Baaghi TV

Tag: کرائے

  • پی آئی اے کا کرایوں میں خصوصی رعایت دینے کا اعلان

    پی آئی اے کا کرایوں میں خصوصی رعایت دینے کا اعلان

    پی آئی اے نے پیرس سے پاکستان آنے والے مسافروں کیلئے کرایوں میں 10 فیصد رعایت دینے کا اعلان کر دیا۔

    ترجمان پی آئی اے نے کہا ہے کہ پاکستان کے مختلف شہروں کا رخ کرنے والے مسافروں کو کرایوں میں 10 فیصد ڈسکاؤنٹ دیا جائے گا پیشکش کا مقصد مسافروں بالخصوص سمندر پار پاکستانیوں کیلئے سفر کو آسان اور سستا بنانا ہےخصوصی رعایت کا فائدہ اٹھا کر مسافر 10 فروری تک اپنی بکنگ کروا سکتے ہیں، ترجمان کے مطابق رعایت یکم سے 10 مارچ اور یکم سے 15 مئی کے درمیان دستیاب ہوگی۔

    آئی سی سی پلیئرز رینکنگ ،صائم ایوب نے تمام آل راؤنڈر کو پیچھے چھوڑ دیا

    ایپسٹین فائلز سےمیری ازدواجی زندگی کے نہایت تکلیف دہ لمحات دوبارہ یاد آ گئے ،میلنڈا گیٹس

    پنجاب پولیس: اصلاحات، قیادت اور تسلسل کی امید، تجزیہ : شہزاد قریشی

  • پاکستان ریلوے نے کرایوں میں اضافہ کر دیا

    پاکستان ریلوے نے کرایوں میں اضافہ کر دیا

    پاکستان ریلوے نے ایکسپریس، فریٹ ٹرینوں اور سیلونز کے کرایوں میں اضافہ کر دیا ہے۔

    ترجمان ریلوے کے مطابق ایکسپریس ٹرینوں اور سیلونز کے کرایوں میں 3 فیصد جبکہ فریٹ ٹرینوں کے کرایوں میں 4 فیصد اضافہ کیا گیا ہےکرایوں میں اضافے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے اور یہ اضافہ 20 جون 2025 سے نافذ العمل ہوگا اضافے کا مقصد ریلوے کے آپریشنل اخراجات میں توازن پیدا کرنا اور خدمات کی بہتری کے لیے وسائل بڑھانا ہے۔

    ڈیجیٹل اکانومی اور کیش لیس معیشت کیلئے اعلیٰ سطحی کمیٹی قائم

    خیال رہے کہ حکومت نے 16 جون کو پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 80 پیسے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 95 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا تھا
    قیمتوں میں اضافے کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 258 روپے 45 پیسے ہوگئی جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل فی لیٹر 262 روپے 59 پیسے کا ہوگیا۔

    حکومت کا سولرپینل پر عائد ٹیکس میں کمی لانے کا فیصلہ

    ٹیکس نیٹ کو وسیع کرنے کے لیے سخت اقدامات کا اعلان

  • پی آئی اے کا کینیڈا اور پیرس سے کرایوں میں کمی کا اعلان

    پی آئی اے کا کینیڈا اور پیرس سے کرایوں میں کمی کا اعلان

    لاہور: پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن نے رمضان المبارک اور عیدالفطر کیلئے دو بین الاقوامی روٹس کے کرایوں میں نمایاں رعایت کا اعلان کر دیا ۔

    باغی ٹی وی : ترجمان قومی ایئرلائن کے مطابق پی آئی اے نے ٹورنٹو کینیڈا سے کراچی کے ٹکٹوں پر 10 فیصد جبکہ پیرس ( فرانس ) سے اسلام آباد کا سفر کرنیوالوں کے لیے کرایوں میں 15 فیصد رعایت کا اعلان کیا ہے ٹورنٹو سے کراچی جانے والے مسافر 31 مارچ تک اس پیشکش سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں جس کی بکنگ 10 مارچ تک کرانا ہو گی جبکہ پیرس سے ٹکٹوں کے لیے 2 مارچ تک بکنگ کی جا سکتی ہےمسافر 28 فروری سے 16 مارچ تک اس آفر سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں، مسافر آن لائن بکنگ بھی کر سکتے ہیں۔

    رمضان المبارک میں بینکوں کے نئے اوقات کار کا اعلان

    خفیہ دستاویزات کیس،ایف بی آئی نےقبضہ میں لیا سامان ٹرمپ کو واپس کردیا

    غزہ جنگ بندی معاہدہ:اسرائیل نے امریکی تجویز منظور کر لی،حماس کا توسیع سے انکار

  • ٹرانسپورٹ کرایوں میں خودساختہ اضافہ

    ٹرانسپورٹ کرایوں میں خودساختہ اضافہ

    قصور
    مہنگائی کا نیا طوفان،کرایوں میں خودساختہ اضافہ ،ٹرانسپورٹروں کی من مانیاں،شہری سخت پریشان

    تفصیلات کے مطابق قصور ضلع بھر میں مہنگائی کا نیا طوفان آ گیا ہے جس کے باعث غریب و سفید پوش طبقے کا سانس لینا بھی محال ہو چکا ہے
    بلیک مارکیٹنگ مافیا و ناجائز منافع خور بے لگام ہو چکے ہیں جنہیں قابو کرنا یا تو حکومت کے بس کی بات نہیں یا پھر ان کو کھلے عام چھٹی دے رکھی ہے کہ جو مرضی کرو
    اپنی مانیاں کرتے ہوئے ٹرانسپورٹوں نے کرایوں میں اضافہ کر دیا ہے جس کے باعث مہنگائی کے مارے لوگ مذید پریشان ہو گئے ہیں
    قصور سے رائیونڈ کا فاصلہ 27 کلومیٹر ہے اور اتنے فاصلے کا کرایہ 100 روپیہ فی سواری لیا جا رہا ہے نیز ٹویوٹا ہائی ایس میں ناجائز سیٹیں لگا کر 16 سیٹ والی گاڑی کو 22 سیٹوں والی گاڑی بنایا گیا ہے
    اس سب کے باوجود بھی انتطامیہ محض خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہی ہے
    لوگوں کا کہنا ہے کہ گورنمنٹ کی رٹ محض غریب غرباء پہ ہی لاگو ہوتی ہے آج دن تک کسی صاحب ثروت بندے کو حکومتی رٹ کا احترام کرتے نہیں دیکھا گیا اس کا جب جی چاہتا ہے وہ اپنی من مانی کر گزرتا ہے اسے گورنمنٹ کا کوئی ڈر خوف نہیں

  • پاکستان ریلوے نے کرایوں میں اضافہ کر دیا

    پاکستان ریلوے نے کرایوں میں اضافہ کر دیا

    لاہور:پاکستان ریلوے نے گرین لائن ٹرین کے علاوہ دیگر تمام ٹرینوں کی تمام کلاسز کے کرایوں میں 8 فیصد اضافے کا فیصلہ کرلیا۔

    باغی ٹی وی: ریلوے حکام کے مطابق ڈیزل کی قیمتوں میں حالیہ 15 فیصد اضافے سے پاکستان ریلوے پر یومیہ 11.725 ملین روپے کا اضافی بوجھ پڑا ہے، آپریشن کی بلا تعطل فراہمی کے لیے ادارے کے لیے کرایے کو ریشنلائز کرنا ناگزیر ہو چکا ہے۔

    پنک بس سروس کا کرایہ 7 روز نہیں لیا جائے گا،شرجیل میمن

    ریلوے حکام کے مطابق ریلوے انتظامیہ نے گرین لائن ٹرین کے علاوہ تمام ٹرینوں کی تمام کلاسز کرایوں میں 8 فیصد اضافے کا فیصلہ کیا ہے اور یہ اضافہ فوری طور پر نافذ العمل ہو گا۔

    دوسری جانب گزشتہ روز اجلاس میں حکام نے قراقرم ایکسپریس کو بھی گرین لائن کی طرز پر اپ گریڈ کرنے کی ہدایت کی ہےباقی ٹرینوں کو بھی بتدریج اپ گریڈ کیا جائے گا علاوہ ازیں ریلوے لینڈ پر قائم دکانوں کی آکشن پر بریفنگ دی گئی اور پالیسی پر نظر ثانی کی ہدایت کی گئی-

    آئندہ 5 ماہ کیلئے بجلی کی قیمتوں میں مرحلہ وار اضافے کی تجویز دے دی گئی

  • پاکستان ریلوے نے 3 ٹرینوں کے کرائے بڑھا دیئے

    پاکستان ریلوے نے 3 ٹرینوں کے کرائے بڑھا دیئے

    راولپنڈی: پاکستان ریلوے نے 3 ٹرینوں کے کرائے بڑھا دیئے-

    باغی ٹی وی : پاکستان ریلوے نے 3 ٹرینوں کے کرائے بڑھا دیے جبکہ نجی شعبے میں دی گئی4 ٹرینوں کو واپس سرکاری کنٹرول میں کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    موسمی تبدیلیوں نے پاکستان کے لیے خطرے کی گھنٹی بجادی، ماحول سے متعلق مسائل کی سنگینی میں اضافہ

    راولپنڈی سے کراچی کیلیے تیز گام کا اکانومی کلاس ٹکٹ 2000 روپے سے بڑھا کر 3500 روپے کردیا ہے، راولپنڈی سے لاہور ریل کار کا کرایہ 500 روپے سے بڑھا کر950روپے کر دیا گیا ہے، جعفر ایکسپریس کا کرایہ راولپنڈی سے کوئٹہ 2860 روپے سے بڑھا کر 3700 روپے کر دیا گیا ہے اس پر عملدرآمد کا بھی آغاز ہو گیا ہے۔

    پاکستان ریلوے نے نجی شعبہ میں دی گئی مہر ایکسپریس، بہاؤالدین زکریا ایکسپریس، فرید ایکسپریس اور بلال ایکسپریس رواں ماہ کے آخر پر واپس سرکاری کنٹرول میں لے رہا ہے جس کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔

    پاکستان کے20 غریب ترین اضلاع کی ترقی کیلئے 5 سالہ منصوبے کا آغاز


    گزشتہ روز وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی زیر صدارت اجلاس ہوا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ 20 نومبر کو جعفر ایکسپریس مچھ اسٹیشن تک بحال ہو جائےگی مچھ سے کوئٹہ تک مسافروں کوبسوں پہ بھجوایا جائےگا بلوچستان حکومت سیکیورٹی فراہم کرے گی مسافروں کی حفاظت کیلیے ٹرین کو انجینئرنگ ریسٹرکشنز کے ساتھ چلایا جائے گا-

    اجلاس میں کہا گیا تھا کہریلوے اسٹیشنز کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کے لیے ریوائزڈ پی سی ون کی جلد منظوری لی جائےٹرینوں کی ارننگ اور آکیوپینسی بارے بریفنگ، ایک ایک ٹرین کی ایویلیوایشن ہو گی پشاور ڈویژن میں ریلوے زمینوں پر تجاوزات کے خلاف بھرپور ایکشن کا فیصلہ، ڈی ایس کو ٹاسک دے دیا گیا سکھر ڈویژن میں انجینئرنگ ریسٹرکشنز کم کرنے کے لیے ٹیکنیکل ٹیم کو رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی-

    ورلڈ کپ فائنل سے قبل وزیراعظم شہباز شریف کا قومی ٹیم کے نام پیغام

  • محکمہ ریلوے نے ٹرینوں کی تمام کلاسوں کے کرایوں میں اضافہ کردیا

    محکمہ ریلوے نے ٹرینوں کی تمام کلاسوں کے کرایوں میں اضافہ کردیا

    لاہور: ریلوے حکام نے ٹرین آپریشن کی بحالی کے ساتھ ہی ٹرینوں کی تمام کلاسوں کے کرایوں میں اضافہ کردیا۔

    باغی ٹی وی : ریلوے انتظامیہ کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق کراچی اور پشاور کے درمیان براستہ لاہور چلنے والی خیبر میل ٹرین کی اے سی سلیپر کلاس کا کرایہ 11000 اے سی بزنس کلاس کا کرایہ بڑھا کر8000 روپے اے سی سٹینڈرڈ کلاس کا کرایہ بڑھا کر7000 روپے اور اکانومی کلاس کا کرایہ بڑھا کر 3000 روپے کردیا گیا ہے۔

    لاہور سے براستہ فیصل آباد کراچی کے درمیان چلنے والی قراقرم ایکسپریس ٹرین کی اے سی بزنس کلاس کا کرایہ بڑھا کر7000 روپے کردیا گیا ہے اور قراقرم ٹرین کی اکانومی کلاس کا کرایہ 3000 روپے کیا گیا ہے۔

    کراچی ایکسپریس ٹرین کا لاہور اور کراچی کے درمیان اے سی سلیپر کلاس کا کرایہ بڑھا کر9000 روپے ا اے سی بزنس کلاس کا کرایہ بڑھا کر7000 روپےاے سی سٹینڈرڈ کلاس کا کرایہ بڑھا کر 5000 روپے اور اکانومی کلاس کا کرایہ بھی بڑھا کر 3000 روپے کردیا گیا ہے۔

    پشاورسےبراستہ راولپنڈی فیصل آباد کراچی کےدرمیان چلنےوالی رحمان بابا ایکسپریس ٹرین کی اےسی بزنس کلاس کا کرایہ بڑھا کر7000 روپے اے سی سٹینڈرڈ کلاس کا کرایہ بڑھا کر 5000 روپے اور اکانومی کلاس کا کرایہ بڑھا کر 3000 روپے کردیا گیا ہے۔

    لاہور اور کراچی کے درمیان براستہ ساہیوال چلنے والی پاک بزنس ایکسپریس ٹرین کی اے سی بزنس کلاس کا کرایہ بھی بڑھا کر7000 روپے اے سی سٹینڈرڈ کلاس کا کرایہ بڑھا کر 5000روپے اور اکانومی کلاس کا کرایہ بھی بڑھا کر 3000 روپے ہو گیا ہے۔

    تمام ٹرینوں کے تمام کلاسوں میں اضافہ کا اطلاق آج 2 اکتوبر سے ہو گیا ہے اس حوالے سے ملک بھر کے تمام ڈویژنل سپرنٹنڈنٹس اور ڈویژنل کمرشل آفیسر کو نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے تاکہ ان لائن اور ریلوے ریزرویشن دفاتر سے جن ٹرینوں کے کرایوں میں اضافہ کیا گیا ہے اسی مناسبت سے کرانے وصول کیے جائیں گے۔

  • عید کے ایام میں پی آئی اے کے کرایوں میں بھی کمی

    عید کے ایام میں پی آئی اے کے کرایوں میں بھی کمی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عید کے موقع پر پی آئی اے نے مسافروں کو خوشخبری سنا دی

    عید کے موقع پر پی آئی اے کے کرایوں میں کمی کی گئی ہے، کرایوں میں کمی کا اعلان وفاقی وزیر ہوا بازی خواجہ سعد رفیق نے کیا ہے،پی آئی اے کے کرایوں میں عید کے ایام میں 20 فیصد کمی کی گئی ہے ترجمان پی آئی اے کی جانب سے جاری کر دہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ کرایوں میں کمی کی ہدایت وفاقی وزیر ہوا بازی سعد رفیق کی جانب سے دی گئی ہے سہولت عید کے تین دنوں میں اندرون ملک پروازوں پر میسر ہو گی ،وفاقی وزیر ہوا بازی خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ عید کے دوران مسافروں کی سہولت کو ملحوظ خاطر رکھا جائے

    https://twitter.com/KhSaad_Rafique/status/1544976991111241729

    قبل ازیں وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے ریلوے کرایوں میں بھی کمی کا اعلان کیا تھا سعد رفیق کا کہنا ہے کہ عید کے تینوں دن تمام ٹرینوں کی تمام کلاسز کے کرایوں میں 30 فیصد کمی ہوگی۔خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ تمام ٹرینوں کی تمام کلاسز کے کرایوں میں 30 فیصد کمی کا اطلاق 10 تا 12 جولائی ہوگا

    واضح رہے کہ عید کے ایام میں مسافروں کا رش ہو جاتا ہے، عید کی چھٹیاں گزارنے کے لئے شہری گھروں کی جانب روانہ ہوتے ہیں اور بسز ، ٹرانسپورٹر منہ مانگا کرایہ وصول کرتے ہیں، عوام کو لوٹا جاتا ہے، وزیر ریلوے و وہوا بازی خواجہ سعد رفیق کی جانب سے کرایوں میں کمی اچھا فیصلہ ہے جسے عوامی حلقوں کی جانب سے سراہا گیا ہے اور کہا ہےگیا ہے کہ مہنگائی کے دور مین ایک اچھی خبر سننے کو ملی ہے، کم از کم عید کے دنوں میں سفر کرنے والوں کو تو کچھ سہولت ملی

  • ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں بھی اضافے

    ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں بھی اضافے

    ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں بھی اضافے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے بعد ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں بھی اضافے کا اعلان کر دیا گیا ہے

    پاکستان گڈز ٹرانسپورٹرز نے 40 فیصد کرایوں میں اضافے کا اعلان کر دیا ،جنرل سیکرٹری نبیل طارق کا کہنا ہے کہ آئے روز پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے کارروبار ٹھپ ہو کر رہ گئے ہیں ، لاہور سے کراچی کا کرایہ 80 ہزار روپے سے بڑھا کر ایک لاکھ دس ہزار روپے کر دیا گیا ،لاہور سے اسلام آباد کا کرایہ 60 ہزار سے 80 ہزار روپے کر دیا گیا ،لاہور سے پشاور کا کرایہ 75 ہزار سے بڑھا کر ایک لاکھ روپے کر دیا گیا مانسہرہ کا کرایہ 55 ہزار سے بڑھا کر 70 ہزار روپے کر دیا گیا ،لاہور سے ملتان کا کرایہ 40 ہزار سے بڑھا کر 50 ہزار روپے کر دیا گیا ،لاہور سے کوئٹہ کا کرایہ ایک لاکھ دس ہزار سے بڑھا کر ایک لاکھ 40 ہزار روپے کر دیا گیا،جنرل سیکرٹری نبیل طارق کا کہنا تھا کہ حکومت کو ہوش کے ناخن لینے چاہئیے کارروبار بند ہو گئے ہیں ،

    پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے،عوام پر کرایوں کا بم گرانے کی تیاری بھی جاری ہے، پبلک ٹرانسپورٹرز کی جانب سے 35 فیصد تک کرایہ بڑھانے کا امکان ہے، راولپنڈی کا کرایہ 2000 سے بڑھا کر 2250 روپے، فیصل آباد کا کرایہ 1050 سےبڑھا کر 1250 روپے ،سرگودھا کا کرایہ 950 سے بڑھا کر 1100 روپے ،پشاورکا کرایہ 2300 روپےسے بڑھا کر 2500 روپے ،مری کا کرایہ 2300 روپےسے بڑھا کر 2450 روپے ،خانیوال کا کرایہ 1500 سےبڑھا کر 1650 روپے ،کراچی کا کرایہ 4300 سے بڑھا کر 4800 روپے ،صادق آباد کا کرایہ 400 2 سے بڑھا کر 2700 روپے کئے جانے کا امکان ہے

    ن لیگ عورت مارچ کی حمایت کرے گی یا مخالفت،شاہد خاقان عباسی نے اعلان کر دیا

    خلیل الرحمان قمر لاکھوں مولویوں سے آگے نکل گیا،خادم رضوی بھی بول پڑے، مزید کیا کہا؟

    کراچی والوں کے لئے بڑی خوشخبری، کراچی سرکلرریلوے کے لیے ہوں گی 40 کوچز تیار

    پرائیوٹ کمپنی نے غریب ریل مسافروں پر مہنگائی کا بم گرا دیا

  • خواجہ سعد رفیق نے ریلوے کرائے بڑھانے کی تجویز مستردکر دی

    خواجہ سعد رفیق نے ریلوے کرائے بڑھانے کی تجویز مستردکر دی

    وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی زیر صدارت لاہور میں اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں آئندہ مالی سال کے ریلوے کے ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا گیا۔

    وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے افسران کو ہدایت کی کہ ایندھن اور بجلی کی بچت کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں فیول کے ایک ایک لٹر کی حفاظت کرنی ہے۔ وفاقی وزیر نے ہدایت کی کہ ٹرینوں کے جو پرزے پاکستان میں بن سکتے ہیں، انہیں ہر گز درآمد نہ کیا جائے۔ اجلاس میں پٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں حالیہ اضافے سے پاکستان ریلوے پر پڑنے والے آٹھ ارب کے اضافی بوجھ کے ممکنہ اثرات کا جائزہ بھی لیا گیا۔

    زرائع کے مطابق زیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے ریلوے کرائے بڑھانے کی تجویز مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرین غریب کی سواری ہے، اسے مہنگائی کے اثرات سے بچائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ خود اپنے وسائل استعمال کرتے ہوئے پٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کا بوجھ اٹھائے گا۔

    مسافروں کو سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ ٹرینوں کی تمام کیٹیگریز میں فری وائی فائی مہیا کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں اور ٹرینوں میں موجود چارجنگ پورٹس، لائٹنگ، واش رومز کے معیار، اکانومی کلاس میں پردوں اور پی او ایچ کے سٹینڈرڈز کو اپ گریڈ کیا جائے۔

    واضح رہے کہ ریلوے حکام نے ٹرینوں کے کرائے میں 5 تا 15 فی صد اضافے کی تجویز دی تھی، جس کے مطابق برانچ لائنوں پر اکانومی کلاس کے کرایوں میں 5 فی صد، مین لائنوں پر چلنے والی فاسٹ اور نان اسٹاپ ٹرینوں کے کرایوں میں 15 فی صد جب کہ مال بردار ٹرینوں کے کرایوں میں 10 فی صد اضافہ ہونا تھا۔
    علاوہ ازیں لاہور اور راول پنڈی ریل کاروں کے کرایوں کے اے سی پارلر، اے سی بزنس کے کرایوں میں بھی 15 فیصد اضافہ تجویز کیا گیا تھا، اور اس سلسلے میں سمری وزارت کو بھجوائی جا چکی تھی، تاہم وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے سمری مسترد کرتے ہوئے کرایوں کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔