Baaghi TV

Tag: کراچی شہر

  • کراچی میں گرمی کی حالیہ لہر مزید 5روز تک برقرار رہنے کا امکان

    کراچی میں گرمی کی حالیہ لہر مزید 5روز تک برقرار رہنے کا امکان

    شہر قائد میں گرمی کی حالیہ لہر مزید 4 سے 5 روز تک برقرار رہنے کا امکان ہے۔م

    حکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر پیش گوئی کے مطابق دن کے وقت پارہ اوسط سے 3 تا 4 اضافے سے 38 ڈگری تک تجاوز کر سکتا ہے، سمندری ہوائیں غیر فعال جبکہ زیادہ تر شمال مشرق و شمال مغرب سے ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔اگلے چند روز تک کراچی سمیت دیہی سندھ کے کچھ اضلاع کا موسم شدید گرم رہنے کا امکان ہے۔ سجاول، ٹھٹھہ، حیدرآباد، میرپور خاص، عمر کوٹ اور تھرپارکر بھی گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے۔ واضح رہے کہ گزشتے ہفتے سے کراچی شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے اور گرمی کی شدت بڑھتے ہی کے الیکٹرک کی بدترین غیر اعلانیہ لڈ شیڈنگ سے شہری پرشان ہیں.

    گورنربلوچستان سے کراچی میں تعینات جرمن قونصل جنرل کی ملاقات

  • کراچی،سہراب گوٹھ سے کالعدم ٹی ٹی پی کے 3 دہشتگرد گرفتار

    کراچی،سہراب گوٹھ سے کالعدم ٹی ٹی پی کے 3 دہشتگرد گرفتار

    کائونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ میں چھاپہ مار کر کالعدم ٹی ٹی پی کے 3 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سی ٹی ڈی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشت گردوں نے 3 جون کو سہراب گوٹھ میں پولیس پر حملہ کیا تھا، جس میں پولیس اہلکار یاسین شہید اور سلمان عباس زخمی ہو گیا تھا۔ترجمان نے بتایا ہے کہ حملے کی ذمے داری کالعدم ٹی ٹی پی نے قبول کی تھی۔گرفتار دہشت گردوں میں فرہاد، حاجی رحمٰن اور صغیر شامل ہے۔گرفتار دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم کے مولانا بشیر گروپ سے ہے، ان کو پولیس پر حملے کا ٹاسک ملا تھا۔

    وزیراعلیٰ سندھ کی میسی سمیت ارجنٹائنی کھلاڑیوں کو لیاری آنے کی دعوت

  • غیرملکی شہریوں کے کریڈٹ اور ڈیبٹ کارڈ  ڈیٹا چوری میں ملوث ملزمان گرفتار

    غیرملکی شہریوں کے کریڈٹ اور ڈیبٹ کارڈ ڈیٹا چوری میں ملوث ملزمان گرفتار

    وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی ای)سائبرکرائم سرکل نے کراچی سے غیرملکی شہریوں کے کریڈٹ او رڈیبٹ کارڈ ڈیٹا چوری میں ملوث 6 ملزمان کوگرفتار کرلیاہے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل رپورٹنگ سینٹر نے ڈیفنس میں کال سینٹر پر کارروائی،ٹیلی فون کال کے ذریعے غیر ملکی شہریوں کے کریڈٹ اورڈیبٹ کارڈ ڈیٹا چوری میں ملوث 6 ملزمان گرفتار کرلئے گئے۔حکام کے مطابق کال پر ملزمان خود کو بین الاقوامی کریڈٹ کارڈز سیکیورٹی ڈپارٹمنٹ کا اہلکار ظاہر کرتے تھے، غیرملکیوں کا ذاتی ڈیٹا حاصل کرکے کریڈٹ کارڈز بیلنس مرچنٹ اکائونٹ میں ٹرانسفر کیا جاتارہا، مرچنٹ اکائونٹ سے رقم کال سینٹرزگروپ لیڈرز کے کرپٹو کرنسی اکائونٹ میں ٹرانسفرکی جاتی تھی۔

    کراچی: اردو یونیورسٹی میں حالات انتظامیہ کے قابو سے باہر، رینجرز طلب

    اینٹی کرپشن عدالت کی سابق چیئرمین انٹربورڈ اور دیگرملزمان کی عبوری ضمانت میں توسیع

    کراچی میں ماں، بہن، بھانجی اور بھابھی کے قاتل کے لرزہ خیز انکشافات

    وزیراعلی سندھ سے ارجنٹائن کے سفیرکی ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر بات چیت

  • کراچی: اردو یونیورسٹی میں حالات انتظامیہ کے قابو سے باہر، رینجرز طلب

    کراچی: اردو یونیورسٹی میں حالات انتظامیہ کے قابو سے باہر، رینجرز طلب

    وفاقی اردو یونیورسٹی کراچی میں بغیر اضافے کے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کا معاملہ انتظامیہ کے قابو سے باہر ہوگیا ہے، پیر کی صبح کراچی کے دونوں کیمپسز کے اساتذہ گلشن اقبال سائنس کیمپس میں احتجاج کے لیے جمع ہوئے اور انتظامی بلاک کو تالے لگا دیئے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وائس چانسلر ڈاکٹر ضابطہ جان شنواری کو انتظامی عمارت اور ان کے دفتر میں داخلے سے روک دیا، وائس چانسلر نے انتظامی عمارت کا تالا نہ کھولے جانے پر اپنے ہاتھ میں اینٹ اٹھا لی اور خود تالا کھولنے کی کوشش کی جس کو آگے بڑھ کر خواتین اساتذہ نے ناکام بنا دیا۔اس موقع پر متعلقہ تھانے کے ایس ایچ او اور پولیس اہلکار بھی انتظامیہ کے بلانے پر وائس چانسلر کی مدد کو پہنچ گئے لیکن دوپہر ڈیڑھ بجے تک تھانہ پولیس بھی وائس چانسلر کو انتظامی عمارت کا تالا کھلوا کر ان کے دفتر میں بٹھانے میں کامیاب نہیں ہوسکی جس کے بعد رینجرز کو طلب کر لیا گیا۔واضح رہے کہ وائس چانسلر کئی روز کے بعد کراچی آئے تھے، وہ زیادہ تراسلام آباد سے کراچی کے دونوں کیمپسز چلاتے ہیں۔ادھر ذرائع کے مطابق اساتذہ نے وائس چانسلر کی ان کے دفتر میں موجودگی کو تنخواہوں میں اضافے کے ساتھ ادائیگی سے مشروط کر دیا ہے۔اساتذہ نے کہاکہ جب اسلام آباد کیمپس کی جولائی اور اگست کی تنخواہیں اضافے کے ساتھ جاری کر دی گئی ہیں تو کراچی کے دونوں کیمپس کے ملازمین کو بجٹ میں اضافہ کی گئی تنخواہوں سے کیوں محروم رکھا جا رہا ہے جبکہ وائس چانسلر نے گلشن کیمپس پہنچ کر موقف اختیار کیا کہ وہ اگست کی صرف 35 فیصد تنخواہ جاری کر سکتے ہیں جس میں بجٹ میں کیا گیا اضافہ شامل ہوگا اور نہ ہی ہائوس سیلنگ دی جا سکے گی جس پر اساتذہ اور وائس چانسلر میں ڈیڈ لاک باقی تھا اور وائس چانسلر تالا کھلوا کر انتظامی عمارت میں داخل نہیں ہو سکے تھے۔ادھر اساتذہ نے اس معاملے پر وفاقی وزیر تعلیم سے بھی فوری مداخلت کی گزارش کی ہے۔یاد رہے کہ اردو یونیورسٹی میں تدریسی سلسلے میں گزشتہ پانچ روز سے تعطل ہے اور دونوں کیمپسز احتجاج پر چلے گئے ہیں، تنخواہوں میں وفاقی حکومت کی جانب سے کیے گئے اضافے کو واپس لینے اور آئندہ تنخواہ میں اسے روکنے کے خلاف جمعرات کو بھی یونیورسٹی کے دونوں کیمپسز کے اساتذہ نے تدریسی عمل جبکہ غیر تدریسی ملازمین نے دفتری عمل کا بائیکاٹ کیا تھا جبکہ اس سے قبل ایچ ای سی کراچی ریجن کے دفتر کے باہر احتجاج کیا گیا تھا تاہم تاحال اس سلسلے میں وفاقی وزارت تعلیم اور ایچ ای سی کی جانب سے کوئی ایکشن سامنے نہیں آیا ہے۔واضح رہے کہ چیئرمین ایچ ای سی خود اپنی مدت ملازمت میں ایک سال کی توسیع کروا کر کام کر رہے ہیں۔

    اینٹی کرپشن عدالت کی سابق چیئرمین انٹربورڈ اور دیگرملزمان کی عبوری ضمانت میں توسیع

    کراچی میں ماں، بہن، بھانجی اور بھابھی کے قاتل کے لرزہ خیز انکشافات

    وزیراعلی سندھ سے ارجنٹائن کے سفیرکی ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر بات چیت

  • اینٹی کرپشن عدالت کی سابق چیئرمین انٹربورڈ اور دیگرملزمان کی عبوری ضمانت میں توسیع

    اینٹی کرپشن عدالت کی سابق چیئرمین انٹربورڈ اور دیگرملزمان کی عبوری ضمانت میں توسیع

    اینٹی کرپشن عدالت نے سابق چیئرمین انٹر بورڈ کراچی پروفیسر نسیم احمد میمن، سابق چیئرمین انٹر بورڈ ڈاکٹر سعید الدین، سابق کنٹرولر امتحانات انور علیم راجپوت، سابق اسسٹنٹ کنٹرولر امتحانات تنویر عباسی زیدی، سابق اسسٹنٹ کنٹرولر محمد عطر، ڈپٹی کنٹرولر محمد اسلم چوھان سمیت دیگر ملزمان کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی ہے ۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صوبائی اسپیشل جج اینٹی کرپشن کی عدالت میں انٹرمیڈیٹ کے نتائج میں ردوبدل اور جعلسازی کے مقدمے میں ملزمان ضمانت کی توثیق کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ ملزم سابق چیئرمین انٹر بورڈ کراچی پروفیسر نسیم احمد میمن، سابق چیئرمین انٹر بورڈ ڈاکٹر سعید الدین، سابق کنٹرولر امتحانات انور علیم راجپوت، سابق اسسٹنٹ کنٹرولر امتحانات تنویر عباسی زیدی، سابق اسسٹنٹ کنٹرولر محمد عطر، ڈپٹی کنٹرولر محمد اسلم چوھان سمیت دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت میں ملزم نسیم میمن اور دیگر ملزمان کے وکیل نے کہا کہ ہائیکورٹ میں معاملہ زیر سماعت ہے۔ ہائیکورٹ نے اس حوالے سے حکمنامہ جاری کیا ہوا ہے۔ لہذا عدالت عالیہ کے فیصلے تک مقدمے کی کارروائی روکی جائے۔ عدالت نے ملزمان کی عبوری ضمانت میں توسیع کرتے ہوئے سماعت 12 سمبر تک ملتوی کردی۔ تفتیشی افسر کے مطابق ملزمان کیخلاف 2 فروری 2023 کو اینٹی کرپشن ویسٹ کی جانب سے مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ملزمان کیخلاف وزیر اعلی سندھ کی بنائی گئی انکوائری کمیٹی کی سفارشات پر انکوائری کے بعد مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ ملزمان پر ر پری میڈیکل 2022 اور 2023 کے نتائج میں ردوبدل بے ضابطگیوں اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے کا الزام ہے۔ ملزمان نے طلبا کے نتائج میں ردوبدل کرکے مستحق طلبا کا مستقبل خراب کیا۔ اس سے قبل سندھ ہائیکورٹ نے جنسی حراسان کرنے کے الزام میں چیئرمین انٹر بورڈ کو عہدے سے ہٹا دیا تھا۔

    کراچی میں ماں، بہن، بھانجی اور بھابھی کے قاتل کے لرزہ خیز انکشافات

    وزیراعلی سندھ سے ارجنٹائن کے سفیرکی ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر بات چیت

    کراچی کی جیل سے قیدی فرار،غفلت برتنے پرسات پولیس اہلکارگرفتار

  • کراچی میں ماں، بہن، بھانجی اور بھابھی کے قاتل کے لرزہ خیز انکشافات

    کراچی میں ماں، بہن، بھانجی اور بھابھی کے قاتل کے لرزہ خیز انکشافات

    صوبہ سندھ کے دارالھکومت کراچی کے علاقے لیاری میں ماں، بہن، بھانجی اور بھابھی کو بے دردی سے قتل کرنے والے ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران اہم انکشافات کر دیئے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق ایس ایس پی سٹی عارف عزیز نے بتایا ہے کہ ملزم بلال نے پسند کی شادی کیلئے اپنی ماں، بہن، بھانجی اور بھابھی کو قتل کیا، لڑکی کے گھروالوں نے بلال سے الگ گھر لینے کا مطالبہ کیا تھا جس کو پورا کرنے کیلئے بلال نے گھر والوں سے کہا تو انہوں نے انکار کردیا۔ایس ایس پی سٹی کا کہنا ہے کہ ملزم کی اپنی پہلی اہلیہ سے طلاق ہوچکی ہے جس سے اس کی ایک بیٹی بھی ہے جب کہ ملزم اپنی گھر کی خواتین کی آزاد خیالی اور ان کے ٹک ٹاک پر ویڈیوز بنانے کے بھی سخت خلاف تھا۔بتایا گیا ہے کہ لیاری موسیٰ لین میں 4 خواتین کے لرزہ خیز قتل کے واقعے کا مقدمہ بغدادی پولیس نے درج کیا، مقدمہ گھر کے سربراہ محمد فاروق کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کیا گیا جس میں قتل کی دفعہ شامل کی گئی ہے جب کہ مقدمہ میں والد نے بیٹے پر شبہ ظاہر کیا جس کے بعد ملزم کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔مدعی مقدمہ محمد فاروق نے بتایا کہ گھر میں میرے ساتھ 60 سالہ بیوی شمشاد، طلاق یافتہ بیٹی مدیحہ، بیٹا سمیر علی، اس کی اہلیہ عائشہ، اس کی 3 ماہ کی بیٹی اور 12 سالہ نواسی علینہ رہائش پذیر ہیں، 18 اکبوتر کی رات بیٹی ثمینہ گھر آئی ہوئی تھی جسے چھوڑنے جوبلی جا رہا تھا، راستے میں بیٹی نے بتایا بھائی بلال گھر پر آیا ہوا ہے، رات سوا تین بجے اپنے گھر پہنچا اور دروازے پر دستک دی تو کسی نے دروازہ نہیں کھولا۔گھر کے سربراہ نے بتایا کہ میں نے اپنے پاس موجود چابی سے دروازہ کھولا تو میں نے دیکھا میری بیٹی مدیحہ خون میں لت پت پڑی ہے، میری بہو عائشہ بھی خون میں لت پت اور اس کی 3 ماہ کی بیٹی بیڈ کے نیچے تھی، ٹی وی لاؤنج میں بیوی شمشاد اور صحن میں نواسی علینہ بھی خون میں لت پت پڑی تھی، چاروں کے تیز دھار آلے سے گلے کٹے ہوئے تھے۔

    وزیراعلی سندھ سے ارجنٹائن کے سفیرکی ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر بات چیت

    اے این ایف کی کارروائیاں ، 86 کلو سے زائد منشیات برآمد، 7 ملزمان گرفتار

    کراچی کی جیل سے قیدی فرار،غفلت برتنے پرسات پولیس اہلکارگرفتار

  • وزیراعلی سندھ سے ارجنٹائن کے سفیرکی ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر بات چیت

    وزیراعلی سندھ سے ارجنٹائن کے سفیرکی ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر بات چیت

    وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ سے ارجنٹائن کے سفیر سیباسٹین سیوس(Sebastian Sayus) نے وزیراعلیٰ ہائوس میں ملاقات کی ہے ۔

    ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق ملاقات میں دو طرفہ تعلقات پر بات چیت کی گئی۔سید مراد علی شاہ نے کہاکہ ارجینٹینا کی طرح پاکستان خاص طور پر سندھ ایک زرعی صوبہ ہے۔سندھ میں زراعت کے شعبہ میں پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ اور براہ راست سرمایہ کاری کے بڑے مواقع ہیں۔کراچی میں پینے کے پانی کے منصوبوں میں سرمایہ کاری منافع بخش ہے۔نمکین پانی کو ٹریٹ کرنے کے منصوبے کیلئے سندھ حکومت نے 50 ملین ڈالرز کا ورلڈ بینک سے بندوبست کیا ہے۔وزیراعلی سندھ نے کہاکہ نجی سرمایہ کار آجائیں تو سمندر کے پانی کو ٹریٹ کر کے شہر میں فراہم کیا جاسکتا ہے۔روڈ سیکٹر میں حیدرآباد تا سکھر تک سڑک کی تعمیر کا منصوبہ نجی شراکت داری کے تحت کرنا چاہتے ہیں،آبپاشی کے شعبہ میں کینال لائننگ کا منصوبہ سندھ حکومت نجی شراکت داری کے تحت کرنا چاہتی ہے۔ارجنٹائن سفیر نے کہاکہ اسٹاک ایکسچینج کمپنیاں سندھ میں سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھتی ہیں، گداموں کو قائم کرنے کے لئے ارجنٹینا کے سرمایہ کار سندھ میں سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں۔ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق وزیراعلی سندھ نے انرویسٹمنٹ ڈپارٹمنٹ، محکمہ خوراک اور محکمہ آبپاشی کو ارجنٹائن سفیر کے ساتھ رابطہ کرنے کی ہدایت کردی ۔ملاقات میں طے ہوا کہ جلد ارجنٹائن کے سرمایہ کار سندھ میں آ کر متعلقہ محکموں سے ملیں گے۔ ترجمان وزیراعلی سندھ کے مطابق اس موقع پر وزیراعلی سندھ نے ارجنٹائن فٹبال کے کھلاڑیوں کو لیاری کے ککری گرائونڈ آنے کی دعوت بھی دی ۔ملاقات میں فیصلہ کیاگیاکہ ارجنٹائن فٹبال ٹیم کے اہم کھلاڑی لیاری میں تربیتی میچ کھیلیں گے۔سرمایہ کاری کے ساتھ ساتھ سندھ میں فٹبال ٹیم تیار کرنے پر بھی اتفاق کیاگیا.

    اے این ایف کی کارروائیاں ، 86 کلو سے زائد منشیات برآمد، 7 ملزمان گرفتار

    کراچی کی جیل سے قیدی فرار،غفلت برتنے پرسات پولیس اہلکارگرفتار

  • اے این ایف کی کارروائیاں ، 86 کلو سے زائد منشیات برآمد، 7 ملزمان گرفتار

    اے این ایف کی کارروائیاں ، 86 کلو سے زائد منشیات برآمد، 7 ملزمان گرفتار

    اینٹی نارکوٹکس فورس(اے این ایف)نے 13 کارروائیوں میں86.92 کلو سے زائدمنشیات برآمد کرلی ہے جبکہ 7 ملزمان کوبھی گرفتار کرلیاگیاہے۔

    ترجمان اے این ایف کے مطابق یہ کارروائیاں کراچی، اسلام آباد، کوئٹہ، حب، راولپنڈی، سیالکوٹ، ملتان اور گوجرانوالہ میں کی گئیں ، کارروائیوں کے دوران 66 کلو چرس،18 کلو540گرام آئس برآمدکرلی گئی ۔ترجمان نے بتایاکہ کارروائیوں میں ایک کلو182گرام ویڈ،1 کلو ہیروئن،44 ہیروئن بھرے کیپسولز برآمد کیے گئے ہیں ، گرفتار ملزمان نے تعلیمی اداروں کے طلباء کوبھی منشیات فروخت کرنے کااعتراف کیا ہے ۔ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان کیخلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔

    کراچی کی جیل سے قیدی فرار،غفلت برتنے پرسات پولیس اہلکارگرفتار

  • کراچی کی جیل سے قیدی فرار،غفلت برتنے پرسات پولیس اہلکارگرفتار

    کراچی کی جیل سے قیدی فرار،غفلت برتنے پرسات پولیس اہلکارگرفتار

    کراچی کی ملیرجیل سے قیدی فرار ہونے پر سات پولیس اہلکاروں کو گرفتار کرلیا گیاہے۔پولیس کے مطابق غفلت برتنے پر پولیس اہلکاروں کو گرفتار کرکے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرک ملیرجیل کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیاگیا ہے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی کی ملیرجیل میں قید ملزم محمد جاوید فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا تھا۔قیدی کواغوا اور زیادتی کے کیس میں2سال قبل سپرہائی وے پولیس نے گرفتارکیاتھا۔پولیس کے مطابق قیدی نے واش روم کی کھڑکی کاٹی اور رسی کی مدد سے جیل کی دیوار پھلانگ کر فرارہوگیا۔جیل حکام نے ملزم اور ڈیوٹی پر موجود 8 اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی سفارش کی تھی۔پولیس حکام کے مطابق ملزم کی تلاش کا عمل جاری ہے۔

    بھارتی کرکٹ ٹیم کو پاکستان کا دورہ کرنا چاہیے : نواز شریف

  • کراچی پولیس کی اسٹریٹ کرائم کے خلاف کاروائیاں، 5 ملزم گرفتار

    کراچی پولیس کی اسٹریٹ کرائم کے خلاف کاروائیاں، 5 ملزم گرفتار

    کراچی پولیس نے اسٹریٹ کرائم کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے انتہائی مطلوب 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا .

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈسٹرکٹ سینٹرل ، نارتھ ناظم آباد پولیس کی ٹیکنیکل بنیادوں پر کاروائی اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزمان گرفتار اسلحہ برآمد کیا گیا جائے وقوعہ بمقام اندرون گلی نزد طیبہ مسجد نارتھ ناظم آباد تھا جبکہ ملزمان کی شناخت 01 سید سلمان ولدسید قادر 02 عدنان ولد رحیم کے نام سے ہوئی ہے جن کے قبضے سے 2 عدد غیر قانونی پسٹل ایک 30 بور لوڈ میگزین بمعہ 03 زندہ راؤنڈ اور ایک 32 بور ریوالورلوڈ میگزین بمعہ 02 زندہ راؤنڈ برآمد ہوئے۔ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 317/318/2024 جرم دفعہ 23-1 (A) کا مقدمہ قائم کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔
    دوسری کاروائی ضلع کورنگی ،تھانہ سعودآباد پولیس نے خفیہ اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے ملزم خالد ولد رفیق کو گرفتار کر لیا۔ملزم سے ایک عدد ریوالور 32 بورمع ایمونیشن برآمد ہوا جبکہ ملزم نے ابتدائی طورمتعدد اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں کا انکشاف کیا۔ ملزم گرفتار شدہ کےخلاف سندھ آرمز ایکٹ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا.ملزم عادی جرائم پیشہ اور سابقہ ریکارڈ یافتہ ھے۔ملزم قبل ازیں تھانہ ماڈل کالونی،الفلاح اور کھوکھرا پار میں گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہےملزم کو مزید تفتیش کے لیے انویسٹیگیشن و نگ کے حوالے کیا جا رہا ہے۔ تیسری کاروائی ڈسٹرکٹ ویسٹ، سرجانی (محبوب شہید چوکی) پولیس نے اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے اسنیپ چیکنگ کے دوران سیکٹر 7 سے موٹرسائیکل سوار 02 ملزمان کو گرفتار کیا۔ گرفتار ملزمان سے 02 غیر قانونی پسٹلز بمعہ ایمونیشن اور نقدی رقم برآمد ہوئی۔ ملزمان کے زیراستعمال موٹرسائیکل کو بھی قبضہ پولیس میں لے لیا گیا ہے جس کی تفصیلات حاصل کی جارہی ہیں۔گرفتار ملزمان میں عبدالرافع ولد محمد رفیق اور شاہزیب ولد فرقان شامل ہیں۔گرفتار ملزمان کے خلاف سندھ اسلحہ ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔

    کراچی پولیس کی گٹکا ماوا اور منشیات مافیا کے خلاف کامیاب کاروائیاں، 4 ملزم گرفتار

    حکومتی غفلت کی وجہ سے سندھ میں غربت و افلاس اور ڈاکوئوں کا راج ہے،اسداللہ بھٹو

    اکتوبر میں بھی شہر قائد میں شدید گرمی کی لہر، پارہ ہائی