Baaghi TV

Tag: کاروبار

  • سونے کی فی تولہ قیمت میں  اضافہ،ڈالر سستا

    سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافہ،ڈالر سستا

    کراچی: ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافہ ہوگیا۔

    باغی ٹی وی : آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونے کا بھاؤ 1400 روپے بڑھا ہے،اس اضافے کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 2لاکھ 71 ہزار 900 روپے ہے،ایسوسی ایشن کے مطابق 10گرام سونے کا بھاؤ 1200 رو پے اضافے سے 2 لاکھ 33 ہزار 111 ہے،جبکہ عالمی بازار میں سونے کی فی اونس قیمت 14 ڈالر اضافے سے 2 ہزار 607 ڈالر ہے۔

    دوسری جانب ملک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر سستا ہوگیااسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق بدھ کو انٹربینک تبادلہ میں ڈالر کا بھاؤ 8 پیسے کم ہوا ہے کاروبار کے اختتام پر ڈالر کا بھاؤ 277 روپے 85 پیسے ہے۔انٹربینک میں گذشتہ روز ڈالر 277روپے 93 پیسے پر بند ہوا تھا۔

  • سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی

    سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی

    کراچی: سونے کی فی تولہ قیمت میں 7000 روپے کی کمی ہوگئی ۔

    باغی ٹی وی: مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونا 2لاکھ 70ہزار500 روپےکا ہوگیا، جبکہ 10گرام سونا 6000روپے سستا ہوا جس کے بعد اس کی قیمت 2لاکھ31ہزار911روپے کی ہوگئی ،سونے کی عالمی قیمت 77 ڈالر کمی سے 2593 ڈالر فی اونس پر آگئی۔

    دوسری جانب عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا،عالمی منڈی میں برینٹ کروڈ فیوچر کی قیمت میں کمی جبکہ یو ایس ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق برینٹ کروڈ فیوچر ایک فیصد کم ہو کر 71.82 ڈالر فی بیرل ہو گیا۔ جبکہ یو ایس ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کی قیمت میں 3 سینٹ کا اضافہ ہوا اور 68.07 ڈالر فی بیرل پر جاپہنچا ہے،دونوں معاہدوں میں پچھلے 2 تجارتی سیشنوں کے مقابلے میں 5 فیصد سے زیادہ کی کمی واقع ہوئی تھی، قیمتوں کی مزید سمت پیٹرولیم برآمد کرنے والے ممالک کی تنظیم اوپیک کی ماہانہ رپورٹ سے آئے گی جو بعد میں جاری کی جائے گی۔

  • سونے کی قیمت میں اضافہ

    سونے کی قیمت میں اضافہ

    کراچی: سونا دو روز تک سستا ہونے کے بعد مہنگا ہو گیا-

    باغی ٹی وی : آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 2 ہزار روپے کے ساتھ قیمت 2 لاکھ 78 ہزار 800 روپے ہو گئی ہے اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 1715 روپے کے اضافے کے بعد قیمت 2 لاکھ 39 ہزار 26 روپے ہو گئی جبکہ عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 21 ڈالر بڑھ کر 2683 ڈالر فی اونس پر آ گیا ہے۔

    دوسری جانب سونے کی قیمتوں میں اضافے کے برعکس ملک میں فی تولہ چاندی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 3300 روپے اور 10 گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2829.21 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

    علاوہ ازیں پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک بار پھر تاریخ رقم ہو گئی، کے ایس ای 100 انڈیکس نئی بلند ترین سطح کو چھو گیاکاروباری ہفتے کے آخری دن مارکیٹ کا آغاز 275 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ ہوا، جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس بڑھ کر 92796 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا، جمعہ کے روز پی ایس ایکس میں ایک موقع پر کے ایس ای 100 انڈیکس میں 619 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ ہوئی، جس کے نتیجے میں انڈیکس 93 ہزار پوائنٹس کی نئی تاریخ سطح کو عبور کرکے 93140 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پر آ گیا۔

  • ڈالر کی قدر میں اضافہ ،سونے کی قیمت میں کمی

    ڈالر کی قدر میں اضافہ ،سونے کی قیمت میں کمی

    کراچی: انٹربینک میں ڈالر 5 پیسے اور اوپن مارکیٹ میں 3 پیسے مہنگا ہوا ہے۔

    باغی ٹی وی : اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک تبادلہ میں ڈالرکا بھاؤ 277 روپے 84 پیسے پر بند ہوا ہے انٹربینک میں گزشتہ روز ڈالر 277 روپے 79 پیسے پر بند ہوا تھا، انٹربینک میں ڈالر کا بھاؤ 5 پیسے مہنگا ہوا ہے جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالرکا بھاؤ 3 پیسے اضافے سے 278 روپے 74 پیسے ہے۔

    دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت دن رہا اور 100 انڈیکس 366 پوائنٹس اضافے سے 92 ہزار 304 کی بلند ترین سطح پر بند ہوا بندش سے قبل 100 انڈیکس نے کاروباری دن کی بلند ترین سطح 92 ہزار 514 بنائی، کاروباری دن میں 100 انڈیکس نے نئی بلند ترین سطح 92 ہزار 514 بنائی ہے بازار میں آج 75 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے،شیئرز بازار کے کاروبار کی مالیت 32 ارب روپے رہی، مارکیٹ کیپٹلائزیشن 49 ارب روپے بڑھ کر 11858 ارب روپے ہے۔

    ادھر سونے کی قیمت میں دوبارہ کمی آگئی آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 500 روپے کی کمی آگئی ہے اس کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 83 ہزار 200 روپے ہے، ملک میں 10 گرام سونے کی قیمت 429 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 42 ہزار 798 روپے ہے، عالمی بازار میں سونے کی قیمت 5 ڈالر کم ہوکر 2 ہزار 737 ڈالر فی اونس ہے۔

  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، انڈیکس پہلی بار ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، انڈیکس پہلی بار ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا

    کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس نے 92 ہزار کی نئی تاریخ ساز حد عبور کر لی۔

    باغی ٹی وی : کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک بار پھر مثبت تبدیلی دیکھنے میں آئی، جہاں کاروبار کے آغاز پر اسٹاک مارکیٹ میں تیزی ریکارڈ کی گئی کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس میں کاروبار کے آغاز سے ہی مثبت آغاز دیکھنے میں آیا اور انڈیکس نے 92 ہزار کی نئی عبوری حد کو چھو لیا،ایک موقع پر 100 انڈیکس 1143 پوائنٹس اضافے سے 92003 کی سطح پر ٹریڈ کرتا دیکھا گیا۔

    گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز 28 اکتوبر کو 100 انڈیکس میں کاروبار کا اختتام 1893 پوائنٹس اضافے سے 90 ہزار 859 پوائنٹس پر ہوا تھا،اس سے قبل 25 اکتوبر کو بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس ایک ہزار 110 پوائنٹس اضافے کے بعد تاریخ میں پہلی بار 90 ہزار کی نفسیاتی حد بھی عبور کر گیا تھا۔

    قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اہم اجلاس آج ہوں گے

    پی ٹی آئی میں اختلافات،لندن احتجا ج میں شہر یار آفریدی کو دھکے دے کر …

    ایرانی یونیورسٹی میں احتجاجاً کپڑے اُتار کر گھومنے والی لڑکی گرفتار، ویڈیو وائرل

  • سونے کی قیمت میں کمی،چاندی   ملکی تاریخ میں پہلی بار بلند ترین سطح پر

    سونے کی قیمت میں کمی،چاندی ملکی تاریخ میں پہلی بار بلند ترین سطح پر

    کراچی: پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی ہوئی ہے۔

    باغی ٹی وی: پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 700 روپے کی کمی ہوئی ہے، جس کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 87 ہزار 200 روپے کا ہوگیا اسی طرح 10گرام سونا 600 روپے کی کمی سے 2 لاکھ 46 ہزار 228 روپے کا ہوگیا، اس کے علاوہ 10 گرام 22 قیراط سو نے کی قیمت 2 لاکھ 25 ہزار 709 روپے ہو گئی، جبکہ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 7ڈالر کی کمی سے 2777ڈالر کی سطح پر آگئی۔

    اس کے برعکس بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس چاندی کی قیمت بڑھ کر 33.56ڈالر کی سطح پر آنے سے مقامی سطح پر چاندی کی فی تولہ قیمت 100روپے کے اضافے سے ملکی تاریخ میں پہلی بار 3450روپے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

  • سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافہ،پی ایس ایکس میں زبردست تیزی کا رجحان برقرار

    سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافہ،پی ایس ایکس میں زبردست تیزی کا رجحان برقرار

    کراچی: پاکستان میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 1300 روپے سے زائد کا اضافہ ہوا ہے۔

    باغی ٹی وی : آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج منگل کو 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 1600 روپے کے اضافے سے 285000روپے کی سطح پر آگئی اور 10 گرام سونے کی قیمت بھی 1372روپے کے اضافے سے 244342روپے کی سطح پر آگئی۔

    اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 3350روپے کی سطح پر مستحکم رہی اور 10 گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2872.08 روپے کی سطح پر مستحکم رہی،دوسری جانب بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 16ڈالر کے اضافے سے 2755ڈالر کی سطح پر آگئی۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز سونے کی قیمت میں 900 روپے کی کمی ہوئی تھی۔

    فخر زمان نے اپنے پلیئر ایجنٹ سے علیحدگی اختیار کر لی

    دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں زبردست تیزی کا رجحان مسلسل کئی روز سے برقرار ہے، آج بھی 100 انڈیکس میں 800 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے کاروباری ہفتے کے دوسرے روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز سے تیزی کا تسلسل جاری ہے، اسٹاک ایکسچینج میں 800 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے ساتھ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس میں 91 ہزار کی حد بحال ہوگئی، گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 91 ہزار کی حد عبور کر گیا تھا تاہم کاروبار کے اختتام پر انڈیکس منفی زون میں چلا گیا تھا۔

    ادھر انٹر بینک میں امریکی کرنسی کی قدر میں 4 پیسے کمی آئی جس کے ساتھ ڈالر کی قیمت 277.68 روپے سے کم ہو کر 277.64 روپے ہو گئی۔

    مانچسٹر میں مسجدکو مشکوک خط موصول

  • پیٹرول  کی قیمت میں کمی کا امکان

    پیٹرول کی قیمت میں کمی کا امکان

    اسلام آباد:عالمی مارکیٹ میں پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے بعد ملک میں بھی پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔

    باغی ٹی وی: تفصیلات کے مطابق یکم نومبر سے اگلے 15 روز کے لیے 2 سے 3 روپے فی لیٹر تک پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے،جبکہ عالمی مارکیٹ میں پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی اوسط قیمتیں تقریباً 1.5 ڈالر اور 2.5 ڈالر فی بیرل کم ہوئی ہیں موجودہ ٹیکس ریٹس اور شرح تبادلہ کے حساب سے پیٹرول اور ڈیزل کے نرخوں میں 3 روپے اور 2 روپے 30 پیسے فی لیٹر کی تنزلی ہو سکتی ہے۔

    عالمی منڈی میں پیٹرول کی اوسط فی بیرل قیمت 77.5 ڈالر کے مقابلے میں 76 ڈالر پر آگئی جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کے فی بیرل نرخ 86.5 ڈالر سے کم ہو کر 84 ڈالر فی بیرل ریکارڈ کیے گئے موجودہ 15 روز کے دوران پیٹرول اور ڈیزل دونوں پر امپورٹ پریمیم 8.7 ڈالر اور 5 ڈالر فی بیرل پر مستحکم رہا۔

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا

    دوسری جانب عالمی منڈی میں خام تیل اور گیس کی قیمتوں میں بھی کمی آگئی،عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں 5 فیصد تک گرگئی ہیں اور برطانوی خام تیل برینٹ آئل 73 ڈالرز فی بیرل پر فروخت ہورہا ہے امریکی خام تیل ڈبلیو ٹی آئی 68 ڈالرز فی بیرل کی سطح پر موجود ہے جبکہ عالمی گیس کی قیمت میں ساڑھے 3 فیصد کمی ہوئی ہے گیس 2 ڈالرز 47 سینٹس فی ایم ایم بی ٹی یو میں فروخت ہو رہی ہے۔

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان ،انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر

  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج  میں  تیزی کا رجحان ،انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان ،انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر

    کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج بھی زبردست تیزی کا رجحان ہے، جس کے نتیجے میں انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

    باغی ٹی وی : کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا اور ایک موقع پر 100 انڈیکس 1061 پوائنٹس کے اضافے سے 91054 پر ٹریڈ کرتا دیکھا گیا جو 100 انڈیکس کی تاریخ کی اب تک کی بلند ترین سطح ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی کا رجحان رہا اور 100 انڈیکس 89 ہزار پوائنٹس کے بعد 90 ہزار پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح بھی عبور کرگیا تھا-

    وزیر خزانہ کی امریکی اداروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت

    دوسری جانب ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی ہے،آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق ایک تولہ سونے کی قیمت 900 روپے کم ہوئی ہے جس کے بعد ملک میں سونے کا فی تولہ بھاؤ 2 لاکھ 83 ہزار 400 روپے ہوگیا ہے، 10 گرام سونے کی قیمت 771 روپےکم ہوکر2 لاکھ 42ہزار 970 روپے ہےمزید برآں عالمی بازار میں فی اونس سونا9 ڈالرکم ہوکر2739 ڈالرکا فروخت ہورہا ہے۔

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا

  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا

    کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا، آج کاروبار کے آغاز پر ہی ہنڈرڈ انڈیکس تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیاہے ۔

    باغی ٹی وی : جمعرات کے روز پی ایس ایکس میں کاروبار کا آغاز مثبت انداز میں ہوا اور 100 انڈیکس میں تیزی دیکھنے میں آئی ہے کاروبار کے آغاز پر ہی انڈیکس میں 244 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور انڈیکس 87 ہزار 553 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، کاروبار کے دوران انڈیکس میں مزید 823 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور 100 انڈیکس 88 ہزار کی سطح عبور کرگیا۔

    واضح رہے کہ اسٹاک ایکسچینج میں کئی دنوں سے کاروبار میں تیزی دیکھنے کو مل رہی ہے گزشتہ روز بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی دیکھنے کو ملی اور 100 انڈیکس نئی تاریخ رقم کرتے ہوئے 727 پوائنٹس کے اضافے سے 87 ہزار 194 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بند ہوا، بدھ کے دن بازار میں 69 کروڑ شیئرز کے سودے 26 ارب روپے میں طے ہوئے جب کہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 66 ارب بڑھ کر 11 ہزار 418 ارب روپے رہی۔

    امریکی ایوان نمائندگان کا عمران خان کی رہائی کیلئے جوبائیڈن کو خط

    آزاد جموں و کشمیر کا 77 واں یوم تاسیس ملی جوش و خروش کے …

    انقرہ میں حملہ: ترکیہ کی عراق اور شام میں کردعسکریت پسندوں کے ٹھکانوں پربمباری