Baaghi TV

Tag: کراچی شہر

  • کراچی میں پاکستان کی پہلی کمپیوٹرائزڈ آبزرویٹری قائم

    کراچی میں پاکستان کی پہلی کمپیوٹرائزڈ آبزرویٹری قائم

    فلکیاتی علوم پر تحقیق اور کہکشائوں، سیاروں اور ستاروں کی حرکت کے مناظر کے مشاہدے کے لیے پاکستان کی پہلی کمپیوٹرائزڈ آبزرویٹری کراچی میں قائم کردی گئی ہے جہاں سے رمضان اور عیدین کا چاند دیکھا جاسکے گا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق یہ کراچی میں قائم دوسری رصدگاہ ہے جسے این ای ڈی یونیورسٹی کے شعبہ کمپیوٹر انفارمیشن سسٹم میں قائم کیا گیا ہے، اس سے قبل فلکیاتی علوم پر تحقیق کے لیے واحد رصدگاہ جامعہ کراچی میں موجود تھی۔اس رسد گاہ میں اعلی معیار کی جدید ٹیلی اسکوپ موجود ہیں جن میں سے ایک کو موبائل اپلیکیشن کے ذریعے کنٹرول کیا جاتا ہے جبکہ رصدگاہ میں آویزاں علیحدہ سے 14 انچ کے لینس پر مشتمل ایک بڑی ٹیلی اسکوپ کا شمار بھی جدید ٹیلی اسکوپ میں کیا جارہا ہے،رصدگاہ سے پہلی بار رمضان کا چاند دیکھنے کا انتظام بھی کیا جائے گا۔

    این ای ڈی یونیورسٹی کے نیشنل سینٹر ان بگ ڈیٹا اینڈ کلائوڈ کمپیوٹنگ کے ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی اسماعیل نے اس ضمن میںدعویٰ کیا کہ دنیا میں کمپیوٹرائزڈ آبزرویٹری بہت کم ہیں اور این ای ڈی کی رصد گاہ کا شمار بھی اب ان چند ایک کمپیوٹرائزڈ آبزرویٹریز میں ہورہا ہے جہاں تمام ٹیلی اسکوپ کمپیوٹرز سے configrate ہیں اور ٹیلی اسکوپس کے ذریعے فلکیاتی مناظر کے تجزیوں سے جو ڈیٹا حاصل ہورہا ہے اسے ہم ڈیٹا سینٹر میں اسٹور کررہے ہیں۔

    ڈاکٹر اسماعیل نے کہا کہ کمپیوٹرائزڈ آبزرویٹری کے سبب اب کسی بھی محقق کے لیے یہ ضروری نہیں کہ وہ رصد گاہ میں آکر ہی ان فلکیاتی مناظر کا مشاہدہ کرے بلکہ وہ آبزرویٹری سے منسلک بگ ڈیٹا اینڈ کلاڈ کمپیوٹنگ سینٹر کے ذریعے گھر بیٹھے یا کسی دوسرے مقام سے یہ مشاہدہ کرسکتا ہے، اس کے لیے اسے آبزرویٹری سے خدمات لینی ہوگی، ان کا کہنا تھا کہ فلکیاتی ایونٹس پر تحقیق کے سلسلے میں اب این ای ڈی کی ناسا سمیت دیگر فلکیاتی اداروں سے کمیونیکیشن شروع ہوچکی ہے۔

    ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹر اسماعیل کا کہنا تھا کہ اس رصدگاہ کو مکمل طور پر این ای ڈی کے انجینئرز نے تیار کیا ہے رصدگاہ سے رمضان اورعید دونوں چاند کے دیکھنے کا انتظام ہوگا۔اس موقع پر موجود نیشنل سینٹر کے ٹیم لیڈر عزیر عابد نے بتایا کہ یہاں اسٹیٹ آف دی آرٹ آبزرویٹری میں موجود ٹیلی اسکوپ سے سورج پر موجود سولر اسپوٹ solar spots سے متعلق ڈیٹا جمع کیا گیا، مختلف algorithm اس پرلاگ آن کیے جس کی مدد سے ہم یہ forecast کرسکے کہ اب یہ "سن اسپوٹ” دوبارہ کب اور کس جگہ آسکیں گے پھر ہم نے اپنی پیش گوئی کی خود validation بھی کی۔انھوں نے بتایا کہ حال ہی میں جب مختلف سیارے ایک ساتھ align ہوئے تھے تو اس فلکیاتی منظر کا بھی مشاہدہ کیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ اس وقت 30 کے قریب طلبہ/محقق اس رصدگاہ گاہ سے وابستہ فلکیاتی علوم پر تحقیق کررہے ہیں۔

  • مصطفیٰ قتل کیس: معروف اینکر پرسن اور ڈرامہ آرٹسٹ ساجد حسن کا بیٹا گرفتار

    مصطفیٰ قتل کیس: معروف اینکر پرسن اور ڈرامہ آرٹسٹ ساجد حسن کا بیٹا گرفتار

    کراچی کے علاقے ڈیفنس میں پولیس نے ایک بڑے آپریشن کے دوران معروف اینکر پرسن اور ڈرامہ آرٹسٹ ساجد حسن کے بیٹے کو گرفتار کر لیا۔”

    باغی ٹی وی کے مطابق یہ گرفتاری مصطفیٰ عامر قتل کیس کی تحقیقات کے دوران عمل میں آئی، جہاں مرکزی ملزم ارمغان کی گرفتاری کے بعد حیران کن انکشافات سامنے آ رہے ہیں۔تحقیقات کے دوران یہ بات سامنے آئی ہے کہ ارمغان نہ صرف قتل کیس میں مرکزی کردار ادا کر رہا تھا بلکہ منشیات فروشی میں بھی ملوث پایا گیا۔ تفتیشی ٹیم کو اس کے ڈرگ ڈیلنگ میں ملوث ہونے کے واضح شواہد بھی ملے ہیں، جس کے بعد مزید کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔

    انگلینڈ آسٹریلیا میچ میں بھارتی ترانہ چل گیا، پی سی بی کا احتجاج، وضاحت طلب

    ذرائع کے مطابق، کراچی ڈیفنس کے پوش علاقوں میں بڑے گھروں کے رہائشی نوجوان منشیات کی خرید و فروخت میں سرگرم ہیں، جس پر پولیس نے کریک ڈاؤن کا آغاز کر دیا ہے۔ اس آپریشن میں کئی اہم گرفتاریاں عمل میں لائی جا چکی ہیں، جن میں ساجد حسن کے بیٹے کی گرفتاری بھی شامل ہے.مصطفیٰ عامر قتل کیس ملک کی تاریخ کے ایک ہائی پروفائل کیس میں تبدیل ہو چکا ہے، اور اس کیس میں مزید بااثر شخصیات کے نام سامنے آنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ پولیس اور تفتیشی ادارے مزید تفصیلات جلد منظر عام پر لانے کا عندیہ دے رہے ہیں۔

    لاہور بار انتخابات، حامد خان گروپ کے آصف نسوانہ صدر منتخب

    9 مئی کے واقعات کا ماسٹر مائنڈ بانی پی ٹی آئی ہے، شرجیل میمن

    امریکہ پھر پاکستان کے قریب، بڑی پیش رفت,آرمی چیف کا دورہ برطانیہ، بڑی سفارتی فتح!

  • کراچی :ٹینکر نے ایک اور معصوم بچے کی جان لے لی

    کراچی :ٹینکر نے ایک اور معصوم بچے کی جان لے لی

    کراچی میں ٹینکر سے ایک اور جیتی جاگتی زندگی ختم ہوگئی، کیفے پیالہ کے قریب دس سالہ بچہ پہیوں کے نیچے آگیا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق ننھا صائم ٹینکر سے پانی بھررہا تھا۔ ڈرائیورنے ریورس کیا تو بچہ زد میں آگیا۔ پولیس نے ٹینکر اور ڈرائیور کو تحویل میں لے کر ضابطے کی کارروائی شروع کردی ہے۔بفرزون بلاک سولہ اے کے بی آر سوسائٹی میں واٹر فلٹر پلانٹ سے پانی لیکرنکلنے والا صائم واٹر ٹینکر کی زد میں آکر موقع پر جاں بحق ہوا، اہل علاقہ نے واٹر ٹینکر ڈرائیور پر تشدد کیا اور ٹینکر کے شیشے توڑ دیئے ٹینکر ڈرائیور کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔متوفی بچے کے تایا عبدالرزاق کا کہنا تھا کہ واٹر ٹینکر دن کے اوقات میں بھی رہائشی علاقوں میں دندناتے پھرتے ہیں جو حادثات کا باعث بن رہے ہیں۔

    7 ماہ کی بچی سے زیادتی کے مجرم کو پھانسی کی سزا

    متوفی صائم کے نانا نے میڈیا سے بات چیت پر کہا کہ ہیوی ٹریفک پر عائد پابندی پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے۔ جبکہ چچا نے بتایا کہ متوفی صائم پانچ بپن بھائیوں میں سب سے بڑا اور چوتھی جماعت کا طالب علم تھا۔لواحقین کا کہنا ہے کہ آج ہمارا کل کسی اور کا بچا مارا جائے گا ، صبح 6 سےرات 12 بجےتک ہیوی ٹریفک پرپابندی عائدکی جائے۔

    سندھ بھر میں ان فٹ کمرشل گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز

    گھر میں سوئی ماں اور بیٹی پر ملزم تیزاب پھینک کر فرار

    وزیر داخلہ سندھ کا جج کی بے ضابطگیوں پر چیف جسٹس کو خط ارسال کرنے کا اعلان

  • کراچی: ٹینکر کی ٹکر سے شہری جاں بحق، مشتعل افراد نے 5 ٹینکروں کو آگ لگادی

    کراچی: ٹینکر کی ٹکر سے شہری جاں بحق، مشتعل افراد نے 5 ٹینکروں کو آگ لگادی

    کراچی میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے ایک اور شہری جان کی بازی ہار گیا جس کے بعدمشتعل افراد نے 5 واٹر ٹینکروں کو آگ لگادی۔

    باغی ٹی وی کے مطابق کراچی کے علاقے جیل چورنگی پل پر واٹر ٹینکر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگیا جس کے بعد مشتعل شہریوں نے 5 واٹر ٹینکروں کو آگ لگادی۔واقعے کے بعد پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی جب کہ فائر بریگیڈ کا عملہ آگ بجھانے کے لیے پہنچ گیا۔ٹینکر مالک نے دعوی کیا ہے کہ حادثہ کسی اور گاڑی نے کیا لیکن نامعلوم افراد نے گاڑیاں ان کی جلادیں، پولیس نے حادثے سے متعلق مزید تحقیقات شروع کردیں۔

    خیال رہے کہ کراچی میں ہیوی ٹریفک، بالخصوص ڈمپرز کے ذریعے حادثات کے بعد مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد نے ایک پریس کانفرنس میں انتباہ کیا تھا کہ شہر میں ہیوی ٹریفک کو دن کے اوقات میں آنے سے نہ روکا گیا، تو کراچی کے عوام جانتے ہیں کہ کس طرح انہیں روکنا ہے، اس بیان کے اگلے ہی روز لانڈھی اور کورنگی میں 3 سے 4 ٹرک جلا دیے گئے تھے۔بعد ازاں، ڈمپرز اونرز ایسوسی ایشن کے سربراہ لیاقت محسود نے احتجاج کرتے ہوئے کہا تھا کہ جلائی گئی گاڑیوں میں قیمتی سامان موجود تھا، انہوں نے ہیوی گاڑیاں کھڑی کرکے نیشنل ہائی وے پر دھرنا بھی دے دیا تھا۔

    اس تمام صورت حال کے بعد سندھ پولیس حرکت میں آئی، اور اگلے ہی روز آفاق احمد کو پریس کانفرنس کے بعد گرفتار کرلیا تھا۔ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فاروق ستار نے گزشتہ روز پریس کانفرنس میں آفاق احمد کے مؤقف کی تائید کرتے ہوئے کہا تھا کہ کراچی کے عوام میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے، لاوا پک رہا ہے، صورت حال کو قابو نہ کیا گیا تو کراچی کے حالات 1985 سے زیادہ خراب ہوسکتے ہیں۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے واضح کیا کہ 100 سے زیادہ کراچی کے شہری ڈمپر اور کنٹینرز مافیا کی بھینٹ چڑھ کر اپنی جانیں گنوا چکے ہیں، شہر قائد کی موجودہ صورت حال بم کی طرح ہوگئی ہے، جو کسی وقت بھی وقت پھٹ سکتا ہے۔

    دو روز قبل، کراچی میں ہونے والے حادثات میں شہریوں کی اموات پر گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے قائم مقام چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کو دوسرا خط لکھا تھا۔گورنر سندھ کی جانب سے لکھے گئے خط میں شہر میں انتظامی غفلت، قانون سے روگردانی حادثات کی بڑی وجہ قرار دی گئی۔یاد رہے کہ کراچی میں ہیوی ٹریفک سے حادثات میں اضافے کے بعد کمشنر کراچی حسن نقوی نے شہریوں کی ہلاکت کا نوٹس لیتے ہوئے ڈمپرز کے ڈرائیورز کے خلاف ایکشن کا حکم دیا تھا۔کمشنر کراچی نے پولیس کو ہدایت کی تھی کہ تیز رفتار ڈمپرز کے خلاف مقدمات درج کیے جائیں، کراچی میں ڈمپرز کے مکمل دستاویزات کی جانچ پڑتال کی جائے، ڈمپرز ڈرائیورز کے دستاویزات کی جانچ پڑتال بھی کی جائے۔

    دوسری جانب، سندھ حکومت کا دن کے اوقات میں شہر میں ڈمپر کے داخلے پر پابندی کا فیصلہ کرلیا، ڈمپرز کو رات 11 سے صبح 6 بجے تک شہر میں داخلے کی اجازت ہوگی۔چیف سیکریٹری سندھ کے زیر صدارت ٹریفک حادثات کے حوالے سے منعقدہ اجلاس میں سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کو 3 ماہ کے اندر آپریشن رات کے ٹائم شفٹ کرنے کا حکم دے دیا گیا۔ اجلاس میں شہر میں چلنے والے تمام بڑے گاڑیوں اور ڈرائیوروں کے فزیکل ویری فکیشن کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

    واضح رہے کہ حالیہ کچھ عرصے سے کراچی میں تیز رفتار ڈمپرز اور واٹر ٹینکرز کی وجہ سے موٹرسائیکل سواروں اور کار سوار شہریوں کو کچلنے کے واقعات میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔5 فروری کو گلستان جوہر میں راشد منہاس روڈ پر سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے کچرا اٹھانے والے ٹرک نے متعدد گاڑیوں کو ٹکر مار دی تھی جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔کراچی کے علاقے کورنگی ابراہیم حیدری سے کراسنگ جاتے ہوئے تیز رفتار ڈمپر نے موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا جس کے نتیجے میں 3 نوجوان جاں بحق ہوگئے تھے۔

    بھارت میں زلزلےکےجھٹکے،پراسرار دھماکوں سےشہری خوف میں مبتلا

    سندھ میں جاری منصوبوں کی پیشرفت پرورلڈ بینک کا اطمینان کا اظہار

    روس سے جنگ بندی مذاکرات،امریکہ کا یوکرین کو شریک نہ کرنے کا انکشاف

    شائقین کیلیے ورلڈ کرکٹ لیجنڈز کے ساتھ مفت سفر کرنے کا موقع

    اپوزیشن کے احتجاج کے باوجودسندھ اسمبلی میں یونیورسٹیز ترمیمی بل منظور

  • کراچی سے سردی کی چھٹی ، درجہ حرارت بڑھنے کا امکان

    کراچی سے سردی کی چھٹی ، درجہ حرارت بڑھنے کا امکان

    کراچی سے سردی رخصت ہوگئی۔ آئندہ چند روز میں درجہ حرارت مزید بڑھنے کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج سے درجہ حرارت میں مزید اضافہ متوقع ہے۔ آئندہ چند روز میں شہر کا درجہ حرارت کم سے 22 ڈگری اور زیادہ سے زیادہ 34 ڈگری رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ 18 فروری کو مغرب کی جانب سے سے ایک نیا سلسلہ پاکستان میں داخل ہوگا۔ اس سسٹم کے زیر اثر کراچی میں سردی اور بارش ہو سکتی ہے۔مجموعی طور پر شہر میں سردی میں کمی اور درجہ حرارت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

    لاہور بورڈ ، میٹرک کے امتحان کے نگران کمپیوٹر مقرر کرے گا

    پانچ سالوں میں 28 لاکھ پاکستانی وطن چھوڑ گئے، مزید خواہشمند

    امریکہ،ٹک ٹاک کو دوسری بارپابندی میں توسیع ملنے کا امکان

    ایلون مسک کی امریکی محکمہ خزانہ تک رسائی رک گئی

    ٹریفک کی روانی بہتر کرنے کے لیےتجاوزات کا خاتمہ کیا جائے گا،میئرکراچی

  • کراچی: گھر میں گیزر دھماکا، خواتین سمیت 4افراد زخمی

    کراچی: گھر میں گیزر دھماکا، خواتین سمیت 4افراد زخمی

    شہر کراچی میں 4 منزلہ گھر میں گیزر دھماکے سے پھٹ گیا، جس کے نتیجے میں خواتین سمیت کئی افراد زخمی ہو گئے۔

    ریسکیو ذرائع کے مطابق عزیز آباد کے علاقے بلاک 2 الفلاح مسجد کے قریب گھر میں دھماکا ہوا، جس میں متعدد افراد زخمی ہو گئے، جنہیں علاج کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکا گیزر کے پھٹنے سے ہوا، جس سے گھر میں موجود تین خواتین سمیت 4 افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو سول اسپتال کے برنس وارڈ اور عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔گیزر پھٹنے سے گھر کی دیواریں زمیں بوس ہو گئیں۔ اطلاع ملنے پر پولیس اور ریسکیو اداروں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائی شروع کی۔

    اوباما اورمشعل میں طلاق کی خبریں ، اہلیہ نے مخالفین کے منہ بند کرادیئے

    گن شاٹ یا ایکسیڈنٹ ہو تو نجی اسپتال کے پیسے سندھ حکومت بھرے گی، شرجیل میمن

    رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کی تعداد میں اضافہ

    یوٹیلیٹی اسٹورز تنظیم نو ، ایک دن میں 3 ہزار ملازمین فارغ

    بھارت سے نہیں چیمپئنز ٹرافی جیتنا اہم ہے، سلمان علی آغا کی انوکھی منطق

    ٹک ٹاکرمناہل ملک کی پھر نازیبا ویڈیو لیک

  • کے فور منصوبے کی راہ میں حائل بڑی رکاوٹ دور ہوگئی

    کے فور منصوبے کی راہ میں حائل بڑی رکاوٹ دور ہوگئی

    کراچی کو اضافی پانی کی فراہمی کے منصوبے کے فور کی راہ میں حائل بڑی رکاوٹ دور ہوگئی۔

    باغی ٹی وی کے مطابق سندھ ہائیکورٹ نے کے فور منصوبے کے راستے کی 100 ایکٹر زمین پر حکم امتناع ختم کرکے کیس مسترد کردیا۔نجی کمپنی نے 100 ایکٹر زمین کے سلسلے میں 7 سال قبل یعنی 2018 میں دیوانی دعوی دائر کیا تو عدالت نے 4 مئی 2018 کو حکم امتناع جاری کردیا تھا۔
    سندھ ہائیکورٹ نے کیس مسترد کردیا، جس کے ساتھ ہی کے فور منصوبے کی راہ میں حائل حکم امتناع بھی ختم ہوگیا۔دوران سماعت وکیل واٹر کارپوریشن بیرسٹر ولید خانزادہ نے کہا کہ تاخیر کی وجہ سے منصوبے کی لاگت 25 ارب سے بڑھ کر سوا کھرب ہوچکی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ حکم امتناع کے فور منصوبے کے انفرااسٹرکچر کی تیاری میں رکاوٹ ہے، مدعی کا موقف ہے کہ اس زمین پر تعمیرات کرکے تیسرے فریق کو دے دی گئی ہیں۔

    بیرسٹر ولید خانزادہ نے یہ بھی کہا کہ تیسرے فریق نے تاحال عدالت سے رجوع نہیں کیا، اس کا مطلب انہیں کوئی اعتراض نہیں، حکومت کو عوامی اہمیت کے حامل منصوبوں کیلیے زمین حاصل کرنے کا قانونی اختیار حاصل ہے۔انہوں نے کہا کہ مدعی کو اپنی زمین کے معاوضے کیلیے ریفرنس دائر کرنا چاہیے تھا، عدالت میں دعوی دائر کرنے کا کوئی جواز نہیں، کیس قابل سماعت نہیں مسترد کیا جائے۔

    شیر افضل مروت نے عمران ریاض کو کیا "بے نقاب”

    جماعت اسلامی وفد کی آئی جی سندھ سے ملاقات ،ٹریفک حادثات میں اموات پر اظہار تشویش

    پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان

    بارودی مواد کا سراغ لگانے والی جدید مشینیں اے ایس ایف کو دینے کا فیصلہ

    حکومت کا ججز کے خلاف ریفرنس لانے کا ارادہ نہیں، عرفان صدیقی

    پاکستان کو شکست، نیوزی لینڈ نے سہ ملکی ون ڈے سیریز جیت لی

  • مصطفی کمال کا آفاق احمد پر جرم ثابت ہونے تک ضمانت دینے کا مطالبہ

    مصطفی کمال کا آفاق احمد پر جرم ثابت ہونے تک ضمانت دینے کا مطالبہ

    متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینئر رہنماء سید مصطفی کمال نے کہا ہے کہ حکومت سندھ سے کہتا ہوں آفاق احمد کو ضمانت دی جائے جب تک ان پر کوئی جرم ثابت نہیں ہوتا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینئر رہنماء سید مصطفی کمال نے کراچی میں روزانہ کی بنیاد پر ڈمپرز،ٹرالر اور ٹینکروں سے کچلے جانے سے متعدد شہریوں کے شہید ہونے پر اہل خانہ سے تعزیت و ہمدردی کرتے ہوئے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پچھلے ایک ماہ سے کراچی کے شہری روزانہ کی بنیاد پر ڈمپر سے ٹرالر سے واٹر ٹینکر سے کچل کر شہید ہورہے ہیں،اس دلخراش واقعات پر ہم نے وزیر اعلی سے بات کی، متعلقہ حکام سے ان واقعات پر بات کی، ایم کیو ایم کے نمائندوں نے اسمبلی کے فلور پر کھڑے ہوکر آواز اٹھائی کہ ان دلخراش واقعات پر ٹریفک پولیس حرکت میں آئے اور ان واقعات کو روکے لیکن چند دنوں سے کچھ شرپسندوں کی جانب سے اس کو لسانیت کا رنگ دینے کی کوشش کی جارہی ہے۔مصطفی کمال نے مزید کہا کہ

    انکا کہنا تھا کہ یہ حکومت سندھ کی ذمہ داری بنتی ہے کہ غلط گاڑی چلانے والوں کو روکے، گاڑیوں کی فٹنس چیک کروائی جائے ڈرائیوروں کے لائسنس کی جانچ پڑتال کروائی جائے ناکہ اس مسئلہ کو لسانیت کا رنگ دیکر اپنی غلطی پردہ ڈالا جائے۔ مصطفی کمال نے کہا کہ ہم نے بہت قربانیاں دے کر اس شہر میں امن قائم کیا ہے، اس شہر میں بسنے والے پختونوں نے سہراب گوٹھ اور کٹی پہاڑی سے ہمارے پختون نمائندوں کو ووٹ دیکر ایم کیو ایم پر اعتماد کا اظہار کیا ہے،تو ہم یہ کہنا چاہتے ہیں کہ اس مسئلہ کو لسانیت کا رنگ نہیں دیا جائے کیونکہ یہ مسئلہ خالصتان انتظامیہ کی غفلت اور حکومت سندھ کی لاپرواہی کا مسئلہ ہے جس کی وجہ سے معصوم شہریوں کی جانیں جارہی ہیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ ڈمپر ایسوسی ایشن کے ذمہ داران بھی اس بات کو سمجھیں اور اس مسئلہ پر اپنے ڈرائیوروں اور ڈمپر مالکان کی سرزنش کریں کہ کیسے شہر میں بے وقت گاڑی چلا رہے ہیں اور مالکان نے ڈرائیوروں کو کیسے نااہل گاڑیاں دی ہوئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں یہ بات واضح کردوں کہ یہ مسئلہ پختونوں اور مہاجروں کا نہیں،پنجابی اور مہاجروں کا نہیں سندھی اور مہاجروں کا نہیں بلکہ یہ مسئلہ غلط گاڑی چلانے والوں کا اور معصوم لوگوں کے کچلے جانے کا مسئلہ ہے، یہ مسئلہ اس شہر میں بسنے والی تمام قومیتوں کا مسئلہ ہے۔

    شادی کی تقریب میں چیتا گھس گیا، باراتیوں کی دوڑیں

    کراچی: شب برات کے موقع پر سیکیورٹی انتظامات مزید سخت

    سونے کی فی تولہ قیمت میں 2500 روپے کا اضافہ

    خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 13 خوارجی جہنم واصل

    ترک صدرپاکستان کا دورہ مکمل کر کے واپس وطن روانہ

  • کراچی: شب برات کے موقع پر سیکیورٹی انتظامات مزید سخت

    کراچی: شب برات کے موقع پر سیکیورٹی انتظامات مزید سخت

    ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے آج شب برات کے موقع پر سیکیورٹی انتظامات کو مزید مؤثر بنانے کے لیے تمام زونل ڈی آئی جیز، ضلعی ایس ایس پیز، ایس پیز، ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو سخت ہدایات جاری کی ہیں۔

    باغی ٹی وی کے مطابق، ایڈیشنل آئی جی نے کہا کہ مساجد، امام بارگاہوں، مزارات، قبرستانوں اور درگاہوں پر سیکیورٹی فورسز کی مزید تعیناتی کی جائے تاکہ شب برات کے موقع پر ہونے والے اجتماعات کو محفوظ بنایا جا سکے۔اس کے ساتھ ساتھ مرکزی شاہراہوں اور گلیوں میں پولیس موبائل اور موٹر سائیکل گشت میں اضافہ کرنے کی ہدایت دی گئی ہے تاکہ علاقے میں کسی بھی مشتبہ سرگرمی پر فوری کارروائی کی جا سکے۔انہوں نے یہ بھی ہدایت کی کہ شب برات کی محافل اور اجتماعات کے منتظمین کے ساتھ رابطہ قائم رکھا جائے اور ان کے رضاکاروں کو بھی سیکیورٹی میں شامل کیا جائے تاکہ حفاظتی تدابیر مزید مستحکم ہوں۔ دہشت گرد عناصر، فورتھ شیڈول کے ملزمان اور دیگر مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھی جائے۔عوامی املاک اور اہم تنصیبات کی حفاظت کے لیے خصوصی انتظامات کیے جائیں گے اور آتشبازی اور پٹاخوں کی فروخت میں ملوث افراد کے خلاف فوری کارروائی کی جائے گی۔

    انہوں نے ہدایت کی کہ بم ڈسپوزل اسکواڈ کو الرٹ رکھا جائے گا تاکہ کسی بھی ممکنہ دھماکہ خیز مواد سے بچاؤ کی مؤثر حکمت عملی اختیار کی جا سکے۔ایس ایچ اوز کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ گشت اور سیکیورٹی تعیناتی کا مسلسل جائزہ لیں تاکہ کسی بھی قسم کی غفلت سے بچا جا سکے۔کراچی پولیس کے ترجمان نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ سیکیورٹی انتظامات میں پولیس کا ساتھ دیں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع فوراً پولیس کو دیں۔

    سونے کی فی تولہ قیمت میں 2500 روپے کا اضافہ

    خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 13 خوارجی جہنم واصل

    ترک صدرپاکستان کا دورہ مکمل کر کے واپس وطن روانہ

  • آفاق احمد کیخلاف دہشتگردی و دیگر دفعات کا ایک اور مقدمہ

    آفاق احمد کیخلاف دہشتگردی و دیگر دفعات کا ایک اور مقدمہ

    مہاجرقومی موومنٹ کے چیئرمین اوران کے کارکنوں کے خلاف لانڈھی تھانے میں درج کیا جانے والا ایک اورمقدمہ سامنے آگیا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق یہ مقدمہ لانڈھی نمبر 6 میں چینی کی بوریوں سے لدے ٹرک کو جلانے کے خلاف ٹرک کے مالک کی مدعیت میں درج کیا گیا، جس میں لوگوں کو اکسانے ،بھڑکانے،اشتعال دلانے،سہولت کاری،اعانت اوردہشت گردی سمیت دیگر دفعات لگائی گئی ہیں۔
    میٹروول سائٹ کے رہائشی ٹرانسپورٹر دانش منظور کی مدعیت میں درج مقدمے کے متن کے مطابق 10 افراد اسد، یوسف، عرفان علی، سعدان، عبدالحفیظ، عدنان، حذیفہ محمد دانش، خرم اورماجد کورنگے ہاتھوں اسلحہ سمیت گرفتارکیا تھا۔

    مقدمے کے متن کے مطابق ملزم اسد نے پولیس کے ساتھ گرفتاری اور ٹکرا کے وقت للکارتے ہوئے کہا کہ ہم نے اپنے لیڈر آفاق احمدکے حکم پر گاڑی کو آگ لگائی ہے۔گرفتارملزمان نے اپنے بھاگ جانے والے ساتھیوں کے نام علی موٹا، عبید، زاہد لنگڑا، عامر عرف لمبا، ذاکر، عذیر، فیضی، راحیل، کالا ناظم عابد عرف شاہ، بابا عرف ٹلی، شہزاد عرف شجی، دستگیر، اکرم عرف بلو، رئیس قریشی، ندیم دانش، سہیل، اپبا، بابرعباس، حمزہ انیس عرف بلو بتائے ہیں۔لانڈھی پولیس نے گرفتارملزم اسد کے خلاف غیرقانونی اسلحہ برآمد ہونیکا الگ مقدمہ بھی درج کیا ہے۔

    الیکٹرک گاڑیوں کے چارجنگ اسٹیشنز ، بجلی نرخ میں کمی متوقع

    یوکرین جنگ کے خاتمے کے لئےفوری مذاکرات ہوں گے،ٹرمپ

    ترک صدر پاکستان پہنچ گئے، صدر، وزیراعظم نے کیا استقبال

    عورت مارچ شرکاء کےشادی اور طلاق کے قوانین میں تبدیلی کے مطالبے

    شیر افضل مروت کو پی ٹی آئی سے نکال دیا گیا، نوٹیفکیشن جاری

    کراچی : ٹریفک پولیس ڈمپر اور ٹرک مافیا کے سامنے بے بس