Baaghi TV

Tag: کاروبار

  • سونے کی قیمت  تاریخ کی بلند ترین سطح پر

    سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر

    سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ،گئی۔

    مقامی صرافہ مارکیٹوں میں آج دوسرے دن بھی 24قیراط کا حامل فی تولہ سونے کی قیمت 5ہزار 100روپے کے اضافے سے 3لاکھ 98ہزار 800 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر آگئی ہے،اسی طرح فی دس گرام سونے کی قیمت 4ہزار 372روپے کے اضافے سے 3لاکھ 41ہزار 906روپے کی نئی بلند ترین سطح پر آگئی-

    جبکہ،بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت مزید 51ڈالر کے اضافے سے 3ہزار 770ڈالر کی نئی بلند ترین سطح پرپہنچ،گئی،فی تولہ چاندی کی قیمت 42روپے کے اضافے سے 4ہزار 637روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی 36روپے کے اضافے سے 3ہزار 975روپے کی سطح پر آگئی ہے۔

    ایمان مزاری اور ان کے شوہر کو راہداری ضمانت مل گئی

    رپورٹ کے مطابق امریکی ٹیرف پالیسی سے عالمگیر سطح پر غیر یقینی اقتصادی صورتحال، امریکی فیڈرل ریزرو کی شرح سود میں کمی اور یو ایس ٹریژری کے سونے کے ذخائر محفوظ رکھنے کے اقدامات کے باعث عالمی سطح پر سونا محفوظ سرمایہ کاری کا اہم ذریعہ بن گیا ہے، متعدد ممالک کے سینٹرل بینکوں کی جانب سے زرمبادلہ کے بجائے سونے کے ذخائر بڑھانے کی حکمت عملی، ڈالر کمزور ہونے اور اگلے ماہ دیوالی کی وجہ سے بھارت میں سونے کی ڈیمانڈ دوگنی ہونے جیسے عوامل نے عالمی اور مقامی سطح پر سونے کی قیمت کو تاریخ کی بلندیوں پر پہنچادیا ہے۔

    پی ڈی ایم اے پنجاب کی سیلاب سے نقصانات کی تازہ ترین رپورٹ جاری

  • سونا مہنگا، قیمت بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

    سونا مہنگا، قیمت بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

    پاکستان میں سونے کی قیمت میں 3400 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد فی تولہ سونا تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔

    آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ پیر کو ملک میں سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ ہوا، 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 3 ہزار 400 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 93 ہزار 700 روپے ہو گئی جو اتوار کو 3 لاکھ 90 ہزار 300 روپے تھی۔

    اسی طرح 24 قیراط کے 10 گرام سونے کی قیمت 2 ہزار 915 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 37 ہزار 534 روپے تک پہنچ گئی، جو ایک روز قبل 3 لاکھ 34 ہزار 619 روپے تھی، 22 قیراط کے 10 گرام سونے کی قیمت بھی 2 ہزار 672 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 9 ہزار 417 روپے ہو گئی جو گزشتہ روز 3 لاکھ 6 ہزار 745 روپے تھی،بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونا مہنگا ہوا، جہاں قیمت 34 ڈالر کے اضافے سے فی اونس 3 ہزار 719 ڈالر ہو گئی، جو ایک روز قبل 3 ہزار 685 ڈالر ریکارڈ کی گئی تھی۔

    چاندی کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھا گیا، ملک میں فی تولہ چاندی 63 روپے مہنگی ہو کر 4 ہزار 595 روپے ہو گئی جو گزشتہ روز 4 ہزار 532 روپے تھی، جبکہ 10 گرام چاندی 54 روپے بڑھ کر 3 ہزار 939 روپے ہو گئی جو پہلے 3 ہزار 885 روپے تھی،عالمی مارکیٹ میں بھی چاندی کی قیمت میں اضافہ ہوا اور فی اونس 0.63 ڈالر بڑھ کر 43.68 ڈالر ہو گئی جو ایک روز قبل 43.05 ڈالر تھی۔

  • اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس بلند ترین سطح پر

    اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس بلند ترین سطح پر

    اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس بلند ترین سطح پرپہنچ،گیا-

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں پیر کے روز کاروبار کے آغاز پر زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، جہاں کے ایس ای 100 انڈیکس 700 پوائنٹس بڑھ گیابینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس 158,726.21 پوائنٹس پر تھا، جو 688.84 پوائنٹس یعنی 0.44 فیصد زیادہ رہا-

    کاروبار کے دوران آٹو موبائل اسمبلرز، سیمنٹ، کمرشل بینک، آئل اینڈ گیس ایکسپلوریشن کمپنیز، او ایم سیز، پاور جنریشن اور ریفائنری سیکٹرز میں خریداری کا رجحان غالب رہا،بڑی کمپنیوں جیسے حبکو، ماری، او جی ڈی سی، پی او ایل، ایم سی بی اور این بی پی کے شیئرز مثبت زون میں رہے۔

    گزشتہ ہفتے بھی پی ایس ایکس میں تیزی کا رجحان برقرار رہا، جب کے ایس ای 100 انڈیکس 3,597.68 پوائنٹس یعنی 2.3 فیصد بڑھ کر 158,037.37 پوائنٹس پر بند ہوا، جبکہ ایک ہفتہ قبل یہ سطح 154,439.69 پوائنٹس تھی،انڈیکس نے ہفتے کے دوران 159,337 پوائنٹس کی بلند ترین سطح بھی چھوئی، جو رواں سال کی نمایاں ریلیز میں سے ایک رہی۔ سرمایہ کاروں کے اعتماد میں یہ اضافہ ملکی اور بیرونی عوامل کے امتزاج سے ہوا۔

  • سونے کی قیمت نئی بلند سطح پر پہنچ گئی

    سونے کی قیمت نئی بلند سطح پر پہنچ گئی

    ملک میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔

    مقامی صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ سونا 1700 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 90 ہزار 300 روپے پر پہنچ گیا،آل پاکستان جمز اینڈ جیولرز سرا فا ایسوسی ایشن (APGJSA) کے مطابق دس گرام سونا 1458 روپے مہنگا ہونے کے بعد 3 لاکھ 34 ہزار 619 روپے میں فروخت ہوا،گزشتہ روز سونے کے نرخ میں 1100 روپے کی کمی ہوئی تھی لیکن آج دوبارہ اضافہ ہو گیا ہے۔

    عالمی مارکیٹ میں بھی ہفتے کے روز سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا۔ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 17 ڈالر کے اضافے کے ساتھ 3685 ڈالر پر پہنچ گیا جس پر 20 ڈالر کا پریمیم بھی شامل ہے،ادھر چاندی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور فی تولہ چاندی 114 روپے بڑھ کر 4542 روپے میں دستیاب ہوئی۔

  • سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ

    سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ

    سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤکا سلسلہ جاری ، عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

    آل پاکستان صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق جمعہ کو 24 قیراط سونا 1100 روپے سستا ہو کر 3 لاکھ 87 ہزار 500 روپے فی تولہ ہو گیا ،24 قیراط کے 10 گرام سونے کی قیمت 943 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 32 ہزار 218 روپے رہی جو ایک روز پہلے 3 لاکھ 33 ہزار 161 روپے تھی، جبکہ 22 قیراط کا 10 گرام سونا 864 روپے روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 4 ہزار 544 روپے پر آ گیا،عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت 11 ڈالر کم ہو کر 3 ہزار 657 ڈالر فی اونس پر آ گئی، جو ایک روز پہلے 3 ہزار 668 ڈالر تھی۔

    اس کے برعکس چاندی کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، 24 قیراط چاندی کی قیمت 29 روپے اضافے کے ساتھ 4 ہزار 447 روپے فی تولہ ہو گئی جو ایک روز قبل 4 ہزار 418 روپے تھی،اسی طرح 10 گرام 24 قیراط چاندی 25 روپے مہنگی ہو کر 3 ہزار 812 روپے پر پہنچ گئی جو گزشتہ روز 3 ہزار 787 روپے تھی،عالمی مارکیٹ میں بھی چاندی کی قیمت 0.29 ڈالر بڑھ کر 42.20 ڈالر فی اونس ہو گئی، جو گزشتہ روز 41.91 ڈالر تھی۔

  • ملک میں آج سونے کی قیمتیں مستحکم

    ملک میں آج سونے کی قیمتیں مستحکم

    آج ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

    سونے کی فی تولہ قیمت 3لاکھ88ہزار600 روپےپربرقرار رہی جبکہ 10گرام سونا بھی 3لاکھ33ہزار161 روپےپربرقرار رہاسرمایہ کار مالیاتی منڈیوں میں پیدا ہونے والے خطرات کے پیشِ نظر اپنے سرمائے کے تحفظ کے لیے تیزی سے سونے کی جانب متوجہ ہو رہے ہیں۔

    گزشتہ ایک سال کے دوران سونے کی قیمت میں تقریباً ایک تہائی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت ساڑھے تین ہزار ڈالر کے قریب پہنچ چکی ہےعالمی شہرت یافتہ مالیاتی ادارے گولڈ مین سیچز نے اپنی تازہ رپورٹ میں پیشگوئی کی ہے کہ اگر حالات اسی طرح غیر یقینی رہے تو سونے کی قیمت چار ہزار ڈالر فی اونس سے بھی تجاوز کر سکتی ہے۔

    اسپین نے غزہ میں اسرائیلی جرائم کی تحقیقات کی منظوری دے دی

    تجزیہ کاروں کے مطابق، جاری عالمی تنازعات، معاشی بحران اور بڑھتے ہوئے خطرات نے سرمایہ کاروں کو روایتی اثاثوں سے ہٹ کر محفوظ سرمایہ کاری کے ذرائع تلاش کرنے پر مجبور کر دیا ہے ان حالات میں سونا سب سے محفوظ پناہ گاہ تصور کیا جا رہا ہےایک مالیاتی ماہر نے کہا کہ مارکیٹس کے لیے سب سے بڑا خطرہ غیر یقینی ہوتی ہے، اور جب حالات قابو سے باہر ہوں تو سرمایہ کاروں کی پہلی ترجیح سونا ہی بن جاتا ہے۔

    پاکستان میں مشرق ڈیجیٹل بینک کا باضابطہ آغاز کر دیا گیا

  • سونے کی قیمت میں بڑی کمی

    سونے کی قیمت میں بڑی کمی

    مقامی اور بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکا رڈکی گئی۔

    بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 24ڈالر کی کمی سے 3ہزار 668ڈالر کی سطح پر آگئی جس کے نتیجے میں مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی بدھ کو 24قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 2400روپے کی کمی سے 3لاکھ 88ہزار 600 روپے کی سطح پر آگئی،اس کے علاوہ فی دس گرام سونے کی قیمت بھی 2058روپے کی کمی سے 3لاکھ 33ہزار 161روپے کی سطح پر آگئی۔

    اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت بھی 109روپے کی کمی سے 4ہزار 387روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی 93روپے کی کمی سے 3ہزار 761روپے کی سطح پر آگئی۔

  • سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

    سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

    ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 4 ہزار 700 روپے کا اضافہ ہو گیا۔

    آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایش کے مطابق ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 3 لاکھ 91 ہزار پر پہنچ گئی،10 گرام سونے کی قیمت میں 4 ہزار 30 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت 3 لاکھ 35 ہزار 219 روپے ہو گئی،جبکہ، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 49ڈالر کے اضافے سے 3ہزار 692ڈالر کی نئی بلند سطح پر آگئی۔

    گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت میں کوئی اضافہ نہیں ہوا تھا اور قیمتوں میں استحکام رہاگزشتہ ہفتے کے کاروبار کے آخری روز سونے کی فی تولہ قیمت میں معمولی کمی ہوئی تھی اور فی تولہ سونا 200 روپے سستا ہوا۔ جبکہ اس سے ایک روز قبل سونے کی فی تولہ قیمت میں 2 ہزار 500 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔

    کھلاڑیوں کے پاکستانی ٹیم سے ہاتھ نہ ملانے کا تنازع، بھارتی بورڈ عہدیدارکا انوکھا جواز

    بھارت کے ساتھ کشمیر سمیت تمام مسائل پر مذاکرات کے لیے تیار ہیں، اسحاق ڈار

    آسام، خاتون سول سروس افسر بھاری دولت کے ساتھ گرفتار

  • آئی فون 17 لانچ کرتے ہی ایپل کو 100 بلین ڈالر سے زیادہ کا نقصان

    آئی فون 17 لانچ کرتے ہی ایپل کو 100 بلین ڈالر سے زیادہ کا نقصان

    آئی فون 17 کی نقاب کشائی کے بعد ایپل کو مارکیٹ ویلیو میں 100 بلین ڈالر سے زیادہ کا نقصان ہوا-

    آئی فون 17 کی نقاب کشائی کے بعد ایپل کو مارکیٹ ویلیو میں 100 بلین ڈالر سے زیادہ کا نقصان ہوا، کیونکہ لانچ کے بعد کمپنی کے شیئرز میں 3.2 فیصد کمی آئی جس کے نتیجے میں تقریباً 112 ارب ڈالر کا خسارہ ہوا.

    آئی فون 17 کی لانچنگ توقعات کے مطابق صارفین اور سرمایہ کاروں کو متاثر نہیں کر سکی، جس سے شیئرز کی قیمتوں میں کمی آئی، لانچنگ کے بعد دو دنوں کے دوران کمپنی کے شیئرز میں 3.2 فیصد کمی واقع ہوئی،اس شیئر میں کمی کے باعث ایپل کی مارکیٹ ویلیو میں تقریباً 112 ارب ڈالر کا نقصان ہوا، جو کہ نائکی جیسی بڑی کمپنی کی مجموعی مالیت کے برابر ہےاس طرح آئی فون 17 کی نقاب کشائی ایپل کے لیے ایک مالی نقصان کا باعث بنی، جس کی بنیادی وجہ صارفین اور سرمایہ کاروں کا مایوس ہونا تھا.

    لانچ کے فوراً بعد 9 ستمبر کو ایپل کے شیئرز 1.5 فیصد نیچے آئے اگلے دن مزید 3.23 فیصد کی کمی کے ساتھ شیئرز 226.79 ڈالر پر بند ہوئے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ صرف ’پرافٹ ٹیکنگ‘ نہیں بلکہ کمپنی کی جدت پسندی، منافع کے مارجن اور مصنوعی ذہانت (AI) میں پیچھے رہ جانے پر سنجیدہ خدشات کی عکاسی کرتا ہے۔

    صارفین اور وال اسٹریٹ ایک بڑے انقلابی اپ گریڈ کی توقع کررہے تھے، مگر آئی فون 17 زیادہ تر ڈیزائن کی باریک تبدیلیوں اور ہارڈویئر اپ ڈیٹس تک محدود رہا،ایپل نے اعلان کیا کہ سِری (Siri) کا بڑا AI اپ ڈیٹ 2026 سے پہلے دستیاب نہیں ہوگا۔ اس سے گوگل اور سام سنگ جیسے حریفوں کو برتری مل گئی۔

    بہت سی خصوصیات، جیسے الٹرا-تھِن ’آئی فون ایئر‘، پہلے ہی لیک ہو چکی تھیں، اس لیے ایونٹ میں کوئی بڑا سرپرائز نہ رہا، ایپل نے تصدیق کی کہ وہ 1 ارب ڈالر سے زائد کے ٹیرف خود برداشت کرے گا، بغیر قیمت بڑھائے یہ صارفین کے لیے خوش آئند، مگر سرمایہ کاروں کے لیے منافع میں کمی کا باعث ہے،لانچ والے دن تجارتی حجم (ٹریڈنگ والیم) کم رہا، جس سے کمزور اعتماد کا اظہار ہوا۔

    ایپل کی مارکیٹ ویلیو لانچ سے پہلے 3.52 کھرب ڈالر کے قریب تھی، جو 3.2 فیصد کمی کے بعد تقریباً 112.6 ارب ڈالر گھٹ گئی۔ اس دوران 2 بروکریج فرمز نے ایپل کے اسٹاک پر ڈاؤن گریڈ جاری کیا۔

    فلپ سیکیورٹیز: ریٹنگ Neutral سے Reduce پر لے آیا، ہدف قیمت 200 ڈالر۔

    ڈی اے ڈیوڈسن: ریٹنگ Buy سے Neutral، ہدف قیمت 250 ڈالر۔

    گریٹ ہل کیپیٹل کے تھامس ہیز کے مطابق ’ایپل‘ حقیقی معنوں میں جدت نہیں لارہا، اور مصنوعی ذہانت میں اب بھی پیچھے ہے۔ اس لیے مارکیٹ شکوک میں مبتلا ہے۔

    ایپل کے سی ای او ٹم کُک نے تقریب میں آئی فون ایئر متعارف کرایا جو محض 5.6 ملی میٹر پتلا ہے اور سام سنگ کے S25 ایج سے بھی باریک ہےاس میں نیا A19 پرو چپ، ٹائیٹینیم فریم اور مضبوط گلاس شامل ہے،بعض صارفین نے ڈیزائن اور پائیداری کو سراہااور کہا کہ اس کی قیمت سام سنگ کے مقابلے میں پرکشش ہے اور یہ صارفین کو اپ گریڈ ہونے پر آمادہ کرسکتا ہے،لیکن سرمایہ کار ایک کیمرہ اور تاخیر سے آنے والی AI خصوصیات کو دیکھ کر مایوس ہوتے ہیں۔

    ایپل کے شیئرز رواں سال اب تک 6.4 فیصد گرے ہیں، جبکہ مائیکروسافٹ اور اینویڈیا جیسے AI لیڈرز دوہرے ہندسے کے منافع (double-digit gains) کما چکے ہیں۔ ماہرین خبردار کر رہے ہیں کہ اگر ایپل نے جلد AI کی دوڑ میں قدم نہ بڑھایا تو اپنی ’جدت کی پہچان‘ کھو سکتا ہے۔

    تجزیہ کاروں کے مطابق تعطیلاتی سیزن میں صارفین کی دلچسپی آئی فون 17 کی فروخت بڑھا سکتی ہے، لیکن سرمایہ کاروں کے لیے پیغام واضح ہے کہ ’ایپل‘ اب وہ کمپنی نہیں رہی جو ایک ہی لانچ میں صنعت کا نقشہ بدل دے،فی الحال حقیقت یہی ہے کہ 2 دن میں 112 ارب ڈالر کا نقصان ایپل کے مستقبل کے حوالے سے بڑے سوالات اٹھا رہا ہے۔

  • کاروباری ہفتے کے پہلے روز سونے کی  قیمت مستحکم

    کاروباری ہفتے کے پہلے روز سونے کی قیمت مستحکم

    کاروباری ہفتے کے پہلے روز سونے کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

    فی تولہ سونے کی قیمت 3لاکھ 86ہزار300 روپےپرمستحکم رہی جبکہ 10گرام سونا 3لاکھ31ہزار189 روپےپرمستحکم رہا،۔ سرمایہ کار مالیاتی منڈیوں میں پیدا ہونے والے خطرات کے پیشِ نظر اپنے سرمائے کے تحفظ کے لیے تیزی سے سونے کی جانب متوجہ ہو رہے ہیں۔

    گزشتہ ایک سال کے دوران سونے کی قیمت میں تقریباً ایک تہائی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ عالمی شہرت یافتہ مالیاتی ادارے گولڈ مین سیچز نے اپنی تازہ رپورٹ میں پیشگوئی کی ہے کہ اگر حالات اسی طرح غیر یقینی رہے تو سونے کی قیمت چار ہزار ڈالر فی اونس سے بھی تجاوز کر سکتی ہے۔

    تجزیہ کاروں کے مطابق، جاری عالمی تنازعات، معاشی بحران اور بڑھتے ہوئے خطرات نے سرمایہ کاروں کو روایتی اثاثوں سے ہٹ کر محفوظ سرمایہ کاری کے ذرائع تلاش کرنے پر مجبور کر دیا ہے۔ ان حالات میں سونا سب سے محفوظ پناہ گاہ تصور کیا جا رہا ہے،بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت ساڑھے تین ہزار ڈالر کے قریب پہنچ چکی ہے-