Baaghi TV

Tag: کابل

  • کابل کے ہائی سکول میں 3 دھماکے ،4 افراد ہلاک ،متعدد زخمی

    کابل کے ہائی سکول میں 3 دھماکے ،4 افراد ہلاک ،متعدد زخمی

    افغانستان کے دارالحکومت کابل کے ایک ہائی اسکول میں دھماکوں میں 4 افراد ہلاک اور14 زخمی ہوگئے۔

    باغی ٹی وی : افغان میڈیا کے مطابق افغان دارالحکومت کابل کے ایک ہائی اسکول میں 3 دھماکے ہوئے جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور14 زخمی ہوگئے کچھ زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔ حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہرکیا ہے۔

    اسرائیل نے ’آئرن بیم‘ میزائل شکن لیزر سسٹم تیار کر لیا

    کابل میں پہلا دھماکہ ٹریننگ سینٹر کے باہر ہوا، جبکہ دوسرا دھماکہ اسکول کے قریب ہوا جب طلبا باہر آرہے تھے،تیسرا دھماکا بھی اسی وقت سکول کے قریب ہوا-

    روس کا یوکرینی شہر لیووف پر میزائل حملہ،6 افراد ہلاک متعدد زخمی

    دھماکوں کے بعد سیکورٹی اہلکاروں نے علاقے کوگھیرے میں لے کرناکہ بندی کردی ہے جبکہ علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے اب تک کسی تنظیم نے دھماکوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

    اگر اسرائیل نے ایران کیخلاف کوئی قدم اٹھایا تو اسے چین سے نہیں بیٹھنے دیں گے،ایرانی صدر

    افغانستان کے وزیر داخلہ نے، عبدالرحیم شہید ہائی اسکول کے قریب دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں اور تفصیلات بعد میں بتائی جائیں گی-

    کابل کے کمانڈر کے ترجمان خالد زدران نے کہا کہ ‘ایک ہائی سکول میں تین دھماکے ہوئے جس میں کئی افراد زخمی ہوئے ہیں۔ ہسپتال کے نرسنگ ڈپارٹمنٹ کے سربراہ نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ دھماکوں میں کم از کم چار افراد ہلاک اور 14 زخمی ہوئے ہیں۔

    اسرائیلی فورسز کا مسجد اقصٰی میں تشدد کا مسلسل چوتھا روز، یہودیوں کی عبادت کیلئے…

  • چینی وزیر خارجہ کا اسلام آباد،کابل کے بعد دہلی کا غیر اعلانیہ دورہ

    چینی وزیر خارجہ کا اسلام آباد،کابل کے بعد دہلی کا غیر اعلانیہ دورہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چینی وزیر خارجہ او آئی سی اجلاس میں شرکت اور یوم پاکستان کی پریڈ میں شرکت کے بعد افغانستان گئے اور اسکے بعد بھارت کے غیر اعلانیہ دورے پر نئی دہلی بھی گئے

    پاکستان، کابل اور پھر نئی دہلی کا دورہ، دفاع ماہرین نے چینی وزیر خارجہ کے دہلی کے دورے کو اہمیت دی ہے، چین اور بھارت میں آپس میں تناؤ ہے، لداخ کے مسئلے کو لے کر چین اور بھارت میں ہلکی جھڑپیں ہو چکی ہیں ،مذاکرات کےکئی دور ہو چکے ہیں اور اب چینی وزیر خارجہ اچانک بھارت پہنچے،ماہرین کا کہنا ہے کہ چینی وزیر خارجہ اچانک بھارت کیوں گئے ؟ حالانکہ بھارت نے چین اور پاکستان کے خلاف ہمیشہ سازشیں کی، سی پیک کے خلاف منصوبہ بندی کی گئی اور مودی سرکار نے ہمیشہ چین پاکستان کو نقصان پہینچانے کی کوشش کی،

    چینی وزیر خارجہ وانگ ژی اسلام آباد اور کابل کے دوروں کے بعد دہلی پہنچے تو بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے اپنے چینی ہم منصب سے تین گھنٹے طویل ملاقات کیملاقات کے بعد بھارتی وزیر خارجہ نےکہا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات تب تک معمول پر نہیں آ سکتے جب تک متنازعہ سرحد پر بڑی تعداد میں چینی فوجی تعینات ہیں انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ سرحدی کشیدگی کو معمول کے تعلقات سے نہیں ملایا جا سکتا۔ جے شنکر نے صحافیوں کو بتایا کہ بیجنگ حکومت اس دورے کے بارے میں قبل از وقت اطلاعات نہیں دینا چاہتی تھی

    دونوں وزرائے خارجہ نے مغرب کے مطالبات کے باوجود اپنے دوست ملک روس کے یوکرین میں حملوں کی مذمت نہیں کی بھارتی وزیر خارجہ سے ملاقات کے بعد چینی وزیر خارجہ وانگ ژی نے بھارت کے قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوول سے بھی ملاقات کی

    انسداد دہشت گردی جنگ تقریبا ختم ہو چکی،نیشنل امیچورشارٹ فلم فیسٹیول سے ڈی جی آئی ایس پی آر کا خطاب

    افغان امن عمل، افغان فوج نے کہیں مزاحمت کی یا کرینگے یہ دیکھنا ہوگا، ترجمان پاک فوج

    وطن کی مٹی گواہ رہنا، کے نام سے یوم دفاع وشہداء منانے کا اعلان

    شُہداء، غازیوں اوراُن سے جُڑے تمام رِشتوں کو سَلام،آئی ایس پی آر کی نئی ویڈیو جاری

    بھارت کی پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی،ترجمان پاک فوج کا بڑا اعلان

    فضائی حدود کی بلااشتعال خلاف ورزی پر بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی

    بھارت مان گیا، میزائل ہم سے فائر ہوا، بھارتی وزارت دفاع

    میزائل گرنے کے واقعے پر بھارت کے غلطی کا اعتراف،پاکستان کا مشترکہ تحقیقات کا مطالبہ

    بھارتی میزائل کا پاکستانی حدود میں گرنے کا واقعہ،چین کا تحقیقات کا مطالبہ

    وزیراعظم سے چینی وزیر خارجہ کی ملاقات،بھارتی میزائل بارے عمران خان نے کی بات

  • چینی وزیرخارجہ غیراعلانیہ دورے پرکابل پہنچ گئے : وزیرخارجہ نےاستقبال کیا

    چینی وزیرخارجہ غیراعلانیہ دورے پرکابل پہنچ گئے : وزیرخارجہ نےاستقبال کیا

    کابل: چینی وزیر خارجہ غیر اعلانیہ دورے پر کابل پہنچ گئے،وزیرخارجہ نے استقبال کیا،اطلاعات کے مطابق چینی اسٹیٹ کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ یی جمعرات کی صبح غیر اعلانیہ دورے پر اچانک افغانستان کے دارالحکومت کابل پہنچ گئے۔

    افغانستان کی سرکاری باختر نیوز ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل عبدالواحد ریان نے چینی وزیر خارجہ کی افغانستان کے دارالحکومت آمد کی تصدیق کی۔

    چین کے وزیر خارجہ نے یہ دورہ ایک ایسے موقع پر کیا ہے جب ایک ہفتے بعد ہی 30 اور 31 مارچ کو بیجنگ، افغانستان کے پڑوسی ممالک کی دو روزہ کانفرنس کی میزبانی کرے گا جس میں اس بات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا کہ طالبان حکومت کی مدد کیسے کی جائے گی۔اس سے قبل پاکستان اور ایران، طالبان کے افغانستان میں اقتدار میں آنے کے بعد ہمسایہ ممالک کے ایسے ہی اجلاسوں کی میزبانی کر چکے ہیں۔

     

     

    اگست میں طالبان کی جانب سے ملک کا کنٹرول سنبھالے جانے کے بعد سے یہ کسی سینئر چینی رہنما کا پہلا دورہ افغانستان ہے جو تین روزہ دورہ پاکستان کے بعد وہاں پہنچے ہیں، جہاں انہوں نے اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے وزرائے خارجہ اجلاس میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

    افغانستان کے قائم مقام وزیر خارجہ امیر خان متقی نے اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ کابل پہنچنے پر چینی وزیر کا استقبال کیا۔

    سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق دونوں فریقین اہم امور پر بات چیت کریں گے جس میں ملکی استحکام و ترقی میں چین کے کردار پر خصوصی گفتگو کی جائے گی۔

    وزیر خارجہ وانگ یی نے آخری بار جون 2017 میں کابل میں بڑے ٹرک بم دھماکے میں متعدد افراد کے ہلاک اور زخمی ہونے کے بعد کابل کا دورہ کیا تھا جبکہ مئی 2017 میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی کو کم کرنے کی کوشش کی تھی۔

    چینی وزیر خارجہ کے دورے سے طالبان حکومت کو سفارتی سطح پر مدد مل سکتی ہے کیونکہ طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد سے کسی بھی ملک نے افغان حکومت کو تسلیم نہیں کیا۔

    2014 میں امریکا کی جانب سے اپنی زیادہ تر افواج کے انخلا کے بعد چین، افغان امن عمل کا حصہ بنا تھا اور طالبان کے سیاسی نمائندے گزشتہ چند سالوں میں چین کے کئی دورے کر چکے ہیں۔

  • پشاورمیں شہریوں ، نمازیوں پرخودکُش حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں :افغان طالبان

    پشاورمیں شہریوں ، نمازیوں پرخودکُش حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں :افغان طالبان

    کابل :افغانستان میں طالبان حکومت نے پشاور کی جامع مسجد میں ہونے والے خودکش بم دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔اور کہا ہے کہ مسجد ہو یا عام جگہ کسی بھی جگہ خودکش حملے حرام ہیں اور ان حملوں کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے

    اس واقعے پر افغان طالبان کے ترجمان و افغانستان کے نائب وزیر اطلاعات ذبیح اللہ مجاہد نے ٹوئٹ کرتے ہوئے پشاور بم دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا تھاکہ شہریوں اور نمازیوں پر حملے کا کوئی جواز نہیں، پشاور دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔انہوں نے واقعے میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا۔

     

    پشاور کے قصہ خوانی بازار کے علاقے کوچہ رسالدار کی جامع مسجد میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکے کے نتیجے میں امام ارشاد خلیلی سمیت 56 شہید ہو گئے۔

    پشاور کے قصہ خوانی بازار میں نمازِ جمعہ کے دوران دو حملہ آور جامع مسجد کے گیٹ پر آئے اور پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار موقع پر شہید ہو گئے۔ حملہ آور فائرنگ کے بعد جامع مسجد میں داخل ہوئے، جس کے بعد مسجد میں دھماکا ہوا۔

    ترجمان ایل آر ایچ پشاور کے مطابق کوچہ رسالدار دھماکے میں56 افراد شہید ہوئے جبکہ 194 زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں میں کچھ کی حالت تشویشناک ہے، شدید زخمیوں کو بروقت طبی سہولیات فراہم کی گئی، بڑی تعداد میں ڈاکٹروں اورنرسوں نےعلاج فراہم کیا۔

    پولیس حکام کے مطابق جائے وقوعہ سے اہم شواہد اکٹھے کرلئے گئے۔ دھماکے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ پشاور کے تین بڑے سرکاری اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ جبکہ سیکورٹی بھی ہائی الرٹ کر دی گئی۔

    حکومت خیبر پختونخوا کے ترجمان بیرسٹر محمد سیف نے تصدیق کی کہ مسجد کے اندر ہونے والا دھماکا خودکش تھا جس میں دو حملہ آور ملوث تھے۔

  • کابل:آپریشن کلین اپ میں 9 اغوا کاروں سمیت 68 جرائم پیشہ افراد گرفتار

    کابل:آپریشن کلین اپ میں 9 اغوا کاروں سمیت 68 جرائم پیشہ افراد گرفتار

    کابل: امارات اسلامیہ کی پولیس نے دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں آپریشن کلین اپ کے دوران 9 اغوا کاروں سمیت 68 جرائم پیشہ افراد کو حراست میں لے لیا۔

    باغی ٹی وی : افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے مقامی میڈیا کو بریفنگ میں بتایا کہ آپریشن کلین اپ کے دوران 6 کالعدم تنظیم داعش کے کارندوں اور 9 اغوا کاروں کو گرفتار کیا گیا۔


    ذبیح اللہ مجاہد نے بتایا کہ کارروائی کے دوران چوری کی وارداتوں میں ملوث 53 افراد کو گرفتار کر کے حراستی مرکز منتقل کردیا گیا۔


    انہوں نے بتایا کہ آپریشن کے دوران گرفتار ہونے والے افراد کے قبضے سے اسلحہ، بارودی مواد سمیت دیگر اشیا برآمد ہوئیں کابل میں ہونے والے آپریشن میں خواتین پولیس اہلکاروں نے بھی حصہ لیا۔

    دوسری جانب امریکا نے افغانستان کے ساتھ بیشتر تجارتی اور مالیاتی لین دین کی اجازت دیتے ہوئے نئے قواعد جاری کئے ہیں امریکی وزیر خارجہ انٹونی جے بلنکن نے ‘جنرل لائسنس 20’ کے نام سے نئی پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ واضح رہے کہ طالبان پر پابندیاں برقرار ہیں لیکن نئے قوانین انسانی امداد اور تجارتی سرگرمیوں کے فروغ میں آسانی پیدا کریں گے۔

    امریکا نے افغانستان کے ساتھ لین دین کی اجازت دے دی،نئے قواعد جاری

    بلنکن نے کہا کہ یہ اقدامات نجی کمپنیوں اور امدادی تنظیموں کو افغان حکومت کے اداروں کے ساتھ کام کرنے میں تعاون اور کسٹم، ڈیوٹی، فیس اور ٹیکس ادا کرنے میں سہولت فراہم کریں گے، ان میں وہ ادارے بھی شامل ہیں جن کی سربراہی انفرادی طور پر پابندیوں کا شکارافراد کر رہے ہیں۔

    وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نےواضح کیا کہ مالیاتی ادارے، غیر سرکاری تنظیمیں، بین الاقوامی تنظیمیں اور نجی شعبے کی کمپنیاں امریکی پابندیوں کا احترام کرتے ہوئے افغانستان میں وسیع پیمانے پر لین دین اور سرگرمیاں کرسکتی ہیں نئے قوانین سے جن شعبوں کو فائدہ ہوگا ان میں ذاتی اور تجارتی بینکنگ، انفراسٹرکچر کی ترقی اور دیکھ بھال، کمرشل تجارت، نقل و حمل کے نظام کے لیے حفاظت اور دیکھ بھال کے آپریشنز، ٹیلی کمیونیکیشن اور معلوماتی لین دین شامل ہیں۔

    کورونا وائرس چین کے شہر ووہان کی ایک مارکیٹ سے پھیلا ،تحقیق

  • برطانیہ میں پناہ لینےوالےافغان شہریوں کو غیر قانونی قرار دیئے جانے کا خدشہ

    برطانیہ میں پناہ لینےوالےافغان شہریوں کو غیر قانونی قرار دیئے جانے کا خدشہ

    لندن: برطانیہ میں پناہ لینے والے افغان شہریوں کو غیر قانونی قرار دیے جانے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔

    باغی ٹی وی : عرب نیوز مطابق کابل سے نکالے گئے برطانیہ میں پناہ لینے والے افغان شہریوں کو خدشہ ہے کہ جلد ہی ان کے ساتھ غیر قانونی تارکین وطن جیسا سلوک کیا جائے گا کیونکہ انہیں اپ ڈیٹ شدہ کاغذات نہیں ملے ہیں-

    افغان شہریوں کے وکلا نے یہ بھی کہا ہے کہ ابھی تک یہ بھی واضح نہیں ہے کہ قانونی طور پر کام کرنے اور کرائے پر گھر لینے کے لیے کتنے لاپتہ دستاویزات کی ضرورت ہے۔

    عرب نیوز کے مطابق بی بی سی نے جمعہ کو رپورٹ کیا کہ عارضی ویزوں کی معیاد چند دنوں میں ختم ہونے والی ہے، جس سے پناہ گزینوں کو ممکنہ طور پر خطرہ لاحق ہو جائے گا، لیکن ہوم آفس نے کہا ہے کہ وکلاء کی انتباہات "بے ضرورت خوفزدہ کرنے والی” ہیں۔

    برطانیہ میں پناہ لینےوالے افغان شہریوں کےلیے جاری کردہ عارضی ویزوں کی مدت آئندہ چند دنوں میں ختم ہو جائے گی برطانوی اور نیٹو کی دیگر مسلح افواج نے گزشتہ سال کابل سے تقریباً 15,000 افغانوں کو نکالا افغانستان سے برطانیہ اور نیٹو نے افغان شہریوں کو طالبان کے برسر اقتدار آنے کے بعد نکالا تھا اور انہیں چھ ماہ کے ویزے جاری کیے تھے اس وقت یہ وعدہ کیا گیا تھا کہ ان لوگوں کو مستقل رہائش اختیار کرنے کا اجازت نامہ جاری کیا جائے گا جو تاحال نہیں دیا گیا ہے-

    لاء سوسائٹی، جو وکیلوں کی نمائندگی کرتی ہے، نے کہا کہ برطانیہ بھر کی فرموں کو اب ایسے لوگوں سے مدد کے لیے کال موصول ہو رہی ہیں جن کی عارضی قانونی حیثیت آنے والے ہفتے میں ختم ہو رہی ہے یعنی ان کے پاس یہ ثابت کرنے کا کوئی ذریعہ نہیں ہے کہ وہ ملک میں قانونی طور پر ہیں۔

    افغان شہریوں کے مطابق درکار کاغذات کے بنا نہ وہ قانونی طور پرکام کرنے کے مجاز ہیں، نہ کرائے پہ گھرلے سکتے ہیں، نہ بینک اکاؤنٹ کھول سکتے ہیں اور نہ ہی انہیں صحت کی دستیاب سہولتیں مل سکتی ہیں یہ معلوم نہیں ہے کہ کتنے شہری متاثر ہوئے ہیں، اور وزراء نے پارلیمنٹ میں یہ بتانے سے انکار کر دیا ہے کہ اب تک کتنے افغانوں کو مستقل حیثیت جاری کی گئی ہے۔

    افغانستان:کنویں میں تین روز سے پھنسا بچہ جاں بحق

    "برطانیہ کا ‘پرتپاک استقبال’ بے معنی ہے اگر حکومت ٹھوس یقین دہانیاں فراہم نہیں کرتی ہے جس سے ہزاروں لوگوں کے خوف کو دور کیا جاسکتا ہے اور انہیں قانونی یقین دہانی کی ضرورت ہے”۔

    برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق لا سوسائٹی کی صدر سٹیفنی بوئس کا کہنا ہے کہ ہوم آفس کو فوری طور پر ان لوگوں کو کام کرنے، تعلیم حاصل کرنے اور رہائش کے لیے ثبوت مہیا کرنے چاہئیں۔

    ہوم آفس نے کہا کہ افغانوں کو زبانی یقین دہانی ملی ہے کہ ان کی کاغذی کارروائی آخرکار آ جائے گی ہوم آفس کے ترجمان نے کہا، یہاں آباد ہونے والے افغان شہریوں کو پہلے سے ہی کام کرنے، تعلیم، صحت کی دیکھ بھال تک رسائی اور عوامی فنڈز کے لیے درخواست دینے کا حق حاصل ہے اس لیے یہ بتانا کہ انہیں اپنے حقوق سے محروم ہونے کا خطرہ ہے، بالکل غلط ہے۔

    امریکا میں ہزاروں لگژری گاڑیوں سے لدے کارگو بحری جہاز میں آتشزدگی

  • کابل: طالبان نے 2 غیرملکی صحافیوں کورہا کردیا

    کابل: طالبان نے 2 غیرملکی صحافیوں کورہا کردیا

    کابل: طالبان حکومت کے زیرحراست 2 غیرملکی صحافیوں اورایک افغان شہری کو رہا کردیا گیا۔

    باغی ٹی وی : افغان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ عالمی ادارے کے لئے کام کرنے والی غیرملکیوں کوشناختی کارڈ، لائسنس اوردیگردستاویزات نہ ہونے پرگرفتارکیا گیا تھا تاہم اب غیرملکیوں کی شناخت کی تصدیق ہونے کے بعد انہیں رہا کردیا گیا ہے۔

    دو غیرملکی صحافی افغانستان میں غائب کردیئے گئے

    دوسری جانب اقوام متحدہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ طالبان کی جانب سے 2 گرفتارصحافیوں اورایک افغان شہری کی رہائی قابل اطمینا ن ہے ہم ان تمام لوگوں کے مشکور ہیں جنہوں نے تشویش کا اظہار کیا اور مدد کی پیشکش کی۔ہم افغانستان کے عوام کے ساتھ پرعزم ہیں۔

    بیان میں مزید کہا گیا کہ دونوں صحافی اقوام متحدہ کے مہاجرین کے لئے کام کرنے والے کمیشن کے اسائنمنٹ پرافغانستان میں موجود ہیں جبکہ افغان شہری ان کی معاونت کررہے ہیں۔

    امریکا کا منجمد افغان اثاثوں کو افغان عوام اور نائن الیون متاثرین میں برابر تقسیم کرنےکا فیصلہ


    واضح رہے کہ اقوام متحدہ کیلئے کام کرنے والے دو غیرملکی صحافیوں کو مبینہ طور پر کابل میں حراست میں لے لیا گیا تاہم طالبان نے اس معاملے سے لاعلمی کا اظہار کیا تھا طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا تھا کہ افغان حکام معاملے کا جائزہ لے رہے ہیں اوراس بات کی تصدیق کرنے کی کوشش کر رہے ہیں کہ ان صحافیوں کو حراست میں لیا گیا ہے یا نہیں۔

    کابل ائیر پورٹ دھماکے:امریکی نشریاتی ادارے سی این این نے پنٹاگون کے دعووں کو جھٹلا…

  • دو غیرملکی صحافی افغانستان میں غائب کردیئے گئے

    دو غیرملکی صحافی افغانستان میں غائب کردیئے گئے

    کابل : دو غیرملکی صحافی افغانستان میں غائب کردیئے گئے،اطلاعات کے مطابق اقوام متحدہ کیلئے کام کرنے والے دو غیرملکی صحافیوں کو مبینہ طور پر کابل میں حراست میں لے لیا گیا تاہم طالبان نے اس معاملے سے لاعلمی کا اظہار کیا ہے۔

    اقوام متحدہ کی ایجنسی برائے پناہ گزین (یواین ایچ سی آر ) کے مطابق یو این کے اسائنمنٹ پرکابل میں موجود دو غیرملکی صحافیوں اوران کے ساتھ کام کرنے والے دیگر افغان افراد کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔

     

    یواین ایچ سی آر کا کہنا ہے کہ صورتحال کو حل کرنے کی پوری کوشش کر رہے ہیں۔

    صحافی کی اہلیہ کا بیان

    ایک صحافی اینڈریو کی اہلیہ کا کہنا ہے کہ وہ کابل میں یو این ایچ سی آر کیلئے کام کر رہے تھے، صحافی اینڈریو کی حفاظت کیلئے فکر مند ہیں، فوری رہائی چاہتے ہیں۔

     

     

    طالبان کا ردعمل
    دوسری جانب طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ افغان حکام معاملے کا جائزہ لے رہے ہیں اوراس بات کی تصدیق کرنے کی کوشش کر رہے ہیں کہ ان صحافیوں کو حراست میں لیا گیا ہے یا نہیں۔

  • افغانستان:علیحدہ کلاسز:یونیورسٹیز کھل گئیں،حجاب میں محفوظ  طالبات علم کی تلاش میں پہنچ گئیں‌

    افغانستان:علیحدہ کلاسز:یونیورسٹیز کھل گئیں،حجاب میں محفوظ طالبات علم کی تلاش میں پہنچ گئیں‌

    کابل: افغانستان:علیحدہ کلاسز:یونیورسٹیز کھل گئیں،حجاب میں محفوظ طالبات علم کی تلاش میں پہنچ گئیں‌ ,اطلاعات کے مطابق افغان طالبان کے اقتدار سنبھالنے کے بعد پہلی بار یونیورسٹیز کھل گ ئیں اور طالبات کو برقع پہننے کی لازمی شرط کے ساتھ جامعات میں آنے کی اجازت دیدی گئی۔

    عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق طالبان حکومت کے وزیر برائے اعلیٰ تعلیم کے اعلان کے بعد آج کئی علاقوں میں یونیورسٹیز کھل گئیں جب کہ سرد علاقوں میں تدریسی عمل 26 فروری سے شروع ہوگا۔

    طالبان کے اقتدار سنبھالنے کے بعد سے ملک بھر کی جامعات بند تھیں، فوٹو؛ اے ایف پی

     

    آج پہلے روز طالبات کی حاضری نہایت کم رہی۔ طالبان نے لڑکیوں کو برقع پہن کر آنے کی ہدایت کی ہے جب کہ ان کے لیے علیحدہ کلاسوں کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔

    afghan universities open 1

    افغانستان میں طالبان کے اقتدار سنبھالنے کے بعد سے جامعات بند تھیں جس کی وجہ طالبان نے طالبات کے لیے علیحدہ اساتذہ اور کلاسوں کے انتظام کا نہ ہونا بتایا تھا۔

     

    جامعات تو کھل گئیں تاہم افغانستان میں اب تک لڑکیوں کے سیکنڈری اسکول بند ہیں۔ ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد نے ملک بھر میں لڑکیوں کے اسکول نئے افغان سال کی ابتدا یعنی 29 مارچ سے کھولنے کا اعلان کیا تھا۔

    afghan universities open

    واضح رہے کہ عالمی قوتوں نے طالبان حکومت کو تسلیم کرنے کے لیے لڑکیوں کی تعلیم، خواتین کی ملازمتوں میں واپسی اور کابینہ میں تمام طبقات کی نمائندگی سے مشروط کیا تھا۔

  • طالبان حکومت کا 2 فروری سے تمام یونیورسٹیز کھولنے کا اعلان

    طالبان حکومت کا 2 فروری سے تمام یونیورسٹیز کھولنے کا اعلان

    کابل:طالبان حکومت نے 2 فروری سے تمام یونیورسٹیز کھولنے کا اعلان کیا ہے-

    باغی ٹی وی : عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق طالبان حکومت کے وزیر برائے ہائیر ایجوکیشن شیخ عبدالباقی حقانی نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ ملک بھر کی اگست سے بند جامعات کو فوری طور پر کھولنے کا فیصلہ کرلیا ہے2 فروری سےتمام جامعات کھول دی جائیں گی تاہم سرد علاقوں کی یونیورسٹیز میں تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز 26 فروری سے ہوگا۔

    شیخ عبدالباقی نے مزید بتایا کہ گرم علاقوں میں یونیورسٹیز 2 فروری سے کھل جائیں گی البتہ سرد علاقوں میں موسم کی سختیوں کے باعث تدریسی عمل کا آغاز 26 فروری سے ہوگا تاہم وزیر برائے ہائیر ایجوکیشن نے یہ واضح نہیں کیا کہ جامعات میں طالبات کے لیے کیا پالیسی رکھی گئی ہے۔

    امارات اسلامیہ افغانستان میں امریکی شہری دائرہ اسلام میں داخل ہو گئے

    قبل ازیں طالبان حکام اس بات پر زور دیتے آئے ہیں کہ جامعات کے نہ کھلنے کی وجہ طالبات کے لیے اساتذہ اور علیحدہ کلاسوں کا انتظام نہ ہونا ہے ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد نے 15 جنوری کو میڈیا سے گفتگو میں کہا تھا کہ لڑکیوں کے لیے تعلیمی ادارے افغانستان کے نئے سال سے کھول دیئے جائیں گے-

    طالبان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا تھا کہ رواں برس مارچ سے ملک بھر میں لڑکیوں کے تمام اسکول کھول دیئے جائیں گے لڑکیوں کے اسکول کھولنے کے انتظامات آخری مراحل میں داخل ہوگئے ہیں افغان سال نو 21 مارچ کو ہوتا ہے رواں برس نئے سال کی شروعات سےلڑکیوں اور خواتین کےلیے اسکول کالجز کھول دیئے جائیں گے تاہم مخلوط تعلیم کی ہرگز اجازت نہیں ہوگی ہم لڑکیوں کی تعلیم کے خلاف نہیں تاہم مخلوط نظام تعلیم کے خاتمے اور علیحدہ عمارتوں کے انتظامات سمیت نصاب میں تبدیلی کے باعث لڑکیوں کے اسکول کھولنے میں کچھ وقت لگا۔

    رواں برس مارچ سے لڑکیوں کے تمام اسکول کھول دیئے جائیں گے،ذبیح اللہ مجاہد

    واضح رہے کہ افغانستان عالمی قوتوں نے افغان فنڈز کی بحالی کو لڑکیوں کی تعلیم اور خواتین کی ملازمتوں پر واپسی سے مشروط کیا ہے گزشتہ برس اکتوبر میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے خواتین کو حکومت میں شامل کرنے اور لڑکیوں کی تعلیم سے متعلق کیے گئے وعدوں کو پورا نہ کرنے پر طالبان حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایاتھا اقوام متحدہ کےجنرل سیکرٹری انتونیو گوتریس نےمیڈیا سے گفتگو میں طالبان حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ میں خاص طور پر افغان خواتین اور لڑکیوں سے متعلق کیے گئے وعدے پورا ہوتے نہ دیکھ کر گھبرا گیا ہوں۔

    اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے طالبان سے خواتین اور لڑکیوں سے کیے گئے اپنے وعدوں کو پورا کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ عالمی انسانی حقوق اور قوانین کے تحت اپنی ذمہ داریاں پوری کریں اور جب تک وعدے پورے نہیں ہوتے طالبان سے مطالبے جاری رکھیں گے۔

    طالبان کا تعلیم کے حقوق کا مطالبہ کرنے والی خواتین پرکالی مرچ کا اسپرے