Baaghi TV

Tag: کراچی شہر

  • کراچی : ایف آئی اے کرائم سرکل کی کارروائی ،2 ملزمان گرفتار

    کراچی : ایف آئی اے کرائم سرکل کی کارروائی ،2 ملزمان گرفتار

    ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل نے کراچی کے علاقے آئی آئی چندریگر روڈ اور خیابانِ سحر،ڈی ایچ اے میں کارروائی کرتے ہوئے 2ملزمان گرفتار کرلیے ۔

    حکام کے مطابق ملزم آفتاب خواجہ ٹریول ایجنسی کی آڑ میں یو اے ای درہم کی غیرقانونی فروخت میں ملوث ہے ، ملزم آفتاب خواجہ کی نشاندہی پر مرکزی ملزم تنویر احمد بھی خیابانِ سحر سے گرفتار کیا گیا۔ ملزمان کے موبائل فون سے حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی کی فروخت کے ثبوت برآمد کرلیے گئے ، ملزمان سے ملکی اور غیر ملکی کرنسی بھی برآمد کی گئی۔حکام کے مطابق ملزمان سے ایک کروڑ چھ لاکھ پاکستانی روپے، 13ہزار600امریکی ڈالر برآمد کیے گئے ، ملزمان سی23ہزار980 یوایای درہم، 420برطانوی پاونڈز، 480 یورو بھی برآمد کرلیے گئے ہیں ۔حکام نے کہا کہ ملزمان سی300 ترکیہ لیرا، 300 تھائی بھات بھی برآمد ہوئے ، ملزمان برآمد شدہ حوالہ ہنڈی کیثبوت و شواہد اور بھاری تعداد میں ملکی و غیر ملکی کرنسی کی موجودگی کیبارے میں ایف آئی اے حکام کو مطمئن نہ کرسکے۔ملزمان کے خلاف ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل میں فارن ایکسچینج ریگولیٹری ایکٹ 2020 کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ۔

    سینیٹ اجلاس،شہدا کارساز، حماس رہنما یحییٰ سنوار کی شہادت پر کروائی گئی دعا

  • اطالوی بحری جہازوں کی پاک بحریہ کے ساتھ مشقیں

    اطالوی بحری جہازوں کی پاک بحریہ کے ساتھ مشقیں

    اطالوی بحریہ کے ائیر کرافٹ کیرئیر ITS CAVOUR اور فریگیٹ ITS ALPINO نے 14 سے 16 اکتوبر تک کراچی کا دورہ کیا اور شمالی بحیرہ عرب میں دوطرفہ مشقیں کیں،مشق کا مقصد سمندر میں مشترکہ آپریشنز کے دوران باہمی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور مہارت کو بڑھانا تھا۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاک بحریہ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق دورے کے دوران، اطالوی وفد نے اطالوی سفیر کی قیادت میں اطالوی ڈیفنس جنرل اسٹاف کے کیپبلٹی ڈائریکٹر کے ہمراہ پاک بحریہ کے اعلیٰ حکام اور مقامی میڈیا نمائندگان کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔اطالوی سفیر نے پاک اطالوی بحری اور تجارتی تعاون کو بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔اہم بحری ممالک کے ساتھ مشترکہ بحری مشقیں خطے میں بحری امن کو یقینی بنانے کے لیے پاک بحریہ کے عزم کا مظہر ہیں۔

    ارسا ایکٹ کےخلاف پورے سندھ میں احتجاج کیا جائے گا، راشد محمود سومرو

    ایم کیو ایم کا شہر میں بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ پر شدید تشویش کا اظہار

    بچوں کی اسمگلنگ کا کیس، صارم برنی کی درخواستِ ضمانت پر فیصلہ محفوظ

    چینی قونصلیٹ حملہ کیس میں کالعدم بی ایل اے کے 4 کارندوں کی شناخت

    کراچی کے مختلف علاقوں میں لوڈشیڈنگ 12 گھنٹوں سے متجاوز

  • ارسا ایکٹ کےخلاف پورے سندھ میں احتجاج کیا جائے گا، راشد محمود سومرو

    ارسا ایکٹ کےخلاف پورے سندھ میں احتجاج کیا جائے گا، راشد محمود سومرو

    ے یو آئی کے صوبائی جنرل سیکریٹری علامہ راشد محمود سومرو کی 18 اکتوبر کو ارسا ایکٹ میں ترمیم کرکے سندھو دریا سے 6 کینالوں کو بنانے کی سازش کے خلاف کراچی سے نکلنے والے کارواں میں بھرپور شرکت کی ہدایت کی ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جمعیت علماء اسلام سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ راشد محمود سومرو نے کہا ہے کہ ارسا ایکٹ میں ترمیم کرکے سندھو دریا پر 6 کینالوں کو نکالنے کی سازش کے خلاف 18 اکتوبر کو سیاسی، مذہبی اور قوم پرست تنظیموں کی جانب سے کراچی سے شروع ہونے والے احتجاج میں جے یو آئی کے کارکنان کوجھنڈوںسمیت بھرپور شرکت کی ہدایت کی ہے، انہوں نے کہا کہ سندھودریا پر ڈاکہ لگانے نہیں دینگے۔انہوں نے کہا کہ پریس کلب ملیر کراچی سے 18اکتوبر کو ایک بڑا کارواں شروع ہوگا جو18اکتوبر کو ٹھٹہ اور 19 اکتوبر کو بدین پہنچے گا۔انہوں نے ملیر، گھگر پھاٹک، سجاول، ٹھٹہ اور بدین اور دیگر جگہوں کے عہدیداران اور کارکنان کو بھرپور شرکت کی ہدایت کی ہے۔ علامہ راشد محمود سومرو نے کہا کہ ارسا ایکٹ میں متضاد ترامیم کے خلاف سلسلہ وار پورے سندھ میں احتجاج کیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ جے یو آئی اسلام کی سربلندی، دین کی چوکیداری اور سندھ کے باسیوں کے حقوق کی جہدوجہد جاری رکھے گی اور سندھ کو ایک بار پھر باب الاسلام بنائینگے۔ انہوں نے کہا کہ خود ان پروگراموں میں شرکت کی کوشش کرونگا۔

    ایم کیو ایم کا شہر میں بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ پر شدید تشویش کا اظہار

    بچوں کی اسمگلنگ کا کیس، صارم برنی کی درخواستِ ضمانت پر فیصلہ محفوظ

    کراچی کے مختلف علاقوں میں لوڈشیڈنگ 12 گھنٹوں سے متجاوز

    میڈیکل ٹورازم کو فروغ دینے کے لیے نجی شعبے کو مکمل تعاون فراہم کیا جائیگا ،وزیر صحت سندھ

  • ایم کیو ایم  کا شہر میں بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ پر شدید تشویش کا اظہار

    ایم کیو ایم کا شہر میں بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ پر شدید تشویش کا اظہار

    متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے اراکینِ مرکزی کمیٹی کا شہر میں ایک بار پھر بجلی کی طویل اور غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اپنے جاری کردہ بیان میں اراکینِ مرکزی کمیٹی کا کہنا تھا کہ اربوں روپے بل اور نت نئے ٹیکسز کے نام پر بٹورنے کے باوجود کے الیکٹرک عوام کو بلاتعطل بجلی فراہم کرنے سے قاصر ہے جو سراسر بدنیتی پر مبنی ہے دن و رات کی اوقات میں گھنٹوں بجلی کی عدم موجودگی نے لوگوں کو ذہنی دبا کا شکار کر دیا ہے، ناقص ترسیلی اور مسلط کردہ مافیا طرز نظام نے اہل کراچی کو شدید عذاب سے دوچار کر رکھا ہے، اراکینِ مرکزی کمیٹی کا مزید کہنا تھا کہ ایم کیو ایم حکومت اور متعلقہ وزارت سے یہ مطالبہ کرتی ہے کہ کراچی کے شہریوں کی اس اذیت سے نکالنے کا مستقل بنیادوں پر سدباب کرے اور کے الیکٹرک نام کے مافیا کو لگام ڈالنے میں اپنا کردار ادا کرے جس نے پاکستان کے معاشی حب کو مفلوج کر رکھا ہے۔

    بچوں کی اسمگلنگ کا کیس، صارم برنی کی درخواستِ ضمانت پر فیصلہ محفوظ

    کراچی کے مختلف علاقوں میں لوڈشیڈنگ 12 گھنٹوں سے متجاوز

    اورنگی ٹاؤن میں ڈاکؤں سے پولیس مقابلے میں اہلکارشہید

    چینی قونصلیٹ حملہ کیس میں کالعدم بی ایل اے کے 4 کارندوں کی شناخت

  • بچوں کی اسمگلنگ کا کیس، صارم برنی کی درخواستِ ضمانت پر فیصلہ محفوظ

    بچوں کی اسمگلنگ کا کیس، صارم برنی کی درخواستِ ضمانت پر فیصلہ محفوظ

    بچوں کی اسمگلنگ سے متعلق کیس میں صارم برنی کی درخواستِ ضمانت پرفیصلہ محفوظ کرلیا گیا۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابقایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے بچوں کی اسمگلنگ اور کاغذات میں ردوبدل کے مقدمے میں ملزم صارم برنی کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔بچوں کی اسمگلنگ اور کاغذات میں ردوبدل کے مقدمے میں ملزم صارم برنی کی درخواست ضمانت کی سماعت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت میں ہوئی، جس میں وکیل صفائی نعیم قریشی نے موقف اختیار کیا کہ ایف آئی اے ٹرائل میں تاخیری حربے استعمال کر رہی ہے۔وکیل نے بتایا کہ 5 ماہ گزرنے کے باوجود تفتیشی افسر نے مقدمے کا چالان پیش نہیں کیا۔ جن بچوں کو اسمگل کرنے کا الزام ہے وہ کراچی میں موجود ہیں۔استدعا ہے کہ صارم برنی ضمانت کا مستحق ہے، ضمانت منظور کی جائے۔دورانِ سماعت ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے موقف اپنایا کہ یہ معاملہ بہت حساس ہے، اس پر مختلف زاویوں سے تفتیش کی جارہی ہے۔ جیسے ہی تفتیش مکمل ہوگی، چالان پیش کردیا جائے گا، لہٰذا ضمانت کی درخواست مسترد کردی جائے۔بعد ازاں عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد اپنا فیصلہ محفوظ کرلیا۔عدالت نے ریمارکس دیئے کہ درخواست ضمانت پر فیصلہ 19 اکتوبر کو سنایا جائے گا۔ ایف آئی اے کے مطابق صارم برنی کو امریکا سے واپسی پر کراچی ایئرپورٹ سے گرفتار کیا گیا تھا۔

    کراچی کے مختلف علاقوں میں لوڈشیڈنگ 12 گھنٹوں سے متجاوز

    اورنگی ٹاؤن میں ڈاکؤں سے پولیس مقابلے میں اہلکارشہید

    میڈیکل ٹورازم کو فروغ دینے کے لیے نجی شعبے کو مکمل تعاون فراہم کیا جائیگا ،وزیر صحت سندھ

    چینی قونصلیٹ حملہ کیس میں کالعدم بی ایل اے کے 4 کارندوں کی شناخت

  • کراچی کے مختلف علاقوں میں لوڈشیڈنگ 12 گھنٹوں سے متجاوز

    کراچی کے مختلف علاقوں میں لوڈشیڈنگ 12 گھنٹوں سے متجاوز

    کراچی کے مختلف علاقوں میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بڑھا دیا گیاہے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہرِ قائد کے مختلف علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 12 گھنٹوں سے تجاوز کر گیا۔سرجانی ٹائون، پی آئی بی کالونی اور اورنگی ٹائون میں بجلی کی فراہمی معطل ہے۔مختلف علاقوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 14 گھنٹوں تک پہنچ گیا۔کورنگی، لائنز ایریا، گارڈن، کھاردار اورکیماڑی میں بھی بجلی کی لوڈشیڈنگ جاری ہے۔لیاقت آباد سی ون ایریا، ناظم آباد اور لسبیلہ میں بھی طویل دورانیے کی لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے۔اس کے علاوہ گلستانِ جوہر بلاک 7 اور 8، اسکیم 33 میں سچل گوٹھ کے علاقوں میں بھی لوڈشیڈنگ کے دورانیے میں اضافہ ہو گیا ہے۔

    میڈیکل ٹورازم کو فروغ دینے کے لیے نجی شعبے کو مکمل تعاون فراہم کیا جائیگا ،وزیر صحت سندھ

    اورنگی ٹاؤن میں ڈاکؤں سے پولیس مقابلے میں اہلکارشہید

    چینی قونصلیٹ حملہ کیس میں کالعدم بی ایل اے کے 4 کارندوں کی شناخت

    سندھ حکومت کا صوبے کے سکول اراکین اسمبلی کی نگرانی میں دینے کا فیصلہ

  • اورنگی ٹاؤن میں ڈاکؤں سے پولیس مقابلے میں اہلکارشہید

    اورنگی ٹاؤن میں ڈاکؤں سے پولیس مقابلے میں اہلکارشہید

    کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن سیکٹر گیارہ خلیل مارکیٹ کے قریب ڈاکو کی فائرنگ سے اہلکار شہید اور راہگیر زخمی ہوگیا۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ترجمان سندھ پولیس نے بتایا کہ ڈاکوؤں سے مقابلے کے دوران اہلکار شہید ہوا۔ ترجمان کے مطابق اورنگی ٹاؤن سیکٹر 11خلیل مارکیٹ کے قریب پولیس مقابلہ ہوا۔ترجمان پولیس کے مطابق 50 سالہ شہید پولیس اہلکار کی شناخت عبدالغفار ولد حاجی خان عمر سے ہوئی ہے، زخمی راہگیر کی شناخت اعجاز ولد گل علی خان عمر 24 سال سے ہوئی۔ذرائع کے مطابق پولیس نے کراچی کے شہریوں کے لیے رسپانس کیا ، واردات کو ناکام بناتے ہوئے ہیڈ کانسٹیبل شہید ہوئے ۔ پولیس مقابلے کے دوران تاج الدین نامی ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار ہوا جبکہ
    ساتھی زخمی ڈاکو فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے۔فرار ہونے والے ملزمان کا پیچھا کیا جا رہا ہے ۔مزید پولیس کاروائی جاری ہے۔

    میڈیکل ٹورازم کو فروغ دینے کے لیے نجی شعبے کو مکمل تعاون فراہم کیا جائیگا ،وزیر صحت سندھ

    چینی قونصلیٹ حملہ کیس میں کالعدم بی ایل اے کے 4 کارندوں کی شناخت

  • میڈیکل ٹورازم کو فروغ دینے کے لیے نجی شعبے کو مکمل تعاون فراہم کیا جائیگا ،وزیر صحت سندھ

    میڈیکل ٹورازم کو فروغ دینے کے لیے نجی شعبے کو مکمل تعاون فراہم کیا جائیگا ،وزیر صحت سندھ

    صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے کہا کہ سندھ حکومت نے ملک بھر میں میڈیکل ٹورازم کو فروغ دینے کے لیے نجی شعبے کو مکمل تعاون فراہم کیا جائیگا جس کا مقصد مقامی صحت کے شعبے کا قومی معیشت کو فائدہ پہنچانا ہے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق 21ویں ہیلتھ ایشیا نمائش اور کانفرنسز کے افتتاح کے موقع پر بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ حکومت نے ملک کے صحت کے شعبے میں ایک بڑا اہم کردار برقرار رکھا ہے جس سے نہ صرف رہائشیوں بلکہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں اور غیر ملکیوں کو بھی معیاری علاج فراہم کیا جا رہا ہے۔
    مختلف پبلک سیکٹر ہسپتال، خاص طور پر کراچی میں۔انہوں نے کہا کہ اس تقریب میں غیر ملکی مندوبین اور نمائش کنندگان کی شرکت ملکی صحت کی صنعت کے لیے مثبت ترقی کی عکاسی کرتی ہے انہوں نے مزید کہا کہ نجی شعبے کا کردار اہم اور قابل تعریف ہے۔شہر میں وائرل بیماریوں کی نشاندہی کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملیریا، ڈینگی اور چکن گونیا نے حالیہ ہفتوں کے دوران کراچی میں شہریوں کی بڑی تعداد کو متاثر کیا، تاہم ان بیماریوں کا علاج ویکسینیشن کے ذریعے نہیں کیا جا سکتا ہے لیکن مچھروں کے خلاف سپرے مہم کے ذریعے روکا جا سکتا ہے۔اس سلسلے میں صوبائی حکومت مقامی حکومت کا تعاون حاصل کرے گی۔ڈاکٹر عذرا نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کے ساتھ ساتھ اس کے پڑوسی ملک افغانستان میں بھی پولیو کا خاتمہ کرناہوگا کیونکہ اس مسئلے کی جڑیں پورے خطے میں ہیں۔ دوسری طرف، خناق کے دوبارہ پیدا ہونے کا علاج پورے صوبے میں ویکسینیشن کوریج کو بہتر بنا کر کیا جا سکتا ہے۔”فیوچر ہسپتال” کے کانفرنس سیشن میں ماہرین صحت اور ہسپتال کے ملکان نے متفقہ طور پر ملک بھر میں طبی سیاحت کو فروغ دینے کا عزم کیا۔

    چینی قونصلیٹ حملہ کیس میں کالعدم بی ایل اے کے 4 کارندوں کی شناخت

    سندھ حکومت کا صوبے کے سکول اراکین اسمبلی کی نگرانی میں دینے کا فیصلہ

  • چینی قونصلیٹ حملہ کیس میں کالعدم بی ایل اے کے 4 کارندوں کی شناخت

    چینی قونصلیٹ حملہ کیس میں کالعدم بی ایل اے کے 4 کارندوں کی شناخت

    انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں چینی قونصلیٹ حملہ کیس میں تفتیشی افسر نے مبینہ کالعدم بی ایل اے کے 4 کارندوں کو شناخت کرلیا۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی میں انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں چینی قونصلیٹ حملہ کیس کی سماعت میں اہم پیش رفت سامنے آئی۔ مقدمہ کے اہم گواہ تفتیشی افسر نے مبینہ کالعدم بی ایل اے کے 4 کارندوں کو اپنی گواہی میں شناخت کرلیا۔تفیشی افسر نیک محمد نے گواہی میں کہا کہ 23 نومبر 2018 کو مبینہ کالعدم بی ایل اے 3 کارندوں نے چینی قونصلیٹ پر حملہ کیا۔ کمرہ عدالت میں موجود چاروں ملزمان کو شناخت کرسکتا ہوں۔ ملزمان احمد حسنین، عبد الطیف، اسلم اور علی احمد کو دھماکا خیز مواد اور اسلحہ کے مقدمات میں گرفتار کیا۔ملزمان نے اپنے اقبالی بیان میں چینی قونصلیٹ پر حملے کا اعتراف کیا۔ملزمان نے ہلاک دہشتگردوں کو سہولت فراہم کی، حملہ آوروں کو اسلحہ اور دھماکا خیز مواد فراہم کیا۔ ملزمان نے ہلاک دہشتگرد کے ساتھ وقوعہ سے قبل چینی قونصلیٹ کی ریکی کی تھی۔وکیل صفائی عابد زمان نے موقف دیا کہ مذکورہ مقدمہ میں میرے موکلین کا اقبالی بیان ریکارڈ نہیں ہوا۔ ملزمان کیخلاف جھوٹا مقدمہ درج کیا گیا، پولیس کے پاس ملزمان کیخلاف کوئی شواہد نہیں۔عدالت نے تفتیشی افسر کا بیان قلمبند کرنے کے بعد بیان پر جرح کے لئے سماعت ملتوی کردی۔ پولیس کے مطابق 23 نومبر 2018 کو چینی قونصلیٹ پر 3 دہشتگردوں نے حملہ کیا۔ حملہ میں 2 پولیس اہلکار سمیت 4 افراد مارے گئے۔

    سندھ حکومت کا صوبے کے سکول اراکین اسمبلی کی نگرانی میں دینے کا فیصلہ

  • سندھ حکومت کا صوبے کے سکول اراکین اسمبلی کی نگرانی میں دینے کا فیصلہ

    سندھ حکومت کا صوبے کے سکول اراکین اسمبلی کی نگرانی میں دینے کا فیصلہ

    سندھ حکومت نے صوبے کے سکول اراکین اسمبلی کی نگرانی میں دینے کا فیصلہ کرلیا، جس کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ترجمان سندھ حکومت کے مطابق صوبائی وزیر تعلیم سید سردار علی شاہ کے سندھ اسمبلی ممبران کو لکھے گئے خط پر مثبت پیشرفت سامنے آئی ہے، جس میں صوبائی وزیر تعلیم نے ارکان اسمبلی کو خط لکھ کر اپنے حلقے کے سکول اڈاپٹ کرنے کی دعوت دی تھی، اس کے بعد ارکان اسمبلی کی طرف سے سکولز اڈاپٹ کرنے کے لیے تجاویز جمع کروانے کا سلسلہ جاری ہے، درخواست پر ضروری کارروائی کے بعد محکمہ اسکول ایجوکیشن کی طرف سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔محکمہ تعلیم کی جانب سے نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ اس پروگرام کا مقصد سندھ میں تعلیم کے فروغ کے لیے سرکاری سکولوں کی نگرانی اور ان کو مزید فعال کرنے کے لئے اقدامات کرنا ہے، ارکان سندھ اسمبلی کی طرف سے آنے والی تجاویز کے مطابق حلقے کے سکولوں کی نگرانی ان کے حوالے کردی گئی ہے، پہلے مرحلے میں کراچی 74 اسکولز کو 32 ارکان سندھ اسمبلی کی نگرانی میں دے دیا گیا ہے۔معلوم ہوا ہے کہ کراچی کے سکول اڈاپٹ کرنے والوں میں اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی کے علاوہ ایم پی ایز میں سید محمد عثمان، معید انور، محمد عامر صدیقی، فیصل رفیق، محمد دانیال، محمد دلاور شامل ہیں، ایم پی اے ریحان، فہیم احمد، شیخ عبداللہ، نصیر احمد، سید اعجازالحق، ریحان اکرم، عبدالوسیم، عبدالباسط، عادل عسکری، محمد افتخار عالم نے بھی سکول کی ذمہ داری لی ہے، محمد معاذ محبوب، محمد مظاہر عامر، جمال احمد، شریف جمال، نجم مرزا، شوکت علی، ارسلان پرویز، فرحان انصاری نے سکولز کو اڈاپٹ کرلیا، مہیش کمار ہسیجا، انیل کمار، سمیتا افضال سید، سکندر خاتوں، فرح سہیل، قرت العین، بلقیس مختار بھی سکول سنبھالنے والوں میں شامل ہیں۔بتایا جارہا ہے کہ حیدرآباد سے 3 ارکان اسمبلی صابر حسین، محمد راشد خان اور ناصر حسین قریشی کو اڈاپٹیشن پروگرام کے تحت 11 سکولز کی نگرانی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا، ٹھٹہ اور سجاول کے 9 سکولز کو 2 ایم پی ایز نے اپنی نگرانی میں سنبھال لیا ہے، ٹھٹہ اور سجاول سے ارکان اسمبلی سید ریاض حسین شاہ شیرازی اور ہیر سوہو کی درخواست پر سکول کی نگرانی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا، ارکان اسمبلی کی طرف سے آنے والی درخواستوں کا سلسلہ جاری ہے، ضروری کارروائی کے بعد سکول اڈاپٹیشن کے نوٹیفکیشن کا سلسلہ جاری رہے گا۔

    نمبر گیم پوری،پی ٹی آئی اراکین اغوا،کیا عمران خان رہا ہوں گے؟