آخر میں پاکستان کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے پاک فوج کے ترجمان نےکہا ہےکہ جو کہہ رہے ہیں ان شاء اللہ یہ سب ضرور ہوکررہے گا

  • پاک فوج کی سپورٹ جمہوری حکومت کے ساتھ ہوتی ہے، میجر جنرل آصف غفور

    راولپنڈی : ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ پاک فوج ایک غیرجانبدارادارہ ہے، الیکشن میں آئینی ذمہ داری پوری کی، ہماری سپورٹ جمہوری اور منتخب حکومت کے ساتھ ہوتی ہے۔

    افواج پاکستان کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ فضل الرحمان سینئر سیاستدان ہیں وہ بتا دیں کہ کس ادارے کی بات کررہے ہیں، ہماری سپورٹ جمہوری طور پر منتخب حکومت کے ساتھ ہوتی ہے، فوج نے الیکشن میں آئینی اورقانونی ذمہ داری پوری کی۔ان کا کہنا تھا کہ ایک سال گزر گیا اب بھی اپوزیشن اپنے تحفظات لے کر متعلقہ اداروں میں جاسکتی ہے، سڑکوں پر آکرالزام تراشی نہیں ہونی چاہیے۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان نے گزشتہ 20 سال میں بہت مشکل وقت گزارا ہے، پاکستانی قوم اور افواج نے دہشت گردی کا ڈٹ کر مقابلہ کیا، جان ومال کی قربانی دے کر ملک میں امن قائم کیا گیا، کے پی کے عوام نے بھی دہشت گردی کا بھرپور مقابلہ کیا، کےپی کے عوام کو اب فلاح وبہبود کی ضرورت ہے۔

    میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ بھارت نے جارحیت کی تو اس کا منہ توڑ جواب دیا گیا، ایل او سی پر بھی معصوم کشمیریوں کو شہید کیا جارہا ہے، مشرقی اور مغربی سرحد پر فوج مصروف عمل ہے، مقبوضہ کشمیر میں بھی بھارتی بربریت اورظلم جاری ہے۔

    ترجمان پاک فوج نے کہا کہ کسی بھی قسم کا انتشار ملک کے مفاد میں نہیں، جمہوری مسائل جمہوری طور پر ہی حل ہونے چاہئیں۔ حکومتی اور اپوزیشن کمیٹیاں بہتر کوآرڈی نیشن کے ساتھ چل رہی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ امید کرتے ہیں کہ معاملات بہتر انداز میں آگے چلیں، کسی کو بھی کسی صورت ملکی استحکام خراب کرنے کی یا ملکی امن کو نقصان پہنچانے اجازت نہیں دیں گے۔

    دوسری طرف مولانا فضل الرحمن نے ڈی جی آئی ایس پی آر کے بیان میں کہا ہےکہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے خود ہی بیان دیا کہ مولانا کی مراد کون سا ادارہ ہوسکتا ہے، ، فوج اپنے آپ کو سیاست سے دور رکھیں ، مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ عمران خان کی حکومت کو سپورٹ کرنا جمہوریت کی دنیا میں شاید اس کو پزیرائی نہ مل سکے