Baaghi TV

Tag: کراچی شہر

  • سندھ حکومت و پولیس ناکام، کراچی  ڈاکوؤں کے رحم و کرم پر ہے،جماعت اسلامی

    سندھ حکومت و پولیس ناکام، کراچی ڈاکوؤں کے رحم و کرم پر ہے،جماعت اسلامی

    امیرجماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے گزشتہ شب مسلح ڈکیتی کی واردات میں ڈاکوؤں کی فائرنگ کا نشانہ بننے والے فرحان خان کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فرحان گلشن معمار سے سرجانی جاتے ہوئے مسلح ڈاکوؤں کا شکار ہوا۔ نماز جنازہ مسجد قاسم سرجانی ٹاؤن سیکٹر 7Dمیں ادا کی گئی، منعم ظفر خان نے مقتول فرحان کے بھائی فیصل خان اور دیگر اہل خانہ سے ملاقات و تعزیت کی، ان کے ہمراہ سٹی کونسل کے رکن قاضی صدر الدین، سیکریٹری ضلع شمالی شکیل احمد اور آصف محفوظ بھی موجود تھے۔واقع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار، مرحوم کی مغفرت اور اہل خانہ کے لیے صبر ِ جمیل کی دعا کی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے ڈاکوؤں کے ہاتھوں قتل اور لوٹ مار، مسلح ڈاکوؤں کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کی روک تھام میں سندھ حکومت، محکمہ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ناکامی کی شدید مذمت کی اور کہا کہ کراچی پولیس چیف کراچی میں جرائم میں 50فیصد کمی کا دعویٰ کر رہے ہیں لیکن صورتحال اس کے برعکس ہے۔محکمہ پولیس کی کارکردگی کا یہ حال ہے کہ رواں برس 44ہزار سے زائد ڈکیتی و لوٹ مار کی وارداتیں ہوئیں اور مزاحمت پر100 سے زائدشہری اپنی جان گنوابیٹھے،شہر میں ایک بار پھر سے اسٹریٹ کرائمز، مسلح ڈکیتی کی وارداتوں میں غیر معمولی اضافہ ہوگیا ہے، شہریوں کی جان و مال محفوظ نہیں، محکمہ داخلہ اور متعلقہ ادارے اپنی ذمہ داری پوری نہیں کر رہے اور عوام کو ڈاکوؤں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے۔

    کے الیکٹرک نے جنریشن ٹیرف پر فیصلہ اہم سنگ میل قرار دیدیا

    شرجیل میمن کے نجی گاڑیوں پر سرکاری نمبر پلیٹس لگانے کے خلاف کریک ڈاؤن احکامات

    محکمہ تعلیم پنجاب کا اسکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی کا نوٹیفیکیشن

  • کے الیکٹرک نے جنریشن ٹیرف پر فیصلہ اہم سنگ میل قرار دیدیا

    کے الیکٹرک نے جنریشن ٹیرف پر فیصلہ اہم سنگ میل قرار دیدیا

    نیپرا کے الیکٹرک کی جنریشن ٹیرف درخواست پر جاری کیے گئے فیصلے کو ترجمان کے الیکٹرک نے اہم سنگ میل قرار دیا ہے۔

    ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق فیصلے سے صارفین کے بجلی بلوں پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔کے الیکٹرک ترجمان نے کہاکہ نیپرا کی جانب سے جنریشن ٹیرف درخواست پر کیا گیا فیصلہ کے الیکٹرک کے جامع سرمایہ کاری پلان کا اہم سنگ میل ہے، فیصلے کا اثر صارفین کے بلوں پر نہیں پڑے گا۔ترجمان نے بتایا کہ منظور شدہ ٹیرف ڈھانچے میں کچھ تبدیلیاں کی گئی ہیں جن کا تفصیلی جائزہ لیا جا رہا ہے۔ کے الیکٹرک نے کراچی کے پاور انفرااسٹرکچر میں 4 ارب ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری کی ہے اور اب ڈسٹری بیوشن، ٹرانسمیشن، اور سپلائی ٹیرف کو حتمی شکل دینے کیلئے سرگرمیاں جاری ہیں۔واضح رہے کہ نیپرا نے کے الیکٹرک کے 7 سالہ جنریشن ٹیرف کی منظوری دے دی ہے۔نیپرا نے کے الیکٹرک کی درخواست پر فیصلہ جاری کرتے ہوئے جنریشن ٹیرف کی منظوری ٹیک اور پے کی بنیادوں پر دی ہے، ٹیک اور پے کا مطلب بجلی استعمال ہو نہ ہو کپیسٹی پیمنٹ کرنا پڑے گی۔ممبر ٹیرف مطہر نیاز رانا کا ٹیک اور پے کی بنیاد پرجنریشن ٹیرف دینے پر اختلافی نوٹ سامنے آیا ہے۔فیصلے میں ممبر ٹیرف نے ایل این جی اور ڈیزل کے پاور پلانٹس پر ٹیک اور پے سے اختلاف کیا ہے۔مطہر نیاز رانانے کہاکہ ایل این جی اور ڈیزل کے پلانٹس پر ٹیک اور پے کراچی کے صارفین پر بوجھ پڑے گا، ممبر ٹیرف نے ایکویٹی پر 14 فیصد ڈالر میں منافع کی بھی مخالفت کی ہے۔نیپرا نے کے الیکٹرک کے جنریشن ٹیرف ڈیزل پر 44.33 روپے سی50 روپی75 پیسے فی یونٹ تک منظوری دی ہے۔ایل این جی پر جنریشن ٹیرف 20 روپی67 پیسے سی41 روپی75 پیسے فی یونٹ تک منظور کیا گیا ہے۔فرنس آئل پر جنریشن ٹیرف 33 روپی31 پیسے سے 34 روپے 64 پیسے فی یونٹ تک مقرر کیا ہے۔گیس پر فی یونٹ جنریشن ٹیرف 6 روپے 83 پیسے سے 9 روپے 62 پیسے تک مقرر کیا گیا ہے۔

    شرجیل میمن کے نجی گاڑیوں پر سرکاری نمبر پلیٹس لگانے کے خلاف کریک ڈاؤن احکامات

    محکمہ تعلیم پنجاب کا اسکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی کا نوٹیفیکیشن

    کراچی،اورنگی ٹاؤن میں خاتون اور 2 بچوں کے گلے کاٹ دیے گئے

    گورنر ہاؤس سندھ میں نوکری کا جھانسہ دے کر خواتین کو ہراساں کرنیوالا ملزم گرفتار

  • شرجیل میمن کے نجی گاڑیوں پر سرکاری نمبر پلیٹس لگانے کے خلاف کریک ڈاؤن احکامات

    شرجیل میمن کے نجی گاڑیوں پر سرکاری نمبر پلیٹس لگانے کے خلاف کریک ڈاؤن احکامات

    حکومت سندھ نے نجی گاڑیوں پر سرکاری نمبر پلیٹس لگانے کے خلاف کریک ڈاؤن کا اعلان کردیا ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ایکسائز و ٹیکسیشن اور ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن نے اس ضمن میں محکمہ ایکسائو کو کریک ڈاؤن کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔ سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی زیرصدارت محکمہ ایکسائز و ٹیکسیشن کا اعلی سطح کا اجلاس کراچی میں ہوا۔اجلاس میں سیکریٹری ایکسائز محمد سلیم راجپوت، ڈی جی ایکسائز اورنگزیب پنہور اور دیگر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ محکمہ ایکسائز، ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول نے سالانہ ٹیکس محصولات کا 34 فیصد تین ماہ 15 دن میں حاصل کر لیا ہے۔اجلاس کے موقعے پر سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے محکمہ ایکسائز کو ٹیکس ٹارگیٹس بڑھانے اور ٹیکس وصولیاں تیز کرنے کے بھی احکامات جاری کر دیئے ہیں۔اجلاس میں ٹیکسیشن کے نظام کے بعد گاڑیوں کی رجسٹریشن اور ٹرانسفر کی سہولت بھی گھر بیٹھے دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ یکم جنوری سے گاڑیوں کی رجسٹریشن اور ٹرانسفر بھی آن لائن ہو جائے گی ، شہری گھر بیٹھے گاڑیوں کی رجسٹریشن اور ٹرانسفر کر سکیں گے اور موٹر وہیکل ٹیکس بھی گھر بیٹھے ادا کر سکیں گے، نقد ڈیلنگ ختم ہونے سے عوام کو بہترین سہولت ملے گی اور شفافیت کو بھی فروغ ملے گا، حکومت سندھ کے ویژن کے تحت ٹیکس ادائگی کا نظام مزید آسان ہو جائے گا۔انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ بہترین عوامی خدمات کی فراہمی کے لئے پرعزم ہے، تمام اقدامات کا مقصد عوام کی دشواریوں کا خاتمہ ہے، محکمہ ایکسائز و ٹیکسیشن نے حالیہ مالی سال کے ٹیکس ٹارگٹ کا 34 فیصد وصولی کر لیا، جو خوش آئند بات ہے۔ سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ سرکاری نمبر پلیٹس لگانے والی گاڑیوں کو بھی چیک کیا جائے، نجی گاڑیوں پر سرکاری نمبر پلیٹس آویزاں کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے، گاڑیوں کی رجسٹریشن، ٹیکس ادائگی اور نمبر پلیٹس کی چیکنگ کے لئیمزید اقدامات کئے جائیں۔انہوں نے ہدایات دیں کہ سیلاب زدگان کے گھروں کی تعمیر کے لئے فنڈ ریزنگ کے لئے پریمئم اور پرسنلائزڈ نمبر پلیٹس کی آن لائن نیلامی کے لئے رابطہ مہم تیز کی جائے، پریمئم اور پرسنل نمبر پلیٹس کی آن لائن نیلامی کو مزید تیز کرنے کے لئے مہم چلائی جائے۔ سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ زیادہ سے زیادہ لوگوں تک رسائی کو یقینی بنایا جائے تاکہ زیادہ لوگ آن لائن نیلامی میں حصہ لے سکیں، آن لائن نیلامی سے جمع ہونے والی رقم سیلاب متاثرین کے لئے گھروں کی تعمیر کے لئے دی جائے گی۔

    شرجیل میمن کے نجی گاڑیوں پر سرکاری نمبر پلیٹس لگانے کے خلاف کریک ڈاؤن احکامات

    محکمہ تعلیم پنجاب کا اسکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی کا نوٹیفیکیشن

    ڈاکٹر شاہنواز کی ہلاکت، پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی

  • کراچی،اورنگی ٹاؤن میں خاتون اور 2 بچوں کے گلے کاٹ دیے گئے

    کراچی،اورنگی ٹاؤن میں خاتون اور 2 بچوں کے گلے کاٹ دیے گئے

    باغی ٹی وی:کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن ساڑھے 8 نمبر میں گھر سے خاتون سمیت 2 بچے زخمی حالت میں ملے ہیں۔

    ریسکیو ذرائع کے مطابق تینوں زخمی افراد کے گلے کٹے ہوئے ہیں۔ذرائع نے بتایا ہے کہ تینوں زخمیوں کو تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ چھری کے وار سے شدید زخمی ہونے والا ایک بچہ اسپتال میں دم توڑ گیا، جاں بحق بچہ کی شناخت سبحان کے نام سے ہوئی ہے۔زخمی بچی کی شناخت علیزہ اور خاتون کی شناخت رمشاہ کے نام سے ہوئی۔پولیس کے مطابق زخمیوں کے جسم پر چھریوں کے وار کیے گئے ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ زخمیوں کے گلے اور جسم پر مختلف حصوں پر زخموں کے نشان ہیں۔

    گورنر ہاؤس سندھ میں نوکری کا جھانسہ دے کر خواتین کو ہراساں کرنیوالا ملزم گرفتار

    ڈاکٹر شاہنواز کی ہلاکت، پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی

  • گورنر ہاؤس سندھ میں نوکری کا جھانسہ دے کر خواتین کو ہراساں کرنیوالا ملزم گرفتار

    گورنر ہاؤس سندھ میں نوکری کا جھانسہ دے کر خواتین کو ہراساں کرنیوالا ملزم گرفتار

    خود کو گورنر ہاؤس سندھ کا ملازم ظاہر کرکے نوکری کا جھانسہ دے کر خواتین کو ہراساں کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی میں گورنر ہاؤس سندھ میں نوکری کا جھانسہ دے کر خواتین کو ہراساں کرنیوالے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا.پولیس نے بتایا کہ ملزم خود کو گورنر ہاؤس ملازم ظاہر کرکے خواتین کوجنسی ہراساں کرتا تھا۔پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم طاہر نوکری کیلئے دستاویزکے بہانے سزدہ لوح خواتین سے ملتا تھا، دوران تفتیش ملزم نے کئی خواتین کونوکری کا جھانسہ دے کر ہراساں کرنے کا اعتراف کیا۔حکام نے بتایا کہ تھانہ درخشاں میں متاثرہ خاتون کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

    ڈاکٹر شاہنواز کی ہلاکت، پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی

  • ڈاکٹر شاہنواز کی ہلاکت، پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی

    ڈاکٹر شاہنواز کی ہلاکت، پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی

    میرپورخاص میں مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہونے والے ڈاکٹر شاہنواز کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آ گئی ہے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بتایا گیا کہ ڈاکٹر شاہنواز کی 4 پسلیاں اور کندھے کی ہڈی ٹوٹی ہوئی تھی، جبکہ لاش کا اگلا حصہ، چہرہ اور سر کی جلد جلی ہوئی پائی گئی۔پوسٹ مارٹم کی رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر شاہنواز کے دونوں ہاتھوں اور پیروں کے ناخن جزوی طور پر جلے ہوئے تھے۔واضح رہے کہ 14 اکتوبر کو سندھ حکومت نے قبر کشائی کر کے ڈاکٹر شاہنواز کی لاش کا پوسٹ مارٹم کرنے کا فیصلہ کیا۔ اس سلسلے میں پولیس سرجن نے ڈائریکٹر جنرل صحت کو خط لکھا، جس کے بعد قبر کشائی کی گئی اور نمونے لیے گئے۔18 ستمبر 2024 کی رات، سندھڑی پولیس نے مبینہ مقابلے میں عمرکوٹ کے رہائشی ڈاکٹر شاہنواز کی ہلاکت کا دعوی کیا تھا۔بعد میں، ڈاکٹر شاہنواز کے قتل کا مقدمہ سندھڑی تھانے میں درج کیا گیا، جس میں قتل اور انسداد دہشتگردی کی دفعات شامل کی گئی۔مقدمے میں ایس ایچ او اور اہلکاروں سمیت 15 افراد شامل ہیں، جبکہ سابق ڈی آئی جی جاوید جسکانی، سابق ایس ایس پی میرپور خاص اسد چوہدری، اور سابق ایس ایس پی عمرکوٹ آصف رضا بلوچ کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔26 ستمبر 2024 کو، سندھ کے وزیرداخلہ نے پریس کانفرنس میں کہا کہ اس معاملے میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کی جائے گی، چاہے مقتول کی فیملی ایف آئی آر نہ بھی کرائے۔27 ستمبر کو سندھ حکومت کی اعلی سطحی انکوائری کمیٹی کی رپورٹ میں ڈاکٹر شاہنواز کی پولیس کی حراست میں ہلاکت کی تصدیق ہونے پر ڈی آئی جی میرپورخاص، ایس ایس پی میرپورخاص اور ایس ایس پی عمرکوٹ کو معطل کر دیا گیا۔11 اکتوبر کو سندھ ہیومن رائٹس کمیشن نے توہین مذہب کے الزام میں ڈاکٹر شاہنواز کے قتل پر ایک رپورٹ پیش کی، جس میں کہا گیا کہ میرپورخاص اور عمرکوٹ کے ایس ایس پیز اور ڈی آئی جی نے گرفتاری سے انکار کیا، لیکن بعد میں تصدیق کی کہ ملزم کو کراچی سے گرفتار کیا گیا تھا۔رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ مقدمے کے بعد ایف آئی اے سے تکنیکی معاونت نہیں لی گئی اور پوسٹ مارٹم رپورٹ 2 روز تک فراہم نہیں کی گئی۔15 اکتوبر کو محکمہ داخلہ سندھ نے سندھ ہائی کورٹ کے رجسٹرار کو خط لکھ کر ڈاکٹر شاہنواز کی ہلاکت کے معاملے پر جوڈیشل انکوائری کی درخواست کی۔ 21 اکتوبر کو سندھ ہائی کورٹ کے میرپورخاص سرکٹ بینچ نے کیس کی سماعت کے دوران پولیس کے ہاتھوں ماورائے عدالت قتل کے معاملے کی تحقیقات ایف آئی اے سے کرانے کا حکم دیا، اور تحقیقات کی نگرانی کے لیے قومی کمیشن برائے انسانی حقوق کو مقرر کیا۔

    سرفراز بگٹی کا بلدیاتی اداروں کے ترقیاتی فنڈز میں 100 فیصد اضافہ کرنے کا اعلان

  • شرجیل میمن کا کراچی کی سڑکوں پر ڈبل ڈیکر بسیں چلانے کا اعلان

    شرجیل میمن کا کراچی کی سڑکوں پر ڈبل ڈیکر بسیں چلانے کا اعلان

    سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی جانب سے عوام کے لئے خوشخبری دی گئی ہے۔ حکومت سندھ کی جانب سے کراچی کی سڑکوں پر اب ڈبل ڈیکر بسیں چلائی جائیں گی ، حکومت سندھ نے ڈبل ڈیکر بسوں کی خریداری کے لئے تیاریاں شروع کر دی ہیں۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات ، ٹرانسپورٹ، ایکسائز، ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس ہوا، اجلاس میں سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے مینیجنگ ڈائریکٹر کمال حکیم دایو، پیپلز بس سروس کے پروجیکٹ ڈائریکٹر صہیب شفیق، پیپلز بس سروس کے مینیجر آپریشنز عبدالشکور اور دیگر حکام نے شرکت کی۔اجلاس میں حکومت سندھ کی جانب سے پیپلز بس سروس کے لئے 50 نئی بسیں خریدنے کا فیصلہ کیا گیا۔اجلاس میں سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے ماس ٹرانزٹ اتھارٹی اور دیگر متعلقہ حکام کو بسوں کی خریداری کے لئے تیاریاں تیز کرنے کی ہدایات دیں۔ اجلاس کے موقعے پر بات کرتے ہوئے سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ ہم کراچی میں پبلک ٹرانسپورٹ کو جدید بنانے کے لیے پرعزم ہیں، حکومت سندھ کا یہ اقدام شہریوں کو سستی اور آرام دہ سفر فراہم کرتے ہوئے شہری ٹرانسپورٹ کے نظام کو بہت بہتر بنائے گا۔انہوں نے کہا کہ عوام کی بڑھتی ہوئی ٹرانسپورٹ کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے تیزی سے عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے۔ اجلاس کے موقعیپر سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے پیپلز بس سروس کے بس اسٹیشنز کا کام بھی جلد از جلد مکمل کرنے کے احکامات جاری کئے۔

    حکومت سندھ کراچی کا سرکاری اسپتال کرپشن میں بازی لے گیا

    جسٹس یحییٰ آفریدی: عدالتی کیریئر اور اہم فیصلوں پر ایک نظر

  • ناظم آباد ٹاون میں جراثیم کش اسپرے مہم کا آغازکردیاگیا

    ناظم آباد ٹاون میں جراثیم کش اسپرے مہم کا آغازکردیاگیا

    چیئرمین ناظم آباد ٹائون سید محمد مظفر کی ہدایت پر ٹائون میں جراثیم کش ادویات کی اسپرے مہم کا آغازیوسی نمبر 1پاپوش سے کردیا گیا ہے۔

    جاری اعلامیہ کے مطابق چیئرمین ناظم آباد ٹائون نے عملے کو ہدایت کی کہ ٹائون کی ہر یوسی میں اسپرے کو ممکن بنایا جائے ، خاص طور پر ندی نالوں کے قریب اور نشیبی علاقوں میں گاڑیوں اور دستی مشینوں کے ذریعے زیادہ سے زیادہ اسپرے کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ اسپرے مہم کیلئے کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن نے ناظم آبادٹائون کو اسپرے کی گاڑیاں فراہم کی ہیں جس کے ذریعے ٹائون کی تمام یوسیز میں مرحلہ وار جراثیم کش ادویات کا اسپرے کیا جائیگا۔اس موقع پرٹائون چیئرمین نے کہا کہ اسپرے کا مقصد شہریوں کو حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق بہتر ماحول فراہم کرنا ہے کیونکہ معتدل موسم میں مکھیوں، مچھروں اور بیکٹیریا سمیت دیگر جراثیم کی افزائش تیزی سے ہوتی ہے جس سے ملیریا اور ڈینگی جیسی بیماریوں کے پھیلنے کا خدشہ ہوتا ہے جس کے پیشِ نظر ٹائون کے مکینوں کو بیماریوں سے بچانے کیلئے اسپرے مہم کا آغاز کیا گیا ہے۔

    وزیراعلی سندھ سے ایرانی قونصل جنرل کی ملاقات،کراچی تا چابہار فیری سروس شروع کرنے پر غور

  • کارساز حادثہ کیس کی سماعت بغیر کارروائی کے 26 اکتوبر تک ملتوی

    کارساز حادثہ کیس کی سماعت بغیر کارروائی کے 26 اکتوبر تک ملتوی

    کارساز حادثہ کیس کی ملزمہ نتاشہ نے جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کراچی میں حاضری لگوا دی۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کارساز حادثہ کیس کی ملزمہ کے خلاف امتناعِ منشیات ایکٹ کے کیس کی سماعت ہوئی۔ملزمہ نے شوہر کے ہمراہ عدالت میں پیش ہو کر حاضری لگوا دی۔عدالت نے آئندہ سماعت پر بھی ملزمہ کو حاضری یقینی بنانے کا حکم دے دیا۔عدالت نے کیس کی سماعت بغیر کارروائی کے 26 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔واضح رہے کہ سندھ ہائیکورٹ نے کراچی میں کار ساز حادثہ کیس میں ملزمہ نتاشہ دانش کی ضمانت منظور کی تھی.سندھ ہائی کورٹ میں کارساز میں پیش آنے والے حادثے میں ملوث مرکزی ملزمہ کی جانب سے انسدادِ منشیات کے مقدمے میں ضمانت کے لئے دائر کی گئی درخواست پر سماعت ہوئی تھی۔ ملزمہ کار ساز حادثہ کیس میں پہلے مقدمے میں ضمانت پر ہے۔واضح رہے کہ 13 ستمبر کو کراچی کی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے کارساز حادثے کی ملزمہ نتاشہ دانش کی درخواست ضمانت مسترد کردی تھی۔

    پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں 48 فیصد اضافہ، چین کا بڑا حصہ شامل

    26ویں آئینی ترمیم ایک دن بعد ہی سپریم کورٹ اور سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج

    آئینی ترمیم کے بعد اسٹاک مارکیٹ میں زبردست اضافہ، بُلند ترین سطح پر

    توشہ خانہ ٹو کیس: ایف آئی اے نے بشریٰ بی بی کی ضمانت کی مخالفت کردی

  • 26ویں آئینی ترمیم ایک دن بعد ہی سپریم کورٹ اور سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج

    26ویں آئینی ترمیم ایک دن بعد ہی سپریم کورٹ اور سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج

    حال ہی میں قومی اسمبلی اور سینیٹ سے منظوری کے بعد قانون کی شکل اختیار کر جانے والی 26ویں آئینی ترمیم کو سپریم کورٹ آف پاکستان اور سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا گیا ہے جہاں درخواست میں ترمیم کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق محمد انس نامی شہری نے وکیل عدنان خان کے ذریعے درخواست دائر کرتے ہوئے سپریم کورٹ سے 26ویں آئینی ترمیم کالعدم قرار دینے کی استدعا کی۔26ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواست میں وفاق کو فریق بناتے ہوئے کہا گیا ہے کہ پارلیمنٹ کو عدالتی امورپر تجاویز دینے کا اختیار نہیں ہے۔انہوں نے درخواست میں 26ویں آئینی ترمیم کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی۔ادھر 26ویں آئینی ترمیم کو سندھ ہائی کورٹ میں بھی چیلنج کردیا گیا ہے۔عدالت عالیہ میں درخواست الٰہی بخش ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی ہے جس میں موقف اپنایا گیا ہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرکے عدلیہ کی آزادی اور رول آف لا کی خلاف ورزی کی گئی ہے۔انہوں نے درخواست میں کہا کہ آئین کے آرٹیکل 175۔اے میں ترمیم کر کے سپریم کورٹ میں ججز کی تعیناتی میں انتظامیہ کی مداخلت بڑھا دی گئی ہے اور اس قسم کی ترمیم عدلیہ کی آزادی اور عدلیہ کو انتظامیہ کے ماتحت کرنا ہے۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ آئینی ترمیم کی سیکشن 8، 11 اور 14 کالعدم قرار دی جائیںدرخواست میں سکریٹری کیبنٹ ڈویژن، سیکریٹری لا اینڈ جسٹس اینڈ پارلیمانی افیئرز و دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔گزشتہ ماہ سے حکمران اتحاد آئینی ترامیم کے لیے حمایت حاصل کرنے کے لیے پارلیمان میں سیاسی جماعتوں سے بھرپور لابنگ کرنے میں مصروف تھا جہاں ان ترامیم میں بنیادی توجہ عدلیہ پر مرکوز تھی۔اس دوران کئی دن تک جاری مشاورت میں اپوزیشن جماعتوں بالخصوص مولانا فضل الرحمٰن کو منانے کا سلسلہ جاری رہا اور حکومت کوشش کے باوجود بھی اس ترامیم کو ایوان میں سے منظور کرانے میں کامیاب نہ ہو سکی۔تنازع کی ایک بڑی وجہ ایک مجوزہ وفاقی آئینی عدالت تھی، جس کی پی ٹی آئی نے مخالفت کی اور مولانا فضل الرحمٰن نے اس کے بجائے آئینی بینچ کے قیام کا مطالبہ کیا جسے بعدازاں مسودے کا حصہ بنا لیا گیا۔اس سلسلے میں فیصلہ کن پیشرفت گزشتہ ہفتے ہوئی جب پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری مولانا فضل الرحمٰن کو منانے میں کامیاب رہے جنہوں نے ترامیم کے حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کو قائل کیا۔اتوار کو بالآخر کابینہ سے 26ویں آئینی ترمیم کا پیکج منظور ہونے کے بعد اسے سینیٹ اور پھر قومی اسمبلی سے دو تہائی اکثریت سے منظور کر لیا گیا۔وزیر اعظم نے ترامیم کو منظوری کے لیے صدر مملکت کے پاس ارسال کیا جنہوں نے گزشتہ روز 26ویں آئینی ترمیم کے گزیٹ پر دستخط کر کے اسے قانون کی شکل دے دی۔ان ترامیم میں سب سے اہم بات چیف جسٹس کے تقرر کے طریقہ کار میں تبدیلی ہے جہاں پہلے سپریم کورٹ کے سب سے سینئر جج چیف جسٹس کا عہدہ سنبھالتے تھے تاہم اب اسے تبدیل کردیا گیا ہے۔نئے طریقہ کار کے تحت چیف جسٹس کی تقرری سپریم کورٹ کے تین سینئر ترین ججوں میں سے کی جائے گی اور قومی اسمبلی اور سینیٹ کے حکومتی اور اپوزیشن اراکین پر مشتمل 12 رکنی کمیٹی اس کا حتمی فیصلہ کر کے نام وزیر اعظم کو بھیجے گی۔اس کے حوالے سے ترامیم میں آئینی بینچز کے قیام کے ساتھ ساتھ ججوں کی کارکردگی اور فٹنس کو جانچنے کے حوالے سے شقیں بھی شامل کی گئی ہیں۔

    آئینی ترمیم کے بعد اسٹاک مارکیٹ میں زبردست اضافہ، بُلند ترین سطح پر

    توشہ خانہ ٹو کیس: ایف آئی اے نے بشریٰ بی بی کی ضمانت کی مخالفت کردی

    چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ چیمبر ورک پر چلے گئے، فیصلے تحریر کریں گے

    زیادتی کی جھوٹی خبر معاملہ، طالبہ کی والدہ ہونے کی دعویدار ملزمہ گرفتار