Baaghi TV

Tag: کاروبار

  • سونے اور چاندی کی قیمت میں کمی

    سونے اور چاندی کی قیمت میں کمی

    کاروباری ہفتے کے پہلے روز ملک میں سونے اور چاندی کی قیمت میں کمی ہوگئی ۔

    بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں آج پیر کے روز سونے کی فی اونس قیمت میں 38 ڈالر کی کمی واقع ہوئی، جس کے نتیجے میں نئی عالمی قیمت 4308 ڈالر فی اونس ہو گئی،جس کے بعد مقامی صرافہ بازاروں میں بھی کاروباری ہفتے کے پہلے روز فی تولہ سونے کی قیمت میں 3800 روپے کمی ہونے سے فی تولہ سونا 4 لاکھ 53 ہزار 336 روپے اور فی 10 گرام سونا 3258 روپے کی کمی سے 3 لاکھ 88 ہزار 662 روپے کی سطح پر آ گیا۔

    اسی طرح عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی کی قیمت کم ہوکر 63.23 ڈالر کی سطح پر گئی، جس کے ساتھ ہی مقامی مارکیٹ میں بھی فی تولہ چاندی کی قیمت 122روپے کی کمی سے 6802 روپے اور فی 10گرام چاندی کی قیمت 105روپے کی کمی سے 5831روپے ہوگئی۔

  • مٹی کا تیل اورلائٹ ڈیزل آئل بھی مہنگا

    مٹی کا تیل اورلائٹ ڈیزل آئل بھی مہنگا

    پیٹرولیم ڈویژن نے مٹی کا تیل اورلائٹ ڈیزل آئل بھی مہنگا کردیا جبکہ طیاروں کے ایندھن جیٹ فیول کی قیمت برقرار رکھی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مٹی کا تیل 17 روپے 35 پیسے جبکہ لائٹ ڈیزل آئل 12 روپے 49 پیسے فی لیٹر مہنگا کردیا گیا ہے قیمتوں میں اضافے کے بعد مٹی کا تیل 324 روپے 35 پیسے،لائٹ ڈیزل آئل 279 روپے 55 پیسے فی لیٹر ہو گیا ، دوسری جانب طیاروں کے ایندھن جیٹ فیول کی قیمت 309 روپے 35 پیسے فی لیٹر برقرار رکھی گئی ،اطلاق کل 14 ستمبر تک ہوگا۔

    یاد رہے اس سے قبل پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 2 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا تھا جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 375 روپے 82 پیسے فی لیٹر ہوگئی اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 28 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا تھا جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 403 روپے 32 پیسے فی لیٹر ہوگئی،پیٹرولیم ڈویژن کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق 12 ستمبر سے ہوگا اور یہ قیمتیں 14 ستمبر تک نافذ العمل رہیں گی۔

    رائٹرز کے مطابق 11 ستمبر کو برینٹ خام تیل کی قیمت 3.02 ڈالر کمی کے بعد 104.61 ڈالر فی بیرل پر بند ہوئی، جبکہ امریکی خام تیل WTI تقریباً 99.18 ڈالر فی بیرل تک آگیا تاہم ہفتہ وار بنیاد پر تیل کی قیمتوں میں 8 فیصد سے زیادہ اضافہ ہوا۔

  • سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ

    سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ

    ہفتے کے روز پاکستان میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

    عالمی مارکیٹوں میں فی اونس سونے کی قیمت 4 ڈالر کے اضافے کے بعد 4,346 ڈالر پر پہنچ گئی،جس کے زیر اثر ملک میں سونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 400 روپے اضافے سے 4 لاکھ 57 ہزار 136 روپے ہوگئی دوسری جانب 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 343 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 91 ہزار 920 روپے مقرر ہوگئی،اسی طرح چاندی کی قیمت میں بھی 53 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد نئی قیمت 6,924 روپے فی تولہ ہو گئی۔

    جیولرزایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمتوں میں ردوبدل کی بڑی وجوہات میں عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ، امریکی ڈالرکی قدرمیں تبدیلی، عالمی معاشی صورتحال میں غیریقینی اورجغرافیائی کشیدگی شامل ہیں۔

  • سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی

    سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی

    عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی کا رحجان جاری ہے-

    بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 56 ڈالر کی بڑی نوعیت کی کمی سے 4ہزار 342ڈالر کی سطح پر آگئی جس کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعہ کو فی تولہ سونے کی قیمت 5ہزار 600روپے کی کمی سے 4لاکھ 56ہزار 736روپے کی سطح پر آگئی،اسی طرح مقامی سطح پر فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 4ہزار 801روپے کی کمی سے 3لاکھ 91ہزار 577روپے کی سطح پر آگئی۔

    دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی کی قیمت 2ڈالر 53سینٹس کی کمی سے 63ڈالر 92سینٹس کی سطح پر آنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ چاندی کی قیمت 253روپے کی کمی سے 6ہزار 871روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 217روپے کی کمی سے 5ہزار 890روپے کی سطح پر آگئی۔

  • عالمی و مقامی مارکیٹوں میں  سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی

    عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی

    آج بھی عالمی ومقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کے بھاؤ میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے-

    بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 6 ڈالر کی کمی سے 4ہزار 398 ڈالر کی سطح پر آگئی ،جس کے بعد مقامی صرافہ بازاروں میں 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت بھی 600روپے کی کمی سے 4لاکھ 62ہزار 336روپے اور فی 10 گرام سونے کی قیمت 515روپے کی کمی سے 3لاکھ 96ہزار 378روپے کی سطح پر آگئی ۔

    اسی طرح مقامی سطح پر فی تولہ چاندی کی قیمت 17روپے کی کمی سے 7ہزار 124روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 15روپے کی کمی سے 6ہزار 107روپے کی سطح پر آگئی۔

  • عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونا سستا ،چاندی  مہنگی

    عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونا سستا ،چاندی مہنگی

    عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت کم ہو گئی جب کہ چاندی کی قیمت بڑھ گئی-

    بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں آج منگل کے روز فی اونس سونے کی قیمت میں 10 ڈالر کی کمی ریکارڈ ہوئی، جس کے نتیجے میں نئی عالمی قیمت 4ہزار 396ڈالر کی سطح پر آگئی، اسی طرح مقامی صرافہ بازاروں میں بھی آج کاروباری ہفتے کے دوسرے دن فی تولہ سونے کی قیمت 1ہزار روپے کی کمی سے 4لاکھ 62ہزار 136روپے اور فی 10 گرام سونے کی قیمت 857روپے کی کمی سے 3لاکھ 96ہزار 207روپے کی سطح پر آگئی۔

    دوسری جانب ملک میں فی تولہ چاندی کی قیمت 10روپے کے اضافے سے 7ہزار 69روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 9روپے کے اضافے سے 6ہزار 060روپے کی سطح پر آگئی۔

  • محلے کی ‘آنٹی’ نے چغلیوں کو کاروبار بنا لیا

    محلے کی ‘آنٹی’ نے چغلیوں کو کاروبار بنا لیا

    کولمبیا کی ایک 67 سالہ خاتون نے محلے کی چغلی کی عادت کو ایسا کاروبار بنایا کہ کمائی سے مبینہ طور پر دو گھر خریدنے میں کامیاب ہو گئیں۔

    مریم نامی خاتون صبح سویرے اپنا نوٹ بک لے کر گھر کے باہر بیٹھ جاتی ہیں اور محلے میں ہونے والی سرگرمیوں پر نظر رکھنا شروع کر دیتی ہیں،کون کہاں جا رہا ہے، کس سے کیا بات ہوئی اور محلے میں کون سا نیا معاملہ چل رہا ہے، مریم اپنے نزدیک اہم سمجھی جانے والی معلومات نوٹ کرتی ہیں اور پھر یہی ’محلے کی خبریں‘ دلچسپی رکھنے والے افراد تک پہنچانا ان کی کمائی کا ذریعہ بن چکا ہے،ان کے مطابق اسی کمائی اور مسلسل بچت کی بدولت وہ بالآخر دو مکانات خریدنے میں کامیاب ہوئیں۔

    مریم نے انٹرویوز میں دعویٰ کیا کہ برسوں تک رقم بچانے، اردگرد ہونے والے واقعات سے باخبر رہنے اور مقامی لوگوں کی تازہ معلومات جاننے کی دلچسپی نے انہیں مالی فائدہ پہنچایا،اسی کمائی اور مسلسل بچت کی بدولت وہ بالآخر دو مکانات خریدنے میں کامیاب ہوئیں۔

    دلچسپ بات یہ ہے کہ مریم کے اس انوکھے کام کے باعث کبھی کبھار پڑوسیوں کے ساتھ تلخی بھی ہو جاتی ہے مگر ان کے خلاف ابھی تک کسی نے قانونی کارروائی نہیں کی،یوں جہاں بیشتر لوگوں کیلئے محلے کی گپ شپ محض وقت گزاری ہوتی ہے، وہیں مریم نے اسے مبینہ طور پر آمدنی کا ذریعہ بنا کر ثابت کر دیا کہ بعض اوقات محلے کی خبر رکھنے کا بھی فائدہ ہو سکتا ہے۔

  • عالمی منڈی میں تیل  کی قیمتوں میں مزید اضافہ

    عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ

    امریکا اور ایران کے درمیان بڑھتی کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگیا۔

    عالمی منڈی میں برینٹ خام تیل کی قیمت 97 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کرگئی جبکہ امریکی خام تیل ڈبلیو ٹی آئی 92 ڈالر فی بیرل سے زائد میں فروخت ہورہا ہے،دوسری جانب اماراتی خام تیل مربان کی قیمت بھی 106 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کرگئی ہے۔

    واضح رہے امریکا ایران کشیدگی کے باعث عالمی سطح پر تیل کی سپلائی اور اس سے جڑے معاملات پر خدشات کے اثرات خام تیل کی قیمتوں پر نمایاں ہوئے ہیں جس کے نتیجے میں عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا، برینٹ خام تیل عالمی سطح پر تیل کی قیمت کے اہم اشاریے کے طور پر استعمال ہوتا ہے جبکہ ڈبلیو ٹی آئی امریکی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت کا اہم معیار ہے۔ اماراتی مربان خام تیل بھی عالمی تیل مارکیٹ میں اہم حیثیت رکھتا ہے۔

    دوسری جانب عالمی سطح پر خام تیل کی بڑھتی قیمتوں کے اثرات پاکستان پر بھی پڑے جہاں حکومت نے گزشتہ شب پیٹرولیم مصنوعات کی قیتموں میں اضافہ کر دیا۔

    پیٹرولیم ڈویژن کے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 12 روپے 90 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 358 روپے 77 پیسے ہو گئی ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 3 روپے 72 پیسے کا اضافہ کر دیا گیا جس کے بعد ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 381 روپے 77 پیسے ہو گئی، پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق 8 ستمبر کے لیے ہے۔

  • سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر کمی

    سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر کمی

    مقامی اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر کمی ریکارڈ کی گئی ہے-

    عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی، جہاں فی اونس سونا 36 ڈالر کمی کے بعد 4 ہزار 430 ڈالر کی سطح پر آگیا آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 3 ہزار 86 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 99 ہزار 122 روپے ہوگئی۔

    خیال رہے کہ گزشتہ چند روز کے دوران سونے کی قیمت میں نمایاں اتار چڑھاؤ دیکھا گیا ہے،3 ستمبر کو پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 11 ہزار 200 روپے کا بڑا اضافہ ہوا تھا، جس کے بعد سونا 4 لاکھ 65 ہزار 236 روپے کا ہوگیا تھا، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 9 ہزار 602 روپے اضافے سے 3 لاکھ 98 ہزار 864 روپے پر پہنچ گئی تھی۔

    واضح رہے سونے کی قیمت میں ردوبدل کی بڑی وجوہات میں عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ، امریکی ڈالر کی قدر میں تبدیلی، عالمی معاشی صورتحال میں غیر یقینی اور جغرافیائی کشیدگی شامل ہیں، عالمی سطح پر سرمایہ کار معاشی اور سیاسی غیر یقینی کے دوران سونے کو محفوظ سرمایہ کاری سمجھتے ہیں، جس کے باعث اس کی طلب میں اضافہ قیمتوں کو اوپر لے جاتا ہے۔

  • سونے کی قیمت میں مسلسل 5 روز کمی کے بعد آج بڑا اضافہ

    سونے کی قیمت میں مسلسل 5 روز کمی کے بعد آج بڑا اضافہ

    پاکستان میں سونے کی قیمت میں مسلسل 5 روز کمی کے بعد آج بڑا اضافہ ہوا ہے-

    بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں آج جمعرات کے روز فی اونس سونے کی قیمت 112 ڈالر اضافے کے بعد 4 ہزار 427 ڈالر کی سطح پر آگئی آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ کے زیر اثر مقامی صرافہ بازاروں میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 11 ہزار 200 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 65 ہزار 236 روپے کا ہوگیا ، اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 9 ہزار 602 روپے اضافہ ہوا، جس کے بعد 10 گرام سونے کی نئی قیمت 3 لاکھ 98 ہزار 864 روپے کی سطح پر آگئی۔

    دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت میں بھی 185 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد چاندی کی فی تولہ قیمت 7 ہزار 440 روپے ہو گئی۔