Baaghi TV

Tag: کراچی شہر

  • ترکیہ، سعودیہ سمیت کئی ممالک چاہتے ہیں کہ پاکستان مستحکم ہو، گورنر سندھ

    ترکیہ، سعودیہ سمیت کئی ممالک چاہتے ہیں کہ پاکستان مستحکم ہو، گورنر سندھ

    گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ ہم معاشی طور پر مستحکم ہونے جارہے ہیں، ترکیہ، سعودیہ سمیت کئی ممالک چاہتے ہیں کہ پاکستان مالی طور پر مستحکم ہو۔

    باغی ٹی وی کے مطابق پاکستان انسٹیٹیوٹ آف فیشن ڈیزائن کے کراچی چیپٹر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ کراچی میں 12 سے زائد یونیورسٹیز کے کیمپس کا قیام جلد ہوگا۔تقریب میں وفاقی وزیر خالد مقبول صدیقی، رکن قومی اسمبلی امین الحق، فاروق ستار، کشور زہرا، نسرین جلیل اور خوش بخت شجاعت سمیت دیگر بھی شریک تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان ہائر ایجوکیشن کمیشن کے چیئر مین مختا ر احمد نے کہا کہ گورنر ہائوس Gمیں آئی ٹی مارکی دیکھ کر خوشی ہوئی۔ گورنر ہائوس میں ہر عمر کے افراد آئی ٹی کی تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ یہ بہت اچھا اقدام ہے، گورنر سندھ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

    تین سال میں 4ہزار بھکاریوں کو پاکستان واپس بھیجا گیا، ڈی جی ایف آئی اے

    اپوزیشن لیڈر سندھ کو سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کی ناقص کارکردگی پر تشویش

    سکیورٹی خدشات، کراچی ایئرپورٹ آنے والوں پر نئی شرائط عائد

  • وومن ڈیولپمنٹ ،کروڑوں کی کرپشن کا ریفرنس نیب کو واپس

    وومن ڈیولپمنٹ ،کروڑوں کی کرپشن کا ریفرنس نیب کو واپس

    احتساب عدالت نے وومن ڈیولپمنٹ ڈپارٹمنٹ میں کروڑوں روپے کی کرپشن کا ریفرنس چیئرمین نیب کو واپس بھیج دیا ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق کراچی کی احتساب عدالت میں وومن ڈیولپمنٹ ڈپارٹمنٹ میں کروڑوں روپے کی کرپشن کے ریفرنس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے سابق سیکریٹری بدر جمیل میندرو اور دیگر کے خلاف ریفرنس چیئرمین نیب کو واپس بھیج دیا۔عدالت نے ریمارکس دیے کہ یہ ریفرنس نیب قوانین میں تبدیلی کے بعد نیب کورٹ کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا۔ پراسیکیوٹر نیب کے مطابق نیب حکام اس کیس کو سماعت کے لیے صوبائی اینٹی کرپشن کورٹ میں بھیجیں گے۔بدرجمیل میندرو، شہباز سومرو، محمد فاروق، فہیم الدین اور اختر عنایت بھرگڑی کے خلاف 2016 میں ریفرنس دائر کیا گیا تھا۔ ملزمان پر 5 کروڑ 69 لاکھ 37 ہزار 751 روپے کی کرپشن کا الزام ہے۔ نیب ترامیم کے بعد نیب حکام نے ریفرنس کی بحالی کی درخواست دائر کی تھی۔

    تین سال میں 4ہزار بھکاریوں کو پاکستان واپس بھیجا گیا، ڈی جی ایف آئی اے

    سہ ملکی انڈر 19 ٹورنامنٹ 13 نومبر سے دبئی میں شروع ہوگا

  • اردو یونیورسٹی احتجاج کرنے پر ملازمین کے خلاف کاروائیوں سے باز رہے،ایسوسی ایشن

    اردو یونیورسٹی احتجاج کرنے پر ملازمین کے خلاف کاروائیوں سے باز رہے،ایسوسی ایشن

    عباس علی سینئر نائب صدر کے خلاف فیڈرل اردو یونیورسٹی عبد الحق کیمپس و گلشن اقبال کیمپس کے 3 انجمنوں نے شیخ الجامعہ کے نام خط میں تادیبی کاروائیاں روکنے کا مطالبہ کیا.

    باغی ٹی وی کے مطابق شیخ الجماع کے نام خط میں کہا گیا کہ فیڈرل اردو یونیورسٹی کافی عرصے سے مالی بحران ہے جس کی وجہ سے ملازمین مالی دشواری کا شکار ہیں اور اس سلسلے میں دو ماہ سے احتجاج کا سلسلہ جاری ہے انتظامی مالی مسائل حل کرنے کہ بجائے ملازمین کو مختلف ذرائے سے ہراساں اور خوف ذدہ کر رہی ہے اور اپنے مضمون مقاصد حاصل کرنے کہ لئے احتجاج کرنے والے اکثریتی ملازمین کو شوکاز نوٹسز جاری کیے گئے اور نام نہاد کمیٹیاں بنا کر انکوائریاں کی جا رہی ہیں جس کی ہم شدید الفاظ میں پُر زور مذمت کرتے ہیں اور جناب آصف علی زرداری صدر پاکستان و چانسلر وفاقی اردو یونیورسٹی، جناب خالد مقبول صدیقی،وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ ورانہ تعلیم و پرو چانسلر وفاقی اردو یونیورسٹی اور ڈاکٹر مختیار ایس ای سی،چیئر مین اور وفاقی سیکریٹری تعلیم سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ وفاقی اردو یونیورستی کو مالی محران سے نکالنے کے لئے ہنگامی اقدامات کریں نیز ملازمین کے خلاف انتقامی کاروائیاں بند کرنے کے احکامات صادر کریں انجمن کے سینئر نائب صدر جناب عباس علی کے خلاف ہونے والی ذیادتیوں کے خط چند دن قبل مذکورہ بالا افراد کو درخواستیں بذریعہ پاکستان پوسٹ ارسال کر دیئے گئے ہیں لیکن تاحال کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔اگر انجمن کے سینئر نائب صدر کے خلاف ہونے والی انتقامی کاروائیوں کے خطوط منسوخ نہیں کئے گئے تو اپنا نیا لائحہِ عمل بنایا جائے گا۔ خط لکھنے والی انجمنوں میں انجمنِ اساتذہ عبدالحق کیمپس انجمنِ اساتذہ گلشن اقبال کیمپس اور انجمن غیر تدریسی عمال گلشن اقبال کیمپس اور دیگر میں سینئر استاد و سابقہ ٹریثرار اور موجودہ سینٹ کے نامزد ممبر اور سینٹ کے نامزد ممبر اور انچارج بزنس ایڈ منسٹریشن اور انجمن اساتذہ کے جنرل سیکریٹری شامل ہیں۔

    تین سال میں 4ہزار بھکاریوں کو پاکستان واپس بھیجا گیا، ڈی جی ایف آئی اے

    سہ ملکی انڈر 19 ٹورنامنٹ 13 نومبر سے دبئی میں شروع ہوگا

    ملی یکجہتی کونسل کے نئے مرکزی تنظیمی زمہ داران کا اعلان

  • وقار مہدی کا سندھ کے منصوبوں کے لیے فنڈز میں  تاخیر پر تشویش کا  اظہار

    وقار مہدی کا سندھ کے منصوبوں کے لیے فنڈز میں تاخیر پر تشویش کا اظہار

    وزیراعلیٰ سندھ کے معاونِ خصوصی و پاکستان پیپلز پارٹی کے جنرل سیکریٹری سینیٹر وقار مہدی نے وفاقی حکومت کی جانب سے سندھ کے میگا ترقیاتی منصوبوں کے لیے مطلوبہ فنڈز جاری نہ کرنے اور اس کے نتیجے میں ایسے منصوبے کی تکمیل میں غیرمعمولی تاخیر پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق اپنے جاری کردہ بیان میں، سینیٹر وقار مہدی نے کہا کہ وفاقی حکومت کو ملک کی چاروں اکائیوں کو مساوی بنیادوں پر دیکھنا چاہیے ،بلکہ تمام صوبوں کو ملکی وسائل سے مستفید ہونے کے لیے انہیں بلا امتیاز مواقع اور تعاون فراہم کرنا بھی وفاقی حکومت کا فرض ہے۔ وفاق کو سب سے زیادہ روینو دینے والے صوبہ کے اہم ترین منصوبوں کے لیے فنڈز کی عدم فراہمی سراسر ناانصافی ہے۔ پانی کاکی-فور منصوبہ کراچی کی ڈھائی کروڑ آبادی کے لیے انتھائی بڑی اہمیت کا حامل ہے، جسے سال 2026ع میں مکمل ہونا ہےلیکن وفاقی حکومت کی جانب سے 130 ارب سے زائد منصوبے کے لیے گذشتہ مالی سال میں محض 15 ارب روپیہ مختص کرنا اور رواں مالی سال میں بھی اپنا یہ ہی رویہ جاری رکھنا سندھ اور بالخصوص کراچی شہر کے عوام سے بھونڈا مذاق ہے جسکی وجہ سے یہ منصوبہ تاخیر کا شکار ہونے کا اندیشہ ہے ۔ وقار مہدی نے کہا کہ کے فور منصوبہ کی طرح جامشورو – سیوہن دو رویہ روڈ کی تعمیر کا منصوبہ بھی وفاقی حکومت کی عدم توجہ کا شکار ہے صوبائی حکومت اس روڈ کی تعمیر کے لیے اپنے حصے کا فنڈز وفاقی حکومت کو دے بھی چکی ہے۔اس روڈ پر آئے روز حادثات میں شہریوں کی قیمتی جانیں ضایع ہوتی ہیں، جبکہ اس روڈ کی تعمیر سے حیدرآباد-سکھر شاہراہ پر بھی ٹریفک کے دباو میں نمایاں کمی آئے گی۔ لیکن اس اہم منصوبہ پر بھی مرکزی حکومت کوئی دلچسپی نہیں لے رہی۔ وقار مہدی نے پی ایس ڈی پی میں شامل 49 ارب کے منظور شدہ دیگر منصوبوں کے التوا پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ان منصوبوں پر فوری کاروائی کرکے ان کو مکمل کیا جائے۔وقار مہدی نے سینیٹ کی اسٹینڈنگ کمیٹی برائیمنصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات کی جانب سے کراچی میں اپنا اجلاس منعقد کرنے اور سندھ میں جاری وفاقی حکومت کے منصوبوں کی پیش رفت خصوصا فنڈز کی فراہمی کے معاملے کا جائزہ لینا قابل تعریف اور بڑی اہمیت کا حامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں کمیٹی کی چیئرپرسن محترمہ قرات العین مری اور دیگر ارکان کی جانب سے اٹھائے گئے مذکورہ اقدام کو خوش آئند قرار دیتا ہوں اور امید کرتا ہوں کہ یہ سلسلہ آگے بھی جاری رہے گا تاکہ صوبہ کے ترقیاتی منصوبے وقت مقررہ پر مکمل ہوسکیں۔

    اپوزیشن لیڈر سندھ کو سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کی ناقص کارکردگی پر تشویش

    ملی یکجہتی کونسل کے نئے مرکزی تنظیمی زمہ داران کا اعلان

    سکیورٹی خدشات، کراچی ایئرپورٹ آنے والوں پر نئی شرائط عائد

    سہ ملکی انڈر 19 ٹورنامنٹ 13 نومبر سے دبئی میں شروع ہوگا

  • سیلاب متاثرین کیلیے گھروں کا منصوبہ دنیا کا بڑا منصوبہ بن چکا، وزیراعلیٰ سندھ

    سیلاب متاثرین کیلیے گھروں کا منصوبہ دنیا کا بڑا منصوبہ بن چکا، وزیراعلیٰ سندھ

    وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہاب سیلاب متاثرین کیلیے گھر بنانے کا پروجیکٹ دنیا کا سب سے بڑا منصوبہ بن چکا ہے اور مزید گھروں کی تعمیر جاری ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق عالمی یوم اطفال کے حوالی سے یونیسیف پاکستان کے پروگرام میں خطاب کرتے ہوئے مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ سیلاب متاثرین کیلیے ایسے گھر بنا رہے ہیں جو موسمیاتی تبدیلی کا مقابلہ کرسکیں، ہم نے نیپال کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ 2025 تک جب یہ پروگرام مکمل ہوگا تو ایک کروڑ 20 لاکھ افراد کیلیے چھت مہیا کرے گا، ان میں سے اکثریت بچوں کی ہوگی۔حکومت سندھ اپنے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ویژن کے مطابق آگے بڑھ رہی ہے جو اس ملک کے سب سے نوجوان لیڈر ہیں۔ ، آرٹس کونسل کراچی میں ہونے والے پروگرام کا عنوان’مستقبل کو سنو‘ تھا۔ وزیر تعلیم سردار شاہ، یونیسیف کے نمائندے عبداللہ فاضل ، یو این ریزیڈنٹ کوآرڈینیٹر محمد یحیٰ اور دیگر اس موقع پر موجود تھے۔مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ہم اس بات کا عزم کیے ہوئے ہیں کہ بچوں کیلیے ایک بہتر دنیا اور بہتر سندھ چھوڑ کر جائیں۔ بچے مضبوط پاکستان کے معمار ہیں ، ان کی صحت اورترقی ہماری اجتماعی ترجیح ہونی چاہیے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے بچوں کے حقوق کے تحفظ کے عزم کا اعادہ کیا اور اس بات کا اعتراف کیا کہ ورلڈ چلڈرن ڈے پاکستان کیلیے اہم موقع ہے، ہر بچے کو روشن مستقبل دینے کیلیے مسلسل کوششوں کی ضرورت ہے۔وزیراعلیٰ سندھ نے اپنی تقریر کا آغاز سندھ ، پاکستان اور دنیا بھر کے بچوں کو چلڈرن ڈے کی مبارکباد سے کیا اور بچوں کے حقوق کے تحفظ کیلیے سندھ کے عزم کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یونیسیف اور اقوام متحدہ کے دیگر شراکت داروں کی مدد سے حکومت یہ یقینی بنائے گی کہ ہر بچے کو جائز سہولیات مل سکیں۔وزیراعلیٰ سندھ نے تقریب میں تمام علاقوں کے بچوں کی شرکت کو سراہا اور کہا کہ یہ قومی یکجہتی اور قوت کو ظاہر کرتا ہے۔انہوں نے یونیسیف اور دیگر ایجنسیوں کے پائیدار ترقی کے اہداف حاصل کرنے میں پاکستان کی مدد کیلیے شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا اقوام متحدہ کی ایس ڈی جی اہداف میں شمولیت کا مقصد نوجوانوں کو ترجیح دینا ہے تاکہ وہ خوشحال مستقبل حاصل کرسکیں۔مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ساڑھے پانچ کروڑ آبادی کے سندھ میں دو کروڑ سے زیادہ بچے ہیں جو مضبوط قوم کی بنیاد فراہم کرتے ہیں ان کی صحت، تعلیم اور مجموعی ترقی ہماری اجتماعی ترجیح ہونی چاہیے۔انہوں نے یونیسیف کی قومی سفیر صبا قمر کو بھی خوش آمدید کہا اور کہا کہ ان کے حالیہ دورہ سندھ سے بچوں کے حقوق کی اہمیت کے بارے میں آگاہی میں مدد ملی ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے غذائی قلت اور پینے کے پانی جیسے اہم ایشوز پر فوری توجہ دینے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ یہ یقینی بنانا ہوگا کہ تمام بچوں کی محفوظ نشونما ہو اور انہیں سازگار ماحول میسر ہو۔وزیراعلیٰ سندھ نے یونیسیف کے ورلڈ چلڈرن ڈے 2024ء کے پیغام ’’ مستقبل کی سنو‘‘ کی بھی تعریف کی۔ انہوں نے واضح کیا کہ اگر بچوں کے حقوق کا احترام کیا جائے تو بہتر مستقبل کا حصول ممکن ہے۔ انہوں نے یونیسیف کا کراچی میں پروگرام کرنے پر شکریہ ادا کیا اور اس امید کا اظہار کیا کہ یہ سندھ اور دنیا بھر کے بچوں کو روشن مستقبل کے حصول میں مددگار ثابت ہوگا۔

    اپوزیشن لیڈر سندھ کو سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کی ناقص کارکردگی پر تشویش

    ملی یکجہتی کونسل کے نئے مرکزی تنظیمی زمہ داران کا اعلان

    سکیورٹی خدشات، کراچی ایئرپورٹ آنے والوں پر نئی شرائط عائد

    سہ ملکی انڈر 19 ٹورنامنٹ 13 نومبر سے دبئی میں شروع ہوگا

  • اپوزیشن لیڈر سندھ کو سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کی ناقص کارکردگی پر تشویش

    اپوزیشن لیڈر سندھ کو سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کی ناقص کارکردگی پر تشویش

    اپوزیشن لیڈر سندھ علی خورشیدی نے سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کی ناقص کارکردگی پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق اپوزیشن لیڈر سندھ علی خورشیدی نے کہا کہ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کی ناکامی کی وجہ سے کراچی سمیت پورے سندھ میں جگہ جگہ کچرے کے ڈھیر لگا ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے قیام کے 10 سال بعد بھی صفائی کا نظام بہتر نہ ہوسکا، سندھ حکومت 10 سالوں میں سالڈ ویسٹ کی ایکٹ کی شقوں میں عمل کرنے میں ناکام رہی ہے۔علی خورشیدی نے کہا کہ موجودہ مینجمنٹ سالڈ ویسٹ کے نظام میں بہتری کی بجائے کرپشن کرنے میں مصروف عمل ہے، سالڈ ویسٹ کے لیبر کے ٹھیکوں میں پیپلزپارٹی کے منظور نظر لوگوں کو نوازا جارہا ہے۔

    سکیورٹی خدشات، کراچی ایئرپورٹ آنے والوں پر نئی شرائط عائد

    سہ ملکی انڈر 19 ٹورنامنٹ 13 نومبر سے دبئی میں شروع ہوگا

  • سکیورٹی خدشات، کراچی ایئرپورٹ آنے والوں پر نئی شرائط عائد

    سکیورٹی خدشات، کراچی ایئرپورٹ آنے والوں پر نئی شرائط عائد

    سکیورٹی خدشات کے باعث کراچی ایئرپورٹ آنے والوں پر نئی شرائط عائد کردی گئیں۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی کے شعبہ ویجیلنس نے کراچی ائیرپورٹ پر سکیورٹی سخت کرتے ہوئے مسافروں کو رخصت کرنے یا ان کے استقبال کیلئے آنے والوں پر بھی نئی شرائط عائد کردی ہیں، جن کے تحت کراچی ائیرپورٹ پر مسافروں کو لینے یا رخصت کرنے کیلئے آنے والوں کیلئے بھی ٹکٹ کی کاپی ساتھ رکھنا لازمی قرار دیدیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک مسافر کے ساتھ 4 شہری ائیرپورٹ جا سکیں گے، ٹکٹ کی کاپی نہ ہونے پر ائیرپورٹ میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا، شعبہ ویجیلنس کی جانب سے ائیر پورٹ پر داخلے کے وقت سکیورٹی اداروں کے چیک کرنے پر ٹکٹ دکھانا لازمی قرار دیا گیا ہے، نئے شرائط کے تحت ائیرپورٹ میں داخلے کیلئے مسافروں کو لینے آنے والے شہریوں کو شناختی کارڈ بھی لازمی رکھنا ہوگا۔بتایا جارہا ہے کہ پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی کے شعبہ ویجلنس نے یہ پلان ترتیب دیا ہے، نئے فیصلے پر عمل درآمد جلد شروع کیا جائے گا، کراچی ائیرپورٹ کے قریب حالیہ دہشتگرد حملے کے پیش نظر یہ اقدامات کیے گئے ہیں، 7 اکتوبر کو کراچی کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب دھماکے میں دو چینی باشندوں سمیت 3 افراد ہلاک اور 17 افراد زخمی ہوئے تھے، دھماکے کے بعد وقوعہ پر متعدد گاڑیوں میں آگ لگ گئی، دھماکے میں جلنے والی گاڑیوں کی تعداد 8 بتائی گئی جب کہ حملے میں استعمال ہونے والی گاڑی ڈبل کیبن ویگو تھی، جو شاہ فہد نامی شخص کے نام پر رجسٹرڈ تھی، کراچی ائیرپورٹ حملے کی تحقیقات کے دوران مرکزی ملزم سمیت خاتون اور بینک عملے سمیت کئی سہولتکاروں کو گرفتار کرلیا گیا، ہوائی اڈے کے اندر موجود ریکی ٹیم بھی پکڑی گئی۔

    سہ ملکی انڈر 19 ٹورنامنٹ 13 نومبر سے دبئی میں شروع ہوگا

    اورماڑہ کے سمندر میں پاکستان گوسٹ گارڈ کی گشتی ٹیم پرحملہ

    بابا گرونانک کی تقریبات میں شرکت کے لئے لاڑکانہ سے یاتری روانہ

  • چینی شہریوں پر خود کش حملہ آور کے بارے میں نئے انکشافات

    چینی شہریوں پر خود کش حملہ آور کے بارے میں نئے انکشافات

    سندھ کے دارالحکومت کراچی کے جناح ائیرپورٹ کے قریب چینی شہریوں پر خود کش حملہ آور کے بارے میں نئے انکشافات سامنے آگئے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق خودکش دھماکے سے قبل شاہ فہد نامی دہشت گرد نے ساتھی خاتون کے ساتھ 5 بجے حب ٹال پلازہ کراس کیا، پھر رات 10 بج کر 33 منٹ پر صدر کے ہوٹل میں کمرہ حاصل کیا، دوسرے دن صبح 10 بج کر 57 منٹ پر گاڑی میں ہوٹل سے نکلا، صدر میں سونی سینٹر کراس کیا، صبح 11 بجکر دو منٹ پر ایمپریس مارکیٹ سے رینبو سینٹر پہنچا، دوپہر 2 بجکر 22 منٹ پر ڈی ایچ اے فیز 1 کا سگنل کراس کیا۔
    بتایا گیا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج میں کورنگی سے اتحاد پر دہشتگرد کو جاتے دیکھا گیا، شام سوا پانچ بجے اس نے پیٹرول پمپ کراس کیا اور ائیرپورٹ پہنچ گیا،6 بج کر 29 منٹ پر دہشت گرد صدر زینب مارکیٹ پر دیکھا جاسکتا ہے، 6 بجکر 31 منٹ پر واپس اپنے ہوٹل پہنچ گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشتگردی کے واقعے کے روز شاہ فہد کو ہوٹل کاؤنٹر پر دیکھا گیا، یہ دہشتگرد دوپہر 12 بج کر 19 منٹ پر ہوٹل سے نکل کر پیرا ڈائیز ہوٹل ایٹریم اور آواری ٹاور سے شاہراعِ فیصل آیا، سٹیٹ گیسٹ ہاؤس باغ جناح اور دیگر مقامات کے چکر لگاتا رہا، شام 4 بج کر 20 منٹ پر شاہراعِ فیصل فیاض سینٹر کراس کیا جس کے بعد بہادرآباد حرمین شریفین ہوٹل کے باہر دہشتگرد کو دیکھا گیا۔معلوم ہوا ہے کہ دہشت گرد شاہ فہد رات ساڑھے 9 بجے ائیرپورٹ پہنچا، اس کا ایک ساتھی بھی پیدل ائیرپورٹ میں داخل ہوا، پینٹ شرٹ پہنے ساتھی دہشتگرد کو اوپر کھڑے دیکھا گیا، چینی قافلے کے نکلتے ہی اوپر موجود دہشتگرد نے فون پر شاہ فہد کو اطلاع دی، قافلہ جیسے ہی اس کے قریب پہنچا تو شاہ فہد نے خودکش دھماکہ کردیا۔

    انڈر19 ویمنزسکلزکیمپ کا کراچی میں آغازہوگیا

    بلاول کا اسموگ سے پریشان شہریوں کو کراچی منتقل ہونے کا مشورہ

    کراچی: دھند کے باعث ٹرینوں کی آمد و رفت میں تاخیر، شہری پریشان

  • انڈر19 ویمنزسکلزکیمپ کا کراچی میں آغازہوگیا

    انڈر19 ویمنزسکلزکیمپ کا کراچی میں آغازہوگیا

    انڈر 19 ویمنز سکلز کیمپ کامنگل سے کراچی میں آغازہوگیا ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطقابق انڈر 19 سکلز کیمپ میں 32 کھلاڑی حصہ لیں گی، ان کھلاڑیوں کا انتخاب حالیہ قومی انڈر19 ویمنز ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کی پرفارمنس کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔کیمپ مستقبل قریب کے دو ہائی پروفائل کرکٹ ٹورنامنٹس کے لئے مدد گار ثابت ہوگا، پاکستان ویمنز انڈر 19 ٹیم، انڈر 19 ویمنز ایشیا کپ اور آئی سی سی ویمنز انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ میں حصہ لے گی جو بالترتیب دسمبر 2024ئ اور جنوری 2025 میں ملائیشیا میں ہوں گے۔دوسری طرف پاکستان، افغانستان اور یو اے ای کے درمیان سہ ملکی انڈر 19 ٹورنامنٹ 13 نومبر سے دبئی میں شروع ہوگا، پچاس اوورز پر مشتمل ٹورنامنٹ ڈبل لیگ کی بنیاد پر کھیلا جائے گا، تین ملکی انڈر 19 ٹورنامنٹ کا فائنل 26 نومبر کو ہوگا۔سعد بیگ کی زیرقیادت ٹیم ہفتہ کو دبئی پہنچی ، ٹیم نے تین پریکٹس سیشنز میں حصہ لیا۔پاکستانی ٹیم ٹورنامنٹ میں دیگر ٹیموں سے مقابلے کے لیے بھرپور تیار اور پرعزم ہے، تین ملکی سیریز کے اختتام کے بعد پاکستان آٹھ ٹیموں پر مشتمل اے سی سی انڈر 19 ایشیا کپ میں حصہ لے گا.

    چیمپئنز ٹرافی کے لیے بھارت کو پاکستان ضرور آنا چاہئے،نواز شریف

    حکومت سندھ کا منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور آپریشن کا فیصلہ

  • کراچی ایئر پورٹ دھماکا،ملزمان 10 روز کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

    کراچی ایئر پورٹ دھماکا،ملزمان 10 روز کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

    کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ایئر پورٹ کے قریب خود کش بم دھماکے کے کیس میں گرفتار 2 ملزمان کا جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔

    باغی تی وی کے مطابق ایئر پورٹ کے قریب خود کش بم دھماکے کے کیس میں پولیس نے گرفتار 2 ملزمان کو انسداد دہشت گردی کی عدالت پیش کیا۔ عدالت نے ملزم جاوید اور گل نساء کو 10 روز کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔واضح رہے کہ کراچی ایئر پورٹ کے قریب ہونے والے حملے میں استعمال ہونے والی گاڑی کی سی سی ٹی وی تصویر گزشتہ روز سامنے آئی۔تفتیشی ذرائع کے مطابق گاڑی میں حملہ آور اور اس کی سہولت کار خاتون کو دیکھا جا سکتا ہے، مبینہ ملزمہ کو بلوچستان سے حراست میں لے لیا گیا ہے۔ذرائع نے بتایا تھا کہ خودکش حملہ آور کے دیگر ساتھی بھی گرفتار کر لیے گئے جن سے مزید تفتیش جاری ہے۔ذرائع کے مطابق گرفتار دہشت گردوں کے قبضے سے خود کش جیکٹ اور بارودی مواد بھی برآمد ہوا ہے۔

    کراچی: دھند کے باعث ٹرینوں کی آمد و رفت میں تاخیر، شہری پریشان

    کراچی پولیس کا سرچ آپریشن،8ملزمان گرفتار،منشیات برآمد