Baaghi TV

Tag: کراچی

  • ایم کیو ایم پاکستان نے ’کراچی بچاؤ مہم‘ کا اعلان کردیا

    ایم کیو ایم پاکستان نے ’کراچی بچاؤ مہم‘ کا اعلان کردیا

    کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماؤں نے بہادرآباد مرکز میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کراچی کی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی۔

    اس موقع پر فاروق ستار، حیدر عباس رضوی، سید امین الحق اور دیگر رہنما شریک تھے پریس کانفرنس میں شہر کے بنیادی مسائل، معیشت میں کردار اور مستقبل کی حکمت عملی پر مؤقف پیش کیا گیا، فاروق ستار نے کہا کہ کراچی کو ایک بار پھر وہ حیثیت دینا ہوگی جس کا یہ شہر حقدار ہے کراچی سے 65 فیصد قومی اور 95 فیصد صوبائی ریونیو جاتا ہے جب کہ ملک کی 50 فیصد سے زائد ایکسپورٹ بھی اسی شہر کی مرہون منت ہے، اس کے باوجود شہر بنیادی سہولیات سے محروم ہے۔

    امریکہ نے باضابطہ طور پر وینزویلا کے صدر کی گرفتاری کی تصویر جاری کر دی

    انہوں نے اعلان کیا کہ آج رسمی طور پر’کراچی بچاؤ مہم‘ کا آغاز کررہے ہیں کراچی کا انفرااسٹرکچر انتہائی بری صورتحال میں ہے جب کہ نکاسی آب، صاف پانی کی فراہمی اور سڑکوں کی خستہ حالی شہر کے بنیادی مسائل بن چکے ہیں جن پر فوری توجہ ضروری ہے، سال 2025 میں ایک تاریخی معرکہ سر کیا گیا اور 6 مئی سے 10 مئی 2025 کا عرصہ ملکی تاریخ اور فتوحات کا ایک اہم سنگ میل ہےاس دوران ملک کے عوام افواج پاکستان کے شانہ بشانہ سیسہ پلائی دیوار ثابت ہوئے۔

    16 سالہ طالبہ سے جنسی زیادتی،حنا پرویز بٹ کا متاثرہ طالبہ کے گھر کا دورہ

    انہوں نے کہا کہ نئے سال 2026 میں اگلا معرکہ’معرکہ معیشت‘ ہوگا جس کا ہدف پاکستان کو معاشی طور پر آزاد اور خودمختار بنانا ہے، پاکستان پوری دنیا کے ساتھ قدم بقدم ساتھ کھڑا ہے ملک کی بقا و سلامتی کراچی کی بقا و سلامتی سے وابستہ ہے اور کراچی کی تعمیر و ترقی سے ہی ملک کا مستقبل جڑا ہوا ہے۔

    ٹی 20 ورلڈ کپ: ابتدائی اسکواڈ فائنل، پاکستان نے نام آئی سی سی کو بھجوادئیے

  • کراچی : نیب  نے 250 ایکڑ سرکاری زمین واگزار کرا لی

    کراچی : نیب نے 250 ایکڑ سرکاری زمین واگزار کرا لی

    کراچی میں نیب نے کارروائی کے دوران 250 ایکڑ سرکاری زمین واگزار کرا لی ۔

    ترجمان کے مطابق 75کروڑ روپے مالیت کی سرکاری زمین سے غیر قانونی ہاؤسنگ اسکیم کا قبضہ ختم کرالیا گیا، نجی ہاؤسنگ اسکیم کی تمام دستاویزات جعلی نکلیں،جعلی ریونیو ریکارڈ، بوگس سیل ڈیڈ اور جعلی ڈاک ٹکٹ استعمال ہونے کا انکشاف سامنے آیا ہے ، 250 ایکڑ اراضی کا کوئی سرکاری لینڈ ریکارڈ موجود نہیں،زرعی زمین کو غیر زرعی ظاہر کرنے کیلئے غیر قانونی اندراجات کا انکشاف بھی سامنے آیا ہے ، اسسٹنٹ کمشنر کے جعلی دستخط اور سرکاری ریکارڈ سے تضاد ثابت ہوئے۔ہاؤسنگ اسکیم کی انتظامیہ نے عوام سے 6 کروڑ 80 لاکھ روپے غیر قانونی وصول کیے،ہاؤسنگ سوسائٹی کے نام پر 2بینک اکاؤنٹس کے ذریعے رقوم جمع کی گئیں۔

    پہلا ملک جہاں چار صدیوں بعد سرکاری ڈاک سروس کا مکمل خاتمہ

    پہلا ملک جہاں چار صدیوں بعد سرکاری ڈاک سروس کا مکمل خاتمہ

    برطانیہ :عمران خان کے پوسٹر والے ٹرک پر نامعلوم افراد نے سیاہی پھینک دی

  • کراچی میں سال نو کے موقع پر  دفعہ 144 نافذ

    کراچی میں سال نو کے موقع پر دفعہ 144 نافذ

    کراچی میں سال نو کی تقریبات کے دوران عوام کی حفاظت کے لیے محکمہ داخلہ سندھ نے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی ہے –

    یہ پابندی دفعہ 144 کے تحت نافذ کی گئی ہے اور یکم جنوری تک برقرار رہے گی،اس دوران شہر میں اسلحے کی نمائش اور ہوا ئی فائرنگ بھی ممنوع ہوگی، پولیس حکام نے ہوائی فائرنگ کرنے والے افراد کی شناخت اور کارروائی کے لیے ڈرون کیمرے اڑا نے کا فیصلہ کیا ہے۔

    پولیس کے مطابق، سال نو کے موقع پر لیاقت آباد، شریف آباد، عزیز آباد، ناظم آباد اور دیگر اہم علاقوں میں ڈرون کیمروں کا استعمال کیا جائے گا ان کیمروں کے ذریعے مشتبہ افراد کی ویڈیوز ریکارڈ کی جائیں گی اور بعد ازاں مقدمات درج کیے جائیں گےشہر کے 16 سے زائد تھانوں کو ڈرون کیمروں سے لیس کر دیا گیا ہے تاکہ کسی بھی قسم کی غیر قانونی سرگرمی پر فوری کارروائی ممکن ہو سکے۔

    حیدرآباد میں ڈویژنل کمشنرنے ڈی آئی جی پولیس کی سفارش پر یہ قدم اٹھایا ہے، نوٹیفکیشن کے مطابق آتشبازی، ہوائی فائرنگ اوراسلحے کی نمائش پرمکمل پابندی عائد کی گئی ہےخلاف ورزی کرنے والے افراد کے خلاف مقدمات درج کرنے اور قانونی کارروائی کرنے کی ہدایات بھی جاری کی گئی ہیں۔

    چکوال میں ڈپٹی کمشنر سارہ حیات کے مطابق دفعہ 144 یکم جنوری تک نافذ العمل رہے گی،اس دوران ون ویلنگ، سالینسر کے بغیر موٹرسائیکل چلانے، آتشبازی اور ہوائی فائرنگ پر بھی پابندی ہوگی،انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ پابندیوں کا احترام کریں تاکہ نئے سال کے موقع پرمحفوظ اور پرامن ماحول قائم رہے۔

  • کراچی : کھلے مین ہول میں گر کر ایک اور کمسن بچہ جاں بحق

    کراچی : کھلے مین ہول میں گر کر ایک اور کمسن بچہ جاں بحق

    کراچی کے علاقے کورنگی میں ایک اور کمسن بچہ کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہوگیا۔

    کورنگی مہران ٹاؤن سیکٹر 6 جی میں انتظامیہ کی غفلت کے باعث ایک اور بچہ گٹر میں گرکر جاں بحق ہوگیا،ریسکیو حکام کے مطابق بچے کی شناخت دلبر علی کے نام سے ہوئی جو گھر کے قریب کھیلتے ہوئے کھلے مین ہول میں گراحادثے کے وقت علاقہ مکینوں نے بروقت اقدامات کر کے بچے کو باہر نکالا تاہم وہ زندہ نہ بچ سکا، جس کے بعد ریسکیو حکام نے لاش کو ضابطے کی کارروائی کیلیے جناح اسپتال منتقل کردیا۔

    وزیر ریلوے کا نابینا قلی اکبر علی جمالی کی وائرل ویڈیو پر نوٹس

    سال 2026 کی سرکاری تعطیلات کا شیڈول جاری

    شوبز جوڑیاں جن کی 2025 میں علیحدگی ہوئی

  • پاکستان نیول اکیڈمی کراچی میں کمیشننگ پریڈ، ملکی و غیر ملکی کیڈٹس کی شاندار پاسنگ آؤٹ

    پاکستان نیول اکیڈمی کراچی میں کمیشننگ پریڈ، ملکی و غیر ملکی کیڈٹس کی شاندار پاسنگ آؤٹ

    کراچی: پاکستان نیول اکیڈمی میں مڈشپ مین اور شارٹ سروس کمیشن کورس کی پاسنگ آؤٹ اور کمیشننگ پریڈ کا شاندار انعقاد کیا گیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق تقریب میں 90 مڈشپ مین اور 34 شارٹ سروس کمیشن کیڈٹس نے کامیابی کے ساتھ تربیت مکمل کر کے پاس آؤٹ ہونے کا اعزاز حاصل کیا،تقریب کے مہمان خصوصی بحرین رائل نیول فورس کے کمانڈر ریئر ایڈمرل تھے، جن کا استقبال چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے کیا، مہمان خصوصی نے پاکستان نیوی کو خطے کی ایک اہم، پیشہ ور اور منظم بحری فورس قرار دیتے ہوئے پاک بحریہ کی تربیتی صلاحیتوں کو سراہا، انہوں نے دوست ممالک کے کیڈٹس کو اعلیٰ معیار کی تربیت فراہم کرنے پر پاکستان نیوی کی خدمات کی تعریف کی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق پریڈ میں بحرین، عراق، جبوتی، سری لنکا اور ترکیہ کے کیڈٹس نے بھی شرکت کی، جو پاک نیوی اور دوست ممالک کے درمیان دیرینہ تعلقات اور مشترکہ اقدار کا مظہر ہے اس موقع پر پاکستان اور بحرین کے درمیان قریبی دفاعی تعاون اور باہمی اعتماد کے عزم کا بھی اعادہ کیا گیا۔

    تائیوان میں زلزلے کے شدید جھٹکے

    آئی ایس پی آر کے مطابق نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کیڈٹس میں انعامات تقسیم کیے گئے، مڈشپ مین محمد عزیر عباس کو بہترین مجموعی کارکردگی پر سوورڈ آف آنر دیا گیا، جبکہ مڈشپ مین شہاب احمد نے اکیڈمی ڈِرک حاصل کی،چیف آف نیول اسٹاف گولڈ میڈ لز پاکستان اور عراق کے کیڈٹس نے اپنے نام کیے، جبکہ شارٹ سروس کمیشن کورس میں سید سعد شاہد نے کمانڈنٹ گولڈ میڈل حاصل کیا، کوارٹرڈیک اسکواڈرن کو مجموعی کارکردگی پر پروفیشنسی بینر سے نوازا گیا۔

    حکومت نے یوٹیوبر عادل راجا پر بڑی پابندی عائد کردی

  • دو دہائیوں بعد نجکاری کا عمل شفاف انداز میں ہوتا ہوا نظر آ رہا ہے ، گورنر سندھ

    دو دہائیوں بعد نجکاری کا عمل شفاف انداز میں ہوتا ہوا نظر آ رہا ہے ، گورنر سندھ

    کراچی: گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ جس طرح پاکستان نے بھارت کے خلاف جنگ میں کامیابی حاصل کی، اسی طرح معیشت کی جنگ بھی جیت لے گا،دو دہائیوں بعد نجکاری کا عمل شفاف انداز میں ہوتا ہوا نظر آ رہا ہے-

    گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے مزار پر حاضری کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کے دوست خود مذاکرات کو نہیں مانتے، جبکہ اڈیالہ میں بیٹھا شخص آج بھی غرور کا مظاہرہ کر رہا ہے اور اسلام آباد پر چڑھائی کے خواب دیکھ رہا ہے-

    گورنر سندھ ے حکومت کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے بات چیت نہ کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے عناصر سے مذاکرات نہیں ہونے چاہئیں، جو پاکستان کی ترقی میں رکاوٹ بن رہے ہیں، جس طرح پاکستان نے بھارت کے خلاف جنگ میں کامیابی حاصل کی اسی طرح معیشت کی جنگ بھی جیت لے گامعرکہ معیشت کے لیے ہم مکمل طور پر تیار ہیں، جبکہ اس وقت پاکستان خطے کا ایک اہم ترین ملک بن چکا ہے۔

    معروف اداکارہ امانی ڈایا اسمتھ قاتلانہ حملے میں ہلاک،بوائے فرینڈ گرفتار

    کامران ٹیسوری نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب میں محافظ کا کردار ادا کر رہا ہے اور فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کی دوٹوک پالیسیوں نے پاکستان کو عالمی سطح پر اہم مقام دلایا، بہترین عسکری حکمت عملی کے باعث دنیا میں پاکستان کا اعتماد بحال ہوا ہےقومی ایئر لائن (پی آئی اے) کی نجکاری کا عمل گیم چینجر ثابت ہو سکتا ہے اور دو دہائیوں بعد نجکاری کا عمل شفاف انداز میں ہوتا ہوا نظر آ رہا ہے۔

    پی آئی اے کا برطانیہ کیلئے فلائٹ آپریشن میں توسیع کا فیصلہ

  • کراچی: آن لائن انویسٹمنٹ کا جھانسہ دیکر لوٹنے والے 34 ملکی و غیر ملکی ملزمان گرفتار

    کراچی: آن لائن انویسٹمنٹ کا جھانسہ دیکر لوٹنے والے 34 ملکی و غیر ملکی ملزمان گرفتار

    کراچی: این سی سی آئی اے نے عالمی طور پر کراچی میں منظم گروپ کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے 34 ملکی و غیر ملکی افراد کو گرفتار کر لیا،گرفتار کئے گئے افراد میں 15 غیرملکی اور 19 پاکستانی شہری شامل ہیں –

    وزیر داخلہ سندھ ضیا لنجار نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ملزمان آن لائن انویسٹمنٹ کا جھانسہ دے کر شہریوں کو لوٹنے میں ملوث ہیں،ملزمان سوشل میڈیا پر کرپٹو کرنسی اور فوریکس میں سرمایہ کاری کا جھانسہ دیتے تھے، ملزمان سے 37 کمپیوٹرز، 40 موبائل فون، 10 ہزا ر سے زائد موبائل سمز اور 6 غیرقانونی گیٹ وے ایکسچینج بھی برآمد ہوئے۔

    پی آئی اے کا برطانیہ کیلئے فلائٹ آپریشن میں توسیع کا فیصلہ

    پریس کانفرنس میں ایڈیشنل ڈائریکٹر نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) طارق نواز نے کہا کہ تمام پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں، این سی سی آئی کو فنکشنل بنیادوں پر اسپیشلائزڈ کر رہے ہیں،سوشل میڈیا ایپس کے ذریعے لوگوں کے ساتھ فراڈ کیا جا رہا تھا، تحقیقاتی ٹیم تکنیکی بنیادوں پر مزید شواہد پر کام کر رہی ہے، گرفتاریاں ڈی ایچ اے فیز ون اور 6 سے عمل میں آئیں، جعلی اکاؤنٹس کی نگرانی کرکے ملزمان تک رسائی حاصل کی، جرائم میں ملوث عناصر کیخلاف کارروائی عمل میں لا رہے ہیں۔

    لاہور رنگ روڈ پر ٹول ٹیکس میں اضافہ

  • کراچی:گھریلو جھگڑے پر بھائی نے بھائی کو قتل کر دیا

    کراچی:گھریلو جھگڑے پر بھائی نے بھائی کو قتل کر دیا

    کراچی:بلدیہ ٹاؤن میں جھگڑے کے دوران تیز دھار آلے کے وار سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا ،پولیس نے مقتول کے بھائی کو گرفتار کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق اتحادٹاؤن کے علاقے بلدیہ ٹاؤن قائم خانی نواب کالونی سیکٹر 13 روٹ نمبر 20 بس اسٹاپ کے قریب تیز دھار آلے کے وار سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا ، مقتول کی لاش ایدھی ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال منتقل کی گئی۔

    عینی شاہدین کے مطابق واقعے کے فوری بعد سعیدآباد اور اتحاد ٹاؤن پولیس موقع پر پہنچ گئی تھی، تاہم دونوں تھانوں کی پولیس نے لاش کو ہاتھ نہیں لگایا اور حدود کے تنازعے میں ایک دوسرے سے لڑتی رہی ، پولیس کی اس لڑائی کی وجہ سے لاش کی کئی گھنٹوں تک بےحرمتی ہوتی رہی، بعدازاں ، ایس ایچ او اتحاد ٹاؤن سب انسپکٹر اسد الہی نے اپنے تھانے کی حدود مانتے ہوئے لاش ایدھی ایمبو لینس کے ذریعے سول اسپتال منتقل کرائی ، مقتول کی شناخت 25 سالہ خالد ولد اسلام کے نام سے کی گئی۔

    پی ٹی وی میں مالی کو پروڈیوسر لگائے جانے کا انکشاف

    ایس ایچ او کے مطابق شبہ ہے کہ مقتول کو اس کے بھائی وسیم نے قتل کیا ہے ، عینی شاہدین نے پولیس کو بتایا تھا کہ مقتول کا بھائی اسد واقعے کے فوری بعد جائے وقوعہ سے چلا گیا اور اس کے کپڑے خون آلود تھے ، کچھ دیر بعد وہ کپڑے تبدیل کر کے واپس آگیا تھا۔

    مقتول کا آبائی تعلق وزیرستان سے تھا وہ ایک بچے کا باپ تھا جبکہ مقتول اور اس کے بھائی وسیم کا لنڈے کے کپڑوں کا کام ہے ، واقعے سے متعلق مقتول والدین کو وزیرستان میں اطلاع کر دی گئی ہے جو کراچی آنے کے لیے روانہ ہو گئے ہیں ، مقتول کا بھائی مبینہ قاتل پولیس کی حراست میں ہے۔

    پاپوانیو گنی میں زلزلے کے شدید جھٹکے

    پولیس ذرائع کے مطابق وسیم نے اپنے بھائی کے قتل کا اعتراف کر لیا ، مقتول کی اہلیہ واقعے سے چند گھنٹوں قبل ہی اپنے بیٹے کو لیکر اپنے والدین کے گھر چلی گئی تھی جبکہ وہ جاتے ہوئے گھر سے طلائی زیورات ، نقدی اور دیگر قیمتی سامان بھی اپنے ہمراہ لے گئی تھی، پولیس واقعے کی تحقیقیات کر رہی ہے۔

  • میونسپل کمشنر کراچی کو بیرون ملک سفر سے روک دیا گیا، پرواز سے آف لوڈ

    میونسپل کمشنر کراچی کو بیرون ملک سفر سے روک دیا گیا، پرواز سے آف لوڈ

    کراچی:وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) امیگریشن نےاسٹاپ لسٹ میں نام شامل ہونے کے سبب میونسپل کمشنر کراچی افضل زیدی کو بیرون ملک سفر سے روک دیا اور ترکیہ جانے والی پرواز سے آف لوڈ کردیا گیا۔

    ذرائع کے مطابق میونسپل کمشنر افضل زیدی گزشتہ شب ترکش ائیرلائن کی پرواز کے ذریعےکراچی سے استنبول جا رہے تھے، تاہم امیگریشن کاونٹر عملے نے اسٹاپ لسٹ میں نام شامل ہونے کی وجہ سے انہیں بیرون ملک سفر کرنے کی اجازت نہیں دی اور انہیں ترکیہ جانے والی پرواز سےآف لوڈ کردیاگیا۔

    ذرائع نے بتایا کہ امیگریشن حکام کی جانب سےانہیں کہا گیا کہ فہرست میں نام شامل ہونے کے سبب فضائی سفر نہیں کرسکتے، پہلے اسٹاپ لسٹ سےنام نکلوائیں یا عدالت سے اجازت لےکر آئیں پھر بیرون ملک سفر کر سکتے ہیں مختلف الزامات کے سبب درجنوں افسران کو خصوصی واچ لسٹ میں شامل کیا گیا ہے۔

  • کراچی : حکومت اور ٹرانسپورٹرز کے مذاکرات کامیاب، ہڑتال ختم

    کراچی : حکومت اور ٹرانسپورٹرز کے مذاکرات کامیاب، ہڑتال ختم

    کراچی میں حکومت اور گڈز ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن کے درمیان طویل مذاکرات کے بعد اتفاق رائے ہو گیا ہے جس کے نتیجے میں ملک بھر میں جاری ہڑتال ختم کر دی گئی ہے۔

    ایسوسی ایشن کے صدرملک شہزاد اعوان نے گلبائی ٹرک اڈے پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعلان کیا کہ حکومت نے تمام مطالبات تسلیم کرلئے ہیں اوراس بنیاد پروہ ہڑتال ختم کررہے ہیں، گزشتہ 10 روز سے ٹرانسپورٹرزاحتجاج کررہے تھے جس کی وجہ سے ملک بھر کی صنعتیں خام مال کی فراہمی میں مشکلات کا شکار تھیں،ہڑتال کے دوران سپلائی چین متاثرہوئی اورکاروباری سرگرمیوں میں رکاوٹ پیدا ہوئی تھی، جس سے معیشت پر منفی اثرات مرتب ہوئے۔

    صدرگڈزٹرانسپورٹرزایسوسی ایشن نے واضح کیا کہ مذاکرات میں حکومت نے ٹرانسپورٹرز کے جائزمطالبات سنجیدگی سے سنے اورانہیں فوری حل کرنے کی یقین دہانی کرائی اب ایسوسی ایشن کے تمام اراکین اپنی نقل و حمل کی سرگرمیاں معمول کے مطابق دوبارہ شروع کردیں گے۔

    ترجمان سندھ حکومت ومیئر کراچی مرتضی وہاب نے کہا کہ پیپلزپارٹی ٹرانسپورٹرزسے مسلسل رابطے میں رہتی ہے، ٹرانسپورٹرز کو اعتماد میں لے کر فیصلے کرتے ہیں اور ٹرانسپورٹرز نے ثابت کیا احتجاج پر امن طریقے سے بھی ہوسکتا ہے۔