Baaghi TV

Tag: کراچی

  • کراچی میں ڈینگی سے مزید 2 اموات

    کراچی میں ڈینگی سے مزید 2 اموات

    کراچی میں ڈینگی سے مزید 2 اموات، شہر میں رواں ماہ انتقال کرنے والوں کی تعداد 4 ہوگئی.

    کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی سے 2 اموات ہوئی ہیں۔ محکمہ صحت سندھ کے مطابق رواں سال اب تک ڈینگی سے اموات کی تعداد 9 ہوگئی ہے۔ کراچی میں رواں ماہ ڈینگی سے 4 افراد انتقال کرگئے۔

    محکمہ صحت سندھ نے بتایا کہ 5 ہلاکتیں جنوری، فروری، مارچ اور اپریل میں ہوئیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں سندھ میں 125 افراد ڈینگی سے متاثر ہوئے۔ محکمہ صحت کے مطابق ڈینگی میں مبتلا 115 مریضوں کا تعلق کراچی کے مختلف اضلاع سے ہے۔

    محکمہ صحت کے مطابق رواں ماہ ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد 1066 تک پہنچ گئی ہے۔ سندھ کے دیگر اضلاع سے ایک ماہ میں 32 افراد ڈینگی سے متاثر ہوئے۔ محکمہ صحت کے مطابق سال بھر میں صوبے بھر کے 3667 افراد ڈینگی سے متاثر ہوئے ہیں۔

    ملک میں ڈینگی بخار وبائی صورت اختیار کرتا جا رہا ہے اور اس کے علاج کے حوالے سے ماہرین صحت نے خبردار کیا ہے کہ پپیتے کے پتوں کے عرق کا ڈینگی کے علاج میں کوئی کردار نہیں، ٹوٹکوں کے استعمال سے گریز کیا جائے کیونکہ اس سے مریض کی جان بھی جاسکتی ہے۔

    رپورٹ کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ پپیتے کے پتوں کے عرق سے پلیٹلیٹس کی تعداد میں اضافے کا کوئی سائنسی ثبوت نہیں، اس سے الٹا سخت ڈائریا ہوسکتا ہے جو کچھ مریضوں کیلئے مہلک بھی ثابت ہوسکتا ہے۔

  • گھر کے بیڈ روم سے خاتون اور کچن سے مرد کی لاش برآمد

    گھر کے بیڈ روم سے خاتون اور کچن سے مرد کی لاش برآمد

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے شہر قائد کراچی سے میاں بیوی کی لاش ملی ہے،
    کراچی کے علاقے صفورہ کے گھر سے دو لاشیں ملنے پر علاقے بھر میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے،تھانہ سچل کی حدود میں ایک گھر سے ایک مرد اور عورت کی لاش ملی جن کے بارے میں کہا گیا ہے کہ دونوں میاں بیوی ہیں، مرد کی شناخت ظہور اور خاتون کی شناخت نگھت طاہرہ کے ناموں سے ہوٸی ہے خاتون کی لاش بیڈ روم اور مرد کی لاش کچن سے ملی ہے ،بیٹے مصطفیٰ کے مطابق رات ایک بجے وہ گھر آیا اور سو گیا صبح دودھ والا دروازہ بجا رہا تھا کوئی نہ جاگا تو وہ اٹھا والدہ کو دیکھا تو وہ خون میں لت پت تھی والد ظہور کچن میں پڑے ہوئے تھے گھر کے دروازے پورے بند تھے ڈکیتی کی کوٸی وارادت نہیں ہوٸی ہے مزید پولیس تفتیش کر رہی ہے

    قبل ازیں ضلع ویسٹ پولیس نے ڈکیتی روبری میں ملوث تین رکنی ڈکیت گینگ کو گرفتار کر لیا۔ ایس ایس پی ویسٹ کے مطابق ایس ایچ او گلشن معمار نے کامیاب کارروائی کے دوران تین رکنی ڈکیت گینگ کو گرفتار کیا۔ ملزمان گینگ سے 02 غیر قانونی پسٹلز بمعہ ایمونیشن، 01 کلو سے زائد چرس اور چھینے گئے موبائل فونز برآمد کر لئے گئے، ملزمان اسٹریٹ کرآئم سمیت منشیات فروشی میں ملوث ہیں۔ ملزمان کے خلاف مقدمات الزام نمبر 499/2022، 450/2022 اور 501/2022 درج ہیں گرفتار ملزمان میں افضل احمد ولد اقبال احمد، عظمت اللّٰہ ولد جمعت خان اور فروش خان ولد عظمت اللّٰہ شامل ہیں۔

    قبل ازیں  تھانہ عوامی کالونی پولیس نے خفیہ اطلاع پر کامیاب پولیس کارواٸی کی اور بلال کالونی میں ایک جوا و سٹے کے اڈے پر چھاپہ مار کر دو ملزمان رنگے ہاتھوں گرفتار کر لئے، گرفتار ملزمان چھپ کر ایک خالی بند جگہ پر جوا و سٹہ چلارہے تھے, عوامی کالونی پولیس نے خفیہ اطلاع پر چھاپہ مار کارواٸی کرکے ملزمان کو گرفتار کیا ۔گرفتار ملزمان کے قبضہ سے انگنت جوا و سٹہ لگانے والی پرچیاں, ایک موباٸل فون اور سٹے پر لگنے والی رقم 5290 روپے نقدی برآمد کی ۔ گرفتار ملزمان کی زیر استعمال موٹرساٸیکل بھی پولیس تحویل میں لی گٸی, جسے CPLC چیک کروایا جارہا ہے ۔ گرفتار ملزمان کا سابقہ ریکارڈ بھی موجود ہے, ملزمان پہلے بھی جوے اور سٹے کے مقدمات میں گرفتار ہوکر جیل جاچکے ہیں ۔ گرفتار ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے مزید انٹیروگیشن کیلۓ تفتیشی حکام کے سپرد کردیا گیا ۔

    دعا زہرہ کیس،عمر کے تعین کیلئے ایک بار پھر میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم

    ہولی فیملی ہسپتال میں مریضوں کا خون پینے والی لیڈی ڈاکٹر بارے سامنے آیا تہلکہ خیز انکشاف

    بیٹی پیدا ہونا جرم، خاتون پر بہیمانہ تشدد، گھر سے نکال دیا گیا

    والدین سے نہیں ملنا چاہتی،دعا زہرہ کا عدالت میں والد کے سامنے بیان

    دعا کیجیے گا ہماری دعا ظالموں کے چنگل سے آزاد ہو،دعا زہرہ کے والدین کی اپیل

     گولیاں چل گئیں، دو سگے بھائیوں کو قتل کر دیا گیا

  • لڑکی کے باپ نے لڑکے کا بھائی اغواء کیوں کیا؟جان کرہرکوئی حیران

    لڑکی کے باپ نے لڑکے کا بھائی اغواء کیوں کیا؟جان کرہرکوئی حیران

    کراچی : لڑکی کے باپ نے لڑکے کا بھائی اغواء کیوں کیا؟جان کرہرکوئی حیران ،اطلاعات کے مطابق پسند کی شادی کرنا جرم بن گیا، لڑکی کے والد نے لڑکے کا بھائی اغواء کرلیا۔تفصیلات کے مطابق لاہور سے کراچی آکر پسند کی شادی کرنے والی لڑکی کے والد نے مبینہ طور پر لڑکے کے بھائی کواغوا کرلیا۔

    17 سالہ نوجوان جنید کواورنگی ٹاؤن سے اغوا کیا گیا، لڑکی کے والد نے مغوی کی رہائی کے لیے بیٹی کی واپسی کی شرط رکھ دی ہے۔مغوی جنید کے بھائی نے لاہورکی لڑکی سے پسند کی شادی کی تھی۔

    جنید کے اہلخانہ نے الزام عائد کیا ہے کہ لڑکی کے والد نے بیٹی کی واپسی کیلئے جنید کو اغوا کیا، انہوں نے بتایا کہ حدود کے تنازع کے باعث پولیس مقدمہ درج نہیں کررہی ہے۔

     

    دوسری طرف جہلم کے علاقے کالا گجراں میں واقع ایک نجی اسکول میں ایڈمن آفیسر اپنی ملازمہ کے ساتھ 3 سال تک مبینہ زیادتی کرتا رہا۔پنجاب کے ضلع جہلم کے علاقے کالاں گجراں میں واقع نجی اسکول میں افسر ملازمہ کو 3 سال تک زیادتی کا نشانہ بناتا رہا۔

     

     

    متاثرہ خاتون انصاف کے لئے پولیس کے پاس پہنچ گئی اور بیان دیا کہ سجاد حسین نامی ایڈمن آفیسر اسے بلیک میل کررہا ہے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتا ہے۔متاثرہ خاتون نے بیان دیا کہ سجاد حسین نے مجھے آفس میں بلایا، جب میں گئی تو اس نے مجھے زبردستی زیادتی کا نشانہ بناڈالا، جب کہ میری نازبیا ویڈیو اور تصاویر بنالیں۔

     

    متاثرہ خاتون کے مطابق سجاد حسین نازیبا ویڈیوز اور تصاویر کو سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کی دھمکیاں دیتا تھا، اور اسی بنیاد پر 3 سال تک زیادتی کا نشانہ بناتا رہا۔خاتون نے بتایا کہ انکار پر سجاد حسین مجھے قتل کرنے اور ویڈیوز وائرل کرنے کی دھمکیاں دیتا تھا، اور بعد میں کہتا تھا میں تم سے شادی کروں گا، اس بات کا علم سیکیورٹی گارڈ شفقت اللہ اور ایک خاتون میڈیم خدیجہ کو بھی تھا۔خاتون نے بتایا کہ میڈیم خدیجہ، سجاد حسین اور شفقت اللہ مجھے مارنے کی دھمکیاں دیتے ہیں۔

     

     

    دوسری جانب پولیس حکام کا کہنا ہے کہ خاتون کی شکایت پر اس کا میڈیکل کراویا گیا، جس کی رپورٹ میں خاتون سے زیادتی ثابت ہوگئی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کانجو اور سوات کا دورہ کیا

    وزیراعظم شہباز شریف نے چارسدہ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا

    پاک فضائیہ کی خیبر پختونخوا، سندھ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب کے سیلاب سے شدید متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں۔

  • پیپلز پارٹی کی معاہدوں پر نیک نیتی نظر نہیں آرہی: وسیم اختر

    پیپلز پارٹی کی معاہدوں پر نیک نیتی نظر نہیں آرہی: وسیم اختر

    سابق میئر کراچی اور ایم کیو ایم کے سینئر رہنما وسیم اختر کا کہنا ہے کہ پیپلرپارٹی سے معاہدوں کا تجربہ کبھی اچھا نہیں رہا اور اس بار بھی نیک نیتی نظر نہیں آرہی۔شایدیہی وجہ ہے کہ ایم کیوایم میں‌ بھی پی پی کےساتھ معاہدے پرتقسیم نظرآتی ہے

    ایم کیو ایم کے سیئنر رہنما وسیم اختر کہتے ہیں کہ ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضی وہاب کے پاس سارے وسائل اور اختیارات ہونے کے باوجود شہر کا یہ حال ہے، وہ ڈلیور نہیں کر سکے ہیں، وہ کراچی کے ناکام ترین ایڈمنسٹریٹر ہیں۔

    سابق میئر کراچی کا کہنا تھا کہ موجودہ بلدیاتی حلقہ بندیاں پیپلزپارٹی کی ‘‘جیومینڈرنگ’’ ہیں، پیپلزپارٹی حلقہ بندیوں کے ذریعے پری پول دھاندلی کرچکی ہے۔

    وسیم اختر کا مزید کہنا تھا کہ ایم کیوایم کا پیپلرپارٹی سے معاہدوں کا تجربہ کبھی اچھا نہیں رہا، اور اس بار بھی پیپلزپارٹی کی نیک نیتی نظر نہیں آرہی۔

     

    ایم کیوایم میں مزید دراڑیں پڑگئیں:بڑے بڑے نام پارٹی چھوڑنے کے لیے تیار، ایم کیوایم کی تقسیم درتقسیم کے متعلق دکھ بری خبرسنیئرصحافی مبشرلقمان نے دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ایک بڑی پارٹی کے حصوں بخروں پر خوش نہیں ، ان کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتی ہی جمہوریت کا حُسن ہوتی ہیں اور یہ جماعتیں ہی کسی ملک اور معاشرے کی ترقی میں ممدومعاون کردار ادا کرتی ہیں

    ایم کیوایم کی تقسیم درتقسیم کے متعلق دکھی دل کے ساتھ خبر دیتے ہوئے مبشرلقمان کا کہنا تھا کہ ان کے علم میں‌ آیا ہےکہ پارٹی میں ایک اور گروپ ابھرنے کو تیار ہے۔ اگر ایسا ہوتا ہے تو یہ یقینی ہے کہ ایم کیو ایم کا سیاسی اثر عملی طور پر ختم ہو جائےگا اور اس کے سیاسی مخالفین اس تقسیم پر شاید خوشی کا اظہار کریں لیکن یہ نظر آرہا ہے کہ ایم کیو ایم کواب ٹوٹنے سے کوئی نہیں بچا سکتا

    مبشرلقمان کہتے ہیں کہ میں کافی دنوں سے پارٹی کی ٹوٹ پھوٹ کے متعلق خبریں سُن رہا تھا ، مجھے معلوم ہے کہ ایم کیو ایم میں لڑائی جاری ہے اوراس بار کامران ٹیسوری کی تازہ تقرری کے بعد خلیج مزید بڑھ گئی ہے۔مبشرلقمان کہتے ہیں کہ عامر خان اپنے وفاداروں سے الگ ہونے کو تیار ہیں۔یہ پارٹی کے سیاسی تابوت میں آخری کیل ثابت ہو سکتا ہے۔

    یہ بھی یاد رہے کہ ایم کیوایم میں مزید تقسیم کے حوالےسے خبریں بہت عرصے آرہی تھیں پہلے ہی ایم کیو ایم تقسیم ہوچکی ہے اور سب سے پہلا دھچکا اس وقت لگا جب الطاف حسین کو پارٹی سے الگ کردیا گیا اورایم کیوایم پاکستان کی شکل میں نیا گروپ وجود میں آیا جبکہ اس سے پہلے ہی پاک سرزمین پارٹی کی شکل میں ایم کیوایم کا ایک مضبوط دھڑا سید مصطفیٰ کمال کی قیادت میں سامنے آگیا اور اس کے ساتھ ساتھ فاروق ستار بھی پھر سے متعرک ہوگئے ہیں اور وہ بھی ایک دھڑے کے سربراہ ہیں لیکن ابھی تک ان کے دھڑے کا نام سامنے نہیں آیا

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کانجو اور سوات کا دورہ کیا

    وزیراعظم شہباز شریف نے چارسدہ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا

    پاک فضائیہ کی خیبر پختونخوا، سندھ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب کے سیلاب سے شدید متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں۔

  • کراچی: 5 سے 11 سال کی عمر کے بچوں کی کورونا ویکسینیشن کا فیصلہ

    کراچی: 5 سے 11 سال کی عمر کے بچوں کی کورونا ویکسینیشن کا فیصلہ

    کراچی اور حیدرآباد میں کرونا وائرس سے بچاؤ کی 6 روزہ خصوصی ویکسینیشن مہم 19 ستمبر سے شروع ہوگی، ڈور ٹو ڈور مہم کے دوران 5 سے 11 سال کی عمر کے 24 لاکھ بچوں کو ویکسین لگائی جائے گی۔

     

     

    کراچی میں کرونا وائرس کے نتیجے میں اب تک 5 سے 11 سال کی عمر کے 62 اور حیدرآباد میں 2 بچے انتقال کرچکے ہیں، کرونا وائرس سے سب سے زیادہ بچوں کی اموات کراچی کے ضلع جنوبی میں ہوئیں، کراچی اور حیدرآباد میں 9 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے۔محکمہ صحت سندھ نے کراچی اور حیدرآباد میں 19 ستمبر سے 5 سے 11 سال کی عمر کے بچوں کو کرونا وائرس سے بچاؤ کی 6 روزہ ویکسینیشن مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

     

     

    رپورٹ کے مطابق مہم کے دوران 3 افراد پر مشتمل 4 ہزار 554 ٹیمیں حصہ لیں گی، جن میں سے 3 ہزار 987 آؤٹ ریچ ٹیمیں، 536 فکسڈ سینٹر اور 3 موبائل ٹیمیں شامل ہوں گی، مہم کے دوران 5 سے 11 سال عمر کے 34 لاکھ 13 ہزار 884 بچوں کی ویکسینیشن کا ہدف رکھا گیا ہے، جنہیں فائزر کی کرونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین کی پہلی ڈوز لگائی جائے گی تاہم 70 فیصد ہدف کیلئے 24 لاکھ بچوں کی ویکسینیشن کو یقینی بنایا جائے گا۔

     

    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ محکمہ تعلیم کے 58 ای ڈی اوز بھی مہم کا حصہ ہوں گے اور ضلعی سطح پر 40 مانیٹرز مہم کی نگرانی کریں گے۔کرونا وائرس کے نتیجے میں مارچ 2020ء سے اگست 2022ء تک کراچی اور حیدرآباد میں 5 سال سے 11 سال کی عمر کے 64 بچے انتقال کرچکے ہیں اموات کی یہ شرح 0.7 فیصد بنتی ہے، سب سے زیادہ 49 اموات کراچی کے ضلع جنوبی میں ہوئیں، شہر قائد میں مجموعی طور پر اب تک ان عمروں کے 62 بچے انتقال کرچکے ہیں اور حیدرآباد میں انتقال کرنیوالے بچوں کی تعداد 2 ہے۔

     

     

     

    بچوں کی بیماریوں کے ماہرین پر مشتمل نمائندہ تنظیم پاکستان پیڈیاٹرک ایسوسی ایشن نے اس حوالے سے اعلامیہ جاری کیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ کرونا وائرس کی شرح میں تیزی سے کمی واقع ہوئی ہے، اس وقت 12 سال سے زائد عمر کے تمام پاکستانیوں کی ویکسینیشن کی جاچکی ہے، اب حکومت پاکستان نے 5 سے 11 سال کی عمر کے بچوں کی ویکسینیشن شروع کا فیصلہ کیا ہے۔

     

    پہلے فیز میں کراچی، حیدرآباد، لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد اور اسلام آباد میں 5 سے 11 سال کی عمر کے بچوں کو ویکسینیٹ کیا جائے گا۔پاکستان پیڈیاٹرک ایسوسی ایشن نے والدین سے اپنے بچوں کو کرونا سے بچاؤ کی ویکسینیشن لگانے میں تعاون کی درخواست کی ہے۔

  • دس سالہ بچی کھانا دینے گئی تو نیت ہوئی خراب،کیسے کیا گھناؤنا کام؟ ملزم سچ بول پڑا

    دس سالہ بچی کھانا دینے گئی تو نیت ہوئی خراب،کیسے کیا گھناؤنا کام؟ ملزم سچ بول پڑا

    دس سالہ بچی کھانا دینے گئی تو نیت ہوئی خراب،کیسے کیا گھناؤنا کام؟ ملزم سچ بول پڑا

    تھانہ محمود آباد پولیس سے کم سن بچی کی لاش ملنے کا نوٹس ایس ایس پی ایسٹ سید عبدالرحیم شیرازی کے احکامات پر اصل مجرم سلاخوں کے پیچھے پہنچ گیا

    بچی 10 سالہ بچی دعا فاطمہ کے قاتل ذیشان نے اپنی حوس کا نشانہ بنانے کے لیے کم سن بچی کی جان لے لی۔ ابتدائی تفتیش کی مطابق کم سن بچی قاتل کو کھانا دینے گئ تھی۔ بے رحم درندے نے بچی اس کی جان لے لی۔ایس ایچ او محمود آباد ٹیکنیکل بنیاد پر اصل قاتل تک پہنچے۔ قتل کی واردات میں ملوث سفاک ملزم ذیشان کو گرفتار کیا گیا ہے۔  ملزم نے بچی سے زبردستی کی تو بچی نے چلایا۔جس پر ملزم نے دروازہ بند کرکے بچی کے دوپٹہ سے ہی گلا دبا کر قتل کر دیا۔ملزم نے بچی کو قتل کرنے کے بعد حوس کا نشانہ بنایا ملزم نے ابتداٸی تفتیش کے دوران جرم کا اعتراف کیا۔ملزم ذیشان کم سن بچی کے رشتے دار کا ملازم تھا۔

    ترجمان ایس ایس پی ضلع ایسٹ پولیس کے مطابق ایس ایس پی ایسٹ نے کہا کہ بچی دعا فاطمہ کے قاتل کو سلاخوں کے بیچ ڈالنا میرا مقصد اور کراچی پولیس کی اہم کامیابی ہے۔مزید ڈی این اے ٹیسٹ کے لئے سمپل ترسیل کئے جاٸینگے۔پولیس نے شک کے بنیاد پر دوسرے مشتبہ شخص (ش) کو بھی حراست میں لیا ہے گرفتار ملوث ملزم اور مشتبہ سے مزید تفتیش جاری ہے۔

    لاک ڈاؤن ختم کیا جائے، شوہر کے دن رات ہمبستری سے تنگ خاتون کا مطالبہ

    لاک ڈاؤن، فاقوں سے تنگ بھارتی شہریوں نے ترنگے کو پاؤں تلے روند ڈالا

    کرونا مریض اہم، شادی پھر بھی ہو سکتی ہے، خاتون ڈاکٹر شادی چھوڑ کر ہسپتال پہنچ گئی

    دس برس تک سگی بیٹی سے مسلسل جنسی زیادتی کرنیوالے سفاک باپ کو عدالت نے سنائی سزا

    گھر میں گھس کر خاتون سے زیادتی کی کوشش کرنیوالا سابق پولیس ملازم گرفتار

    خواجہ سرا مشکلات کا شکار،ڈی چوک میں احتجاج،پشاورمیں "ریپ” کی ناکام کوشش

    قبل ازیں مکی شاہ پولیس نے منشیات فروشوں اور اشتہاری و روپوش ملزمان کے خلاف مختلف کاروائیوں میں 4 ملزمان گرفتار کر لئے، ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ کی جانب سے جاری کردہ ہدایت پر عملدرآمد کرتے ہوئے حیدرآباد پولیس کا اشتہاری و روپوش ملزمان اور منشیات فروش کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، ڈی ایس پی حالی روڈ شکیل احمد سولنگی کی سربراہی میں ایس ایچ سب انسپیکٹر عطاء محمد کاکا نے اپنے اسٹاف کے ہمراہ کاروائیاں کیں، دوران پیٹرولنگ مختلف مقامات سے کاروائیاں کرتے ہوئے 3 ملزمان بنام فیضان شیخ، باسط شیخ اور حنیف بلوچ کو چرس فروخت کرتے ہوئے گرفتار کرلیا گیا گرفتار ملزمان کے قبضے سے برآمد چرس پولیس تحویل میں لیکر نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلیے گئےمکی شاہ پولیس نے مزید کاروائی کرتے ہوئے جعلسازی کے مقدمے میں روپوش ملزم بنام رحمان علی لاشاری کو گرفتار کرلیا گرفتار ملزم مقدمہ کرائم نمبر 30/2021 زیر دفعہ 489-F تعزیرات پاکستان میں روپوش تھا

  • کےپی میں‌ پھربارشیں شروع ہوگئیں:گرمی سے کراچی کا پارہ ہائی ہوگیا

    کےپی میں‌ پھربارشیں شروع ہوگئیں:گرمی سے کراچی کا پارہ ہائی ہوگیا

    پشاور:کراچی:::کےپی میں‌ پھربارشیں شروع ہوگئیں:گرمی سے کراچی کا پارہ ہائی ہوگیا ،اطلاعات کے مطابق ملک میں ایک بار پھر بارشوں کی اطلاعات ہیں اور اس سلسلے میں پہلی خبر کے پی کے ضلع ایبٹ آباد سے آئی ہے جہاں بارش سے ندی نالوں میں طغیانی آگئی ہے ، بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے، بارش کا پانی ایوب میڈیکل کمپلیکس کے وارڈز میں داخل ہوگیا، جسے سے مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

    اس سے پہلے ملک میں متوقع موسی حالات کے بارے میں محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں آج بروز ہفتہ 10 ستمبر سے چودہ ستمبر تک مزید بارشوں کی پیشگوئی کردی ہے، جب کہ کراچی میں گرمی کی شدت بڑھنے کے بعد درجہ حرارت 38 ڈگری تک پہنچ گیا ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بالائی علاقوں میں آج مون سون کا نیا سلسلہ داخل ہوگا، جس سے خیبر پختونخوا، کشمیر، گلگت اور جنوبی پنجاب سمیت سندھ کے کچھ علاقوں میں شدید بارشیں متوقع ہیں۔میٹ آفس کا یہ بھی کہنا ہے کہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔

    رپورٹ کے مطابق نئے سسٹم کے تحت خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا، جب کہ مانسہرہ، ایبٹ آباد، بونیر، شانگلہ، سوات، مالا کنڈ، دیر میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔چترال، مردان، چارسدہ، پشاور، کوہاٹ اور کرم میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

    خطہ پوٹھوہار، گوجرانوالہ، لاہور، گجرات، سیالکوٹ اور نارووال میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

    بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ عمر کوٹ، ٹھٹھہ، بدین، میر پور خاص اور تھر پارکر میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

    دوسری طرف سندھ میں مویشیوں کو بیماریوں سے بچانے کے لیے بارش اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ویکسینیشن مہم زوروں پر ہے۔

    صوبے بھرمیں سندھ رورل سپورٹ آرگنائزیشن (SRSO) کی جانب ویکسینیشن کی جارہی ہے، جبکہ تنظیم کے رکن جمیل سومرو کے مطابق سندھ کے 14 بارشوں اور سیلابی متاثرہ اضلاع میں کل 57 ہزار دو سو25 جانوروں کو ویکسین دی گئی ہے۔

    جمیل سومرو نے کہا کہ سیلابی صورتحال کے دوران بچ جانے والے مویشیوں کو مختلف وائرل بیماریوں کے شکار ہونے کا خدشہ بڑھ جاتا ہے، ویٹرنری ماہرین اور کمیونٹی لائیو اسٹاک ورکرز کوتنظیم کی جانب سے تربیت دی جا رہی ہے۔

    صوبائی وزیرلائیواسٹاک سندھ عبدالباری پتافی کا کہنا ہے کہ سیلاب سے صوبے میں 80 ہزارجانورہلاک ہوچکے ہیں۔انہوں میڈیا کو بتایا تھا کہ سندھ میں جانوروں کی ویکسینیشن درکار ہے اور ہم ابھی تک صرف 15 فیصد لوگوں تک مشکل سے پہنچ سکے ہیں۔

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر کی ملاقات

    سیلابی پانی کے بعد لوگ مشکلات کا شکار ہیں کھلے آسمان تلے مکین رہ رہے ہیں

  • کراچی:  پولیس مقابلوں میں تین ملزمان  گرفتار، اسلحہ اور چھینا ہوا سامان برآمد

    کراچی: پولیس مقابلوں میں تین ملزمان گرفتار، اسلحہ اور چھینا ہوا سامان برآمد

    کراچی : کورنگی اور نیو کراچی میں پولیس مقابلوں میں تین ملزمان گرفتار، اسلحہ اور چھینا ہوا سامان برآمد کر لیا گیا۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق پولیس کے مطابق نیوکراچی میں اتوار کار بازار کے قریب پولیس اور ڈاکوؤں میں مقابلہ ہوا پولیس نے مقابلے کے بعد ایک زخمی سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا-

    اڈیالہ جیل: قیدی پر مبینہ تشدد اور رشوت طلب کیے جانے کا انکشاف

    پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان شاہد اور اقبال سے 2 پستول، 1 موبائل فون اور 1 موٹرسائیکل برآمد ہوئی ہے، ملزمان اسٹریٹ کرائمز اور لوٹ مار کی وارداتوں میں ملوث ہیں۔

    دوسری جانب پولیس کے مطابق کورنگی کے علاقے ضیا کالونی میں پولیس نے مقابلے کے بعد ایک اسٹریٹ کرمنل کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا ہے جبکہ ملزم کا ساتھی فرار ہوگیا۔

    قاری کے ساتھ ملکر پولیس اہلکار نے کیا خاتون کے ساتھ گھناؤنا کام

    گرفتار زخمی ملزم کی شناخت عبداللہ بنگالی کے نام سے جبکہ اس کےفرارہونے والے ساتھی کی شناخت فیاض کے نام سے ہوئی ہے گرفتار ملزم کے قبضہ سے اسلحہ، 1چھینا ہوا موبائل فون اور نقد رقم برآمد کی گئی ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش کے دوران گرفتار ملزم نے ضلع ملیر اور کورنگی کے مختلف مقامات پر درجنوں وارداتوں کا انکشاف کیا ہے۔

    سات سالہ بچی سے زیادتی کا ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک

  • کراچی والوں کیلئے اچھی خبر، اورنج لائن بس سروس کا آغاز آج سے ہوگا

    کراچی والوں کیلئے اچھی خبر، اورنج لائن بس سروس کا آغاز آج سے ہوگا

    کراچی والوں کیلئے اچھی خبر، عبدالستار ایدھی بی آر ٹی اورنج لائن کا آغاز آج سے ہوگا۔اورنج لائن بس سروس بورڈ آفس ناظم آباد سے اورنگی ٹاؤن تک چلائی جائے گی۔ ابتدائی طور پر 12 بسوں سےآغازکیا جائے گا جبکہ بسوں کی مجموعی تعداد 40 ہوگی۔

    ذرائع کے مطابق اورنج لائن بس کا کرایہ ابتدائی طور پر 20 سے 25 روپے رکھا جائے گا، سیلاب کی تباہ کاریوں کی وجہ سے افتتاحی تقریب سادگی سے منعقد ہوگی۔وزیر ٹرانسپورٹ سندھ شرجیل میمن کے مطابق کراچی والے آج سے جدید سفری سہولت سے مستفید ہوسکتے ہیں۔

     

    ان کا کہنا تھا کہ روزانہ ہزاروں شہری جدید پبلک ٹرانسپورٹ میں سفر کرسکیں گے، سندھ حکومت چیئرمین بلاول بھٹوکے ویژن پرعمل پیراہے۔

  • جڑواں شہروں میں ریپ کیس کی شکل میں نیا بزنس

    جڑواں شہروں میں ریپ کیس کی شکل میں نیا بزنس

    اسلام آباد:جڑواں شہر راولپنڈی اور اسلام آباد میں ریپ کیس کا سلسلہ زور پکڑتا جا رہا ہے ،اطلاعات کے مطابق ریپ ہونے والی لڑکی یا عورت کی رام کہانی تقریبا ایک جیسی ہی ہوتی ہے

    چند دن بعد بھاری رقم وصول کرنے کے بعد راضی نامہ ہو جاتا ہے ،اطلاعات کے مطابق کائنات صداقت زوجہ صداقت علی شریف آباد اسلام آباد کی رہائشی ہے
    جس نے مقدمہ نمبر 1613/2022 مورخہ 05/09/2022 کو مقدمہ درج کروایا جس میں اس کے ساتھ ریپ ہوا وہ اپنے بچے کے ساتھ تھی

    پہلے وہ کچھ افراد کے ساتھ گھومتی رہی اور اسے اچانک ویگو ڈالے والوں نے اغوا کر لیا گیا ،دوسری طرف شہریوں کاکہنا ہے کہ ایسے گروہوں کے خلاف موثر قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے چاہیے

    یاد رہے کہ چند دن قبل راولپنڈی میں بھی ایسا ہی ایک واقعہ پیش آیا ہوں جس میں ایک مقدمہ پر اثر انداز ہونے کے لیے گروہ نے ریپ کا پرچہ کروایا پولیس اور صحافیوں کی کاوش سے پورا گروہ بے نقاب ہوا قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ایسے بلیک میلر گروہ کے خلاف سب سے سخت قانون بنانا ہوگا جو لوگوں کی زندگیوں سے کھیل رہے ہیں اور انہیں معاشرے میں بد نام بھی کر رہے ہیں

    تھانہ گوجر خان میں اوگاہوں ڈیم سے تین ماہ قبل غائب ہو جانے والی نوجوان لڑکی گلیانہ موڑ سے برآمد ، لڑکی سے جسم فروشی کروائی جاتی رہی ، متاثرہ لڑکی و اس کے ساتھ تین عورتیں گرفتار ،تھانہ گوجر خان میں کیس سب انسپکٹر قاسم کے پاس ، ڈیل کے لئے سفید پوشوں کی دوڈیں لگ گئیں‌

    ذرائع کے مطابق ساڑھے تین ماہ قبل اوگاہوں سے غائب ہونے والی 17 سالہ لڑکی کو اس کے رشتہ داروں گلیانہ موڑ پر پہچان کر پکڑ لیا اور گاوں اطلاع کر دی۔ موقع پر لڑکی کے ساتھ موجود تین پٹھان خواتین کے شورو غل پر رشتہ داروں نے پولیس کو بلا لیا۔ اس وقت تمام خواتین تھانے کے اندر موجود ہیں۔ اور تھانے کے باہر بڑی تعداد میں گاؤں والے اور پٹھان برادری بھی موجود ہے ۔ تھانہ کے دروازے اندر سے بند ہیں