Baaghi TV

Tag: کاروبار

  • سونے کی قیمت میں معمولی کمی

    سونے کی قیمت میں معمولی کمی

    لاہور: پاکستان بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 300 روپے کی کمی ہوئی ہے۔

    باغی ٹی وی : جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق 300 روپے کی کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونا 2 لاکھ 13 ہزار 900 روپے میں فروخت ہورہا ہے،10 گرام سونے کی قیمت 257 روپے کم ہو کر 1 لاکھ 83 ہزار 385 روپے ہوگئی ہے،دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 2 ڈالر کم ہو کر 2018 ڈالر فی اونس ہے۔

    وفاقی ادارہ شماریات نے ملک میں مہنگائی کی صورتحال پر ہفتہ وار رپورٹ جاری کی،ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ملک میں مہنگائی کی شرح اب بھی 43 اعشاریہ79 فیصد ہے البتہ ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں 0.14 فیصد کمی ہوئی ہے ۔ ایک ہفتےمیں15 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ،13 کی قیمتوں میں کمی ہوئی جبکہ ایک ہفتےمیں 23 اشیا کی قیمتوں میں استحکام رہا،ایک کلو مرغی 15 روپے، دال مونگ پونے 3 روپے، دال ماش 2 روپے، انڈے 2 روپے جب کہ ایل پی جی کا سلینڈر10 روپے مہنگا ہوگیا ۔

    رپورٹ میں بتایا گیا ہے 20 کلو آٹے کا تھیلا 5 روپے مہنگا ہو کر 2 ہزار 870 روپے کا ہوگیا ۔البتہ ٹماٹر، آلو، پیاز اور چائے کی پتی سستی ہوئی ، ایک ہفتے میں چاول، پاوڈر ملک، دہی اور نمک سمیت 23 اشیا کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔ مٹن، بیف، تازہ دودھ، گڑ، ٹوٹا چاول اور جلانے کی لکڑی مہنگی ہوگئی ، زندہ مرغی کی فی کلوقیمت میں 15روپے اضافے کے بعد قیمت 460 روپے سے تجاوز کرگئی، ایک ہفتے میں ٹماٹر 22 روپے کی کمی کے ساتھ 133 روپے کلو ہو گئے، جبکہ پیاز 4 روپے 25 پیسےکی کمی کے ساتھ 225 روپے کلو ہو گئے۔

  • ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی

    ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی

    کراچی: دوسرے کاروباری روز کے اختتام پر ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی۔

    باغی ٹی وی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعدادو شمار کے مطابق آج منگل کو کاروبار کے اختتام انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں مزید 6 پیسے کی معمولی کمی ہوئی ہے،جس کے بعد امریکی کرنسی کی قیمت 279 روپے 85 پیسے سے کم ہو کر 279 روپے 79 پیسے پر کی سطح پر بند ہوئی، آج صبح کاروبار کے آغاز پر انٹربینک میں ڈالر 32 پیسے سستا ہونے کے بعد 279 روپے 53 پیسے پر ٹریڈ کر رہا تھا،جبکہ گزشتہ روز 5 پیسے کی معمولی کمی کے بعد انٹربینک میں ڈالر 279 روپے 85 پیسے بند ہوا تھا۔

  • سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافہ

    سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافہ

    کراچی:عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونا ایک بار پھر مہنگا ہو گیا۔

    باغی ٹی وی: مقامی صرافہ بازاروں میں منگل کے روز 24 قیراط کا فی تولہ سونا 500 روپے مہنگا ہونے کے بعد 2 لاکھ 15 ہزار 200 روپے جبکہ فی 10 گرام سونا 429 روپے اضافے سے ایک لاکھ 84 ہزار 500 روپے کا ہو گیاسونے کی قیمتوں میں اضافے کے برعکس چاندی کی قیمتیں بغیر کسی تبدیلی کے برقرار ہیں فی تولہ چاندی 2600 روپے اور فی 10 گرام چاندی 2229.08 روپے کی سطح پر مستحکم ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 5 ڈالر بڑھ گئی، جس سے نئی قیمت 2 ہزار 47 ڈالر فی اونس کی سطح پر آ گئی۔

  • ڈالر کی قدر میں مزید کمی،سونا بھی سستا

    ڈالر کی قدر میں مزید کمی،سونا بھی سستا

    کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت دن رہا،جبکہ ملک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔

    باغی ٹی وی : اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز 100 انڈیکس 657 پوائنٹس اضافے سے 63939 پر بند ہوا، کاروباری دن میں 100 انڈیکس 951 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا اور 100 انڈیکس کی آج بلند ترین سطح 64090 رہی، حصص بازار میں 29 کروڑ شیئرز کے سودے 12.5 ارب روپے میں طے ہوئے، مارکیٹ کیپٹلائزیشن 96 ارب روپے بڑھ کر 9361 ارب روپے ہے۔

    دوسری جانب ملک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے،اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق آج سوموار کو کاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر کی قیمت مزید 5 پیسے کی کمی ہوئی،انٹربینک تبادلہ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر 5 پیسے سستا ہو کر 279 روپے 85 پیسے کا ہے، آج صبح کاروبار کے آغاز پر انٹربینک میں ڈالر 10 پیسے سستا ہو نے کے بعد 279 روپے 80 پیسے پر ٹریڈ کر رہا تھا جبکہ گزشتہ ہفتے کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر279 روپے 90 پیسے پربند ہوا تھا اوپن مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت 281 روپے 7 پیسے پربرقرار ہے-

    کامیاب ہو کر میٹرو کو قصور تک لے جائیں گے،شہباز شریف

    دوسری جانب ملک بھر میں سونا فی توکہ مزید سستا ہو گیا ہے،ملکی سطح پر کاروباری ہفتے کے پہلے روز فی تولہ سونے کی قیمت میں 600 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے سونا سستا ہونے کے بعد نئی قیمت 2 لاکھ 14 ہزار 700 روپے ہوگئی اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت میں بھی 514 روپے کی کمی دیکھی گئی جس کے بعد نئی قیمت ایک لاکھ 84 ہزار 71 روپے ہوگئی،جبکہ فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2600 روپے پر موجود ہے اور بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں بھی فی اونس سونے کی قیمت 8 ڈالر کی کمی سے 2042 ڈالر کی سطح پر آپہنچی ہے –

    بیروزگاری سے تنگ شوہر نے بیوی اور تین بچوں کو قتل کرکے خودکشی کرلی

    آرکٹک میں زومبی وائرسز کسی نئی عالمی وبا کا باعث بن سکتے ہیں،ماہرین

  • ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافہ

    ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافہ

    کراچی: ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے-

    باغی ٹی وی : پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی مارکیٹ میں سونا 300 روپے مہنگا ہو گیا ، جس کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 15 ہزار 300 روپے جبکہ 10 گرام سونےکی قیمت 257 روپے بڑھنے کے بعد ایک لاکھ 84 ہزار 585 روپے ہو گئی، گذشتہ روز سونا 1300 روپے مہنگا ہوا تھا جس کے بعد قیمت فروخت 2 لاکھ 15 ہزار روپے فی تولہ رہی تھی۔

    دوسری جانب زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافے کے باعث رواں مالی سال پاکستان کی معاشی ترقی کی شرح 2 فیصد تک رہنے کا امکان ہے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی پاکستان کی معیشت سے متعلق رپورٹ پر کہا گیا ہے کہ حکومت پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 4.5 سے بڑھ کر 8.2 ارب ڈالر ہو گئے ہیں، جولائی 2023 سے معیشت درست سمت پر ہے۔

    چین میں آتشزدگی کے دو واقعات میں 21 افراد ہلاک

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نے معاشی بہتری کیلئے جولائی سے ستمبر تک تمام اہداف حاصل کیے، پاکستان میں توانائی شعبے میں اصلاحات کی ضرورت ہے، بجلی کی پیداواری لاگت زیادہ ہے، پاکستان میں زرعی شعبہ 5.1 فیصد کی شرح سے ترقی کر رہا ہے تاہم صنعتی شعبہ مشکلات میں ہے اور صنعتی شعبے کی شرح نمو محض 2.5 فیصد ہے۔

    دورہ سوئٹزرلینڈ کے دوران اسرائیلی صدر کے خلاف شکایت درج

    رپورٹ کے مطابق پاکستان نے ڈالر کی اسمگلنگ کی روک تھام کو سرحدوں پر کنٹرول کیا، مئی 2023 میں مہنگائی کی شرح 36 فیصد تھی جو اکتوبر 2023 میں 26.8 رہی رواں مالی سال پاکستان کی معاشی ترقی کی شرح 2 فیصد اور بےروزگاری کی شرح 8 فیصد رہنے کی توقع ہے گزشتہ مالی سال پاکستان میں بے روزگاری کی شرح 8.5 فیصد تھی، رواں مالی سال محصولات اور گرانٹس جی ڈی پی کا 12.5 فیصد رہ سکتی ہیں جبکہ بجٹ خسارہ جی ڈی پی کا 7.6 فیصد رہنے کا امکان ہے رواں مالی سال کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ جی ڈی پی کا 1.6 فیصد تک رہ سکتا ہے، ٹیکس اور نان ٹیکس آمدن بڑھنا خوش آئند ہے، ٹیکس، نان ٹیکس آمدن بڑھنے سے خسارہ کنٹرول ہوا۔

    اسرائیل کا دمشق میں ایرانی حکام کے زیر استعمال عمارت پر حملہ

  • ڈالر کی قیمت میں مزید کمی،اسٹاک ایکسچینج میں بھی مندی کا رجحان

    ڈالر کی قیمت میں مزید کمی،اسٹاک ایکسچینج میں بھی مندی کا رجحان

    کراچی: روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں مزید کمی ہوئی ہے-

    باغی ٹی وی : کاروبار کے آغاز کے کچھ دیر بعد انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 50 پیسے کم ہونے کے بعد ڈالر 279.60 روپے پر آگیا ،دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 19 پیسے کم ہوکر 280 روپے 73 پیسے پرہے، گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر 15 پیسے سستا ہوکر 280 روپے 10 پیسے کا ہوا تھا،انٹر بینک میں ڈالر 280 روپے 25 پیسے پر بند ہوا تھا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 33 پیسے سستا ہو کر 280 روپے 92 پیسے کا ہوگیا تھا۔

    پاکستان اور ایران کے درمیان کشیدہ صورتحال سے سرمایہ کاروں کے محتاط طرز عمل کے باعث پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بدھ کو بھی اتار چڑھاؤ کے بعد مندی کے بادل چھائے رہے جس سے انڈیکس کی 63700 اور 63600 پوائنٹس کی 2سطحیں گرگئیں۔

    عراق نے بھی ایران سے اپنا سفیر واپس بلالیا

    مندی کے سبب 61.14 فیصد حصص کی قیمتیں گرگئیں جبکہ سرمایہ کاروں کے مزید 20 ارب 69 کروڑ 01 لاکھ 53 ہزار 907 روپے ڈوب گئے، کاروبار کا آغاز مندی سے ہوا اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 170.13 پوائنٹس کی کمی سے 63567.33 پوئنٹس کی سطح پر بند ہوئی ۔

    پاکستان اور دبئی کے درمیان ریلوے، اقتصادی زونز میں سرمایہ کاری کا معاہدہ

    پاکستان کا ایران کو منہ توڑ جواب،ایران اب بھی سمجھ جائے،مبشر لقمان

  • ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی مقامی پیداوار میں  اضافہ

    ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی مقامی پیداوار میں اضافہ

    اسلام آباد: ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی مقامی پیداوار میں جاری مالی سال کے دوران اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی: پاکستان بیورو برائے شماریات کے اعدادوشمار کےمطابق مالی سال کے پہلے 5ماہ میں پٹرولیم مصنوعات کی مقامی پیداوار میں سالانہ بنیادوں پر 6.49 فیصد کی نمو دیکھنے میں آئی ہے،جولائی سے نومبر تک کی مدت میں مٹی کے تیل کی پیداوار میں سالانہ بنیادوں 6.40 فیصد ، پٹرول 5.18 فیصد ، ہائی سپیڈ ڈیزل 12.52 فیصد ، ڈیزل آئل 40.08 فیصد ، فرنس آئل 14.73 فیصد اور ایل پی جی کی پیداوار میں 4.43 فیصد کا اضافہ ہوا۔

    اس کے برعکس جیٹ فیول کی پیداوار 12.45 فیصد ، لبریکیٹنگ آئل 35.65 فیصد جیوٹ بیچنگ آئل 20.49 فیصد ، سالونٹ ناپاتا 3.62 فیصد اور دیگر پٹرولیم مصنوعات کی پیداوار میں 11.78 فیصد کی کمی ہوئی،نومبر میں ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی مقامی پیداوار میں سالانہ بنیادوں پر اضافے کی شرح 2.77 فیصد ریکارڈ کی گئی، نومبر میں مٹی کے تیل کی پیداوار میں 44 فیصد ، پٹرول 7.63 فیصد ، ہائی سپیڈ ڈیزل 5.19 فیصد ، ڈیزل آئل 98.55 فیصد، فرنس آئل 8.77 فیصد اور ایل پی جی کی پیداوار میں 4.35 فیصد کا اضافہ ہوا۔

    ایران کیجانب سے سرحدی خلاف ورزی،چابہار میں جوائنٹ بارڈر ٹریڈ کمیٹی اجلاس چھوڑ کر …

    دوسری جانب ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 15 فیصد کی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔

    چیف الیکشن کمشنر کے نام اور تصویر سے جعلی واٹس ایپ اکاؤنٹ کا انکشاف

    بلاول بھٹو واحد سیاستدان ہے جو عوام کے حقوق کی جنگ لڑرہےہیں، آصفہ بھٹو

  • ملک بھر میں سونے کی  فی تولہ قیمت میں کمی

    ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی

    کراچی: ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2 ہزار روپے کی کمی ہوئی ہے۔

    باغی ٹی وی : آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ایک تولہ سونا 2 لاکھ 15 ہزار 300 روپے کاہوگیا اس کے علاوہ 10 گرام سونا 1715 روپےکم ہو کر ایک لاکھ84 ہزار 585 روپےکا مل رہا ہے،عالمی بازار میں سونے کی قیمت 22 ڈالر کم ہوکر 2025 ڈالر فی اونس ہے جب کہ پاکستان میں سونے کی عالمی قیمت 20 ڈالر پریمیم شامل کرکے 2045 ڈالر فی اونس ہے۔

    دوسری جانب آج پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں گزشتہ روز مندی کے خاتمے کے بعد آج پہلے کاروباری سیشن میں معمولی بحالی دیکھی گئی کاروبار کے دوران 100 انڈیکس 290 پوائنٹس کے اضافے سے 64 ہزار پوائنٹس پر پہنچ گیا اسٹاک ایکسچینج مارکیٹ میں 100انڈیکس کی 64 ہزار 25 پوائنٹس پر ٹریڈنگ جاری ہے گزشتہ روز مارکیٹ میں مندی کا رجحان دیکھا گیا اور اختتام سے قبل ہی 531 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی تھی۔

    پاکستان کو آئی ایم ایف سے 70 کروڑ ڈالر کی قسط موصول

    بلاول کو لاہور سے جتوا کر وزیراعظم بنائیں گے، آصف زرداری

    اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پائلٹس کے لئے امتحانی مرکز کا افتتاح

  • 16 جنوری سے پیٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان

    16 جنوری سے پیٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان

    اسلام آباد: معاشی تجزیہ کاروں نے 16 جنوری سے پیٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں بھی کمی کا امکان ظاہر کیا ہے-

    باغی ٹی وی : رپورٹس کے مطابق عالمی مارکیٹ میں خام تیل قیمتوں میں کمی ہو ئی ہے اورانٹربینک میں ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں مسلسل اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ پیٹرول کی خریداری پر پریمیئم بھی کم ہوا ہے،گزشتہ 2 ہفتوں کے دوران عالمی سطح پر پیٹرول کی قیمت 84.50 ڈالر فی بیرل سے کم ہوکر 83 ڈالر فی بیرل پر آ گئی ہے جبکہ ڈیزل 97 ڈالر فی بیرل سے کم ہوکر 95.85 ڈالر فی بیرل پر آگیا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہےجس کے باعث پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 روپے تک کمی کا امکان ہے۔ پیٹرول کم از کم 9 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 2 روپے فی لیٹر سستا ہونے کا امکان ہے، مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمتوں میں بھی تقریباً 2 روپے فی لیٹر کمی متوقع ہے۔

    معاشی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگر 15 جنوری تک اسی طرح امریکی کرنسی ڈالر کی کی قیمت میں کمی اور خام تیل کی قیمت مستحکم رہی یا پھر کمی آئی تو 16 جنوری سے پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 روپے فی لیٹر تک کی کمی ہو سکتی ہے۔

  • سونے کی عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ

    سونے کی عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ

    کراچی: سونے کی عالمی و مقامی مارکیٹوں میں ہفتے کے روز بھی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔

    باغی ٹی وی : بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 12 ڈالر کا اضافہ ہوگیا، جس سے نئی قیمت 2 ہزار 68 ڈالر کی سطح پر آ گئی،اسی طرح ملکی صرافہ بازاروں میں بھی ہفتے کے روز 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت میں 950 روپے کا اضافہ ہونے سے نئی قیمت 2 لاکھ 17 ہزار 450 روپے ہو گئی جب کہ فی 10 گرام سونے کی قیمت 814 روپے بڑھنے سے ایک لاکھ 86 ہزار 428 روپے کی سطح پر آ گئی۔سونے کی قیمتوں کے برعکس ملک میں ہفتے کے روز چاندی کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی اور چاندی فی تولہ 2650 اور فی 10 گرام 2271.94 روپے پر برقرار ہے۔

     

    نیوزی لینڈ کی سابق وزیراعظم نےاپنے دوست کے ساتھ شادی کر لی

    امریکی انٹیلی جنس کاخان یونس میں سرنگوں میں حماس کی قیادت کی موجودگی کا انکشاف

    مرحوم جنید جمشید کے بیٹے رشتہ ازدواج میں منسلک