Baaghi TV

Tag: کراچی

  • شرجیل میمن کی ہدایت،عید پرمسافروں سے زائد کرایہ وصول کرنے پرکاروائیاں تیز

    شرجیل میمن کی ہدایت،عید پرمسافروں سے زائد کرایہ وصول کرنے پرکاروائیاں تیز

    عید کے موقع پر ٹرانسپورٹر نے کرایوں میں اضافہ کیا اور اضافی کرایہ مسافروں سے لینا شروع کیا تو حکومت حرکت میں آ گئی، شرجیل انعام میمن نے کاروائی کی ہدایت کر دی، مسافروں کا کہنا ہے کہ کراچی سے حیدرآباد جانے والے مسافروں سے 2 ہزار روپے تک کرایہ وصول کیا جارہا ہے جب کہ سانگھڑ جانے والے مسافروں سے 2300 تک کرایہ لیا جا رہا ہے، عام دنوں میں حیدر آباد کا کرایہ پانچ سو ہوتا تھا، چار گنا کرایہ اضافی لیا جا رہا ہے،عید ہے اسلئے مجبوری کا فائدہ ٹرانسپورٹر اٹھا رہے ہیں، ٹرانسپورٹر کا کہنا ہے کہ واپسی میں گاڑیاں خالی آرہی ہیں اور ڈیزل بھی مہنگا ہے جس وجہ سے کرایوں میں اضافہ کیا گیا ہے

    کرایوں میں اضافے کی شکایات کے بعد وزیر اطلاعات و ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن کی ہدایت پر عیدالفطر پر مسافروں سے زائد کرایہ وصول کرنے پر کارروائیاں تیز کر دی گئیں .سیکرٹری پروانشل ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے زائد کرایہ وصول کرنے پر پبلک ٹرانسپورٹ کی 16 کمپنیوں کو وارننگ جاری کر دی،محکمہ ٹرانسپورٹ کی چیکنگ کے دوران مذکورہ ٹرانسپورٹ کمپنیاں مسافروں سے زائد کرایہ وصول کرنے میں ملوث پائی گئیں ،

    شہر قائد کراچی میں ٹرانسپورٹ کرایوں کی اوور چارجنگ کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔مسافروں سے زائد کرایے وصول کرکے پر 67 بسوں و ویگنوں کے چالان کئے گئے جبکہ 2 لاکھ روپے سے زائد جرمانے بھی عائد کئے گئے۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تمام بس سٹینڈز پر مثالی سہولیات کی فراہمی بھی یقینی بنائی جارہی ہے۔

    سندھ کے صوبائی وزیر اطلاعات و ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ حکومت کے مقررہ کرائے سے زائد لینے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔ عید کے موقع پر کریوں میں اضافہ نہیں کر سکتے، ٹرانسپورٹرز کو من مانی نہیں کرنے دیں گے

    دوسری جانب شہر قائد کراچی میں عید کے حوالہ سے سندھ کے صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ عید الفطر کے موقع پر تمام عیدگاہوں، عبادتگاہوں کے اطراف سیکیورٹی اور بلدیاتی امور کے حوالے سے غیر معمولی اقدامات کئے جائیں،صفائی ستھرائی کے خصوصی اقدامات کئے جائیں، مساجد میں پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے،عید گاہوں اور مساجد کے اطراف مین ہولز پر ڈھکن کو یقینی بنایا جائے،واٹر بورڈ متعلقہ اقدامات کو یقینی بنائے عیدگاہوں میں چونے کے چھڑکاؤ کو تمام ڈی ایم سیز یقینی بنائیں،کے ایم سی اپنے متعلقہ اقدامات کو یقینی بنائے ، مرکزی عیدگاہوں کے اطراف سے کچرے کا مکمل صفایا کیا جائے،

    مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں نماز عیدالفطر ادا 

    جناح ہسپتال کا ڈاکٹر گرفتار،نرسز، لیڈی ڈاکٹرز کی پچاس برہنہ ویڈیو برآمد

     کراچی میں بوہری برداری آج عید الفطر منا رہی

  • شہر قائد، بوہری برادری عید منا رہی،سیکورٹی کے سخت انتظامات

    شہر قائد، بوہری برادری عید منا رہی،سیکورٹی کے سخت انتظامات

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد کراچی میں بوہری برداری آج عید الفطر منا رہی ہے، بوہری برادری کی عید کے موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گیے ہیں

    کراچی کے علاقے صدر میں رہائش پزیر بوہری برادری کے افراد نے نماز عید طاہری مسجد میں ادا کی، اس دوران پولیس کی بھاری نفری تعینات تھی، اطراف کی سڑکیں بند کی گئیں تھیں، بوہری براداری کی جانب سے نماز عید کی ادائیگی کے بعد وطن عزیز پاکستان کی سالمیت اور امن و سلامتی کی دعائیں مانگی گئیں،بعد ازاں سب نے ایک دوسرے کو عید کی مبارکباد دی

    شہر قائد کراچی میں عید کے حوالہ سے سندھ کے صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ عید الفطر کے موقع پر تمام عیدگاہوں، عبادتگاہوں کے اطراف سیکیورٹی اور بلدیاتی امور کے حوالے سے غیر معمولی اقدامات کئے جائیں،صفائی ستھرائی کے خصوصی اقدامات کئے جائیں، مساجد میں پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے،عید گاہوں اور مساجد کے اطراف مین ہولز پر ڈھکن کو یقینی بنایا جائے،واٹر بورڈ متعلقہ اقدامات کو یقینی بنائے عیدگاہوں میں چونے کے چھڑکاؤ کو تمام ڈی ایم سیز یقینی بنائیں،کے ایم سی اپنے متعلقہ اقدامات کو یقینی بنائے ، مرکزی عیدگاہوں کے اطراف سے کچرے کا مکمل صفایا کیا جائے،

    پولیس کا قحبہ خانے پر چھاپہ،14 مرد، سات خواتین گرفتار

    خاتون کے ساتھ زیادتی ،عدالت کا چھ ماہ تک گاؤں کی خواتین کے کپڑے مفت دھونے کا حکم

    جناح ہسپتال کا ڈاکٹر گرفتار،نرسز، لیڈی ڈاکٹرز کی پچاس برہنہ ویڈیو برآمد

    مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں نماز عیدالفطر ادا 

  • کراچی گھر میں سلنڈر دھماکے سے ماں باپ اور دو بچے زخمی

    کراچی گھر میں سلنڈر دھماکے سے ماں باپ اور دو بچے زخمی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد کراچی میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے

    کراچی میں گھریلو سلنڈر پھٹنے سے گھر میں ماں باپ اور دو بچے زخمی ہو گئے ہیں،واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس اور ریسکیو ادارے موقع پر پہنچ گئے، سلنڈر دھماکے سے گھر کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے، زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیاہے واقعہ کراچی کے علاقے نیو کراچی فور ڈی میں پیش آیا دھماکے کی آواز اتنی شدید تھی کہ قریبی گھروں کے لوگ بھی باہر نکل آئے اور جائے وقوعہ پر پہنچ کر متاثرہ افراد کی مدد کی،

    پولیس حکام کے مطابق دھماکہ سلنڈر پھٹنے سے ہوا ، دھماکے میں زخمی ہونیوالے خاندان میں 4 افراد شامل ہیں جن کے نام 40 سالہ عبدالرحمن، 35 سالہ سمیرا، 15 سالہ فزا اور 10 سالہ یوسف بتائے گئے ہیں

    سوئی گیس نہ ہونے کی وجہ سے گھریلو صارفین سلنڈر کا استعمال کرتے ہیں، سلنڈر استعمال کرتے ہوئے حد درجہ احتیاط کرنی چاہئے، ماہرین کا کہنا ہے کہ گیس سلنڈر ایک بم کی طرح ہوتا ہے، اس کی ذرا سی لیکج کو بھی سنجیدگی سے لیں ، بے احتیاطی کی صورت میں موت کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے

    پاکستانی قوم خبردار،مفتی نے چاند دیکھے بنا دن دہاڑے قبل از وقت عید کا اعلان کر دیا

     مبشر لقمان مفتی ناصر الاسلام کی جانب سے ایک دن قبل ہی عید اعلان کی ویڈیو ریکارڈ کروانے پر پھٹ پڑے ہیں،

  • فراڈ کیس میں علی زیدی کی ضمانت منظور

    فراڈ کیس میں علی زیدی کی ضمانت منظور

    کراچی کی مقامی عدالت نے فراڈکیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی زیدی کی ضمانت منظور کرلی۔

    باغی ٹی وی : جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر نے علی زیدی کو 10 ہزار روپےکے مچلکے جمع کرانےکا حکم دیا ،کراچی کی ملیرکورٹ میں پی ٹی آئی رہنماعلی زیدی کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔

    دوران سماعت مدعی مقدمہ کے وکیل کامران بلوچ نے کہا کہ علی زیدی کو انسانی ہمدردی کے تحت ضمانت پر رہا کیا گیا ہے، علی زیدی کی درخواست ضمانت میرٹ پر نہیں بلکہ مدعی سے سیٹلمنٹ کے نتیجے میں منظور کی گئی ہے، علی زیدی اور مدعی مقدمہ کے درمیان کچھ معاملات طے ہوگئے ہے، باقی جیل سے باہر آنے کے بعد طے کیے جائیں گے۔

    عدالت نے علی زیدی کی درخواست ضمانت منظور کرتے کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

    قبل ازیں کراچی کی ملیرکورٹ نے فراڈ اور دھمکانے کے مقدمے میں پولیس کی پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی زیدی کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی استدعا مسترد کر دی تھی اور جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر نےعلی زیدی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنےکا حکم دیا تھا۔

    ملیرکورٹ کراچی میں پی ٹی آئی رہنما علی زیدی کے خلاف فراڈ اور دھمکانے کے کیس کی سماعت ہوئی،علی زیدی کو انتہائی سخت سیکیورٹی میں اسٹیل ٹاؤن تھانے سے ملیر کورٹ میں پیش کیا گیاپولیس کی جانب سے پی ٹی آئی رہنما علی زیدی کو 3 دن کا جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت لایا گیا-

    عمران خان کیخلاف توشہ خان کیس سننے والے جج کو تبدیل کردیا گیا

    عدالت نے پولیس کی علی زیدی کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی استدعا مسترد کرتےہوئےپی ٹی آئی رہنماکو 30 اپریل تک جوڈیشل ریمانڈ پرجیل بھیجنے کا حکم دے دیاعدالت نے تفتیشی افسر کو آئندہ سماعت پر چالان پیش کرنےکا بھی حکم دیا،پولیس علی زیدی کو لے کر ملیر کورٹ سے واپس روانہ ہو گئی۔

    واضح رہے کہ پی ٹی آئی رہنما علی زیدی کو کراچی میں 15 اپریل کو گرفتار کیا گیا تھا ترجمان پی ٹی آئی سندھ کے مطابق علی زیدی پی ٹی آئی سندھ سیکریٹریٹ میں تنظیمی عہدیداران سے ملاقات کررہے تھے کہ اس دوران سول اور یونیفارم میں ملبوس اہلکاروں نے علی زیدی کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پرمنتقل کردیا تھا۔

    خواتین کو کام کرنے کی اجازت نہیں ملی تو مئی میں افغانستان چھوڑ دیں گے،اقوام …

    گرفتاری کے بعد علی زیدی کے خلاف ابراہیم حیدری تھانے میں فراڈ اور دھمکیاں دینے کا مقدمہ درج کیا گیا تھاعلی زیدی ریئل اسٹیٹ کا کام کرتے تھے، ان پر 2013 میں پراپرٹی کے جعلی کاغذات ضمانت کے طور پر دینے کا الزام ہے۔

  • علی زیدی کی درخواست ضمانت دائر

    کراچی: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی زیدی کے وکلا نے درخواست ضمانت دائر کردی ہے۔

    باغی ٹی وی: پی ٹی آئی رہنماعلی زیدی کے خلاف 18کروڑ کے فراڈ اور دھمکیاں دینے کا مقدمہ درج ہے جبکہ فوری سماعت کی استدعا پر مدعی مقدمہ کو نوٹس جاری کردیئے گئے ہیں۔

    صرف 4 گھنٹے دیں آٹے کی قیمت 150 سے 110 تک لے آؤں گا،گورنر سندھ

    علی زیدی کے وکیل کا کہنا ہے کہ درخواست کی سماعت آج ہی ہوگی اور علی زیدی کا جسمانی ریمانڈ آج ختم ہوجائے گا اور کل دوبارہ عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

    واضح رہے کہ پی ٹی آئی رہنما علی زیدی کو کراچی میں 15 اپریل کو گرفتار کیا گیا تھا،ترجمان کا کہنا تھا کہ علی زیدی پی ٹی آئی سندھ سیکریٹریٹ میں تنظیمی عہدیداران سے ملاقات کررہے تھے کہ اس دوران سول اور یونیفارم میں ملبوس اہلکاروں نےعلی زیدی کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پرمنتقل کردیا تھا۔

    مبینہ آڈیو لیک : اعجاز چوہدری کا ردعمل سامنے آگیا

  • صرف 4 گھنٹے دیں آٹے کی قیمت 150 سے 110 تک لے آؤں گا،گورنر سندھ

    صرف 4 گھنٹے دیں آٹے کی قیمت 150 سے 110 تک لے آؤں گا،گورنر سندھ

    کراچی: گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کا کہنا ہے کہ مجھے صرف 4 گھنٹے دیں تو میں آٹے کی قیمت 150 سے 110 تک لے آؤں گا۔

    باغی ٹی وی: کامران ٹیسوری کراچی میں بفرزون بلاک 15 میں عوام کےساتھ سحری کرنے پہنچے لوگوں نے گورنر سندھ کا والہانہ استقبال کیا اس موقع پر گورنر سندھ نے کہا کہ سندھ حکومت کو خط لکھ کر پوچھیں گے کہ سڑکوں کی تعمیر کے لیے پیسے کس کو دیئے، سڑکیں کیوں نہیں بنیں،مجھے صرف 4 گھنٹے دیں تو میں آٹے کی قیمت 150 سے 110 تک لے آؤں گا۔

    عمران خان سے مذاکرات کے معاملہ،تحادی جماعتوں کے درمیان اختلاف کی خبروں پر مریم اورنگزیب …

    گورنر کا کہنا تھا کہ ایڈوائزری کمیٹی بنارہا ہوں، کمیٹی میں علماء مشائخ، ڈاکٹر،انجینئر ہوں گے جو بھی اس شہر اور صوبے کی بہتری کے لیے مشورہ دیگا اس پر کام کرینگے، ہر 15 دن بعد کھلی کچہری ہوگی، کسی بھی صنعتکار کے پلاٹ کے ٹرانسفر کا مسئلہ ہو یا کوئی اور مسئلہ ہو تو وہ گونر ہاؤس میں رابطہ کرے کراچی کو آئی ٹی سی سٹی، بنائیں گےلوگوں کو کاروبار سکھائیں گے۔

    خیبرپختونخوا: بارش سے ندی نالوں میں طغیانی،شاہراہِ قراقرم بند، بحرین اورکالام کےدرمیان زمینی رابطہ منقطع

    انہوں نے کہا کہ ہر ٹاؤن میں رضاکاروں کی ایک ٹیم جمع کررہے ہیں، رضاکارلوگوں کے مسائل کے بارے میں آگاہ کریں گے، اگر حکومت نے مسائل حل نہ کیے تو ہم کریں گے، کسی کے ساتھ کالج، یونیورسٹی اور ادارے میں زیادتی ہو تو وہ گورنر ہاؤس کی گھنٹی بجائے، گھنٹی وہ بجائے گا اور گھنٹہ ہم بجائیں گے۔

    سعودی وزیر خارجہ دمشق پہنچ گئے

  • ڈکیتی کی واردات ظاہر کرکے رقم ہتھیانے والا ٹرک ڈراٸیور ساتھیوں سمیت گرفتار

    ڈکیتی کی واردات ظاہر کرکے رقم ہتھیانے والا ٹرک ڈراٸیور ساتھیوں سمیت گرفتار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد کراچی میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف پولیس کی کاروائیاں جاری ہیں

    عوامی کالونی آپریشن اور انویسٹیگیشن پولیس کی مشترکہ کاررواٸی ڈکیتی کی واردات کا ڈراپ سین ہو گیا، پولیس کو گمراہ کرنے اور ساڑھے 11 لاکھ کی ڈکیتی کی واردات ظاہر کرکے رقم ہتھیانے والا ٹرک ڈراٸیور اپنے دو ساتھی سمیت گرفتار کر لیا گیا، چار روز قبل پولیس کو اطلاع موصول ہوٸی کہ سنگر چورنگی پر ٹرک ڈراٸیور کے ساتھ ڈکیتی کی واردات ہوٸی ہے, ٹرک کے خفیہ خانے میں رکھی ہوٸی ساڑھے گیارہ لاکھ روپے کی رقم دو ڈاکو لوٹ کر فرار ہوٸے ہیں, جس پر مقدمہ درج کر لیا گیا،ابتداٸی تفتیش چھان بین اور مختلف بیانات کے دوران ٹرک ڈراٸیور اور اسکے دو ساتھیوں کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا, گرفتار ملزمان سراب, بابل اور علی جان نے اعتراف کیا کہ ملزمان نے ٹرک مالک کی رقم ہتھیانے کیلٸے ڈھونگ رچایا, گرفتار ملزمان سے سات لاکھ ستر ہزار روپے کی رقم برآمد کرلی گٸی, ملزمان سے مذید تفتیش کا عمل جاری ہے,

    فون پر دوستی، لڑکی کو ملنے گھر جانیوالے نوجوان کو پہنائے گئے جوتوں کے ہار اور کیا گیا تشدد

    دورانِ مجلس عورتوں کے کانوں سے سونے کی بالیاں اُتارنے والی ملزمہ گرفتار

    طلبا کے ساتھ زیادتی کرنے، ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنے والے سابق پولیس اہلکار کو عدالت نے سنائی سزا

    لاہور میں 2 بچیوں کے اغوا کی کوشش ناکام،ملزم گرفتار

    خاتون کی غیر اخلاقی ویڈیو وائرل کرنیوالا ملزم لاڑکانہ سے گرفتار

    ڈیجیٹل مردم شماری کے باوجود ملک کے اندر خواجہ سراؤں کی حقیقی تعداد کا تعین مشکل

    دوسری جانب شاہ فیصل کالونی پولیس کا جراٸم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاٸون موٹرساٸیکل چور لفٹر ملزم گرفتار کر لیا گیا، شاہ فیصل کالونی پولیس نے خفیہ اطلاع پر بیشتر موٹرساٸیکل لفٹنگ کی وارداتوں میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا, گرفتار ملزم کے قبضے سے شاہ فیصل کالونی کے علاقے سے چوری شدہ موٹرساٸیکل پولیس تحویل میں لی گٸی, گرفتار ملزم کی شناخت فیضان ولد احتشام کے نام سے ہوٸی, گرفتار ملزم عادی جراٸم پیشہ ہے جوکہ پہلے بھی گرفتار ہوکر جیل جاچکا ہے,گرفتار ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرکے تفتیشی حکام کے سپرد کردیا گیا,

  • گورنر سندھ  کی پورے کراچی کو عید ملن پارٹی کی دعوت

    گورنر سندھ کی پورے کراچی کو عید ملن پارٹی کی دعوت

    کراچی : گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے پورے کراچی کو عیند ملن پارٹی اور لنچ کی دعوت دے ڈالی-

    باغی ٹی وی : گورنر سندھ نے 26 ویں روزے کی سحری گلزار ہجری اسکیم 33 میں عوام کے درمیان کی اس موقع پر کامران ٹیسوری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہر کی سڑکیں خراب ہیں وہ ٹھیک کرنی ہیں، گزشتہ روزسحری کے بعد گلشن معمار سے گورنر ہاؤس واپس جارہا تھا تو ایک ایک سڑک دیکھ رہا تھا، سڑکیں ٹوٹی ہوئی ہیں،کہاں ہیں وہ کنٹریکٹر جو اربوں کے کنٹریکٹ لے کر سورہے ہیں۔

    آزاد کشمیرمیں عمران خان کے خلاف بغاوت،فارورڈ بلاک قائم ،بیرسٹر سلطان محمود کے ن لیگ …

    گورنر سندھ نے کہا کہ کل ڈی جی آڈٹ کو بلاؤں گاکہ وہ آڈٹ کریں کہ تین سالوں سے سڑکیں کیوں نہیں بنیں خدارا کم سے کم تنخواہ 50ہزار کردیں،سی ایم صاحب نیک نیت انسان ہیں مجھے امید ہے وہ کام کریں گےنوجوان کو شیشہ،گٹکا، ماوے پر احساس محرومی نے لگایا ہے جو لوگ بچوں کو ان نشوں پر لگارہے ہیں ان کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔

    جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس: پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانت میں توسیع

    انہوں نے کہا کہ سی ایم کو گورنر ہاؤس میں افطار کرنے کی دعوت دی تھی لیکن وہ طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے نہیں آسکے گورنر ہاؤس میں عید کے روز لنچ کا بھی اہتمام کیا گیا ہے، پورے کراچی کو دعوت ہے، لنچ کے ساتھ عید ملن پارٹی کی اور ساتھ میں قوالی بھی ہوگی۔

    نزول قرآن،شب قدر آج انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائے گی

  • عمران خان کابینہ نے جعلی فراڈ مردم شماری کی منظوری دی،حافظ نعیم الرحمان

    عمران خان کابینہ نے جعلی فراڈ مردم شماری کی منظوری دی،حافظ نعیم الرحمان

    کراچی: امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہےکہ عمران خان کابینہ نے جعلی فراڈ مردم شماری کی منظوری دی،شہباز شریف اور احسن اقبال کو بتانا ہوگا کراچی دشمنی کیوں ہے، وہ کراچی آکر پسند کی پارٹی سے مل کر چلے جاتے ہیں، اس پسند کی پارٹی نے ہی کراچی کو تباہ کیا ہے –

    باغی ٹی وی: کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ کراچی میں مردم شماری درست نہیں ہوئی ہے، ایک دو بلاک میں آکر باقی گھر خود اندازے سے بھرے جا رہے ہیں،جو ٹیبلیٹ دیئےگئے ہیں اس میں مکمل معلومات دستیاب نہیں،جنہیں گنا گیا ہے انہیں معلوم ہونا چاہیےکہ کیسے گنا گیا ہے-

    جماعت اسلامی سےمذاکرات،عمران خان کی ہدایات پر پی ٹی آئی کی تین رکنی کمیٹی قائم

    حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ کراچی کی آبادی کو درست گن لیا جائے تو سندھ کی آدھی آبادی ہوگی، درست مردم شماری سےکراچی سے وزیراعلیٰ منتخب کیا جاسکتا ہےہم حکومت سےکوئی خیرات نہیں مانگ رہےہمیں بس پورا گنا جائےکراچی کوئی جزیرہ نہیں،کراچی بولےگا اور اپنا حق لےگا-

    میکسیکو نامعلوم شخص کی فائرنگ سےایک بچےسمیت 7 افراد ہلاک

    امیر جماعت اسلامی کراچی کا کہنا تھا کہ کراچی کو یہ لوگ گوٹھ بنانا چاہتے ہیں، پہلے یہ حلقہ بندیوں میں مسئلہ کرتے ہیں، پھر مرضی کے نتائج دیتے ہیں، دوبارہ گنتی میں ہماری کئی نشستیں کم کی گئی ہیں، یہ ضمنی انتخابات سے فرار اختیار کر رہے ہیں،گیارہ نشستوں پر انتخاب ہو رہا ہے وہاں بھی ہم سیٹیں جیتیں گے، جہاں نوٹیفکیشن جاری ہوئے ہیں ان نشستوں پر بھی جدوجہد کریں گے۔

    میں کسی کیلئےلابنگ نہیں کرتا،نہ ہی کسی کا ایجنٹ ہوں،زلمے خلیل زاد

  • مردم شماری میں 20 اپریل تک توسیع

    مردم شماری میں 20 اپریل تک توسیع

    اسلام آباد: ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں جاری ساتویں خانہ و مردم شماری میں 20 اپریل تک توسیع کر دی گئی ہے۔

    باغی ٹی وی : یہ فیصلہ مردم شماری کی مانیٹرنگ کمیٹی کا وفاقی وزیر احسن اقبال کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس میں ایم اکیو ایم کے رہنما وفاقی وزیر امین الحق بھی شریک ہوئے۔

    پنجاب میں گندم کی قلت ؟

    ترجمان ادارہ شماریات کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملک کے 122 اضلاع کی مردم شماری مکمل ہو چکی ہے، اب تک کی مردم شماری کے مطابق پاکستان کی آبادی 23 کروڑ 4 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہےکراچی ، لاہور، راولپنڈی میں مردم شماری کی تاریخ میں توسیع کی گئی بلوچستان میں جیکب آباد سمیت 20 اضلاع میں مردم شماری کی تاریخ میں توسیع کی گئی ہے۔

    جو عدالتی فیصلے پر عمل نہیں کرے گا وہ نااہل ہو جائے گا،اعتزاز احسن

    دوسری جانب ملک میں جاری ساتویں مردم شماری میں 5 روز کی توسیع کے دوران کراچی کی آبادی میں 10 لاکھ سے زائد افراد کا اضافہ ہوا ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق 5 دن کے دوران کراچی کی آبادی میں 12 لاکھ افراد کا اضافہ ہوا، اب تک کے اعداد و شمار کے مطابق سندھ کی آبادی 5 کروڑ 43 لاکھ سے زائد ہے۔

    پی ٹی آئی رہنما علی زیدی گرفتار ہو گئے