Baaghi TV

Tag: کرائم

  • کراچی: قتل کے بعد بھی جنسی زیادتی کی، 6سالہ بچے کے  مقتول  کے تہلکہ خیزانکشافات

    کراچی: قتل کے بعد بھی جنسی زیادتی کی، 6سالہ بچے کے مقتول کے تہلکہ خیزانکشافات

    کراچی میں لی مارکیٹ میں 6 سالہ عبدالولی کے قتل کا کی تحقیقات جاری ہیں جب کہ گرفتار ملزم حمزہ کے دورانِ تفتیش تہلکہ خیز انکشافات کیے ہیں۔

    دوران تفتیش ملزم حمزہ نے اعتراف کیا کہ مقتول بچہ ولی اسے چچا کی طرح مانتا تھا اورمیں اکثر اسے چیزیں دلواتا تھا، گلی میں انتقال ہوا تھا سب وہاں گے ہوئے تھے، جنازے کے دوران موقع پا کر بچے کو فلیٹ میں لے گیا، میں نے بچے کے ساتھ جنسی زیادتی کی اور بعد میں قتل کردیا ولی کو قتل کرنے کے بعد میں نے پھر زیادتی کی تھی، بچہ میری شناخت جانتا تھا اسی وجہ سے قتل کیا، قتل کے بعد لاش بوری میں بند کر کے کمبل میں لپیٹ کر الماری میں چھپا د ی۔

    ملزم نے بتایا کہ پولیس نے فلیٹ کی تین مرتبہ تلاشی لی مگر لاش برآمد نہ ہو سکی، علاقے والوں کا مجھ پر شک بڑھنے پر خوفزدہ ہو گیا تھا، اہل علاقہ کا شک دور کرنے کے لیے اہل خانہ کے ساتھ بچے کو ان کے ساتھ بھی ڈھونڈا تھا،سی سی ٹی وی سے معلوم ہوا کہ بچہ علاقے سے باہر نہیں گیا تھا، ملزم نے اعتراف کیا کہ خوف کے باعث لاش فلیٹ کی کھڑکی سے نیچے پھینکی، پولیس جب فلیٹ پہنچی تو میں کمرے میں اکیلا موجود تھا۔

    پولیس نے کہا کہ مشتعل علاقہ مکین نے ملزم کو تشدد کا نشانہ بنایا، گرفتار ملزم حمزہ نے دورانِ تفتیش دعویٰ کیا کہ واردات میں دیگر افراد بھی ملوث ہیں، ملز م حمزہ لوگوں کو گمراہ کرنے کے لیے ساتھیوں کی شمولیت کا جھوٹا دعویٰ کر رہا تھا، ملزم حمزہ کے والد کو بھی تحویل میں لے رکھا ہےملزم سے مزید اہم انکشا فات متوقع ہیں، پولیس ملزم حمزہ کا سابقہ کرمنل ریکارڈ بھی چیک کر رہی ہےاور ماضی میں کسی دوسرے بچے کیساتھ زیادتی یا بدفعلی کے پہلوؤں کی بھی تحقیقات کر رہی ہے-

  • ٕ 36 کروڑ سے زائد مالیت کی منشیات اسمگل   کی کوشش ناکام

    ٕ 36 کروڑ سے زائد مالیت کی منشیات اسمگل کی کوشش ناکام

    پاکستان کسٹمز نے کراچی انٹرنیشنل میل آفس کے ذریعے منشیات اسمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام بناتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کی چرس برآمد کر لی۔

    پاکستان کسٹمز کے مطابق تھائی لینڈ سے آنے والے مشکوک پارسلز کی معمول کی اسکیننگ کے دوران پلاسٹک کھلونوں کے ڈبوں میں چھپائی گئی 12 کلوگ رام چرس برآمد کی گئی، جس کی مالیت 36 کروڑ 62 لاکھ روپے بتائی جا رہی ہے،بین الاقوامی ڈاک کے ذریعے منشیات اسمگلنگ کی یہ ایک بڑی کوشش تھی جسے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنایا گیا، تھائی لینڈ سے آنے والے دو مختلف پارسلز سے منشیات برآمد کی گئی ہیں جبکہ اس اسمگلنگ میں ملوث نیٹ ورک کی شناخت کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

  • 7 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی اور قتل کا ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک

    7 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی اور قتل کا ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک

    سرگودھا میں سات سال کی معصوم بچی منتہی کے ساتھ مبینہ طور پر زیادتی اور پھر اسے بے دردی سے قتل کرنے والا مرکزی ملزم ارسلان پولیس مقابلے کے دوران ہلاک ہو گیا-

    اہل خانہ کے مطابق دوسری جماعت کی طالبہ 7 سالہ منتہی چند روز قبل اپنے گھر سے قریبی دکان پر کھانے پینے کی کوئی چیز لینے کے لیے نکلی تھی لیکن پھر واپس نہیں آئی جب بچی دکان سے لاپتا ہوئی تو انہوں نے اس کی تلاش شروع کی، جس کے بعد دکان کے اوپر بنے کمرے سے اس کی بے جان لاش ملی،رات گئے معصوم منتہا کی نمازِ جنازہ سرگودھا کے مرکزی قبرستان میں ادا کی گئی، جس میں شہریوں اور رشتہ داروں کی ایک بہت بڑی تعداد نے شرکت کی۔

    پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ بچی کو دکان پر کام کرنے والے ملازم ورغلا کر اپنے ساتھ لے گئے تھے ا واقعے نے پورے علاقے میں کہرام مچا دیا اور شہریوں میں شدید غم و غصہ پھیل گیا واقعے کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے ڈی پی او صہیب اشرف کی خصوصی ہدایت پر ایک چھ رکنی تفتیشی ٹیم بنائی گئی تھی جس نے ملزم کی تلاش کے لیے مختلف جگہوں پر چھاپے مارنے شروع کیے،اسی دوران پولیس نے دکان کے مالک حنیف، اس کے بیٹے اور دیگر مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر ان سے تفتیش کا عمل شروع کیا اور ملزم ارسلان کے پرانے مجرمانہ ریکارڈ کی جانچ پڑتال بھی شروع کر دی گئی تھی،جو بعد ازاں پولیس مقابلے میں ہلاک ہو گیا-

  • آن لائن استخارہ کرنے کے بہانے خواتین کو بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتار

    آن لائن استخارہ کرنے کے بہانے خواتین کو بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتار

    نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے آن لائن استخارہ کرنے، اور تعویذ دھاگے دینے کے بہانے خواتین کو اپنے جال میں پھنسا کر بلیک میل اور ہراساں کرنے والے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔

    این سی سی آئی اے کے ترجمان کے مطابق ملزم آن لائن استخارہ، مختلف تعویذ اور وظائف فراہم کرنے کے نام پر معصوم خواتین کو اپنے جال میں پھنساتا تھا ملزم پہلے دھوکے سے خواتین کا اعتماد حاصل کرتا تھا اور بعد میں بلیک ملیکنگ اور استحصال شروع کر دیتا تھا ملزم نے دھوکہ دہی کے ذریعے خواتین کی نازیبا تصاویر اور نجی ویڈیوز حاصل کیں اور بعد میں اس مواد کا استعمال کرتے ہوئے متاثرہ خواتین سے بھاری رقوم بٹورنا شروع کر دیں کارروائی کے دوران ملزم کا موبائل فون قبضے میں لے کر فرانزک معائنے کے لیے بھیج دیا گیا ہے تاکہ مزید شواہد اکٹھے کیے جا سکیں۔

    ملزم کے خلاف پریوینشن آف الیکٹرانک کرائمز ایکٹ (پیکا) کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ تفتیش کاروں نے سائبر کرائم اور آن لائن بلیک میلنگ کی ان سرگرمیوں میں ملزم کی مدد کرنے والے دیگر ساتھیوں کی شناخت اور گرفتاری کے لیے بھی کوششیں شروع کر دی ہیں معاملے کی تفتیش کا عمل تیزی سے جاری ہے اور اس سلسلے میں مزید گرفتاریوں کو مسترد نہیں کیا جا سکتا۔

  • لاہور: گھریلو ملازمہ سے مبینہ زیادتی اور اسقاط حمل کامقدمہ ہائی پروفائل ڈیکلیئر

    لاہور: گھریلو ملازمہ سے مبینہ زیادتی اور اسقاط حمل کامقدمہ ہائی پروفائل ڈیکلیئر

    لاہور: پنجاب حکومت نے گھریلو ملازمہ سے مبینہ زیادتی اور اسقاط حمل کے مقدمہ ہائی پروفائل ڈیکلیئر کردیا۔

    گھریلو ملازمہ سے مبینہ زیادتی اور اسقاط حمل کے مقدمے میں پیش رفت ہوئی ہے جس میں پراسیکیوٹر جنرل پنجاب نے کیس کو ہائی پروفائل ڈیکلیئر کر تے ہوئے تفتیشی افسر کو ریکارڈ سمیت طلب کرلیاپراسیکیوٹر جنرل پنجاب کاکہنا ہےکہ پراسیکیوشن تفتیشی افسر کو لائن آف انکوائری دے گی اور مقدمے میں دفعات سمیت دیگر شواہد کا جائزہ لیا جائے گا۔

    پراسیکیوٹر کے مطابق لڑکی کے والد نے اپنی بیٹی کے دوسرے بیان سے بھی یوٹرن لے لیا،لڑکی کے والد نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ مالکان کے اجتما عی زیادتی میں ملوث نہ ہونے کا بیان دباؤ میں دیا گیا تھا اور معاملے کی ازسرنو تفتیش کرکے انصاف فراہم کیا جائے۔

    دوسری جانب لڑکی کا ہلاکت سے قبل ریکارڈ کیا گیا دوسرا ویڈیو بیان بھی سامنے آگیا ہے، جس میں اس نے کہا کہ اس کے ساتھ جو کچھ ہوا وہ ڈرائیور حسن نے کیا، جبکہ مالکان اس واقعے میں ملوث نہیں اور انہیں بلاوجہ کیس میں شامل کیا جا رہا ہے ڈرائیور حسن نیند کی گولیاں کھلا کر زیادتی کرتا رہا اور اسی نے مالکان کا نام اجتماعی زیادتی کے الزام میں شامل کرنے پر مجبور کیا-

    پولیس کے مطابق لڑکی اپنی موت سے قبل عدالت میں بھی یہی مؤقف تحریری بیان کی صورت میں دے چکی تھی لڑکی کے والد کا بار بار موقف تبدیل کرنا معاملے کو مشکوک بنا رہا ہے، جبکہ عدالت سے اجازت ملنے کے بعد مقدمے میں شامل قتل کی دفعات کے تحت بھی تفتیش کی جائے گی۔

    واضح رہے کہ لاہور میں اسقاط حمل کے بعد گھریلو ملازمہ ہسپتال میں دم توڑ گئی تھی جس کا مقدمہ تھانہ ماڈل ٹاؤن پولیس نے درج کررکھا ہے۔

  • صحافیوں کا روپ دھار کر حساس معلومات اکٹھی کرنے والے دو مبینہ جاسوس گرفتار

    صحافیوں کا روپ دھار کر حساس معلومات اکٹھی کرنے والے دو مبینہ جاسوس گرفتار

    تہران پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ صحافیوں کا روپ دھار کر حساس معلومات اکٹھی کرنے والے دو مبینہ جاسوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے-

    ایرانی خبر رساں ادارے تسنیم نے کہا ہے کہ تہران پولیس نے دارالحکومت کے مغربی اور شمالی علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے دو ایسے افراد کو گرفتار کیا ہے جو مبینہ طور پر صحافیوں کے بھیس میں جاسوسی کر رہے تھے ان افراد پر الزام ہے کہ وہ حساس فوجی اور انٹیلی جنس مراکز سے متعلق خفیہ معلومات اکٹھی کر کے ایران مخالف نیٹ ورکس کو منتقل کر رہے تھے۔

    تسنیم کے مطابق تحقیقات میں یہ بھی سامنے آیا کہ گرفتار افراد نے بیرونِ ملک رابطے کے لیے سیٹلائٹ انٹرنیٹ کے ذریعے روابط قائم کیے تھے، کاررو ا ئی کے دوران اسٹارلنک کا ایک ریسیور بھی برآمد کر کے قبضے میں لے لیا گیا ان افراد کے دیگر ساتھیوں اور ممکنہ معاون نیٹ ورکس کی شناخت کے لیے تکنیکی اور انٹیلی جنس بنیادوں پر تحقیقات جاری ہیں جبکہ معاملے کی مزید تفتیش بھی کی جا رہی ہے۔

    تسنیم کی ایک اور رپورٹ کے مطابق ایرانی پولیس نے 13 ہزار ڈالر کی رشوت مسترد کرتے ہوئے دماوند میں 3 سٹار لنک ڈیوائسز ضبط کر لیں یہ علاقہ ایران کے دارالحکومت تہران سے تقریباً 66 کلومیٹر شمال مشرق میں واقع ہے دماوند میں پولیس نے انٹیلی جینس معلومات پر ایک رہائشی عمارت پر چھاپہ مارا اور تین غیر قانونی اسٹار لنک سیٹلائٹ انٹرنیٹ ڈیوائسز برآمد کرلیں اس موقع پر افسران کو 13 ہزار ڈالرز کی رشوت کی پیشکش بھی گئی تاہم افسران نے اسے مسترد کردیا۔

  • اسلام آباد پولیس کی کارروائی:بین الصوبائی موٹر سائیکل چور گینگ گرفتار

    اسلام آباد پولیس کی کارروائی:بین الصوبائی موٹر سائیکل چور گینگ گرفتار

    اسلام آباد: اینٹی موٹر سائیکل لفٹنگ یونٹ نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے بین الصوبائی موٹر سائیکل چور گینگ کو گرفتار کر لیا۔

    ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق گرفتار گینگ، جسے ’مانو گینگ‘ کہا جاتا ہے، کے 3 ارکان کو لیڈر سمیت حراست میں لیا گیا ہے،ملزمان میں کاشف عر ف مانو، جلال حیدر اور محمد ذیشان شامل ہیں،جو موٹر سائیکل چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث اور سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں ملزمان سے لاکھوں روپے ما لیت کے 13 چوری شدہ موٹر سائیکل، جعلی کرنسی اور اسلحہ و ایمونیشن بھی برآمد کیا گیا ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ برآمد ہونے والے موٹر سائیکل 10 سے زائد مقدمات میں چوری کیے گئے تھے، یہ گینگ اسلام آباد اور راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں موٹر سائیکل چوری کی درجنوں وارداتوں میں ملوث رہا ہے ڈی آئی جی اسلام آباد محمد جواد طارق کا کہنا ہے کہ پولیس منظم اور متحرک جرائم پیشہ گروہوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیح ہے۔

  • اسمگلرز نے نے پولیس اہلکار کو گاڑی تلے کچل دیا

    اسمگلرز نے نے پولیس اہلکار کو گاڑی تلے کچل دیا

    کراچی کے علاقے گلشنِ معمار میں تلاشی کے دوران ایک انتہائی افسوسناک واقعے میں چھالیہ اسمگل کرنے والے ملزمان نے پولیس اہلکار کو گاڑی کے نیچے کچل دیا ، 36 سالہ پولیس کانسٹیبل عبدالمنان جاں بحق ہوگیا-

    پولیس کے مطابق معمار موڑ پر معمول کی چیکنگ کے دوران جب ایک مشکوک گاڑی کو رکنے کا اشارہ کیا گیا، تو اسمگلروں نے رکنے کے بجائے گاڑی کی رفتار بڑھا دی اور ڈیوٹی پر موجود اہلکار کو زوردار ٹکر مار دی کانسٹیبل عبدالمنان کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔

    پولیس نے فوری تعاقب کرتے ہوئے دونوں اسمگلروں، آغا جان اور نسیم کو گرفتار کر لیا ہے تلاشی لینے پر معلوم ہوا کہ گاڑی میں بھاری مقدار میں چھالیہ لدی ہوئی تھی اور ملزمان اس پر جعلی نمبر پلیٹ لگا کر اسمنگلنگ کررہے تھے پولیس نے گاڑی قبضے میں لے کر ملزمان کے خلاف قتل اور اسمنگلنگ کی دفعات کے تحت کارروائی شروع کر دی ہے، شہادت کا رتبہ پانے والے اہلکار کی نمازِ جنازہ ڈی آئی جی ایسٹ زون کے ہیڈ کوارٹرز میں ادا کی گئی۔

  • ٹیوب ویل سے پانی لینے کیلئے جانے والی 6سالہ بچی کے ساتھ زیادتی

    ٹیوب ویل سے پانی لینے کیلئے جانے والی 6سالہ بچی کے ساتھ زیادتی

    لکی مروت میں پانی لینے کے لیے ٹیوب ویل جانے والی 6 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کی گئی۔

    پولیس کے مطابق معصوم بچی کے ساتھ ٹیوب ویل آپریٹر کے بیٹے نے زنا بالجبر کیا اور زنا کے بعد ملزم بچی کو خون میں لت پت چھوڑ کر فرار ہوگیا والدین نے بچی کو علاج معالجے کے لیے گورنمنٹ سٹی اسپتال لکی شہر منتقل کیا جہاں طبی معائنے کے دوران لیڈی ڈاکٹر نے معصوم بچی کے ساتھ زیادتی کی تصدیق کی،تھانہ لکی سٹی نے مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کر دی

    واضح رہے کہ دو دن پہلے اسی تھانے کی حدود میں تین سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کیا گیا تھا، دو روز قبل لاپتا ہونے والی بچی کی لاش جھاڑیوں سے ملی، پوسٹ مارٹم میں بچی کے ساتھ زیادتی کی تصدیق ہوئی ،پولیس کے مطابق نامعلوم ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔

  • کراچی: 2 کروڑ روپے کے مالی فراڈ میں ملوث بینک ملازم گرفتار

    کراچی: 2 کروڑ روپے کے مالی فراڈ میں ملوث بینک ملازم گرفتار

    کراچی: وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے کمرشل بینکنگ سرکل نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے کروڑ روپے کے مالی فراڈ میں ملوث مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا۔

    ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت محمد ندیم کے نام سے ہوئی ہے جو پیشے کے اعتبار سے بینکر ہےکارروائی ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل کراچی نے خفیہ اطلاع پر عمل میں لائی،ابتدائی تفتیش کے دوران انکشاف ہوا کہ ملزم نے ایک کسٹمر کے چیک کا دھوکہ دہی سے غلط استعمال کیا۔

    مذکورہ چیک دراصل ٹرم ڈپازٹ رسید (ٹی ڈی آر) کے حصول کے لیے جاری کیا گیا تھا تاہم ملزم نے اسے اصل مقصد کے بجائے پے آرڈر بنانے کے لیے استعمال کیا، ملزم نے بعد ازاں اسی پے آرڈر کے ذریعے 20 ملین روپے کی رقم فراڈ سے نکلوائی جس کے نتیجے میں کسٹمر کو بھاری مالی نقصان اٹھانا پڑا۔

    ایف آئی اے ٹیم نے بروقت اور مربوط کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا، جبکہ اس کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے،کیس کی مزید تفتیش جاری ہے اور مزید انکشافات متوقع ہیں۔