Baaghi TV

Tag: کالعدم ایکشن کمیٹی

  • راولاکوٹ:کالعدم ایکشن کمیٹی کے شرپسندوں کا حملہ،سکیورٹی اہلکار شہید

    راولاکوٹ:کالعدم ایکشن کمیٹی کے شرپسندوں کا حملہ،سکیورٹی اہلکار شہید

    راولاکوٹ میں کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی سےوابستہ مسلح شرپسندوں نےسیکیورٹی فورسزاور شہریوں پرحملہ کر دیا،آٹومیٹک ہتھیاروں سےفائرنگ کے نتیجےمیں رینجرزکا ایک اہلکارشہید جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔

    مذموم ایجنڈے میں ناکامی کے بعد آج صبح کالعدم ایکشن کمیٹی کےمسلح جتھوں نے متیال میرہ بس ٹرمینل راولاکوٹ کے قریب شہری آبادی پرفائرنک کی بزدلانہ کارروائی کے بعد امن وامان کی بحالی کیلئے پیش قدمی کرنے والی پولیس اور معاونت کیلئےپہنچنے والی رینجرزپرمسلح جتھوں نے جدید ہتھیاروں سے سیدھی فائرنگ کی،جس کے نتیجےمیں رینجرزکا ایک اہلکارشہید جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا-

    واقعے کےبعد پولیس اورقانون نافذ کرنے والے اداروں نے بھرپورکارروائی کا آغاز کر دیا،آزاد کشمیر حکومت نے انتشاری عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے سابقہ مقدمات کی واپسی کا نوٹیفکیشن منسوخ کر دیا دوبارہ قانونی کارروائی شروع کرتے ہوئےسرغنہ مہران کےقریبی ساتھی ظہیرسمیت چھ ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے،مزید گرفتاریوں کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے جاری ہیں۔

    ماہرین کے مطابق کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کاجدید اسلحے اور بارودی مواد کا استعمال باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت پھیلائی گئی دہشتگردی ہے سیکیورٹی فورسز کی بے مثال قربانیاں اس حقیقت کی غماز ہیں کہ ریاستی رٹ کا ہر حال میں قیام اور تحفظ ناگزیر ہے،ریاستی اداروں پر حملوں میں ملوث مسلح جتھوں کے خلاف فوری، سخت اور بلا امتیاز قانونی کاروائی وقت کی اہم ضرورت ہے۔

  • موجودہ حکومت ہی اپنی آئینی مدت پوری کرے گی،محسن نقوی

    موجودہ حکومت ہی اپنی آئینی مدت پوری کرے گی،محسن نقوی

    وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ ’ڈھائی ڈھائی سال کا کوئی بھی منصوبہ میرے علم میں نہیں ہے، یہ افواہیں بے بنیاد ہیں اور موجودہ حکومت ہی اپنی آئینی مدت پوری کرے گی۔

    اسلام آباد میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو میں وزیر داخلہ محسن نقوی نے آزاد کشمیر کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہماری غلطی ہے کہ ہم کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کی ہر ڈیمانڈ مانتے جاتے ہیں وہ جتنے نکات لائے اور ہم نے ان میں سے 2 کو چھوڑ کر سارے مان لیے، لیکن اس کے باوجود وہ راضی نہیں ہیں کالعدم ایکشن کمیٹی والے پہلے گندم پر رعایت لے گئے، پھر بجلی پر احتجاج شروع کر دیا اب بجلی کی قیمت انتہائی کم کر دی گئی ہے، تب بھی احتجاج کیا جا رہا ہے اس طرح تو پھر ہمیں بھی یہاں احتجاج کرنا چاہیے کیونکہ یہاں بجلی زیادہ مہنگی ہے،کالعدم ایکشن کمیٹی کے بیشتر مطالبات تسلیم کیے جانے کے باوجود احتجاج کا سلسلہ جاری رہنا سمجھ سے باہر ہے۔

    محسن نقوی کا کہنا تھا کہ صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ تیل کی قیمتیں بڑھنے سے پوری دنیا متاثر ہوئی ہے، جس کی بنیادی وجہ عالمی حالات کی خرابی ہے پا کستان میں پیٹرول کی قیمت 500 روپے سے بھی تجاوز کرنے لگی تھی، لیکن ہم نے بہت مشکل سے قیمتوں کو کنٹرول کیا ہم نے اپنے خارجہ تعلقات کو استعمال کر کے وقت پر فیول اکٹھا کر لیا تھا، ورنہ ملک میں یکمشت 200 سے ڈھائی سو روپے فی لیٹر کا جمپ لگنا تھا اللہ کا شکر ہے کہ ہم اس بڑے بحران سے بچ گئے اور اب ملک میں حالات کافی بہتر ہیں، زراعت کے شعبے میں تنزلی ہونا ہمارے لیے انتہائی پریشان کن ہے۔

    انہوں نے دعویٰ کیا کہ امریکا اور ایران کا معاہدہ بہت جلد ہو جائے گا، جس میں وزیر اعظم اور فیلڈ مارشل پاکستان کی نمائندگی کریں گے حکومت کی تبدیلی اور ’ڈھائی ڈھائی سال کے فارمولے‘ سے متعلق پوچھے گئے سوال پر وزیر داخلہ نے دوٹوک مؤقف اختیار کیا کہا کہ ڈھائی ڈھائی سال کا کوئی بھی منصوبہ میرے علم میں نہیں ہے، یہ افواہیں بے بنیاد ہیں اور موجودہ حکومت ہی اپنی آئینی مدت پوری کرے گی۔

  • کالعدم ایکشن کمیٹی کے کور کمیٹی رکن توصیف جرال خود کو پولیس کے حوالے کردیا

    کالعدم ایکشن کمیٹی کے کور کمیٹی رکن توصیف جرال خود کو پولیس کے حوالے کردیا

    کالعدم ایکشن کمیٹی کے کور کمیٹی رکن توصیف جرال نے بھمبر میں خود کو پولیس کے حوالے کردیا،توصیف جرال اس وقت بھمبر جیل میں موجود ہیں جبکہ معاملے سے متعلق مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔

    توصیف جرال کا کہنا ہے کہ وہ عوامی ایکشن کمیٹی کی تحریک کا مزید حصہ نہیں رہ سکتے کیونکہ تنظیم کو کالعدم قرار دیے جانے کے بعد اس کی سرگرمیاں اپنے بنیادی مقاصد سے ہٹ چکی ہیں، وہ عوامی اور انسانی حقوق کے تحفظ کے مقصد کے تحت اس تحریک سے وابستہ ہوئے تھے، تاہم اب انہیں محسوس ہوتا ہے کہ تنظیم کی قیادت کسی اور ایجنڈے پر کام کر رہی ہے وہ کسی ایسی تنظیم کا حصہ نہیں بننا چاہتے جو عوام کے مفادات کے بجائے انتشار یا نقصان کا باعث بنے توصیف جرال کے مطابق اسی وجہ سے انہوں نے خود کو قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا۔