Baaghi TV

Tag: کراچی

  • ڈاکٹر آکاش قتل کیس کے تین ملزمان مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک

    ڈاکٹر آکاش قتل کیس کے تین ملزمان مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک

    کراچی کے علاقے کلفٹن میں واقع تین تلوار کے قریب ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والے 28 سالہ ڈاکٹر آکاش کے کیس میں گرفتار تینوں زیرِ تفتیش ملزمان گلشنِ معمار کے علاقے میں ایک مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہو گئے ہیں۔

    اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو) سی آئی اے کے ایس ایس پی ڈاکٹر سمیع اللہ سومرو کے مطابق، ایس آئی یو کی ٹیم نے گلشنِ معمار کے عمر بروہی گوٹھ کے قریب نادرن بائی پاس کے پاس چھاپہ مارا تھا، تینوں ملزمان کو ان کے مزید ساتھیوں کی گرفتاری کی نشاندہی کے لیے ساتھ لایا گیا تھا۔

    کارروائی کے دوران ملزمان کے مفرور ساتھیوں نے پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی فائرنگ کر دی، اور دونوں طرف سے فائرنگ کے تبادلے کے دوران پو لیس کی تحویل میں موجود تینوں ملزمان گولی لگنے سے ہلاک ہو گئے جبکہ ایک پولیس اہلکار بھی زخمی ہوا ہلاک ہونے والے ملزمان کی شناخت سریش، رام چند اور انیل کے ناموں سے ہوئی ہے جنہیں ساؤتھ زون پولیس نے 15 جولائی کو ڈیفنس کے علاقے سے گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔

    اس لرزہ خیز واردات کے حوالے سے تفتیش کے دوران یہ بات سامنے آئی تھی کہ گینگ کا سرغنہ اسلم عرف بابا اور اس کے دیگر کارندے قائد آباد کے رہائشی ہیں اور واردات کے وقت ان کے ساتھ ایک لڑکی بھی کار میں موجود تھی،ملزمان نے ڈکیتی کے فوراً بعد رقم کی تقسیم کی تھی جس میں ایک ملزم نے اپنے حصے میں آنے والی ایک لاکھ 25 ہزار روپے کی رقم ایزی پیسہ کے ذریعے گاؤں بھیجی جبکہ دوسرے ملزم رام چند نے اپنے حصے کے 70 ہزار میں سے 30 ہزار روپے مکان کے کرائے کی مد میں دیے۔

    رام چند نے دورانِ تفتیش اعتراف کیا تھا کہ اس کی ملاقات اسلم بابا سے 2021 میں لانڈھی جیل میں ہوئی تھی جہاں انہوں نے اس گینگ کی بنیاد رکھی اور ایک ہی مہینے کے دوران بینکوں کے باہر متعدد بڑی ڈکیتیاں انجام دیں۔

    فائرنگ کے تبادلے کے دوران زخمی ہونے والے پولیس اہلکار علی جان کو بھی جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے ترجمان ایس آئی یو پولیس کے مطابق فائرنگ کے تبادلے کے دوران فرار ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

    ڈاکٹر آکاش کے قتل کی منظرِ عام پر آنے والی سی سی ٹی وی ویڈیو میں بھی دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک ملزم نے پہلے گارڈ اور پھر پیسوں کے بیگ کی چھین چھپٹ کے دوران ڈاکٹر آکاش پر براہِ راست فائرنگ کی مقتول 28 سالہ غیر شادی شدہ ڈاکٹر آکاش پچھلے دو سال سے جناح اسپتال کراچی میں بطور ڈاکٹر اپنے فرائض انجام دے رہے تھے اور ان کا تعلق ایک معروف کاروباری خاندان سے تھا، واقعے کے وقت گاڑی میں ان کے والد اور کزن بھی موجود تھے۔

  • کراچی: غیر ملکی خاتون سے مبینہ زیادتی کی کوشش، ملزم گرفتار

    کراچی: غیر ملکی خاتون سے مبینہ زیادتی کی کوشش، ملزم گرفتار

    کراچی کے علاقے ڈیفنس میں ایک فلیٹ کے اندر غیر ملکی خاتون سے مبینہ طور پر زیادتی کی کوشش کا واقعہ سامنے آیا ہے۔

    پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مقدمے میں نامزد مرکزی ملزم آدی محمود کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ اس واقعے کے بعد درخشاں تھانے میں متاثرہ غیر ملکی خاتون کی مدعیت میں باقاعدہ مقدمہ درج کر لیا گیا ہے پولیس کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ 17 جولائی کی رات کو پیش آیا اور معاملے کی مزید باریک بینی سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

    پولیس کو درج کرائے گئے مقدمے کے متن میں متاثرہ غیر ملکی خاتون نے اپنے ساتھ پیش آنے والے واقعے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ملزم آدی محمود انہیں گھر چھوڑنے کے لیے آیا تھا، جس پر میں نے اسے مشروب پینے کے لیے گھر کے اندر آنے کی اجازت دے دی تھی۔

    ایف آئی آر کے مطابق خاتون نے بتایا کہ وہ مشروب پی کر گہری نیند سو گئیں اور جب ان کی آنکھ کھلی تو انہوں نے خود کو زیادتی کا نشانہ بنتا ہوا پایا جب انہو ں نے اس صورتحال پر شور مچایا تو ملزم گھبرا کر موقع سے فرار ہو گیا ملزم واردات کے بعد فرار تو ہو گیا تھا لیکن بعد میں وہ اپنا موبائل فون لینے کے لیے دوبارہ اسی اپارٹمنٹ میں آیا، اس دوران خاتون نے اسے پکڑنے کے لیے مزاحمت بھی کی لیکن ملزم دوبارہ فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

    پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون کا فوری طور پر طبی معائنہ کروا لیا گیا ہے اور فرانزک شواہد اکٹھے کرنے کے لیے ضروری نمونے بھی حاصل کر لیے گئے ہیں تاکہ اصل حقائق سامنے آ سکیں۔

  • کراچی: قتل کے بعد بھی جنسی زیادتی کی، 6سالہ بچے کے  مقتول  کے تہلکہ خیزانکشافات

    کراچی: قتل کے بعد بھی جنسی زیادتی کی، 6سالہ بچے کے مقتول کے تہلکہ خیزانکشافات

    کراچی میں لی مارکیٹ میں 6 سالہ عبدالولی کے قتل کا کی تحقیقات جاری ہیں جب کہ گرفتار ملزم حمزہ کے دورانِ تفتیش تہلکہ خیز انکشافات کیے ہیں۔

    دوران تفتیش ملزم حمزہ نے اعتراف کیا کہ مقتول بچہ ولی اسے چچا کی طرح مانتا تھا اورمیں اکثر اسے چیزیں دلواتا تھا، گلی میں انتقال ہوا تھا سب وہاں گے ہوئے تھے، جنازے کے دوران موقع پا کر بچے کو فلیٹ میں لے گیا، میں نے بچے کے ساتھ جنسی زیادتی کی اور بعد میں قتل کردیا ولی کو قتل کرنے کے بعد میں نے پھر زیادتی کی تھی، بچہ میری شناخت جانتا تھا اسی وجہ سے قتل کیا، قتل کے بعد لاش بوری میں بند کر کے کمبل میں لپیٹ کر الماری میں چھپا د ی۔

    ملزم نے بتایا کہ پولیس نے فلیٹ کی تین مرتبہ تلاشی لی مگر لاش برآمد نہ ہو سکی، علاقے والوں کا مجھ پر شک بڑھنے پر خوفزدہ ہو گیا تھا، اہل علاقہ کا شک دور کرنے کے لیے اہل خانہ کے ساتھ بچے کو ان کے ساتھ بھی ڈھونڈا تھا،سی سی ٹی وی سے معلوم ہوا کہ بچہ علاقے سے باہر نہیں گیا تھا، ملزم نے اعتراف کیا کہ خوف کے باعث لاش فلیٹ کی کھڑکی سے نیچے پھینکی، پولیس جب فلیٹ پہنچی تو میں کمرے میں اکیلا موجود تھا۔

    پولیس نے کہا کہ مشتعل علاقہ مکین نے ملزم کو تشدد کا نشانہ بنایا، گرفتار ملزم حمزہ نے دورانِ تفتیش دعویٰ کیا کہ واردات میں دیگر افراد بھی ملوث ہیں، ملز م حمزہ لوگوں کو گمراہ کرنے کے لیے ساتھیوں کی شمولیت کا جھوٹا دعویٰ کر رہا تھا، ملزم حمزہ کے والد کو بھی تحویل میں لے رکھا ہےملزم سے مزید اہم انکشا فات متوقع ہیں، پولیس ملزم حمزہ کا سابقہ کرمنل ریکارڈ بھی چیک کر رہی ہےاور ماضی میں کسی دوسرے بچے کیساتھ زیادتی یا بدفعلی کے پہلوؤں کی بھی تحقیقات کر رہی ہے-

  • اسکردو جانے والی پرواز کے ساتھ پرندہ ٹکرا گیا،طیارے کے انجن کو شدید نقصان

    اسکردو جانے والی پرواز کے ساتھ پرندہ ٹکرا گیا،طیارے کے انجن کو شدید نقصان

    کراچی سے اسکردو جانے والی نجی ایئرلائن کی پرواز ٹیک آف کے دوران پرندہ ٹکرانے سے حادثے کا شکا ر ہو گئی، جس کے نتیجے میں طیارے کے ایک انجن کو شدید نقصان پہنچا۔

    ایئرلائن کے ترجمان کے مطابق پرواز پی کے 455 میں 170 مسافر سوار تھے ٹیک آف کے دوران ایک پرندہ طیارے سے ٹکرا گیا، جس کے باعث ایئربس اے 320 کے انجن نمبر دو کو شدید نقصان پہنچا پرندہ ٹکرانے سے انجن کے بلیڈ ٹوٹ گئے، جس کے بعد طیارے کو مزید پرواز کے لیے استعمال نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

    ایئرلائن کے ترجمان کے مطابق واقعے کے بعد تمام 170 مسافروں کو بحفاظت ایئرپورٹ لاؤنج منتقل کر دیا گیا، جہاں انہیں متبادل انتظامات کی فراہمی کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں، طیارے کی فنی جانچ اور مرمت کا کام جاری ہے، جبکہ واقعے کی نوعیت کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔

  • کراچی میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام،کالعدم بی ایل اے کے 2 دہشتگرد گرفتار

    کراچی میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام،کالعدم بی ایل اے کے 2 دہشتگرد گرفتار

    کراچی میں محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) اور حساس ادارے نے مشترکہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے کالعدم تنظیم بی ایل اے کے دو تربیت یافتہ دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔

    سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان میں مجاہد بلوچ اور فرید بلوچ عرف ذاکر شامل ہیں۔ کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے 4 کلو گرام بارود ی مواد، ڈیٹونیٹرز، پرائما کارڈ اور بال بیرنگ برآمد کیے گئےابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ دونوں ملزمان نے بی ایل اے کے تربیتی کیمپ میں ریکی، کمیونیکیشن اور دیگر تخریبی سرگرمیوں کی باقاعدہ تربیت حاصل کر رکھی تھی، ملزمان تنظیم کے کمانڈر ساجد بلوچ اور بشیر زیب کی ہدایات پر کراچی میں مقیم تھے۔

    سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار دہشت گرد شہر کی حساس تنصیبات کی معلومات جمع کرکے اپنی تنظیم کو فراہم کرتے تھے، جبکہ وہ قانون نافذ کرنے والے ادارو ں کے خلاف دہشت گردی کا نیٹ ورک قائم کرنے کی سرگرمیوں میں بھی ملوث تھے، گرفتار ملزمان کے خلاف تھانہ سی ٹی ڈی میں مقدمات درج کر لیے گئے ہیں، جبکہ ان سے مزید تفتیش جاری ہے۔ ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں اور مختلف مقا مات پر کارروائیاں جاری ہیں۔

  • وفاقی وزیر خزانہ نے انویسٹ پاک پورٹل کا افتتاح کر دیا

    وفاقی وزیر خزانہ نے انویسٹ پاک پورٹل کا افتتاح کر دیا

    وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے انویسٹ پاک پورٹل کا افتتاح کردیا، جازکیش ایپ کےذریعے 5ہزار روپےسے سرمایہ کاری کی جاسکے گی۔

    کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انویسٹ پاک پورٹل کا مقصد ملک میں بیرونی سرمایہ کاری کو فروغ دینا ہے،حکومت سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے،انویسٹ پاک پورٹل سرمایہ کاری کےعمل کوتیزرفتار بنائےگا،پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں،انویسٹ پاک پورٹل سے سرمایہ کاروں کےلیےآسانیاں پیدا ہوں گی۔

    انہوں نے کہا کہ جازکیش ایپ کےذریعے 5ہزارروپےسے سرمایہ کاری کی جاسکتی ہے،نوجوانوں کوسرمایہ کاری کی جانب راغب کررہےہیں،معاشی تر قی کےلیےنجی شعبے کااہم کردار ہے،اسٹاک مارکیٹ میں بھی سرمایہ کاری کرنے والوں کی تعدادمیں اضافہ ہوا ہے انویسٹ پاک پورٹل عالمی معیار کی سہولت فراہم کرے گا،انویسٹ پاک پورٹل جیسے ڈیجیٹل پلیٹ فارم اہم سنگ میل ہیں،معاشی ترقی کے لیے نجی شعبے کا کردار انتہائی اہم ہے انویسٹ پاک پورٹل سرمایہ کاری کے عمل کو تیز رفتار بنائے گا-

    گورنراسٹیٹ بینک جمیل احمدکاانویسٹ پاک پورٹل کے افتتاح کی تقریب سےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے مؤثراقدامات کئے جارہے ہیں،انویسٹ پاک پورٹل ڈیجیٹل سرمایہ کاری کے فروغ میں اہم کرداراداکرے گا،ملک معاشی استحکام کی طرف گامزن ہے،ون ونڈو سہولت سے سرمایہ کاری کے عمل میں تیزی آئے گی،انویسٹ پاک پورٹل سے سرمایہ کاروں کو آن لائن سہولیات میسر ہوں گی،جدید ڈیجیٹل نظام سے شفافیت اور سہو لت میں اضافہ ہوگا-

  • لاہورسےکراچی جانےوالی شالیمارایکسپریس حادثے کا شکار

    لاہورسےکراچی جانےوالی شالیمارایکسپریس حادثے کا شکار

    لاہورسےکراچی جانےوالی شالیمارایکسپریس حادثے کا شکار ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور سے کراچی جانے والی شالیمار ایکسپریس ٹرین کو خانیوال لوکو شیڈ کے قریب حادثہ پیش آیا جہاں ٹرین کی بوگی پٹری سے اتر گئی ، شا لیمار ایکسپریس کی ٹرالی کے ویل سے ریل کا پہیہ نکل کر دوسری بوگی سے جا لگا اور زوردار جھٹکا سے ٹرین پٹری سے اتر گئی ٹرین کی رفتار کم تھی جس کی وجہ سے معجزانہ طور پر کوئی جانی نقصان نہ ہوا ریلوے انتظامیہ کے مطابق اطلاع ملتے ہی ریلوے انتظامیہ ملازمین کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔

    واضح رہے کہ رواں سال 27 اپریل کو کراچی ایکسپریس کی بوگی میں آگ لگنے کے نتیجے میں خاتون سمیت 7 افراد چل بسے تھے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان معرض وجود میں آنے کے بعد جو ریلوے ٹریک پاکستان کو ملا تھا ، اس میں کسی قسم کی جدت لائی گئی اور نہ ہی کوئی تبدیلی کی گئی، متعدد ریلوے پلوں کی مدت معیاد پوری ہوچکی ہے مگر حکومت ان پر کوئی توجہ نہیں دے رہی اس کے علاوہ ملک بھر میں ہزاروں ایسے پوائنٹس موجود ہیں جہاں یا تو پھاٹک نہیں اوریا پھر پھاٹک والا نہیں ہوتا جس کی وجہ سے خوفناک حادثات رونما ہوتے ہیں۔

  • کراچی:بس اور واٹر ٹینکر  کی ٹکر سے کمسن بچی سمیت 3 جاں بحق

    کراچی:بس اور واٹر ٹینکر کی ٹکر سے کمسن بچی سمیت 3 جاں بحق

    کراچی کے علاقے قائد آباد گل احمد چورنگی کے قریب مسافر کوچ ڈرائیور سے بے قابو ہو کر الٹ گئی جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ خاتون مسافر زخمی ہوگئی –

    تفصیلات کے مطابق قائد آباد کے علاقے لانڈھی گل احمد چورنگی کے قریب مسافر کوچ الٹ گئی ، حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو رضا کار موقع پر پہنچے اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا تاہم دو افراد راستے میں دم توڑ گئے۔

    ہیڈ محرر تھانہ قائد آباد علی نواز نے بتایا کہ الیاس کوچ ڈرائیور سے بے قابو ہو کر فٹ پاتھ سے ٹکرا کر الٹ گئی جس کے نتیجے میں ایک شخص اس کے نیچے دب کر جاں بحق ہوا جس کی شناخت نذیر کے نام سے کی گئی جبکہ جاں بحق ہونے والا دوسرا شخص کوچ کا مسافر تھا حادثے میں امیرین نامی خاتون زخمی ہوئی انہوں نے بتایا کہ کوچ کا ڈرائیور موقع سے غائب ہیں جسے تلاش کیا جا رہا ہے۔

    چھیپا حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے دوسرے شخص کو 45 سالہ سلیم کے نام سے شناخت کیا گیا ہے جبکہ زخمی خاتون کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

    دریں اثنا جیکسن کے علاقے کیماڑی مسان چوک گلی نمبر 4 بلاک 5 میں ٹریفک حادثے میں کمسن بچی جاں بحق ہوگئی جس کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال لیجائی گئی ۔

    ایس ایچ او جیکسن عنایت اللہ مروت نے بتایا کہ متوفیہ کی شناخت ڈھائی سالہ نبیحہ دختر جہانزیب کے نام سے کی گئی جبکہ حادثہ گلی میں چھوٹا واٹر ٹینکر ریورس ہوتے ہوئے اس کی ٹکر سے پیش آیا جس کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا تاہم پولیس نے واٹر ٹینکر قبضے میں لیکر تھانے منتقل کر دیا ہے پولیس کو ڈرائیور کے حوالے سے معلومات حاصل ہوئی ہیں جس کی تلاش میں پولیس چھاپے مار رہی ہے۔

  • کراچی: ٹریفک پولیس اہلکار نے دوران ڈیوٹی خود کو گولی مارکر خودکشی کرلی

    کراچی: ٹریفک پولیس اہلکار نے دوران ڈیوٹی خود کو گولی مارکر خودکشی کرلی

    کراچی: سول لائنز کے علاقے ڈاکٹر ضیاء الدین احمد خان روڈ پر ٹریفک پولیس کے ایک اہلکار نے خود کو گولی مار کر خودکشی کر لی۔

    ایس ایس پی ساؤتھ مہزور علی کے مطابق ہیڈ کانسٹیبل نواز ندیم قریشی نے دوران ڈیوٹی اپنے سر پر گولی ماری اہلکار کی ڈیوٹی ضیاء الدین روڈ پر تھی اور وہ پی آئی بی کالونی کے علاقے نفیس آباد کا رہائشی تھا واقعے کے بعد لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

    ترجمان ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ اتفاقیہ گولی چلی ہے، تاہم سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) ساؤتھ کا کہنا ہے کہ معاملے کو چیک کیا جارہا ہے اور جائے وقوعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی حاصل کی جارہی ہے۔

  • کراچی ،فتنۃ الخوارج کا گلشنِ اقبال میں حملہ،جوابی کاروائی میں 5 دہشتگرد جہنم واصل

    کراچی ،فتنۃ الخوارج کا گلشنِ اقبال میں حملہ،جوابی کاروائی میں 5 دہشتگرد جہنم واصل

    کراچی کے علاقے گلستان جوہر بلاک 6 کے قریب فائرنگ اور دھماکے کی آوازیں سنی گئی ہیں۔

    کراچی: فتنہ الخوارج (افغان) دہشت گردوں نے گلشنِ اقبال کے قریب رینجرز کی ایک تنصیب پر گاڑی میں نصب بارودی مواد کے ذریعے حملہ کیا۔گیٹ پر تعینات الرٹ اہلکاروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کو مؤثر انداز میں روک لیا۔ کارروائی کے دوران 5 دہشت گرد ہلاک کر دیے گئے۔علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

    ابتدائی اطلاعات کے مطابق گلستان جوہر کے علاقے موسمیات چورنگی کے قریب 8 بجے کشور ہائٹس کے ساتھ واقع رینجرز ہیڈکوارٹر، گلستانِ جوہر بلاک 6، بالمقابل سنڈے بازار گراؤنڈ میں ایک دھماکہ ہو ادھماکے کی شدت کے باعث قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹنے کے بعد فائرنگ کا سلسلہ شروع ہوا، جس کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا-

    ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکا اور فائرنگ رینجرز کے دفتر کے قریب ہوئی ہے پہلے دھماکا ہوا جس کی آواز کئی کلو میٹر دور تک سنی گئی اس کے بعد فائرنگ کا سلسلہ شروع ہوگیا قانون نافذ کرنے والے ادارے متحرک ہوگئے اور پولیس سمیت متعلقہ سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری موقع پر روانہ کردی گئی، ٹی سی رینجرز ہیڈ کوارٹر کے مرکزی دروازے پر دستی بم حملہ کیا گیا ہے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا سلسلہ تھم گیا ہے واقعے کی نوعیت جاننے کے لیے ادارے تحقیقات کررہے ہیں۔

    واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے فوری طور پر آئی جی سندھ اور ایڈیشنل آئی جی کراچی سے رابطہ کیا ور صورتحال سے متعلق تفصیلات طلب کر لیں ،وزیرا علیٰ سندھ نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ واقعے کی مکمل رپورٹ جلد از جلد پیش کی جائے تاکہ حقائق سامنے لائے جا سکیں۔

    پولیس کے مطابق سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر موسمیات چورنگی سے گلستان جوہر بلاک 6 اور کامران چورنگی جانے والی سڑک کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ موسمیات سے اقبال چمن کالونی جانے والے راستے پر بھی آمدورفت معطل کردی گئی ہے، جبکہ شہریوں کو متبادل راستے اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔