سیالکوٹ،باغی ٹی وی (سٹی رپورٹرشاہدریاض) :پولیس مقابلہ انتہائی مطلوب ایک ڈاکو ہلاک 4 گرفتار
تھانہ صدر سیالکوٹ کے علاقہ میں پولیس کی ڈاکوؤں کے ساتھ مڈبھیڑ پولیس کو انتہائی مطلوب ایک ڈاکو ہلاک چارکو گرفتارکرلیا گیا
ڈسکہ اور سدرہ بدرہ کے علاقہ میں یکے بعد دیگرے دو پٹرول پمپوں پر واردات کی اطلاع پر ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال نے پٹرول پمپ پر واردات کے ملزمان کو گرفتار کرنے کیلیے شہر بھر میں سخت ناکہ بندی کے احکامات جاری کیے اس دوران ہونڈا 125 موٹر سائیکلوں پر سوار مسلح ڈاکوؤں کا رحمت آباد کے علاقہ میں تھانہ صدر پولیس سے سامنا ہوا تو ڈاکؤں نے آتشیں اسلحہ سے پولیس ٹیم پر فائرنگ کردی پولیس ٹیم نےدفاعی حکمت عملی اختیار کرتے ہوئے ڈاکوؤں کے گرد گھیرا ڈال کرچار ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا جبکہ ایک ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیاہلاک ہونے والے ڈاکو کی شناخت عباس عرف نانی ڈان کے نام سے ہوئی ہے جو قتل، ڈکیتی و راہزنی کے متعدد مقدمات میں ریکارڈ یافتہ اشتہاری ہے جس کے سر کی قیمت 2 لاکھ روپے مقرر کرنے کے لئے کاروائ بھی کر رکھی ہےڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال، ایس پی انویسٹی گیشن ،ڈی ایس پی صدر، ڈی ایس پی ڈسکہ، ایس ایچ او صدر سیالکوٹ اور پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے

Tag: کرائم

سیالکوٹ : پولیس مقابلہ انتہائی مطلوب ایک ڈاکو ہلاک 4 گرفتار

صوابی میں فائرنگ سے دو افراد جاں بحق
خیبر پختونخوا ضلع صوابی میں فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک،فائرنگ کا واقع گھر یلوں تنازعے کے باعث سامنے آیا ،مقامی پو لیس کے مطابق ایک ملزم کو فوری طور پر گرفتار کیا گیا،صوابی گدون پولیس کے مطابق لڑائی دو خاندانوں کے بیچ جائیداد کے تنازعے پر ہوئی،جن کی آپس میں نا چاقی چل رہی تھی،تاہم تکرار پر دونوں فریقین نے ایک دوسرے پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں دونوں خاندانوں سے ایک، ایک فرد گولیوں کا نشانہ بن کے موقعے پر جاںبحق ہوئے، واقع کے فورا بعد پولیس پہنچی جہاں انہوں ایک شخص کو گرفتار کر کے مزید ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے.

لاہور،پرتشدد کاروائیوں میں ملوث 670 شرپسند عناصر گرفتار
کیپٹل سٹی پولیس آفیسر لاہوربلال صدیق کمیانہ کی ہدایت پر پولیس نے قومی املاک کو نقصان پہنچانے، اداروں پر حملہ آور ہونے اور پرتشدد کارروائیوں میں ملوث 670 شرپسند عناصر کو گرفتار کر لیا ہے۔ان شر پسند عناصر نے لاہور پولیس کے زیر استعمال 22 گاڑیوں کی توڑ پھوڑ کی اور متعدد گاڑیوں کو نذر آتش کیا۔
سی سی پی او لاہوربلال صدیق کمیانہ کے حکم پر شر پسند عناصر کے خلاف 34ایف آئی آرز درج کی گئی۔ ان مقدما ت میں کینٹ ڈویژن میں 16،ماڈل ٹاؤن ڈویژن میں 10مقدما ت،سول لا ئنز ڈویژن میں 7مقدمات جبکہ صدرڈویژن میں 01 مقدمہ درج کیا گیا۔ سی سی پی او لاہور نے کہا ہے کہ شرپسند عناصر کے ساتھ کوئی نرمی روا نہیں رکھی جائے گی اور سرکاری و نجی املاک، قومی اداروں اور پولیس پر حملہ کرنے والے عناصر کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی ،
صوبائی دارلحکومت میں والدین کے واٹس اپ گروپس میں امن و امان کی صورتحال کے حوالے سے پھیلائی جانے والی افواہوں میں قطعی کوئی صداقت نہیں ہے۔ ترجمان لاہور پولیس نے کہا کہ صوبائی دارلحکومت میں امن و امان اور سکیورٹی کی صورتحال بالکل نارمل ہے۔ تمام سماجی، معاشی، تعلیمی سرگرمیاں،تعلیمی اداروں میں امتحانات اور تدریسی سرگرمیاں معمول کے مطابق جاری ہیں۔انہوں نے کہا کہ شہری اور والدین شر پسند عناصر کی پھیلائی گئی افواہوں پر ہر گز دھیان نہ دیں۔ترجمان نے مزید کہا کہ عوام کسی غیر قانونی سرگرمی میں حصہ نہ لیں اور قانون کااحترام کریں
دوسری جانب سربراہ لاہور پولیس ایڈیشنل آئی جی بلال صدیق کمیانہ کی ہدایت پرصوبائی دارلحکومت میں لوگوں کے جان و مال کے تحفظ اور امن عامہ کو برقرار رکھنے کے لیے پولیس نے رواں سال میں اب تک 2663سرچ آپریشنز کئے ہیں۔یہ بات ترجمان لاہور پولیس نے بتائی۔ترجمان نے بتایا کہ سی سی پی اوکی ہدایت پر شروع کیے گئے سرچ آپریشنز کے دوران مختلف علاقوں میں 59585گھروں،32180کرایہ داروں اور251832 افراد کو چیک کیا گیا اور ان کے کوائف کی تصدیق کی گئی۔ان سرچ آپریشن کے دوران کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر489 مقدمات بھی درج کیے گے اور منشیات کے 12 مقدمات کے اندراج کے علاوہ مختلف تھانوں میں ناجائز اسلحہ کے 18مقدمات درج کئے گئے۔
ترجمان نے کہا ہے کہ یہ سرچ آپریشنز لاہور پولیس کے اس عزم کا اظہار ہیں کہ صوبائی دارلحکومت میں عوام کو پر امن ماحول مہیا کیا جائے اور شرپسنداور جرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی کے لئے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لائے جائیں۔سی سی پی او کی ہدایت پر امن عامہ یقینی بنانے کے لئے سرچ آپریشنز باقاعدگی سے جاری ہیں اور اس حوالے سے پولیس افسران و اہلکاروں کوخصوصی ہدایت ہے کہ وہ سرچ آپریشنز کے دوران شہریوں سے خوش اخلاقی سے پیش آئیں
سائبرکرائم کے ملزم پکڑنے کیلئے ہمارے پاس یہ چیز نہیں،ڈائریکٹر سائبر کرائمز نے ہاتھ کھڑے کر دیئے
پاکستان میں سائبر کرائم میں مسلسل اضافہ،ہراسمنٹ کی کتنی شکایات ہوئیں درج؟
سات سالہ گھریلو ملازمہ کو استری سے جلانے پر ملزمان میاں بیوی گرفتار

کراچی :فائرنگ کے مختلف واقعات میں دو خواتین سمیت چار افراد جاں بحق
کراچی میں رات گئے فائرنگ کے مختلف واقعات میں دو خواتین سمیت چار افراد جاں بحق ہوگئے۔
باغی ٹی وی: کراچی میں رات گئے چند گھنٹوں میں مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات پیش آئے جس میں 2 خواتین سمیت 5 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے فائرنگ کے واقعات ملیر، سرجانی ٹاؤن، ڈیفنس اور بلدیہ ٹاؤن میں پیش آئے۔
کراچی: پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی کیلئے ایک ہزار افراد پر مشتمل کار ریلی
ملیر سعودآباد میں شادی کی تقریب میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا گلشن سُرجانی میں ملزمان نے کار پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق ہوگئے جن کی شناخت نہ ہوسکی جب کہ ڈیفنس فیز 6 میں گھر میں گن صاف کرتےہوئےگولی چلنے سے خاتون جاں بحق ہوئی۔
بلدیہ گلشن غازی میں گھر میں فائرنگ سے خاتون جاں بحق ہوگئیں پولیس کے مطابق مقتولہ کو دیور نے قتل کیا اور واردات کے بعد فرارہو گیا۔
نیب حراست میں بھی عمران خان ان سے رابطے میں تھے،بابر اعوان
دوسری جانب کراچی میں واٹر پمپ کے قریب پولیس نے دکان پر چھاپا مار کر چھپایا گیا غیر قانونی اسلحہ برآمد کرلیا سی ٹی ڈی کے مطابق دکان سے برآمد ہونے والا اسلحہ ایم کیو ایم لندن کے کارندوں کا ہے۔ اسلحہ میں نائن ایم ایم پستول،رائفل اور رپیٹر شامل ہیں، مرکزی ملزم موقع سے فرار ہوگیا۔
نادرا نے جنسی مجرموں کی قومی رجسٹری کا اجرا کر دیا

لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
لندن: پاکستان کے سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کے نام پر لندن میں نامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں۔
باغی ٹی وی : نواز شریف کے لندن آفس کی طرف سے جاری کیےگئے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سٹی آف لندن پولیس نے معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہیں، اس کام کا مقصد جرائم کرکے ان کا تعلق نواز شریف سے جوڑنا ہوسکتا ہے۔
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے افغان اور چینی وزرائے خارجہ کی ملاقات
نوازشریف لندن آفس کے ذمہ دار خرم بٹ نے پولیس کو خدشات سے آگاہ کر دیا ہے نواز شریف کے نام رجسٹرڈ گاڑیاں دہشت گردی اور دھوکہ دہی میں استعمال ہوسکتی ہیں،گاڑیوں کی تفصیل متعلقہ محمکمہ ڈی وی ایل اے نے ایون فیلڈ کو بھیجیں، مارچ میں نواز شریف آفس نےڈرائیور اینڈ وہیکل لائسنسنگ ایجنسی (ڈی وی ایل اے ) کو فراڈ سے آگاہ کر دیا تھا –
خرم بٹ کا کہنا ہے کہ پریل 2023 میں ایک اور گاڑی نواز شریف کے نام پر رجسٹر ہوئی، ان کے نام تیسری گاڑی کا ٹریفک جرمانے کے وقت پتہ چلا دوسروں کے نام پر گاڑی رجسٹر کرانے والے جلد پکڑے جائیں گے، پولیس کو بتایا ہے کہ پی ٹی آئی کے سپورٹرز اس فراڈ میں ملوث ہو سکتے ہیں۔
اس حوالے سے لندن پولیس کا کہنا ہے کہ نواز شریف لندن آفس کی گاڑیوں کی رجسٹریشن سے متعلق شکایت پر تحقیقات کر رہے ہیں پولیس نے تصدیق کی کہ نواز کے لندن آفس کی جانب سے پولیس کو رپورٹ کرنے کے بعد تحقیقات کا آغاز کیا گیا کہ ان کے نام پر تین مختلف گاڑیاں رجسٹرڈ ہیں اور کوئی جرم کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔
قبول نہیں کرتے کہ سعودی عرب کو ہمارا دشمن سمجھا جائے،ایران
نجی خبررساں ادارے کے مطابق یہ گاڑیاں مارچ اور اپریل میں رجسٹرڈ ہوئیں۔ نواز کے دفتر نے سٹی آف لندن پولیس کے ساتھ ساتھ ڈرائیور اینڈ وہیکل لائسنسنگ ایجنسی (ڈی وی ایل اے ) کو بھی اس وقت آگاہ کیا جب اسے ڈی وی ایل اے کی طرف سے ایون فیلڈ فلیٹس پر پوسٹل مواصلت موصول ہوئی کہ ایک گاڑی نمبر BF06NWC "میاں محمد نواز شریف” کے نام پر رجسٹرڈ ہے۔
جب مارچ میں نواز کے دفتر نےڈی وی ایل اے کو بتایا کہ یہ ایک فراڈ ہے اور نہ صرف یہ کہ ان کا نام غلط لکھا گیا ہے، بلکہ کوئی نواز کا نام استعمال کر کے فراڈ اور جرم کرنے کی کوشش کر رہا ہے، ڈی وی ایل اے کے ایک انفورسمنٹ افسر نے جواب دیا کہ آپ کی فراہم کردہ معلومات کو دیکھتے ہوئے ہم معاملے کی مزید تفتیش کریں گے، جیسے ہی یہ تحقیقات مکمل ہوں گی ہم آپ کو آگاہ کریں گے۔
اسلام آباد: دفعہ 144کی خلاف ورزی پر تحریک انصاف کے خلاف مقدمہ درج
ایک اور گاڑی جس کا رجسٹریشن نمبر MM07MUB ہے اپریل میں نواز کے نام پر رجسٹرڈ کیا گیا تھا۔ اس کی اطلاع ڈی وی ایل اے اور پولیس کو بھی دی گئی۔
ڈی وی ایل اے کی طرف سے 6 اپریل کو نواز شریف کو دیئے گئے جواب میں کہا گیا کہ مذکورہ گاڑی کے لیے آپ کو بھیجی گئی دستاویزات واپس کرنے کے لیے آپ کا شکریہ۔ مجھے افسوس ہے کہ آپ سے اس طرح رابطہ کیا گیا ہے میں نے ریکارڈ چیک کیا ہے اور کسی وجہ سے ہمیں فراہم کردہ درخواست فارم پر آپ کا نام اور پتہ درج تھا۔ اب میں نے گاڑی کے ریکارڈ سے آپ کی تفصیلات ہٹا دی ہیں۔ تاہم، آپ کو دھوکہ دہی کے دعوے کے حوالے سے پولیس سے بات چیت جاری رکھنی چاہیے۔
ساس نے حاملہ بہو کو زندہ جلا دیا

ساس نے حاملہ بہو کو زندہ جلا دیا
بغداد: عراق میں ساس نے حاملہ بہو پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی،جس سے اس کے جسم کا 65 فیصد حصہ جھلس گیا۔
باغی ٹی وی : عرب میڈیا کے مطابق عراق کی کمشنری النجف میں ساس بہو کا تنازعہ اتنا بڑھا کہ ساس نے 21 سالہ حاملہ بہو پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی، واقعے کے وقت بہو باورچی خانے میں کھانا تیار کر رہی تھی آگ لگنے سے خاتون کے جسم کا 65 فی صد حصہ جھلس گیا، ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ خاتون کے جلنے کے زخم تیسرے درجے کے ہیں۔
حـ * ـرقها بالبنزين وهي حامل.. جريمة تهز #النجف وأهل الضحية يؤكدون: الشرطة أخذت إفادة الجاني وتركت المجني عليها | تقرير : محمد الغالبي
تستمر مسلسل العنف الاسري في العراق ولازالت الحكومة متغاضيه لاتسمع لاصواتنا ونشر قصص تعذيب وانتهاك النساء عن طريق ذكور المجتمع المنفلتين الذين… pic.twitter.com/LWVJDHfn7j
— Iraqi Women Rights (@iwro_org) April 30, 2023
لاہور:مبینہ پولیس مقابلے میں پولیس اہلکار کے قتل میں ملوث ملزمان ہلاک
حاملہ خاتون، جس کا نام ظاہر نہیں کیا گیا ہے، نجف صوبے میں اپنے گھر میں کھانا پکا رہی تھی، بھائی کے بیان کے مطابق اچانک اس نے محسوس کیا کہ اس کے کپڑوں پر کوئی سیال مادہ چھڑکا جا رہا ہے، جوں ہی وہ پلٹی اسی لمحے اس کا جسم آگ کی لپیٹ میں آ گیا۔
عراقی حکام ابھی تک اس واقعے کی تحقیقات کر رہےہیں جس کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہو سکیں جبکہ ذرائع نے بتایا کہ واقعہ کے وقت متاثرہ خاتون کا شوہر، سسر اور بہنوئی وہاں موجود تھے تاہم شوہر اور اس کی والدہ اس کے بعد نامعلوم مقام پر فرار ہو گئے۔
ٹیکساس کے شاپنگ مال میں فائرنگ،8 افراد ہلاک اور 9 زخمی
مقامی میڈیا آؤٹ لیٹ نے بتایا کہ تھرڈ ڈگری جلنے سے نوجوان خاتون کے جسم کا 65 فیصد سے زیادہ حصہ متاثر ہوا۔ اس کی صحت یا جنین کے بارے میں ابھی تک کوئی اپ ڈیٹ سامنے نہیں آیا ہے ذرائع کا کہنا تھا کہ واقعے کے وقت متاثرہ خاتون کا شوہر، سسر اور بہنوئی بھی وہاں موجود تھے۔
اور ایسے جرائم کرنے والوں کو روکنے کا مطالبہ کیا، خاص طور پر چونکہ عراق میں گھریلو تشدد کے جرائم میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہےعام لوگ ساس کے رویے پر تنقید کر رہے ہیں ساس اپنی بہو کو جلا کر موقع سے فرار ہو گئی تھی، متاثرہ خاتون کے اہل خانہ کی جانب سے رپورٹ کے بعد پولیس نے ساس کا بیان ریکارڈ کرکےانھیں جانےکی اجازت دے دی۔
گوجرہ :کار میں شارٹ سرکٹ سے آگ بھڑک اٹھی ،تین افراد کی دھوئیں سےحالت غیر

لاہور:مبینہ پولیس مقابلے میں پولیس اہلکار کے قتل میں ملوث ملزمان ہلاک
لاہور کے علاقوں شاہدرہ ٹاؤن اور مناواں میں مبینہ پولیس مقابلے ہوئے جن میں 4 ملزمان ہلاک اور 2 فرار ہوگئے۔
باغی ٹی وی: پولیس کا کہنا ہے کہ شاہدرہ میں فائرنگ سے بھتہ خور شوٹر اور ڈاکو فیضان عرف جگا اور علی رضا ہلاک ہوئے مناواں مقابلے میں ہلاک ملزمان کی شناخت شیرگل اور شوکت کے نام سے ہوئی ہےملزمان نے چند روز قبل پولیس ملازم نوید کو شہید کیا تھا۔
ٹیکساس کے شاپنگ مال میں فائرنگ،8 افراد ہلاک اور 9 زخمی
دوسری جانب کراچی کے علا قے اورنگی ٹاؤن میں شہریوں کے تشدد سے 2 مبینہ ڈاکو ہلاک جبکہ ایک ڈاکو شدید زخمی ہوگیا،پولیس کے مطابق ملزمان موٹرسائیکل پر شہریوں سے لوٹ مار کر رہے تھے اس دوران شہریوں نے تینوں ڈاکوؤں کو پکڑلیا اور ان پر شدید تشدد کیا۔
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے افغان اور چینی وزرائے خارجہ کی ملاقات
پولیس کے مطابق تشدد سے2 ڈاکو ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوگیا پولیس کی جانب سے ہلاک اور زخمی ڈاکو کی شناخت کی جا رہی ہے ہلاک ڈاکوؤں نے پکڑے جانے سے پہلے اورنگی 14سی سے موٹر سائیکل چوری کی تھی۔
وادی ہنزہ میں زلزلے کے جھٹکے
قبل ازیں گزشتہ روز بھی کراچی کے علاقے خیابان شمشیر میں پولیس مقابلے کے دوران دو مبینہ ڈاکو ہلاک ہوئے ڈاکووں نے پولیس پارٹی کو دیکھ کر فائرنگ شروع کردی جس کی جوابی کارروائی میں دونوں ڈاکو زخمی ہوگئےپولیس کا کہنا تھا کہ اسپتال منتقلی ک دوران دونوں دم توڑ گئے، ہلاک ملزمان کا کرمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے۔
توہین مذہب کا الزام،پی ٹی آئی ریلی میں پرتشدد ہجوم کے ہاتھوں شہری قتل

کچے کے علاقوں میں آپریشن جاری،ملزمان کے 7 ٹھکانوں کو نذر آتش
رحیم یار خان اور راجن پور کے کچے کے علاقوں میں پنجاب پولیس کا آپریشن جاری ، پولیس نے ملزمان کے 7 ٹھکانوں کو نذر آتش کردیا گیا۔
باغی ٹی وی: پولیس کےمطابق اب تک سات خطرناک مجرموں کےٹھکانوں کاخاتمہ کردیاگیا ہے پولیس کےمطابق کریمنلز نذیرلاٹھانی، ارشاد لاٹھانی، شبیرا لاٹھانی، فریدا کوکانی ، اسحاق جھوبرا سکھانی ، عبداللہ سکھانی اور حافظ مہر دین سکھانی کے ٹھکانوں کو نذر آتش کردیا گیا ہے۔
سکیورٹی خدشات کے پیش نظر پشاور میں تین روز کیلئے دفعہ 144 نافذ
پولیس کی جانب سے کچہ کے علاقوں میں مجرموں کے ٹھکانوں کو ختم کرنے کے بعد متعدد کیمپس قائم کر دئیے گئے ہیں اندرونی علاقوں میں دیگر خفیہ ٹھکانوں کے خاتمے کے لیے پیش قدمی جاری ہے کچہ کے داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ شروع کر کے سنائپر تعینات کردیئے ہیں کچے کے علاقوں میں پولیس گشت کررہی ہے داخلی اورخارجی راستوں پرناکہ بندی کی گئی ہے اورآنےجانےوالوں کی چیکنگ بھی کی جا رہی ہے۔
لاہور: نامعلوم افراد مبینہ اجتماعی زیادتی کے بعد لڑکی کو سڑک پر پھینک کر فرار
ترجمان نےبتایا ہے کہ پولیس کچے کے ڈاکوؤں کے خلاف پیش قدمی جاری رکھے ہوئے ہےڈاکوؤں کے خفیہ ٹھکانوں پر ٹارگٹڈ کارروائیاں بھی جاری ہیں آپریشن میں 3 ڈاکو ہلاک اور 28 کو گرفتار کیا گیا ہے جبکہ ان سے اسلحہ بھی آمد ہوا ہے۔
مسافروں سے لوٹ مار میں مصروف بدنام زمانہ ڈاکو پولیس کی فائرنگ سے ہلاک
دوسری جانب ڈی پی او محمد ناصر سیال نے بتایا ہے کہ راجن پور میں پولیس کے دستوں نے کچہ میانوالی ون کا کنٹرول حاصل کر لیا ہے کچہ میانوالی ون میں ڈاکوؤں کے ٹھکانوں، کمین گاہوں کو تباہ کر دیا گیا اور علاقے میں پولیس چوکیاں قائم کر دی گئی ہیں یہاں اب تک 4 ڈاکو ہلاک، 8 زخمی ہوئے ہیں جبکہ 5 ڈاکوؤں کو اسلحے سمیت گرفتارکیاگیا ہے جبکہ ڈاکوؤں کے 20 سہولت کار بھی گرفتارکیے جا چکے ہیں۔
گھوٹکی:ڈاکوؤں نے دو افراد کو اغوا کرلیا،دو افراد مزاحمت پر زخمی

لاہور: نامعلوم افراد مبینہ اجتماعی زیادتی کے بعد لڑکی کو سڑک پر پھینک کر فرار
لاہور:نامعلوم افراد مبینہ زیادتی کے بعد لڑکی کو نیم بے ہوشی کی حالت میں سڑک پر پھینک کر فرار ہو گئے۔
باغی ٹی وی: پولیس کے مطابق ی متاثرہ لڑکی کولاہور کے علاقے کاہنہ کے جھیڈو گاؤں کے قریب سڑک پر پھینکا گیا،پولیس نے اہل علاقہ کی اطلاع پر لڑکی کو تحویل میں لے کر اسپتال منتقل کر دیا حقائق میڈیکل رپورٹ اور تفتیش کے بعد سامنے آئیں گے۔
کوئٹہ :19گھنٹے کی بندش کے بعدقومی شاہراہ کو بحال ،ٹریفک کی روانی شروع
ابتدائی بیان میں لڑکی کا کہنا تھا کہ دو لڑکوں نے مبینہ طور اس سے زیادتی کی، جب اس کی حالت غیر ہوئی تو سڑک پر پھینک کر فرار ہو گئے۔
دوسری جانب جنوبی چھاؤنی، ایئر پورٹ روڈ پر 2 تیز رفتار گاڑیوں کی 2 موٹر سائیکلوں کو ٹکر کے نتیجے میں باپ بیٹی سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئےجاں بحق ہونے والوں میں 35 سالہ عامر اور اس کی بیٹی 5 سالہ ایمان فاطمہ شامل ہیں،80 سالہ موٹر سائیکل سوار محمد سعید بھی ٹریفک حادثے کے دوران دم توڑ گیا، متوفین کی میتیں مردہ خانے منتقل کر دی گئی ہیں۔
میہڑ: نجی ہسپتال میں دوران اپریشن خاتون جاں بحق،ورثاء کا لاش روڈ پر رکھ کراحتجاج
پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کا سبب بننے والے دونوں کار سوار گاڑیوں سمیت فرار ہو گئے جن کی سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے تلاش کی جا رہی ہے۔

مسافروں سے لوٹ مار میں مصروف بدنام زمانہ ڈاکو پولیس کی فائرنگ سے ہلاک
خیرپور میں مسافروں سے لوٹ مار کرنے والے ڈاکوؤں میں سے ایک ڈاکو پولیس کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔
باغی ٹی وی: پولیس کےمطابق خیرپور کے علاقے رانی پور میں شاہانی پل کے قریب روڈ بلاک کرکے ڈاکو مسافروں سے لوٹ مار کررہے تھے کہ ایک مسافر نے پولیس کو اطلاع کردی۔
کراچی:3 مزلہ رہائشی عمارت میں آگ لگنے سے بچوں سمیت 7 افراد زخمی
پولیس کے پہنچنے پر ڈاکوؤں سے مقابلے میں بدنام زمانہ ڈاکو غلام سرور مارا گیا جبکہ اس کے ساتھی ڈاکو اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے ہلاک ڈاکو سے اسلحہ،مسروقہ رقم اور موبائل فون برآمد کرلیا گیا، مارا گیا ڈاکو، ڈکیتی، اغوا برائے تاوان، چوری اور پولیس مقابلوں سمیت متعدد سنگین مقدمات میں مطلوب تھا۔
سیالکوٹ :ایف آئی اے کی سمبڑیال ائرپورٹ پر کارروائی، جعلی ریزیڈنٹ کارڈ پر جرمنی جانے …
دوسری جانب کراچی کے علاقے بلدیہ میں جھگڑے کے دوران سابق پولیس اہلکار نے فائرنگ کرکے نوجوان کو قتل کردیامقتول ماجد حسین نجی اسپتال میں او ٹی ٹیکنیشن تھا پولیس نے فائرنگ میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا ہے، ملزم اسلم محکمہ پولیس کا ریٹائرڈ سب انسپکٹر ہے۔
ٹیکساس میں شور سے روکنے پربچے سمیت 5 افراد قتل
پولیس کے مطابق جھگڑے کے دوران ملزم نے فائرنگ کرکے ماجد کو قتل کیا ہے اور گرفتار ملزم سے مزید پوچھ گچھ کر رہے ہیں جبکہ لاش کو عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ماجد کو سینے پر گولی ماری گئی ہے جبکہ نوجوان پر فائرنگ سے قبل تشدد بھی کیا گیا اور فون کرکے بلوایا گیا تھا۔
گھوٹکی:ڈاکوؤں نے دو افراد کو اغوا کرلیا،دو افراد مزاحمت پر زخمی








