Baaghi TV

Tag: کرائم

  • عالمی ادارے یونیسف کا سامان چوری   کرنیوالے 5 ملزمان  گرفتار

    عالمی ادارے یونیسف کا سامان چوری کرنیوالے 5 ملزمان گرفتار

    بچوں کے حقوق کے عالمی ادارے یونیسف کا سامان چوری ہوگیا ۔

    شادباغ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے عالمی ادارے کے سامان کی ریکوری کی اور گروہ کو گرفتار کرلیا پولیس نے یونیسف کا سامان چوری کرنے والے 5ملزموں کو گرفتار کرلیاڈ،ی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے وقوعہ کا نوٹس لے کر فوری کارروائی کا حکم دیا تھا۔

    ترجمان پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کا امدادی سامان برآمد ہوا برآمد سامان میں کمبل، صابن اور پلاسٹک کین شامل ہے بورنگ میٹریل اور دیگر اہم آلات بھی شامل ہے ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا امدادی سامان چوری کرنے والوں سے مزید تفتیش جاری ہے ،چوری میں ملوث دیگر کردار بھی جلد قانون کی گرفت میں ہوں گے۔

    بسنت کیلئے سکولوں کی چھتیں دینے کی تیاریاں، این او سی جاری

    ضلع سوات کو دو حصوں میں تقسیم کرنے کا اعلامیہ جاری

    ورلڈ ایجوکیشن ڈے کے موقع پر شہزاد رائے کا گانا سوشل میڈیا پر وائرل

  • راولپنڈی: بچوں کی نازیبا ویڈیوز وائرل کرنے والا ملزم گرفتار

    راولپنڈی: بچوں کی نازیبا ویڈیوز وائرل کرنے والا ملزم گرفتار

    راولپنڈی:نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے کارروائی کرتے ہوئے بچوں کی نازیبا ویڈیوز وائرل کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا ۔

    این سی سی آئی اے کے مطابق راولپنڈی میں بڑی کارروائی کی گئی ہے اور معصوم بچوں کا استحصال کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا ہے پی ڈبلیو ڈی میں چھاپہ مارا گیا اور کم سن بچے کی نازیبا ویڈیوز وائرل کرنے والا شعیب برت کو دھر لیا گیا اور ان کے قبضے سے دو موبائل فونز برآمد کرلیے گئے ہیں، کارروائی کے دوران ملزم کا معصوم بچوں کی ویڈیوز رکھنے کا انکشاف ہوا ہے تاہم ​این سی سی آئی اے نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور ملزم کے خلاف پیکا ایکٹ کی سخت دفعات شامل کی گئی ہیں، ​انسپکٹر محمد توصیف کی سربراہی میں کارروائی کے دوران ملزم سے برآمد ہونے والے موبائل فونز فرانزک لیبارٹری روانہ کردیے گئے ہیں جہاں مزید انکشافات متوقع ہیں۔

  • راولپنڈی : 14 سالہ بچی اغوا کے بعد  قتل

    راولپنڈی : 14 سالہ بچی اغوا کے بعد قتل

    راولپنڈی میں 14 سالہ بچی کو اغوا کے بعد قتل کردیا گیا۔

    راولپنڈی ڈھوک حسو سے دو روز قبل لاپتہ ہونے والی 14 سالہ بچی کی بوری بند لاش لیڈیز پارک کیرج فیکٹری روڈ سے برآمد ہوئی،14 سالہ مصباح 22 جنوری کو گھر سے دوکان پر بوتل لینے گئی لیکن واپس گھر نہیں آئی اور لاپتہ ہو گئی تھی، بچی کے اغوا کا مقدمہ 23 جنوری کو تھانہ رتہ امرال میں اسکے بھائی کی مد عیت میں درج کیا گیا تھا۔

    مدعی مقدمہ نے بچی کی لاش کو شناخت کرلیا، لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا، پولیس کے مطابق بچی کو جنسی زیادتی کے بعد قتل کیا گیا یا نہیں یہ بات پوسٹ مارٹم میں سامنے آئے گی،لاش ملنے کی اطلاع پر ایس ایس پی آپریشنز، ایس ایس پی انوسٹیگیشن، ایس پی راول پولیس نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے، موقع سے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں، وقوعہ کی تمام زاویوں سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

    ترجمان راولپنڈی پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا۔

  • کمالیہ: شادی سے انکار پر لڑکی کو چاقو کے وار کرکے قتل کردیا گیا

    کمالیہ: شادی سے انکار پر لڑکی کو چاقو کے وار کرکے قتل کردیا گیا

    کمالیہ میں مبینہ طور پر شادی سے انکار پر لڑکی کو چاقو کے وار کرکے قتل کردیا گیا۔

    یہ افسوس ناک واقعہ کمالیہ کے علاقے بستی پیراں میں پیش آیا جہاں ایک لڑکی کو مبینہ طور شادی سے انکار کرنے پر بےدردی سے قتل کردیا گیارپورٹس کے مطابق لڑکی کے والد نے ملزم کے خلاف پولیس میں شکایت درج کروائی،مقتولہ کے والد نے پولیس کو بیان ریکارڈ کرواتے ہوئے کہا کہ ہمسائے نے بیٹی کا رشتہ مانگا تھا جس سے انکار پر لڑکے نے ہفتے کی صبح بیٹی کو اغوا کیا اور پھر قتل کرکے لاش کھیت میں پھینک دی۔

    پولیس کے مطابق لاش کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ مقدمے کے اندراج کے بعد ملزم کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔

    اسرائیل نے غزہ بورڈ کی تشکیل مسترد کر دی

    امن کی پاسبانی، قربانیوں کی گواہی اور بلوچستان کا محفوظ مستقبل،تحریر:نور فاطمہ

    ’ونڈر بوائے‘ کا سراب، پھر بھی تمھیں یقین نہیں؟تحریر:رقیہ غزل

  • لاہور:  14 سالہ طالبہ کو اغوا کرکے زیادتی کرنے والا مرکزی ملزم گرفتار

    لاہور: 14 سالہ طالبہ کو اغوا کرکے زیادتی کرنے والا مرکزی ملزم گرفتار

    لاہور:گلشنِ راوی میں 14 سالہ طالبہ کے اغوا اور زیادتی کے افسوسناک واقعے میں پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا۔

    وزیراعلیٰ کی ہدایات پر چیئرپرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ متاثرہ طالبہ کے گھر پہنچیں حنا پرویز بٹ نے متاثرہ طالبہ کے گھر جا کر اہلِ خانہ سے ملاقات کی اور انصاف کی یقین دہانی کروائی۔

    حنا پرویز بٹ کا کہنا تھا کہ 14 سالہ طالبہ کے ساتھ پیش آنے والا ظلم ناقابلِ برداشت ہے، مجرم کو مثال بنایا جائے گا، ایسے سفاک مجرموں کو قانون کے مطابق سخت ترین سزا دلائی جائے گی،بچیوں کے خلاف جرائم پر کوئی نرمی نہیں، ملزم کو قرار واقعی سزا دلانا حکومت پنجاب کی ذمہ داری ہے اغواء اور جنسی تشدد کرنے والا مجرم کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

    سونے کی قیمت میں بڑی کمی

    حنا پرویز بٹ کا کہنا تھا کہ متاثرہ طالبہ اور اس کے خاندان کو مکمل قانونی اور تحفظاتی معاونت فراہم کی جائے گی کسی طالبہ کی عزت اور زندگی سے کھیلنے والا قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتا خواتین کے لیے محفوظ پنجاب وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا وژن ہے۔

    بارشوں کی پیشگوئی، این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا

  • سنگین وارداتوں میں ملوث 2 ملزمان گرفتار

    سنگین وارداتوں میں ملوث 2 ملزمان گرفتار

    اے وی ایل سی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے100 سے زائد ڈکیتی اورموٹرسائیکل چوری جیسی سنگین وارداتوں میں ملوث 2ملزمان کو گرفتارکرلیا-

    تفصیلات کےمطابق اینٹی لفٹنگ سیل پولیس نےکارروائی کرتے ہوئے100 سے زائد ڈکیتی اورموٹرسائیکل چوری جیسی سنگین وارداتوں میں ملوث 2 ملزمان صدام حسین ولد کریم بخش اور تابش ولد غلام کوگرفتارکرکے ان کے قبضے سے لیپ ٹاپ، موبائل فون اورموٹر سائیکلیں برآمد کرلیں،گرفتارملزمان منگھوپیر کے رہائشی ہیں اور شہر بھر سے موٹر سائیکل چوری اورموبائل فون چھیننے کی متعدد وارداتیں کر چکے ہیں-

    اے وی ایل سی پولیس کے مطابق گرفتارملزمان چوری شدہ موٹرسائیکلوں اورچھینےگئے موبائل فون کو بلوچستان کے علاقے حب لے جا کر فروخت کرتے تھےگرفتارملزمان کے قبضے سے ملنے والی دو موٹر سائیکلوں میں سے ایک تھانہ زمان ٹاؤن کی حدود سے جبکہ دوسری تھانہ فیروز اباد کے علاقے سے چوری شدہ ہے برآمد شدہ موبائل فون میں سے ایک آئی فون جبکہ دوسرا انفینکس ہے اوردونوں منگھوپیرکے علاقے سے ملزمان نے ایک واردات کے دوران چھینے تھے۔

    اے وی ایل سی پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان گزشتہ چار برسوں سے شہر کے مختلف علاقوں میں وارداتیں کررہے تھے۔ دوران تفتیش ملزمان نے بتایا کہ اب تک وہ 80 سے 90 بیش قیمت موبائل فون چھیننے اور دو درجن سے زائد موٹر سائیکل چوری کی وارداتیں کر چکے ہیں ملزمان سے مزید تفتیش کی جا رہی ہیں جبکہ ملزمان سے منسلک اس گھناؤنے جرم میں ملوث مزید ملزمان کی گرفتاریوں کا بھی امکان ہے۔

  • باغبانپورہ  قبرستان سے لڑکی کی لاش ملنے کے معاملے میں اہم انکشافات

    باغبانپورہ قبرستان سے لڑکی کی لاش ملنے کے معاملے میں اہم انکشافات

    لاہور:باغبانپورہ کے قبرستان سے لڑکی کی لاش ملنے کے معاملے میں اہم انکشافات سامنے آگئے-

    باغی ٹی وی :پولیس کے مطابق مقتولہ کے ساتھ پہلے گینگ ریپ کیا گیا، قتل ہونے والی لڑکی بسی موڑ باغبانپورہ کی رہائشی اور منشیا ت کی عادی تھی، 5 افراد نے لڑکی کو اغوا کرکے زیادتی کا نشانہ بنایا، باغبانپورہ پولیس نے 5 افراد کو گرفتار کر لیا ہے، گرفتار ملزمان میں فیضان،فیاض،شان، علی عرف بھولا،علی رضا شامل ہیں –

    ایس ایچ او باغبانپورہ محمد عمران خان کے مطابق قبرستان سے ملنے والی لڑکی کی لاش کی شناخت نگینہ کے نام سے ہوئی ہے، میڈیکل رپورٹ کے مطابق لڑکی کو زیادتی کے بعد قتل کیا گیا ہے-

    ایس پی کینٹ ڈویژن اویس شفیق نے کہا ہے کہ قتل کی واردات میں ملوث تمام ملزمان کو سخت سزا دلوائی جائےگی-

    پی ایس ایل 10 کے ٹکٹوں کی فروخت کا آغاز ہوگیا

    سونا ایک بار پھر بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

    تاجر برادری کا بجلی کی قیمتوں میں کمی کے اعلان کا خیر مقدم

  • محض  شک کے بنا پرشوہر نے حاملہ بیوی کو نہر میں پھینک دیا

    محض شک کے بنا پرشوہر نے حاملہ بیوی کو نہر میں پھینک دیا

    پاکپتن میں شوہر نے شک کے بنا پر حملہ بیوی کو نہر میں پھینک دیا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق افسوسناک واقعہ پنجاب کے شہر پاکپتن میں پیش آیا جہاں شوہر نے محض شک کے بنا پر حاملہ بیوی کو نہر میں پھینک دیا جس کے نتیجے میں وہ ڈوب کر زندگی کی بازی ہار گئی۔پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی نشاندہی پر تھانہ فرید نگر کی حدود میں نہر سے لاش برآمد کرلی گئی ہے۔تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ ملزم اپنی بیوی پر شک کرتا تھا ، 8 دسمبر کو خاتون کے لاپتہ ہونے کا مقدمہ درج کیا گیا تھا جب مقتولہ کے شوہر کو شامل تفتیش کیا گیا تو اس نے جرم کا اعتراف کرلیا۔یاد رہے کہ اس سے قبل پاکپتن کے محلہ شاہد نگر میں غیرت کے نام پر شوہر طیب نے چھری کی وار کرکے بیوی کرن کی گردن کاٹ دی تھی۔مقتولہ کی پانچ سال قبل ملزم طیب سے شادی ہوئی تھی اور تین بچوں کی ماں تھی۔پولیس نے ملزم طیب کو فرار ہوتے ہوئے گرفتار کرلیا تھا۔ ڈی پی او پاکپتن طارق ولایت پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچے تھے جبکہ خاتون کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔

    مزید آئی پی پیز سے معاہدے ختم ہونے سےسینکڑوں ارب کی بچت

    رینجرز اہلکاروں کی شہادت کا واقعہ عمران خان کے حکم پر ہوا، ایف آئی آر

    گوجرہ کے کھلاڑیوں کی کھیلتا پنجاب میں شاندار کامیابیاں

  • شوہر نے دوسری بیوی کے ساتھ مل کر پہلی کو قتل کردیا

    شوہر نے دوسری بیوی کے ساتھ مل کر پہلی کو قتل کردیا

    بہاولپور میں شوہر نےمبینہ طورپر گھریلو ناچاقی پر دوسری بیوی کے ساتھ مل کر اپنی پہلی بیوی کو قتل کردیا۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق بہاولپور کی بستی دس بی سی میں شوہر اور پہلی بیوی کے درمیان کسی بات پر تلخ کلامی ہوئی جس کے بعد شوہر نے اپنی دوسری بیوی کے ساتھ ملکر پہلی بیوی کو قتل کردیا۔ریسکیو حکام کے مطابق قتل کی اطلاع علاقہ مکینوں کی جانب سے دی گئی جس پر پولیس اور ریسکیو ادارے جائے وقوعہ پر پہنچے تاہم میاں بیوی پہلے ہی فرار ہوچکے تھے۔ریسکیو اہلکاروں نے خاتون کی لاش کو بہاول وکٹوریہ ہسپتال منتقل کردیا جب کہ پولیس نے واقعے کی تفتیش اور ملزمان کی تلاش شروع کردی۔

    دمشق میں مشتعل ہجوم کا ایرانی سفارتخانے پر حملہ

    گورنر سندھ سے اٹلی کی سفیراور وزارت دفاع کے مشیرکی ملاقات

    ڈیرہ غازی خان: تیزہوا سےسردی کی شدت میں اضافہ، غریب عوام کی مشکلات بڑھ گئیں

  • ڈھائی کروڑ  اور22 تولہ سونے کی خاطر بیٹے نے سگی ماں کو قتل کر دیا

    ڈھائی کروڑ اور22 تولہ سونے کی خاطر بیٹے نے سگی ماں کو قتل کر دیا

    کراچی کے علاقے مومن آباد اورنگی ٹان پریشان چوک کے قریب خاتون کو قتل کرنے والا ملزم اس کا سگا بیٹا نکلا۔

    کراچی پولیس کے مطابق ملزم مختیار کو 24 گھنٹے کے اندر گرفتار کیا گیا، خاتون پر اس کے 2 بھائیوں، بیٹے اور بھتیجے نے تشدد کیا تھا۔ملزم نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ قتل میں میرے ساتھ 2 ماموں اور ماموں کا بیٹا بھی شریک تھے۔ماں کے نام جائیداد میں شامل ڈھائی کروڑ روپے اور 22 تولہ سونا حاصل کرنا چاہتا تھا۔ملزم نے بتایا کہ قتل کے وقت چھوٹے بہن بھائیوں کو چیز لینے کے لیے باہر بھیج دیا تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ قتل کیس کے دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی کی جا رہی ہے۔

    مدارس رجسٹریشن بل کو قانونی شکل دینے میں کچھ وقت درکار ہے،وزیر برائے مذہبی امور